2025-10-20@02:52:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1009
«تھی جس کا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دی تھی جس کے باعث ایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ ایرانی میڈیا نے ایرانی سیاسی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاع دینے کا مقصد یہ کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل اور بھرپور جنگ نہیں چاہتا۔ایرانی میڈیا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصدقہ اطلاعات کے مطابق کمشنر سیسی میانداد راہجو کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کی سرکاری ٹریننگ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور وہ 27 جون 2025 سے اس ٹریننگ کو جوائن کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں میانداد راہجو کی بطور کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن تعیناتی ہوئی تھی، بنیادی طور میانداد راہجو فیڈرل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ و آڈٹ کے افسر تھے جن کو ڈیپوٹیشن پر سیسی میں بطور کمشنر سیسی تعیناتی ہوئی تھی، ان کی پوری کوشش تھی کہ سیسی کے بدعنوانی و بدانتظامی کے تاثر کو ختم کیا جائے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی بھرپور کوشش بھی کی لیکن سیسی کی افسر شاہی نے انہیں...

بینظیر بھٹو شہید شفیق ماں اور مدبر لیڈر تھیں، سرفراز بگٹی کا بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بینظیر بھٹو شہید کی 72ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا، بھٹو خاندان کا پاکستان پر قرض رہتی دنیا تک ادا نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام پیپلز پارٹی کی قیادت کی وژن کا نتیجہ ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کے میزائل پروگرام کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جرات مندی سے پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان اسمبلی: بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025) حامد رضا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے متعلق عمران خان کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان کا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے متعلق عمران خان کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان کا تھا، آپ میں ہمت ہے تو ایک حکومتی بندے کو موبائل دیں، جیل جا کر عمران خان سے ایران سے متعلق موقف لا کر سب کو سنائے، ہمت ہے تو یہ کر کے دکھاو۔ پھر اتنی ہمت نہیں ہونی کہ اس بیان کو چینلز پہ چلا بھی سکو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے درمیان روایتی سفارتی ذرائع سے طے نہیں پائی بلکہ کچھ مشیروں، کاروباری شخصیات اور بااثر افراد کی غیرروایتی کوششوں کا نتیجہ تھی۔ایک قومی انگریزی روزنامے کی ر پورٹ کے مطابق فیلڈمارشل اور امریکی صدرکی ملاقات واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق د ن ایک بجے شروع ہوئی اور دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے پر ردعمل دیا تھا کہ امریکا نے رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ماضی میں پاکستان کے فوجی حکمران — جیسے فیلڈ مارشل ایوب خان، جنرل ضیاء الحق اور...
لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر والوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ڈکیتیاں کرنے والے گروپ کو گرفتار کر لیا۔ شاپ رابری میں ملوث چاچا زاد بھائیوں کے گروپ کو ٹریس کے کچوانہ گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر چند روز قبل آہلو روڈ پر شاپ رابری کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان چاچا زاد بھائی ہیں جو گھر والوں کو فیکٹری میں رات نوکری کا کہہ کر جاتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان سے پستول...
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 سال کے بعد پی ائی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا، جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز پی کے 733، 276 مسافروں کو لے کر پیرس کیلیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کے لئے بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا جس کے اندرونی كبین کی مسافروں کی سہولت کے لئے حال ہی میں از سر نو تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ پیرس جانے والی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انقاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایل پی جی بحران سنگین ہوسکتا ہے۔ ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی شارٹ فال شروع ہونےکا خدشہ ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کرسکتی ہے، فی کلو ایل پی جی 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ کمرشل سلنڈر 23 ہزار روپے تک جاسکتا ہے، یومیہ کھپت 6 ہزار میٹرک ٹن ہے، موجودہ ذخیرہ ناکافی ہے۔چیئرمین ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پورٹ قاسم پر ایل پی جی کا کل اسٹور 13 ہزار میٹرک ٹن ہے، پاک ایران بارڈر سے 100...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کلفٹن میں ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے اہلکار کی ہلاکت کیس میں فیصلہ سنادیا گیا۔عدالت نے قتل خطا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ اسد کو 8 برس قید اور 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا۔ پراسکیویشن کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم شاہنواز کی نشاندہی پر توحید کمرشل میں کارروائی کی تھی، ملزم نے فرار ہونے کے لیے سپاہی میر محمد پر گاڑی چڑھا...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سینیٹر نے قمر جاوید باجوہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا متنازع باتیں کرنے سے گریز کریں، قمر باجوہ کے دور میں مارشل لاء کی پوری تیاری کرلی گئی تھی، مارشل لاء کی بات ہوئی تھی اور پوری کوشش بھی کی گئی تھی لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس دن ٹیک اوور کیا مارشل لاء پلیٹ میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ بہت جلد آجائے گا، فیض حمید کا کورٹ مارشل بھی ہوگا اور عمر قید بھی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سزا کیخلاف ملزم امین اللہ کی اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کو ملیر کورٹ نے عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزم امین اللہ سے گڈاپ پولیس نے 15 مارچ 2021 میں چرس برآمد کی تھی۔ امین اللہ سے 57 کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔ ماتحت عدالت نے الزام ثابت ہونے پر ستمبر 23 میں قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔
گزشتہ روز ایران کے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر اسرائیل کے میزائل حملہ میں زخمی ہونے والی 2 خواتین میڈیا ورکر شہید ہوگئیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق تہران میں واقع ایرانی نشریاتی ادارے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے 2 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ دونوں خواتین ہیں۔ ایک نیما رجب پور ہیں جو نیوز ایڈیٹر تھیں۔ وہ ایران کے سرکاری میڈیا میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ دوسری معصومہ عظیمی تھیں۔ وہ بھی نشریاتی ادارے کے اسٹاف کا حصہ تھیں۔ وہ اہم داخلی امور کی نگران تھیں۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشریات کے...
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ کے بولر لیام میک کارتھی کی کارکردگی تاریخ کے مہنگے ترین اسپیلز میں شامل ہو گئی، جس میں انہوں نے 4 اوورز میں بھاری رنز دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کارکردگی کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بولر کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل ثابت ہوئی۔ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی 20 اوورز کی اننگز میں 256 رنز بنائے، جو ان کی ٹی20 تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، لیام میک کارتھی کی بولنگ پر ویسٹ انڈین بلے بازوں نے کھل کر وار کیا اور ان کے اوورز میں مجموعی طور پر 11 چوکے اور 5 چھکے جڑے۔ یہ بھی...
ایرانی عدلیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی "میزان آن لائن" کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ جاسوس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسماعیل فکری نامی شخص کو خفیہ اور حساس معلومات دشمنوں تک پہنچانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس کی تصدیق ایران کی سپریم کورٹ نے بھی کی تھی۔ میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ دو موساد افسران سے براہ راست رابطے میں تھا۔ عدلیہ کے مطابق یہ "اسرائیل کی خفیہ نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا انٹیلیجنس دھچکا" ہے۔ حکام نے اس پھانسی کو ایرانی قومی...
بریڈی: آئرلینڈ کے فاسٹ بولر لیام میک کارتھی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بریڈی کرکٹ کلب (شمالی آئرلینڈ) میں کھیلے گئے میچ کے دوران میک کارتھی نے چار اوورز میں 81 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے، جو ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل ہے۔ یہ کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے بولر کی جانب سے سب سے مہنگا اسپیل قرار پایا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 256 رنز بنائے، جو اُن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرا بڑا اسکور ہے۔ میک کارتھی کے خلاف 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے گئے جبکہ آخری اوور میں اُنہیں 24 رنز کا سامنا...
معروف پاکستانی اداکارہ عنایا خان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان کرکٹر راشد خان نے سوشل میڈیا پر ان سے رابطہ کیا اور تصاویر بھیجنے کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی کرکٹر محمد سراج کے کس بالی ووڈ اداکارہ سے تعلقات بڑھنے لگے؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عنایا خان نے کہاکہ راشد خان نے انہیں اسنیپ چیٹ پر ایڈ کیا اور ایک مشترکہ دوست کے ذریعے بات چیت کا آغاز ہوا۔ اداکارہ نے بتایا کہ راشد خان نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ اداکارہ ہیں، جس پر دونوں کے درمیان کچھ دیر گفتگو بھی ہوئی، جس میں شوٹنگز اور پاک بھارت کرکٹ میچوں سے متعلق بات چیت شامل تھی۔ عنایا نے واضح کیاکہ دونوں...
اداکارہ حریم فاروق نے ہانیہ عامر سے متعلق اپنا پہلا تاثر مداحوں سے شیئر کردیا۔ پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے نا صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے پناہ شہرت حاصل کی ہے، چاہے ٹی وی اسکرین ہو یا سوشل میڈیا ہانیہ کے مداحوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے ہانیہ عامر سے متعلق اپنے جذبات شیئر کیے۔ حریم نے کہا کہ وہ کافی عرصے تک اس بات کا کریڈٹ ہی نہیں لیتی رہیں کہ انہوں نے ہانیہ کو متعارف کروایا، مگر بعد میں لوگوں نے خود انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ ہانیہ کو پہلا...
اسلام ٹائمز: راستے کے اختتام پر جب ہم انقلاب چوک پر پہنچے تو سورج آسمان پر پوری بلندی پر کھڑا تھا۔ گویا وہ بھی اس شان کی گواہی دینے آیا تھا۔ اور اجتماع عروج پر پہنچ چکا تھا، لوگ اب اس کی روشنی میں دعا مانگ رہے تھے۔ ظالم سے دشمنی کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ ایثار کےراستے کو جاری رکھنے کی دعا۔۔ علیؑ کے راستے پر استقامت کے لیے۔ اس دن کے لیے جب عدالت کا ظہور ہوگا اور دنیا ولایت کا ذائقہ چکھے گی۔ ایک نوجوان، جو اپنے دوستوں کے ساتھ نعرے لگاتا ہے آج ہم سے جوش اور جذبے سے بات کرتا ہے۔ وہ موجودہ ایران کے حالیہ دنوں کی خوبصورت تشبیہ ہے اور وہ کہتے...
اسلام ٹائمز: راستے کے اختتام پر جب ہم انقلاب چوک پر پہنچے تو سورج آسمان پر پوری بلندی پر کھڑا تھا۔ گویا وہ بھی اس شان کی گواہی دینے آیا تھا۔ اور اجتماع عروج پر پہنچ چکا تھا، لوگ اب اس کی روشنی میں دعا مانگ رہے تھے۔ ظالم سے دشمنی کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ ایثار کےراستے کو جاری رکھنے کی دعا۔۔ علیؑ کے راستے پر استقامت کے لیے۔ اس دن کے لیے جب عدالت کا ظہور ہوگا اور دنیا ولایت کا ذائقہ چکھے گی۔ ایک نوجوان، جو اپنے دوستوں کے ساتھ نعرے لگاتا ہے آج ہم سے جوش اور جذبے سے بات کرتا ہے۔ وہ موجودہ ایران کے حالیہ دنوں کی خوبصورت تشبیہ ہے اور وہ کہتے...
بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پانچویں برسی پر ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔ شویتا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج بھائی کی پانچویں برسی ہے، 14 جون 2020 کو ان کی موت کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے، اب سی بی آئی نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے اور ہم اسے حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں، لیکن آج میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، دل ہارنا نہیں ہے، اور نہ ہی خدا یا اچھائی پر سے ایمان کھونا ہے’۔ View...
سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کامیڈین کپل شرما کو ٹی وی پر بڑا بریک تھرو دلوانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک حالیہ وی لاگ میں سدھو نے پہلی بار تفصیل سے بتایا کہ وہ ‘دی کپل شرما شو’ کا حصہ کیسے بنے اور اس کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی۔ وی لاگ کے دوران سدھو نے انکشاف کیا کہ یہ خود کپل شرما ہی تھے جنہوں نے ان سے رابطہ کیا اور شو کا حصہ بننے کی درخواست کی۔ سدھو کے مطابق چینل نے کپل کو شو دینے کے لیے ایک شرط رکھی تھی کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو کا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائی کے منصوبے کا پہلے سے علم تھا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کسی قسم کا کردار ادا نہیں کیا۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر نظر ثانی کرے گا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی راہ اپنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے، اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔" ٹرمپ کے اس بیان کے بعد عالمی سیاسی تجزیہ کاروں نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔...
جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفز آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے سرحدی علاقوں میں شور مچانے والے ہائیڈگوپ (لاؤڈ اسپیکر) پروگرام روک دیے ہیں۔ یہ پیشرفت جنوبی کوریا کی جانب سے بھی ایسے نشریات کو ایک روز پہلے معطل کرنے کے بعد سامنے آئی، جن میں شمالی کوریا کی مخالفت اور K‑pop میوزک شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے اقتدار سنبھالتے ہی اس اقدام کا اعلان کیا، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی کو کم کرنا اور شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا ماحول بنانا ہے ۔ اس اقدام پر سرحدی علاقے میں رہنے والے افراد نے خوشی کا...
تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس کے خلاف جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے امید ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف، خاص طور پر یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی جیسے متنازع معاملے پر ناراض حکومتی جماعتوں کی حمایت حاصل کر کے قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار کرے گی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومتی اتحاد نے بل کے خلاف متحد ہو کر ووٹ دیا اور اپوزیشن کی حکمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بنا کسی پیشرفت ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 لین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں کی بدھ کو سماعت ہونا تھی جہاں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف یہ کیس سن رہے ہیں تاہم اس دو رکنی بنچ کے رکن جسٹس محمد آصف اچانک چھٹی پر چلے گئے اس لیے درخواستوں کی سماعت نہیں ہوسکی۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے کم سے کم اجرت نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کم سے کم اجرت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، کم سے کم اجرت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا، کم از کم تنخواہ کو مہنگائی کی شرح سے دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو چیز کبھی ریورس نہیں ہوتی تھی اس کو ریورس میں ڈال دیا ہے، کئی تجاویز ایسی ہیں جن پر کام ہورہا ہے، میں نے پچھلے 10 سے 11 سال میں کوئی اوپر جاتی چیز نیچے آتی...

وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ 2016 کو بڑھائی گئی تھیں، وزیرخزانہ کا موقف
اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ان کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی...
ماضی کے نامور ہیرو شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک ایسا مقام بھی آیا تھا جب میں نے اپنی جان خود لینے کی کوشش کی تھی۔ فلم اسٹار شاہد نے ایک کامیاب، شاندار اور بھرپور زندگی گزاری۔ پیسا، شہرت، عزت اور ہر وہ چیز کمائی جس کی کوئی بھی شخص تمنا کر سکتا ہے۔ انھوں نے فلمی کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی فلموں میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور تمام ہی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران ان کے کئی اسکینڈلز بھی سامنے آئے لیکن کامیابی کا نہ رکنے والا یہ سفر رواں دواں رہا۔ شاہد ہر دوسرے دن ایک نئی کامیابی حاصل کرتے گئے۔ تاہم ہر کامیاب انسان کی طرح اداکار شاہد کی زندگی میں ایسے دن آئے...
بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اسلام آباد میں اپنے گھر کے اندر قتل ہونے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے ایک ڈرامے میں بھی کام کیا تھا۔ 17 سالہ ثنا یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھیں۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز میں سادگی، برجستگی، مزاح اور عمومی مسائل پر گفتگو ہوا کرتی تھی۔ ثنا یوسف اپنی ویڈیوز میں ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی سادگی کی وجہ سے بھی کافی مقبول تھیں۔ مقتولہ ثنا یوسف کی ویڈیوز دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ اس چھوٹی سی بچی میں ایک اداکارہ بھی چھپی ہوئی ہے۔ جس کا ثبوت اس وقت ملا جب سوشل میڈیا پر ایک ڈرامے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں اعتراف کیا کہ ہم آدھے سے زائد ممکنہ ٹیکس سے محروم تھے، ایف بی آر نے پاکستان میں ٹیکس گیپ کا تخمینہ ساڑھے 5 ٹریلین روپے لگایا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے اہم معاشی مسئلہ محصولات کے نظام کی مسلسل کمزوری تھی، پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10 فیصد تھی، جو ترقیاتی اخراجات اور ریاست کے انتظامی معاملات چلانے کےلیے ناکافی تھی۔بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں ٹیکس گیپ کا تخمینہ 5 اعشاریہ 5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے، یعنی ہم آدھے سے زائد ممکنہ ٹیکس سے محروم تھے، یہ صورتحال...
لاہور(نیوز ڈیسک)تھیٹر و ڈراما کی اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، ان کے تمام سابقہ معاشقوں کا علم ان کے شوہر کو بھی ہے۔ روبی انعم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ نویں جماعت میں پڑھتی تھیں، تب انہوں نے تھیٹر میں اداکاری کی شروعات کی۔ ان کے مطابق ان کے ساتھ پڑھنے والی ایک طالبہ کے والد تھیٹر پروڈیوسر تھے، انہوں نے انہیں دیکھتے ہی کام کی پیش کش کردی، ساتھ میں اپنی بیٹی کو بھی تھیٹر میں متعارف کروایا۔ ان کا کہنا...
فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کو اپنی پروازوں کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے کچھ عرصہ قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی ایئر لائنز اور طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جس کے نتیجے میں مختلف غیر ملکی ایئر لائنز نے بھی پاکستان کا فضائی راستہ ترک کر دیا تھا تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد بیشتر بین الاقوامی ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ایئر فرانس وہ واحد بڑی یورپی ایئر لائن تھی جو اب تک پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی مگر...
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس کی قومی ائیر لائن ائیر فرانس نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے بند کردی تھی۔ دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کے بعد مختلف ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد تمام غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کے فضائی روٹ بحال کردیے تھے جب کہ ائیر فرانس پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی۔ اب ائیر فرانس کی جانب سے بھی پاکستان سے اوور فلائنگ شروع کردی گئی ہے۔ائیر فرانس کی پیرس دہلی، ممبئی پیرس، بینکاک،...
مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل سے قبل ایک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ثنا یوسف ایک ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی متحرک رہتی تھیں۔ ان کی ویڈیو کا کنٹینٹ زیادہ تر مزاحیہ ہی ہوتا تھا اور وہ اپنی ویڈیوز میں ہستی مسکراتی نظر آتی تھیں۔ ثنا یوسف انسٹاگرام پر مختلف برانڈز کے ساتھ کولیبوریشن کرتی بھی دکھتی تھیں جس میں زیادہ تر کپڑوں کے برانڈز شامل تھے۔ 2 جون کو اسلام آباد میں اپنے گھر کے اندر قتل ہونے والی ثنا یوسف کے مبینہ قاتل عمر حیات کو اگلے ہی روز فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائی کے دوران جنگل بوائے برانڈ کی ویڈھ منشیات برآمد کر لی۔ایس ایس پی ساتھ مہظور علی کے مطابق، یہ کارروائی منظم منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی تھی، جس میں برطانوی نژاد پاکستانی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں سلیمان اور علی میمن شامل ہیں، جنہوں نے منشیات کی ترسیل کے لیے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کی تھی۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق یہ گاڑی بلوچستان کے ایک رکن اسمبلی سے کرائے پر لی گئی تھی اور اس کا استعمال منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے کیا جا رہا تھا۔پولیس...
ریا چکرورتی بالی وڈ کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں جو اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب ان کے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔ اداکارہ ریا چکرورتی پر اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی پر اکسانے کا الزام تھا۔ تاہم حال ہی میں شانت سنگھ راجپوت کیس سے بری ہونے کے بعد ریا نے انکشاف کیا کہ اداکار کی موت اور اس کے بعد ہونے والی جانچ پڑتال کے باعث ان کی زندگی کس طرح تباہ ہو گئی۔ ریا اور ان کے بھائی شووک چکرورتی دونوں کو تفتیس کے دوران جیل جانا پڑا تھا اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے ان...
کراچی: ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائی کے دوران جنگل بوائے برانڈ کی ویڈھ منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق، یہ کارروائی منظم منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی تھی، جس میں برطانوی نژاد پاکستانی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سلیمان اور علی میمن شامل ہیں، جنہوں نے منشیات کی ترسیل کے لیے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کی تھی۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق یہ گاڑی بلوچستان کے ایک رکن اسمبلی سے کرائے پر لی گئی تھی اور اس کا استعمال منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے کیا جا رہا...
ثناء یوسف، ایک 17سالہ لڑکی جو 22سالہ نوجوان کی ضد اور انا کی بھینٹ چڑھ گئی۔ پھر کہنے والوں نے وہ وہ کہا کہ جس سے انسانیت شرما جائے۔ ’اچھا ہوا، مار دیا۔۔۔ معاشرے کا گند صاف ہوگیا۔۔’۔ ’جس نے بھی کیا، اچھا کیا‘۔ ’یہ ٹک ٹاکرز اسی قابل ہیں‘۔ ’بے حیائی پھیلاتی تھی۔ اچھا ہوا، صفائی ہوگئی‘۔ ’برے کام کا برا نتیجہ ہی ہوتا ہے‘۔ انسانیت کی اس سے زیادہ توہین کیا ہی ہوسکتی ہے جو یہ رذیل اور پست ذہنیت کے لوگ کر رہے ہیں۔ اپنی اس نیچ سوچ سے اس گھناونے جرم کو تقویت دینے والے یہ وہ ہی لوگ ہیں کہ جن کی عورت کو دیکھ کر رال ٹپکتی ہے۔ جو اسے عیاشی کا سامان اور...
تائیوان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر 24 سالہ گواوا شوئی شوئی کی اچانک اور پُراسرار موت نے ان کے مداحوں کو غم زدہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی انفلوئنسرز کو سوشل میڈیا پر گواوا بیوٹی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ان کی انفرادیت یہ تھی کہ وہ بہت انوکھے اور کسی حد تک عجیب انداز سے ویڈیوز بناتی تھیں جس میں وہ مختلف بیوٹی پراڈکٹس کو چکھ کر ان کی خصوصیات بتاتی تھیں۔ ان کی ویڈیوز پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا تھا اور آج فالورز نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت واقع ہونے کی پوسٹ دیکھی۔ تاہم اس پوسٹ میں انفلوئنسر کی موت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ اہل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی ، مرحوم کے بھائی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب انکے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عباس آفریدی کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(جاری ہے) واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گزشتہ روز اپنے حجرہ میں ایک دھماکہ میں...
کراچی میں ایک بار پھر پر اسرار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،لوگوں میں خوف وہراس مزید پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے علی الصبح دو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیے گئے۔ پہلا زلزلہ صبح 4 بج کر 46 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 2 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوبی علاقے میں واقع تھا۔ دوسرا زلزلہ صبح 8 بج کر 32 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 1.5 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے مختصر...
الاسکا کے ساحل کے قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے کارگو جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لیکن خوش قسمتی سے تمام 22 عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چین کی بندرگاہ یان تائی سے روانہ ہونے والا بحری جہاز "مارننگ مڈاز" میکسیکو کے شہر لازارو کارڈینس کی طرف جا رہا تھا۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ جہاز ایڈک، الاسکا کے جنوب مغرب میں موجود تھا جب اس میں آگ لگی۔ رپورٹس کے مطابق جہاز پر موجود 800 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 3 ہزار سے زائد گاڑیاں لدی ہوئی تھیں۔ ابتدائی طور پر آگ اس ڈیک پر لگی جہاں الیکٹرک وہیکلز رکھی گئی...
2 جون کو اسلام آباد میں قتل کی گئی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد نے کہا ہے کہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود میری بہن کو ایسا لگا جیسے شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے جب کہ قاتل نے فرار ہوتے ہوئے وقت مقتولہ کی پھوپو کو بھی فائر مارنے کی کوشش کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جترال کے گاؤں سے بات چیت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد سید یوسف حسن نے کہا کہ وہ ان کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ’بہت بہادر‘ تھیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’میں اس دن تقریباً گھر کے نزدیک ہی تھا۔ ایک دوست کے پاس بیٹھا ہوا تھا جب اسے کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو...
افغان کہاوت ہے کہ جس کا قندھار اسی کا کابل۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کے پاس قندھار میں اقتدار ہوگا اسی کا سکہ کابل میں چلے گا۔ ہم جب کابل سے معاملہ کرنے لگتے ہیں تو ہم قندھار فیکٹر کو زیادہ تر نظرانداز کرتے ہیں۔ اسلام آباد کو خیبر پختون خوا نزدیک پڑتا ہے۔ قندھار کا مزاج بلوچستان کی پشتون بیلٹ سے ملتا ہے۔ خیبرپختون خوا میں طاقت کا مرکز پشاور ویلی میں گھومتا رہتا ہے۔ پشاور ویلی کے 5 اضلاع ہیں۔ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی۔ اس پشاور ویلی میں سیاست کی امامت باچا خان کی فکر کے پاس رہی ہے۔ پشتو ادب پر بھی اس کے اثرات گہرے ہیں۔ اس اکثریتی سوچ کی مخالفت...

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یو سف کا 4 بجے قتل لیکن 3بجے تک کس معروف شخصیت سے رابطے میں رہی؟ نا م سامنے آ گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے معروف صحافی اور اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سانحے سے کچھ ہی دیر قبل تک مقتولہ ان سے رابطے میں تھی اور گزشتہ ہفتے بھر بھی ان کی بات چیت ہوتی رہی۔ہرمیت سنگھ کے مطابق ثناء یوسف کی رہائش ایسی جگہ پر تھی جہاں بالائی منزل پر کسی کی اجازت کے بغیر جانا ممکن نہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قاتل ان کا جاننے والا تھا اور اہلِ محلہ بھی اس کی شکل سے واقف تھے۔ اینکر نے کہا کہ جس طرح اچانک راتوں رات میت...
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات تھے لیکن حال ہی میں ماہرہ خان نے اس تنازعے پر خاموشی توڑے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وہ غلط تھیں، وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بجائے انہیں فون کرکے شکایت کرتیں تو بہتر تھا۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے بھی سمجھایا کہ وہ ٹوئٹ کرنے کے بجائے خلیل الرحمٰن قمر کو کال کرکے اپنا شکوہ ریکارڈ کرواتیں کہ آپ نے غلط کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر پر ٹوئٹ کو غلطی قرار دے دیا اب حال ہی...
وفاقی دارالحکومت میں ٹک ٹاکرثناء یوسف کے قتل کے حوالے سے معروف صحافی نے اہم انکشافات کرتے ہوئے اندرکی بات بتادی۔ ٹک ٹاکرثناء یوسف کومبینہ دوست عمر حیات عرف کاکا نے گھر میں گھس کر قتل کیا اور اب اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں، پولیس یہ بھی تحقیقات کررہی ہے کہ ملزم کے لیے دروازہ کسی نے کھولا یا پھر مقتولہ کی والدہ کے بازار جاتے وقت کھلا رہ گیا جس سے وہ دوسری منزل پر موجود متعلقہ کمرے تک پہنچنے میں کامیاب ہواجہاں ثناء یوسف موجود تھی، پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا ملزم وہاں پہلے سے موجود تھا اور گلی میں موقع کی تلاش میں رہا یا نہیں۔ سینئر صحافی ایاز...

آپریشن سندور میں فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باعث بھارتی فوج کو نہ صرف فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حقیقی زمینی صورت حال کا ادراک بھی...
اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کاز لسٹ سے خارج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین اور پیٹرن انچیف پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہوا، جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کی کاز لسٹ سے کیس نکال دیا۔ ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہوگیا تھا اور رجسٹرار آفس نے آج سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کی تھی ۔ یاد رہے کہ پیٹرن انچیف عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر قائم مقام چیف سرفراز...
اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے درمیان تلخ ماضی سے سب ہی آگاہ ہیں لیکن حال ہی میں ایک پیشرفت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ڈرامہ نگار، شاعر اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو ایک میسیج بھیجا ہے جو دراصل اداکارہ کے ایک حالیہ بیان پر لکھاری کا جواب ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماہرہ خان نے پوڈ کاسٹ میں تسلیم کیا کہ میرے خلاف ٹویٹ کرنے کے بجائے ماہرہ کو مجھ سے براہ راست فون پر بات کرنا چاہیے تھا۔ ڈراما نگار نے کہا کہ یہ ماہرہ خان کا بڑا پن ہے۔ میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان ہمیشہ احترام کا...
لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔ انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لے کر اسٹیڈیم پہنچے تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔ جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔ یہی وجہ تھی کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا، انکوائری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں زلزلہ آیا تھا بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا، قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈہ ٹوٹی، قیدیوں نے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔انہوںنے کہا کہ کوشش پوری کی کہ ہجوم کو کنٹرول کرسکیں، فرار قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سختی سے ایکشن لیں گے، اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا...
کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں کی تعداد میں قیدی فرار ہوگئے ہیں جن میں سے کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی مفروروں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ اس واقعے کے بعد بہت سے سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں جیسا کہ ان قیدیوں کو پھر سے کیسے پکڑا جائے گا، کیا اس نوعیت کا زلزلہ آیا جس سے دیواروں میں دراڑیں پڑگئی ہوں یا پھر وہ حاضر ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکاروں کی غفلت تھی؟ کیا مفرور قیدیوں کو دوبارہ پکڑنا ممکن ہے؟ قانونی ماہر خیر محمد خٹک نے ملیر جیل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی قیدی جیل جاتا ہے اس کی انٹری ہوتی ہے اور اس کا بائیو ڈیٹا جیل کا ریکارڈ بن جاتا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کے روز اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ثنا یوسف، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد فالوورز کی حامل تھیں۔ ان کے قتل نے پاکستان میں آن لائن شخصیات، خاص طور پر نوجوان خواتین، کی سلامتی کے بارے میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہم اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی شکایت پر ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے...
آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نظیر نے قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا، انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں زلزلہ آیا تھا بیرک کی دیواروں کو نقصان پہنچا، قیدیوں نے حملہ کیا تو دروازے کی کنڈہ ٹوٹی، قیدیوں نے باہر آکر باقی تالے بھی توڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش پوری کی کہ ہجوم کو کنٹرول کرسکیں، فرار قیدی رضاکارانہ طور پر واپس نہ آئے تو سختی سے ایکشن لیں گے، اس طرح کی صورتحال کا کبھی ماضی میں سامنا نہیں کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ غفلت ہے جب ہی واقعہ رونما ہوا،...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیاگیا،ڈی آئی جی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈیفنس میں خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل سوار پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے ،ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سلمان فاروقی نے گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے اتحاد کالونی میں شہری پر تشدد کیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ کراچی میں بااثر کار سوارشہری نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کانشانہ بنایا تھا۔واقعہ ڈیفنس کے فیز 6...
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو اسٹیشنوں کے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز دی گئی تھیں انہیں صبح سے ہی مصروف رکھا گیا۔ واضح رہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج...
مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹانگہ پارٹیاں عوامی رابطہ مہم ضرور چلائیں لیکن عوام کو بھی ساتھ نکالیں، آج ان جماعتوں کے ساتھ عوام ہوتی تو ان کی ایسی سیاسی حالت نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل نگران دور حکومت کا ہے جس کا مولانا فضل الرحمان کی جماعت حصہ تھی۔ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹانگہ پارٹیاں عوامی رابطہ مہم ضرور چلائیں لیکن عوام کو بھی ساتھ نکالیں، آج ان جماعتوں کے ساتھ عوام ہوتی تو ان کی ایسی سیاسی حالت نہ ہوتی، وہ گزشتہ روز پشاور میں اقلیتی برداری کے نوجوانوں کے...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) مسافر ریل گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے باعث دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان حادثے کا شکار ہوئی ہے، اس حادثے میں ٹرین کی دو بوگیاں، ڈائنگ کار کی ٹرالی اور پہیے پٹڑی سے اتر کر باہر جاگرے، خوش قسمتی سے اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے باعث دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا اور جائے وقوعہ پر ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرہ مسافروں کو ڈائنگ کار سے آگے والی دیگر کوچز...
پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پہلے مرحلے میں انہوں نے 75.64 میٹر کی تھرو کی تھی۔دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطانز 70.53، 74. 50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولین پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اوول ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماو¿ں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کوجنگ سے روکا، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی ۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم کسی سے بھی بہتر لڑسکتے ہیں ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔اس کے علاوہ ٹرمپ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔ واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔ Post Views: 3
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہو گیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کا رشتہ نوازشریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے،جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی. واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب...
لندن، لاہور (مجتبیٰ علی شاہ+ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے پاگیا، یہ رشتہ 48 سالہ عثمان جاوید کی بیٹی سے طے پایا ہے جو کہ جاوید شفیع کے بیٹے ہیں جو نواز شریف کے فرسٹ کزن ہیں۔ قابل اعتماد ذرائع نے ڈیلی پاکستان کو تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کا رشتہ شریف فیملی میں ہی طے ہوا ہے، ذرائع نے مزید بتایا کہ جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں ہی قیام پزیر ہے، جنید صفدرکے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی اور اب رشتہ طے پاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ نواز، مریم اور جاوید شفیع سمیت اہل خانہ نے بدھ کو ماڈل ٹاؤن...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا۔جنید صفدر کا رشتہ نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید صفدر کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے صاحبزادے جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی عائشہ سیف سے ہوئی تھی جو کہ تقریباً ایک برس کے بعد ہی 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک سابق کالج پرنسپل پنجی لال مہر کو پارسل بم کے ذریعے ایک نئے نویلے جوڑے کو نشانہ بنانے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جب نوبیاہتا دلہے کے گھر شادی کے پانچویں روز کوریئر کے ذریعے ایک تحفہ موصول ہوا تھا۔ نوبیاہتا دلہے نے جیسے ہی پارسل کھولا خوفناک دھماکا ہوگیا تھا۔ دھماکے میں 26 سالہ دلہا اور ان کی 85 سالہ دادی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ جب کہ قریبی موجود دلہن ریما کو شدید زخمی حالت میں کئی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنا پڑا تھا۔ اس اندھے کیس کو حل کرنے میں پولیس تقریباً ناکام ہوگئی تھی لیکن ملزم کی ایک معمولی غلطی نے اسے پکڑوا دیا۔ پولیس نے کئی ماہ...
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک اور وعدہ پورا کرنے کا دن ہے، پاکستان کو بنانے اور بچانے کی قسم کھائی تھی آج اس قسم کو نبھانے کا دن ہے۔ کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جو منی پاکستان نہیں پورا برِصغیر ہے۔ڈاکٹر خال مقبول صدیقی نے کہا کراچی کا بیٹا پورا مستقبل چھوڑ کر ہالینڈ سے آیا کہ میں پاکستان کا بیٹا ہوں، آج پورے خطے میں توازن ہے تو اس شہر کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ایٹم بم بناتے وقت ملک کا مکمل دفاع کیا...
پشاور: چترال تورکہو سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کر کے چترال میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا، نوجوان کی محبت میں گرفتار دونوں لڑکیاں اس کے گھر پہنچ گئی تھیں اور اسے نکاح پر مجبور کیا، جس پر مقامی عالم دین نے عمائدین کی مشاورت کے بعد جوان سے دونوں کا نکاح پڑھوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تورکہو اپر چترال کے گاؤں سور ریچ میں سرکاری ادارہ کے ملازم سرتاج احمد چھٹیاں گزارنے گھر گیا ہوا تھا، اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ اس کا پہلے سے رابطہ تھا، وہ لڑکی کو گزشتہ روز اس کی مرضی سے شادی کے لیے اپنے گھر لے آیا۔ لیکن...
اٹھائیس مئی قوم کی خودمختاری کا دن WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز چاغی کے سنگ لاشوں میں جب گرجا نورِ علمتب جا کے سر بلند ہوا پاکستان کا عَلم دھرتی نے گونج کر یہ پیغام دے دیاہم زندہ قوم ہیں، ہمیں کوئی جھکا نہ سکا یہ دھماکے فقط آوازیں نہ تھیں،یہ غیرت تھی، حوصلہ تھا، سرفرازی تھی جنوں کا رنگ تھا، ایماں کی روشنی تھی وہجو قوم نے دکھائی، وہ اک کہانی تھی وہ نہ دباؤ کے آگے جھکے، نہ خطرے سے پیچھے ہٹےہم نے دشمن کو بتا دیا، ہم وہ قوم ہیں جو ڈٹ کے کھڑے اٹھائیس مئی 1998ء کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا لمحہ تھا جب قوم نے دنیا کو باور...
کراچی: شہر قائد کے ایک نجی اسکول میں طالبہ، اس کے والدین اور خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والے طالبہ کے ماموں نے خاتون ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جمشید روڈ پرواقع نجی اسکول میں تاخیر سے اسکول آنے پر طالبہ کومعمولی سزا دینے پرطالبہ کے والدین اور پولیس اہلکارماموں کی جانب سے خواتین اساتذہ کوزدوکوب کرنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ جمشید کوارٹرتھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ خاتون اسکول ٹیچرکی مدعیت میں درج کیا گیا،جس میں طالبہ کے والدین اورپولیس اہلکارماموں کونامزد کیا گیا ہے۔ جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود جمشید روڈ اسلامیہ کالج کے قریب واقع نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو ہراساں، زدوکوب...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری کا باضابطہ عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہاردلچسپی کی درخواستوں کے لیے اشتہارجاری کیا تھا، جس کے لئے آخری تاریخ 3 جون مقرر کی گئی تھی جو اب بڑھا دی گئی ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائےگا، پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس...
ڈھاکہ: بنگلادیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر رہائی کاحکم دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق عدالت نے سزائے موت کےقیدی اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کردیا۔ اظہر الاسلام 2012سےقید میں تھے، انہیں گزشتہ سال حسینہ واجد حکومت کے دور میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اظہرا الاسلام ان 6 سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں حسینہ واجد حکومت کے دور حکومت میں سزائے موت سنائی گئی تھی، ان افراد میں سے جماعت اسلامی کے 4 اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کو گزشتہ دور حکومت میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔ اظہر الاسلام کے وکیل کے مطابق وہ خوش قسمت ہیں کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے منگل 27 مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق نج کاری کی ملکی وزارت کی طرف سے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی فروخت کے لیے ممکنہ خریداروں کی طرف سے اظہار دلچسپی کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن، جو پہلے تین جون طے تھی، اب بڑھا کر 19 جون کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے پاس کتنے جہاز، وزیر نجکاری لاعلم؟ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستانی وزارت برائے نج کاری نے یہ اعلان کرتے ہوئے کوئی وجہ نہیں بتائی کہ اس مدت میں 16 دن کی توسیع کیوں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس وزارت نے یہ بھی نہیں...

بنگلہ دیشی عدالت نے جماعت اسلامی کے راہنما اظہر اسلام کی سزائے موت کو کالعدم قرار دے کر فوری رہا کرنے کاحکم جاری کردیا
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )بنگلہ دیش کی اعلی عدالت نے جماعت اسلامی کے راہنما اظہر اسلام کو جنگی جرائم کے الزامات کے تحت دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں دسمبر 2014 میں بنگلہ دیش میں ایک خصوصی ٹربیونل نے اظہر اسلام کو 1971 کی پاکستان کے خلاف ”جنگ آزادی“ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہونے پر سزائے موت سنائی تھی.(جاری ہے) بنگلہ دیش کی اعلی عدالت کے سات رکنی اپیلنٹ بینچ نے چیف جسٹس ڈاکٹرسیدرفعت احمد کی سربراہی میں اظہر اسلام کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ا نہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا عدالت نے کہا...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ چند گھنٹے کی جنگ تو نو ڈاؤٹ ہم نے جیتی،بڑے اچھے طریقے سے جیتی، آپ سمجھیں کہ وہ ٹریلر تھا، وہ اصل جنگ نہیں تھی، اصل جنگ اب شروع ہو نے جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ پانی ایک ایسی چیز ہے کہ اور یہ نریندر مودی کا خواب ہے کہ پاکستان کو اس نے پیاسا کر کے مارنا ہے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا انڈیا کی جو مثال ہے نہ اس وقت وہ ایک زخمی گیڈر کی ہے، اب وہ گیڈر اپنے آپ کو شیر سمجھنا شروع کر دے تو وہ شیر...
لاہور:متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی کے ماہرین اثریات نے ’’ساروق الحدید‘‘ کے مقام پر جدید ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے ریتلے ٹیلوں کے نیچے دبی کئی عمارتیں اورایک بڑی انسانی بستی کے دیگر شواہد دریافت کیے ہیں, ماہرین کو یقین ہے کہ یہ قوم عاد کے مرکزی شہر ’’ارم ذات العماد‘‘کے کھنڈر ہیں۔ یوں اہل دنیا پر قران مجید کی حقانیت کا ایک اورزبردست ثبوت آشکار ہو گیا۔ قرآن پاک میں قوم عاد کا ذکر 24 بار آیا ہے جو اپنے زمانے میں امیر وطاقتور تھی۔ قرآن پاک کے مطابق یہ قوم احقاف(ریگستانی زمین والی) وادی میں آباد ہوئی جو ازروئے مفسرین جنوبی عرب میں واقع تھی۔ اماراتی ماہرین نے بھی ارم شہر کو صحرا ربع خالی کے...
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اور یوٹیوبر مورو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ دونوں معروف شخصیات گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں سفر کر رہے تھے، جو طوفان کی زد میں آگئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والا تجربہ بیان کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو طوفان کے وقت طیارے کے اندر ریکارڈ کی گئی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) اس کے ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ اداکار نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے آخری الفاظ...
اسلام آباد:جمعے کی رات سیاسی اور عسکری اشرافیہ نے اُس وقت باہمی احترام اور افہام و تفہیم کا ایک نادر مظاہرہ کیا جب اتحاد کے اظہار میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ یہ تقریب ایک ہائی پروفائل عشائیہ تھی جسے بھارت کیخلاف حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کاجشن منانے کیلئے فیلڈ مارشل کی میزبانی میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کی ایک خاص بات جس نے وہاں موجود سبھی افراد کو متاثر کیا، یہ تھی کہ فیلڈ مارشل نے — حالانکہ اُنہوں نے ٹوپی نہیں پہنی تھی کیونکہ اس کی ضرورت نہیں تھی — صدر اور وزیرِاعظم کو اُن کی آمد پر...
کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔...
بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز ڈھاکا(سب نیوز) بنگلادیش نے بھارت کی سرکاری کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔یہ معاہدہ جولائی 2024 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بنگلادیشی بحریہ کے لیے ایک جدید ٹگ بوٹ تیار کی جانی تھی جو گہرے سمندر میں مشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔بھارت کی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ نے 21مئی کو اسٹاک ایکسچینج میں فائلنگ کے ذریعے معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی، کمپنی نے بیان میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) اطالوی مصنف اور مفکر نیکولو ماکیاولی فلورنس کا رہنے والا تھا، یہ شہر ریناساں کے عہد میں ثقافتی مرکز تھا۔ رپبلک کی حیثیت سے اس کا اقتدار تاجروں کے پاس تھا۔ اُنہوں نے اَدب و آرٹ کی سرپرستی کی جس کی وجہ سے فلورنس میں تخلیقی اَدب و آرٹ پیدا ہوا۔ ماکیاولی کو سیاسی وجوہات کی وجہ سے فلورنس سے جِلاوطن کر کے اُس کے گاؤں میں بھیج دیا گیا۔ بقایا زندگی اُس نے مطالعہ کرنے اور کتابیں لکھنے میں گزاری۔ 1527ء میں اُس کی وفات ہوئی اور اُس کی دو اہم کتابیں اُس کی وفات کے بعد شائع ہوئیں اور روشن خیالی کے دور میں اُسے ایک اعلیٰ مورخ...
بھارت کی جانب سے فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے پاکستانی فنکاروں کے نام ہٹانے کے معاملے پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی‘، بالی ووڈ میں واپسی کے امکان پر ماہرہ خان کا ردعمل، صارفین برہم ماہرہ خان بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں ،تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ میری تصویر ہٹانے پر مجھے ایک سیکنڈ کے لیے بھی برا نہیں لگا۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ‘لَو گورو’...
مظفرآباد (اسٹاف رپورٹر)سلفی بنانے کا شوق ایک اور قیمتی جان لے گیا۔ آمنہ دختر اسلم بٹ، عمر 24 سال، اور اس کی سہیلی ساکن اپر مانک پئیاں مہاجر کیمپ، مظفرآباد، اتوار کے روز دریا کے کنارے تصاویر بناتے ہوئے دریا میں بہہ گئیں۔ ذرائع کے مطابق آمنہ اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ مانک پئیاں کے مقام پر دریا کنارے تفریح کی غرض سے گئی تھیں جہاں وہ موبائل فون سے تصاویر اور سلفیاں بنا رہی تھیں۔ اسی دوران اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ پائیں۔ دوسری سہیلی کو بچاتے ہوئے ساتھ ہی لمحوں میں وہ دریا کے تیز بہاؤ کی نذر ہو گئیں۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر...
بھارت اوراسرائیل کے تعلقات ایک ایسے سفرکی کہانی ہے جوسردمہری اورنظریاتی تضادات سے شروع ہوکراب ایک سٹریٹجک اتحادمیں بدل چکاہے جہاں کبھی بھارت فلسطینیوں کے حق میں کھڑاتھا،وہیں آج اسرائیل نہ صرف بھارت کاقریبی اتحادی بن چکاہے بلکہ متعصب مسلمان دشمن بی جے پی کے درندوں کوغزہ میں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے بھیجناہندودھرم کی خدمت سمجھ رہاہے اور کئی سو ہندوآج اسرائیلی فوج کے تحت یہ ظلم کررہے ہیں۔ جواہرلعل نہرواوران کی کانگریس پارٹی عرب قوم پرستی اورفلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کے حامی تھے۔وہ فلسطینیوں کے حقوق کونظراندازکرنے پر اسرائیل کے قیام کے مخالف تھے۔بھارت نے آزادی کے فوراً بعد ہی فلسطینی عوام کی حمایت کااعلان کیا۔نہرواور ان کی کانگریس پارٹی نے اسرائیل کے قیام کوایک’’نوآبادیاتی منصوبہ‘‘...
اگر ہم غلط زمین پر یا غلط موسم میں کوئی فصل کاشت کریں گے تو چاہے زمین اوربیج کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں اورکاشتکار کتنی ہی محنت کیوں نہ کرے، کھاد،پانی وغیرہ کتنے ہی زیادہ نہ دیے جائیں، وہ فصل ناکام ہی ثابت ہوگی جیسے ہم گرمیوں میں سردی کی فصلیں بوئیں اورسردیوں میں گرمی کی تو نتیجہ سوائے ناکامی کے اورکچھ نہیں نکلے گا، ساری محنت اورخرچہ عبث چلاجائے گا ، اسی طرح اگر غلط زمین میں بھی غلط زمین کی فصل بوئی جائے تو نقصان کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا۔ افغانستان میں دو مرتبہ ایسی غلط کوشش کی گئی تھی، غلط زمین میں غلط وقت پر اورغلط فصل بونے کی کوشش کی گئی جوہرہر...
چالیس ارب کا میگا اسکینڈل، نیب نے پی ٹی آئی کی 2سیاسی شخصیات کو بڑی ٹرانزیکشنز کا پتہ لگالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاونٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماوں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک اکاونٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کے خاندان کا ہے۔ نیب نے پتہ لگایا کہ 40ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل سے منسلک بینک اکاونٹس سے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو)میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اورپھول چڑھائے و فاتحہ خوانی کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک و قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، افسران، جوانوں اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ موقع پر امن، قومی یکجہتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔آئی ایس پی آر کے...