2025-11-04@11:37:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2165

«کی نجکاری کے لیے»:

(نئی خبر)
    سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2026 کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں عازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت عارضی ہوسٹل لائسنس اب وزارتِ سیاحت اور وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے جاری کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق وزارت کے مطابق عازمین کی رہائش کے لیے جگہ فراہم کرنے کے خواہشمند افراد کو نسک مسار پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ لائسنس وزارتِ سیاحت کے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے اور یہ عمل یکم فروری 2026 تک مکمل کرنا ہوگا۔ یہ نظام صرف عارضی رہائش گاہوں کے لیے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ’’حماس‘‘کے بیان کو جنگ بندی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ہفتے کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے آج الحمدللہ ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔(جاری ہے) وزیر اعظم نے قطر، سعودی عرب، متحدہ...
    اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔ یہ اعلان حماس کی جانب سے معاہدے کو مشروط طور پر قبول کرنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل ٹرمپ کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عملدرآمد کے لیے تیار ہے تاکہ تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جا سکے۔ ہم صدر اور ان کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے تاکہ جنگ کو ان اصولوں کے مطابق ختم کیا جا سکے جو اسرائیل نے طے کیے ہیں اور جو ٹرمپ کے ویژن سے...
    جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم  کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ  خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کےکیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کوسپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا  ٹیسٹ میچ...
    وزارتِ خارجہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت فوری جنگ بندی، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون خرابے کے خاتمے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور دیرپا امن کی جانب ایک قابلِ اعتبار سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی بمباری روک دے، حماس امن پر آمادہ ہے، صدر ٹرمپ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر حملے بند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششوں کو سراہتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ اس کے نتیجے...
    پاکستان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تیسری قسط حاصل کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں نظر آتا ہے، حالاں کہ کچھ معاملات میں معمولی کوتاہیاں ہوئی ہیں، حکام پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورہ کرنے والے جائزہ مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کو پالیسی سطح کی بات چیت کے دوران چند نرمیوں پر اتفاق کرنا ہوگا، تاکہ رواں ہفتے کے آخر (9 یا 10 اکتوبر) تک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ جائزہ مکمل کیا جا سکے۔...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے لیے عوامی مفاد اور امن سب سے اہم ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کمیٹی کے اراکین کو ان کی محنت اور سنجیدہ کوششوں پر...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی مقصد کی صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ Alhamdulillah! Agreement signed with Joint Action Committee. Pakistan, AJK & Democracy wins. The people of Azad Jammu & Kashmir have always stood at the frontlines of Pakistan’s national cause, and their voice carries immense weight. Over the past weeks, we saw a difficult… pic.twitter.com/DMGdVDbr0s — Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 3, 2025 ...
    حماس نے اعلان کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ جنگ بندی منصوبے کے کئی حصوں کو قبول کرتی ہے تاہم بعض نکات پر مزید بات چیت ناگزیر ہے۔ ٹرمپ کے پلان پر ردعمل الجزیرہ کے مطابق حماس نے جمعے کو ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا تحریری جواب دیا، یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے اتوار تک جواب دینے کی مہلت کے بعد سامنے آیا۔ اس منصوبے میں فوری جنگ بندی، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی، بین الاقوامی نگرانی میں عبوری حکومت کا قیام اور حماس کے غیر مسلح ہونے کی شرط شامل تھی۔ قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی حماس نے اپنے جواب میں کہا کہ وہ تمام اسرائیلی قیدیوں، خواہ زندہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے میں ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل براہِ راست ملک کی طویل المدتی پیداواری صلاحیت اور عالمی ساکھ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ سمٹ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے پاکستان کی معیشت، جدت طرازی اور عالمی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی میزبانی ایک گروپ اور مقامی بنک نے کی، جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
    سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے وفاقی ادارئہ پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PICDL) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وفاق کا کوئی کام صوبے میں نہ کرے۔ محکمہ بلدیات کے سیکریٹری نے کمپنی حکام کے نام ایک خط میں تحریرکیا ہے کہ کمپنی صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو سابقہ پاک ورکس ڈپارٹمنٹ (PWD) سے منتقل ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اس کمپنی کی سرگرمیاں صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہیں۔ صوبائی سیکریٹری بلدیات کے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی بھی جان بچ جائے گی۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں معاشی ترقی اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے آمنہ رندھاوا کی سربراہی میں ویمن انٹرپنیورز ، عصمت اللہ خان نیازی کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ، لالہ یاسر کی سربراہی میں ٹرک ٹرالرز ایسوسی ایشن ، مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور چودھری افتخار بشیر کی سربراہی میں پاکستان گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامرس ڈیسک گلزار
    بھارت کی وزارت خارجہ نے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی پر عائد سفری پابندی عارضی طور پر ختم کر دی ہے جس کے بعد ان کے لیے 9 سے 16 اکتوبر کے دوران بھارت کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اگر یہ دورہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے تو یہ سنہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ افغان طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ طالبان نے 20 سالہ امریکی موجودگی کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔ جس کو دیکھو  منہ اٹھاکر پنجاب...
    وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہِ ریاض وزیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ماہ کے آخر میں ریاض کا دورہ کریں گے جس دوران بڑے معاشی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات سعودی عرب کی زرعی شعبے میں دلچسپی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستانی زرعی مصنوعات، چاول، گوشت، مکئی، تل اور خشک اونٹنی کے دودھ میں سرمایہ کاری اور تجارت کا خواہاں ہے۔ لائیو اسٹاک اور کنٹریکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ کھلونے صرف سستے داموں دستیاب ہوتے ہیں تو آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کی مقبول ترین لگژری کمپنی مرسڈیز بینز نے بچوں اور بڑوں کے لیے ایسا کھلونا متعارف کرادیا ہے جس کی قیمت سن کر سب کے ہوش اُڑ جائیں۔یہ مرسڈیز بینز SL300 کا سکیلڈ ورژن ہے جسے 1950 اور 1960 کی دہائی کی مشہور کلاسک گاڑی کو مدِنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔اس کھلونے کی قیمت 49 ہزار امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 37 لاکھ 83 ہزار روپے بنتی ہے۔ یہ قیمت سن کر عام والدین کے لیے اسے خریدنا تقریباً ناممکن ہے، مگر لگژری کا شوق رکھنے والوں...
    ریاض کے قریب علاقے ملہم میں بین الاقوامی باز اور شکار کی نمائش شروع ہوگئی جو 11 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سعودی باز کلب کے سربراہ طلال بن عبدالعزیز الشمیسی کے مطابق یہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے جو باز بانی اور شکار کے سعودی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایک ارب ڈالر سے تعمیر ہونے والا ’ٹرمپ پلازہ‘ منصوبہ، جدہ شہر کی نئی پہچان نمائش میں 28 خصوصی شعبے اور 23 سے زائد سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں منگولیا کے بازوں کا گوشہ، نجران کے تاریخی ورثے پر مبنی علاقہ، سفاری ایریا، نوجوانوں کے لیے بازوں کی تربیت کا گاؤں، ڈیجیٹل میوزیم، بازوں سے جڑی روایتی پوشاکیں، پرانی گاڑیوں کی نمائش...
    کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات انسانی جانوں کے تحفظ، شہری سلامتی اور تعمیراتی عمل میں شفافیت لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں کا جامع سروے کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غیرقانونی اور بے ضابطہ تعمیرات کو فوری طور پر روک کر موقع پر ہی مسمار کیا جائے۔ انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنی حدود میں باقاعدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں ایک ایسا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ 56 سالہ کوشی ماٹشوبارا نامی شخص ہر سال کرایوں اور سرمایہ کاری سے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد آمدنی حاصل کرتا ہے، مگر اس کے باوجود وہ اپنی صحت اور جسمانی سرگرمی برقرار رکھنے کے لیے اب بھی جمعدار کے طور پر کام کرتا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کوشی ماٹشوبارا ہفتے میں 3 دن، روزانہ 4 گھنٹے ٹوکیو کے عوامی مقامات اور فلیٹوں کے ایک بلاک کی صفائی کرتے ہیں۔ اس کام سے انہیں ماہانہ تقریباً 680 ڈالرز ملتے ہیں۔ تاہم اصل دولت انہیں اپنی سات جائیدادوں کے کرایوں اور کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے حاصل ہوتی ہے، جس سے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔علاوہ ازیں، پی اینڈ جی نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں ختم کر دے گی اور ملک میں...
    غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے حکومت پاکستان نے اسرائیلی کی غیرقانونی حراست سے اپنے شوہر کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطے کی بابت انہوں نے بتایا کہ 2 روز قبل ان کا موبائل جام کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو...
    ویب ڈیسک: ٹرائل کورٹس کے ججز سے منسوب بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ  نے درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے دیکھیں گے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، ججز کو بتانا چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے، کوئی اور آکر بتائے گا کہ ججز کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے تو تاثر کچھ اور جائے گا۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے درخواست گزار شہری حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فریق نے ججز کے حوالے...
    آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم پاکستان کا سخت نوٹس، مذاکرات کمیٹی کے ارکان میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔پاکستانی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایوی ایشن کمپنی بوئنگ نے اپنے موجودہ ماڈل 737 میکس کی جگہ لینے کے لیے ایک نیا تنگ باڈی اور سنگل آئسل طیارہ تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ۔ یہ بات وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیا ماڈل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی تیاری کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی منظوری درکار ہوگی۔بوئنگ کے سی ای او کیلی اورٹبرگ نے کمپنی کے کمرشل ایئرکرافٹ بزنس کے لیے ایک نئے پروڈکٹ چیف کو تعینات کیا ہے ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
    گوگل نے نوجوانوں کے لیے ’گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپ‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ جدید ہنر سیکھ کر عالمی سطح کے پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکیورٹی اور یو ایکس ڈیزائن جیسے ہائی ڈیمانڈ کورسز میں مفت تربیت دی جائے گی۔ مزید پڑھیں: گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر تربیت کی مدت 6 ماہ ہوگی، جس کے بعد گوگل کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ درخواست دینے کے لیے...
    وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کاربیکس امریکن انرجی اور ماڑی پیٹرولیم کی قیادت سے ملاقات کی، جس میں پشاور بلاک کی بحالی اور انرجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کاربیکس امریکن انرجی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان یہ شراکت ایکسپلوریشن سیکٹر کے لیے اہم قدم ہے۔ مزید پڑھیں:پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فیول سپلائی کے مقامی وسائل اور پائیداری کے لیے یہ شراکت داری مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ ملاقات میں ہائی کاربیکس امریکن انرجی کے سی ای او پیرس اون تھینک اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کی تحقیق اور علاج کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو استعمال کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں جس کے تحت کینسر ریسرچ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اب اس میدان میں چین سے بھی آگے نکل چکا ہے اور ان کی حکومت سائنس اور معیشت دونوں میں انقلاب برپا کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مزید فروغ دے گی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، اور میں نے یہ بات عمران خان کے علم میں لائی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ علیمہ خان کے بیٹے کی تین روز میں ضمانت ہوگئی میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ (عمران خان) کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/9ncz44Is3J — Muhammad Faheem...
    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بدانتظامی کے بعد پارٹی قیادت نے معاملے کی چھان بین کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے، جو ضلعی کابینہ کے ارکان پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کو 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پشاور میں 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ہونے والے جلسے نے اندرونی اختلافات اور تنظیمی بدانتظامی کو آشکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ: پی ٹی آئی کا وفاق سے 4 نکاتی مطالبہ رنگ روڈ کے کھلے میدان میں جلسے کے لیے پنڈال قائم کیا گیا تھا، لیکن ناقص انتظامات اور سیکیورٹی میں غفلت کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ متعدد کارکنوں نے پنڈال میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے گندم کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کی سہولت اور پیداوار بڑھانے کے لیے نئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم ریلیز پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں کسانوں کو مالی اور زرعی امداد فراہم کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت 25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو خصوصی طور پر سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس پالیسی کے تحت انہیں ایک بیگ ڈی اے پی اور دو بیگ یوریا دیے جائیں گے تاکہ بہتر اور وافر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی ہفتے گندم کی سپورٹ پرائس اور ریلیز پالیسی طے...
    سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی پرزور تائید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ایس )سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض میں سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران کابینہ کے اراکین نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے کا خیرمقدم کیا۔ کابینہ نے ان ممالک کی تعداد میں اضافے کو سعودی عرب کی کامیابی قرار دیا جنہوں نے ریاست فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔ سعودی کابینہ نے مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ کیا اور امریکہ کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی تاکہ...
    چین کا قومی دن ،خاندان اور ملک کے لئے جذبات کی حقیقی ترجمانی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینیوں کے لیے یکم اکتوبر کا قومی دن سال کا ایک اہم وقت ہے، جب چینی لوگ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سالگرہ مناتے ہیں، تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور مستقبل کی جانب دیکھتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، چینیوں کے قومی دن منانے کے طریقے بدلتے رہے ہیں، لیکن ان میں پنہاں خاندان اور ملک کے لئے جذبات ہمیشہ یکساں رہے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین قائم ہونے کے ابتدائی دور میں، قومی دن کی تقریبات پروقار مگر نسبتاً سادہ ہوا کرتی تھیں۔ 1950 سے 1959 تک، ہر سال بڑے پیمانے پر جشن اور پریڈ...
    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کے تصفیے کے طور پر 24.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا تھا جب 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر حملے کے بعد یوٹیوب نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔ یوٹیوب کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کی جانب سے، جو گوگل کی بھی مالک ہے، یہ تصفیہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس ایکس اور فیس بک بھی ٹرمپ کو اکاؤنٹس معطلی پرانہیں رقوم ادا کر چکی ہیں۔ BREAKING: YouTube agrees to pay $24.5 MILLION to settle Trump account suspension lawsuit. YouTube...
    ایشیا کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محسن نقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انہیں ہٹانے کی اپیل کردی ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کہا ہے کہ میں عاصم منیر کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کرکٹ کی بہتری مقصود ہے تو محسن نقوی کو ہٹا کر کسی قابل شخص کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدے پر تعینات کیا جائے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں ساتھ نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری...
    فلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کردی ہے جس میں غزہ جنگ بندی، انسانی امداد کی ترسیل، جبری بے دخلی کی روک تھام اور خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔پاکستانی...
    پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور ان کی جانب سے غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کی راہ تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ شراکت داری نہایت اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ: نیتن یاہو کی حمایت حاصل، حماس کی منظوری باقی وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا کہ جنگ ختم کرنے، غزہ...
    اسلام آباد(خبر نگارخصوصی ) مشرق وسطی کا امن معاہدہ، فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف ایک ٹھوس قدم ہے۔ صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ 20  نکاتی امن معاہدے کے ساتھ تمام مسلم ممالک نے بالآخر عملی اور مشترکہ قدم اٹھایا ہے تاکہ غزہ میں بے گناہ مسلمانوں کی نسل کشی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ملائیشیا، انڈونیشیا سے لے کر مشرقِ وسطیٰ تک، پوری مسلم دنیا نے اس تاریخی مقام تک پہنچنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔یہ پہلا اہم سنگِ میل ہے جس نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کر دی ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح روڈ میپ اب سامنے آ چکا ہے، جو ان شاء اللہ  فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف ایک...
    سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی قیادت اور غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں اور پرامن حل تلاش کرنے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ بیان میں صدر ٹرمپ کی اس تجویز کو بھی خوش آئند قرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کی ریڈ کریسنٹ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی ہے جو غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی سب سے بڑی بیڑے کی شکل میں بحیرہ روم کے راستے امداد لے جا رہا ہے،  یہ امداد یونان کے جزیرے کریٹ، قبرص اور مصر کے درمیانی علاقے میں موجود جہازوں تک پہنچائی گئی۔بین لاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پچاس سے زائد جہازوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا کئی دنوں سے غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس میں بالخصوص طبی ساز و سامان اور دیگر انسانی ضروریات کی بڑی مقدار موجود ہے۔ “صمود” جس کا مطلب ہے استقامت اور ثابت قدمی، فلسطینی عوام کے لیے 1967 کی جنگ کے بعد جدوجہد اور مزاحمت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: دنیا بھر میں مقبول مشروب کافی کی اصل کہانی عام تصور سے کہیں زیادہ دلچسپ اور حیران کن ہے۔ محققین کے مطابق پندرھویں صدی میں مشروب کی صورت میں مقبول ہونے سے کئی صدیوں پہلے کافی کو ایک بالکل مختلف مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھایعنی ہاتھوں کی صفائی اور خوشبو کے لیے۔امریکا اور فرانس کی مشترکہ ٹیم کی حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ عربیکا کافی کی ابتدا ایتھوپیا کے بونگا علاقے سے ہوئی، جہاں سے اس کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ بونا اور بن وجود میں آئے، نویں صدی کے عربی طبی اور نباتاتی متون میں کافی کو بنک کے نام سے ذکر کیا گیا ہے جو مشروب نہیں بلکہ خوشبو...
    ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
    پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...
    امریکا نے چین کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع کی صورت میں اسلحے کی کمی سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی شعبے کو متحرک کر دیا ہے۔   پینٹاگون  نے میزائل اور اہم ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 2 سے 4 گنا تک پیداوار میں اضافہ کریں۔ وال اسٹریٹ جرنل  کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع ملک میں ہتھیاروں کے محدود ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دفاعی ادارے  تیز ترین شیڈول  کے تحت اسلحے کی تیاری بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پینٹاگون اور بڑی میزائل ساز کمپنیوں کے درمیان کئی...
    ڈی پی او محمد راشد ہدایت شہید کانسٹیبل اسد جمیل کے اہلِ خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے خود ان کے گھر پہنچے اور شہید کی ننھی بیٹی مریم اسد کو اسکول چھوڑنے کے لیے ساتھ لے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مریم اسد کا یہ اسکول میں پہلا دن تھا، جس پر ڈی پی او نے اسے مکمل پروٹوکول کے ساتھ اسکول پہنچایا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے جذباتی انداز میں کہا، شہید کی بیٹی، ہماری اپنی بیٹی ہے۔ ان کا یہ اقدام نہ صرف اہل خانہ سے یکجہتی کا مظہر تھا بلکہ یہ پیغام بھی کہ شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔   Post Views: 1
    پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔ ثنا جاوید کے اس بیان کے بعد بھی صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ جا کے اداکاری کریں جو آپ کا کام ہے یہ ہماری فیلڈ ہے۔ خالد نامی صارف نے کہا...
    وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
    کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔  دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا پیغام واضح ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گرد نیٹ ورک کو پنپنے نہیں دے گا۔ بھارت کی پشت پناہی اور افغانستان کی سہولت کاری میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا...
    دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
    روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...
    چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل باضابطہ فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل” ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل” باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس پل کا مرکزی سپین 1420 میٹر ہے جو پہاڑی علاقوں میں دنیا کے کسی بھی پل سے زیادہ ہے ، جبکہ پل کے فرش اور دریا کی سطح کے درمیان 625 میٹر کا فرق بھی اسے دنیا کے بلند ترین پل کا درجہ دیتا ہے ۔ہوا جیانگ گرینڈ کینیون پل کی کل لمبائی 2890 میٹر ہے اور یہ ہوا جیانگ گرینڈ کینیون کے اوپر سے گزرتا ہے۔ پل کی فعالیت کے...
    دبئی میں آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اس بڑے ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں اور اسٹیڈیم ہاؤس فل ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ نجی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف مکمل فٹ قرار دے دیے گئے ہیں اور ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کی صورتحال کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل درپیش...
    نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے احکامات نہ مانیں اور انسانیت کے لیے ہتھیار اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عالمی فورس تشکیل دی جائے، جو امریکی فوج سے بھی بڑی ہو۔ نیویارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نے کہا کہ عالمی فورس کا مقصد انسانیت کا تحفظ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی کہا کہ وہ ٹرمپ کے...
    ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم کا اعلان کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہت جلد خواتین کے لیے نئی پنک ٹیکسی سکیم کا آغاز کرے گی، جس کا مقصد خواتین کو محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین میں مفت الیکٹرک پنک سکوٹروں کی چابیاں تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، ہم بہت جلد خواتین کے لیے پنک ٹیکسی سکیم بھی متعارف کروائیں گے، تاکہ وہ زیادہ محفوظ اور سہل سفر کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس سے قبل الیکٹرک بسیں...
    کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مغوی لڑکیاں اغوا کار کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ایئرپورٹ کے قریب تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اہلکاروں نے دونوں کو فوری حفاظتی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ متاثرہ لڑکیوں میں 19 سالہ طیبہ فیصل آباد جبکہ 17 سالہ حمیرا اوکاڑہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں نے پولیس کو بتایا کہ عائشہ نامی خاتون نے انہیں اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی بلایا اور وہاں رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کر دیا۔ لڑکیوں کے مطابق رفیع الدین گزشتہ کئی ماہ سے انہیں زبردستی بدکاری پر مجبور کرتا رہا اور پیسے لے کر ان کا جنسی استحصال...
    کراچی: کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن پر قابو پانے کے لیے نیا پلان متعارف کرا دیا ۔ وزیراعظم کیئراسٹارمر نے برطانیہ کے تمام شہریوں کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ نوکری اور مکان کرائے پر لینے کے لیے کارڈ لازمی ہوگا۔ برطانوی حکومت تمام قانونی رہائشیوں کو یہ کارڈ مفت مہیا کرے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کارڈ ایک مرکزی ڈیٹا بیس کیساتھ منسلک ہوگا،جس سے غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کرنے میں آسانی ہوگی۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کیلئے ٹونی بلیئر کا نام گردش کرنے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز غزة(آئی پی ایس )سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کے لیے سامنے آرہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس منصوبے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے بھی حمایت کی جا رہی ہے۔منصوبے کے تحت ٹونی بلیئر اقوام متحدہ اور خلیجی ممالک کی معاونت سے ایک گورننگ اتھارٹی کی سربراہی کریں گے، جو بعد میں اختیار فلسطینیوں کو واپس سونپ دے گی۔ ٹونی بلیئر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی ایسے منصوبے کی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news we talk امریکا بھارت پاکستان سید عاصم منیر شہبازشریف فیلڈ مارشل ماہرنگ بلوچ وزیراعظم
    پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
    پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواہش مند افراد کیلئے وزیراعظم کی نئی اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اب آسان اقساط پر اور بغیر کسی مارک اپ کے دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خریدار دو سالہ مدت میں 24 آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ ہر الیکٹرک بائیک کے ساتھ 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے جو اس کی پائیداری اور معیار کی ضمانت ہے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے، آلودگی میں کمی لانے اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو عام کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو سستی، ماحول...
    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ پاکستان کی فارما انڈسٹری میں اصلاحات اور مقامی پیداوار کی عالمی مارکیٹ میں پیش قدمی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق    وزیر صحت نے فارما انڈسٹری کے لیے آئندہ  5 برس میں 30 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق فارما انڈسٹری میں گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد اضافہ ہوا    ہے اور اس اضافے کے ساتھ امسال 500 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فارما انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف گامزن ہے۔ ایس آئی ایف سی کی...
    عالمی سطح پر نوبل امن انعام ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو تعمیر، شفا اور اتحاد کے لیے کام کرتے ہیں، لیکن ماہرنگ بلوچ اس کے بالکل برعکس کام کر رہی ہیں۔ انہیں دہشتگردی کی سہولت فراہم کرنے، بین الاقوامی طور پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے سیاسی فرنٹ کے طور پر کام کرنے اور غیر ملکی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے عوامی بیانیہ کو ہیر پھیر کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in targeted attacks.#MahrangSupportsBLA pic.twitter.com/l4onYptgSb — Balochistan Insight (@BalochInsight) September 25, 2025 ماہرنگ بلوچ بلوچ یوتھ کمیٹی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) سعودی عرب نے فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیےعالمی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ، مملکت اس کے ذریعے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو ریاستی حل پر عالمی اتحاد کے مشترکہ اجلاس میں واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد اب 159 سے زائد ہو چکی ہے۔(جاری ہے) یہ پیش رفت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد سامنے آئی، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کا پر امن حل اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے۔سعودی وزیر...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواہش مند افراد کیلئے  وزیراعظم کی نئی اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اب آسان اقساط پر اور بغیر کسی مارک اپ کے دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خریدار دو سالہ مدت میں 24 آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ ہر الیکٹرک بائیک کے ساتھ 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے جو اس کی پائیداری اور معیار کی ضمانت ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے حکومت کا یہ اقدام پاکستان میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے، آلودگی میں کمی لانے اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو عام کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص...
    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے پاکستان میں کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (CAIE) کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سندھ کے تعلیمی ڈھانچے میں بہتری، خصوصاً کریکولم ڈیولپمنٹ، اساتذہ کی تربیت (ٹیچرز ٹریننگ)، فاؤنڈیشنل لرننگ اور اسسمنٹ ریفارمز جیسے شعبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا جو مستقبل میں عملی اقدامات اور سفارشات تیار کرے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کے سرکاری اسکولوں میں کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز متعارف کروانے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
    نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں 16 روزہ ریڈ بال ٹریننگ کیمپ مکمل ہو گیا، جہاں قومی کھلاڑیوں نے 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں نے کیمپ میں حصہ لیا، جن میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمیل حسین شامل تھے۔ این سی اے کے کوچز اور دیگر عملہ بھی معاون رہا۔ محمد رضوان اور نسیم شاہ کیمپ...
    برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ایک غیر متوقع اور چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت بالمورل کیسل کو فوری طور پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ یہ اعلان شاہی رہائش گاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کیسل، اس کے باغات، نمائشیں اور احاطہ ستمبر کے باقی ایام کے لیے عوامی رسائی سے بند کر دیے گئے ہیں۔ وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم قیاس آرائیاں جاری تاحال اس اچانک فیصلے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی تاہم شاہی محل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ بندش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی کے بہت سے امکانات لائی ہے لیکن بے ضابطہ صورت میں اس سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے جنگی اثرات پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب کوئی دور کی چیز نہیں رہی بلکہ یہ دنیا میں موجود ہے اور حیرت انگیز رفتار سے روزمرہ زندگی، اطلاعاتی دنیا اور عالمی معیشت کو بدل رہی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ آیا مصنوعی ذہانت بین الاقوامی امن و سلامتی پر اثر ڈالے گی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ دنیا اس اثر کو کس...
    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مالی مدد کس نظام کے ذریعے کرنی ہے یہ وفاق کا معاملہ ہے اور صوبوں کو اس میں کودنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی یا وزیراعلیٰ کارڈ: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سیلاب زدگان کی امداد کے طریقے پر کیوں لڑ رہی ہیں؟ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ خواہش ہے کہ مستحق افراد تک رقوم بروقت پہنچنی چاہییں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا ہے کیونکہ یہ وفاق کا معاملہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کان کنی کی ترقی سے ملکی استحکام ،خوشحالی اور روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ، سونا، نمک اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔معدنیات کے موثر استعمال سے پاکستان کی آمدنی 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے، پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز...
    اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، وہی آنے والے وقت میں معاشی طاقت بھی بنیں گے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی 250 ملین کی نوجوان آبادی اور دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہونے کی حیثیت سے، پاکستان کے پاس ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے...
    امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں ہنر مند افراد کے لیے مواقع حاصل کرنے کی دوڑ ہمیشہ جاری رہی ہے۔ کبھی امریکا اس میدان میں سب سے آگے تھا، لیکن اب چین بھی اپنی پالیسیوں کے ذریعے بڑی تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکا نے اپنے مشہور ایچ ون بی ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ چین نے ایک نیا اور سہل پروگرام ’کے ویزا‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین دنیا کے بہترین ٹیلینٹ، بہترین دماغوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ اس...
     احمد منصور: پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع,پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ، سونا، نمک اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں. تفصیلات کےمطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی، معدنیات کے موثر استعمال سے پاکستان کی آمدنی 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں 70 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، پاکستان کے کان کنی کے شعبہ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔  اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار   امریکہ،جاپان، چین اور مشرق وسطیٰ کی جانب سے بھی سرمایہ کاری جلد...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کر دیے ہیں، اس بار ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار امریکی ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگائی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ بولی قرار دی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمۂ جنگلی حیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  اس پروگرام سے صوبے کو مجموعی طور پر 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے،  اس آمدنی کا بڑا حصہ ان مقامی کمیونٹیز پر خرچ کیا جائے گا جو جنگلی حیات کے تحفظ اور دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام...
    کراچی: گرین شرٹس بنگلہ دیشی دیوار گرانے کیلیے بے تاب ہیں، آج ہونے والے سپرفور میچ میں فتح اتوار کو بھارت کیخلاف فائنل پر تصدیق کی مہر ثبت کر دے گی. ٹیم مینجمنٹ کی بیٹنگ لائن پر تشویش ختم نہ ہو سکی، سری لنکا کیخلاف بھی فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور محمد حارث ناکام رہے، حسین طلعت اور محمد نواز نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی تھی.  اوپنر صاحبزادہ فرحان بہتر پرفارم کر رہے ہیں، بولرز خصوصا شاہین آفریدی کی کارکردگی اچھی ہے،گوکہ کاغذ پر گرین شرٹس زیادہ مضبوط دکھائی دیتے ہیں، البتہ آخری سیریز میں ٹائیگرز نے انھیں زیر کر لیا تھا.  کپتان سلمان علی آغا نے شاہین آفریدی کو ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر ہونے کا دعویٰ کر دیا۔لاہور میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جرائم میں کمی کی وجہ پولیس کی بہترین کارکردگی کو قرار دیا اور کہا کہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے جس طرح امن قائم کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کئی ایسے اضلاع ہیں جہاں یومیہ 100 جرائم ہوتے تھے، اب صفر شرح ہے، کئی کئی دن بعد کوئی ایک کیس رپورٹ ہوتا ہے، لوگ کہتے ہیں اب ہم گھر سے...
    نیو دہلی: بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر مودی حکومت کے جنگی جنون کی نذر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی زندگیاں تابکاری خطرات سے دوچار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ بھارت جوہری امور میں بدترین لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور مودی حکومت یورینیم اور دیگر جوہری مواد کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسی طرح یورینیم کی چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے جو بھارتی سیکیورٹی کے ناکام نظام اور مودی حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کرتی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی مشرقی جھارکھنڈ میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کیلئے مسافر بردار اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو 5 سال کے لیے مؤثر ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے آئندہ ماہ براہ راست پروازوں کا آغاز مانچسٹر سے کرے گا، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی فضائی نیٹ ورک میں شامل کیے جائیں گے۔ اس اجازت نامے کے...
    مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت تمام مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور اتحاد و یکجہتی کے لیے ہمیں سیرت النبی ﷺ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نعت خوانی اور ذکرِ رسول ﷺ کی پرکیف محافل سجیں جبکہ علمائے کرام نے سیرتِ...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع کلی لنڈی کی تنگ و تاریک گلیوں میں ایک گھریلو جھگڑا خوفناک سانحے میں بدل گیا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے اس وقت بیوی پر فائرنگ کر دی جب اس نے اسے دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کیا، گولی لگتے ہی خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق شوہر کافی عرصے سے بیوی پردوسری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا مگر وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔ اسی انکار نے پیر کی شام اچانک ایک تلخ بحث کو جان لیوا انجام تک پہنچا دیا، قتل کے اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی...
    جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز جدہ( خالد نواز چیمہ )سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کے موقع پر کازا دیورا ہوٹلز حی نسیم اور حی روضہ میں ایک پُروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہوٹل انتظامیہ، عملے اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سبز جھنڈوں اور روشنیوں سے سجاوٹ نے تقریب کے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔اس موقع پر ہوٹل کے مالک چوہدری شہزاد اور پارٹنر ناصر سنگرہ نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا وطن ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بننا ہمارے لیے باعثِ فخر...