2025-11-04@16:17:22 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 698				 
                «ناپسندیدہ شخصیت قرار»:
(نئی خبر)
	ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس میں عوام کو ریلیف دیں گے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے پہلے جو پراجیکٹس چل رہے ہیں جن میں لوگوں کو بلاسود قرضہ دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں، اس پر بھی کام ہوگا اور ہم ہیومن ڈیولپمنٹ پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے جو ایسے پراجیکٹس جن سے معیشت بہتر...
	 راولپنڈی:  دارالحکومت کے جڑواں شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں درکالی سیداں کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ  کرکے باپ اور اس کے 2  بیٹوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد مشتاق شاہ امجد اور 2 بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔  بعد ازاں لاشوں کو...
	---فائل فوٹو ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،  وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔ صدر، وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکبادصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔   وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی۔ اس دوران ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وزیراعظم نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی، مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کی...
	---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پانی کے اپنے حق کو محفوظ بنانا ہم سب کے لیے اجتماعی چیلنج ہے، چاروں صوبوں کے عوام کی پانی کی ضرورت پوری کرنا حکومتی ترجیح ہے، ہمیں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی ماحولیاتی نظام کے لیے اہم خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور قوم ہمارا فرض ہے کہ ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کریں، اگر آبی وسائل کے لیے اقدامات نہ کیے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ سے متعلق کہا کہ...
	آج کا دن ہمیں ماحول کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے، سید یوسف رضا گیلانی
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں ماحول کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے،یہ دن نہ صرف ایک یاد دہانی ہے بلکہ ایک اجتماعی عزم کا موقع بھی ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماحول کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ سید یوسف ر ضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور آبی وسائل کی کمی جیسے چیلنجز ہمارے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ...
	 یاایہا الذین آمنوا قواانفسکم واھلیکم نارا وقودھاالناس والحجارۃ اسلام ایک پاکیزہ، پرامن مہذب معاشرے کی تشکیل چاہتا ہے اور اس کیلئے مختلف مدارج میں مختلف افراد کی ذمہ داریاں لگائی ہیں ۔اولا والدین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ اولاد کی تربیت حلال اور پاکیزہ رزق سے کریں قرآن و سنت کی روشنی میں اس تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں اسے اس کے خالق و مالک کا تعارف کروائیں اسے صاحب شریعت جناب رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ سے روشناس کروائیں ،اپنی عملی زندگی کو سنت کے مطابق بناکر اسے عملی نمونہ بنائیں،دوسرے نمبر پہ اساتذہ ہیں جن کی گود میں قوم کے نونہال ایک طویل عرصے تک اور زندگی کے قیمتی ترین لمحات گزارتے ہیں،اساتذہ...
	 ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن ایونٹ میں سب کی توجہ اس وقت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کی جانب ہوئی جب انہیں پٹ نہیں بلکہ والدہ جولی کے نام کیساتھ پکارا گیا۔ اس موقع پر موسیقار لوئیلا نے اپنا نیا گانا "نائیو” پیش کیا، جس کی پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی کوریوگرافی 19 سالہ شیلو نے ترتیب دی تھی۔ A post common by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) ایونٹ کی پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ شیلو اب ایک نئے نام...
	جب آفتابِ رسالت ﷺ نے ظلمت کدۂ عالم کے ہر گوشے کو روشن کردیا تو اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا اور حاکمیت الٰہی کا بول بالا ہوگیا اور مسلمانوں کی ایک ایسی جماعت تیار ہوگئی جو دین حنیف کو پورے عالم میں پہنچانے کا فریضہ بہ حسن و خوبی سرانجام دے سکتی تھی۔ رسول کریم خاتم المرسلین ﷺ نے ارادہ فرمایا کہ اب امت مسلمہ کے لیے شریعت، اخلاق اور اسلام کے بنیادی اصولوں کا مجمع عام میں اعلان کردیا جائے۔ اس مقصد کے لیے حج سے بہتر کوئی اجتماع ممکن نہ تھا۔ چناں چہ حضورِ اکرم ﷺ نے اعلان فرمایا کہ دس ہجری کو نبی کریم ﷺ حج کی سعادت حاصل فرمائیں گے۔ یہ اعلان سنتے ہی...
	کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر  پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا  بھارتی فوج کی شہری آبادی گولہ باری، 2 خواتین سمیت 6 افراد شہید، 29 زخمی بھارتی فوج کی شہری آبادی گولہ باری، 2 خواتین سمیت 6 افراد شہید، 29 زخمی  پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا  لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، بھارتی الزامات اور جارحیت کے معاملے پر چین نے پاکستان کی بھرپورحمایت کی انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں وفدپاکستانی موقف اجاگر کرنے کے لیے بیرون ملک دورے پر ہے، پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ چکا ہے،سفارتی محاذ پر پاکستان نے روس کو نظر انداز نہیں کیا، طارق فاطمی کی قیادت میں وفد روس گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو کی زیرقیادت وفد 4 سابق وزرائے خارجہ اور 2 سابق خارجہ سیکرٹریوں پر مشتمل ہے جو اقوام متحدہ مین ملاقاتیں مکمل کرچکا ہے.(جاری ہے)  اسلام آباد میں...
	(غزہ میں اسرائیلی درندگی ) 6 بچیوں کی بھوک کیلیے امدادی کیمپ جانے والے حسام وافی پر یہودی فوج نے فائرنگ کردی بے گھر درجنوں نہتے افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ،جب وہ امریکی امداد کے منتظر تھے ،حکام جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق،...
	یوگنڈا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں عیسائیوں کے مقدس دن پر چرچ رومن کیتھولک مونیونیو مارٹرز شرائن پر خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں دو مسلح حملہ آوروں کو چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ یوگنڈا کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جن کے جسم پر انتہائی طاقت ور دھماکا خیز بارودی مواد بندھا ہوا تھا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والا دوسرا شخص بھی مسلح تھا جو موقع دیکر چرچ پر فائرنگ کرتا اور خاتون خودکش بمبار اندر داخل ہو کر دھماکا کردیتی۔ ترجمان فوج کا کہنا تھا...
	رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں غربت اور بے بسی نے ایک محنت کش باپ کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا جس نے 3 زندگیاں نگل لیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ سردار گڑھ بستی حاجی پیر میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے عید کے کپڑوں کی فرمائش پر 2 معذور بیٹوں اور ایک بیٹی کو زہریلی گولیاں دے دیں اور خود بھی وہی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی۔ ترجمان شیخ زید اسپتال کے مطابق زہریلی گولیاں کھانے سے باپ اور دونوں بیٹے دم توڑ گئے، جبکہ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مزید پڑھیں: عید قربان پر بھاگ ناڑی کے بیل کی دھوم: طاقت، خوبصورتی اور ثقافت کا...
	خان پور+ ظاہر پیر+بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) غربت، افلاس اور بھوک نے اولاد کو باپ کے لیے بوجھ بنا دیا۔ سردار گڑھ میں باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود کشی کر لی۔ ترجمان ہسپتال کے مطابق زہرخورانی سے باپ اور 2 بیٹے دم توڑ گئے۔ دم توڑنے والوں میں 32 سالہ عبدالرحمان،11 سالہ عمیر، 9 سالہ سفیان شامل ہیں۔ 7 سالہ آصفہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق والد نے 2 بیٹوں اور بیٹی سمیت گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی تھیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بیٹے گونگے، بہرے تھے۔ والد عرصہ سے بیروزگار تھا، بچوں نے عید کے نئے کپڑوں کی فرمائش کی تھی۔بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے...
	راجن پور پولیس نے روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران کمسن بچے سمیت 2 مغوی بازیاب کرالیے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق بازیاب مغویوں کو 2 روز قبل اغوا کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
	پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) پاکستان نے بھارتی رہنمائوں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تازہ ترین بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان امن اور تعمیری مصروفیات کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے یکساں طور پر پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں بھارتی رہنمائوں کے پاکستان مخالفانہ بیانات اور 29 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ...
	 رحیم یار خان:  غربت سے تنگ باپ نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ رکن پور کی حدود میں واقع علاقے سردار گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں غربت اور گھریلو حالات سے تنگ باپ نے اپنے تین کم سن بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔ متاثرہ خاندان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 32 سالہ عبدالرحمن نے گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور یہی زہریلی گولیاں بچوں کو بھی دیں۔ بچوں میں 11 سالہ...
	اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ حیدرآباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا...
	اسلام آباد:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی سفیر نواب نن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جب عزائم بلند ہوں، تو نتیجہ سونا بن جاتا ہے ۔ ’میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘ https://x.com/AmbassadorNawaf/status/1928823006115279106  یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فائنل کے 5 ویں راؤنڈ میں 86.40 میٹرز کی جیولین تھرو کرکے فائنل اپنے نام کیا۔ جنوبی کوریا...
	اپنے ایک بیان میں فرانچسکا آلبانیز کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد اپنے جرائم کی پردہ پوشی، لوگوں کو بے گھر کرنا، وحشیانہ بمباری، فلسطینیوں کو زندہ جلانا اور زندہ بچ جانے والے افراد کو معذور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں UN ہیومن رائٹس کی نمائندہ "فرانچسکا آلبانیز" نے کہا کہ صیہونی رژیم جان بوجھ کر غزہ میں انسانیت سوز وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل, انسانی ہمدردی کے حل کو فروغ دینے کا ڈرامہ کر رہا ہے تا کہ غزہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکے۔ صیہونی رژیم غذائی بحران کا شکار غزہ کی آبادی کو منظم انداز میں انسانی امداد سے محروم کر...
	اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کی صبح امیر جماعت کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے جین میریٹ سے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ پاکستان کی جانب سے کوئی جارحیت یا ''غیر اخلاقی‘‘ اقدام کیا گیا تو بھارت اس کا جواب اپنی بحریہ کی طاقت سے دے گا۔ ان کا یہ بیان بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور کئی دہائیوں کی شدید ترین جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے آج جمعہ 30 مئی کو مغربی بھارتی ریاست گوا کے ساحل کے قریب موجود طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر خطاب کرتے ہوئے کہا، ''اگر پاکستان نے کوئی شیطانی یا غیر اخلاقی حرکت کی تو اس بار اُسے بھارتی بحریہ کی طاقت اور...
	آزادکشمیر میں خفیہ اطلاعات پر ہونیوالے آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت مارا جانے والا ’ زرنوش نسیم ‘ کون ہے؟ وہ معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں
	پونچھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے مبینہ دہشتگرد زرنوش کی موجودگی کی اطلاعات پر اس کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی لیکن اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور زور دار دھماکے نے حالات کو تبدیل کر دیا جسے خودکش بتایا جارہاہے ، اس میں زرنوش اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو ئے۔ تفصیلات کے مطابق زرنوش نسیم  باغ کا ایک نوجوان جو ماضی میں کئی تنازعات کا مرکز رہا ہے ، اس  واقعے کے دوران موقع پر موجود تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ چھاپہ زرنوش نسیم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے مارا گیا تھا،  آپریشن کے دوران مبینہ...
	فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے،وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس  جسٹس جمال مندوخیل نے فیصل صدیقی سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی فلم تو پھر فلاپ ہو جائے گی، وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، آپ کا فیصلہ قبول ہوگا، جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں،پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ اکثریتی ججز نے کہامخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو...
	اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم جنگ سے نفرت اور امن و اخوت کے علمبردار ہیں، مگر جب دشمن جارحیت پر آمادہ ہو تو اسکا منہ توڑ جواب دینا ایک زندہ، غیرت مند اور خوددار قوم کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے اپنی طویل جدوجہد اور علمی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، جس سے ملک کو دشمن کے مکروہ عزائم سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی قدر کرتی ہیں، اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ پاکستانی قوم کے محسن اور ہیرو ہیں...
	علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام آئی ایس او کے 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ریجنل صدر محمد...
	حج بیت اللہ الحرام کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے ریاض کیجانب سے سزاؤں کا اعلان
	اپنے ایک بیان میں سعودی شاہی رژیم نے "خصوصی ویزا" کے بغیر حرمین شریفین میں داخل ہونیوالوں کیلئے انواع و اقسام کی مالی و غیر مالی سزاؤں کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ حجاز شریف میں موجود سعودی شاہی رژیم نے آج اپنے ایک بیان میں "حج کے قوانین" پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے "متعدد تعزیری سزاؤں" کا اعلان کیا ہے کہ جن کا قبل ازیں بھی اعلان کیا گیا تھا، اور تاکید کی ہے کہ حج بیت اللہ الحرام کی انجام دہی کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکمل قانونی تقاضوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا...
	نیتن یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025  سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےنمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور حماس دو ماہ کی جنگ بندی پررضامند ہوگئے،جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مسودہ مسترد کردیا۔ نہتےفلسطینیوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملےنہ رک سکے،شمالی غزہ اورخان یونس پرحملوں میں شدت آگئی،24 گھنٹے میں مزید اکیاسی فلسطینی شہید،تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کی مخالفت کے باوجود غزہ میں امداد کی ترسیل کی ذمہ داری یومینٹیرین فاؤنڈیشن نے سنبھال لی،کئی امدادی ٹرک غزہ پہنچانے کا دعویٰ کردیا۔  روزانہ...
	اسرائیلی یرغمالی سابق خاتون فوجی نے غزہ میں جارحیت کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اپنے ہی ملک سے تھا، میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ غزہ میں حماس کے ہاتھوں حراست میں لی جانے والی ایک سابق اسرائیلی فوجی نعاما لیوی نے انکشاف کیا کہ قید کے دوران اسے سب سے زیادہ خوف اسرائیلی فضائی حملوں کا تھا، جس سے وہ اپنی موت کو قریب محسوس کرتی رہیں۔  نعاما لیوی اُن 5 اسرائیلی خاتون فوجیوں میں شامل تھیں جنہیں رواں سال جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، تل ابیب کے مشہور ’ہوسٹیج اسکوائر‘ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے لیوی نے اپنی اسیری...
	اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فی صد حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ قبضہ براہ راست زمینی دراندازی، شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی، غیر منصفانہ جبری بے داخلی کی پالیسیوں اور بھاری بمباری کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روک کر حاصل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی بربریت میں غزہ میں ایک ڈاکٹر کے 9 بچے ، ایک صحافی اور ان کے خاندان کے متعدد افراد سمیت 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ حملے تب تک...
	ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں نوجوان پاکستانی باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔نویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، اس چیمپئن شپ میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی، با نو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، با نو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں۔ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں نوجوان پاکستانی باکسر...
	—فائل فوٹو قومی انسدادِ پولیو مہم سے قبل خیبر پختون خوا کے حساس اضلاع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق کرک، کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران 11 اشتہاریوں سمیت 113 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کی گئی، جن میں 2 کلاشنکوفیں، 10 پستول، 4 رائفلز، 1 ری پیٹر برآمد ہوا۔سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران ہینڈ گرینیڈ، سیکڑوں کارتوس، 8 کلو چرس اور آدھا کلو آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا، آئی جی...
	اپنی ایک تقریر میں محمد حسن کا کہنا تھا کہ غزہ کیخلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ملیشیاء کے دارالحکومت "کوالالمپور" میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم "آسیان" کا سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں ملائشین وزیر خارجہ "محمد حسن" نے اپنے ہم منصبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب، دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری یونین اس صورت حال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ رواں مہینے صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی...
	پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر یونس خان سے ملنا ایک یاد گار خوشگوار تجربہ تھا کہ کیسے ایک شخص میں عاجزی اور عظمت کی خصوصیات بیک وقت پائی جا سکتی ہیں، وہ نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں لیکن ان کی سوچ میں بہت گہرائی ہے۔ اپنے تقریباً 17 سالہ شاندار کرکٹنگ کیریئر میں انہوں نے اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کرائے۔ کرکٹ کی دنیا میں یونس خان کے شاندار ریکارڈز اور زبردست کارنامیں بجا طور پر ان کی شخصیت کو بادشاہ کے لقب کا حقدار بنا دیتے ہیں، 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز، 34 سنچریاں، 6 ڈبل سنچریاں، ایک ٹرپل سنچری، 9 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں، بطور فیلڈر 100 کیچ، پاکستان سے باہر 23 سنچریاں، 2009 کے  ٹی 20 ورلڈ کپ...
	علمائے کرام نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ مساجد کو دینی، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتبِ اہلبیتؑ پنجاب کے زیرِاہتمام حوزہ علمیہ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں آٹھ روزہ مدیریتِ مسجد ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر شرکاء کی تربیت کی گئی اور مساجد کی فعال و مؤثر نظامِ مدیریت پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنیوالے علمائے کرام اور منتظمین کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا.  تقریب میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب مولانا...
	صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت  کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دے دی...
	  اسلام آباد:   پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ...
	 شہزاد خان: اوکاڑہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق  جی ٹی روڈ پر ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،مرنے والوں میں باپ اور 3 بچے شامل ہیں،پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا آغازکر دیا ۔
	شہدائے خدمت کی پہلی برسی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے، انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے معروف خطیب اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام...
	شہدائے خدمت کی پہلی برسی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید نے اپنے کردار اور ملک کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ایک بلند مقام پایا ہے، انقلاب اسلامی کی تاریخ شہید ابراہیم رئیسی جیسے پاکباز، نڈر، جری اور شجاع مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ شہید خدمت آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی پہلی برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ۔جس سے معروف خطیب اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام...
	لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال گزر گئے۔  یکم جنوری 1937 میں کرم ایجنسی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا کا جنم گویا اس دور میں ہوا، جب اسکرین پر سنجیدگی کے سائے گہرے تھے۔ انہوں نے اس سائے کو روشنی میں بدلا، رنگوں سے اجالا کیا اور مزاح کی روح کو زندگی بخشی۔  ایک معمولی پینٹر کی حیثیت سے فلموں کے پوسٹر بناتے بناتے، قسمت نے انہیں خود فلم اسٹار بنا دیا۔ چار دہائیوں تک اپنی منفرد کامیڈی سے محظوظ کرنے والے رنگیلا نے ان گنت کردار نبھائے جو آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔   رنگیلا نے اپنے وقت کے نامور...
	ذرائع کے مطابق ”پاکستان زندہ باد“ کے عنوان سے ریلی حیدری چوک سے شروع ہو کر باغ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام باغ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا جشن منانے کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ”پاکستان زندہ باد“ کے عنوان سے ریلی حیدری چوک سے شروع ہو کر باغ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ ریلی بعد میں ایک بڑے عوامی جلسے میں...
	عالمی اداروں کے سربراہان کے نام جاری اپنے ایک خط میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تہران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے شہریوں، مفادات اور تنصیبات کی حفاظت و دفاع کیلیے کسی بھی قسم کی دہشتگردانہ یا تخریب کارانہ کارروائی کیخلاف اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل کے سربراہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط ارسال کیا۔ جس میں انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکش صیہونی رژیم کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن امریکی...
	پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔  دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار...
	—فائل فوٹو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ پاکستان بھارت کے، ایک دوسرے کے سفارتکار وں کو ملک چھوڑنے کا حکم اسلام آ باد بھارت کی اشتعال انگیزیاں، ایک اور... دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی...
	ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے  اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔  پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے  پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔    خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔  دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔  واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک  ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
	ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔ بھارت کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں پاکستانی سفارت کار یا اہلکار کسی بھی طرح سے اپنی مراعات اور حیثیت کا غلط استعمال نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش کیا گیا، بھارت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سفارت کار کو سرکاری حیثیت میں نہ ہونے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار...
	بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
	نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جس کے بعد پاکستان نے بھی جوابی اقدام پر غور شروع کردیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار  دے کر 24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اہلکار پر سفارتی عہدے سے متصادم سرگرمیوں کا الزام ہے، پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش بھی دیا گیا ہے۔  پاکستانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے جوابی اقدمات پر غور شروع کردیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کارکو بھی ناپسندیدہ شخصیت قراردیا...
	چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
	چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں...
	حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں اور مکینوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی قبضے، سیاسی ناانصافیوں اور بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ ذرائع کے مطابق ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں...
	خاندان اگر کسی بھی معاشرے کی اکائی ہے، تو خواتین کسی بھی خاندان کی بنیادی یا اہم ترین اکائی کہلائی جا سکتی ہیں۔ ان کی شخصیت، صفائی ستھرائی، رہن سہن اور طور طریقے صرف ان کی ذاتی زندگی تک محدود نہیں رہتے، بلکہ پورے گھرانے اور پھر پورے معاشرے کو کسی نہ کسی طرح متاثر کر رہے ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے اردگرد بہت سی خواتین ایسی ہیں، جو اپنی ظاہری صفائی، چہرے، ہاتھ پاؤں، جلد، بال اور لباس وغیرہ اور شخصیت کو ’’سادگی‘‘ کا نام دے کر بالکل نظر انداز کر دیتی ہیں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق صفائی نصف ایمان ہے، مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جہاں خواتین پر بہت زیادہ سجنے سنورنے کا ’الزام‘ عائد کیا جاتا ہے،...
	پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سرکار اور مسلح افواج تاحال تڑپ رہی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو ختم کرنے کیلئے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔  سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مزید دو دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی...
	شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی حکومتوں اور حکام نے طاقت کا استعمال غزہ میں قتل عام کے لئے کیا، جہاں ممکن ہو سکا وہاں جنگ کی آگ بھڑکانے اور اپنے آلہ کاروں کی حمایت کرنے کے لئے کیا، انہوں نے کبھی اپنی طاقت کو صلح و آشتی کے لئے استعمال نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حالیہ علاقائی دورے کے دوران ایران کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات کو امریکی عوام کے لئے باعث شرمساری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ باتیں اس قابل نہیں کہ ان کا جواب دیا جائے۔ شعبہ تعلیم و تربیت...
	’’بھارت کی جارحیت کیخلاف فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا‘‘نیویارک ٹائمز نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کو پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا
	لاہور ( طیبہ بخاری سے)دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی ’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘  کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔  نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق’’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا۔بھارت کی جارحیت کیخلاف’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا۔پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔‘‘  اسلامی...
	 کراچی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔  دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو  پیش کیوں نہیں کررہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے علی حسنین، عبداللطیف سمیت 4 ملزم گرفتار ہیں۔ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حربیار مری سمیت 16 ملزم اشتہاری...
	اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جاکر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یو م تشکر منایا جارہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، جہاں انھوں نے شہید اسکواڈرن لیڈر کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ بھارتی سورماؤں کو جنگ عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاک کی معترف ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جبکہ شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اعلیٰ قیادت کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، صدر مملکت کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر...
	سٹی 42: صدرِ  آصف علی زرداری   نے  یوم تشکر  پر کہا ہے، ہم ثابت قدم اور متحد رہے، اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے۔ آج قومی یومِ تشکر پر  قوم کے نام اپنے پیگام میں صدر آصف عل یزرداری نے کہا،  مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ انداز، درستگی اور قوت کے ساتھ جواب دیا۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری اُس آپریشنل مہارت کو بھی تسلیم کیا جس نے دشمن کو اپنی جارحیت سے باز آنے پر مجبور کیا۔   پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ  صدر آصف زرداری نے...
	سٹی 42: صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان  نے  يوم تشکر کے موقع پر پیغام  دیتے ہوئے کہا مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ انداز، درستگی اور قوت کے ساتھ جواب دیا۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری اُس آپریشنل مہارت کو بھی تسلیم کیا جس نے دشمن کو اپنی جارحیت سے باز آنے پر مجبور کیا۔ ہم ثابت قدم اور متحد رہے، اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے آج ہم بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور یوم تشکر منا رہے ہیں۔ میں ربِ ذوالجلال کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے ہمیں اس نازک...
	نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ جعلی پہلگام حملے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے جب کہ بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا۔ مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے سابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ 18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں، پہلگام میں بھی تعینات رہا‘ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی تین چیک پوسٹیں ہوتی تھیں سابق بھارتی فوجی نے کہا کہ بغیر مکمل تفتیش داخلہ ناممکن تھا، فوجی بھی تلاشی کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تھے، سیکیورٹی فول پروف تھی۔ سابق بھارتی فوجی نے...
	سرگودھا میں غیرمسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا
	سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سرگودھا میں غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کہتے ہوئے خدمت دین کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ چناب نگر کی غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام میں...
	دبئی میں منعقدہ ایپک کراٹے کمباٹ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے پروفیشنل کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں عالمی اعزاز جیت کر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں شیڈول فائٹ کے حوالے سے بھر پور تیاری کریں گے۔ عبداللہ چانڈیو نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کی جائے۔ عبداللہ چانڈیو نے دو مئی کو ہونے والی کے سی 54 ٹائٹل فائٹ میں اردن سے تعلق رکھنے والے مڈل ایسٹ کے نمبر ون علی القیسی کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ سفارتکار شنکر ریڈی جاسوسی میں ملوث پایا گیا ۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت"  قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔  سابقہ فاٹا اور پاٹا...
	اسلام آباد (آئی این پی+نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ’’معرکہ حق‘‘ میں مادر وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے افواج پاکستان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلا اشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ...
	اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر “ناپسندیدہ شخصیت” قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے مطابقت نہیں...
	—فائل فوٹو پاکستان نے بھارتی ہائی کمشین اسلام آباد کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ناپسندیدہ قرار دیا گیا بھارتی اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق متعلقہ بھارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی اور بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
	 اسلام آباد:  پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت"  قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے...
	بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاکستان کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ اہلکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کے سرکاری منصب کے دائرہ کار میں نہیں آتیں۔ ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ اہلکار کو...
	بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025  سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھارتی پنجاب میں دو افراد کو مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد پر پاکستانی...
	قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کوکھیلے جانے والے میچز میں اسٹارز اور چیلنجرز نے فتوحات سمیٹ لیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے کانکررز کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ یہ کانکررز کی چار میچزمیں پہلی شکست رہی۔ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے،سدرہ امین 3چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں،فاطمہ ثنا نے 34 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ کانکررز جواب میں 7 وکٹوں پر 122 رنز بناسکی۔فاطمہ ثنا نے 38 اور نجیہہ علوی نے 39 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ انوشے ناصر،نیلم مشتاق اور وحیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین پلیئر آف دی میچ رہیں۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو 7 رنز سے...
	اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کیلئے یوم تشکر آج شام منایا جائے گا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق تقریب میں ملی نغمے پیش کیے جائیں گے اور شاندار آتش بازی ہوگی۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری شرکاء میں اپنے ہاتھوں سے مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔ دریں اثنا اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ 
	بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری ہایاشی یوشی ماسا کے تاریخی امور پر حالیہ ریمارکس پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی عسکریت پسندوں نے جارحیت کی جنگ  کا آغاز کرکے ناقابل بیان جرائم  کئے ، جن سے چینی  اور ایشیا کے متاثرہ ممالک  کے عوام کو سنگین آفات کا سامنا کرنا پڑا  لیکن آج تک، جاپان میں جارحانہ جنگ اور نوآبادیاتی حکمرانی   کو خوبصورت  دکھانے  کی کوششیں جاری  ہیں۔ترجمان نے کہا کہ  جاپانی فوج کے ہاتھوں جنسی غلام بننے والی ” کمفرٹ ویمن” جیسی  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مبہم بیانات دئیے جارہے ہیں  اور کچھ سیاست دانوں نے بار...
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے کہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں خبروں کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آپ فلسطینی ریاست کے بارے میں سنیں گے اور ٹرمپ اسے تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں اپنے جنگی منصوبوں کے حوالے سے اسرائیل واشنگٹن سے اجازت نہیں مانگتا۔نیتن یاہو نے خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی کے سامنے کہا کہ میں نے میڈیا...
	پاک فوج کا آپریشن بنیان مرصوص بھارت کے لیے حقیقتاً منہ توڑ جواب ثابت ہوا، افواج پاکستان نےجوکہا، وہ کرکے دکھایا، پاکستان نےمتعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آپریشن بنیان مرصوص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ کس نے تجویز کیا؟ وی نیوز کے سوال پر فوجی ترجمان نے کیا جواب دیا؟ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں...
	 کراچی:  ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق  ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔  پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت اس کے پاس سے ملنے والے ڈرائیونگ لائسنس کی مدد سے 22 سالہ فراز قلندرانی ولد سکندر قلندرانی ، 60 سالہ سلمان اور 35 سالہ اسامہ کے ناموں سے کی...
	ویب ڈیسک : وزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔ وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر  بلال...
	بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی،اسکی صلاحیت ہی نہیں تھی، ناصر جنجوعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (رناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی،بھارت اپنی ذلت کو کامیابی میں تبدیل کر کے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کریگا،سیز فائر بھارت کے مفاد میں ہے، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا،جب یہ ہم سے ملاقات کریں گے تو ایسے ظاہر کریں گے جیسے سیز فائر کی درخواست ہماری تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ کاکہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرکے سنگین...
	سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت اپنی ذلت کو کامیابی میں تبدیل کر کے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا۔  لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ سیز فائر بھارت کے مفاد میں ہے، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ ہم سے ملاقات کریں گے تو ایسے ظاہر کریں گے جیسے سیز فائر کی درخواست ہماری تھی۔ Post Views: 1
	پاکستان کی فضائیہ کے شاندار ردعمل اور بھارتی جارحیت کے دندان شکن جواب کے بعد پورا ملک ایک بار پھر اپنے جوانوں کے عزم اور بہادری پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ اس موقع پر معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاک فوج کےلیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔مایا علی نے نہ صرف پاک افواج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا بلکہ امن کے لیے اپنی گہری خواہش کا اظہار بھی کیا۔مایا علی نے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال ہمت کو سلام پیش کیا، جنہوں نے دشمن کے سامنے ڈٹ کر ملک کی حفاظت کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’’10 مئی 2025، وہ دن...
	کوئٹہ میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔کوئٹہ کے پولو کلب میں جنوبی ایشیاء میں پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔عالمی شہرت یافتہ مکا بازوں نے ٹائٹل فائٹ سمیت مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں باکسنگ کے 4 ٹائٹل فائٹ سمیت مجموعی طور پر 8 مقابلے ہوئے۔برطانیہ کے جیمی گیلی، سہیل اقبال، الیگز ڈیلمغانی، مراکش کے طارق زائنا، میکسیکو کے جیسس سراچو نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے، پاکستانی باکسر فاطمہ ہزارہ اور ملائکہ نے ہم وطن مکا بازوں کو شکست دی۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وینزویلا کے وسیٹون اورونو کو نویں...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبا شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج بروز اتوار کو ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا، یہ دن افواج پاکستان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم شہباز شرہف نے کہا کہ یومِ تشکر کا دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لئے منایا جائے گا۔ محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص” نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے...
	وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے، وحدت کو سراہنے کیلئے منایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی،، وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھرمیں یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے، وحدت کو سراہنے کیلئے...
	کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی، بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ہم نے اپنی سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار...
	معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم "صنم تیری قسم" کے ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر سخت اور دوٹوک جواب دیدیا۔ ماورا حسین نے ثبات,سمن, آنگن, جفا اور قصہ مہربانو کا، جیسے کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انھوں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ ماورا حسین حالیہ دنوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کی فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز بھارت میں بھی کامیاب رہی۔ اداکارہ ماورا حسن نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جارحیت پر بغیر لگے لپٹے کڑی تنقید کی جس پر ان کے بھارتی کو اسٹار ہرش وردھن رانے نے اعلان کیا...
	سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا جو کامیاب ہوا۔ بیرسٹر گوہر خان نے سوشل میڈیا ویب ساؤٹ ایکس پر آپریشن بُنیانّ مرصوص کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن  بُنیانّ مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔  بیرسٹر گوہر نے ایکس پر لکھا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بُنیانّ مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا۔ 'قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہو گی، پاکستان زندہ باد۔'  بنوں میں فتح ریلی، ’’افواج پاکستان زندہ باد ‘‘کے نعرے  اس سے پہلے آج وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے...
	چینی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک میں جنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس کا اثر پورے خطے پر پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چینی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا، بھارتی حکومت اور مسلح افواج کو اسطرح جواب دیا گیا کہ ہم نے صرف اپنا دفاع کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یو این چارٹر...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔مریم نواز نے پاک فوج کی جانب سے 10 مئی کی صبح آپریشن بنیان المرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخرکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ جارحیت کا روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے...
	حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو نظرانداز کرنے کا اب کوئی آپشن نہیں ہے، بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا...
	حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو نظرانداز کرنے کا اب کوئی آپشن نہیں ہے، بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا...