2025-10-20@02:48:31 GMT
تلاش کی گنتی: 1009
«تھی جس کا»:
(نئی خبر)
بلوچستان کے ضلع زیارت کے سیاحتی مقام زیزری سے 42 روز قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) افضل باقی اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا ہے۔ چند روز قبل مغوی باپ بیٹے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ حکومت سے اغوا کاروں کے مطالبات تسیلم کرنے کی اپیل کررہے تھے۔لیویز کے مطابق ہرنائی ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو کے قریب 2 لاشیں پڑی ہوئی ہیں، لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال پہنچایا جہاں لاشوں کی شناخت اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال سے...
—فائل فوٹو توشہ خانہ کیس ٹو میں چشم دیدگواہ سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا، تحائف میں بلغاری جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی، توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئر رنگز...
—تصویر بشکریہ پاک فضائیہ 1965 میں پاک فضائیہ نے بار برداری کے لیے استعمال ہونے والے سی-130 طیاروں کو بطور بمبار طیارہ استعمال کر کے دشمن کو حیران کردیا۔ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ جاری تھی، پاک فضائیہ کو میدان جنگ میں مکمل فضائی برتری حاصل تھی، لیکن لاہور پر حملہ آور بھارتی فوج بدستور بی آربی کنال کی دوسری جانب مورچہ بند تھی اور لاہور شہر پر مزید حملوں کا خطرہ موجود تھا، دشمن بھاری توپ خانے سے مسلسل لاہور کے دفاع میں موجود ہماری بری فوج پر گولہ باری کر رہا تھا، اس صورتحال میں دشمن کو سبق سکھانے کے لیے پاک فضائیہ نے جارحانہ روش اختیار کی۔21 ستمبر 1965ء کی شب پاک فضائیہ نے ایک منفرد...
پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت اس بے مثال تعاون کے لیے مشکور ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کاوشوں کا صلہ خدا کے پاس محفوظ رہے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ امام زمانہ (ع) کی مدد اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں آپ ہمیشہ اسلامی ایران کی عزت و تکریم کے راستے پر کامیاب رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر عزیز ناصر زادہ نے شہداء اور سابق فوجیوں کے امور کی فاؤنڈیشن کے سربراہ سعید اوہادی کے نام ایک پیغام میں 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ اپنے پیغام میں امیر ناصر زادہ نے 12 روزہ جنگ...
پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت اس بے مثال تعاون کے لیے مشکور ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کاوشوں کا صلہ خدا کے پاس محفوظ رہے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ امام زمانہ (ع) کی مدد اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں آپ ہمیشہ اسلامی ایران کی عزت و تکریم کے راستے پر کامیاب رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع امیر عزیز ناصر زادہ نے شہداء اور سابق فوجیوں کے امور کی فاؤنڈیشن کے سربراہ سعید اوہادی کے نام ایک پیغام میں 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ اپنے پیغام میں امیر ناصر زادہ نے 12 روزہ جنگ...
بالی ووڈ کی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ سے مشہور ہونے والے گلوکار زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ پہنے اسکوبا ڈائیونگ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ انکشاف بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے حالیہ گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوبین سنگاپور میں بغیر لائف جیکٹ کے اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق گلوکار نے پہلے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسری بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ موجود نہیں تھی جو ان کی موت کا سبب بنا۔ موت سے قبل گلوکار کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری مرتبہ ڈٓائیو کے دوران ان کے جسم پر لائف جیکٹ نہیں تھی۔ https://www.instagram.com/reel/DOys-Wkk5Co/?utm_source=ig_web_copy_link ہمانتا بسوا سرما نے...
سندھ کے علاقے صالح پٹ میں مبینہ طور پر زمیندار نے اونٹ کے بچے کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹوبہ ٹیگ سنگھ، کھیت میں گھسنے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دی گئیں، ملزمان گرفتار اونٹنی کے مالک کے مطابق کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا، تشدد کے بعد اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی اور منہ پر بھی ڈنڈے مارے گئے۔ زخمی اونٹنی کا علاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کر دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صالح پٹ میں اونٹنی کی ٹانگ توڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جانور کے ساتھ اس طرح کا سلوک...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کی چار رکنی ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی تاہم بی بی نے معائنہ کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹہ جیل میں رہی اور رات 8 بجے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ میڈیکل ٹیم ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ راشد پر مشتمل تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول کی طبیعت کی اطلاع ملتے ہی 4 رکنی ٹیم 30 منٹ میں جیل پہنچ گئی تھی تاہم خاتون قیدی نے معائنہ کرنے سے انکار کردیا۔ بانی کی...
جمہوریہ کانگو کے وسطی صوبے کاسائی میں ایبولا کی حالیہ وبا سنگین صورت اختیار کر گئی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق اب تک تصدیق شدہ اور مشتبہ 48 کیسز میں سے 31 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ وبا کا آغاز اور تیزی سے اموات یہ وبا 4 ستمبر کو بُلاپے ہیلتھ زون میں اعلان کی گئی تھی۔ اتوار تک ہلاکتوں کی تعداد 16 تھی جو جمعرات تک بڑھ کر 31 ہو گئی۔ ابتدائی مریض ایک 34 سالہ حاملہ خاتون تھیں جنہیں 10 اگست کو علامات ظاہر ہوئیں اور 26 اگست کو ان کا انتقال ہو گیا۔ انہیں کمیونٹی میں دفن کیا گیا لیکن حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہونے سے مرض پھیل گیا۔ طبی عملہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ لندن کے میئر صادق خان کو ونڈسر کیسل میں شاہ چارلس کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ ایئر فورس ون پر امریکا واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے صادق خان کو دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تقریب میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن میں نے کہا کہ وہ وہاں نہ ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: لندن کے میئر صادق خان کا اعزاز، شاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا خطاب بی بی سی کے مطابق صادق خان نے اس تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر نہیں کی تھی اور نہ ہی انہیں...
نبی کریم ﷺ کی ولادت اس وقت ہوئی جب دنیا گم راہی کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی۔ عرب میں بت پرستی عام تھی اور ظلم کو طاقت کا قانون سمجھا جاتا تھا۔ عورتوں کو ذلت کا سامنا تھا اور غلامی کا نظام عروج پر تھا۔ ایسے میں انسانیت کو نجات دہندہ کی ضرورت تھی۔ اﷲ تعالیٰ نے اس ماحول میں اپنے محبوب نبی ﷺ کو مبعوث فرمایا۔ آپؐ کی ولادت نے مردہ معاشرے میں نئی زندگی کی لہر دوڑائی۔ قرآن کریم میں فرمایا، مفہوم: ’’یقیناً اﷲ نے اہل ایمان پر بڑا احسان کیا کہ ان میں ایک رسول مبعوث فرمایا جو ان پر اس کی آیات پڑھتا ہے، ان کو پاک کرتا ہے اور کتاب و حکمت سکھاتا ہے۔‘‘...
چین اب امریکا پر انحصار کم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے،ٹیکنالوجی ماہرین چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر نے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی اینوڈیاکی مصنوعی ذہانت کی چِپس خریدنے سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے علی بابا اور بائٹ ڈانس سمیت بڑی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اینوڈیا کے خاص طور پر چین کے لیے تیار کردہ RTX Pro 6000D کی ٹیسٹنگ اور آرڈرز بند کردیں۔ ذرائع کے مطابق کئی کمپنیوں نے اس چپ کے ہزاروں یونٹس خریدنے کی تیاری کی تھی اور سرور سپلائرز کے ساتھ ٹیسٹنگ بھی شروع کر دی تھی، لیکن ریگولیٹر کی ہدایت کے بعد یہ...

ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر ریلوے ڈویژن پشاور نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق اس آپریشن کے دوران 55 غیرقانونی پکی دکانیں مسمار کی گئیں جو 1970 سے ریلوے ٹریک کے قریب دونوں اطراف 30 فٹ کے دائرے میں قائم تھیں۔(جاری ہے) یہ دکانیں ہشت نگری پھاٹک، دلازاک روڈ اور سٹی سٹیشن پشاور کے نزدیک واقع تھیں۔ برسوں سے زیرِ التواء مقدمہ ریلوے کے حق میں فیصل ہوا جس کے بعد آپریشن عمل میں لایا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور...
ہنگری میں قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال منعقد کرتی ہے۔ یہ مقابلہ رواں ماہ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں منعقد کیا گیا۔ شرکا میں ہر ٹیمیں دو افراد پر مشتمل تھیں۔ اس تقریب میں پیشہ ور اور شوقیہ دونوں کو حصہ لینے کی اجازت تھی۔ قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی تھی۔ وقت کی حد دو گھنٹے مقرر کی گئی اور پھر مٹی واپس بھرنا تقریباً 15 منٹ میں رکھا گیا۔ قبر کی دیواروں کو عمودی ہونا چاہیے تھا، نیچے کا حصہ ہموار؛ پیمائش میں کمی بیشی نا قابل قبول تھی۔ اس مقابلے میں مقامی ٹیم پیرالیٹوز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹیم نے ہدف...
کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے جانے والے ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود کے دوبارہ ایم ایس تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ نکال کر مبینہ طور پر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکدار کی پرائیویٹ کار میں لگا دی تھی۔ مذکورہ گاڑی ایم ایس کے دوست چلارہے تھے اور ٹول پلازہ پر ٹول نہ دینے پر تکرار ہوئی تھی جہاں پرائیویٹ کار چلانے والے نے ٹول پلازہ پر اپنے اپ کو سرکاری اسپتال کاایم ایس ظاہر کیا تھا۔ اس پر ٹول پلازہ پر تعینات عملے نے کار...
پروفیسر عرفان حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ فرقہ پرست تھی، جبکہ انڈین نیشنل کانگریس ایک قومی پارٹی تھی، مسلم لیگ نے تقسیم کی حمایت کی لیکن کانگریس نے نہیں کی تو یہ کس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک جیسے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سابق جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک یادگاری خطبے میں نامور تاریخ دان پروفیسر عرفان حبیب نے اپنے سامعین پر زور دیا کہ انہیں ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے چند اہم ترین ابواب کے مارکسی تنقیدوں کا از سر نو جائزہ لینا چاہیئے۔ خاص طور پر ان ابواب کا، جن کے بارے میں انہیں لگتا ہے کہ وہ ہندوستانی کمیونسٹ تحریک کے...
بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ ان دنوں راج کندرا اور اداکارہ شلپا شیٹی 60 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، یہ مقدمہ ان کی سابقہ کمپنی کا ہے جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کر رہی ہے جس میں اب نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ کمپنی کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51-C میں واقع ایک گھر سے 11 سالہ بچی آسیہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہو رہا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع شہری حارث کی جانب سے دی گئی تھی۔ اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی جہاں محلے کی ایک خاتون نے بچی کو کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا تھا۔ محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر بچی کو نیچے اتارا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 ستمبر 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ سندھ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ممالک امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور...
غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز پر ہونے والے خونریز حملوں کی تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مراکز نہ تو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر قائم تھے اور نہ ہی عام شہریوں کے زیرِانتظام بلکہ انہیں ایک نجی سیکیورٹی کمپنی چلا رہی تھی جس نے امریکی موٹر سائیکل گینگ ‘انفیڈلز’ کو خدمات پر مامور کر رکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی یہ گروہ عراق جنگ کے سابق فوجیوں پر مشتمل ہے جو صلیبی نعروں اور اسلام دشمنی کے کھلے اظہار کے لیے بدنام ہے۔ گینگ کے سربراہ جانی ملفورڈ سابق امریکی فوجی تھا جسے چوری اور غلط بیانی پر سزا ہوئی...
دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی میڈیا نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملے سے محض 50 منٹ قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا مگر امریکی صدر نے کوئی عملی اقدام نہ کیا۔ تین اعلیٰ اسرائیلی حکام کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں موجود حماس کی قیادت پر میزائل حملے کی پیشگی اطلاع امریکہ کو دے دی تھی۔ پہلے یہ معلومات سیاسی سطح پر صدر ٹرمپ تک پہنچائی گئیں، بعد ازاں...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی سے 11 سال کی بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آسکیں گے۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کی گردن پر پھندے کے نشانات ہیں، بظاہر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اہلِ محلہ نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔ کراچی: پسند کی شادی پر سسر نے داماد کو گولی مار کر قتل، بیٹی کو زخمی کر دیاپولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے،...
نائجیریا: شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔ نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (NURTW) کے اہلکار ابوبکر محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی زمینی کارروائی انجام دینے سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے انکار کر دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موساد کا مؤقف تھا کہ ایسی کارروائی سے نہ صرف یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی مذاکرات متاثر ہوں گے بلکہ قطر کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا جو اس وقت اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ زمینی آپریشن نہ ہونے کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے کا راستہ اختیار کیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی اداروں کی اکثریت نے اس حملے کی مخالفت کی تھی اور تجویز دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات مکمل کیے جائیں۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے دوحہ، قطر میں فضائی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حماس کے خلاف کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے۔ میں نے امیرِ قطر سے کہا کہ آپ کو اپنی پبلک ریلیشنز بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ لوگ آپ کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا امکان پھر خطرے میں: ٹرمپ پُرامید، حماس کا اسرائیل پر سخت الزام اسرائیل کے حملے میں دوحہ کی ایک ولا کو نشانہ بنایا گیا جس میں...
اداکارہ و ماڈل عینی جعفری نے اپنے بچپن کا تلخ تجربہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ کم عمری میں گھریلو ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں۔ انسٹاگرام پر جاری پوڈکاسٹ ویڈیو میں عینی جعفری نے بتایا کہ جب وہ محض پانچ برس کی تھیں تو دادا دادی کے گھر باورچی نے لالی پاپ دینے کے بہانے انہیں سرونٹ کوارٹر بلایا اور وہاں نامناسب رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری کے باعث وہ فوراً ساتھ چلی گئی تھیں مگر واقعے کے بعد گھبرانے کے بجائے سیدھا والدہ کے پاس جا کر سب کچھ بتا دیا۔ عینی جعفری کا کہنا تھا کہ وہ یہ واقعہ ہمدردی یا شہرت کے لیے نہیں بلکہ اس پیغام کے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز کے متنازع پروموشنل بینر پر بھرپور اور تخلیقی جواب دے دیا۔ ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑا گیا۔ پنجاب کنگز کی اس حرکت نے شائقین کو برہمی میں مبتلا کردیا اور کرکٹ فینز نے اسے کھیل کی روح اور وقار کے منافی قرار دیا۔ https://www.facebook.com/photo?fbid=1203714525131517&set=a.608164394686536 جوابی وار میں کراچی کنگز نے ایک پراثر پوسٹ جاری کی...
جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ایک ایسی خاتون کو بری کر دیا جسے 61 سال قبل اپنے اوپر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف دفاع کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 74 سالہ بوڑھے نے مخالف کو پھنسانے کے لیے خاتون جج کو انوکھا خط لکھ دیا فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس فیصلے کو ملک میں خواتین کے حقوق کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ 61 برس پہلے کیا ہوا تھا؟ چوئی مال جا سنہ 1964 میں صرف 19 برس کی تھیں جب جنوبی شہر گم ہے میں ایک 21 سالہ نوجوان نے ان پر حملہ کیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس شخص نے...
واشنگٹن: قطر پر حملے کے معاملے پر ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دراصل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا تھا اور اس میں ان کی کوئی ذاتی مرضی شامل نہیں تھی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ تو امریکا کے مفاد میں تھی اور نہ ہی خطے میں امن کے لیے سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی اور یہ قدم مکمل طور پر اسرائیل کی خواہش پر اٹھایا گیا۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے...
بھارتی پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کی دوران ان کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بونی کپور جو کہ 2017 کی فلم ’موم‘ کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سری دیوی اپنے کام سے بےحد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ فلم موم میں سری دیوی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کی بیٹی کیساتھ ریپ ہوا ہے اس لئے انہوں نے میرے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے بھی انکار کردیا تھا کیونکہ وہ...
فلموں کی دنیا کی سب سے مقبول جوڑی صاحبہ اور ریمبو کی پریم کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ صاحبہ کی والدہ معروف اداکارہ نشو بیگم نے اِس شادی کی شدید مخالفت کی تھی۔ تاہم اب پہلی بار پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ نشو بیگم نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی بیٹی صاحبہ اور داماد رمبو کے بارے میں ایسے راز کھول دیے جو سننے والوں کو حیران کرگئے۔ اداکارہ نشو نے بتایا کہ صاحبہ شروع سے ہی اداکارہ بننے کی جنون کی حد تک شوقین تھیں اور کہتی تھیں اگر شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہ دی تو میں خودکشی کرلوں گی۔ لیجنڈری اداکارہ نشو نے بتایا کہ جب صاحبہ نے فلمی دنیا میں قدم جمالیے اور اُسے خوب کام بھی...
میاں بیوی کی روز لڑائی ہوتی تھی‘ میاں سارا دن کام کرتا تھا اور شام کو تھک ہار کر واپس آتا تھا‘ بیوی کے پاس سارے دن کا غصہ جمع ہوتا تھا‘ وہ اسے دیکھتے ہی نفرت کی پوری بالٹی اس پر الٹ دیتی تھی یوں چخ چخ لڑائی میں تبدیل ہوجاتی تھی اور نوبت لڑائی مار کٹائی تک آ جاتی تھی‘ یہ روز کا معمول تھا‘ بیوی تنگ آ گئی اور اس نے خاوند سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا‘ وہ ابھی یہ سوچ ہی رہی تھی کہ اس کی ہمسائی نے اسے شہر کے ایک باباجی کے بارے میں بتایا‘ اس کا کہنا تھا باباجی کے پاس مؤکلات ہیں۔ یہ اپنے مریدوں کو تعویز دیتے ہیں اورمؤکلات...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہاکہ کیمرے پر سب ہی لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات کو 12 برس گزر چکے ہیں، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ یاد رہے کہ...
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی ترک نژاد امریکی کارکن ایسنور ایزگی ایگی کی شہادت کو ایک سال گزر گیا مگر انصاف آج تک نہیں مل سکا۔ ایسنور 6 ستمبر 2024 کو مغربی کنارے میں نابلس کے گاؤں بیتا میں غیرقانونی اسرائیلی بستی ایویاتار کے خلاف پرامن مظاہرے میں شریک تھیں۔ جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس اور فائرنگ کی۔ کچھ دیر بعد ایک اسرائیلی اسنائپر نے فائر کیا، ایک گولی 18 سالہ فلسطینی لڑکے کو لگی جبکہ دوسری گولی ایسنور کے سر میں جا گھسی۔ انہیں نابلُس کے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا اسرائیل کیساتھ تمام تجارتی تعلقات...
لندن: برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجیلا رینر نے حالیہ دنوں میں ایک نیا گھر خریدنے کے دوران مکمل ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان پر سیاسی و عوامی دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے دوران واجب الادا اسٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر متعلقہ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تھی، یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، جس نے حکومتی اور جماعتی...
یورپی یونین نے کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی پر اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جرمانہ عائد قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جرمانہ گوگل کی ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی (AdTech) میں مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے الزامات پر عائد کیا گیا۔ یورپی یونین کمیشن نے ان الزامات کے ثابت ہونے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 2.95 بلین یورو (تقریباً 3.2 بلین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے اپنی اشتہاری مصنوعات کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دی، جس کی وجہ سے حریف کمپنیوں کو مارکیٹ میں نقصان پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
جرمنی میں ایک ٹیچر نے جو 16 سال سے چھٹیوں پر تھیں، اس وقت اپنے کالج پر مقدمہ دائر کردیا جب کالج نے ٹیچر نے بیماری کا ثبوت فراہم کرنے کا کہا۔ رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر گزشتہ 16 سال سے بیماری کی چھٹیوں پر تھیں اور تدریسی فرائض بالکل انجام نہیں دے رہی تھیں۔ تاہم حال ہی میں جب کالج انتظامیہ نے ان سے بیماری کی تازہ میڈیکل تصدیق (سرٹیفکیٹ) طلب کا تو انہوں نے اس پر اعتراض کیا اور ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ مقدمے میں ان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ پہلے ہی عرصہ دراز سے بیماری کی بنیاد پر چھٹی پر ہیں اور بار بار اس کی تصدیق کروانے کا کہنا غیر ضروری دباؤ ہے۔...
فرانسیسی فلم اسٹار 76 سالہ ژیرار ڈپاردیو کے خلاف اداکارہ شارلٹ آرنو کو دو بار اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت میں سماعت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے البتہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ شارلٹ آرنو صرف 20 سال کی تھیں جب سپراسٹار نے انھیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پہلی بار می ٹو مہم کے دوران 2018 میں لب کشائی کی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوسکی...
ایک امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سےہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز میں کی گئی کٹوتی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئےفیصلہ کالعدم کر دیا ہے۔ یہ کٹوتی یونیورسٹی پریہود دشمنی اور جانبداری کے الزامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں غزہ جنگ کے خلاف ہارورڈ کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پریہودی اور اسرائیلی طلبہ کے تحفظ میں ناکامی کو جواز بنا کر ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم روک لی تھی۔ ہارورڈ کی جانب سے الزامات کی تردید ہارورڈ یونیورسٹی نے ان الزامات کو مسترد کرتے...
لاہور میں دریائے راوی کے کنارے واقع ایک معروف سوسائٹی کی رہائشی ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ویڈیو سے شروع ہونے والی کہانی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ دریائے راوی میں طغیانی کے باعث پارک ویو سمیت متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جس سے متعدد گھر زیرِ آب آگئے۔ متاثرین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان بھی شامل تھیں۔ ان ویڈیوز سے شروع ہونے والی کہانی نے ایک نیا موڑ اختیار کیا ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان جس گھر میں پانی داخل ہونے اور اس کی ملکیت کا دعویٰ کر رہی تھیں، وہ ان کا ملکیتی گھر نہیں ہے، بلکہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین میں ہونے والی فوجی پریڈ کو شاندار اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے اس موقع پر امریکی کردار کا ذکر نہ ہونے پر شکوہ بھی کردیا۔ وائٹ ہاؤس میں پولینڈ کے صدر کیرول ناروکی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ کی تقریب نہایت خوبصورت تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور شمالی کوریا امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی تقریر بھی غور سے سنی، وہ میرے ذاتی دوست ہیں لیکن تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا کیونکہ چین نے ماضی میں امریکا سے...
MUMBAI: بالی وڈ چکاچوند اور گلیمرس نظر آتی ہے لیکن اس کے کئی اسٹارز کو جہاں انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے وہیں مالی حیثیت بھی ان کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن جو اپنی صلاحیت کو پہچان جاتے ہیں اور محنت کرتے ہیں وہ اپنا لوہا منواتے ہیں۔ بالی وڈ میں جن اسٹارز نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد فلمی دنیا میں نام کمایا ان میں سے ایک نام مشہور ادا کار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور بھی ہیں۔ بھارت کی فلمی دنیا میں اسٹار بننے سے قبل شردھا کپور امریکا میں تعلیم کے لیے گئی تھیں لیکن مالی مشکلات کے باعث انہیں مشکل...
فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔ بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟ ’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور...
بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے زہر کھا کر خودکشی کی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں منور فاروقی نے اپنے والدین کی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد والدہ پر بےحد ظلم کرتے تھے اور انہیں مارتے پیٹتے تھے۔ منور کے مطابق والدین کی شادی کے 22 برس بعد جب وہ صرف 13 سال کے تھے تو ان کی والدہ نے والد کے ظلم و ستم سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی تھی اور انہیں ہمیشہ کیلئے تنہا کر گئی تھیں۔ کامیڈین نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے 2 برس بعد والد کو فالج کا اٹیک ہوا اور وہ...
بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔ یہ...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ایورگرین اداکارہ ریکھا کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر مکیش اگروال کی خودکشی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق قرار دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا نے 1990 میں صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کی تھی۔ یہ شادی چند مہینوں کی ملاقات کے بعد انجام پائی اور توقع کی جا رہی تھی کہ ریکھا کی زندگی میں استحکام آجائے گا، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے تعلقات میں دراڑیں پیدا ہو گئیں۔ ریکھا کے مطابق لندن کے ہنی مون کے دوران ہی یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ دونوں کی سوچ...
شارجہ (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مڈل آرڈر بلے باز آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث ہوئی، ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ شارجہ میں پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 77 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ ہمارا پلان آخری اوورز میں پاور ہٹنگ کا تھا، مگر پاکستان کی بولنگ نے منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی ٹیموں کو ویک اپ کال دی ہے اور ایشیا کپ کے لیے پراعتماد ہیں۔ اماراتی کپتان محمد وسیم کی اننگز کو سراہتے ہوئے آصف خان نے ان کے رن آؤٹ کو نقصان دہ قرار دیا۔ آصف...
آج سے صرف دو سال قبل بنگلہ دیش کی سرزمین پاکستانیوں کے لیے خطہ ممنوعہ بنی ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کے پاکستان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع تھے۔ حسینہ واجد کو پاکستان سے اس قدر نفرت تھی کہ وہ دشمن نمبر ایک خیال کرتی تھی۔ یہ نفرت دراصل وہ زہر آلود آر ایس ایس کے بطن سے پیدا شدہ مسلم دشمنی میں ڈوبی ہوئی، بی جے پی حکومت کے حکم کی تعمیل میں کر رہی تھی مگر وہ خود بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت میں انتہا کو پہنچی ہوئی تھی۔ اس کی حکومت کی اندرونی اور بیرونی پالیسیاں سرا سر پاکستان کے خلاف تھیں، کوئی علاقائی یا عالمی ایونٹ ہو ڈھاکہ سے پاکستان کی مخالفت اور بھارت کی...
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ دولت مند اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار رہنا چاہتی تھیں تاکہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں۔...
ممبئی بھارت کا فنانشنل کیپیٹل کہلاتا ہے، یہ بھارت کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ 2024 کی مردم شماری کے مطابق ممبئی کی آبادی 2 کروڑ 50 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ کبھی ممبئی ایک چھوٹا سا جزیرہ تھا جس کے ساتھ چھ جزائر اور تھے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور میں انجینئروں نے سات جزائرکو ملا کر ایک شہر میں تبدیل کیا۔ سول انجینئرنگ کا یہ شاہکار 1845 میں مکمل ہوا۔ بمبئی کو 16اپریل 1853 میں مسافر ریل گاڑی کے ذریعے مضافاتی گاؤں تھانا سے منسلک کیا گیا۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں ممبئی کی بندرگاہ انگریز فوج کی جاپان اور جرمنی کے خلاف فوج کی سپلائی لائن کی سب سے بڑی بندرگاہ تھی۔ بھارتی حکومت نے 1950 میں...
ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نِبراس جوہار کے قتل کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ ہوسٹل کی اسٹاف ممبر جبکہ ملزم وہاں رہائشی تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی دونوں الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں کیونکہ اس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اوسلو سے تقریباً 60...
بالی ووڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل فنانس کے شعبے میں کام کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے...
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں مبینہ طور پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کے رہائشی ظفر اقبال نے بتایا کہ ان کی بیٹی علینہ 26 اگست کو وفات پا گئی تھی اور تدفین خان کالونی قبرستان میں کی گئی تھی۔ والد کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح فاتحہ کے لیے قبرستان پہنچے تو دیکھا کہ بیٹی کی قبر کھدی ہوئی تھی اور کفن قریبی حویلی میں پڑا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دھمیال اور دیگر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ایس...
برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بہو اور شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی نیٹ فلکس سیریز ’ود لو، میگھن‘ کے دوسرے سیزن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جسے عام لوگوں کی مشکلات سے بے خبر اور ’بے حس‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا شو بز صحافی سارہ لوئس رابرٹسن نے جی بی نیوز پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں میگھن مارکل کی پیشہ ورانہ مظلومیت کتنی برداشت کر سکتی ہوں کیونکہ یہی وہ چیز ہے کہ وہ مکمل طور پر حقیقت سے بے خبر ہیں اور یہی چیز اس سیریز میں نمایاں...
ہمارا بھارت مہان آج کل ٹرمپ کے نشانے پر ہے، یہ کون سا بھارت ہے جو اب امریکی ٹیرف کے رگڑے کھا رہا ہے، اس کو یوں سمجھیں کے امریکا کے حریف دو اتحاد برکس اور ایس سی او ہیں۔ دونوں میں مودی کا بھارت وہ کالی بھیڑ تھا جو امریکی مفاد میں کام کررہی تھی اور کوئی کام ہونے نہیں دے رہی تھی۔ 2023 میں شنگھائی کانفرنس تنظیم کی چئیر انڈیا کے پاس آ گئی تھی، انڈیا نے تنظیم کے سربراہی اجلاس کو ورچوئل (آن لائن) کر کے ایک طرح سے اس کی اہمیت کم کردی۔ اگلے سال 2024 میں ایس سی او کا اجلاس قازان روس میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف پلے بیک سنگر سونُو نِگم نے اپنے کیریئر کی ابتدائی کامیابی کا سہرا پاکستان کے لیجنڈ لوک گائیک عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے سر باندھا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں سونُو نِگم نے بتایا کہ ان کی گلوکاری کے سفر کا آغاز عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے شہرہ آفاق گانے ”اچھا صلہ دیا تُو نے میرے پیار کا“ سے ہوا، جو ان کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ سونُو نِگم نے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے ان کے ابتدائی دنوں میں فون کرکے تعریف کی تھی۔ انہوں نے بتایا، ’’اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی اور اتنی بڑی شخصیت کی حوصلہ افزائی میرے لیے اعزاز تھی۔‘‘ انہوں نے...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
ایک دن شام سات بجے تک چیف سیکریٹری دفتر میں کام کر رہے تھے۔ یہ 1998 کا زمانہ تھا۔ میرے پاس چند اہم کاغذات تھے جنھیں دکھا کر منظوری لینا ضروری تھا۔ فائلیں لے کر جب ان کے دفتر پہنچا، وہ غور سے اہم فائلیں پڑھ کر حکم نامہ لکھ رہے تھے۔میں آرام سے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا۔ پندرہ منٹ کی خاموشی کے بعد چیف سیکریٹری کہنے لگے کہ میں نے وزیراعلیٰ سے منظوری لے کر تمہیں ڈپٹی کمشنر پوسٹ کر دیا ہے۔ ضلع کا نام لورالائی ہے۔ پنجاب سے قدرے نزدیک ہے۔ جمعیت العلماء اسلام کے سینئر وزیر بھی وہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہاں خیال کرنا، وہاں قبائلی مسئلے کافی شدت سے پنپ رہے ہیں، جرگے...
بیجنگ: جنوبی کوریا نے گزشتہ کئی برسوں سے کشیدگی کے بعد چین کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے وفد نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں بتایا کہ چین کے ساتھ حالیہ برسوں میں تعلقات خراب رہے ہیں تاہم اب امید ہے کہ تعلقات معمول پر آئیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ نے وفد کو چین بھیج دیا ہے اور وہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ جنوبی کوریا کی اسمبلی کے سابق اسپیکر پارک بائیونگ سیوگ کی سربراہی میں وفد نے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات...
سٹی 42: بھارت پرپاکستانی فوجی اورسفارتی فتوحات کے عالمی اثرات کے عنوان سے سیمینار ہوا جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک بھارت جنگ کی بہت سارے واقعات کا عینی شاہد ہوں،ہمارے ادارے پس پردہ رہ کر خدمات سرانجام دے رہےتھے ، بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھیاس جنگ کے جیتنے میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسز کا بہت اہم کردار ہے،ایجنسیز کےآفیسرز پس پردہ مجاہدوں نے بہت کام کیا ہے،چھے بھارتی جہازوں کی ہمارے پاس مکمل ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیںبھارتی فوج نے سات مزائل ہماری اہم ترین بیس پر...
رواں ہفتے قیام پاکستان کے 78 سال مکمل ہوئے۔ اس ملک نے ہمیں کیا دیا؟ اس موقع پر یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے۔ تنقید نما یہ سوال اتنا بے جا بھی نہیں تاہم اس سوال کے پیچھے بیشتر اوقات ہم ایسے لوگوں کا تساہل اور تن آسانی بھی چھپی ہوتی ہے جو شکوہ ظلمت شب کو ہی اپنا کمال جانتے ہیں تاہم بقول فراز حقیقت کچھ یوں ہے: شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے بہت زیادہ نہ سہی لیکن وطن عزیز میں چند نام ور لوگ ضرور ایسے ہیں جنھوں نے بامقصد زندگی گزاری اور اس ملک کے لیے اپنی اپنی حیثیت میں جو بن پڑا، کیا۔ یوم آزادی...
لیاری میں پینے کے پانی کی تاریخ پر طائرانہ جائزہ لیتے ہیں۔ لیاری میں قلت آب کا مسئلہ دیرینہ اور پیچیدہ رہا ہے۔اس ضمن میں اب تک اربوں روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ہیں۔ 2006کے وسط میں اس وقت کے ناظم شہر کراچی مصطفیٰ کمال نے انتیس کروڑ روپے کی لاگت سے 33 انچ قطر کی پائپ لائن غریب آباد سے لے کر لیاری تک بچھائی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس لائن کو k-3 پروجیکٹ کا پانی سپلائی کیا جائے گااور لیاری میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان دنوں لیاری ٹاؤن کے ناظم ملک محمد فیاض تھے جن کی کوششوں سے یہ...

8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) 1 سال میں 12 ہزار ارب روپے ٹیکس دینے والی عوام پر احسن اقبال کی تنقید، کہا پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، 8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا بھی حیران کن دعوٰی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو سال قبل بحرانی صورت حال تھی، یکم اپریل 2022...
مرینہ خان کے حمیرا اصغر کی دردناک موت سے لاعلمی نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا اور ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پی ٹی وی ڈراموں میں لازوال کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر مرینہ خان ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ مرینہ خان نے یہ تبصرہ ایک ٹی وی شو میں کیا جہاں وہ ڈراما ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ پر ریویو دے رہی تھیں۔ اس شو میں دیگر سینیئراداکارائیں بھی تھیں۔ اس دوران عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے کے ایک سین پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سین کس کی یاد دلاتا ہے؟ جس میزبان نے فوراً کہا کہ یہ کیس حمیرا اصغر سے ملتا جلتا ہے جبکہ سمیع...

اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا
’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، ہیلی کاپٹر سیلاب میں امدادی کارروائیوں کے لیے مختص کیا گیا تھا ۔ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن میں شریک تھا کہ مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی پر حادثے کا شکار ہوا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ ریسکیو اور ریلیف کی کاروائیوں کیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں. کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی...
روس نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی کالز کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق روس نے میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر دھوکا دہی اور دہشتگردی کے کیسز میں معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 2017 میں چین نے اپنے گریٹ فائر وال کا استعمال کرتے ہوئے اوور سیز سرورز کے ٹریفک کو روکنا شروع کیا تھا۔ چینی صارفین اس کی متبادل ایپ وی چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ شمالی کوریا میں بھی پلیٹ فارم پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 2017 سے متعدد ایپس پر انٹرنیٹ سے انٹرنیٹ وائس اور ویڈیو کالز پر پابندی عائد تھی، لیکن...
بچوں کے والد کے ملازم نے مزید بتایا کہ بدھ کو بھی معمول کے مطابق بچوں کو چھوڑا، لیکن شام گئے تک والدہ کی کال نہ آنے پر رابطہ کیا تو خاتون نے کہا کہ بچے آج رات وہیں رہیں گے اور صبح لے جائیے گا۔ صبح والد کی ہدایت پر جب میں گھر پہنچا تو باتھ روم میں دونوں بچوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق...
دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان کرکٹر راشد خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ناقابل یقین چھکا لگا کر حیران کر دیا۔ اوول انوینسیبلز کی جانب سے نمائندگی کرنے والے راشد خان کے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ’’اشتعال انگیز‘‘ چھکا قرار دیا گیا۔ ٹم ساؤتھی برمنگھم فینکس کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں۔ راشد خان گیند پھینکے سے قبل ہی وکٹوں کے سامنے ادھر اُدھر ہوگئے اور جیسے ہی ٹم ساؤتھی نے راشد کی ٹانگوں کی طرف فل لینتھ گیند کی، بلے باز نے بے نیازی سے اسے ڈیپ اسکوائر لیگ کے اوپر سے ایک سیدھا چھکا مار دیا۔ دی ہنڈریڈ لیگ نے راشد خان کے شاندار چھکے کی ویڈیو...
بھارتی کرکٹر آکاش دیپ اپنی ''ڈریم کار'' خرید کر مشکل میں پھنس گئے۔ آکاش دیپ نے اپنی پسندیدہ کار خریدنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی تاہم چند روز بعد اترپردیش ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے انہیں اور ڈیلر شپ کو نوٹس جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی ''ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ'' کے بغیر چلائی جارہی تھی جو قانونی طور پرلازمی ہے۔ اس معاملہ پر ڈیلر شپ کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آکاش نے دورہ انگلینڈ سے واپسی پر وہ گاڑی خریدی تھی جس کے پہلے وہ خواب دیکھا کرتے تھے۔ View this post on Instagram A...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ ...

بھارت کا نرس سرلا بھٹ قتل کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ، ماہرین نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا قرار دے دیا
سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارت کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے 1990 میں پیش آنے والے نرس سرلا بھٹ کے قتل کے 35 سال پرانے مقدمے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے تجزیہ کار انصاف کی فراہمی کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن کو جواز دینے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی حکومت کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے آغاز کا سبب بنا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہجرت زیادہ تر رضاکارانہ تھی۔ 11 اگست کو سری نگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سابق جے کے ایل ایف ارکان پیر نور الحق شاہ اور یاسین ملک کے...
5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست پر 5 ہفتوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلباء یونین کے انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت جامعات اور بورڈز سے بھی طلبا یونین کی بحالی سے متعلق اقدامات کی وضاحت طلب کی تھی۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر لیگل نے جواب جمع کرایا تھا۔ وکیل عثمان فاروق نے موقف دیا کہ جواب میں کہا گیا تھا کہ طلبا یونین کے انتخابات کے لیے قوانین اور قواعد...
—فائل فوٹو آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے ٹھوس دستاویزی شواہد کے ساتھ وجوہات بتا دیں۔حامد میر کے مطابق انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947 کے تحت یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں 15 اگست کو قائم ہوئے، اس ایکٹ میں لکھا ہوا تھا کہ دونوں ممالک ایک ہی دن آزاد ہوں گے اور پھر 15 اگست کو دونوں ممالک وجود میں آ گئے۔پاکستان کا جو پہلا ڈاک ٹکٹ ہے اس پر بھی پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست تحریر ہے لیکن پھر یہ 15 اگست سے 14 اگست کیسے بنا؟ جون 1948 میں وزیراعظم...
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔...
لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
خواب، جذبے، جدوجہد، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا نام ’’پاکستان‘‘ ہے، مملکت خداداد پاکستان کی عظیم کہانی مصنفہ اور شاعرہ کشور ناہید کی زبانی سنیئے۔ کشور ناہید بتاتی ہیں کہ آزادی کے وقت ٹرین میں موجود جوان لڑکیوں کو پکڑ کر لے جاتے تھے جبکہ مسافر ٹرینوں میں موجود لڑکوں کو مار دیتے تھے۔ مصنفہ نے بتایا کہ اس وقت ایک ٹرین کراچی اور دوسری سیدھی لاہور آتی تھی، پاکستان آنے والے لوگوں کو جہاں پناہ ملتی تھی وہیں رک جاتے تھے۔ شاعرہ کشور ناہید کہتے ہیں کہ سرکاری ملازموں نے خود بتایا ہمارے پاس کوئی کرسی یا میز نہیں تھی، سرکاری ملازمین نے بتایا ہم زمین پر بیٹھ کر کاغذوں پر لکھتے تھے اور کاغذوں کو جوڑنے کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پہلے بھی گردش میں رہی ہیں، مگر حال ہی میں فیصل خان کے ایک انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ چند سال قبل عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔ اس دوران ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، انہیں زبردستی دوائیں دی جاتی رہیں اور کمرے کے باہر پہرہ دینے کے لیے گارڈز موجود تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فیصل نے بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی نے ان پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا...
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی مگر یہ مینڈیٹ چھینا گیا، آج ہمارے ایوان میں 76 نمائندگان رہ گئے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری بھی ہوا اورجو ملا ہوا مینڈیٹ تھا وہ تسلیم نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے تین کروڑ ووٹ لیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک تب تک چلے گی جب تک ہر دل عزیز لیڈر کو رہائی نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ 9 مئی کی مذمت کی ہے، ہمارے رہنماؤں کو دس، دس اور پانچ، پانچ سال کی سزا ہوئی، یاسمین راشد 74...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت حسین کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یاسر شامی کے خلاف شواہد موجود نہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں تھے۔ 5اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم ...
پاکستان تحریک انصاف اکثر و بیشتر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے دورِ حکومت میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ڈرون حملے مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران میں ہی 2015 میں بند ہو گئے تھے۔ اس مناسبت سے یہ جائزہ لینا چاہیے کہ 2013 میں جب مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو پاکستان کن بحرانوں سے دو چار تھا اور 2018 میں جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو صورتِ حال کیا تھی۔ 2013میں جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان مختلف بحرانوں کا شکار تھا۔ جن میں توانائی کا شدید بحران، معیشت کی نازک حالت، بدترین دہشت گردی، ڈرون...
پشاور: آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔ ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔ ایسا کیا ہوا؟؟ روڈ پروٹیکشن فورس (RPF) کا قیام کیسے کیا ہے اور اس کو کیسے عمل میں لایا گیا؟ لوگوں نے ہزاروں کی...