2025-05-15@06:16:49 GMT
تلاش کی گنتی: 331

«ناپسندیدہ شخصیت»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارفنانس اسکیم کے لیے 84 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ اسکیم کے لیے 48 ارب روپے سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36 ارب سے زائد بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا، آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔ صوبے کے 25 سے 55 سال تک کے رہائشی مرد و خواتین، ٹرانسجینڈرز اور خصوصی افراد قرض کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، قرض لینے کیلیے ایکٹیوفائلرہونا ضروری اورکسی بھی مالیاتی ادارے کا ڈیفالٹر نہ ہونا اہلیت قرار دیا گیا ہے۔...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ  تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت...
    گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار سکیم کیلئے 84ارب روپے مختص کر دیئے گئے،کاروبار فنانس سکیم کے تحت 36ارب کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے،سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے قرض دیئے جائیں گے،قرض 5سال کی آسان اقساط میں واپس کیا جائے گا، 25سے 55سال تک پنجاب کے رہائشی قرض حاصل کر سکیں گے،قرض کیلئے درخواستگزار کا فائلر ہونا اہلیت قراردیا گیا ہے۔ قرض کیلئے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے،سٹارپ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10لاکھ روپے تک قرض دیاجائے گا، آسان کاروبار کارڈ سے خام مال کی خریداری پروینڈر...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایرانی جوہری معاہدے سے نکل کر اور دیگر اقدامات سے اسرائیل کی مدد کی، ٹرمپ کی دوسری مدت ایران کے دہشت گرد دائرے کی شکست کو مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت ہمارے خطے میں امن و خوشحالی کا نیا دور لائے گی۔ نیتن ہایو کا کہنا تھا کہ غزہ سے باقی کے یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی فوجی صلاحیتیں اور حماس کی غزہ پر حکمرانی ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدوں کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے پہلے صدارتی احکامات میں سابق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، آب و ہوا کے معاہدوں سے امریکہ کی علیحدگی اور ٹرمپ کے خلاف تمام مقدمات اور تحقیقات ختم کرنا شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کے علاوہ مزید کئی احکامات ٹرمپ کے دستخطوں کے منتظر ہیں جن کا تعلق سرحدی گزرگاہوں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے، تنوع اور فنڈنگ پر کنٹرول سے ہے۔ صدر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں اور ری پبلکن پارٹی کی سوچ کو سامنے رکھتے...
    ممبئی : معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم "پنجاب 95" کا طویل انتظار کے بعد ٹیزر جاری کر دیا ہے۔  ٹیزر کے ساتھ دلجیت نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا: "پوری فلم، بغیر کٹ کے" اور ساتھ میں ہیش ٹیگ #ChallengeTheDarkness کا استعمال کیا۔ فلم کے ہدایتکار ہنی ترہان اور پروڈیوسر رونی سکریوالا ہیں، جبکہ یہ فلم 7 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ "پنجاب 95" سکھ حقوق کے سرگرم کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے پنجاب پولیس کے ہاتھوں ہونے والے 25,000 سے زائد غیر قانونی قتل، گمشدگیوں، اور خفیہ جلانے کے کیسز کو بے نقاب کیا۔ فلم میں دلجیت نے کھالرا کا کردار ادا کیا...
    ویب ڈیسک —  ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔ اس سے پہلے وہ 2016 سے 2020 تک امریکہ کے پینتالیسویں صدر کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس تمام عرصے میں ان کی شخصیت اور نظریات نے ریپبلکن پارٹی پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ صدارتی انتخابات میں ان کی دوبارہ کامیابی سے امریکی ووٹروں نے انہیں ایک بے مثال اور طاقتور مینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے دو بار امریکہ کے صدر کی حیثیت سے اپنے انتخاب پراامریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ،”میں ہر شہری سے کہتا ہوں کہ میں آپ کے لیے لڑوں گا۔ آپ کے خاندان...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد سرغنہ عابداللہ المعروف ’’تراب‘‘ بھی شامل ہے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
    نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹرآیپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مائو ازم کے حامی باغی جنگجوئوں کے خلاف کیا گیا، جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی دنیا بھر میں اک طوفان سا اٹھا دیا ہے اک طرف اپنے ہمسائے کینیڈا کو اپنی اکیاون ویں ریا ست بنانے کا بیان دے رہے ہیں دوسری طرف میکسیکو کو دھماکا رہے ہیں، اک جانب اپنے ناٹو اتحادی کو چھوڑ نے کے بیانات دے رہی ہیں دوسری جانب گرین لینڈ کو ہتھیانے کا اعلان کررہے ہیں۔ آگے بڑھ کر پاناما کو بھی دھمکانے کے ساتھ غزہ کے مجاہدین کو بھی دھمکانے سے بعض نہیں آرہے ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مغرور بادشاہ نیک صفت افراد کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔ ایک عالم نے قرائن سے یہ بات جان لی اور وقت کے بادشاہ کو...
    چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا، یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے اپنے خط میں رہنماء پی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے خط میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر سندھ و بلوچستان کی مدت ملازمت 26جنوری کو ختم ہو رہی ہے ۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215 کے...
    لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی حکمرانوں کی عیاشیاں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری سے تنگ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 727387پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ممالک منتقل ہوگئے ۔ پاکستانیو ں کی منتقلی کا سلسلہ تسلسل سے اب بھی جاری ہے ، 2023 میں یہ تعداد 862,625 تھی۔اس طرح گزشتہ سال پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی میں 15فیصد زیادہ ہوئی ایک طرف اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تو دوسری طرف یہ افراد اپنی اسکلز کو مزید نکھار کر نئی اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں منتقل کرنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کردار امیرالمومنینؑ کے مطابق اپنے نفس کی تطہیر اور تزکیہ کرکے، نظام کی خرابیوں کو درست کرکے اور اپنے آپ کو منظم و متحد کرکے ہم ظلم، ناانصافی، تجاوز، قانون پر عمل نہ کرنے اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولادتِ باسعادت شیرِ خداؑ، فاتحِ خیبر، مولائے کائنات امیرالمؤمنین، خلیفتہ المسلمین حضرت امام علی ابنِ ابی طالب علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر تمام مسلمانان جہان اور عالم بشریت کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام علیؑ کا عدل و انصاف پوری انسانیت اور بشریت کی...
    بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں، ایک دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران باتھ روم جانے کے بہانے زیورات اور نقدی چرا کر بھاگ گئی۔ یہ ڈرامہ اترپردیش میں بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کملیش کمار اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد اپنی دوسری شادی کررہے تھے۔ سیتا پور کے گووند پور گاؤں کے کسان کملیش نے واقعے کے بعد میڈیا سے رابطہ کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ دلہن اپنی ماں کے ساتھ مندر آئی تھی اور اسی طرح کملیش بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا۔ کملیش...
    ایک غریب شخص دربار رسالتؐ میں حاضر ہوا۔ عرض کی یا رسول اللہ ﷺ میں بہت غریب ہوں، میرے پاس کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں، میری مدد فرمایئے۔ آپ ﷺ نے فریادی سے سوال کیا، کہ تمہارے گھر میں کیا کچھ ہے، اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ؐ صرف ایک ٹاٹ ہے جس پر میں رات کو سوتا ہوں اور ایک پیالہ جس میں پانی پیتا ہوں، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ رسالت مآب ﷺ نے فرمایا جائو اور وہ دونوں چیزیں میرے پاس لے آئو، فریادی تھوڑی ہی دیر میں وہ دونوں چیزیں لیکر حاضر ہو گیا تو آپ ﷺ نے محفل میں موجود صحابہ اکرامؓ سے فرمایا کہ کوئی اس کا خریدار ہے۔ ایک صحابی ؓ...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت)تنظیم اساتذہ ضلع جیکب آباد کی جانب سے حمیدہئی ہائی اسکول جیکب آباد میں ’’آپ ﷺ بحیثیت معلم‘‘ کے عنوان سے کانفرنس، ممتاز حسین سہتو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ ضلع جیکب آباد کی جانب سے ’’نبی مہربانﷺ بحیثیت معلم‘‘ کے عنوان سے حمیدیہ ہائی اسکول لائبریری میں ہیڈ ماسٹر کے زیر صدارت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آپ ﷺکی بعثت کا مقصد ہی انسانیت کو علم سکھانا ہے، ایسا علم جس سے انسانیت پہلے بے خبر تھی۔ آپ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے تم میں سے بہتر وہ ہے جو علم سیکھے...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعددہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ایک تو یہ چیک کروا لیں کہ فیصلہ کس برانچ میں پھنسا ہوا ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ یہ فیصلہ کہیں پھنسا ہوا ہے جب آپ نے کہا کہ دستخط شدہ فیصلہ موجود ہے تو بہتر تھا ان سے پوچھ لیتے کہ دستخط کس کے ہوئے ہوئے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے جج تو آپ کو پتہ ہے نہ کہ ماشا اللہ، دوسرا یہ کہ ہمارے ججوں کو آج کل یہ بہت جلدی ہے کہ ہم نے بہت سارے فیصلے کرنے ہیں تو اس لیے ان کے پاس ٹائم نہیں تھا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا...
    نئی دہلی: بھارت کا ایک سیاستدان اپنی ہی لائسنس یافتہ گن سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کے ساتھ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی سیاستدان کی اپنی بندوق سے چلی، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ سیاستدان کے اہلخانہ نے اس واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولی کی چلنا ایک حادثہ تھا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آپ کی مہربانی ۔۔ واپس چلے جائیں شرابی دلہا کے ساتھ اپنی بیٹی نہیں بیاہ سکتی ۔ ماں نے بھری بارات واپس لوٹا دی ، جراتمندانہ اقدام نے شہریوں کے دل جیت لئے ۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بینگلورو کے علاقے میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ View this post on Instagram A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) دلہا اورباراتی جب شادی کے لئے پہنچے تو رسومات کے لیےدلہا کو منڈپ پر طلب کیا گیا۔ دلہا کی غیر حالت اور الٹے سیدھے قدموں کودیکھ کر ماں کادل دھل گیا اور اس نے جب یہ پایا کہ دلہا نشے میں ہے تو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر دلہا اور...
    سبی(آئی این پی )ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت عالمی قیادت کی ناکامی کاشاخسانہ ہے۔ اقوام متحدہ سمیت کسی مقتدر ملک نے غزہ میں کشت وخون روکنے کیلئے اپنا قابل قدرکردارادانہیں جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیںاسرائیلی بربریت اورفسطائیت کی آگ نے فلسطینیوں کوکندن بنادیا۔وہ اپنے پیاروں کی شہادتوں پراللہ ربّ العزت کے روبروسربسجود ہوجاتے ہیں،انہیں بندوق اوربارود کے زورپرہرایا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ پیر بولان ومہران حضرت سخی فیض سلطان باہوؒ اوستہ میں مرید ین وعقیدت مندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت...
    سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی مثال غزہ المیہ پر مسلمانوں کی بے حسی ہے، اسرائیل مسلم زمیوں پہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اگر امت مسلمہ بے حس اور خاموش رہی تو اسرائیل کی سلطنت کے  قیام کو دیکھیں گے، اس وقت اسرائیل نے اپنے تین ہزار سال پرانے نقشے کو دوبارہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، جس میں وہ مسلم سرزمیوں کوحاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس دور میں ہیں، اس میں مسلمان اپنی انسانیت سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور اس...
    پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے”دھی رانی پروگرام“ کا آغاز صوبہ بھر میں ایک ہی دن1500جوڑوں کی شا دی کا ریکارڈ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف آج لاہور میں 50اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کر کے ”دھی رانی پروگرام“ کی لانچنگ کریں گی ”دھی رانی پروگرام“ کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص، پہلے فیز میں 3ہزار شادیاں ہوں گی، تمام جوڑوں کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے فرنیچر اور ضروری اشیاء کے تحائف پیش کئے جائیں گے نئے جوڑوں کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف دھی رانی کارڈ کی لانچنگ بھی کریں گی دھی رانی کارڈ کے ذریعے نئے جوڑے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کرسکیں...
    کولمبو:پاکستان کے اسنوکر کے ماہر کھلاڑی محمد آصف نے کولمبو میں ہونے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہ عشرت کو ہرایا۔ ایونٹ کی اہم بات یہ تھی کہ محمد آصف نے پورے ایونٹ کے دوران ایک بھی فریم نہیں ہارا۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آصف نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر فخر کے ساتھ بلند کیا ہے۔ انہوں نے محمد آصف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی کامیابی کو قوم کے...
    اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست بی بی 45 کوئٹہ کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ الیکشن میں ہونی والی دھاندلی کا حساب لیا جائے گا۔ مزید خاموشی اختیار نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ بات جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست بی بی 45 کوئٹہ کے مضحکہ خیز نتیجے نے بہت سی قوتوں کو بے نقاب کیا۔...
    آج ہمارا موضوعِ سخن ’’تربیت ِ اولاد‘‘ ہے۔ اگر والدین اپنی اولاد کی تربیت پر خاص طور پر توجّہ دیں تو یقیناً بگاڑ کے بہت سے دوسرے اسباب من جملہ وراثت، حرام لقمے وغیرہ کا اِزالہ کیا جاسکتا ہے۔ گویا والدین اگر اپنے بچے کو شکمِ مادر میں حرام لقمے سے نہ بچا سکے ہَوں اور اُنھیں وراثت میں بُرائیوں کے منتقل ہونے کا خدشہ ہو تو اب بھی اگر توجّہ کریں تو اپنے بچّے کی زندگی کا رُخ سعادت مندی کی طرف موڑ سکتے ہیں، یعنی اب انھیں مناسب ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ اب انھیں غلط دوست اور بد اَخلاق ساتھی سے بچانا ہوگا، اب انھیں بے دِین معلّم اور اُستاد سے محفوظ رکھنا پڑے گا۔ جس طرح بھوک...