2025-11-03@15:57:20 GMT
تلاش کی گنتی: 4427

«پائپ لائن منصوبے پر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد  کی ملاقات آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں  ہوگی۔ا س سلسلے میں  پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن شامل ہیں۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پنجاب سے متعلقہ شکایات و تحفظات  اور درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے  پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی، پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان کی صورتحال پر غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش...
    لندن: برطانوی جریدے دی گارڈین نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف کی غیر معمولی سفارتی مہارت اور بردباری کی کھل کر تعریف کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ امن سربراہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر متوقع اور بعض اوقات بے ساختہ رویے نے کئی عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا، لیکن صرف شہباز شریف وہ رہنما ثابت ہوئے جنہوں نے صورتِ حال کو نہ صرف سنبھالا بلکہ ماحول کو خوشگوار بھی بنا دیا۔ دی گارڈین نے لکھا کہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے بعض مواقع پر غیر رسمی حرکات کیں۔ اطالوی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے تقریر روک دی، برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا مائیک خود سنبھال لیا اور کینیڈا کے وزیراعظم کو...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ریاستی رِٹ کے قیام اور امن و امان کی بحالی کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے انتہا پسند مذہبی جماعت پر پابندی کی سفارش وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے  اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزرا، اعلیٰ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبے میں نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ جن عناصر نے حالیہ واقعات میں پولیس افسران کی شہادت یا سرکاری املاک کی تباہی میں کردار ادا...
    —فائل فوٹو پنجاب حکومت نے پولیس افسروں کی شہادت اور املاک کی تباہی میں مبینہ طور پر ملوث جماعت پر پابندی کے لیے وفاق سے سفارش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کی شہادت، سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات چلیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، قائدین کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب: ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری، سزا میں اضافے کی بھی منظوری پنجاب...
    اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکا کو بتایا ہے کہ حماس کے پاس مزید یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ امریکی میڈیا نے 2 اسرائیلی اور ایک امریکی عہدے دار کےحوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ حماس کی جانب سے لاشوں کی بازیابی کے لیےخاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے۔ امریکی میڈیا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ لاشوں کی بازیابی کے بغیر غزہ معاہدہ اگلے مرحلے میں نہیں جاسکتا۔ دوسری جانب حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ ان اسرائیلی مغویوں کی لاشیں حوالے کی ہیں جنھیں تلاش کرسکتے تھے۔ باقی مغویوں کی لاشیں تلاش کرنے کےلیے خصوصی...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو پوائنٹس پر لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ تمام ریسٹورنٹس کو 15 دن میں دھواں جذب کرنے والے سسٹم (سکشن ہُڈز) نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بصورتِ دیگر ماحولیاتی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پنجاب: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام نافذ ای پی اے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ آپریشنز شروع کر دیے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر جنرل ای پی اے عمران حمید شیخ نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ مزید پڑھیں: یکم اکتوبر کو پنجاب...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے پر شدید ردِعمل دیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ بلاول ہاؤس کی حفاظت پر مامور جیالوں کو اسلحہ لائسنس فراہم کرے تاکہ وہ سیکیورٹی بہتر طور پر یقینی بنا سکیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما رانا جمیل منج، سید حسن مرتضیٰ اور چوہدری اسلم گل نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کا بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینا غلط فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی وفاق میں اتحادی ہیں، اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو اس اقدام کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ مزید پڑھیں: عدلیہ کی...
    راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
    حکومت کو تعلیم کے علاوہ ہر میدان میں ریاست کی رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے، امیر جماعت اسلامی گھریلو خواتین کے لیے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا آغاز کرینگے،بنوقابل تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کی ہرجگہ رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے مگر نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کی رِٹ قائم نہیں کی جاتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کی خوشامد اور چاپلوسی کی تمام حدیں پار کردیں۔ گھریلو خواتین کے لیے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا اہتمام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-13 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت آبادی میں اضافے پر قابو پانے سے متعلق وزیرِاعظم کی زیرِ ہدایت قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ، اور معروف ماہرِ سماجیات زیبا ستار نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں بے قابو اضافہ قومی ایمرجنسی کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہمہ گیر اور مربوط ترقیاتی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی پر مؤثر کنٹرول کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کی ہرجگہ رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے مگر نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کی رِٹ قائم نہیں کی جاتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کی خوشامد اور چاپلوسی کی تمام حدیں پار کردیں۔ گھریلو خواتین کے لیے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا اہتمام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر اور امیر ملتان صہیب عمار صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن سید وقاص جعفری، عمیر ادریس و دیگر قیادت بھی اس...
    پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 19 اکتوبر کو چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی مکمل بحال کردی گئی، پی ٹی سی ایل ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ایک جدید کیمرہ ٹیکنالوجی ہے جو سیٹلائٹس میں استعمال ہوتی ہے تاکہ زمین اور خلا کا تفصیلی مطالعہ کیا جا سکے۔ روایتی سیٹلائٹ کیمروں کے برعکس جو چند رنگوں (سرخ، سبز، نیلا) کو کیپچر کرتے ہیں اور ہائپر اسپیکٹرل کیمرے سینکڑوں بہت باریک رنگوں کو کیپچر کرتے ہیں جس سے وہ روشنی کے بہت ہی معمولی فرق بھی پہچان سکتے ہیں جو انسانی آنکھ یا عام سیٹلائٹس...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم ملکی سیاسی و معاشی امور زیر غور آئیں گے۔  ایوان صدر میں ہونے والی اہم بیٹھک میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ واضح رہے  کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
    ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان اپنے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو 19 اکتوبر کو چین سے لانچ کرے گا۔ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک تاریخی پیش رفت اور قومی خلائی پالیسی و وژن 2047 کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سپارکو کے مطابق ایچ - ایس ون سیٹلائٹ ملک میں زراعت، شہری ترقی، اور ماحولیاتی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ جدید ترین ڈیٹا کیلیبریشن اور درست زراعت (Precision Agriculture) کےلیے جدید سہولیات فراہم کرے گا، جس سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مددگار ثابت ہوگا، جب کہ...
    امریکی میڈیا کے نمائندگان نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر پابندیاں ماننے سے انکار کردیا۔ میڈیا ادارے جس میں سی این این، اے بی سی، سی بی ایس، این بی سی اور فاکس نیوز شامل ہیں، انہوں نے سی این این کمیونیکیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان شیئر کیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں پانچ بڑے خبر رساں اداروں نے پینٹاگون کی پالیسی کو صحافیوں کی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ان اداروں کے مطابق نئے تقاضے صحافیوں کی ملک اور دنیا کو اہم قومی سلامتی کے مسائل سے متعلق باخبر رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیں گے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں...
    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ...
    واشنگٹن: امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پینٹاگون کے نئے تقاضوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان سی این این کمیونیکیشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئے قواعد صحافیوں کی قومی سلامتی سے متعلق آزادانہ رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جو عوام کے جاننے کے حق اور شفاف...
    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔اس سے پہلے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اسی ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔قوی ایئر لائن اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیش رفت ہوئی ہے۔یورپ اور برطانیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II کی 48 انچ قطر والی رائزنگ مین لائن میں پانی کے رساو? کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے دوران متعلقہ وال کو بھی تبدیل کیا جائے گا، جبکہ مرمتی سرگرمیاں 24 گھنٹے کی مسلسل شفٹوں میں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو اور لائن جلد از جلد بحال کی جا سکے۔ ادارے نے مرمتی کام کو 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کے دوران نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے...
    فائل فوٹو۔ صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس آج رات 10 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ ادھر فریال تالپور کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی چاہتا ہے۔مذکورہ رپورٹ پر اراکین اسمبلی کی رائے جاننے کیلئے صدر آصف زرداری نے اجلاس طلب کیا ہے۔
    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کا تیسرا دور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا، جس کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پُرامن حل، علاقائی تعاون کے فروغ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق تینوں برادر ممالک نے تاریخ، ثقافت اور اقدار کے اشتراک کو اپنی دوستی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اقوامِ متحدہ، او آئی سی،...
    اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور آذربائیجان کی اسپیکر صاحبہ غفارووا کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں دونوں ملکوں نے مثالی تعلقات قائم کیے ہیں جو دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی صدر زرداری سے ملاقات، سہ فریقی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق چیئرمین سینیٹ نے توقع ظاہر کی کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کا متوقع دورہ دونوں ممالک...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح کر دیا،ماڈل محلے میں بڑی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئیں ہیں، اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے لیکن قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی17سال سے سندھ پر مسلط ہے ،اس نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہر کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا...
    ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ جذبے پر استوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن صاحبہ غفارووا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا...
    کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شیعب نوشیروانی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں کی شروعات سے عوام کو زندگی کے بہتر سہولیات میسر ہونگے اور صوبے میں پائیدار ترقی کے سفر کی ابتدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ و معدنیات شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ صوبے میں برقی گاڑیوں اور بسوں کے استعمال سے عوام کو سہولیات ملیں گی، جبکہ ماحول بھی بہتر ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے ساتویں اجلاس کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سکریٹری جنگلات عبدالفتح بھنگر، سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ سمیت...
    راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی، مذہبی یا سماجی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، شہریوں کے سکون اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، پولیس،...
    صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے سپیکرز کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن صاحبہ غفارووا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ جذبے پر استوار ہیں۔صدرِ مملکت نے سپیکرز...
    لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں نے جہاں شہری سہولیات میں بہتری کی امیدیں پیدا کی ہیں، وہیں سڑکوں کی کھدائی، سیوریج لائنوں کی تعمیر اور ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان منصوبوں کے دوران اڑتی دھول، مٹی اور جمع سیوریج کا پانی نہ صرف شہری زندگی کو متاثر کر رہا ہے بلکہ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اسموگ میں اضافے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف سیوریج لائن کی تنصیب کا کام کئی مہینوں سے جاری ہے۔ مقامی آبادی اس منصوبے کو علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے طور پر دیکھ رہی ہے، تاہم ان کا...
    کراچی: شہر قائد کے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا فالٹ 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال درست نہ کیا جاسکا، جس کے باعث ضلع وسطی اور شرقی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کے الیکٹرک کے فیڈر نمبر 1 پر بجلی کا فالٹ 12 اکتوبر بروز اتوار صبح 11 بجے پیش آیا، جو اب تک بحال نہیں کیا جاسکا۔ اس تکنیکی خرابی کے باعث نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے 11 میں سے 4 پمپس جزوی طور پر بند ہیں، جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کو 15 گھنٹے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں وفاقی وزرا کی مداخلت کی مذمت کی۔ اسی طرح راہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو گی، انتقالِ اقتدار اور وزیراعلیٰ کا انتخاب تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں...
    وزیر ریلوے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا...
    سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی وفد  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،جنید اکبر،ڈاکٹر امجد خان شامل تھے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی۔ وفد کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلٰی کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی سے تعاون درکار ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا  گورنر خیبرپختونخوا  نے کہا علی امین خان گنڈاپور کے استعفی منظوری میں آئین و...
    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا  پارلیمانی وفد اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔اس موقع پر وفد نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر، جنید اکبر، ڈاکٹر امجد خان شامل تھے، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریکِ انصاف کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی سےخیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔وفد نے...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں اور دیگر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن 30 اپریل ہے، جس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آج سے اگر کوئی شخص کسی غیر قانونی طور پر مقیم فرد کو کرائے پر دکان، مکان یا کوئی بھی جگہ دے گا، تو وہ بھی برابر کا ذمہ دار سمجھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ انہوں نے کہا کہ افغان شہری گزشتہ 40 برس سے پاکستان کے مہمان ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ان کی خدمت کی...
      چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ مطالبہ کیا افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر،...
    شہر قائد میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گرید کے واقعات کی روک تھام کیلیے رینجرز و پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز (سندھ) میں میجر جنرل محمد شمریزاور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقا د کیا گیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، تمام ڈی آئی جیز، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شہر کی امن و امان کی مجموعی صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبے میں بالخصوص کراچی...
    برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 سے ایسے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس سوم کاشاہی نشان نمایاں ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ان پاسپورٹس کے نئے ڈیزائن میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جو شاہ چارلس کے شاہی نشان کا اہم حصہ ہے۔ وزارت داخلہ نے ان نئے پاسپورٹس کا ڈیزائن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جس میں صرف شاہی علامت ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے تحت جاری ہونے والے پاسپورٹس بتدریج پرانے پاسپورٹس کی جگہ لیں گے، تاہم جن کے پاس اب بھی ملکہ الزبتھ دوم کے شاہی نشان والے پاسپورٹس موجود ہیں، وہ...
    برطانیہ نے نیا شاہی مُہر (Coat of Arms) والا پاسپورٹ متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 سے نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس سوئم کا شاہی مُہر شامل ہوگا۔  پاسپورٹ کے اندر صفحات میں یونیسکو کے تحت شامل چار خوبصورت قدرتی مناظر ہوں گے جو کہ 4 برطانوی ممالک کے ہی شہر ہیں۔ Ben Nevis (اسکاٹ لینڈ) The Lake District (انگلینڈ) Three Cliffs Bay (ویلز) Giant’s Causeway (شمالی آئرلینڈ)  نئے پاسپورٹ میں اعلیٰ درجے کی تکنیکی حفاظتی خصوصیات ہوں گی جیسے کہ نئے ہولوگرافک اور translucent فیچرز تاکہ جعلسازی مشکل ہو جائے یا پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑا خانی نہ کی جا سکے۔  تاہم واضح رہے کہ موجودہ پاسپورٹس جن پر ملکہ الیزبتھ دوم کا مہر...
    کراچی: وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کے فور سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ جام خان شورو نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وفاقی سطح پر سندھ کے منصوبوں کے لیے اسلام آباد میں ایک سے دو افسران تعینات کیے جائیں۔ سیکریٹری تعلیم زاہد حسین عباسی نے بریفنگ میں بتایا کہ 9.3 ارب روپے لاگت کے تعلیمی منصوبوں کے لیے 100 فیصد فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں، یہ تمام منصوبے 30 جون 2025 تک مکمل کر لیے جائیں گے، انہوں نے اجلاس میں 401 اسکولوں کی تعمیراتی پیش رفت پر بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جام خان شورو نے ہدایت دی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے چینی مصنوعات پر مزید 100 فیصد محصولات ٹیرف عائد کرنے اور چین کو اہم سافٹ ویئر کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پرھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا نئے محصولات (ٹیرف) یکم نومبر سے نافذ ہوں گے، جو پہلے سے موجود 30 فیصد محصولات کے علاوہ ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کی جانب سے ریئر ارتھ منرلز  کی برآمدات پر نئی پابندیوں کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ چین دنیا...
    پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ متاثرین سیلاب کو مختلف نوعیت کی امداد دی جائے گی۔ امدادی چیکس کی تقسیم کا عمل 17 اکتوبر سے شروع کر دیا جائے گا۔ لواحقین فوت شدگان کے لیے 10 لاکھ روپے، پکا گھر مکمل تباہ 10 لاکھ روپے،کچا گھر مکمل تباہ 5 لاکھ روپے، بڑے مویشی کا نقصان 5 لاکھ روپے، چھوٹے جانورکا نقصان 50 ہزار روپے، 20 ہزار روپے فی ایکڑ فصل میں 25 فی صد نقصان پر۔ اور دیگر اعداد و شمار اگرچہ خوبصورت جدولوں میں ٹھہرتے ہیں، مگر ان کے پس منظر میں، عزیز و اقارب بچھڑگئے، کھیت بہہ گئے، مکان گرگئے، مویشی انڈیا سے آئی ہوئی منہ زور لہروں کی نذر ہوگئے،کچھ دیہات ایسے اجڑے کہ ابھی تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے وفد نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت نو منتخب صدر (پی آر اے پی) ایم بی سومرو نے کی جبکہ وفد میں سیکرٹری نوید اکبر، احمد نواز اور جاوید نور شامل تھے۔ملاقات کے دوران پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی نو منتخب باڈی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپنی انتخابی کامیابی سے آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ پی آر اے پی کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کی درخواست...
    پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کے پورے عمل میں صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو عالمی امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کے اس معاہدے پر بات چیت کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے کردار کو بھی سراہا ہے۔ ترجمان نے فلسطینی عوام کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحاین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔ وفد نے سیدناصرحسین شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
    OSLO: آج ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نوبل کمیٹی امن کے نوبل انعام کا اعلان کرے گی، جو اس کے بانی الفریڈ نوبل کے نظریات سے ہم آہنگ کسی شخصیت کو دیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کے لیے خاصے پرامید نظر آتے ہیں اور اعلان سے صرف چند گھنٹے قبل وہ خود کو اس انعام کا حقیقی حقدار سمجھ رہے ہیں۔ بدھ کے روز دیے گئے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر مجھے یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی. ٹرمپ کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے عالمی امن کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں حالیہ غزہ جنگ بندی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف سپانسر ہے جس کے دور حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کرکے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے شہداء کے لواحقین...
    فائل فوتو۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کارکن کو بڑی ذمہ داری حوالے کی۔  سہیل آفریدی نے مزید کہا امید ہے کہ اراکین اسمبلی اور ورکرز ساتھ دیں گے۔ کوشش ہوگی اعتماد پر پورا اتروں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 52پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔ رینجرز نے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاﺅنڈیشن کے حوالے کر دیا جنہیں خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔بھارت سے رہائی پا کر وطن واپس آنے والے ماہی گیروں میں علی نواز، غلام علی، محمد اسلم، صدام حسین، علی بخش، غلام نبی، علی اصغر ، محمد موسیٰ، پیارے علی، یاسین شیخ، محمد شیخ، عبدالرحمن، محمد سلیم، محمد رضوان، محمد ابراہیم، اسماعیل میو، محمد سعید، نورالحسن، محمد اسحاق، جسیم خان، محمد لطیف، محمد عمران، جسیم، رشید، محمد شوکت علی، حبیب اللہ، محمد محمود، شاہ عالم، نذیز...
    علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ وہ اب عام پارٹی ورکر کے طورپر کام کریں گے۔پشاور میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط، قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کی جنید اکبر سے ٹسل تھی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بارسلونا اسپین کے سائنس دانوں نے چوہوں پر کیے گئے ایک تجربے میں نینو پارٹیکلز کے ذریعے الزائمرز (Alzheimer’s) بیماری کی علامات میں نمایاں کمی لانے کا دعویٰ کیا ہے۔تحقیق کے مطابق نینو پارٹیکلز — جو برہنہ آنکھ سے دیکھے نہیں جا سکتے اور جن کا قطر 200 نینو میٹرز سے بھی کم ہوتا ہے (یہ انسانی بال کی چوڑائی کا تقریباً 0.25 فیصد بنتا ہے)  انجیکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیے جاتے ہیں۔ یہ نینو پارٹیکلز دماغ کی حفاظت کرنے والے خلیات اور خون کی نالیوں کے درمیان موجود ایک حساس رکاوٹ، جسے بلڈ-برین بیریئر کہا جاتا ہے، کی مرمت کرتے ہیں۔الزائمرز کے مریضوں میں یہی رکاوٹ متاثر ہو جاتی ہے، جس کے باعث ایمیلائڈ-بیٹا نامی...
    سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی  پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ بلاول بھٹو کی ن لیگ کے بیانات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت  ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ارکان کو سخت زبان  استعمال کرنے سے روک دیا پیپلزپارٹی نے  آئندہ لائحہ عمل سی ای سی اجلاس میں طے کرنےپر اتفاق  کیا ۔  کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل چیئرمین کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ ورچوئل اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سمیت سینئر قیادت  شریک تھی ۔
    سبکدوش وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد اورغیر مشروط حمایت کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر ثُریا بی بی اور اراکینِ صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد اور غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے...
    پنجاب میں پہلے ہی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے، اس تناظر میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حیدر گیلانی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اس بیان کے جواب میں پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معین ریاض قریشی نے پیپلزپارٹی کو دعوت دی ہے کہ اگر وہ پنجاب کے عوام کے ساتھ سنجیدہ ہے تو اپوزیشن میں شامل ہو کر پنجاب میں جاری مظالم اور خودساختہ ترقی کے خلاف آواز بلند کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں ایم پی ایز کی لازمی شمولیت، نیا قانون، نئی تنقید اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی ایسا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اسے خوش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارالاحکومت میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، ایسے میں انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں، وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔انتظامیہ نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف متعلقہ افراد کیلئے مارگلہ روڈ کھولا جائے گا جبکہ فیض آباد ڈبل روڈ ترنول گولڑہ موڑ کے علاقوں میں کنٹینرز روڈ اطراف پر رکھ دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام...
    اسلام آباد:  پی ٹی آئی  کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔  قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے...
    وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماؤں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پراتفاق ہوگیا تھا۔  صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی تھی جس میں معاملات کو افہام و تفہیم...
    معاہدہ کافی نہیں عملدرآمد لازم ، حماس کا اسرائیل کو شرائط کا پابند بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیل کے ساتھ مجوزہ امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے پہلا باضابطہ ردعمل جاری کرتے ہوئے عالمی ضامنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور بروقت عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔حماس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فریقین کے درمیان جس معاہدے پر اتفاق ہوا ہے اس میں غزہ پر جاری جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، انسانی امداد کی بحالی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہیں۔ تنظیم نے امریکا، قطر، مصر،...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ،، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمات پر پابندی عائد،، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف فوری گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کے اقدام پر اہم ہدایات جاری کر دیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری کے خلاف صرف اس بنیاد پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے کہ وہ موقع پر لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے لیکن وہ ہارڈ کاپی ساتھ نہیں رکھتا، تو وہ اس کی سافٹ کاپی دکھا سکتا ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ایسے کیسز میں پہلے شہری...
    اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس میں کمپنیوں کے وکیل فروغ نسم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی  ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہےْ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ حکومت...
    صدرِ مملکت سے حکومتی وفد کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری تناؤ کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کا ایک وفد زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا، جہاں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی گئی۔ وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے صدر زرداری کو...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں صدرِ مملکت نے وفد کے ارکان کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ...
    غزہ: اسرائیل کے ساتھ مجوزہ امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے پہلا باضابطہ ردعمل جاری کرتے ہوئے عالمی ضامنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور بروقت عمل درآمد کا پابند بنایا جائے۔ حماس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فریقین کے درمیان جس معاہدے پر اتفاق ہوا ہے اس میں غزہ پر جاری جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، انسانی امداد کی بحالی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہیں۔ تنظیم نے امریکا، قطر، مصر، ترکی اور دیگر بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ تاخیر یا وعدہ خلافی کو روکیں اور مکمل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے  پر  رضامند ہوگئے۔ محسن نقوی کا مشن کامیاب ہو گیا۔  پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلیے مسلم لیگ ن اور  وفاقی حکومت کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا۔ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور  زیر غور  آئے۔ ذرائع  نے بتایا کہ...
    نواب شاہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس، عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر بریفنگ دی۔ باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، ملاقات میں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی پر تفصیل سے...
    مشن کامیاب ہوگیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار ہوگئے۔پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات آصف علی زرداری نے حکومتی وفد سے کہا کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، ہم نہیں چاہتے کہ معامالات خراب ہوں۔ اس موقع پر ن لیگی کمیٹی کی جانب سے...
    وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کے اہم اجلاس میں وفاقی وزرا کا مؤقف تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کر لیا، تاکہ ملک کی سیاسی صورتِ حال اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ’اہم فیصلے‘ کیے جا سکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، جو سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں اور چولستان کینال منصوبے میں پانی کے حقوق جیسے معاملات پر شروع ہوئی تھی، سندھ میں برسر اقتدار پیپلز پارٹی خاص طور پر پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر برہم ہے، حالانکہ اُن ( مریم نواز) کی جماعت (ن) لیگ...
    قائد حزب اختلاف نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔ دریں اثنا علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات...
    سیاسی بیانات کی بنا پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں، وزیراعظم کی پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا موقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر بروز ہفتہ کو کراچی میں واقع بلاول ہاؤس میں پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکی مفاد میں سیاسی اختلافات ختم کرکے آگے بڑھیں، رانا ثنااللہ کا مشورہ اس اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم امور زیر غور آئیں گے اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی گولہ باری ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی سی ای سی کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرےگی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی...
    فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام وتفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین  نے شرکت کی۔جیو نیوزکے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ وفاقی وزرا کا مؤقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ وفاقی حکومت کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے خصوصی طیارے میں نواب شاہ روانہ   وزیراعظم نے پیپلزپارٹی...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ  چلنےوالے اختلافات کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی اور  ملکی حالات  پر بھی مشاورت کی جائے گی  پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    لاہور:۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ترجمان آفتاب حسین نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر “سرکاری یونیورسٹیوں سے طلبہ تنظیمیں ختم کرنے کا فیصلہ” پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور نوجوانوں کے مستقبل پر براہِ راست حملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں دراصل جمہوریت کی نرسریاں ہیں، جو نوجوانوں میں قیادت، مکالمے، تنظیمی شعور اور برداشت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ ان کا خاتمہ قوم سے قیادت کے ایسے قیمتی درخت کو کاٹ دینے کے مترادف ہے جو آنے والے کل کو سنوار سکتا ہے۔ آفتاب حسین نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف آئین کے آرٹیکل 17 کی کھلی خلاف ورزی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی بیانات کی بنا پر پیپلز پارٹی سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثناء اللّٰہ، رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ، پھر معافی مانگنے کا مطالبہ شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غریبوں کو امداد پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد بہت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) کپاس کا دھاگا کپڑا ہی نہیں بُنتا بلکہ دنیا بھر میں دیہی خاندانوں کی زندگیوں کو بھی آپس میں جوڑتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے مطابق، کپاس 80 ممالک میں 10 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کا ذریعہ معاش ہے مگر موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور منڈی کے مسائل اسے خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ایف اے او کے ماہر معاشیات المامون عمروک نے کہا ہے کہ کپاس صرف ریشہ نہیں بلکہ ایک ثقافت اور زندگی گزارنے کا طریقہ بھی ہے۔ یہ روزمرہ زندگی، معاش اور مقامی معیشتوں کو باہم یکجا کرتی ہے۔ Tweet URL کپاس کے عالمی دن (7 اکتوبر) کے موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گی، جب کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے کشیدہ حالات میں سستی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں کا ایک اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیاسی اختلافات کے پس منظر اور اس کے حل کے طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا تنویر حسین اور مشیر داخلہ رانا ثنااللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتے سیاسی اختلافات، میڈیا بیانات، اور پارٹی سطح پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
    ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔  علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن...