2025-07-02@12:39:35 GMT
تلاش کی گنتی: 8770

«کی پیدائش پر»:

(نئی خبر)
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو تیز تر بنانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 3 بااختیار کمیٹیوں کے قیام کا حکم دیا۔ نئی قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی، شہریوں، کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سازی کریں گی۔ اس ضمن میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک طویل عرصے سے غیر فعال پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایک قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر...
    عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے ٹوئٹ کیا کہ گجرات کے لوگ اب بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عام آدمی پارٹی میں امید دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ لوگ گجرات میں بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ لوگوں نے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی دونوں کو مسترد کردیا تھا۔ گجرات میں دو حلقوں پر منعقد ضمنی انتخابات کے لئے کل ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال اٹالیہ نے ویساوادر سیٹ جیت لی، جبکہ بی جے پی کے راجیندر چاوڈا نے کڈی سیٹ پر فتح حاصل...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی مجموعی طور پر 229 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث ان درخواستوں پر بطور ڈیوٹی جج سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 22 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو اس تاریخ تک ان رہنماؤں کی گرفتاری سے روک...
    محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں، بشمول اسلام آباد اور راولپنڈی، میں 25 جون یعنی بروز بدھ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہونے والا ہے، جو موجودہ شدید گرمی کی لہر سے عارضی ریلیف فراہم کرے گا۔ تاہم، محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ ایک مغربی ہوائی سلسلہ 25 جون کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے دن مزید شدت اختیار کرے گا، جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔...
    ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کا آغاز معمول سے پہلے ہونے جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے 25 جون سے شدید بارشوں، ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کا موسم پاکستان میں معمول سے ایک ہفتہ پہلے یعنی 25 جون سے شروع ہو جائے گا۔ عام طور پر مون سون کی بارشیں جولائی میں شروع ہو کر ستمبر کے وسط تک جاری رہتی ہیں، لیکن چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں مون سون کے نظام میں کچھ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی...
    کراچی: جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا۔ جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔ پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور شدید حبس کا راج برقرار رہے گا، تاہم بعض علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے گرمی میں وقتی کمی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری، گلیات اور راولپنڈی میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے، جو شہریوں کو کچھ راحت دے سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا، تاہم دیر، سوات، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور شدید گرم اور حبس زدہ رہے گا، جہاں شہریوں کو گرمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گوگل پلے اسٹور پر ان ڈرائیو ”میپس اور نیویگیشن” کیٹیگری میں سرفہرست ایپ بن کر سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں 2021 میں متعارف کرائی گئی ان ڈرائیو اس وقت 20 سے زائد شہروں میں کام کر رہی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک منفرد ”پیئر ٹو پیئر” قیمتوں کے ماڈل پر کام کرتا ہے جس کے تحت مسافر اور ڈرائیور کرایہ خود طے کرتے ہیں، جو روایتی رائیڈ ہیلنگ ایپس کے الگورتھم پر مبنی کرایوں سے بالکل مختلف ہے۔
    یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی مشتبہ خلاف ورزیوں پر اپنی حکومت کے ساتھ تشویش کا اظہار کریں گی، کیونکہ برسلز میں ہونے والی بات چیت نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے بلاک کے اندر تقسیم کی نشاندہی کی۔ کاجا کیلس نے کہا کہ ان کی ترجیح انسانی صورتحال کو بہتر بنانا ہے کیونکہ یورپی دارالحکومتوں میں وہاں اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔ یورپی یونین کی سفارتی سروس نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ اسرائیل نے بلاک کے ساتھ اپنے تعلقات کو کنٹرول کرنے والے معاہدے کی شرائط کے تحت انسانی حقوق کی اپنی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ آج بانی پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ دوپہر 12 بجے کیس کا فیصلہ سنائے گا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے عدالتی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں مختلف مقدمات درج ہیں جن میں جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاستی اداروں پر حملوں کے الزامات شامل ہیں۔ ملک بھر میں ان مقدمات کے فیصلے کو نہایت اہمیت دی جا رہی ہے اور سیاسی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا ایک “انتہائی کمزور جواب” تھی، جیسا کہ انہیں پہلے سے توقع تھی، اور امریکہ نے مؤثر انداز میں اس کا سامنا کیا۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے کل 14 میزائل داغے، جن میں سے 13 کو دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایک میزائل کو نظرانداز کیا گیا کیونکہ وہ غیر خطرناک سمت میں جا رہا تھا۔صدر ٹرمپ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حملے میں کوئی امریکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے 13 ستمبر 2025 سے ”ہیومن پیپیلوما وائرس” (HPV) کی ویکسین مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی سطح پر تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II حیدرآباد صبا کلوڑ کی زیر صدارت آج شہباز ہال شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس انچارج ڈاکٹر جمشید خانزادہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر انچارج ڈاکٹر وقار ڈہر، WHO کی امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نجمہ طارق، HPV فوکل پرسن ڈاکٹر عبداللہ نظامانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شاید ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں رہے گی، امریکی صدرایران کے قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈّے پر حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  حیران کن ردمل سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک تازہ بیان جاری کیا ہے۔جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوابی میزائل حملے کو “انتہائی کمزور” ردعمل قرار دیتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے حملے کی پیشگی اطلاع دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ہمارے ہاتھوں اپنی ایٹمی تنصیبات کی تباہی کے بعد رسمی طور پر ایک انتہائی کمزور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں مشتعل شہری کا انوکھا انتقام، ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں مشتعل شہری کا انوکھا انتقام دیکھنے میں آیا، جہاں اس نے ٹریفک پولیس پر ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔ مذکورہ واقعہ اسپین کے کاتالونیا صوبے میں پیش آیا جب ایک شہد کی مکھیوں کی فارمنگ کرنے والہ 70 سالہ شہری کو ٹریفک پولیس نے روک لیا۔ جس پر شہری نے اپنی وین کے پیچھے سے ہزاروں شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو حفاظتی ریسٹورنٹ میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔دونوں اہلکار موقع پر زخمی ہوئے جہاں ان کا قریبی اسپتال میں علاج جاری...
    ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے مریضوں کا کیا جانے والا ایک سادہ خون کا ٹیسٹ الزائمرز کی بگڑتی صورتحال کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔ الزائمرز کا مرض ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم ہے جس کی علامات میں الجھن، بولنے اور زبان کے ساتھ حرکت اور رویوں کی تبدیلی کے مسائل شامل ہیں۔ فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج موجود نہیں ہے نہ ہی کوئی ایسا طریقہ کار ہے جس سے اس یہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ مرض کتنی تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ اس کیفیت میں دوائیں صرف کچھ علامات میں راحت بخشنے میں مدد دیتی ہیں۔ البتہ، یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی (ای اے این) گانگریس 2025 میں پیش...
    اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سپورٹس ڈیپاٹمنٹ، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندر کے اونر عاطف رانا اور لاہور قلندر کے معروف بیٹسمین نعیم منگل نے ٹرافی کے ہمراہ امن و آشتی کا پیغام لیکر پاراچنار کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سپورٹس ڈیپاٹمنٹ، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تقریب کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد سپورٹس کمپلیکس میں موجود تھی، اس موقع پر...
    ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دلہا جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارات حب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث اہم فیصلہ لیتے ہوئے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے  کاکہنا ہےکہ یہ فیصلہ خلیج کے متعدد ممالک میں سیکیورٹی کی صورتحال اور “ممکنہ خطرات” کے پیشِ نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے،مسافروں کی حفاظت پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ   قطر، بحرین، کویت اور دبئی کی پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ مکمل جانچ کے بعد کیا گیا اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، فضائی آپریشن بحال کر دیا جائے گا،تمام متاثرہ مسافروں کو...
    متحدہ عرب امارات کی ائیر سپیس خالی ہونا شروع، درجنوں پروازیں متبادل روٹس پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز ابو ظہبی (سب نیوز)ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔ایران کی جانب سے قطر پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر اسپیس خالی ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد درجن بھر پروازیں متبادل روٹس پر منتقل کردی گئیں۔متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود سے کمرشل جہازوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، دبئی اور ابوظہبی ائیرپورٹ کی پروازیں مختلف ممالک کو منتقل ہو رہی ہیں۔فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر...
    گلگت حکومت نے مالی سال 2025۔2026 کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا صوبائی بجٹ پیش کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل نے ایوان میں بجٹ پیش کیا جس میں 6 ارب روپے کا خساہ بھی شامل ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے تجویز کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 37 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے 11 ارب جبکہ پی ایس ڈی پی کے تحت وزیر اعظم پروگرام کے لئے 4...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان : فائل فوٹو  لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور صحافیوں کو بتایا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ 9مئی کو بانی پی ٹی آئی لاہور میں نہیں تھے بلکہ وہ زیرِ حراست تھے،...
    دنیا بھر میں توانائی کی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اور اسی رفتار سے ماحولیاتی تبدیلیوں کی شدت بھی ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔ اس دُہری چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے، صاف اور پائیدار توانائی کا حصول انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ انہی کوششوں میں سے ایک بڑی امید کا مرکز ’شمسی توانائی‘ یا سولر انرجی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آنے والے وقت میں، جب سورج کی روشنی تو شاید زیادہ ہوگی، مگر زمین کا درجہ حرارت بھی بلند ہوگا، کیا شمسی توانائی واقعی ایک قابلِ اعتماد حل رہے گی؟ فوٹو وولٹیک سیلز، جو سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرتے ہیں، ایک سادہ مگر نازک اصول پر کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دی ہِل: روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف کاکہنا ہےکہ   روس مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں ایران کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے تہران کو اپنی ضروریات اور مطالبات واضح کرنے ہوں گے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کو کیا ضرورت ہے؟ہم نے ثالثی کی اپنی کوششیں پیش کی ہیں اور یہ ایک ٹھوس پیشکش ہے، ہم نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے، اور یہ بھی ایرانی فریق کے لیے ایک اہم قسم کی حمایت ہے، آگے سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس وقت ایران کو کیا درکار ہے۔خیال رہےکہ اسرائیلی حملے کے...
    پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے کے پی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش جاری ہے، خیبرپختونخوا میں مالی ایمرجنسی نافذ کر کے اسمبلی توڑنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، بجٹ نہ منظور ہوا تو اسپتالوں، اسکولوں سمیت تمام اداروں کو فنڈز کی قلت ہو جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں مالی بحران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبہ کے مالیاتی بجٹ پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رائے لینا چاہتے ہیں، مگر ہمیں اس کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ رکاوٹیں اس مقصد کے تحت کھڑی کی جا رہی ہیں کہ بجٹ منظور نہ ہو سکے اور صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی نافذ کر کے حکومت کا خاتمہ کیا جائے۔صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ میں ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، جس روز عمران خان نے حکم دیا، میں حکومت چھوڑ دوں گا، لیکن کسی کو سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے دعویٰ...
    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل،نیب خیبرپختونخوا کا اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان میں 40ارب روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل میں تفتیش کے لیے طلب کیا تاہم وہ خود پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے وکیل کو واضح طور پر بتایا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا، وکیل کی موجودگی کافی نہیں۔ وکیل نے مقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا اور ان کی جانب سے پیشی کے لیے مہلت دی جائے تاہم نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پر شدید تنقید کی اور انہیں ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دیا۔ اور ان کے اس بیان پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ راجا پرویز اشرف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ تقریر میں ہر رکن کو بولنے کا حق ہے، لیکن جب کوئی ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی نوعیت کی بات کرے تو اعتراض ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کی ہنگامہ آرائی پر کہاکہ یہ صرف شور مچانے والی مشینیں ہیں، ان میں وفا اور سیاسی شائستگی نام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 65 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 37 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 737 روپے 23 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 926 روپے 75 پیسے اور قطری ریال کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو آسان بنانے کی ہدایت
    مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام کے صحن میں ایک انڈونیشین خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ نایاب واقعہ سعودی عرب کی ہنگامی طبی ٹیموں کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ممکن ہوا۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے اپنے بیان میں اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد الحرام سے جمعہ کی صبح 9 بجکر 21 منٹ پر ایک ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد مسجد کے صحن میں ایمبولینس ٹیم نے تمام تر طبی اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے صورتحال کو سنبھالا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ڈیلیوری کے بعد ماں اور نوزائیدہ بچے دونوں کو قریب ترین مرکزِ صحت میں منتقل کردیا گیا اور اب دونوں کی حالت مستحکم...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والی شادی کو لے کر عالمی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس اور مقامی کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ارب پتی شخص اپنی تفریح کی خاطر ایک تاریخی اور نازک شہر کو کرائے پر نہیں لے سکتا۔ جیف بیزوس اور صحافی لورا سانچیز کی شادی کو صدی کی شادی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں قریباً 200 مہمان شریک ہوں گے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر سمیت فلم، فیشن اور کاروبار کی دنیا کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں دنیا...
    نو مئی، بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی جلا وگھیراو کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواستوں پرسماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرنے بتایا سیاسی بنیادوں پرمقدمات بنائے گئے درخواست گزار تو نیب کی حراست میں تھے جب انہیں سپریم کورٹ پیش کیا گیا توانہیں باہر کے حالات کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے جلاو گھیراو کی مذمت کی، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرے۔پراسکیوشن نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور مسترد کرنے...
    محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ کہا کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کے مطاق 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان...
    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواؤں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ منڈی بہاء الدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، بنوں، ڈیرہ آئی خان، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے) کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔ بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارے دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین یا سنگل مدر کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالر شپ میں بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے، تمام شراکت داروں کی تجاویز اور سفارشات بجٹ کا حصہ ہیں، 12 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس کی تعمیل اور بنیاد میں وسعت پر توجہ دی جا رہی ہے، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہو گی، روئی اور دھاگے کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کر دی جائے گی، 75 سال سے زائد عمر والے پنشنرز کسی بھی قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ پیر کو قومی...
    کراچی: مون سون کا سسٹم کے تحت محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور 26 جون سے یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونا شروع ہوگا۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بھی مون سون بارشوں کا امکان ہے، سسٹم کے تحت معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ جمعہ سے کراچی میں بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کا امکان زیادہ رہے گا۔
    سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی جب کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ یوٹیوبر رجب بٹ ، سلمان حیدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ رجب بٹ سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں ہیں، تفتیشی افسر کے بعد کے بعد رجب بٹ نے عبوری ضمانت واپس لے لی۔ عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کردی۔ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو جلائو گھیرائو کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔(جاری ہے) جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
    بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون 2025 بروز جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ لیکن ریلیز کے بعد فلم سے زیادہ بھارتی سینسر بورڈ اور مودی کے پیغام پر بات کی جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل بھارتی سینسر بورڈ نے عامر خان کی فلم پر کچھ مناظر اور مکالمات پر اعتراض کیا تھا۔ لیکن پھر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیٹ نے چھان بین کے بعد بغیر کوئی سین کاٹے منظوری دے دی تھی مگر فلم کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی کا ایک قول شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ فلم کے آغاز پر بھارتی وزیراعظم کا قول شامل کیے جانے پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا اور حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنے اور کامیاب دورہ کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد پر ان کو مبارکباد دی۔(جاری ہے) پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، انجینئر امیر مقام، خالد مگسی سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بلاول بھٹو کی نشست پر جا کر انہیں بیرون ملک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے اور کامیاب سفارتکاری و ایوان میں بہترین انداز میں...
    فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی پروا نہیں ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ آج 9 مئی کے 35 مقدموں میں سے ایک مقدمے کی سماعت لاہور میں تھی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو ہمارے ساتھ ہوا موجودہ لیڈر شپ کے ساتھ ہوتا تو وہ بھاگ جاتے، موجودہ لیڈر شپ سے پارٹی نہیں چل رہی، بانی پی ٹی آئی کو اس پر فیصلہ کرنا ہو گا۔ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہینپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے... ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    ویب ڈیسک :جامشورو کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جاں بحق جبکہ افراد 10 زخمی  ہوگئے۔   ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے پر لونی کوٹ کے قریب ٹرالر اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 10 باراتی زخمی ہوگئے،لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق  بارات حب سے نوشہروفیروز جارہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
    ملک بھر میں پری مون سون سیزن جاری ہے، اور محکمہ موسمیات نے 25 جون تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کئی مقامات پر آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم حبس کی شدت بدستور برقرار ہے۔ اسلام آباد کے سیدپور میں 27 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی کے شمس آباد میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا حکام کے مطابق راولپنڈی میں رین ایمرجنسی...
    اسلام آ باد: اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔  سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات...
    پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایران پر پہلا براہِ راست حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، ہم اس تنازع کے فوری خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔پاکستان میں سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن )ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میںملزم کو 23 جون کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو ملزم عمر حیات کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرپیش کیا جائے گا۔ پروسیکیوشن کی جانب سے عدنان علی راجہ نوید حسین اور مذہب بشیر بھی عدالت میں پیش ہوں گے سابقہ سماعت پرپراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھاملزم کے زیر استعمال گاڑی برامد ہو چکی ہے ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اس کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دی تھی جس کے باعث ایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ ایرانی میڈیا نے ایرانی سیاسی شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاع دینے کا مقصد یہ کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل اور بھرپور جنگ نہیں چاہتا۔ایرانی میڈیا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(انٹرنیشنل ویب ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میںوالدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں کم از کم 37,711 والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ ای او سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی وہ خطہ ہے جہاں 9,433 والدین نے انکار کیا جبکہ ضلع وسطی میں 7,141 اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 7,111 والدین نے ویکسین سے انکار کیا۔ اس طرح کورنگی میں کم از کم 3,453 والدین اور ضلع ملیر میں 4,606 والدین نے ویکسین سے انکار کردیا جبکہ ڈسٹرکٹ ساو¿تھ سے 3,145 اور ڈسٹرکٹ غربی...
    اسلام ٹائمز: پروگرام سے علامہ اخلاق حسین شریعتی، لیکچرار یاسر حسین بنگش، پرنسپل اقبال حسین اور ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ علامہ سید تجمل الحسینی نے خطاب کیا۔ مقررین نے مرکز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جوانوں سے اپیل کی کہ مرکز اور مرکزی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے پیش امام اور مرکزی اداروں، انجمن، فیڈریشن اور پاسدار کے ساتھ خصوصی تعاون کریں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی آج اتوار 22 جون کو پیش امام جناب آقای فدا حسین مظاہری کی سرپرستی، علمدار فیڈریشن اور پاسداران حسینی پاراچنار کے زیراہتمام "مرکز بحیثیت ریڑھ کی ہڈی" کے عنواں سے ایک سمینار کا انعقاد ہوا، جس میں علماء، اساتذہ، تنظیموں کے علاوہ جواںوں نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام سے علامہ اخلاق...
    سلامتی کونسل اجلاس میں روس، چین اور پاکستان کی غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد پیش کرنے کا مسودہ تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار کو ہو گا، جس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے 15 رکنی باڈی میں مشرق وسطی میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد منظور کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔سفارت کاروں نے بتایا کہ تینوں ممالک نے مسودے کے متن کو گردش میں لایا ہے اور ارکان سے کہا ہے کہ وہ پیر کی شام تک اپنے تاثرات...
    آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے گنگا چوٹی جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو بیرپانی کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 17 سیاح زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیر پانی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 17 سیاح زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے، حادثہ گنگا چوٹی جاتے ہوئے پیش آیا۔ Post Views: 5
    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل پیرس ائیرشو 2025 اختتام پذیر ہوگیا جہاں 7 روز تک جاری رہنے والے ائیرشو میں سب سے بڑی ڈیل ائیربس کمپنی کی طے پائی جس کی مالیت 21 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ پیرس ایئرشو 2025 کا آغاز16  جون کو ہوا تھا اور 22 جون تک جاری رہا جہاں 44 ممالک کی سینکڑوں ایوی ایشن اورڈیفنس کمپنیوں نے حصہ لیا۔ شو کے آخری دن پبلک کے لیے فری انٹری رکھی گئی تھی اور عوام کی بڑی تعداد نے شو دیکھا جہاں موجودہ اور مستقبل کی ایوی ایشن ضرورتوں کی مناسبت سے ائیرکرافٹس لائے گے تھے۔ پیرس ائیرشو کا میلہ ائیربس کمپنی نے لوٹ لیا، جس کی مجموعی طور پر 21 ارب ڈالرز...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) امریکی سیکریٹری دفاع اور دیگر حکام نے وارننگ دی ہے کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیا جائے گا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ہمارا جواب اس رات سے بھی زیادہ سخت ہوگا، یہ ایک غلطی سے عاری آپریشن تھا، اس طرح کا خفیہ آپریشن صرف ہماری افواج ہی بہتر کرسکتی ہے، اگر ہمارے عوام ، پارٹنرز یا اتحادیوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم جواب دینے میں ذرا سی بھی دیر نہیں کریں گے، دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہوگی۔ اس موقع پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر حملے سے متعلق بتایا کہ گزشتہ روز...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں کشمیری عوام کو بھارت کے غیر قانونی قبضے اور جارحانہ پالیسیوں کے سبب جاری درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر پر حالیہ بھارتی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملوں کے بعد پاکستان کو اپنا حق دفاع استعمال کرنا پڑا، بھارتی حملوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انصاف کے اصولوں کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں...
    پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری ایک ماہ بعد دی اور اپنے مشترکہ پیغام میں خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کے نام کا بھی اعلان کیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کا نام "ولی حسن مرزا” رکھا گیا ہے، جس کی پیدائش 18 مئی 2025 کو ہوئی۔ دونوں فنکاروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں، اور مداحوں سے دعا کی درخواست بھی...
    اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز یا موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کی توقع ہے، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان،...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش، آندھی اور ٹھنڈی ہوائیں ملک کے مختلف حصوں میں موسم کو خوشگوار بنائے رکھیں گی۔ ملک بھر میں پری مون سون سسٹم سرگرم ہے۔ اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں رات بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ حبس، گرمی اور لو کا زور ٹوٹ گیا، اور درجہ حرارت میں واضح کمی سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کے ستائے لوگوں کو راحت بخشی، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 24 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل کھل کر برسے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی مون سون بارش کب ہوگی، پہلا اسپیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی 2023 سے متعلق ایک کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل کی سماعت کے دوران جج منظر علی گل کی عدالت نے سنایا۔گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، اسی مقدمے میں جج منظر علی گل نے چند روز قبل سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) رہنما پی ٹی آئی رو¿ف حسن نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔رہنما پی ٹی آئی رو¿ف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جاتی، بانی کے وکلا کو بھی ملاقات نہ ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔رو¿ف حسن نے کہا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق ہی پارٹی آگے بڑھتی ہے، بجٹ کے حوالے سے بانی کی ہدایات بہت ضروری ہیں، وفاقی حکومت آج ملاقات کرا دے تو خیبرپختونخوا میں بھی بجٹ پاس ہو جائےگا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے فیلڈ مارشل کی ملاقات سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھائے، جو...
    لاہور: شدید دھوپ میں سولر پینل کیا زیادہ بجلی بناتے ہیں؟ کامن سینس تو یہی کہتی مگر ماہرین شمسی توانائی کا کہنا ہے، جدید سولر پینل 15 سے25 درجے سینٹی گریڈ میں بہترین کام کرتے،گرمی 25°C سے بڑھے تو ہر 1 درجے بڑھاؤ پر پینل کی کارکردگی0.3 سے0.5 فیصد کم ہو جاتی ہے کہ سولر سیلوں میں بجلی پیدا کرتے الیکٹرون (ایٹم) حد سے زیادہ باؤنس کرتے ہیں، یوں وولٹیج کم جنم لیتا اور بجلی بھی کم بنتی ہے.  ماہرین کی روسے شدید گرمی میں پینلوں کی کارکردگی بہتر رکھنے کیلیے یہ عمل کیجیے، چھت پہ پینل اسٹینڈ پر لگائیے، پینلوں کا رنگ ہلکا ہو اور وہ ریفلیکٹیو میٹریل سے بنے ہوں، دیگر متعلقہ آلات سائے میں لگوائیے....
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: غزہ اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکا اور یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔امریکی شہر سان فرانسسکو میں مظاہرین نے وفاقی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت سے ایران پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رسل اسکوائر سے ڈاؤئنگ اسٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے غزہ میں مظالم اور ایران پر حملوں کےخلاف اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور حکومت برطانیہ سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سیکڑوں افراد اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔اسٹاک ہوم میں بھی احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں اسرائیلی مظالم فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 22-06-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Iran vs Israel | Ayatollah Khamenei’s Defiance | the Road to Regional + 3rd World War   ایران کی سرخ لکیر عبور، جواب تیار! یہ صرف دفاع نہیں، عزت کی جنگ ہے امریکہ حملہ کرے گا تو قیمت ناقابلِ تلافی ہوگی ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ        وی لاگر: سید عدنان زیدی        پیش کش: سید انجم...
    کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات  کی۔ ملاقات میں مختلف امور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آئی آیس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اُن سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اورحساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان (سی ٹی ڈی) کے مطابق کوئٹہ کے قریب جنگل پیرعلیزئی میں سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں سولر پینلز کی مصنوعی مہنگائی اور قبل از وقت قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت ایسی کسی بھی ذخیرہ اندوزی یا بلیک مارکیٹنگ کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے نئے ٹیکسز کا اطلاق تو ضرور ہوگا، مگر اس سے قبل جان بوجھ کر قیمتیں بڑھانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قابلِ سزا جرم ہے۔سینیٹ اجلاس میں بجٹ 2025-26 پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے نہ صرف سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ کی تیاری میں انتہائی محنت سے کام لیا۔ انہوں نے تسلیم کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین کے شہر لیڈا کے ایک قصبے میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک 70 سالہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا۔ اہلکار نے جب معمول کے مطابق اس سے سوالات کیے تو وہ تلخ مزاجی پر اتر آیا، یہاں تک کہ پولیس کو گاڑی چڑھا دینے کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس کو اس کے رویے سے شبہ ہوا کہ وہ نشے میں ہے، جس پر بریتھلائزر ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈرائیور مزید بپھر گیا اور پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔صورتحال اس وقت اور بھی عجیب...
    ---فائل فوٹو  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سخت وارننگ کے بعد تحریکِ انصاف کے ارکان نے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان سے ہٹالیں۔ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کے ارکان بجٹ سیشن کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ڈیسک پر لگا کر رکھتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان میں لگانے پر کارروائی کی وارننگ دی گئی تھی۔
    —فائل فوٹو ذرائع نے بتایا کہ آئینی بینچ ججز کا روسٹر تبدیل کر کے نیا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس کی سماعت پیر اور منگل کو نہیں ہوگی۔ ججز ٹرانسفر آئینی قرار، سپریم کورٹ آئینی بینچ نے فیصلہ سنادیاآئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ججز ٹرانسفر کیس پر فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے ججز کے ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں نمٹادیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں 23 اور 24 جون کےلیے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ دیگر مقدمات کی سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس...
     وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولر پینلز ٹیکس کے اطلاق سے پہلے قیمتوں میں اضافہ اور بلیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2025-26 بحث میں حصہ لینے والے تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ پر بہت کام کیا اور بجٹ کا مکمل جائزہ لیا، بجٹ تجاویز کو بہتر بنانے میں سینیٹرز نے معاونت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں لائے، مالی نظم میں رہے خسارہ میں کمی لائے زرمبادلہ بڑھایا، کم اور متوسط طبقہ کا اہم کردار ہے، تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسز میں کمی لائے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ...
    کولاج فوٹو: فائل سیشن کورٹ لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر جرح کےلیے پیش ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک پر جرح سے قبل حلف لیا جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف سے سوالات کیے۔بانی پی ٹی آئی  کے وکیل نے کہا کہ بیان حلفی میں ذکر نہیں کہ آپ کو اوتھ کمشنر کے سامنے کس نے شناخت کیا۔شہباز شریف  نے کہا کہ جج صاحب آپ کا اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا وقت بہت قیمتی ہے، ایک حقیر درجے میں میرا وقت بھی بہت قیمتی ہے، یہ چیزیں پہلے زیر بحث آچکی ہیں، اس سے مزید وقت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کے حوالے سے بہتر تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر کے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے) ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران سینیٹ کے مختلف ارکان کی جانب سے تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز ریکارڈ پر آنی چاہئیں تاکہ شفافیت اور پارلیمانی عمل کی پاسداری ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں پر انحصار...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی اور بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔(جاری ہے) پی ٹی آئی ارکان نے دعوی کیا کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت...
    پی آئی اے کی پرواز، ماضی کی بلندیوں سے نجکاری کی دہلیز تک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز تحریر: عاصم قدیر رانا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، یا “پی آئی اے”، وہ قومی ادارہ ہے جو کبھی ایشیا کی بہترین ایئرلائنز میں شمار ہوتا تھا، اور آج نجکاری کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جہاں ماضی میں “گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد” کا نعرہ فخر کی علامت تھا، وہیں آج PIA کے ذکر پر عوام کے دل میں دکھ، غصہ اور افسوس یکجا محسوس ہوتا ہے۔ تاریخی جھلک: جب پی آئی اے بلند پرواز تھا• 1955 میں پی آئی اے کا قیام عمل میں آیا۔• 1960 میں پی آئی اے ایشیا کی پہلی ایئرلائن بنی جس نے بوئنگ 707...
    کراچی:سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔ حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے مسافروں کو...
    کراچی: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کو پیرس ایئر شو میں ''بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس'' کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ترجمان سعودیہ ائیر لائنز کے مطابق ایئر لائنز عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔ حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے نیشنز کپ کے فائنل میں گرین شرٹس کی جانب سے فرانس کا شکار کرنے پر دلچسپ بیان داغ دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس سے متعلق بات کرنے کے بجائے قومی ہاکی پلئیرز کی جانب سے حیران کُن پرفارمنس کو بھارت کے (فرانسیسی طیارے رافیل گرانے) سے جوڑ رہے ہیں۔ طارق بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران فوج نے رافیل طیاروں کا شکار کیا اور میدان پر پاکستانی کھلاڑیوں فرانسیسی پلئیر کا! جس پر سوشل میڈیا پر انہیں کچھ افراد تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ مزید پڑھیں:...
    اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں پاکستان کی تاریخ کا ایک انقلابی آپریشن کیا گیا، جس میں پہلی بار ایک خاتون کا کینسر سے تباہ شدہ جگر مکمل طور پر نکال کر اُس کے شوہر کا زندہ جگر کامیابی سے پیوند کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:جگر کی چربی ختم کرنے کے لیے یہ زبردست قہوہ پیجیے میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ آنت کے کینسر کا شکار تھیں، جس نے ان کے جگر کو شدید متاثر کر دیا تھا۔ سرجنز نے پورا متاثرہ جگر نکال کر شوہر کے جگر کا بایاں حصہ منتقل کیا۔ اس پیچیدہ سرجری کے بعد خاتون کی صحت بحال ہو گئی ہے اور اب وہ معمول کی...
    سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق پیر کو مقرر اہم سماعت ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا کوئٹہ میں انتقال ہو گیا ہے، جس کے باعث وہ سپریم کورٹ سے اپنے آبائی علاقے بلوچستان روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جسٹس جمال مندوخیل پیر کو دستیاب نہ ہوئے تو مخصوص نشستوں پر ہونے والی اہم سماعت ممکنہ طور پر مؤخر کر دی جائے گی۔ مخصوص نشستوں کا معاملہ سیاسی و آئینی اعتبار سے انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے اور اس پر عدالت کی...
    وسیم احمد: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے دوران امریکہ میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔     فیفا صدر جیانی انفاٹینو  کا کہنا ہے کہ سید محسن گیلانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے فیفا کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کی جانب سے فیفا صدر کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا،اس موقع پر فیفا کے جنرل سیکرٹری...
    ویب ڈیسک: ملک میں تیل و گیس کے شعبے سے خوشخبری، پٹرولیم انفارمیشن سروس (PPIS) اور انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل اور قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق 16جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56716 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56176 بیرل تھی، اسی طرح 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2718 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو...
    راولپنڈی۔قتل کیس کا ملزم عبوری ضمانت کرانے بعد زندگی بازی ہار گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق چودہری کی عدالت میں ملزم کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پیش کردیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے گزشتہ ہفتہ قتل کیس درج کیا، ملزم یاسر سید ولد نور سید عبوری ضمانت بعد علاقہ پہنچا تو مدعی پارٹی نے اسے فائرنگ سے زخمی کر دیا۔ ملزم کو بےنظیر بھٹو ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں زندگی بازی ہار گیا، اس ہلاکت سے ملزم مقتول اور مدعی ملزم بن گئے۔ ملزم کی آج سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی گئی۔
    کراچی: شہر قائد میں  آئندہ تین دن تک موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ 3 روز کے دوران کراچی اور سندھ بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق کراچی کا موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر فعال رہیں گی، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ دن کے وقت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی۷۲ ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام، صدر مملکت نے کہا ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ، شہید بی بی نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی ۔ شہید محترمہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے...