2025-09-19@18:46:32 GMT
تلاش کی گنتی: 8325

«ڈی جی حج»:

(نئی خبر)
    ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ معلوماتی گفتگو کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونونٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونونٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال جواب بھی کیے۔طلبہ نے کہا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجواں نسل...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی، سمیت ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے تیاریاں و انتظامات اور شہر میں امن و امان کی...
    علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بہن علیمہ خان پر انڈا پھینکے والی خواتین کا تعلق ان کی ہی جماعت سے ہے۔اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا...
    لاہور: ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 38 لاکھ 92 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 3900 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب میں پھنس جانے والے 18 لاکھ 39 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 415 ریلیف کیمپس اور 466 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر پیٹرول ول پمپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پیڑول پمپ کے مینجر کے کمرے میں داخل ہوئے اور پیڑول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا بہانہ بناتے رہے، ملزمان نے موقع ملتے ہی ایک فلنگ بوائے کو تشدد کا نشانہ بناکر چھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور کیشیئر کا موبائل فون لوٹ لیا۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پمپ پر پہنچ کر فلنگ بوائے سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان پیٹرول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا کہہ مینجر کے کمرے...
    پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین ستارہ امتیاز (ملٹری) کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل احمد حسین اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل احمد حسین جہازوں کی کمانڈ سمیت بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان بھی کر چکے ہیں۔ کموڈور احمد حسین نے پاک بحریہ اور عوام کے درمیان شفافیت اور رابطے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
    سی ڈی اے کا اقدام، اسلام آباد میں 1,419 نئی ایل ای ڈی لائٹس نصب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کو جدید بنانے کے منصوبے کے تحت 1,419 نئی ایل ای ڈی لائٹس نصب کر دی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ نئی لائٹس سرینگر ہائی وے، فیض آباد سے شاہ فیصل مسجد، اور مارگلہ روڈ ایف 5 سے ایف 11 تک نصب کر دی گئی ہیں، باقی لائٹس رواں ماہ کے اندر مکمل کر دئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارکوں اور مصروف شاہراہوں پر انسٹالیشن فوری...
    راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کی تھی، ملزم سال 2024 سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت  تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔  ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کے مطابق ملزم کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا۔
    مری: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ خصوصی نشست میں آرمی پبلک اسکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہء نے شرکت کی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجواں نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں، وطن دشمنوں کی ہر میلی آنکھ کے خلاف ہم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ طلبہء کے ساتھ نشست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد...
    لاہور: مون سون بارشوں کے 10 ویں اسپیل کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 سے 9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ اسکے ساتھ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ...
    راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دئیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچنے پر یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ ڈیم کے محفوظ انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ راول ڈیم کے سپل ویز کھلنے کے بعد پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے اور پانی کی سطح میں کمی آتے ہی سپل ویز کو دوبارہ بند کر دیا جائے گا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نیلور اور دیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود رہے تاکہ صورتحال...
    دنیا بھر میں فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی اور معروف اطالوی ڈیزائنر جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ارمانی گروپ نے 4 ستمبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ بیان کے مطابق ارمانی اپنے آخری ایام تک اپنے کام سے جڑے رہے اور اپنے پیاروں کے درمیان پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ انہیں ان کے ملازمین اور ساتھی ہمیشہ احترام اور محبت کے ساتھ یاد کرتے رہیں گے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ارمانی نئے کلیکشنز اور آئندہ منصوبوں کے لیے آخری وقت تک سرگرم رہے۔ انگریزی اور اطالوی زبان میں جاری بیان میں کہا گیا کہ...
    View this post on Instagram A post shared by WE News (@wenewspk) پاکستان میں حالیہ سیلاب نے لائف جیکٹس کی اہمیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ راولپنڈی کے بازار میں دکانداروں سے بات کرنے پر پتا چلا کہ نہ صرف لائف جیکٹس کی مانگ بڑھی ہے بلکہ ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دکاندار ملک محمد اصف اور شیراز کے مطابق پہلے یہ جیکٹ تقریباً 1200 روپے میں دستیاب تھی لیکن اب اس کی قیمت 2500 روپے سے 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جیکٹس 80 سے 120 کلوگرام تک وزن برداشت کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیے: گلگت بلتستان: داریل میں بدترین سیلاب، درجنوں گھر اور مال مویشی بہہ گئے ان کا...
    کراچی: آئندہ برس شیڈول فیفا  ورلڈکپ کی ٹکٹس کیلیے ’ پری سیل ڈرا‘ کا آغاز 10 سے19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں کوالیفائنگ کارڈ ہولڈرز گروپ اسٹیج کیلیے ٹکٹ کی بکنگ کرسکیں گے، اس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوگی، بعد والے مرحلے اور فائنلز تک ٹکٹس کی قیمت 6730 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔  فیفا کے ڈائریکٹر ٹکٹنگ و ہاسپٹلٹی فالک ایلر نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے پری سیل ڈرا مرحلے کیلیے 10 لاکھ ٹکٹ دستیاب ہیں۔  قیمت کا تعین مارکیٹ ڈیمانڈ کے تحت کیا گیا، اس بار ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا، شائقین کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے تحت ٹکٹس کی مختلف قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔
    بہاولنگر: بہاولنگر ایک بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، جہاں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حساس اداروں کی بروقت کارروائی سے شہر میں ممکنہ ہولناک دھماکے کو قبل از وقت ناکارہ بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر بہاولنگر کے علاقے چک حافظ والا میں کارروائی کی، جہاں سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیگ میں موجود دھماکہ خیز مواد (IED) کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔ بیگ سے برآمد کیے گئے...
    شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تاج اپنے نام کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز دبئی :شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2025 کا تیسرا ایڈیشن جیت لیا۔ فائنل میں شارجہ واریئرز نے ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی۔ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنا کر 19.2 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ یاسر کلیم 33 اور محیت کلیان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وائپرز کی جانب سے سنجے پہل، خزامہ تنویر، مطیع اللہ خان اور حافظ الماس ایوب نے...
    لاہور: حرم شریف کے کولنگ سسٹم، پاکستان اور بھارت کے سیکڑوں بیراجوں و نہروں، کشن گنگا، تربیلا، منگلا ڈیمز سمیت ممبئی، کراچی، چک لالہ ایئرپورٹس اور والٹن ایئر فیلڈ سمیت نامور پراجیکٹس کی ماڈل اسٹڈی بنانے والا ادارہ 100 سال مکمل کرنے کے باوجود آج بھی پاکستان کے اہم ترین منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ مال روڈ پنجاب یونیورسٹی کے سامنے اور تاریخی عجائب گھر کے سنگم میں واقعہ محکمہ آبپاشی کا تاریخی   ایریگیشن رسرچ انسٹی ٹیوٹ اتنی بڑی خدمات سر انجام دینے کے باوجود فنڈز کی کمی کا شکار ہے مگر اس کے بعد بھی ریسرچ کی اعلیٰ مثال قائم کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ...
    راولپنڈی پولیس نے رواں سال 3 ہزار افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ٹاسک مکمل کرلیا۔ ذرائع پنڈی پولیس کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افغان شہریوں میں 1 ہزار 6 سو مرد، ساڑھے 5 سو خواتین اور 8سو 25بچے بھی شامل ہیں۔ ستمبر میں پولیس نے 2 سو 19 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا، ہولڈنگ کیمپ منتقل کئے گئے افغان شہریوں میں سے 44 ڈی ورٹ کردیئے گئے جب کہ 173 افغان شہریوں کو آج کابل ڈیپورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس نے چونترہ سے45، صدر بیرونی سے73، گوجر خان سے 22 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا۔ صدر واہ پولیس نے 12 افغانی پکڑے جب کہ دھمیال اور مندرہ سے دس...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی تعلقات کو ایک نئی سنگیت بھری جہت ملی ہے، عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے پہلی بار بنگالی گانا گایا ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے راحت نے معروف بنگالی گلوکارہ روبایات جہاں کے ساتھ ڈوئٹ تُمی امر پریم پیاشا ریکارڈ کیا ہے۔ اس کی کمپوزیشن اور ارینجمنٹ میوزک ڈائریکٹر راجہ کاشف نے کی، جنہوں نے راحت کو بنگالی میں گانے کا چیلنج قبول کرنے کی ترغیب دی۔ مداحوں نے راحت کی درست تلفظ اور جذباتی اندازِ گائیکی کو بے حد سراہا ہے۔ خاص طور پر لائن ’الے تمی مونیر گو...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی)کی 77ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹیوز ڈویژن، وزارت داخلہ، فنانس ڈویژن کے سینئر افسران، سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ فارمیشنز اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی نے 77ویں اجلاس میں شہر کے روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی...
    راولپنڈی: دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ 9 اور 6 سالہ دو بہنیں دکان پر گئیں تو زیر حراست ملزم نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دھمیال پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کھوکھرنے بتایا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد اور ہراسانی نا قابل برداشت ہے۔
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق حساس علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر زمین کھسکنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ کشمیر کے اضلاع بشمول مظفرآباد، نیلم ویلی، حویلی، باغ، پونچھ اور سدھنوتی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث شاہراہ قراقرم اور دیگر اہم راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں۔ متاثرہ سڑکوں میں ٹورغر روڈ (120)، بٹگرام روڈ (140)، شانگلہ روڈ (160)، لوئر کوہستان روڈ (180)، تتا پانی روڈ (320 تا 360)، گلگت روڈ (400 تا 420)...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کر دیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پونگ ڈیم(بیاس)میں پانی کی سطح 1394.51 فٹ ہے اور یہ سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 595 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ریکارڈ کی گئی اور ڈیم مکمل طور پر بھرنے کے قریب ہے، بھاکرا ڈیم میں پانی کی آمد 95...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی اسلام آباد واٹر سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں اسلام آباد میں پانی کی بچت اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھانے اور بارش کے پانی کو زیر زمین دوبارہ منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے نویں اسپیل کے دوران ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شمالی سندھ کے اضلاع سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفون دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے بنانے کو خوش آئند قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے بنانے کو خوش آئند قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سارے ملک میں صوبے بنانے پر بحث ہو رہی ہے جو اچھی بات ہے، ساری دنیا صوبے بناتی ہے ہمارے ملک میں بن جائیں گے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیلاب کا خدشہ ہر سال ہو گا، بڑے ڈیم بنانے میں کم سے کم سات سال لگیں گے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں جو جلدی مکمل ہوں گے اور زیادہ علاقہ کور کریں۔خواجہ آصف نے کہا...
    خیبرپختونخوا میں رواں برس کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 138 عام شہری شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 351 ملزمان نامزد، 32 ہلاک جبکہ 5 گرفتار ہوئے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کلاؤڈ برسٹ: 411 جاں بحق، 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے، علی امین گنڈا پور رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 138 عام شہری شہید، 352 زخمی ہوئے، رواں سال صوبہ بھر میں 79 پولیس اہلکار شہید جبکہ 130 زخمی ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشتگردی کے 129 واقعات رپورٹ ہوئے...
    بھارت ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب لمحہ بہ لمحہ تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ پونگ ڈیم (بیاس) پر پانی کی سطح 1394.51 فٹ ہے اور سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک اور اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ دریائے ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ہے، جو زیادہ سے زیادہ سطح کے قریب ہے۔ بھاکرا ڈیم میں پانی کی آمد 95,400 کیوسک اور اخراج 73,459 کیوسک ہے۔ ہریکے ہیڈ...
    بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی تفصیلات پی ڈی ایم اے پنجاب نے جاری کردیں۔ ان کے مطابق بھارت میں واقع پونگ ڈیم، بھاکڑا ڈیم اور ہریکے ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح بڑھنے سے دریائے ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق، پونگ ڈیم (جو بیاس دریا پر ہے) کی پانی کی سطح 1394.51 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک جبکہ اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بھاکڑا ڈیم (جو دریائے ستلج پر واقع ہے) کی سطح 1679 فٹ ہے، جو اس...
    سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید...
    تعلیمی اداروں میں شجر کاری میں حصہ لینے پر طلبا کیلئے خصوصی نمبرز مختص کئے جائیں ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز میکو گارڈن کے افتتاح کے موقع پر بیکن ہاوس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی زہرہ فاطمہ، بیکن ہاوس سکول سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قصوری اور علی قصوری سمیت سی ڈی اے کے ڈی جی انوائرمنٹ سمیت سنئیر افسران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میکو گارڈن کے افتتاح کے موقع پر اسلام آباد میں...
    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الاٹمنٹس منسوخی پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمر رانا اور دیگر پٹیشنرز کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا، سی ڈی اے نے 28جولائی 2025 کو پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا، متاثرین...
    اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی سے 30 کلو میٹر دور سلمی ڈیم کا مرکزی اسپل وے پانی کی سطح بلند ہونے ہر کھول دیا گیا۔ سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کی سطح 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا تھا، دوپہر 1 بجے اس کے مرکزی اسپل وے کا ایک گیٹ 2 فٹ تک کھولا گیا۔ پانی کا اخراج تقریباً 1700 کیوسک ہوگا، جو اس کی زیادہ سے زیادہ اخراج کی صلاحیت کا صرف 4 فیصد ہے۔  دریائے سواں کی قریبی آبادیاں حفاظتی انتظامات رکھیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ علاقہ مکین کو ٹیلی فون اور سائرن کے ذریعے بھی انتباہ کیا گیا ہے۔
    راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور میں ڈھیل ڈیم پر ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم کے قریب کچھ افراد کھڑے ہیں اور ساتھ ہی تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔ اسی دوران ایک شخص بہتے پانی کے قریب جاتا ہے اور اچانک توازن کھو بیٹھتا ہے جس کے بعد وہ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ شخص کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی۔ In a tragic incident from Sawai Madhopur, a young man...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز ) سی ڈی اے کی جانب سے سی سولہ کے بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم گوگل سروے اور متاثرین کو انکا جائز حق نا ملنے کی وجہ سے متاثرین نے ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جس میں کہا گیا کہ متاثرین کو موجودہ گوگل سروے کی بجائے 2023 کے سروے کے مطابق بلڈ اپ پراپرٹی کا ایوارڈ سنایا جائے اس حوالے سے سی ڈی اے...
    راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور میں ڈھیل ڈیم پر ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم کے قریب کچھ لوگ کھڑے ہیں اور قریب ہی تعمیراتی کام جاری ہے۔ اسی دوران ایک شخص پانی کے تیز بہاؤ کے قریب جاتا ہے، توازن کھو بیٹھتا ہے اور لمحوں میں ڈیم کے ریلے میں بہہ جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور متاثرہ شخص کی تلاش شروع کردی گئی۔ In a tragic incident from Sawai Madhopur, a young man was swept away while attempting a stunt on the...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ’’پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو)‘‘ اور ’’گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپ پروگرام‘‘ کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلرز، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکریٹری آئی ٹی نور محمد سموں، سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق، گوگل ایشیا کے سربراہ پال ہچنگس اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو) کا...
    امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ کارڈی بی کو گارڈ حملہ کیس سے با عزت بری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نے امریکی گلوکارہ و ریپر کارڈی بی کوخاتون گارڈ کیساتھ بدسلوکی کے کیس سے بری کردیا ہے۔  کارڈی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا منہ نوچ لیا۔ متاثرہ خاتون نےعدالت میں بیان دیا کہ وہ بےحد تکلیف سے گزریں اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئیں تھیں جبکہ کارڈی بی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ گارڈ سے سخت جھگڑا ضرور ہوا تھا مگر اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا تھا۔ امریکی گلوکارہ نے کہا کہ خاتون نے بغیر اجازت میری ویڈیو بنائی ویڈیو بنانے سے منع...
    سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا نان اسٹاپ سلسلہ جاری ہے جب کہ تازہ ترین مبینہ پولیس مقابلو میں 2 ملزم ہلاک اور 4 فرار ہو گئے۔ سی سی ڈی نے بتایا کہ کراس فائرنگ میں پولیس اہلکار صغیر زخمی ہوا جسے طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شاہدرہ ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا، ہلاک ملزم کی شناخت عدنان جبکہ زخمی کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔ کاہنہ میں پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ملزم شیراز زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، سی سی ڈی نے کہا کہ فرار ہونے والے 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    لاس اینجلس: امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی کو خاتون گارڈ پر حملے کے کیس میں باعزت بری کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارڈی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک خاتون گارڈ پر حملہ کیا اور ناخنوں سے ان کا چہرہ زخمی کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اس واقعے کے بعد شدید جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ کارڈی بی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اگرچہ گارڈ کے ساتھ ان کا جھگڑا ضرور ہوا تھا لیکن انہوں نے اس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔ ان کے مطابق گارڈ نے بغیر اجازت ویڈیو بنائی اور منع کرنے کے باوجود ایسا کرتی رہیں، جس پر تلخ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام ڈپٹی گورنر، ڈاکٹر عنایت حسین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، جس کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا،اس دوران،سینیٹ کمیٹی نے ورچوئل اثاثہ جات بل 2025 پر غور کیا ہے اور اس کی منظوری کے لیے اگلے اجلاس میں اس کا جائزہ لینا جاری رکھے گی،اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کو قانونی قرار دے کر اس پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت...
    شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیجنگ میں بات چیت ختم ہوتے ہی ان کے معاونین فوراً کرسی اور میز صاف کرنے میں مصروف ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کِم جونگ اُن کے اسٹاف نے اس کرسی کی پشت، بازو اور یہاں تک کہ سائیڈ ٹیبل کو بھی اچھی طرح رگڑ کر صاف کیا، جب کہ ان کا استعمال شدہ گلاس ٹرے میں اٹھا کر لے جایا گیا۔ Russian media report that North Korean staff has thoroughly destroyed all traces of Kim Jong Un 's presence in the room.They took away the glass he drank from, wiped down his seat and...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایاکہ ڈیجیٹل کرنسیز اور اثاثوں کی بیرونِ ملک منتقلی پر فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت سالانہ ایک لاکھ ڈالر کی حد لاگو رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مرکزی ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) متعارف کرانے پر کام جاری ہے، تاہم اس کی اجرا سے قبل پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA)کا قانون، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم اور مکمل ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہے۔ قائمہ کمیٹی کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جس میں PVARA بل کی شق وار منظوری کاعمل شروع کیاگیا۔ وزارت قانون کے قانونی مشیر شہروز بختیار نے...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے ایک منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ایک بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا سے غیر قانونی طور پر رقوم کی ترسیل میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 33 ملین ایرانی ریال، دو موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے بارے میں حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم متنازع منصوبہ ہے اور کالا باغ ڈیم منصوبہ اے این پی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھاکہ اے این پی آج بھی اپنے تاریخی مؤقف پرقائم ہے، مردہ منصوبے کو زندہ نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کے عوام کے نقصان پر اتنا ہی دکھ ہے جتنا اپنے عوام کے دکھ پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم متنازع منصوبہ ہے اور کالا باغ ڈیم منصوبہ اے این پی کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ کالاباغ ڈیم سے سیلاب کا کوئی تعلق نہیں، یہ بھارتی...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران شہرکے نجی اسپتال اور شرف آباد چورنگی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتارملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے تھے اور ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر...
    شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اپنی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کے ہمراہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کم جو اے کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع کم جو اے اب تک اپنے والد کے ساتھ متعدد ہتھیاروں کے تجربات میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں ان کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کم خاندان کی جانشینی کے حوالے سے انہیں اہم مقام حاصل ہے۔ کم جو اے کو پہلی بار 2022 میں...
    راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پیرودھائی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم نجی اکیڈمی کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔طالبہ سے ٹیوشن اکیڈمی کے پرنسپل کی بار بار زیادتی کا واقعہ تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ خیابان سرسید سیکٹر ٹو میں پیش آیا۔متاثرہ طالبہ نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اس نے 2023 میں اکیڈمی میں داخلہ لیا، اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے رواں سال21 مئی کو اکیڈمی بلا کر زبردستی ریپ کیا، ایک ماہ بعد پتہ چلا میں حاملہ ہوں، گھروالوں اور خاندان کی بدنامی کے وجہ سے خاموش رہی۔طالبہ کے مطابق ضیا الرحمان نے...
    پاکستان میں جلد ہی کرپٹو کرنسی کی قانونی خرید و فروخت کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے، کیونکہ ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل کی اہم شقیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے منظور کر لی  ۔ اس بات کا اعلان ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی اجلاس میں کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اب کرپٹو پر پابندی ختم کرنے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی قانون سازی مکمل ہوگی، ملک میں کرپٹو کرنسی کی تجارت کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ ■ سلیم مانڈوی والا نے واضح کیا کہ جلد ہی قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، اور ان کے بعد شہری قانونی طور پر کرپٹو کرنسی...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کالاباغ ڈیم کے بیان پر وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ ان کا اپنا مؤقف ہے یا پارٹی کا اور دہشت گردی کے معاملے پر بھی وزیراعلیٰ کو اسمبلی میں اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے۔ گورنر ہاؤس پزاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ وقت متنازع معاملات پر سیاست کا نہیں، یہ وقت سیلاب زدگان کی بحالی کا ہے لیکن وزیراعلیٰ نے سیلاب سے لوگوں کا دھیان ہٹا نے کے لیے کالاباغ کا ایشوز چھیڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کا بیان ذاتی نہیں ہوتا بلکہ پارٹی...
      دبئی : خلیج کا سب سے بڑا کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 یکم دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ گزشتہ سیزن کے یادگار فائنل کا ری میچ ہوگا جس میں کیپیٹلز نے آخری اوور میں سنسنی خیز انداز میں فتح حاصل کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹرافی جیتی تھی۔افتتاحی میچ 2 دسمبر کو شام 6:30 بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔سیزن 4 میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم 15 میچز کی میزبانی کرے گا،...
    سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کا عظیم الشان جلوس 6ستمبر کو برآمد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین اور بارہ رکنی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام پندرہ سوواں جشنِ عید میلادالنبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر ایک عظیم الشان جلوس بروز ہفتہ 6 ستمبر صبح 10 بجے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین کی رہائش گاہ مکان نمبر 444-C سیکٹرG-6/1-2 سے شروع ہو کر بھٹوگرانڈ سیکٹرجی سیون پہنچے گا۔ جلوس کی قیادت معروف روحانی شخصیت پیر بدرعالم جان سجادہ نشین آستانہ عالیہ خیریہ مرشد آباد شریف پشاورکریں گے۔جلوس میں تاحیات چیئرمین مرکزی میلادکمیٹی پیر...
    راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزجبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ...
    اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ مون سون کا نواں سپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بالائی علاقوں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سپیل کے زیر اثر 6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں میں شدید بارشیں ہوئی۔اس سپیل کے زیر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ثاقب نثار ڈیموں کی تعمیر سیلابی صورت حال میدان میں آگئے وی نیوز
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد شہر میں نئے قبرستانوں کے قیام کیلئے اراضی مختص کرنے کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ٹیلیفون کیا اور ملک میں سیلابی صورتحال سمیت جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے قبل از وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون رکھے اور حفاظتی اقدامات و امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فون کرکے سیلابی صورت حال سے آگاہی حاصل کی اور ساتھ ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی...
    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے اب تک 43 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث 3300 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ سیلاب میں پھنس جانے والے 12 لاکھ 92 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 405 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 425 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ مویشیوں کو علاج معالجے کی...
    منشیات کے ملزم نے سی ٹی ڈی کے ڈر سے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:منشیات کیس میں ملزم فیاض نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے کے ڈر سے سپریم کورٹ میں اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) کو گرفتاری دے دی ہے۔ سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ڈرامائی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ملزم فیاض نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد انکاؤنٹر کے خدشے کے باعث کمرہ عدالت میں ہی اے این ایف کو گرفتاری دے دی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے مؤقف اپنایا کہ ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے آن لائن مارکیٹ پلیسز اور کوریئر سروسز کسی بھی غیر رجسٹرڈ سیلر کو اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نئے انکم ٹیکس سرکلر میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہر سیلر کے لیے انکم ٹیکس میں رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آن لائن مارکیٹ پلیس اور کوریئر سروسز پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ سیلرز کو اپنی سہولیات فراہم کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو پر پابندی لگے گی؟ مزید برآں، آن لائن مارکیٹ پلیسز پر لازم ہوگا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے...
    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث سیلابی صورتحال میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تینوں دریاؤں اور ہیڈورکس پر سیلابی صورتحال اور پانی کے دباؤ کا ڈیٹا بھی پیش کردیا ہے جس کے مطابق پانی کا سب سے زیادہ بہاؤ دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس ہے جہاں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا اس کے علاوہ خانکی ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف کو عام کیا جائے، عوام کو سہولت ملے تو ہی ملک میں امن و سکون قائم ہوگا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحب کی طبیعت ناساز تھی، ہماری صرف حاضری لگائی گئی۔ میرے بھتیجے کو فیصل آباد میں چار مقدمات میں دس دس سال کی سزا سنائی گئی ہے، حالانکہ وہ کبھی فیصل آباد گیا ہی نہیں۔ جرح کی اجازت تک نہیں دی گئی، وکیل اور گواہ دونوں سرکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی دھجیاں بکھر گئی...
    سی ڈی اے کا “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف بڑا اقدام، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر A-17/B-17، زون ٹو، اسلام آباد کے حوالے سے غیر قانونی تبدیلیوں پر سخت نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم/ایس ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (MPCHS) نے عوامی فلاحی مقاصد کے لیے مخصوص زمین، جیسے کہ پارکس، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کے پلاٹس، بغیر سی ڈی اے کی پیشگی منظوری کے دیگر مقاصد کے لیے غیر...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایم او نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا اور کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ الزام یہ لگایا گیا کہ الیکشن مہم کے دوران انہوں نے پریس کانفرنس کی، جس کے بعد ہماری اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ہماری...
    منشیات کیس میں  ملزم فیاض نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کے ڈر سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اینٹی نارکوٹیکس اے این ایف کو گرفتاری دے دی۔ ملزم کے وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت عظمیٰ میں دوران سماعت مؤقف اپنایا کہ ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے ملزم کا انکاؤنٹر کردیا جائے گا۔ وکیل نے کہا کہ پنجاب میں سی سی ڈی کو لوگوں کے انکاؤنٹر کا لائسنس ملا ہوا ہے، پنجاب میں روانہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اے این ایف ایک آزادانہ فورس ہے، ملزم  کے  وکیل نے کہا کہ ایک بندے کو جیل سے منگوا کر اس کا انکاؤنٹر کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری سپریم...
    سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...
    کالا باغ ڈیم کی تعمیر پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، علی امین کا ذاتی بیان ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)؛پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، لیکن یہ ہرگز پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر تحریک انصاف کی پالیسی بالکل واضح ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے منصوبے جن پر 2 صوبوں کو اختلاف ہو،...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا، پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان  کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق  سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس میں داخلہ لیا، مئی 2025 میں اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے کہا کہ میری اولاد نہیں، مجھ سے شادی کرلو، پرنسپل کو...
    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  بھارتی آبی جارحیت سے کسان تباہ ہوچکا ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہونی چاہیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ہر صورت بننا چاہیے، اسی طرح ملک میں انصاف کو بھی عام کیا جائے۔ آج انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، ایسا انصاف نہ کیا جائے کہ عوام آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں آج پیش ہوا ہوں، تاہم جج کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث صرف حاضری لگائی گئی۔  فیصل آباد میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن یہ تحریک انصاف کی پالیسی نہیں۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف اس معاملے پر بالکل واضح ہے۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے منصوبے جن پر دو صوبے اختلاف کریں، وفاق کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ جب تک تمام فریقین متفق نہ ہوں، اس نوعیت کے منصوبے قابل عمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے صدارتی نظام کے حوالے سے...
    کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان کی تقسیم شروع کر دی ہے، امداد سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا، دیر پائیں، صوابی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف نے 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز مختص کیے ہیں، ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، پانی کے کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔ King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre begins distributing emergency relief to families severely affected by #floods in Khyber...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کالاباغ ڈیم بنانے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کردی۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز پر اہم بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ صوبے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں، جس خیبرپختونخواہ صوبے کی اسمبلی کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے اس صوبے کا وزیراعلیٰ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بات کرکے ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں کالاباغ  ڈیم کی حمایت سے قبل سوچ سمجھ کر...
    لاہور: دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے ہمالیہ نے 5 کروڑ سال قبل انڈین اور یورشین پلیٹوں کے ٹکرائو سے جنم لیا۔1924میں پہلی بار سوئس ارضیات داں ایملی ارگنڈ نے بتایا کہ ٹکرائو سے انڈین پلیٹ یورشین پلیٹ کے نیچے چلی گئی اور دونوں پلیٹوں کے ادغام سے ہی تبت کا وسیع علاقہ کئی ہزار فٹ بلند ہو گیا۔ یہ نظریہ سبھی نے مان لیا مگر اب جدید ارضیاتی سائنس نے اسے غلط قرار دے ڈالا۔ اٹلی کی یونیورسٹی آف میلانو بیکوچا سے منسلک ماہر ارضیات  پائٹرو سٹرنائی  نے کہا ہے کہ زمین کی 45 میل گہرائی میں پہاڑوں کی بنیادیں شدید حرارت سے پگھل جاتی ہیں۔ پھر ہمالیہ پہاڑ کیسے اب تک اتنے زیادہ بلند ہے...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اتفاق رائے سے کالاباغ ڈیم سمیت نئے آبی ذخائر بنانے چاہئیں، کالاباغ ڈیم پر سندھ کو اعتراضات ہیں تو دور ہونے چاہئیں، ہمارے لوگوں کے بھی تحفظات ہیں، جن کا نقصان ہوگا انھیں معاوضہ دیا جائے۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا  کالاباغ ڈیم لاشوں پر بننے کی باتیں کرنے والے جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں،نثار کھوڑو سیاسی بات کرتے ہیں، اسمبلی میں قراردادیں آتی رہتی ہیں، کیا میں یا کوئی اور غلط بات نہیں کر سکتا۔ ہمیں ملکی مفاد میں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے،اگر عمران خان نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی تو میں ان کے ساتھ ہو جاؤں گا، ان...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف اے این پی کو کالا باغ ڈیم سے اختلاف ہے،جو لوگ کہتے ہیں ہماری لاشوں پر کالا باغ ڈیم بنے گا وہ سیاست کر رہے ہیں۔ سیاست پر ریاست کو ترجیح دینے کا حامی ہوں ،پیپلز پارٹی اب ڈائیلاگ اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی،کالاباغ ڈیم سے سندھ اور اے این پی کو مسئلہ ہے ،منگلا ڈیم پر لوگوں کو متبادل جگہ دی گئی۔ سب کے تحفظات دور کرکے کالاباغ ڈیم بننا چاہئے ،میری پارٹی کے لوگ بھی کالاباغ ڈیم پر سیاست کر رہے ہیں...
    پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی تصویر مسجد پر آویزاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت مانگی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سرزنش بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری ادارے ان کی تصاویر کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا حکم دیا ہے۔ ان...
    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکا کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ اُنکی ذاتی رائے ہے۔ اسد قیصرنے واضح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں متنازع منصوبوں کوچھیڑنا دانشمندی نہیں، ہم نہیں سمجھتے کہ فی الحال کالا باغ ڈیم کی تعمیرضروری ہے کیونکہ اس سے سیاسی اوربین الصوبائی اختلافات کو ہوا مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس وقت ایسے منصوبوں کی ضرورت ہے جو قابل عمل فوری طورپرممکن اورکم متنازع ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیرجیسے اقدامات زیادہ مؤثرہوسکتے ہیں اورگنڈاپورکے اپنے علاقے کیلئے چشمہ رائٹ بینک کینال کا...
    خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ نے انسداد کیلیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد کھڑا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن رہا ہے لہٰذا فوری طور پر صفائی اور انسداد ڈینگی مہم شروع کی جائے۔ اس...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز کے بعد نئے صوبوں کے قیام کی بھی حمایت کردی۔ جبکہ ملک میں صدارتی نظام کے حق میں بھی دلیل سامنے لے آئے۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ضرورت کے تحت ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے، عمران خان ملک میں صدارتی نظام حکومت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک میں نئے یونٹس بنتے جارہے ہیں، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جو اتنی بڑی آبادی کے ساتھ 4 صوبوں پر مشتمل ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب چھوٹے یونٹس بن جائیں گے تو گورننس بہترین ہوگی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق تجویز کو مسترد کرتے ہوئے شدید مخالفت کا اظہار کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خود خیبرپختونخوا کی اسمبلی کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔ ایسے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا اس منصوبے کی حمایت میں بات کرنا دراصل اپنے ہی ایوان کی توہین کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو سیاست کے رموز سمجھنے کی ضرورت ہے اور انہیں کسی...
    کالا باغ کی تعمیر سے متعلق علی امین کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر نے مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، یہ پارٹی پالیسی نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں کالا باغ ڈیم کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق اس وقت چھوٹے پیمانے پر ڈیم تعمیر کرنا زیادہ موزوں ہوگا۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے اپنے علاقے میں چشمہ رائٹ بینک کینال کا منصوبہ موجود...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلاب اور بہاؤ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر کو دریائے چناب میں تریموں سے 5 لاکھ50 ہزارکیوسک کا ریلا گزر چکا ہے جو اب پنجند کی طرف رواں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی جانب سے بر وقت اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی کے نتیجے میں چناب کے 8 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا بہاؤ ہے اور دو مقامات پر بند توڑنے کے بعد واضح کمی کے ساتھ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک  محدود کیا جو باآسانی ہیڈ تریموں گزر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا...
    راولپنڈی،شادی کاجھانسہ دے کر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں اکیڈمی پرنسپل نے شادی کا جھانسہ دے کر امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے میٹرک کی طالبہ کو اکیڈمی بلوایا اور دھمکیاں دیکر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا۔پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے کے متن کے مطابق سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس...
    نئی دہلی: بھارت کے سینئر صحافی اور کالم نگار دنیش کے وہرا نے مودی حکومت کے نام نہاد ترقی کے ماڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جلد لاکھوں بھارتی بے روزگار ہونے والے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سینئر صحافی نے نہ صرف برآمدات کی تاریخی گراوٹ اور نام نہاد ترقی کے ماڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی سفارتی نااہلی سے برآمدی شعبہ تباہ ،لاکھوں ملازمین کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے۔ بھارتی سینئر صحافی اور کالم نگار دنیش کے وُہرا نے مودی کے کھوکھلے دعوؤں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے امریکا کے تمام آرڈرز منسوخ ہو گئے ہیں کوئی شپمنٹ نہیں جائے گا جبکہ بھارت کا امریکا کیساتھ 60ارب...
    علی امین گنڈاپور کی سات پشتیں بھی کالاباغ ڈیم کو زندہ نہیں کرسکتیں، ایمل ولی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سات پشتوں کی بھی بس کی بات نہیں کہ کالاباغ ڈیم کو زندہ کرے، کالاباغ ڈیم کی مخالفت جذبات پر نہیں واپڈا کے اپنے اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے بجائے پانی کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا، اگر حکومت کے پاس منصوبہ نہیں تو اے این پی شفاف اور قابل عمل پلان دینے کو تیار ہے، ہمیں وسائل پر اختیار دیا...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...