2025-09-18@20:17:12 GMT
تلاش کی گنتی: 2874
«اونچائی پر»:
(نئی خبر)
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارلی کرک کو دو روز قبل امریکی ریاست یوٹا کی ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ایف بی آئی نے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا کہ مشتبہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہو گیا۔ حملہ آور اپنی بندوق اور گولیاں قریبی جنگل میں پھینک گیا جبکہ چھت پر اس کے جوتوں اور ہتھیلی کے نشانات بھی ملے ہیں۔ ایف بی آئی نے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد دوبارہ اضافی ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 645ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 86ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143روپے کے اضافے سے 3لاکھ 31ہزار 361روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 130روپے کے اضافے سے 4ہزار 456روپے اور فی...
پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد دریاؤں کا شدید سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگیا۔ کچے کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے تاہم بعض مقامات پر مکین علاقے چھوڑنے سے انکار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کشتی حادثات، جانی نقصانات اور متاثرہ دیہات کی تازہ رپورٹ نے مجموعی صورتحال کی سنگینی کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ سندھ میں سیلابی ریلا اور نقل مکانی سیلابی پانی کشمور اور دادو کے کچے کے علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ کشمور میں مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دادو کے رہائشیوں نے اپنے علاقے خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ...
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں اسے واردات کے فوراً بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ 10 ستمبر 2025 کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گولی چارلی کرک کی گردن میں لگی تھی۔ ایف بی آئی کی طرف سے جارہ کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ واردات کے بعد مشتبہ شخص دوپہر 12 بجے کالج کی چھت پر چڑا جہاں سے اس نے گولی مار کر چارلی کرک کو قتل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ دوڑتا ہوا چھت کے کنارے آیا اور نیچے کودا...
ماسکو/واشنگٹن: (نیوز ڈیسک) سابق روسی صدر اور روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کی حمایت امریکا میں بڑھتی ہوئی سیاسی پرتشدد کارروائیوں سے منسلک ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب قدامت پسند کارکن اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے اس قتل کی مذمت کی اور الزام انتہا پسند بائیں بازو کی بیان بازی پر عائد کیا۔ Political crimes and assasinations have been carried out lately by a variety of left-wing liberal scum who support Banderite...
امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی افراد جو قدامت پسند رہنما چارلی کرک کے قتل پر خوشی مناتے ہیں، جواز پیش کرتے ہیں یا اس کو ہلکا لیتے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ لینڈاؤ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ہمارے ملک میں ایسے غیر ملکیوں کی کوئی جگہ نہیں جو تشدد اور نفرت کو بڑھاوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے قونصلر حکام کو ہدایت دی ہے کہ ایسے افراد کے خلاف ’مناسب اقدامات‘ کیے جائیں، تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ...
عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے، جو تاحال لاپتا ہیں جب کہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا جا سکا۔ وفاقی تحقیقاتیا دارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔ حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے...
امریکا کے معروف قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو قتل کرنے والا حملہ آور تاحال فرار ہے۔ ایف بی آئی نے عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص قاتل کی نشاندہی یا گرفتاری میں مددگار ثابت ہوگا اسے ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ فائرنگ کا واقعہ یوٹا ویلی یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا جہاں چارلی کرک ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کو امریکا کا سب سے بڑا سول اعزاز ’پریزیڈنشیل میڈل آف فریڈم‘ دیا جائے گا، ٹرمپ حملہ آور نے سیاہ لباس پہنے ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 گز کے فاصلے سے نشانہ بنایا۔ ایف بی آئی نے جائے وقوعہ کے...
امریکی یونیورسٹی میں صدر ٹرمپ کے قریبی دوست، اسرائیل نواز اور قدامت پسند چارلی کرک کو قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے۔ اگرچہ ایف بی آئی آر نے تصویر میں موجود شخص کو چارلی کرک کا مشتبہ قاتل قرار نہیں دیا ہے تاہم عوام سے اس کی شناخت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ خیال رہے کہ چارلیہ کرک پر یونی ورسٹی میں اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ ٹرانس جینڈر سے متعلق ایک سیمینار میں لیکچر دے رہے تھے۔ https://x.com/FBISaltLakeCity/status/1966169520403525760 جس پر پولیس نے مجمع...
امریکا کی ریاست یوٹا میں قدامت پسند کارکن اور تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگئے۔ وہ یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران نشانہ بنے، جب ایک نامعلوم حملہ آور نے دور کی عمارت کی چھت سے گولی چلائی۔ مزید پڑھیں: قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟ پولیس کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی رائفل برآمد کر لی گئی ہے تاہم حملہ آور تاحال مفرور ہے۔ ابتدائی طور پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا لیکن تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آزادی...
امریکا کے معروف قدامت پسند تجزیہ کار، غیر معمولی اثرورسوخ رکھنے والے نوجوان رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک بدھ کے روز یوٹاہ میں ایک عوامی جلسے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ واقعہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب 3 ہزار سے زائد افراد جلسے میں شریک تھے۔ ایک نامعلوم حملہ آور نے اچانک فائرنگ کر دی۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیاں لگنے کے بعد چارلی کرک اسٹیج پر گر پڑے اور مجمع میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ’آپریشن سندور، یہ ہماری جنگ نہیں‘ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق چارلی کرک نے مئی میں پاکستان اور...
اداکارہ و ٹی وی میزبان اشنا شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے سی ای او اور شریک بانی 31 سالہ چارلی کرک کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں طلبا سے خطاب کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، وہ شادی شدہ اور دو بچوں کے باپ تھے۔ اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرک کے زیادہ تر نظریات، خاص طور پر فلسطین کے حوالے سے ان کے نظریات سے اختلاف کرتی ہیں، جسے انہوں نے موجودہ وقت کی سب سے بڑی بنیادی وجہ قرار دیا۔ انہوں...
چارلی کرک امریکا میں قدامت پسند سماجی کارکن اور میڈیا کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے، وہ صدر ٹرمپ کے قابلِ اعتماد اتحادی تھے۔ 18 سال کی عمر میں چارلی کرک نے ایک غیر منافع بخش قدامت پسند وکالت گروپ ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کی بنیاد رکھی۔ چارلی کرک کا یہ گروپ ملک کی سب سے بڑی قدامت پسند نوجوانوں کی تحریک میں پروان چڑھا اور چند ہی برسوں کے دوران وہ ٹرمپ کے حامی اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کے نیٹ ورک کا ایک مرکزی کھلاڑی بن گئے۔ اِنہیں اکثر ’میک امریکا گریٹ اگین‘ تحریک کا چہرہ بھی کہا جاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اکثر کرک کے سر پر 2024ء کی صدارتی مہم کے...
امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد )امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قدامت پسند نظریات کے مؤثر ترجمان، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گولی مار دی گئی۔ چارلی کرک کی گردن پر گولی لگی، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دوران علاج...
برطانوی شاہی خاندان میں تعلقات کی کشیدگی کے بعد ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ شہزادہ ہیری اور کنگ چارلس تقریباً ڈیڑھ سال بعد آمنے سامنے ملے ہیں۔ یہ ملاقات 10 ستمبر کو لندن کے کلیئرنس ہاؤس میں نجی چائے پر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری شام 5 بجے کے بعد کار کے ذریعے کلیئرنس ہاؤس پہنچے اور تقریباً 55 منٹ تک اندر موجود رہے۔ ملاقات کی تصدیق بکھنگھم پیلس نے کی تاہم اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔ ہیری کے ترجمان نے بھی صرف یہی کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس بارے میں مزید کوئی...
امریکی ریاست یوٹاہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند رہنما *چارلی کرک* قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق چارلی کرک یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جب اُنہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ 200 یارڈ کے فاصلے پر موجود ایک عمارت سے کی گئی، جس کے نتیجے میں گولی اُن کی گردن میں لگی۔ انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اس افسوسناک واقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چارلی کرک ایک عظیم اور تاریخی شخصیت تھے جو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ...
بدھ کی سہ پہر یوٹا ویلی یونیورسٹی کے سبزہ زار میں فائرنگ کی آواز گونجی، اور اس کے ساتھ ہی امریکی قدامت پسندی کا ایک نمایاں چہرہ، چارلی کرک، ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئے۔ محض 31 برس کی عمر میں وہ ایک شوہر، 2 بچوں کے والد، اور لاکھوں نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ تھے۔ ایک نوجوان کارکن سے قومی سطح تک چارلی کرک نے کم عمری ہی میں سیاست اور نظریاتی مباحث کو اپنی زندگی کا محور بنا لیا تھا۔ صرف 18 برس کی عمر میں انہوں نے ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے نام سے ایک تنظیم قائم کی، جس کا نعرہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم ملک بنانا ہے، یہ تنظیم دیکھتے ہی دیکھتے...
امریکی قدامت پسند کارکن اور نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ کے شریک بانی چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور تاحال مفرور ہے، جب کہ واقعے نے امریکا بھر میں سیاسی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بدھ کی دوپہر تقریب کے دوران اس وقت گولی چلائی گئی جب چارلی کرک تقریباً 3000 افراد کے سامنے اسٹیج پر موجود تھے اور ناظرین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’قتل کی ایک اور کوشش‘ ناکام، حملہ آور گرفتار حملہ آور نے یونیورسٹی کی ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 یارڈ کے فاصلے سے...
UTAH: امریکا میں قدامت پسند نظریات کے مؤثر ترجمان، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ’ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے ‘ کے بانی چارلی کرک کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بدھ کے روز طلباء سے خطاب کر رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرک کو 200 یارڈ کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا اور گولی ان کی گردن میں لگی۔ واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ????⚡️BREAKING AND UNUSUAL Charlie Kirk, 31, has died from his...
جلال پور پیروالا: دریائے چناب اور دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے جلال پور پیروالہ شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے اوچ شریف روڈ المعروف گیلانی روڈ پر انتظامیہ کی زیرنگرانی شگاف ڈال دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سیلابی پانی کا دباؤ کم کرنا اور شہر کو ممکنہ تباہی سے بچانا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گیلانی روڈ پر ڈالے گئے شگاف سے پانی کا رخ بہادرپور اور بستی لانگ کی طرف موڑ دیا جائے گا جس سے جلال پور شہر پر سیلاب کا براہِ راست خطرہ کم ہو جائے گا۔ دوسری جانب سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جلال پور پیروالہ میں ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کے دوران انتظامی افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔...
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے "ایوی ایشن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ" میں چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے پروگرام انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت شروع کیا جائے گا اور تعلیمی سال 2026 کے لیے پروگرام میں داخلوں کا اعلان کراچی یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے ساتھ ہی کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں سال 2026 کے داخلوں کی پالیسی کی منظوری کے لیے اکیڈمک کونسل کا اجلاس جمعرات کی دوپہر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت ہورہا ہے، داخلہ کمیٹی کی تجویز کے تحت انٹر کے نتائج کے جلد اجراء کے سبب اس بار داخلے ایک ماہ قبل شروع ہونے ہیں،گزشتہ برس داخلوں کا...

ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا
ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔سی پی او کا کہنا ہے کہ پانی جن بستیوں میں جائیگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیے کیا گیا۔صادق علی ڈوگر کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند...
محکمہ صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔ یہ مہم 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسین فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین میں بڑھتے سروائیکل کینسر کی وجوہات کیا ہیں؟ ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات نورالاین قریشی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر غمخار حسین شاہ اور ڈی ایچ او پریوینٹو سروسز ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد کی نگرانی میں یہ مہم ضلع بھر میں شروع ہوگی۔ حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کی بروقت ویکسینیشن...
جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ایک ایسی خاتون کو بری کر دیا جسے 61 سال قبل اپنے اوپر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف دفاع کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 74 سالہ بوڑھے نے مخالف کو پھنسانے کے لیے خاتون جج کو انوکھا خط لکھ دیا فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس فیصلے کو ملک میں خواتین کے حقوق کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ 61 برس پہلے کیا ہوا تھا؟ چوئی مال جا سنہ 1964 میں صرف 19 برس کی تھیں جب جنوبی شہر گم ہے میں ایک 21 سالہ نوجوان نے ان پر حملہ کیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس شخص نے...
کراچی: مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 6روزہ وقفے کے بعد بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل رک گیا۔ عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں، جس سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 654ڈالر رہی۔ اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 88ہزار 100روپے کی بلند ترین سطح اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 32ہزار 733روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی۔ ملک میں فی...

کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو ہوگیا، سیلابی ریلا موٹروے تک جا پہنچا، تعلیمی ادارے بند، مدد کیلیے فوج طلب
کراچی ایک بار پھر شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں واقع تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرنے کے بعد اوورفلو ہوگئی، جس سے نکلنے والا طاقتور سیلابی ریلا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ سنگین صورتحال ایم نائن موٹروے پر دیکھنے میں آئی جہاں پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق پانی موٹروے کے کناروں سے ٹکرا کر کئی حصوں کو زیر آب کر چکا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔ سپر ہائی وے پر...
اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا...
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر...
چائنا سپلائی چین ڈویلپمنٹ رپورٹ کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے 9 ستمبر کو جاری کردہ “چائنا سپلائی چین ڈویلپمنٹ رپورٹ (2024-2025)” کے مطابق، عالمی سپلائی چین ، اقتصادی ڈھانچے کی تبدیلی، تجارتی تحفظ پسندی اور تکنیکی تبدیلیوں جیسے عوامل کے زیر اثر تیزی سے تنظیم نو کر رہی ہے، جس کے تحت چین ” ورلڈ فیکٹری” سے “عالمی سپلائی چین مرکز” کی جانب ترقی کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق، حالیہ سالوں میں چین نے جدید لاجسٹکس اور اعلیٰ مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے ۔ 80 قومی سطح کے جدید مینوفیکچرنگ کلسٹرز اعلیٰ درجے کے آلات ، نئی توانائی اور دیگر شعبوں...

دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ
دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پانی کی سطح تین سو چورانوے عشاریہ پانچ صفر پر پہنچے پر بریچنگ کر دی جائے گی۔شیرشاہ کے مقام پرپانی کا بہاو 4لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈتریموں،5لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکا،انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،سیلاب کے باعث 10افراد کے جاں بحق ہونیکی تصدیق ہوگئی ہے،سیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے،جبکہ اب بھی...
چائنہ ڈیلی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن، توازن کے فقدان اور غیر مستقل مزاجی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے تعلقات اب نشیب و فراز کا شکار ہیں۔ قلیل مدت میں تعلقات میں وقتی بہتری آ سکتی ہے لیکن طویل مدت میں باہمی اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔ تجزیے کے مطابق دونوں ممالک کا دو طرفہ تعاون محض سطحی حد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ چائنہ ڈیلی نے کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ دیرینہ اسٹریٹجک وابستگی بھی واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات کی مضبوطی میں رکاوٹ ہے۔ بھارت ایک طرف امریکہ...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دے رہے ہیں، جب کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے بعد تباہ کن سیلابی ریلے سندھ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزارکیوسک ہوگیا ہے۔ وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کا موسمیاتی تبدیلی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تیار کرنے کا بیان حقیقت...
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آنے والے زلزلے سے سرکاری اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں زلزلے سے گورنمنٹ ہائی اسکول وانا کی چار دیواری منہدم ہو گئی تاہم طلباء اور اساتذہ غیر محفوظ رہے۔ حال ہی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول وانا جنوبی وزیرستان لوئر کی 190 فٹ طویل باؤنڈری وال زمین بوس ہوئی، جس کے باعث اسکول کے ہاسٹل میں مقیم طلباء اور اساتذہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ چار دیواری نہ ہونے کے باعث وہ کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے...
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے، امدادی سامان10ہزارشیلٹر کٹس ،10ہزار فوڈ پیکجز پر مشتمل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور اخوت اور بھائی چارے کا اظہار کیا ہے، کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے امدادی سامان سے بھرے 5 ٹرک پنجاب کے مختلف اضلاع میں پہنچا دیے گئے۔یہ امدادی سامان وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پی ڈی ایم...

پنجاب میں سیلابی صورت حال شدت اختیار کرگئی، پنجند اور تریموں پر اونچا سیلاب، بستیاں زیرآب، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ
پنجاب میں سیلابی صورت حال شدت اختیار کرگئی، پنجند اور تریموں پر اونچا سیلاب، بستیاں زیرآب، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب کے مختلف اضلاع میں دریاں کی طغیانی نے صورتحال سنگین کر دی ہے، بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا جبکہ فوج اور سول انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔جلالپور پیروالہ میں خان بیلہ کے قریب مقامی بند ٹوٹنے اور دریائے چناب کے پانی کے تیز بہاو سے 60سے زائد بستیاں زیرآب آگئیں۔ شہریوں کے انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے...
ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز اور ’یونیورس باس‘ کرس گیل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے آئی پی ایل کیریئر کے دوران بھارت کی پنجاب کنگز (سابقہ کنگز الیون پنجاب) کی ٹیم نے ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جس نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔ کرس گیل، جو 2018 سے 2021 تک پنجاب کنگز کا حصہ رہے اور اوپننگ بیٹر کے طور پر کھیلے، کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے انہیں وہ عزت نہیں دی جس کے وہ مستحق تھے۔ گیل نے ٹیم کے لیے 41 میچوں میں 1,304 رنز بنائے، جن میں ایک سنچری اور 11 نصف سنچریاں شامل تھیں، جبکہ ان کا بہترین اسکور 104 ناٹ آؤٹ رہا۔ اس کے باوجود...
لاہور(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے سات اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پہنچا دیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ امدادی سامان پی ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ امداد میں دس ہزار شیلٹر کٹس اور دس ہزار فوڈ پیکجز شامل ہیں، جن میں خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی لائٹس، کچن سیٹ، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ ہر فوڈ پیکج میں 95 کلوگرام اجناس جیسے آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل دیا گیا ہے۔ امداد قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے متاثرہ خاندانوں...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی اسپنر محمد نواز نے شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو بے بس کردیا۔ انہوں نے مسلسل تین گیندوں پر تین بیٹرز کو آؤٹ کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اننگز میں 5 شکار کیے۔ بیٹنگ میں بھی 25 قیمتی رنز جوڑ کر آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اسی کارکردگی پر وہ میچ اور سیریز کے ہیرو قرار پائے۔ محمد نواز نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر ایک میڈ اِن ڈالا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے شکاروں میں درویش رسولی (ایل بی ڈبلیو)، عظمت اللہ عمرزئی (کیپر کے ہاتھوں کیچ)، ابراہیم زادران (اسٹمپ آؤٹ)، کریم جنت (صفر...
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کامشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیاجاسکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگیا۔مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بج کر 31 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن 11 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ مکمل چاند گرہن کا...
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس موقع پر لاکھوں افراد آسمان کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں تاکہ زمین کے گرد گردش کرنے والے چاند کو سرخ ہوتے ہوئے دیکھ سکیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیا، افریقہ اور یورپ میں مکمل چاند گرہن، جسے ’سپر بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے، کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان میں جزوی چاند گرہن رات 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا، جب کہ مکمل گرہن 10 بج کر 31 منٹ پر لگے گا۔ اس کے بعد 11 بج کر 12 منٹ پر یہ عمل اپنے عروج پر پہنچے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن رات 1 بج کر 55 منٹ پر...
چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان انسان کی طویل عمر اور اعضا کی پیوندکاری پر ہونے والی گفتگو ہاٹ مائیک میں ریکارڈ ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب دونوں رہنما بیجنگ میں دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ پر فوجی پریڈ دیکھنے جا رہے تھے۔ پیوٹن کے مترجم نے کہا کہ بائیوٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے اور اعضا کی مسلسل پیوندکاری ممکن ہے، جس پر شی جن پنگ نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس صدی میں انسان 150 سال تک جی سکتے ہیں۔ ویڈیو کلپ سرکاری چینی ٹی وی سی سی ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں نشر ہوا، جسے دنیا بھر کے میڈیا...
پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بپھرا ریلا سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پنجند بیراج پر پانی میں 97 ہزار 706 کیوسک اضافہ ہوا ہے۔ آمد اور اخراج اس وقت 4 لاکھ 46 ہزار 820 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق تریموں بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 8 ہزار 371 کیوسک ریکارڈ جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 151 کیوسک ہے۔ ادھر سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 29 ہزار 990 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 26 ہزار 497 کیوسک ریکارڈ کیا...
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (7 ستمبر) رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا، رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوگا، 8 ستمبر کی...
آج رات پاکستانی عوام کو ایک شاندار فلکیاتی مظاہرہ دیکھنے کا موقع ملے گا، جب رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ گرہن کے اوقات محکمہ موسمیات کے مطابق گرہن کا آغاز آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوگا، جب چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ’بلڈ مون‘ کا نظارہ کب کیا جاسکے گا؟ جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر اور مکمل گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا۔ رات 11 بجکر 12 منٹ پر یہ مظاہرہ اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ 8 ستمبر کی رات ایک بجکر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ اگلا فلکیاتی منظر ماہرین فلکیات...
محمد حسین/کوئٹہ کوئٹہ میں نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف چلڈرن (NCRC) اور یونیسف کے اشتراک سے منعقدہ حالیہ رپورٹ لانچنگ تقریب میں بچوں، خاص طور پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں کی حالتِ زار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر میں نے چائلڈ لیبر کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف ماہرین، بشمول NCHR کے عہدیداران، ایڈووکیٹ عبدالحئی اور اقلیتی نمائندے شہزان ولیم سے انٹرویوز کیے۔ اس رپورٹ نہ صرف زمینی حقائق اجاگر کیے گئے ہیں بلکہ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بلوچستان میں بچوں سے مشقت کا خاتمہ صرف پالیسی نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے۔ یہ ایک انسانی حقوق کی جدوجہد ہے، اور یہ کہانی اُن بچوں کی...
کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 ستمبر کی رات پاکستان بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا، فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہو سکیں گے۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور اپنے عروج پر ایک بج کر 55 منٹ پر پہنچے گا، جب زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا، یہ نظارہ رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔ چاند گرہن کا نظارہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم...
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارےسپارکونے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میںچاند گرہن جمعہ7 ستمبر کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 11 بج کر 57 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ مکمل چاند گرہن کا اختتام رات 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔ اس دوران چاندمکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔ یہ فلکیاتی مظاہرہ نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا، افریقا اور یورپ کے کچھ حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ شوقین افراد، طلبہ اور فلکیات کے دلدادہ افراد کے لیے یہ دلکش نظارہ ایک بہترین موقع ہو گا۔ سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند گرہن کوبغیر کسی حفاظتی چشمے کے ننگی آنکھ سے...
اسلام آباد: حکومت نے پنجند کے مقام پر 10 سے 12 لاکھ کیوسک ریلے سے بچاؤ کی تیاری مکمل کرلی جب کہ ریلے کی اصل مقدار 6 لاکھ کیوسک تک ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ طوفانی بارشوں و سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں و بحالی کیلئے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سیلابی ریلے کی موجودہ صورتحال پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مون سون کا آخری اسپیل ختم ہونے کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا جبکہ موجودہ طور پر تمام تر وسائل و افرادی قوت ریسکیو،...
برطانوی شاہی خاندان کی سب سے معمر رکن ڈچس آف کینٹ شہزادی کیتھرین 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بادشاہ چارلس نے ڈچس آف کینٹ کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی عزیزہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہ چارلس اور شہزادی کیتھرین کی ایک یادگار تصویر۔ بادشاہ چارلس نے شہزادی کیتھرین (ڈچس آف کینٹ) کی وفات پر ایک سنجیدہ بیان جاری کیا ہے۔ جمعے کو برطانوی شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ نے محترمہ کی وفات کی تصدیق کی۔ رائل خاندان کی سب سے بزرگ رکن کا انتقال جمعرات 4 ستمبر 2025 کو کینسنگٹن پیلس میں ہوا۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے کہا گیا کہ بادشاہ اور ملکہ اور شاہی خاندان کے تمام ارکان ڈیوک آف کینٹ...
فائل فوٹو دبئی سے سیالکوٹ پہنچے نجی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے ماہرین اور پرزہ پہنچانے کی غرض سے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرا دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ فنی خرابی دور کرنے کے لیے دبئی سے ماہرین اور پرزہ ملتان کی پرواز ایف زیڈ 317 سے روانہ کیا گیا۔ اس پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ بھیجا گیا۔ جہاں ماہرین اور پرزہ پہنچانے کے بعد طیارہ روانہ ہوکر واپس ملتان پہنچا۔ پرواز ایف زیڈ 316 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔
(ممتاز نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں یکے بعددیگرے چھوڑے جانے والے پانی نے بری طرح تباہی مچائی ہے۔ گزشتہ ماہ 26 اگست کو بھارت نے دریائے چناب میں تقریباً 11لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جس نے پورے بیلے سے ملحقہ چھوٹے بڑے گاؤں اور بستیوں کو ڈبو دیا تھا جس کے چند روز بعد گزشتہ روز بھارت نے پھر ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک پانی دریائے چناب میں چھوڑ دیا جس سے پہلے سے ڈوبا ہوا علاقہ بیلا دوبارہ ڈوب گیا ، فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، سڑکیں ٹوٹ گئیں، مکان گر گئے، بے روزگاری اپنی انتہا پر ہے ، مزدور جو روزانہ کی بنیاد پر محنت...
قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ذاتی تعلقات بہت اچھے تھے لیکن اب وہ ختم ہو چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے قریبی تعلقات دنیا کے رہنماؤں کو ’بدترین حالات‘ سے نہیں بچا سکتے۔ جان بولٹن نے یہ بات ایسے وقت میں کہی ہے جب بھارت اور امریکا کے تعلقات 2 دہائیوں کی بدترین سطح پر ہیں، اس تناؤ کی بڑی وجہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسی اور ان کی حکومت کی جانب سے نئی دہلی پر مسلسل تنقید ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ-مودی 35 منٹ کی کال جس نے بھارت امریکا تعلقات میں دراڑ ڈال دی برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
امریکہ کی مِشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایک نیا شیمپو نما جیل تیار کیا ہے جو کیموتھراپی کے عام اور تکلیف دہ ضمنی اثر — بال جھڑنے — سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیموں کیمو تھراپی سے 10 ہزار گنا زیادہ پُراثر کیوں؟ یہ جیل ابتدائی طور پر جانوروں پر آزمایا گیا ہے اور خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ علاج شروع ہونے سے پہلے اسے سر کی جلد پر لگایا جائے اور کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیا جائے تاکہ جب دوا جسم میں گردش کرے تو بالوں کی جڑوں کو زیادہ نقصان نہ پہنچے۔ اس تحقیق کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر برائن اسمتھ، جو انسٹیٹیوٹ فار کوانٹیٹیو ہیلتھ...
ایٹین، پاکستان کی معروف اسٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ سوسائٹی جو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے، کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد منصور کو ایٹین منصوبے کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ 20 سال سے زائد بین الاقوامی تجربے کے ساتھ، ڈاکٹر منصور نے دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے اعلیٰ قدر کے رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی کامیابی سے قیادت کی ہے۔ اُن کی مہارت انجینئرنگ، پورٹ فولیو مینجمنٹ اور پروجیکٹ کنٹرولز، پروکیورمنٹ اور کمرشل مینجمنٹ، بجٹنگ اور اسٹریٹیجک پلاننگ پر محیط ہے۔ وہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، جدت اور عملی بہترین کارکردگی کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے طارق حامدی کے جانے...
برطانوی تخت کے ممکنہ وارث شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بادشاہ چارلس کی صحت کے پیش نظر مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے ایک نیا اور جرات مندانہ حکمتِ عملی منصوبہ نافذ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس کا اپنی بگڑتی صحت کا اعتراف بادشاہ چارلس سوم کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ایسے میں ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے شاہی فرائض کو سنبھالنے کی تیاریوں میں تیزی دکھائی ہے۔ ڈیجیٹل حکمت عملی اور میڈیا سے توازن شاہی جوڑے نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جسے تجزیہ کار ایک نئی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ کینسنگٹن...
کراچی: مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 540ڈالر رہی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 22ہزار 959روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 315روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی...
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اپنی خالی اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے اور اسے استعمال میں لانے سے متعلق معاملات پر سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب حال ہی میں گزشتہ جمعہ کے ڈی اے (کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے بعض افسران کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی اور کے ڈی اے افسران باقاعدہ طور سلور جوبلی گیٹ کے سامنے یونیورسٹی کی خالی اراضی کے دعویدار بن کر سامنے آئے تھے۔ اس واقعے میں یونیورسٹی افسران اور طلبہ سے زمین کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا...
برطانوی شاہ چارلس نے اسپتال کے دورے کے دوران اپنی صحت اور کینسر کے علاج سے متعلق کھرا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں 76 سالہ بادشاہ، جو گزشتہ برس کینسر کے ایک مرض میں مبتلا تشخیص ہوئے تھے اور اب بھی علاج جاری رکھے ہوئے ہیں، جمعرات 4 ستمبر کو نئے تعمیر شدہ میڈلینڈ میٹروپولیٹن یونیورسٹی اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور عملے سے ملاقات کی اور اسپتال کے ’ونٹر گارڈن‘ حصے کا بھی دورہ کیا جو عملے، مریضوں اور مہمانوں کے لیے سکون اور آرام کی جگہ کے طور پر بنایا گیا ہے۔ دورے کے دوران...
پشاور: امریکی فارن سروس کے تجربہ کار افسر ٹام ایکرٹ نے قونصلیٹ جنرل پشاور میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے ٹام ایکرٹ کی پشاور میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی نمائندگی کرنے والے نامور سفارت کاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹام اُن ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں، جو پاکستان کی آزادی سے شروع ہونے والے ہمارے سفارتی تعلقات کا تاریخی تسلسل برقرار رکھنے اور خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایسے نئے تعلقات اُستوار کرنے میں اپنا کردار ادا...
پاکستانی شہری رواں ہفتے کے اختتام پر سال 2025 کا پہلا کل چاند گرہن دیکھ سکیں گے جس کے دوران چاند سرخی مائل رنگ اختیار کر لے گا، جسے عام طور پر ’بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟ محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق کل چاند گرہن اتوار اور پیر کی درمیانی شب، یعنی 7 اور 8 ستمبر کو نظر آئے گا۔ گرہن کے اوقات (پاکستانی وقت کے مطابق) گرہن کا آغاز 7 ستمبر کی رات 8 بج کر 28 منٹ پر ہوگا، جزوی گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ اس کا عروج یعنی مکمل گرہن 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچے گا۔ ...
ہرارے: سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور اوپنر **برائن بینیٹ** نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ کپتان **سکندر رضا** 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ مقررہ 20 اوورز میں زمبابوے نے سات وکٹوں پر **175 رنز** اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے **دشمانتھا چمیرا** نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تھشارا، تھیکشانا اور ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز **پتھم نسانکا (55)** اور **کوشال مینڈس (38)** نے 96...
لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ Rain water in Bahria Town Lahore. Note its not Flood Water, so things aren't as bad as Park View City, being in Bahria since last 10 years, I vouch for their drainage system, despite being state of art, recent changes in intensity of rains is posing challenges. pic.twitter.com/zMhmLltSGN — Ali Haider Chattha (@Ali_Haider93) August 30, 2025 انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو...
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو مکمل چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ قدرتی مظہر یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے اور جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں دیکھا جا سکے گا۔ اسی طرح بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی یہ منظر قابلِ مشاہدہ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا سلسلہ رات 8 بجکر 28 منٹ پر شروع ہوگا جب چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہو گی۔ جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر لگے گا جبکہ مکمل گرہن کا آغاز رات 10 بجکر 31 منٹ پر...
گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی کی نذر، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (آئی پی ایس) گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔ برساتی پانی کو...
پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران ایک دلچسپ اور متنازعہ واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کی مدد کی درخواست کرتے ہوئے ریسکیو ٹیم کو بلایا، جس پر ریسکیو اہلکار 4 کلومیٹر دور سے اس کی مدد کو آئے لیکن بعد میں یہ معلوم ہوا کہ اس کا اصل مقصد اپنے کبوتروں کو محفوظ مقام پر پہنچانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو ٹیم اس شخص کی مدد کے لیے پہنچی، تاہم موقعے پر معلوم ہوا کہ اس شخص نے غلط بیانی کی، اس کا مقصد اپنے...
’پیوٹن اورکم جونگ کو میری نیک خواہشات پہنچائیں‘، ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر کو طنز بھرا پیغام دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرمپ نے کہاکہ امریکاکے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اورکم جونگ ان کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے لکھا کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مددکا اعتراف کریں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر ٹرمپ نے کہاکہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر تشویش نہیں ہے۔ یوکرین تنازع پر ٹرمپ نے کہاکہ روسی صدر سے بہت مایوس ہوا...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 480ڈالر رہی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 303روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 689روپے کی سطح...

دریائے راوی اور ستلج بے قابو: ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے مائی صفوراں بند توڑ دیا گیا، کئی دیہاتوں کو خطرہ لاحق
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں دریائے راوی اور ستلج کی طغیانی اب بھی قابو میں نہیں آ سکی۔ خانیوال میں ہیڈ سدھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفوراں بند دھماکے سے توڑ دیا گیا، جس کے نتیجے میں کبیر والا کے 30 اور پیر محل کے 7 دیہات شدید متاثر ہوں گے۔ خانیوال اور لودھراں کی صورتحال ہیڈ سدھنائی میں پانی کے اخراج کی گنجائش ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے، لیکن موجودہ وقت میں اس سے زائد پانی گزر رہا ہے۔ بند توڑنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور مقامی آبادی دونوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسری طرف دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث لودھراں اور بہاولپور کے تین بند ٹوٹ گئے۔ وہاڑی، تاندلیانوالہ اور ملتان متاثر سیلاب نے وہاڑی...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیلاب کے دوران 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں بچائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملکی صورتحال تشویشناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ (بیرسٹر گوہر) کے اپنے شہر بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جان بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی تک آپ قوم کو یہ نہیں بتا سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے 10 لاکھ شہریوں اور 7 لاکھ مویشیوں کی جانیں...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور یہ منصوبہ آن ٹریک ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے حکام سے ملاقات میں پانڈا بانڈز کے اجرا اور پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے پانڈا بانڈز کے اجرا میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور یہ...
تازہ سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بیریز اور چائے کا باقاعدہ استعمال عمر میں صحت مند اضافے یعنی longevity کا باعث بن سکتا ہے۔ رواں سال کا ایک حالیہ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ فلیوینائیڈ اجزا سے بھرپور غذا جیسے کہ چائے، بیریز، سیب، اور ڈارک چاکلیٹ کا استعمال زندگی کو بہتر بنانے اور سنگین بیماریوں مثلًا دل کی بیماری، 2 ٹائپ ذیابیطس، کینسر، اعصابی امراض) کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کوئینز یونیورسٹی میں ڈاکٹر بینجیمن کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 500 گرام فلیوینائیڈزکے استعمال سے دل کی بیماری، ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں کا خطرہ تقریباً 10–16٪ کم ہو جاتا ہے۔ اور اگر مختلف قسم کے فلیوینائیڈز جیسے بیریز اور چائے دونوں کا استعمال کیا جائے تو فائدہ اور...
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اس وقت سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے اور امکان ہے کہ 4 سے 5 ستمبر کو یہ سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ اتھارٹی کے مطابق سیلاب کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور جہاں جہاں سے یہ گزرے وہاں تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ صوبہ سندھ کے زیادہ مقامات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے تاہم جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، کمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اس وقت گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجز پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تریموں بیراج کے قریب قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی اور امدادی سرگرمیوں کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، فیلڈ اسپتال میں موجود طبی سہولیات، دواؤں کی دستیابی اور ڈاکٹرز کی موجودگی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ موقع پر موجود انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ مریم نواز نے کیمپ میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر متاثرین سے خود بات چیت کی، ان کے مسائل سنے، اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ کیمپ میں ایک ہمدرد ماں اور بہن کی طرح موجود رہیں، جو محض ایک عہدے کی نہیں بلکہ احساس کی...
پاکستان میں معاشی مردم شماری کے حالیہ اعداد و شمار نے ایک دلچسپ تقابل کو نمایاں کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں صرف 23 ہزار فیکٹریاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد چائے کے ڈھابے اور ہوٹل سرگرم ہیں۔ یہ فرق بظاہر چونکا دینے والا ہے لیکن ماہرین کے نزدیک یہ پاکستان کے سماجی رجحانات اور ثقافتی رویوں کی عکاسی کرتا ہے اور کسی حد تک فطری بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ایک سال میں 179 ارب روپے سے زیادہ کی چائے پی لی ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق سماجی محقق احمد اعجاز کے مطابق اس رجحان کو غیر معمولی قرار دینا درست نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ چائے خانوں اور ہوٹلوں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، ہماری پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا اور اس کے بعد مال مویشی کو بچانا ہے۔ کراچی میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے ہمراہ نیوسیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ میں 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے، 9 لاکھ کیوسک کا ریلا ہو تو ہم اسے ’سپر فلڈ‘ کے طور پر دیکھتے اور تیاری کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کا ہر محکمہ، آبپاشی، زراعت، صحت، پی ڈی ایم اے اور ضلعی...
خیبر پختونخوا میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مشیر صحت احتشام علی کے مطابق مہم دو مرحلوں میں چلائی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 1 سے 4 ستمبر تک پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ سمیت 16 اضلاع میں مکمل اور 3 اضلاع میں جزوی طور پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: دوسرے مرحلے میں 15 سے 18 ستمبر کے دوران بنوں، باجوڑ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے 7 اضلاع میں مہم کا انعقاد ہوگا۔ مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر 57 لاکھ 50 ہزار بچوں...
ایک بڑی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جانوروں سے حاصل ہونے والا پروٹین نہ صرف قبل از وقت اموات کے خطرے سے منسلک نہیں بلکہ یہ کینسر سے متعلقہ اموات کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کاروں کی جانب سے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے میں شامل 19 برس یا اس سے زائد عمر کے تقریباً 16 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتائج سائنسی جریدے اپلائیڈ فزیالوجی، نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوئے ہیں۔ تحقیق میں شرکا کی خوراک میں موجود جانوروں اور پودوں سے حاصل کردہ پروٹین کی مقدار اور ان کے کینسر، امراضِ قلب یا کسی بھی وجہ سے موت کے امکانات کا موازنہ کیا گیا...
کابل ( نیوزڈیسک) افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 250 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب اور گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 47 منٹ پر آیا، جس کے تقریباً 20 منٹ بعد 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، کیونکہ دور دراز علاقوں سے ابھی تک مکمل معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔...
وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ایجنڈا وائس چانسلر کی تنخواہ کے تعین سے متعلق دو سرکاری اداروں کی اہم دستاویزات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کے 3 ستمبر کو ہونے والے اس اجلاس کا ایجنڈا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوا ہے جس میں اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزارت تعلیم کی ان اہم یا غیر معمولی ایڈوائسز کو دانستہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جو بظاہر جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو موجودہ وصول کی جانے والی تنخواہ سے روکتی ہیں۔ تاہم سابق رجسٹرار اور ٹریژرار کی جانب سے ان دستاویز میں موجود ایڈوائز کے برعکس جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو 8 لاکھ...
لاہور: پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ علاقوں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق تین دریاؤں کے سیلابی پانی سے دو ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب سے 1 ہزار 169، راوی سے 462 اور ستلج میں سیلاب سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔ سینئیر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 511 ریلیف اور 351 میڈیکل کیمپس متاثرین کی چوبیس گھنٹے مدد اور دیکھ بھال کر رہے ہیں، 6 ہزار 373 متاثرین ریلیف کیمپس میں ہیں، 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد مویشیوں کو...
پنجاب کے شہر ملتان میں ایک غیر معمولی مگر دل کو چھو جانے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول کی پرنسپل نے اپنے ہی اسکول کے چپراسی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ منفرد کہانی سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ اور چپراسی فیاض کی ہے، جو روزمرہ کے معمولات میں ایک دوسرے کے قریب آئے۔ فرزانہ کے مطابق، انہیں فیاض کے کام کرنے کا انداز، سلیقہ اور چائے پیش کرنے کی نفاست نے متاثر کیا، جو وقت کے ساتھ ایک خلوص بھری محبت میں بدل گئی۔ نے خود رشتہ بھیجا میڈیا سے گفتگو میں پرنسپل فرزانہ نے بتایاکہ فیاض کا انداز دل کو لگا۔ اُس کی عزت کرنے کا طریقہ، محنت، خاموشی سے کام کرنا،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔ مریم نواز نے سرحدی علاقے تلوار پوسٹ اور شیخ پورہ نو میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ گٹی کلنجر سے کشتی کے ذریعے تلوار پوسٹ آنے والے متاثرہ خاندانوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے ایک معصوم بچے کو گود میں اٹھایا اور بعدازاں ماں کے سپرد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت سیلاب میں گھرے نومولود بچے کو بحفاظت نکالنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا، جبکہ ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے...
رباط (نیوز ڈیسک)مراکش کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے جس کے بعد حکومت نے پانی کے بخارات کو کم کرنے اور سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پائلٹ منصوبے کے تحت آبی ذخائر پر تیرتے ہوئے شمسی پینلز نصب کیے جا رہے ہیں۔ شمالی شہر طنجہ کے قریب ایک بڑے ذخیرہ آب پر ہزاروں “فلوٹو وولٹائک” پینلز لگائے گئے ہیں۔ یہ پینلز ایک جانب سورج کی شعاعوں سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو دوسری جانب پانی کو براہِ راست جھلسا دینے والی دھوپ سے بچاتے ہیں۔ حکام کے مطابق پیدا ہونے والی توانائی قریبی تنجر میڈ بندرگاہی کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو اس ٹیکنالوجی...
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کے استعمال سے 490 سے زائد لوگوں کی جان بچا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ، احمد پور سیال میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے رات کی تاریکی میں ریسکیو آپریشن ممکن ہوا۔ جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے ایک، کھلڑا سے 12، ددوآنڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4، واجد آباد شاہ جیونہ سے سیلاب میں گھرے 10 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ وجھلنڑاں سے 20، چک نون سے 4، جوگیرا بوچھیراں سے 80، کھروڑا بکر سے 30 افراد کو تھرمل ٹیکنالوجی سے پتہ لگا کر محفوظ مقامات پر منتقل...
آج کل مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر بعض آبی ماہرین نیدرلینڈ (ہالینڈ)کے فلڈ ماڈل کا تذکرہ کر رہے ہیں۔ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو نیدرلینڈ ماڈل پر عملدرآمد کرکے بچایا جا سکتا ہے۔ اسی حوالے سے ڈنمارک کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے۔ ڈنمارک نے بھی نیدرلینڈ کا ماڈل فالو کرکے اپنے ملک کو سیلاب اور پانی کی تباہ کاری سے محفوظ بنایا ہے۔ مزید بات کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ نیدرلینڈ ماڈل ہے کیا؟مگر اس سے بھی پہلے چند سطریں نیدرلینڈ کے بارے میں۔ نیدرلینڈ (ہالینڈ) شمال مغربی یورپ کا ایک اہم مگر قدرے چھوٹا ملک ہے۔ ایمسٹرڈیم اس کا دارالحکومت ہے، یہ خوبصورت ملک...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نزلہ زکام کووڈ-19 سے کسی حد تک بچاؤ فراہم کر سکتا ہے۔ ‘جرنل آف انفیکشس ڈیزیزز’ میں 11 اگست کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جن افراد کو پچھلے ایک ماہ کے دوران نزلہ زکام ہوا ان میں کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ اُن لوگوں کے مقابلے میں تقریباً نصف رہا، جو اس مدت میں نزلہ سے محفوظ رہے۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زائد شرکا کے ناک کے سواب نمونے شامل کیے گئے۔ سائنس دانوں نے دیکھا کہ جنہیں کووڈ-19 سے پہلے نزلہ ہوا تھا، اُن میں بیماری کی شدت کم تھی اور جسم میں وائرس کی مقدار بھی تقریباً 10 گنا کم پائی گئی۔ یہ کم ‘وائرل...
وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد میں مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔ایک بیان میں، وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ اشتہار
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) مؤثر دواؤں کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ انسولین سمیت کم از کم 80 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں، جن میں سے 25 کی کوئی متبادل دوا بھی موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں ادویات کی قلت سے کتنے بچے جاں بحق ہوچکے؟ فیصل ایدھی نے بتا دیا پی ایم اے کے مطابق ان ادویات کی کمی ذیابیطس، کینسر، امراضِ قلب، الزائمر، پارکنسن اور نفسیاتی بیماریوں سمیت کئی مہلک امراض کے مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ یہ بحران لاکھوں مریضوں...