2025-04-25@14:08:15 GMT
تلاش کی گنتی: 370

«دارالحجاج لاہور»:

(نئی خبر)
    لاہور( مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہور شہر و گردونواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہیں،شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں، دھند کی وجہ سے موٹر ویز سمیت بڑی شاہرا ہیں بند ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں درج مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کو 6 فروری کے لئے مقرر کرنے سے متعلق کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کیا ہے۔ درخواست میں سابق کپتان نے مقدمے...
    لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سال بیٹی مبینہ طور پر قتل ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا، پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔  ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تیں بچے تھے جو وفات پاگئے، سفیان نے علینہ سے دوسری شادی کی جو بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی، علینہ تین سال حریم فاطمہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے جان سے مار رہی تھی، بچی کا باپ موقع پر پہنچ گیا بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر...
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں
    ---فائل فوتو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسکولز کو مستقل طور پر بسیں خریدنا ہوں گی، وقتی طور پر اسکولز بسز کے لیے کنٹریکٹرز ہائر کر سکتے ہیں، رولز بنائےجائیں کہ ہر مالی سال میں اسکولز بسیں خریدیں گے، رپورٹ جمع کرائیں گے کہ اس سال میں کتنی بسیں خریدیں؟ہائی کورٹ نے اسکولوں کے منافے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹس دیکھیں تو اس میں پتہ چلتا ہے بڑے اسکولوں نے بہت منافع کمایا ہے، اسکول فیس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ہم نے ان...
    لاہور: مسلم ٹاؤن روڈ پر گداگری کے بہانے واردات کرنے والا نوسر باز گداگر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فیصل آباد کے شہری عبدالرحمن سے رقم چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ عبدالرحمن کاروباری سلسلے میں فیصل آباد سے لاہور آیا تھا جب گداگروں نے اسے مسلم ٹاؤن روڈ پر نشانہ بنایا۔ اطلاع ملتے ہی ڈولفن فورس کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے شہری کی چھینی گئی رقم، ایک لاکھ 50 ہزار روپے، برآمد کر کے موقع پر ہی عبدالرحمن کو واپس کر دی گئی۔ ابتدائی...
    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سول ایوییشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سیکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔ کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو...
    سٹی42: مغلپورہ میں پولیس اہلکاروں پر پان شاپ سے لاکھوں روپے چرانے کا الزام سامنے آیا ہے۔  دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار روپے چرائے۔ چیکنگ کے دوران ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو پان شاپ میں چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکاندار کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے 55 ہزار روپے واپس کیے، جبکہ 75 ہزار روپے اور سگریٹ تھانے لے گئے۔ متاثرہ دکاندار نے اس معاملے کی رپورٹ سی سی پی او لاہور کو درخواست کے ذریعے دی ہے۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا سی سی پی او لاہور نے ایس ایس...
    لاہور میں ٹک ٹاک  بنانے کے شوق نے 17 سالہ  نوجوان کی زندگی نگل لی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاد باغ میں 17 سالہ عبدالرحمٰن نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک پستول سے گولی چلنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن اپنے ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اس دوران گولی چلنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نوجوان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس نے موقع پر موجود افراد کے بیانات قلمبند کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس حادثے کی...
    جمال الدین:  نیب لاہور نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پیکیج فیز 2 کی مشینری خریداری میں خورد برد کے الزام میں 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے میں مشینری خریداری کے فنڈز میں خورد برد کی۔ نیب لاہور کے مطابق ملزمان میں مظہر حسین آصف، عبد الرزاق، اقرار حسین، محمد عامر لطیف اور سید مسور حسین شاہ شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مشینری خریداری کے دوران کک بیکس لئے اور مہنگے داموں مشینری منگوائی، جس سے ایک ارب سے زائد روپے کی خورد برد ہوئی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  نیب لاہور نے...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور حکومت کی جانب سے حال ہی میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر کیے گئے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج آج مورخہ 29 جنوری  لاہور میں بعد نمازِ عصر ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز 8 (پارک ویو) لاہور میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو ایک ہفتے قبل جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ 
    لاہور: لاپتہ افراد کمیشن کے نئے سربراہ، جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، انتقال کر گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔   جسٹس (ر) کھوکھر کو حال ہی میں لاپتہ افراد کے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ سابق چیئرمین نیب، جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ کمیشن کی قیادت کر رہے تھے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے،جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھرکی نماز جنازہ آج لاہور میں بعدنمازعصر ادا کی جائے گی۔ یادرہے کہ چندروز قبل ہی جسٹس(ر)فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کو سربراہ مقرر کیا گیا تھا،اسی دوران ان کی علالت کی خبر سامنے آ ئی تھی۔ مزید :
    احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں سے دوہرا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنون اور نظریے کو کبھی بھی قید نہیں کیا جا سکتا، پیکا ایکٹ اس لیے لایا گیا کہ میڈیا عوام کی آواز نا بنے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت سیاسی، سماجی شخصیات، وکلاء اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں صدر...
    لاہور: پولیس نے 14 سال بعد غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی صوفیہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ بیدیاں روڈ کے رہائشی شاہد علی کی مدعیت میں تھانہ ہئیر میں درج کیا گیا جس کے مطابق مدعی شاہد علی نے 2012 میں چونگی امرسدھو کی رہائشی صوفیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے ایک ماہ بعد صوفیہ کے والدین نے صلح کے بہانے اپنی بیٹی کو گھر بلایا۔ چند دن بعد صوفیہ کے والد اور چچا ان کے گھر پہنچے اور صوفیہ کو واپس لے جانے کا مطالبہ کیا۔ انکار پر مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔   شاہد علی نے الزام لگایا ہے کہ دھمکیوں کے خوف سے وہ...
    بانی تحریک منہاج القرآن کا شب معراج کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شب معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں، شبِ معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کی غنیمت گھڑی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، منہاج سیکرٹریٹ میں شب معراج کی مناسب سے کانفرنس لاہور، منہاج سیکرٹریٹ میں شب معراج کی مناسب سے کانفرنس لاہور، منہاج سیکرٹریٹ میں شب معراج کی مناسب سے کانفرنس لاہور، منہاج سیکرٹریٹ میں شب معراج کی مناسب سے کانفرنس لاہور، منہاج سیکرٹریٹ میں شب معراج کی مناسب سے کانفرنس لاہور، منہاج سیکرٹریٹ میں شب معراج کی مناسب سے کانفرنس لاہور، منہاج...
    سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہر بینک کی ایڈوائزری کونسل اور شریعہ بورڈ میں علماء موجود ہوں گے اور تمام مکاتب فکر سے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی برانچ میں بھی علماء کی ضرورت ہو جو نگرانی کرے کہ بینکاری اسلامی نظام کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینک کاری کی کلاسیں بھی شروع کریں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، جامعة المنتظر میں علماء اور طلباء و طالبات کیلئے سود سے پاک بینکنگ پر ٹریننگ سیشن لاہور، جامعة المنتظر میں علماء اور طلباء و طالبات کیلئے سود سے پاک بینکنگ پر ٹریننگ سیشن لاہور، جامعة المنتظر میں علماء اور طلباء...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم فیصل شہزاد کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔  سی ٹی ڈی نے الزام لگایا کہ ملزم فیصل شہزاد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ ملزم بے گناہ ہے مقدمے سے بری کیا جائے،  ملزم فیصل کے خلاف تھانہ ی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا۔
    جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری نصیر احمد احرار کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں عوامی حق پر ڈاکہ ڈالنے پر مولانا فضل الرحمن نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مدارس بل فوری منظور کرے، جبکہ جے یو آئی لاہور کی جنرل کونسل نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر جمیعت علماء اسلام لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں...
    لاہور،عوامی رکشا یونین کے زیراہتمام مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
    لاہور: جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) لاہور میں ایک وزنی گھنٹہ نصب ہے جو تقریباً 120 سال سے خاموش ہے۔ کبھی یہ گھنٹہ بجتا تھا تو پورے جی پی او میں ہلچل مچ جاتی اور ملازمین ڈاک کی وصولی اور روانگی کے لیے متحرک ہو جاتے تھے، یہ بیل یا گھنٹہ جو کافی وزنی ہے 1849 میں ڈبلیو ٹی کلف فورڈ نے لگائی تھی۔  پہلے یہ گھنٹہ چھوٹے جی پی او میں ہوا کرتا تھا، پھر 1904 میں اس بیل کو جی پی او لاہور کی مرکزی عمارت میں لگا دیا گیا، جی پی او کی بلڈنگ کی تعمیر پر 3 لاکھ  16 ہزار 475 روپے کا خرچہ ایا تھا اور 1996 میں اس تاریخی عمارت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک یادگاری...
    لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اے ڈی آر کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں وکلا کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،  مصالحت 2 گھنٹوں یا 2 دنوں میں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک ٹاسک فورس بنائی کہ ہمیں کیسز کا بیک لاگ ختم کرنے کی ضرورت ہے،  ہر قانون کہہ رہا ہے کہ پارٹیوں کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے مگر اس میں لازمی مصالحت کا لفظ نہیں ہے، پاکستان میں مصالحت کے قوانین موجود ہیں مگر لوگوں کے اختیار کے باعث ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے 5 فیصلے جاری کیے کہ ہر شخص کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے، ہم واحد ملک...
    لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
    لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کی بدلتی موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔ جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔...
    لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
    لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کو اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ اور مرکزی ملزم کی سوشل میڈیا پر گفتگو چل رہی تھی، ملزم کی طرف سے طالبہ کا موبائل نمبر بلاک کرنے اور رابطہ منقطع کرنے پر اختلافات ہوئے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے دیگر 2  ساتھیوں طلحہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی و ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم گرفتارلاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو...
    —فائل فوٹو لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھیوں طلحٰہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ طالبہ کا طبی معائنہ بھی کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر مزید حقائق واضح ہوں گے۔ لاہور میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتیپولیس نے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم حسیب نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے اسے ناشتے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا،...
    لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان طلحہ اور حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ طالبہ فاطمہ کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے، رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب افضل، طلحٰہ خان اور حمزہ نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ کی سوشل میڈیا پر حسیب افضل سے دوستی ہوئی تھی۔ ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں، باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی ایم فل کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ نے تین لڑکوں پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائدکیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں گینگ ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی۔طالبہ نے الزام لگایا ہےکہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کی، ناشتہ کرانے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، وہاں سے سندر کی نجی سوسائٹی میں لےگیا جہاں ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے زیادتی کی اور ویڈیو...
    لاہور: حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لانگ مارچ، شارٹ مارچ، شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دیگر ایشوز پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے حکومت کو اربوں روپے کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں پنجاب میں صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں ایک دن کا احتجاج حکومت کو17سے 20 کروڑ روپے نقصان میں پڑتا ہے۔ صرف لاہور میں احتجاج روکنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر4 کروڑ سے 6 کروڑ روپے تک اخراجات آجاتے ہیں۔ دستیاب معلومات و انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے گاڑیوں ،بسوں ،کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سمیت لاء انفورسٹمنٹ ایجنسی کے اہلکاروں کی خوراک وسکیورٹی مد میں پانچ سے چھ...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کو مزاحمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے  غزہ میں اسرائیل مظالم کے دوران عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق  حافظ نعیم الرحمان نے کہا 471 دن کے غزہ معرکے کی شان دار کامیابی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا  حماس اور اہل غزہ کو تاریخی مزاحمت پر بھرپور خراج تحسین کرتے ہیں۔ اسرائیل کو امریکہ اور مغرب کی حمایت جاری رہی  تاہم حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا۔جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، جہاد اور مزاحمت...
    لاہور میں نجی  یونیورسٹی کی  طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ گینگ ریپ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ متاثرہ طالبہ نے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ار  کے متن کے مطابق ملزم نے 2 دوستوں کیساتھ ملکر ریپ کیا۔ اس میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے، پولیس کا مؤقف کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
    لاہور: عدالت نے غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس  کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضر ہوں تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ دورانِ سماعت وکیل محمد خان بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرا نام پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار...
    لاہور،الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت مفت آنکھوں کے کیمپ میں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں
     راؤ دلشاد:لاہور جمخانہ کلب کو سرکاری اراضی لیزپردینےسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رپورٹ کے مندرجات پڑھتےہوئے حیران کن انکشافات کیے۔ پنجاب اسمبلی میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی سےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ لاہورجمخانہ کلب کے پاس ایک ہزار 90 کنال سرکاری اراضی ہے، جس کو 50 پیسے فی کنال لیز پر دیاگیا،یہ پیسےبھی ادا نہیں کیے جاتے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے بتایاکہ جمخانہ کی زمین کا کرایہ 50پیسہ فی کنال رکھا گیا،افسوس ہے کہ وہ بھی جمع نہیں کروایا گیا،باغ جناح میں فلوری کلچر گارڈن کی 8ایکٹر زمین پر بھی بطور تجاوزات جمخانہ نے قبضہ کیاہوا ہے، مجھے کہا گیا کہ جمخانہ کلب کی کچھ ممبر شپس دلوانا چاہتے...
    لاہور:  تاریخی اکبری منڈی کی بحالی اور آرائش وتزئین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مغلیہ دور میں قائم ہونیوالی یہ منڈی آج بھی پنجاب میں  مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کی خریداری کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں پنجاب کے مختلف شہروں سے تاجر اور دکاندار خریداری کے لئے آتے ہیں ۔اکبری منڈی کی بحالی کا منصوبہ والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغاخان کلچر سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا جائیگا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی مصالحہ منڈی ہے اور برصغیر کے کئی تاریخی واقعات کی جگہ رہی ہے۔ یہ 16ویں صدی میں مغل بادشاہ اکبر اعظم کے دور میں تقریباً 500 سال قبل قائم کی گئی تھی، اسی لئے اس کا نام ان...
    ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ) بزرگ خاتون بیگم عفیفہ ممدوٹ لاہور میں انتقال کر گئیں۔ لغاری فیملی کی بزرگ شخصیت بیگم عفیفہ ممدوٹ ایک باوقار اور معزز خاتون تھیں جو اپنے خاندان اور سماجی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں۔ عفیفہ جمال لغاری 4 ستمبر 1928 کو پیدا ہوئیں، وہ نواب سر جمال خان لغاری کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ ڈیرہ غازی خان میں ایم این اے کے الیکشن میں بھی حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہوسکیں۔ سابق صدر پاکستان فاروق لغاری کی پھوپھو تھیں۔ بیگم عفیفہ ممدوٹ کی شادی نوابزادہ ذوالفقار علی خان ممدوٹ سے ہوئی تھی جو کہ نواب شاہنواز خان ممدوٹ کے صاحبزادے اور تحریک پاکستان کے اہم ذمہ داروں میں سے ایک تھے...
    لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اےکاطیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا ۔کپتان کی غفلت و لاپرواہی پرپی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا،کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں،ذرائع کے مطابق سی اے اے نے کپتان کےالکوحل ٹیسٹ سیمپل لینے کے احکامات جاری کردئیے۔حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے150دمام سے ملتان جارہی تھی ،ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا ۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر36ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت لاہورایئرپورٹ کے رن وے کی لائٹیں بھی...
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہو گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فل کورٹ اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان نے شرکت کی، اجلاس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس فیصل زمان خان سمیت دیگر فاضل ججز بھی شریک ہوئے، اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر...
    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ...
    لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور حکومت پاکستان سے حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے اور حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ذوالفقارعلی عطرے مرحوم نے اپنےفنی کیریئرکے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیئے اور پاکستانی فلمی موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ذوالفقارعلی عطرے کی بطور میوزک ڈائریکٹر آخری فلم”ویلکم پنجاب” تھی، جس کی عکس بندی اس وقت جاری ہے۔ ذوالفقار علی عطرے کوان کی طویل فنی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ پاکستان کی فلمی اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ذوالفقارعلی عطرے کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ موسیقی کی دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا...
    لاہور(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی،ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا۔ پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا،روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔ پی آئی اے پروازمیں فنی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں۔ میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے۔ ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ بعض ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں جسے وہ اپنی لاٹھی سے ہانک سکیں۔ آئین میثاق ملی...
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری...
    لاہور کا 100 سال سے زائد پرانا ہربنس پورہ ریلوے اسٹیشن جو اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے بہت مشہور تھا آج ریلوے کی روایتی نااہلی کے باعث کھنڈرات میں تبدل ہو چکا ہے. ریلوے اسٹیشن کی عمارت بوسیدہ ہو چکی ہے اور جو تھوڑے بہت آثار بچے ہیں وہ کسی بھی وقت گر سکتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے یہاں پر کوئی ریلوے اسٹیشن کبھی تھا ہی نہیں، پاکستان ریلوے نے اس اسٹیشن کو حادثات کا شکار ریلوے بوگیوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت بھارت سے مہاجرین کا پہلا قافلہ اسی ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا، اس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں بھارت سے آنے والے مہاجرین یہیں آس پاس کے دیہاتوں اور شہروں میں...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ پولیس نے ملزمان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشتگرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی...
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و باروی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و باروی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے...
    لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق حضرت علیؓ کے یوم ولادت اور یوم تاسیس جامعہ عروالوثقی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما مسرت چیمہ،جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں
    امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور(نمائندہ جسارت)عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا، جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوردی ہے، آسان کاروبار کارڈ3 کروڑ روپے بغیر سود کے قرضہ ملے گا اور مفت اراضی بھی ملے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتشارکے لیے جن نوجوانوں کو استعمال کیا ہے،اب انہیں آسان...
    لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ گلبرگ میں ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ کے قریب قاسم پورہ میں عبدالرحمان اور اس کا بھائی عبدالمنان چھت پر رائفل کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے، اسی دوران اچانک گولی چل گئی جو عبد الرحمان کی چھاتی پر لگی۔پولیس کےمطابق زخمی نوجوان عبدالرحمان کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
    شان علی مرتضیٰؑ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علی ؑ عظیم سپہ سالار، جرات و شجاعت کے پیکر، علم و حکمت کا بحر بیکراں، خلیفۃ المسلمین تھے، حضرت علیؑ کی پوری زندگی صبر و استقامت کا مظہر تھی، مولا علی ؑ کے افکار اور عمل کو اپنانے سے معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام یوم ولادت سیدنا علی المرتضیٰ وجہہ الکریم کی مناسبت سے’’ شان علی المرتضیٰ ؑ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری سمیت منہاج القرآن علماء...
    لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ججز کی تقرری کے رولز بننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں10ججز کی خالی آسامیوں کے لئے 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیئے گئے،جن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کے نام سر فہرست ہیں،کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 6 فروری کو ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں اسوقت ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 25 ہے جبکہ اس وقت صرف 35 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں،پہلے مرحلے میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی دس خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ججز کی تقرری کے لیے رولز بننے...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نمازجمعہ کے بعد مسجد شہدا مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دیئے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کچھ روز قبل بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کیے جانے کے خلاف 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسٹاک...
    لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 11، گوپس اور استور میں منفی 10، جبکہ لہہ میں منفی 9 تک پہنچ گیا ہے۔ گلگت اور کالام میں منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6، اور دیر و چترال میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔   بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث منظر دلکش ہو گئے ہیں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ تاہم، چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اس...
    معروف پاکستانی فلم پروڈیوسر محمد سرور بھٹی انتقال کر گئے۔لاہور سے اہل خانہ کے مطابق سرور بھٹی کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے داتا دربار مسجد لاہور میں ادا کی جائے گی۔ سرور بھٹی کی شہرہ آفاق فلموں میں ’’مولاجٹ‘‘، ’’چن وریام‘‘ اور ’’بازار حسن‘‘ شامل ہیں۔
    سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ کیے جانے پر 3 روز احتجاج کی کال دے دی۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منگل اور بدھ کو دفاتر میں مکمل تالا بندی کر کے احتجاج کیا جائے گا۔ سرکاری دفاتر میں مطالبات کے بینرز آویزاں کیے جائیں گے جبکہ جمعرات کو سول سیکریٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ دیگر شہروں والے سرکاری ملازمین متعلقہ کمشنرز دفاتر میں احتجاج کریں۔ کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی فہرست کے مطابق چارٹرز آف ڈیمانڈ کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے۔ 7 دسمبر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے اور اے 17 گریجویٹی...
    لاہور ہائی کورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کے ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت منظور جب کہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں  ڈرامہ نکار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم یاسر علی درخواست ضمانت منظور جبکہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وکیل آمنہ عروج  نے کہا کہ تمام ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی ہے، آمنہ عروج کی شناخت پریڈ نہیں ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نے ریمارکس دیے کہ آمنہ عروج کی شناخت پریڈ کیوں ہو،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پنجاب کے چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار، ضلعی سیکرٹری حافظ عبدالرحمن ودیگر نے استقبال کیا۔(جاری ہے) شیڈول کے مطابق مولانا فضل آج (اتوار ) 12جنوری کو جامعہ خیر المدارس ملتان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ جامعہ قاسم العلوم ملتان میں13جنوری کو فضلا کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں 14جنوری کو استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ تقریبات میں...
    مولانا فضل الرحمان کل 12 جنوری کو جامعہ خیر المدارس ملتان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ جامعہ قاسم العلوم ملتان میں13 جنوری کو فضلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں 14 جنوری کو استحکام پاکستان کانفرنس ہو گی جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پنجاب کے چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ لاہور ائیر پورٹ پر سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار، ضلعی سیکرٹری حافظ عبدالرحمن و دیگر نے استقبال کیا۔  مولانا فضل الرحمان کل 12 جنوری کو جامعہ خیر المدارس ملتان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ جامعہ قاسم...
    لاہور،حافظ آباد(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے چوہدری مختار گجر چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھیڑہ چیئرمین آگیگا پنجاب ضیاء اللہ نیازی ،مختار گجر ، پروفیسر فائزہ رعنا جنرل سیکرٹری آگیگا پنجاب ، ڈاکٹر طارق کلیم ،رانا لیاقت ، چوہدری غفار ، چوہدری بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ،افتخار رسول سلہری ، ، شفیق گجر ، عامر بٹ ، ایاز گجر نے کہا کہ ملازمین نے اپنی چھینی گئی مراعات کے حصول کے لیے کفن پہن لئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن و گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی...
    لاہور: سرکاری ملازمین کام چھوڑ کر سول سیکرٹریٹ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں