2025-04-28@11:17:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1392
«اونچائی پر»:
(نئی خبر)
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...

آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے:صدر مملکت کا قوم کو عید کی مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ...
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے چاند رات کے موقع پر اپنے دلکش رقص سے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکاراؤں مومل شیخ اور سارہ اجمل کے ساتھ بھارتی گانے ‘ورتمان آنکھوں کا دھوکا ہے’ پر رقص کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ نے مائرہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ‘دھرتی ایک مایا نگری ہے، عید مبارک عزیزو!’ A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) مداحوں نے ان کے رقص کی تعریف کی، تاہم کچھ صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔ ...
لاہور: پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز بچانے کے لالے پڑچکے، واپسی کیلیے بدھ کے روز دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی، ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ہیملٹن پہنچ گئی۔ قومی اسکواڈ اتوار کو نیپئر سے ہیملٹن پہنچا جہاں وہ پیر کی صبح 10 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ...
وقت کم اور مقابلہ سخت، صبح عید سے پہلے چاند رات آ گئی، چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بازاروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔خواتین کی میچنگ چوڑیوں اور جیولری کی تلاش جاری ہے، تو کہیں جوتے اور دیگر لوازمات کی خریداری ہورہی ہے۔خواتین سجنے سنورنے اور مہندی لگوانے میں مصروف ہیں تو مرد حضرات بھی سیلونز جا پہنچے ہیں۔کہیں خوشبو تو کہیں صبح کے لیے میٹھے کی خریداریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آیا، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند...
فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔ پشاور سے وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوائی فائرنگ کی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے، معذور کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ جرم اور معاشرتی برائی ہے، جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام الناس اپنی چند لمحوں کی خوشی کےلیے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جان و مال کے نقصانات کو روکنا ہے۔
شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آگیا، ملک میں عیدالفطر کل منائی جائےگی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوئے، وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور اسپارکو کے حکام نے ٹیکنیکل معاونت فراہم کی۔ واضح رہے...
واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد پر پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 14 شہری اندھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت 14 شہری زخمی ہوئے۔ واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد...
شہریوں کے مطابق عید پر گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی، جو کسر رمضان میں رہ گئی تھی وہ چاند رات کو پوری کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ مبارک رمضان میں جاری گراں فروشی کا جن چاند رات کو بے قابو ہوگیا اور مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو، جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1200، بچھیا کے گوشت کی قیمت 1700 روپے اور بکرے کا گوشت 2800 روپے فروخت کیا گیا۔ عید کے خصوصی پکوانوں کیلئے گوشت مرغی کی طلب میں نمایاں اضافہ کے باعث گراں فروشوں نے من مانی قیمت وصول کی۔ شہر میں لہسن ادرک 600 سے 700 روپے کلو فروخت کیا گیا، ٹماٹر نے ایک بار پھر سنچری عبور کرلی، جبکہ ہرے مصالحہ جات...
مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام اور دیگر دینی ذمہ داروں نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے آج شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے اہتمام کیا گیا تھا تاہم چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا کہ بھارت میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔ مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ آج مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ اور اس کی دیگر شاخوں میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، پھلواری شریف اور...
عید کے موقع پر دلکش اور ترو تازہ نظر آنے کے لیے نوجوان لڑکوں نے بھی مردانہ سیلون کا رخ کرلیا، شہر کے تمام سیلونز میں صبح سے گاہکوں کا رش لگ گیا، سیلون مالکان اور کاریگروں نے عید سے پہلے عیدی وصول کرنا شروع کردی۔ حجاموں نے حجامت کے ساتھ سروس چارجز کے ساتھ عیدی بھی شامل کردی گئی، کٹنگ، فیشل، ویکس کرانے والے نوجوانوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اچھی ٹپ اور عیدی دینے والے گاہکوں کے لیے خصوصی سروس، چلتے پھرتے گاہکوں سے معذرت کرلی گئی۔ اتوار کے روز چاند رات سے قبل ہی نوجوانوں نے مردانہ سیلون کا رخ کیا۔ شہر بھر میں مردانہ سیلون پر صبح سے گاہکوں کا رش لگا رہا جو چاند رات کو صبح تک...
عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی وقت کم اور مقابلہ سخت کی مصداق بازاروں میں رش لگ گیا۔کہیں میچنگ کی جوتی رہ گئی تو کہیں چوڑیاں باقی ہیں، کسی کا سوٹ درزی کے پاس رہ گیا تو کسی نے پارلر جانا ہے۔خواتین اور مرد حضرات کی عید کی شاپنگ مکمل کرنے کےلیے دوڑیں لگ گئیں۔بازاروں میں خریداری اپنے عروج پر پہنچی تو دکانداروں کے چہروں پر بھی رونق آگئی۔عید خریداری میں خواتین پیش پیش ہیں، جن کے ساتھ بچے اور مرد حضرات بھی تیاریوں کو فائنل ٹچ دینے میں مصروف ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ امت مسلمہ کو شوال کا چاند مبارک ہو، اللّٰہ تعالیٰ ہمارے رمضان کے روزے، نمازیں...
شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا، مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا، مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی نے آج عید الفطر منائی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا تھا۔...
سٹی42: شوال کا چاند نطر آنے کا اعلان ہوتے ہی مساجد میں "الوداع ماہِ رمضاں الوداع ہے" کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ مساجد کے لاؤڈ سپیکروں سے مومنین نے یہ روایتی کلام پڑھ کر رمضان شریف کے اختتام پر اپنی افسردگی کا اظہار کیا۔ لاہور اور پاکستان بھر کی مساجد میں رمضان شریف کو الوداع کہنے کے لئے خصوصی محافل کی جا رہی ہیں جن میں رمضان شریف کی عبادات کو بارگاہِ ایزدی میں شرفِ قبولیت ملنے کی دعائیں کی جا رہی ہیں اور اس مقدس مہینے کے دوران اپنی اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کر کے رحمتِ الٰہی کی استدعائیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کو رخصت کرنے کے لئے بھی خصوصی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ “شوال کا یہ چاند امت مسلمہ کے لیے مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس چاند کو ہم پر امن، ایمان اور سلامتی کے ساتھ طلوع فرمائے۔” مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ “دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان کے روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات کو قبول فرمائے۔ میں دعا گو ہوں کہ عید الفطر کا یہ چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے اور شوال المکرم کا ہر دن اور ہر رات امن و سلامتی کی علامت...

عید کا دن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘، صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں پوری قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کی برکتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، جو ہمیں روزے کی مشقت کے بعد عطا ہوا۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور قرب الہی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کے اس پرمسرت موقع پر ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے، اس لیے زکوٰۃ،...
کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے کیا۔ ان کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کا اعلان کر دیا، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت...
پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں روایتی جوش و خروش سے عید منائی جائیگی۔ یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخیبر کے اعلان کے مطابق شوال 1446ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی رمضان المبارک اختتام کو پہنچا، کل بروز پیر ملک بھر میں عید الفطر منائی جائیگی۔ آج کہاں کہاں عید الفطر منائی جارہی ہے؟ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی۔ شوال کےچاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبری آزاد نے کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔ مزیدپڑھیں:سائنسدانوں کی بڑی تعداد امریکا کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شوال المکرم 1446 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں مذہبی امور اور موسمیات کی وزارتوں کے حکام شریک ہوئے۔ مولانا عبدالخبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا ، شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی واضح رہے کہ آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین، افغانستان، برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں مسلمان آج عید الفطر...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، عید الفطر کل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد چاند نظر آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا،اس حوالے سے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جہاں چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوہسار بلاک کی چھت پر جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کی گئی جو سپارکو حکام کی جانب سے فراہم کی گئی۔ سعودی عرب...

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آگیا، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی
اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آگیا ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کر رہے ہیں۔ اجلاس شام 6 بج کر 10 منٹ پر وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا، جہاں چاند کی رویت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوہسار بلاک کی چھت پر جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کر دی گئی ہے، جو اسپارکو حکام کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد...
وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شوال کا چاند نظر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کر رہے ہیں جب کہ لاہور میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اس سلسلے میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہو رہے ہیں جہاں مقامی سطح پر چاند کی رویت سے متعلق مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر چاند کی رویت سے متعلق باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر...
پاکستان میں عیدالفطر (ماہ شوال المکرم) کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگیا۔ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔اجلاس میں وزرات مذہبی امور، وزرات موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ وزرات سائنس و ٹیکنالوجی اور سپارکو کے حکام ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع بالکل صاف ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ اتوار کو کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں مطلع صاف ہوگا...
سٹی42: آج شام مغرب کے بعد نظر آنے والا چاند دوسرے دن کا چاند ہو گا اس لئے ہر کوئی یقین سے بتا رہا ہے کہ "آج شوال کا چاند نظر آنے کا "قوی امکان" ہے"۔ کل ہفتہ کے روز 29 مارچ کو سہ پہر 3 بجکر 57 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوئی تھی، آج 30 مارچ کو غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ پر نظر آ سکے گا۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ آج 30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے 50 منٹ ہوگی(یعنی یہ چاند جسے آج دیکھ کر علما شوال کی پہلی تاریخ کا اعلان کریں گے اس...
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سعودی عرب کیساتھ آج عید الفطر منائی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق باجوڑ میں عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے اور مختلف مساجد میں نماز عید کی ادا کی گئی، اس موقع پر مساجد اورعید گاہوں کی سکیورٹی کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب اور کئی خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔سعودی سپریم کونسل کی زیر نگرانی کل شام ملک کے مختلف شہروں میں چاند دیکھا گیا جس کے بعد یکم...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی اور پولیس تعینات کردی گئی جبکہ اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی گئی ۔ اس کے علاوہ چاند رات کو روڈز پر ون ویلنگ کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) اگرچہ عالمی سطح پر ای وی کو صاف توانائی اور فضائی آلودگی میں کمی کا ذریعہ مانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں اس کے نفاذ اور افادیت کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جامع پالیسی اور بنیادی ڈھانچے کی کمی اسے مطلوبہ نتائج سے دور رکھ رہے ہیں۔ الیکٹرک وہیکلز اور ماحولیاتی فوائد پاکستان میں نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کا آغاز سن 2019 میں ٹرانسپورٹ سے خارج ہونے والی ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ ماہر ماحولیات ڈاکٹر اعجاز احمد نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں بتایا، ’’روایتی گاڑیاں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کا گشت بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکموزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات ہوگی، بازاروں میں نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ وژن دوربین کا استعمال کیا جائے گا۔اعلامیے...
پاکستان میں شوال المکرم کا چاند آج نظر آنے کا امکان روشن ہے۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور ریسرچ رویت ہلال کونسل کی پیش گوئیوں کے مطابق بھی پاکستان میں آج عیدالفطر کا چاند نظر آئے گا۔ پاکستان میں شوال کا چاند کی پیدائش گزشتہ روز دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی تھی۔ آج مغرب کے وقت شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج...
لاہور: پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (30 مارچ) کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے ماہرین شرکت کریں گے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ اوقاف بلڈنگ میں بھی چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ ریسرچ رویت ہلال کمیٹی کونسل کے مطابق چاند نظر آنے کے قومی امکانات موجود ہیں اور اگر ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں تو پاکستان...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا اور چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت بھی کردی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر لاہور کے 6ٍ5 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی، بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ پاکستان کا وہ ضلع جہاں نماز عید ادا کر...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا،...
علی ساہی: چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور اہم مقامات پر 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ چاند رات پر لاہور میں 4 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ عید اجتماعات کے دوران لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 عید الفطر پر 29 ہزار...
عید کے موقع پر ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید آبائی علاقے میں اپنوں کے درمیان عید منائے، کراچی میں روزگار کے لیے آئے پورے پاکستان سے شہری بھی کوشش کرتے ہیں کہ عید اپنے اپنے آبائی علاقوں میں منائیں۔ صاحب حیثیت جہاز کے ذریعہ یہ سفر کرتے ہیں، عام شہری بذریعہ ٹرین یا روڈ اپنی منزل کی طرف جاتے ہیں، اور ان کو پہنچانے والے ڈرائیور ہوتے ہیں جو دن رات ایک کرکے لوگوں کو ان کے اپنوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ڈرائیور ثناء اللہ خان ہیں جو کراچی سے پنجاب تک بس چلاتے ہیں اور گزشتہ 25 برس سے ڈرائیونگ سے جڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا...
ریاض؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج بروز اتوار 30 مارچ کو عیدالفطر ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اتوار 30 مارچ کو وزارت مذہبی امور آفس اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد زیر صدارت ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خلیق، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی مرکزی ارکان کمیٹی ، مولانا حافظ عبدالغفور، علامہ شبیر حسن میثمی، مولانا یٰسین ظفر، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی محمد یوسف کشمیری، مفتی فیصل احمد، مولانا عبدالرؤف مدنی،...

چاند رات ، عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم، خواتین، بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ چاند رات پر صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کے مرکزی بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کی اور بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 65تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع کر دیا۔ چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی، پولیس تعینات کی جائے گی۔ اے ٹی...
سٹی42: پاکستان میں سرکاری خرچے سے چاند تلاش کرنے والی روئیتِ ہلال کمیٹیوں نے تو آج چاند تلاش کرنے کے لئے رسمی اجلاس کئے ہی نہیں البتہ پاکستان کے کئی حصوں میں عوام نے از خود چاند دیکھ لیا اور مقامی علماؤں نے عوام مین سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے مسلمانوں کی گواہیوں کو مان کر اتوار کے روز عید کرنے کا اعلان کر دیا۔ جی ہاں خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں کل اتوار کو عید ہو گی۔ وہاں آج شب تراویح نہیں پڑھی گئی۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 اب تک تصدیق ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضلع خیبر،تحصیل باڑہ میں مسجدوں سے کل بروز اتوار نماز عید کے...
سٹی42: پاکستان دنیا میں اکیلا ملک نہیں جہاں کل اتوار کے روز یکم شوال کو عید نہیں ہو رہی۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں بھی شوال کا آغاز آج کی بجائے کل اتوار کی شام کیا جائے گا اور عید الفطر پیر کو ہوگی۔ انڈیا اور ایران بھی عید پیر کے روز کرنے میں پاکستان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ برونائی، انڈونیشیا اور پاکستان میں عید تو 31 مارچ کو ہو گی لیکن یہ فرق بہرحال ہے کہ وہاں مسلمان 30 روزے رکھنے کے بعد عید کریں گے اور پاکستان میں مسلمان 29 روزے رکھ کر ہی عید منائیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 آج ہفتے کی رات تک برونائی دارالسلام، انڈونیشیا اور بعض...
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی، ادھر امریکہ میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، کویت، ترکیہ اور امریکہ میں مقیم مسلمان بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے گی، ادھر امریکہ میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، کویت، ترکیہ اور امریکہ میں مقیم مسلمان بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائیں گے۔ سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی، اور ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دی، سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند...
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل پیر 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔ سعودی عرب کے تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا۔ سعودی عرب میں چاند کے باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جارہا ہے اور سپریم کورٹ اعلان کرے گی۔ مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت گرانےکی طاقت ہے، وفاق کو کینالز منصوبے پر ہماری بات ماننی پڑیگی: وزیراعلیٰ سندھ
سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آگیا، عید کل ہوگی، پاکستان میں بھی چاند تشکیل پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد اس بار ماہ رمضان 29روزوں کا ہوا اور اب وہاں عید کل ہوگی، جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواح میں واقع سدیر میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اجلاس ہوا۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا ہوا۔سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی، اور ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے چاند...
پاکستانی اسپیس ایجنسی سپارکو نے کہا ہے کہ کل پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟ سپارکو کے ترجمان نے کہاکہ شوال کا چاند آج پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کل جب غروب آفتاب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر قریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آ جائےگا اور عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی...
آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں کل 30واں روزہ اور عید پیر کو ہوگی۔ خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔ اسی طرح ملایشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید سوموارکو ہوگی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب میں چاند کی تلاش جاری ہے تاہم ماہرین نے آج رویت نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یوں تو ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور بازاروں میں ہر طرف گہما گہمی ہے۔ دوسری جانب آپ کو معلوم ہونا چاہیے مختلف جرائم میں جیلوں میں قید کاٹنے والے بھی عید کی بھرپور تیاریاں کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں عدالت نے عید سے قبل عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہیں ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو کپڑوں کے چار نئے جوڑے، جوتے اور ویس کوٹ پہنچائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال سزا کاٹ رہے ہیں، گزشتہ...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو عیدالفطر سے قبل سامان جیل میں پہنچادیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے عیدالفطر کے کپڑے اور دیگر چیزیں پہنچادی گئیں۔ انہیں عید پر پہننے کےلیے 4 نئے جوڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ پہنچائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔
سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آج 29 واں روزہ ہے جہاں عید الفطر کا چاند تلاش کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی شہادتیں عدالت میں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرونز کے ذریعے چاند دیکھا جائے گا۔ دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے...

سی ایم جی کی ’’ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی‘‘ کا قیام اور ’’ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ ‘‘کا اجراء
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز، اور ہوایانگ میرین اسٹڈیز سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ سی اہم جی کی “ساؤتھ چائنا سی ایکسپرٹ کمیٹی” اور “ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” کے اجراء کی تقریب چین کے شہر سان یا میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ “بحیرہ جنوبی چین میں استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے اور اسے امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ”ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی” کا قیام...

چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ “دی چارم آف انک پینٹنگ البم” نے امریکی اسکالر مارٹن جوزف پاورز کو متاثر کیا
بیجنگ:چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ سے امریکی اسکالر متاثر مشی گن یونیورسٹی کے ایمریٹس پروفیسر اور پیکنگ یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر مارٹن جوزف پاورز نے چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ چینی فنکار لیو وانمنگ کے اسٹوڈیو بھی گئے اور ان کی پینٹنگ ” دی چارم آف انک پینٹنگ البم ” سے بہت متاثر ہوئے۔ Post Views: 1
وسیم عظمت: شوال کا چاند پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان کے مسلمانوں کو شوال کا ہلال مبارک ہو۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کی تحقیق کی مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہو چکا ہے۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ آج شام روزہ افطار کر کے شوال کا چاند دیکھنے کی سعی کریں۔ آج رمضان کے 29 روزے ہو گئے ہیں اور قمری تقویم کے مطابق آج شام نئے مہینے کا چاند طلوع ہونے کا امکان موجود ہے، خواہ یہ نظر آئے نہ آئے لیکن روایت کے مطابق قمری مہینے کے 29 دن گزرنے کے بعد نیا چاند دیکھنا لازم ہوتا ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، عید کے دنوں میں صبح میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور 4 اپریل سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیاہے۔ مولانا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبائی محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ اسکولوں کے نصاب میں ''گڈ ٹچ‘‘ اور ''بیڈ ٹچ‘‘ سے متعلق آگاہی کا مواد شامل کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو جنسی استحصال سے تحفظ کی تعلیم دینا ہے تاکہ وہ خوفزدہ ہونے کی بجائے ''غلط حرکتوں‘‘ کو بے نقاب کریں اور اپنی حفاظت کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ نصاب میں شمولیت اور والدین کی آگاہی پر زور تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسی مہمات تب تک مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتیں، جب تک کہ حکومت اس نصاب کی پرائمری جماعتوں میں شمولیت کو یقینی نہ بنائے اور اساتذہ...
سئیول(نیوزڈیسک) سئیولنیشنل یونیورسٹی جنوبی کوریا کے سائنس دان ایٹمی بیٹری بنا رہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہےموبائلز، سولر سسٹمز، گاڑیوں وغیرہ کے باعث بیٹریاں انسانی زندگی کا جزو بن چکی ہیں قباحت یہ ہے کہ انھیں بار بار چارج کرنا پریشان کن امر ہے۔ یہ مسئلہ حل کرنے کی خاطر سئیول نیشنل یونیورسٹی جنوبی کوریا کے سائنس دان ایٹمی بیٹری بنا رہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ بیٹری ریڈیوکاربن (radiocarbon) سے کام کرے گی جو کاربن مادے کی ایک قسم ہے ایٹمی ری ایکٹروں کی ضمنی پیداوار اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، یہ مادہ 5700 سال تک کام دیتا ہے اور اس دوران بیٹری بنا چارج کیے کام دے گی۔پاکستان...
سابق وزیر حسن بلوچ نے بتایا کہ پولیس، بی سی اور سکیورٹی فورسز نے رہنماؤں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔ اختر مینگل کے مطابق قیادت پر شیلنگ اور فائرنگ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں پر کوئٹہ کے داخلی علاقے لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر کوئٹہ پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر دی، جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز بھی بند اور داخلی راستوں کو کنٹینرز سے بند کر دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کے مطابق بی این پی کی قیادت اور کارکنان لکپاس میں ٹول پلازہ کے قریب سردار اختر مینگل کے قافلے کے استقبال کے لئے جمع ہوئے تھے۔ جہاں سابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو کی سطح پربرقرار ہیں۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول 45 روپے کلو، آلو 50 روپے کلو، ٹماٹر 60 روپے کلو، سبز مرچ 90 روپے کلو، ادرک 420 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چائنہ لہسن کی قیمت 600 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 30 روپے کلو، میتھی 55، بینگن کی قیمت...
جیسے جیسے رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے تو اس بات تجسُس بڑھتا جارہا ہے کہ اس بار 29 روزے ہوں گے یا ماہِ صیام 30 روزوں پر مشتمل ہو گا۔شوال کے چاند سے متعلق مختلف ممالک کے مقامی محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات نے اپنی اپنی پیشگوئی کر دی ہے جب کہ عالمی فلکیاتی ادارے کا دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے۔ پاکستان ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ تاہم بعض ممالک جیسے موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہوگا۔ اس لیے ان ممالک میں روایتی چاند رویت کے مطابق 30...
اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں تین مرد اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں، حادثہ ڈمپر کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، ریت سے بھرا ڈمپر کنٹرول سے باہر ہونے پر رکشا کے اوپر گرگیا، رکشا میں سوار افراد ڈمپر کے نیچے دب جانے سے ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے...
ویب ڈیسک: جیسے جیسے رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے تو اس بات تجسُس بڑھتا جارہا ہے کہ اس بار 29 روزے ہوں گے یا ماہِ صیام 30 روزوں پر مشتمل ہو گا۔ شوال کے چاند سے متعلق مختلف ممالک کے مقامی محکمہ موسمیات، ماہرین فلکیات نے اپنی اپنی پیشگوئی کر دی ہے جب کہ عالمی فلکیاتی ادارے کا دعویٰ بھی سامنے آ چکا ہے۔ پاکستان ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان تاہم بعض ممالک جیسے موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہوگا۔...
اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ،3 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) آئی جے پی روڈ پر ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم شاہ چارلس سوم کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتےہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔\932
ویب ڈیسک:صدقۂ فطر یا فطرانہ کون سے شخص پر لازم ہے؟ تو علماکی طرف سے بھی تصدیق کردہ جواب یہ ہے کہ صدقہ فطر اس شخص پر لازم ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے مساوی رقم یا کسی ایسی چیز کا مالک ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ یہ ہر مسلمان پر چاہے وہ آزاد ہو یا غلام، عورت ہو یا مرد، بالغ ہو یا نابالغ، اولاد کی طرف سے اس کے سرپرست اور والد وغیرہ کو صدقہ ٔ فطر ادا کرنا ہوگا،حتیٰ کہ وہ اپنے اس بچہ کی طرف سے بھی صدقۂ فطر ادا کرے جو عیدالفطر کے دن صبح صادق سے چند لمحہ قبل ہی پیدا ہوا ہو ۔ ...
اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے۔ دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام آخری پروگرام ہو۔ ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے۔ بطور وزیراعلی پنجاب میرٹ کی...
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان صاحب سے ملاقات بھی اہم معاملہ ہے ، اگر اس ملاقات سے بھی ایک حصہ سیاستدانوں کا پرسکون رہ جائے تو کوئی بری بات نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن بلوچستان کا معاملہ بڑا اہم معاملہ ہے، کئی سالوں سے بلوچستان کی صورت حال وقت بہ وقت خراب ہوجاتی ہے۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ تو کوئی سوال نہیں بنتا ہے کہ یہ اہم ہے یا وہ اہم ہے، عمران خان سے ملاقات ایک روٹین ہونی چاہیے جو مشاورت ہوتی ہے جو اس وقت ملک...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں چار کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 26 اور 27 مارچ کو سیکیورٹی فورسز کی چار الگ الگ کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی علاقے میں دوسری کارروائی میں مزید 3 خوارج کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا گیا۔ شمالی وزیرستان...
فوٹوفائل عید کیلئے عرش پر چاند اور فرش پر فرشی شلوار ضروری ہوگئی، شارٹ شرٹ پر فرشی شلوار خواتین کی پہلی پسند بن گئی، جس کی فروخت بھی بڑھ گئی۔خواتین کا کہنا ہے کہ پرانا فیشن لوٹ آیا ہے، درزی بھی فرشی شلوار کی تیاری میں مصروف ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ خواتین اسی کی ڈیمانڈ کر رہی ہیں، عید پر فرشی شلوار کے ساتھ ہلکے رنگ بھی فیشن میں ہیں، عید پر فرشی شلوار کا ٹرینڈ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔پشاور کے شاپنگ مالز اور درزیوں کے پاس فرشی شلوار کا کام بڑھ گیا ہے۔ عید کے موقع پر خواتین نت نئے ڈایزین اور ملبوسات کو ترجیح دے رہی ہیں۔
میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ رمضان شریف صرف بھوکا پیاسا رہنے کا مہینہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے لافانی اور انسان ساز پیغام کو سمجھ کر اسکے مطابق اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لانے کا مہینہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی اہمیت پر میرواعظ کشمیر نے مسجد الفاروقیہ نوشہرہ سرینگر میں ایک باوقار دینی اجتماع سے خطاب کیا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فارق نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں جاری اپنے خطبات اور وعظ و تبلیغ کی مجالس کے دوران مسجد شریف الفاروقیہ لکھری پورہ نوشہرہ میں رمضان کے آخری عشرے کی روحانی اور دینی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایام توبہ، استغفار، مغفرت اور خود احتسابی کے...

نوجوان نسل کو جھوٹے پروپیگنڈے سے بچانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں لہٰذا اسلامی نظریاتی کونسل اورعلما کرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈے کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں۔ یہ بھی پڑھیں: قرضوں سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، دعا ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، وزیراعظم شہباز شریف اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب سے جمعرات کو خطاب کرتے وزیراعظم نے گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی اور کہا کہ کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے اور ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کے لیے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو منفی رویوں، غلط بیانیوں، جھوٹ، پروپیگنڈے کی جنگ سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے اور معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا...
سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی گئی۔ شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو نے سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔ 30 مارچ 2025 (29 رمضان) کے...
بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 27 ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں وزارت تجارت ، صوبہ ہائی نان اور دیگر متعلقہ ذمہ داران نے اعلان کیا کہ پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 13 سے 18 اپریل تک ہائی نان میں منعقد ہوگی۔ اب تک 71 ممالک اور خطوں کے 4،100 سے زائد برانڈز نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، اور دنیا کے ٹاپ 500 اور دیگر معروف کاروباری اداروں میں سے 65 نمائش میں حصہ لیں گے ، یہ تعداد پچھلے سیشن سے تجاوز کر چکی ہے. چینی نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ کا کہنا ہے کہ اس سال کی کنزیومر ایکسپو میں پہلی بار نئی کنزیومر ٹیکنالوجی کی نمائش...
MAKKAH: سعودی عرب میں رمضان المبارک کی بابرکت طاق راتوں میں سے ایک ستائیسویں شب آج ہے، جبکہ ماہرین فلکیات کے مطابق مملکت میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔ مسجد الحرام میں اس اہم موقع پر 34 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین اور نمازی جمع ہیں، یہ مقدس رات شب قدر کی طاق رات ہے، جس میں مسلمان دنیا بھر سے اکٹھا ہو کر اللہ کے حضور اپنی بخشش اور دیگر مناجات کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اس وقت مسجد الحرام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مجموعی طور پر 34 لاکھ 41 ہزار چھ سو سے زائد افراد موجود ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں شوال...
لاہور میں کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ملزم اور زخمیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگائی کے بعد اب بینکنگ سیکٹر کی من مانیوں نے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ بینک صارفین کے لیے ایک اور دھچکا! مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم استعمال کرنے پر ناقابلِ یقین حد تک زیادہ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، جس نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ گزشتہ شب ایک شہری نے اپنے تجربے کا انکشاف کیا، جس کے مطابق اس نے بینک الفلاح کے اے ٹی ایم میں دوسرے بینک کا کارڈ ڈالا تو یہ پیغام موصول ہوا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے! یہ غیرمعمولی چارجز سن کر عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2025ء) عید پر سورج آگ برسائے گا یا بادل برسیں گے؟ ماہر موسمیات نے عید الفطر پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر اب 4 سے 5 دن کی دوری پر ہے۔ رمضان المبارک کے دوران موسم قدرے خوشگوار اور ٹھنڈا رہا، تاہم آخری عشرے کے آغاز کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہری جاننے کیلئے کوشاں ہے کہ عید پر موسم کیسا رہے گا؟۔ اس حوالے سے ماہر موسمیات محمد افضال نے خبردار کیا ہے کہ عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے ،بڑے شہر گرمی کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ دوسری جانب...
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔ اسپارکو کے جاری بیان کے مطابق فلکیاتی شوال کا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا، 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے اور بلندی تقریباً 14 ڈگری اور روشنی 2 فیصد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان اسپارکو کی پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2025 کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے، لہذا روزے 29 ہونے اور عید الفطر کا پہلا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی۔(جاری ہے) اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اورغروبِ آفتاب کے...
ترکیہ کے معروف اداکار جاویت چیتن گونر کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ ریڈِٹ صارفین نے ترک ڈرامہ سیریز میں اداکار کی مشابہت دیکھ کر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک ریڈِٹ صارف نے مشہور ترک سیریز ”دیریلیس: ارطغرل“ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں جاویت چیتن گونر نظر آ رہے تھے۔ تصویر کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا، ’انوشکا شرما کے شوہر کا ٹی وی ڈیبیو!‘ اس پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی، اور مداحوں نے اداکار کی ویرات کوہلی سے مشابہت کو ”ناقابلِ یقین“ اور کچھ نے تو اسے ”خوفناک“ تک قرار دیا۔ یہ تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے مزاحیہ تبصرے شروع...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) جرمنی کی آئینی عدالت نے بدھ کے روز سالیڈیریٹی سرچارج نامی اضافی ٹیکس ختم کرنے کی ایک درخواست مسترد کر دی۔ جرمنی میں یہ ٹیکس منقسم جرمنی کے اتحاد کے بعد نوے کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد سابقہ مشرقی جرمنی میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنا اور وہاں کی معاشی ترقی کو سابقہ مغربی جرمنی کے برابر لانا تھا۔ آج یہ ٹیکس کچھ مخصوص افراد اور کئی کمپنیوں کو دینا پڑتا ہے۔ اس ٹیکس کے خلاف درخواست کاروباری اشخاص اور کمپنیوں کی طرف جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی کے چھ ممبران نے دائر کی تھی، جسے عدالت نے بے بنیاد قرار دیا۔...
اسلام آباد : پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے بھی شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کردی۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کی توقع ہے جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔سپارکو کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق 30 مارچ کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی لہٰذا 30 مارچ...
اسلام آباد : پاکستان میں شوال کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق شوال 1446ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً27 گھنٹے ہوگی۔چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا. غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی .جس سے تیس مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔سپارکو کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31...
کراچی: سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی گئی۔ شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو نے سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔ 30 مارچ 2025...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)فلسطینی سفارت کار ماہر مشیعل کی وفات پر آج منگل کے روز بیروت میں فلسطینی سفارت خانہ سرکاری طور پر تعزیت وصول کر رہا ہے۔(جاری ہے) مشیعل فلسطینی صدر یاسر عرفات کی اسپیشل سیکورٹی کے نمایاں ترین ارکان میں سے تھے جب وہ تونس اور رام اللہ میں تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشیعل ہی وہ شخص ہیں جنھوں نے 1992 میں لیبیا کے صحرا میں فلسطینی صدر کا طیارہ گرنے پر اپنے مضبوط اور توانا جسم کے ساتھ یاسر عرفات کی جان بچائی تھی۔
ویب ڈیسک : 7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا...
کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان (سی ٹی ڈی) کی پولیس نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے میں ملوث چار مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کاروں سے تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ’جوابی کارروائی میں مارے گئے حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور مواصلاتی آلات کا فورینزک کروایا جا رہا ہے۔‘ ’ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس نادرا جبکہ اُن کے جسمانی اعضا فورینزک سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے گئے ہیں۔‘ بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان کے پہاڑی سلسلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے 10 سالہ منصوبے کے لیے 21 دن میں ابتدائی مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ مسودے میں جامعات میں خود کفالت، تحقیقی معیار اور طلبہ کے روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، مراسلہ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کے 10 سالہ...
2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو نظر آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک جزوی سورج گرہن ہوگا جو یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم، پاکستان اور بھارت میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کی چار اقسام ہوتی ہیں، مکمل، جزوی، رِنگ آف فائر اور ہائبرڈ یہ اقسام زمین کے مدار میں چاند کی پوزیشن سمیت دیگر عوامل پر منحصر ہوتی ہیں۔مکمل سورج گرہن میں چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتا ہے جبکہ جزوی گرہن میں ایسا نہیں ہوتا۔رنگ آف فائر گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے زیادہ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے...
اویس کیانی : وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ پاکستان کی پائیدار توانائی کی طرف منتقلی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا یہ ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ وزارت توانائی کی ملک بھر میں سبز نقل و حرکت اور توانائی کی بچت کے حل کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ بھارتی گلوکار سونونگم کا کنسرٹ میدان جنگ بن گیا، پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اویس لغاری نے حکومت کے صاف...
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کیساتھ ملکر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہلاک حملہ آوروں کے زیر استعمال اسلحہ و کمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہو رہا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے...