2025-09-27@02:57:22 GMT
تلاش کی گنتی: 2475
«ہی امریکا»:
(نئی خبر)
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس الزام کو بنیاد بناتے ہوئے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دگنا کردیا گیا۔ نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ FARC کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (DEA) نے 30 ٹن...
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )بھارت اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تعلقات میں تناﺅ بڑھ رہا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی مسلسل دباﺅ بڑھانے کی پالیسی سے دہلی چین کے قریب جاسکتا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے نے بیجنگ میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہوانگ ہوا کے حوالے سے بتایا کہ ٹیرف حملہ دور اندیشی نہیں ہے اس سے صرف انڈیا کو ہی نقصان نہیں ہو گا بلکہ امریکہ کو زیادہ نقصان ہو گا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی انڈیا کی تیئں غلط سمت میں جا رہی ہے.(جاری ہے) پروفیسرہوانگ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انڈیا چین کے قریب آسکتا ہے ہوانگ ایک ایسا مستقبل...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہٰی کو بوسٹن میراتھون میں شلوار قمیض میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔ دانش الہٰی نے 3 گھنٹے 26 منٹ میں قومی لباس میں میراتھون مکمل کرکے تیز ترین وقت کا ریکارڈ بنایا تھا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا االلہ نے دانش الہیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ملک میں اسپورٹس کی ترقی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئنز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، کھلاڑیوں کی تربیت اور اور ویلفیئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دریں اثنا وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے دانش الہٰی کو ان کے شاندار کارنامے پر یادگاری سووینیئر پیش...
کراچی: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک روزہ کرکٹ میں دو اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے جمعہ کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔ 30 سالہ بابراعظم اس وقت لیجنڈری اوپنر سعید انور کا ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔ سعید انور نے 247 میچز اور 244 اننگز میں 20 سنچریاں بنائی تھیں، جب کہ سابق کپتان بابراعظم اب تک صرف 131 میچز اور 128 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ انہیں سعید انور کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک مزید سنچری...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب ایمبیسیڈر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی اسٹریٹجک خودمختاری اب پریشان خیالی میں بدل چکی ہے اور وہ اس گھبراہٹ میں کسی پناہ کی تلاش میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا اعتراف: اسرائیلی اسلحہ دیکر ’آپریشن سندور‘ میں بھارت کی مدد کی وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے خطوط بدل رہے ہیں اور بھارت کو نہیں معلوم کہ اس کا نیا کردار کیا ہو گا جبکہ امریکی صدر بھارت کو زیر کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسے مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔ ایمبیسیڈر مسعود خان نے کہا کہ ہمیں بھارت کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف بڑا معاشی حملہ کرتے ہوئے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کردیا ہے اور خبردارکیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر سخت برہمی کا اظہارکیا اورکہا ہے کہ بھارت کو اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑے گی۔ بلاشبہ بھارت میں اس فیصلے کے بعد معاشی بے چینی بڑھ گئی ہے۔ روس سے سستا تیل خریدنے کی پالیسی نے بھارت کو مغربی ممالک سے دورکردیا ہے۔ بھارت، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، اس وقت روس سے سب سے زیادہ خام تیل خرید رہا ہے، یوکرین جنگ کے دوران روس کے لیے یہ...
بھارت اور امریکا کے درمیان اس وقت ایک سرد جنگ نظر آرہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ٹیرف لگانے کا ابتدائی حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ بھارت اور امریکا کے درمیان ٹریڈ ڈیل ابھی تک طے نہیں ہو سکی ہے۔ اس لیے پہلے مرحلہ میں بھارتی مصنوعات پر جو پچیس فیصد ٹیرف لگایا گیا تھا، وہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے کے جرم پر بھارت پر اضافی پچیس فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح بھارتی مصنوعات پر کل پچاس فیصد ٹیرف ہو جائے گا۔ لیکن اضافی پچیس فیصد ٹیرف 27 اگست سے نافذ العمل ہوگا لیکن اس کا اعلان ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ روسی تیل...
فائل فوٹو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔ ملاقات کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی موجود تھیں۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور رکی گل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، تجارتی و سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششیں بین الاقوامی...
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردی اعداد وشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 14 ارب 23 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 26 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یکم اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 49 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ روزانہ مستند...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیمی کنڈکٹرز (مائیکروچپس) کی درآمد پر 100 فیصد کسٹمز ڈیوٹی (ٹیکس) عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ ایسا کیوں کرنا چاہ رہے ہیں اور درحقیقت یہ سیمی کنڈکٹرز ہوتے ہیں کیا ہیں، آئیے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔ یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر چپ کی تیاری: چین 2025 میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم بی بی سی کے مطابق یہ چھوٹے چپس جدید ٹیکنالوجی کے لیے انتہائی اہم ہیں اور کئی طرح کے آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ ٹیکس اگرچہ کچھ سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوں گے مگر اس کے باوجود ٹیکنالوجی کی صنعت پر اثر پڑنے کا امکان ہے اور بعض مصنوعات...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آئندہ چند روز میں امریکا کا دورہ متوقع ہے، جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصبوں سے اہم مشاورت کریں گے۔ یہ دورہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے حالیہ دورۂ پاکستان کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جنرل کوریلا جولائی کے آخر میں پاکستان آئے تھے اور اس موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا تھا۔ سینٹ کام نے 4 اگست کو جاری کردہ ایک بیان میں جنرل کوریلا کے پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مائکرو چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر بڑے ٹیرف لگانے جارہے ہیں، اگر یہ آپ امریکا میں بنائیں گے تو کوئی چارج نہیں ہوگا۔اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر تقریبا 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہے، روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے، چین پر ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے اگر دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو پھر حملہ کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بہت اچھی بات چیت...

بھارت پر 50 فیصد ٹیرف: پاکستانی ایکسپورٹ مارکیٹ کیلئے فائدہ اُٹھانا فوری طور پر ممکن نہیں، معاشی ماہرین
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکمنامے کے ذریعے بھارتی مصنوعات پر اِضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے، جس کے بعد بھارت پر کل ٹیرف کی شرح 50 فیصد ہوگئی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکمنامے میں کہاکہ بھارت روس سے تیل خریدنا بند نہیں کر رہا اس لیے اس پر اضافی ٹیرف لگایا جا رہا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے اِس پر ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہاکہ کئی اور ممالک بھی روس سے تیل خریدتے ہیں پر اُن پر ٹیرف عائد نہ کرکے بھارت کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستانی برآمدات...
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا اور آگ نے قریبی فیکٹریاں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کےباعث8افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا، فیکٹری کی عمارت کا متاثرہ ایک حصہ زور دار دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوا، جس کی وجہ سے 8افراد زخمی ہوئے ۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اس کے علاوہ آگ پھیلتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کے قریب واقع دیگر فیکٹریوں کو...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا اور آگ نے قریبی فیکٹریاں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ گر گرگیا، فیکٹری کی عمارت کا متاثرہ ایک حصہ زور دار دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوا، عمارت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا اس کے علاوہ آگ پھیلتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کے قریب واقع دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور اب تک مزید تین فیکٹریوں تک آگ...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک مضبوط، بااعتماد اور دیرپا شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں تعینات ہونے والے امریکا کے نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیٹسن سینڈرز کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا اور قونصل جنرل کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تجارتی تعلقات،توانائی تعاون، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیمی تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی صدر...
اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلیے ہیں۔ غیر قانونی ذرائع سے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔ اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا کا کہنا تھا کہ سفاری اسپتال کو منی لانڈرنگ کے لیے فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا جب کہ ریکارڈ اور کیش کی ترسیل ایمبولینس کے ذریعے کی جاتی رہی۔ یہ ایک منظم کرپشن نیٹ ورک تھا جس کے ذریعے اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس کی تحقیقات...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ کمپیوٹر چپس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، جس سے الیکٹرونکس، گاڑیوں، گھریلو آلات اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ یہ تمام مصنوعات ڈیجیٹل دور کی توانائی فراہم کرنے والے پروسیسرز پر انحصار کرتی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹم کُک سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہا کہ ہم چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر تقریباً 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ لیکن اگر آپ امریکا میں تیار کر رہے ہیں تو آپ پر کوئی چارج نہیں ہو گا۔” یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف سے بچنے کے لیے ایپل نے 15 لاکھ آئی فون...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹائون کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ سفاری ہسپتال کو منی لانڈرنگ کے لئے فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا جبکہ ریکارڈ اور کیش کی ترسیل ایمبولینس کے ذریعہ کی جاتی رہی۔ یہ ایک منظم کرپشن نیٹ ورک تھا جس کے ذریعہ اربوں روپے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک منتقل کئے گئے۔ بدھ کو اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحریہ ٹائون کرپشن کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی اے کی...
بھارت نے امریکا کی جانب سے روس سے تیل کی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ بھارتی حکام نے اس اقدام کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی تیل کی درآمدات مارکیٹ کے اصولوں پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد ملک کی 1.4 ارب کی آبادی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام انتہائی افسوسناک ہے، خاص طور پر اس وقت جب کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفادات کے تحت ایسے اقدامات کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت اپنے قومی مفادات کے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور غیرقانونی طور پر ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ اپنی خصوصی گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم جب کارروائی کے لیے پہنچی تو ریکارڈ جلانے کی کوشش کی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ نہ کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اور نیب کی بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد برآمد عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں قائم ایک اسپتال کو اصل مقصد سے...
جب امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد یوریشیا میں اپنی پالیسی کو نئے سرے سے ترتیب دے رہا ہے، تو پاکستان ایک ایسے زمینی پُل کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے جو وسطی ایشیا اور افغانستان جیسے خطوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جو کہ براہِ راست امریکی اثر سے باہر رہے ہیں۔ پاکستان ایک محفوظ اور توسیع پذیر زمینی راہداری مہیا کرتا ہے، جو ایران جیسے بلند خطرے والے راستوں یا شمالی غیر مستحکم گزرگاہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار پاکستان اور عالمی بینک کے باہمی تعاون سے 482.75 ملین ڈالر لاگت کا خیبر پاس اکنامک کوریڈور ایک نمایاں منصوبہ...
بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے حالیہ پیشرفت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ فلم آپ کا سرور سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے انسٹاگرام سے اپنی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ شاید وہ اور ان کے شوہر سہیل کھتوریا اب ساتھ نہیں ہیں۔ ہنسیکا جنہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم کوئی مل گیا سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں بھی بےحد مقبول ہوئیں۔ انہوں نے 2022 میں جے پور کے مندوتا قلعے میں ایک شاندار تقریب میں بزنس مین سہیل کھتوریا سے شادی کی تھی، جسے بعد...
اس سے پہلے امریکی صدر بھارت پر چوبیس گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پر خوش نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت یوکرین میں روس کی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ آج ملاقات کے بعد ماسکو سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیل سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرنا چاہے تو یہ اُس کا اپنا فیصلہ ہے، امریکا اس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ٹرمپ سے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے مبینہ منصوبے — پورے غزہ پر قبضے — کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: ’میری توجہ اس وقت صرف اس بات پر ہے کہ غزہ کے لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے۔ باقی معاملات کا فیصلہ اسرائیل کو کرنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں ’غزہ جنگ بند کروائیں‘، اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں کا امریکی صدر ٹرمپ کو...
پاکستان کے لیے اچھی خبریں ہی سامنے آرہی ہیں۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری یقیناً اچھی خبر ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی بھی اچھی خبر ہے۔ دوست ممالک کے ساتھ دن بدن تعلقات میں بہتری اور مضبوطی آرہی ہے۔ حال ہی میں ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر کے گئے ہیں۔ پاک ایران تعلقات میں بھی دوستی کا نیا باب شروع ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس لیے بیرونی دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری یقیناً پاکستان کے لیے اچھی خبریں ہیں۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے بعد فیلڈ مارشل دوبارہ امریکا کے دورہ پر جا رہے ہیں۔ وہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی...
بالی ووڈ کی اداکارہ نسیکا موٹوانی اور شوہر سہیل کتوریہ کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کیساتھ فلم ’آپ کا سرور‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتوریہ کی شادی سے متعلق خبریں گرم ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شادی کے دو سال بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدہ رہ رہا ہے۔ ہنسیکا نے اپنی والدہ کے ساتھ رہائش اختیار کر لی ہے، جبکہ سہیل اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ہنسیکا...
امریکا میں سیاحت یا کاروباری ویزہ حاصل کرنے والے بعض افراد کو جلد ہی $15,000 تک کے سیکیورٹی بانڈ جمع کروانے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔ یہ شرط ایک پائلٹ پروگرام کے تحت نافذ کی جا رہی ہے جو 20 اگست سے شروع ہوگا اور تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ بانڈز اُن ممالک کے شہریوں پر لاگو ہو سکتے ہیں جہاں سے ویزہ لے کر آنے والے افراد کی بڑی تعداد مقررہ مدت کے بعد بھی امریکا میں مقیم رہتی ہے یا جہاں سے آنے والے افراد کی سیکیورٹی اسکریننگ ناکافی سمجھی جاتی ہے۔ بانڈ کی 3 سطحیں $5,000 $10,000 $15,000 عام طور پر توقع کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار...
امریکا بہادرکی ہم پر حالیہ نظر التفات کوئی انہونا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ ہم پرکئی بار محبت، شفقت، عنایت اور مہربانی کی بارشیں کرچکا ہے، اسے جب جب ہم سے کوئی کام نکلوانا ہوتا ہے وہ ہم سے اچانک یونہی محبت و شفقت کا رویہ اختیارکرنے لگتا ہے، البتہ اس بار جو بڑا فرق یہ نظر آرہا ہے وہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ اس کا معاندانہ رویہ ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ خود انڈیا والے بھی حیران و ششدر ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے والی بھارتی حکومت اور اس کے وزیراعظم نریندر مودی بھی سکتے کے عالم میں اس امریکی رویے سے...
پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک امریکا تعلقات کو نئی بلندی پر لے جا رہے ہیں، پاکستان کے امریکا سے تعلقات مستحکم کیے۔برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کو سود مند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں نئی گرمجوشی اور امریکا کی بھارت سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اس کامیابی کی مثالیں ہیں۔برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا کشمیر سے متعلق ٹھوس موقف اور ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر پچیس فیصد ٹیرف کا نفاذ بھی...
دی اکانومسٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، امریکا پاکستان سے تجارت، اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں 3 اگست کو شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاک امریکی تعلقات کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...
اسلام ٹائمز: ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اندرونی سطح پر سیاسی ہم آہنگی پیدا کرے۔ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے بجائے قومی سیاسی دھارے کا حصہ بنایا جائے، تاکہ قومی پالیسیوں میں وسیع تر سیاسی اتفاقِ رائے پیدا ہو۔ اگر ہم داخلی طور پر کمزور رہے تو بیرونی دنیا میں ہماری آواز نہ صرف غیر مؤثر ہوگی بلکہ عالمی قوتیں ہماری اس کمزوری سے اپنے مفادات کیلئے فائدہ بھی اٹھا سکتی ہیں۔ دنیا ایک نئی سرد جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، جہاں اقتصادی پابندیاں، سفارتی چالاکیاں اور اسٹریٹجک داؤ پیچ اصل ہتھیار ہیں۔ اس بدلتی دنیا میں پاکستان کو نہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہے بلکہ اپنی حیثیت کو بھی برقرار رکھنا ہے۔ شرط...
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے حالیہ مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے پاکستان کو ایک نئے دور میں داخل ہوتا ملک قرار دیا ہے۔ تین اگست کو شائع ہونے والے اس مضمون میں فیلڈ مارشل کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے معمار کے طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف امریکی پالیسی سازوں سے براہِ راست رابطے میں ہیں بلکہ انہوں نے 18 جون کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں نجی ملاقات بھی کی جو خطے میں سفارتی تبدیلی کی علامت بن کر ابھری۔ مضمون کے مطابق یہ ملاقات پاکستان...
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس نے نئی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا اور صرف چند منٹ کے اندر انڈیکس 1139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کرتا...
لندن: انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر اور سابق کپتان جو روٹ اور ہیری بروک نے بھارت کے خلاف جاری پانچویں ٹیسٹ میں ریکارڈز کی بارش کردی۔ اوول میں کھیلے جا رہے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جو روٹ نے 105 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر نہ صرف انگلینڈ کو مستحکم پوزیشن دلائی بلکہ ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ جو روٹ کی یہ انگلینڈ میں 24 ویں ٹیسٹ سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کی ہوم گراؤنڈ پر 23، 23...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک اپنے ہاں پائے جانے والے تیل کے وسیع ذخائر سے تیل تلاش کرنے کے منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کریں گے، علاوہ ازیں معاہدے میں شامل چیدہ چیدہ نکات کے تحت معدنیات، کرپٹو کرنسی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے امور طے کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ممکنہ طور پر پاکستان بھارت کو تیل فروخت کر سکتا ہے۔ اس تجارتی شراکت کے تحت امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر امریکا درآمد کے حوالے سے جو...
انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے ایک ہی دن میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ آج بھارت کے خلاف جاری 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جو روٹ نے نہ صرف اپنی 39ویں سنچری مکمل کی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی ترقی اسی میچ میں جو روٹ نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کیا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 6 ہزار رنز مکمل...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ 34 سالہ جو روٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6,000 رنز بنانے والے پہلےکھلاڑی ہونےکا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ جو روٹ نے یہ سنگ میل بھارت کے خلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں عبور کیا۔ انگلش بیٹر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اپنے 69 ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ وہ چاروں چیمپئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں۔ اسکے علاوہ آج جوروٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 39 ویں سنچری...
امریکا کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فلوریڈا میں قومی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ سے متعلقہ امور، ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ اہم ٹورنامنٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے تاریخ کا اعلان کردیا محسن نقوی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ...
پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس پیش رفت کا تعلق تجارت اور معیشت سے ہے۔ امریکا نے ٹیرف کے معاملے میں پاکستان کا خیال رکھا ہے۔ میڈیا کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر 19فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے جو بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ یوں پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے کم ٹیرف کا حامل ملک بن گیا ہے جو یقینا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ امریکا نے جو نئی ٹیرف فہرست جاری کی ہے، اس کے مطابق بھارت پر 25فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ یوں جنوبی ایشیا میں بھارت پر سب سے زیادہ شرح سے ٹیرف عائد...
امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ممکنہ سیکیورٹی خطرے کی اطلاعات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے اہلکاروں کے لیے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں سرکاری سرگرمیوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی قونصل خانے کو ایک ممکنہ خطرے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ شہر کے مہنگے ہوٹلوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام معمول کا حصہ ہے جو مخصوص خطرات کی صورت میں اٹھایا جاتا ہے، جیسا کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز یا دیگر عوامی مقامات پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم سے...
‘ ریاض احمدچودھری امریکہ میں سینکڑوں بھارتی طلبا کو ایف ون ویزا کی منسوخی کی وجہ سے اپنے اعلیٰ تعلیم کے خواب کو خیرباد کہنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم اب کچھ اسٹوڈنٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ میں تین بھارتی طلباء نے ملک کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور امیگریشن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ان طلباء نے امریکہ کی جانب سے کئی غیر ملکی اسٹوڈنٹس کے ایف ون ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔نیو ہمسفائیر کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں ٹرمپ انتظامیہ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ "یکطرفہ طور...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی قیادت کی حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے دو ایٹمی آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ روس کیساتھ ایٹمی لڑائی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کے سابق صدر دمتری میدیدوف کی “احمقانہ اور اشتعال انگیز دھمکیوں” کے پیش نظر، یہ فیصلہ احتیاطاً کیا گیا ہے تاکہ اگر یہ صرف بیانات نہ رہے تو بروقت ردعمل دیا جا سکے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ الفاظ کی اہمیت ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ غیر متوقع نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ بھی پڑھیں:الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری زلزلے کے جھٹکوں کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں تک پھیلا رہا، جن میں پشاور، سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ اور کرک شامل ہیں۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ کلمہ طیبہ...
پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں طے پانے والے ممکنہ تجارتی معاہدے نے عالمی سیاست میں نئی حرارت پیدا کر دی ہے۔ جنوبی ایشیا کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک نئی معاشی راہ کھولتا ہے بلکہ بھارت کے لیے سفارتی دھچکا بھی بن چکا ہے، خاص طور پر اس وقت جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک طرف پاکستان کے سرکاری حلقے اسے تاریخی کامیابی قرار دے رہے ہیں، تو دوسری طرف کچھ مبصرین اس پیش رفت کو امریکا کی عالمی شطرنج کی نئی چال قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد چین، روس اور مسلم دنیا میں...
کراچی (سپورٹس رپورٹر) فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی۔ ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا۔فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا فاطمہ 4مرتبہ بھارت کی منجھی ہوء مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیںفاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام...
پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔سابق سفیر نے کہا کہ جب تک تجارتی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکا نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت دیتے ہوئے 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس طرح جنوب ایشیا کے 3 بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطی میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے...
گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خطّے کے دیگر ممالک جیسا کہ بھارت پر ٹیرف کی شرح 25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک پر بھی امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت خطّے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے پرفارم کر پائے گی۔ البتہ جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا پر ٹیرفس کی شرح پاکستان سے کم ہے اور یہاں...
اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد ڈیجیٹل معیشت کے ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق معاشی سفارتکاری کے ایک دور کے اختتام پر اب دونوں ممالک کرپٹو اور بلاک چین کے شعبے میں باہمی تعاون کو وسعت دینے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے 31 جولائی کو پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق مشاورتی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بو ہائنس کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی، جس میں کرپٹو پالیسی پر عالمی ہم آہنگی اور پاکستان کےویب تھری (Web3) حب بننے کے خواب پر تفصیلی تبادلہ خیال...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) بھارت نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکا کو مطلع کیا ہے کہ وہ امریکا سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکا سے بعض اشیا کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا،امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔(جاری ہے) سابق سفیرنے کہاکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، یہ ضرور کہا...
نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی...
کراچی: بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول میں جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تاریخی کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز کا 59 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ شبمن گل نے SENA ممالک (جن میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں) میں کسی غیر ملکی کپتان کی جانب سے ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر گیری سوبرز نے 1966 کی انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے جبکہ شبمن گل کو یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔ انہوں نے اننگز کی...
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک کارڈ بہتر انداز میں کھیلا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات درست سمت میں ہیں اور پالیسی بھی درست ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے بہت بہتر اقدامات کیے ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت امریکا سے اسلحہ خریدے، ٹرمپ کی نظر میں بھارت کی وہ اہمیت نہیں جو امریکا کے سابقہ صدور کی نظر میں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان...

ریان صدیقی: مائیکرو سافٹ میں ملازمت حاصل کرنیوالے دنیا کے سب سے کم عمر سافٹ ویئر انجینئر کی ولولہ انگیز کہانی
’زندگی بہت مختصر ہے، اس لیے خراب سافٹ ویئر بنانے کی گنجائش ہی نہیں۔‘ یہ الفاظ ہیں ریّان صدیقی کے، جو محض 16 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ جیسے عالمی شہرت یافتہ ادارے میں باقاعدہ ملازمت حاصل کر کے دنیا کے سب سے کم عمر مرد سافٹ ویئر انجینئر بن گئے۔ ریکارڈ قائم کرنے کا لمحہ ریان صدیقی نے یہ اعزاز 17 ستمبر 2021 کو حاصل کیا، جب ان کی عمر 16 سال اور 340 دن تھی۔ یہ کارنامہ انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کر گیا۔ نہایت کم عمری سے ٹیکنالوجی میں دلچسپی ریان کا سفر غیر معمولی رہا ہے۔ صرف 9 سال کی عمر میں کوڈنگ شروع کی، 12 سال کی عمر میں ایک بڑی...
امریکا کی تجارتی ٹیرف میں پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے بنگلادیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔اس طرح جنوب ایشیا کے تین بڑے ملکوں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت دی گئی ہے ۔جنوبی افریقا پر 30 اور سوئٹزرلینڈ پر 39، ترکیے پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی اسرائیل پر 15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق پالیسیوں پر اختلافات کے سبب امریکا نے کینیڈا پر ٹیرف 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب...
امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر دہشت گردی کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیادت نے بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر کے تنازع کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوشش کی، جو کہ مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ امن معاہدہ 2002 کی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ خارجہ نے مزید الزام لگایا کہ فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں...
امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے بعض حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن پر امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکام غزہ میں جنگ بندی مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان پابندیوں کے تحت متاثرہ افراد کو امریکا کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے، تاہم حکام کی جانب سے کسی مخصوص شخصیت کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان غزہ تنازع پر پہلا باضابطہ رابطہ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ہماری قومی سلامتی کے...
اپنے بیان میں سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور شفافیت، میرٹ اور پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنائے تاکہ معاہدے کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچ سکیں، ایسے اقدامات پاکستان کے عالمی اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں اور ملک کو سفارتی تنہائی سے نکال کر بین الاقوامی شراکت داریوں کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی، سابق مشیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ، اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی تجارتی و معاشی معاہدے کو ملک کے لیے ایک غیرمعمولی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس اہم پیشرفت پر پاکستانی قوم، حکومت اور متعلقہ تمام اداروں کو دل...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکہ نے ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے تہران پر پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے اور عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی ذرائع آمدن پر قدغن لگانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات، یا پیٹرو کیمیکل کی تجارت میں ملوث 20 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ 10 جہازوں کو بلاک شدہ جائیداد قرار دے دیا ہے.(جاری ہے) جن کمپنیوں پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چھ بھارتی کمپنیاں بھی شامل...
چین امریکا اقتصادی و تجارتی اختلافات دور کرنے کے لئے ’’90 دن تک توسیع‘‘ کا مطلب ہے کیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین اور امریکہ نے اسٹاک ہوم میں اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا۔ فریقین نے امریکی 24 فیصد ریسپروکل محصولات اور چین کے جوابی اقدامات میں 90 دن تک توسیع پر اتفاق کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فریقین تبادلوں میں بہت زیادہ اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں، مثلاً فریقین نے دونوں ممالک اور عالمی معیشت کے لئے مستحکم چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار پر زور دیا. امریکہ نے مذاکرات کو...
پاکستان کے حوالے سے مثبت خبر یہ ہے امریکا نے پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ واشنگٹن کا اسلام آباد کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کو قابل بازیافت ذخائر میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس ڈیل کے بعد نہ صرف پاکستان مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خبروں کا مرکز بن گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں واقعی تیل کے اتنے ذخائر موجود ہیں کہ بقول امریکی صدر، مستقبل میں بھارت پاکستان سے تیل خریدے گا؟...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں پچھلی صدارتی مدّت کے دوران بھارت میں بی جے پی کی حکومت وزیراعظم نریندر مودی کے ذاتی دوست کے طور پر پیش کرتی تھی، اپنے اِس دوسرے عہدِ صدارت میں وہ بھارت اور بھارتی بیانیے کے مخالف سمت کھڑے نظر آتے ہیں۔ ’بھارتی معیشت مردہ ہے‘ گزشتہ رات صدر ٹرمپ نے ناصرف بھارتی معیشت کو مردہ قرار دیا بلکہ اس پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ اس پوری صورتحال پر ایک طرف بھارتی تجزیہ کاروں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تو دوسری طرف اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور اِس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھانے...
پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔ مختلف ادارے اس معاہدے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور علاقائی اثرات شامل ہیں۔ ذیل میں چند بڑے عالمی اداروں کے موقف پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، رائٹرز (Reuters) رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ ٹریف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں پاکستان کے...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور مختصر جنگ کے بعد جہاں پورے خطّے میں پاکستان کی اہمیت کے بارے میں دوررس نتائج مرتب ہوئے ہیں وہیں حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد بھارتی سیاستدان نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی سیاستدان مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کا ’ایلو ایلو‘ چل رہا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں اب کی بار ٹرمپ سرکار۔ بھارتی سیاستدان نے مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ’ماگا، میگا، ماگا‘ کر رہے...
پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانے، شاید ایک دن وہ بھارت کو بھی تیل بیچنا شروع کر دیں۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستان میں تیل کے ذخائر تلاش کرنے پر مختلف تبصرے کرتے ںظر آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے میمز کا سہارا لیا تو چند صارفین پوچھتے نظر آئے کہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 39 ہزار کی حد عبور کرلی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 869 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کم نا کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا تھا لیکن امریکا اور پاکستان کے مابین ڈیل کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور خاص طور پر آئل اینڈ گیس سیکٹر نے بہت اچھا پر فارم کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس پیش رفت کا مقصد نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ امریکی تجارتی خسارے کو بھی کم کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے بڑے تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں...
والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں،انکی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے، قاسم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کے والد جیل میں انتہائی خراب حالات میں ہیں اور ان کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے صرف امریکا سے امید ہے۔امریکی نشریاتی ادارے جسٹ دی نیوزکو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں قاسم خان نے کہا کہ عمران خان خان کی رہائی کے لیے کسی ممکنہ راستے کی تلاش میں ہیں کیوں کہ وہ اس وقت حالات...
امریکا میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو گزشتہ 33 سالوں کا بلند ترین سطح ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں تقریباً 1,300 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ٹیکساس ہے جہاں کل رپورٹ شدہ کیسز کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ یعنی 75 فیصد سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پھیپھڑوں کی جان لیوا بیماری کے خلاف ویکسین منظور واضح رہے کہ امریکا میں سن 2000 ہزار میں اس مہلک بیماری کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ کسی بھی بیماری کے ‘خاتمے’ کا مطلب یہ ہے کہ بیماری مسلسل 12 مہینوں تک مقامی طور پر نہیں پھیلی ہو۔ اگرچہ...
امریکی حکومت اپنی سرکاری ویب سائٹ Pay.gov کے ذریعے شہریوں سے اپیل کررہی ہے کہ وہ آن لائن ادائیگی پلیٹ فارم PayPal یا Venmo کے ذریعے قومی قرضہ اتارنے میں حکومت کی مدد کریں۔ امریکا پر قرضہ تقریباً 36.7 کھرب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہِ خزانہ نے Pay.gov پر Gifts to Reduce the Public Debt کے نام سے ایک سیکشن بنایا ہے جہاں افراد پےپال یا وینمو کے ذریعے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ یا بینک ٹرانسفر سے رقم دے سکتے ہیں۔ یہ پروگرام 1996 میں شروع ہوا تھا جس کے تحت اب تک لوگ کل 67.3 ملین ڈالرز تک عطیات دے چکے ہیں جو کہ قرضے کے پیمانے کے مقابلے میں نہایت معمولی رقم ہے۔ 2024 میں شہریوں کی جانب سے...
وا شنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 25 ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے جا رہے ہیں؟جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایسا ہونے والا ہے. امریکی صدر نے کہا کہ بھارت میرا دوست ہے انہوں نے میری درخواست پر پاکستان کے ساتھ جنگ بھی ختم کی مگر بھارت کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بھارت ایک اچھا دوست رہا ہے لیکن کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں بھارت نے کہیں زیادہ...
ماسکو/ٹوکیو/بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا کے نزدیک سمندر میں آنے والے 8اعشاریہ8شدت کے زلزلے کے بعد ٹوکیو سے لے کر ہوائی تک اور کیلیفورنیا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہیں زلزلے کا مرکز کامچٹکا سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 18 کلو میٹر تھی مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولوڈوف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ زلزلہ کئی دہائیوں میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا.(جاری ہے) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اکیڈمی برائے سائنسز کی...

روس میں شدید زلزلے کے بعد جاپان اور امریکا سے لے کر آسٹریلیا اور تائیوان تک سونامی الرٹ جاری، آفٹر شاکس ایک مہینے تک جاری رہنے کا امکان
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما کامچٹکا میں بدھ کی دوپہر آنے والے 8.8 درجے شدت کے زلزلے سے روس کے ساتھ ساتھ جاپان، امریکا ، ایکواڈور،میکسیکو ،پیرو ، کوسٹا ریکا، فرانسیسی پولینیشیا، گوام، چلی،سولومن جزائر ، آسٹریلیا، کولمبیا ،نیوزی لینڈ، ٹونگا اور تائیوان سمیت دیگر مقامات پر سونامی الرٹ جاری کئےگئے ہیں ۔ اس زلزلے کو 1952 کے بعد سے اس خطے کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف عمارتوں کو نقصان پہنچا بلکہ 4 میٹر بلند سونامی لہریں پیدا ہوئیں ، زلزلے کا مرکز علاقائی دارالحکومت سے 149 کلومیٹر جنوب مشرق میں 17 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ زلزلے کے...
عمران خان کی مدد کے لیے ہم اسوقت صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، قاسم خان کا انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز لندن :بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے والد کی رہائی کے لیے صرف امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہی امید باقی رہ گئی ہے۔ پاکستان میں تمام قانونی راستے اختیار کیے جا چکے ہیں لیکن انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آ رہا۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں قاسم نے بتایا کہ عدالتی اجازت کے باوجود قیدی والد سے ہفتوں میں ایک مختصر کال ہی ممکن ہو پاتی ہے، جو ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک ہے۔ یہ نظام...

سونامی کی پہلی لہر جاپان اور روس سے ٹکرا گئی، امریکا اور ایکواڈور کو بھی خطرہ، لاکھوں افراد کو انخلاء کی ہدایات
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے قومی نشریاتی ادارے ”این ایچ کے“ کے مطابق روس میں آئے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد اٹھنے والی سونامی کی پہلی لہر ملک کے شمالی جزیرے ہوکائیدو کے ساحل سے ٹکرا گئی ہے، جس کی اونچائی تقریباً 30 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلی لہریں کہیں زیادہ بلند ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل روس کی ایمرجنسی وزارت کے مطابق بدھ کی صبح زلزلے کے بعد سیویرو-کورلسک نامی بندرگاہی قصبہ سونامی سے زیرِ آب آ گیا، جہاں تقریباً دو ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ وزارت کے مطابق مکمل آبادی کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا...
وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لئے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز...
شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار اس عزم کا اظہار شمالی کوریا کے حکمراں کِم جونگ اُن کی بہن کم یو جانگ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں تاہم شمالی کوریا ایٹمی پروگرام پر کوئی بات چیت یا رعایت ممکن نہیں۔ کم یو جانگ نے مزید کہا کہ امریکا مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تو پہلے شمالی کوریا سے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبے سے دستبردار ہو۔ شمالی کوریا کے حکمراں کی بہن کم یو جانگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک فیز ٹو کے سلسلے میں رابطے جاری ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو بھی ازسرِ نو استوار کیا جا رہا ہے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، یہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ڈاکٹر ماریہ سلطان انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی 4 روزہ جنگ نہایت خطرناک تھی لیکن پاکستان نے وہ جنگ جیتی، جس کا دنیا بھر نے اعتراف کیا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ سب قوم کی دعاؤں...
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم کے میامی امریکا میں شاندار استقبال پر حیران رہ گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ہماری ابھی میامی میں لینڈنگ ہوئی، یہاں پر بے مثال استقبال ہوا، ہمیں شاندار پروٹوکول ملا۔ حارث رؤف نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی یہاں پر ایسا پْرتپاک استقبال نہیں ہوا تھا، ہم پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کی جانب سے اس احترام پر شکرگزار ہیں۔ Just landed in Miami ???????? and truly overwhelmed by the exceptional welcome and protocol we received. Never experienced anything like this before here. Grateful for the respect shown to Pakistan cricket ???????????? and PCB #TeamPakistan #MiamiWelcome pic.twitter.com/MqVXEQ45m4 — Haris Rauf (@HarisRauf14) July 27, 2025 پاکستان کرکٹ ٹیم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو میانمار میں موجود قیمتی اور نایاب معدنیات (ریئر ارتھ) تک رسائی حاصل کرنے سے متعلق مختلف تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ تجاویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا کی کوشش ہے کہ وہ ان اہم معدنیات کے لیے چین پر انحصار کم کرے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کا پاکستان سے معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور میانمار دنیا کے چند ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں بھاری ریئر ارتھ معدنیات بکثرت پائی جاتی ہیں۔ ان کی صنعتی اہمیت بہت زیادہ ہے اور چین ان کا سب سے بڑا خریدار اور پروسیسر ہے۔ امریکی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف سابق حکومتی مشیران، کاروباری لابسٹ...
اپنی ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم اسرائیل کے قبضے کیخلاف ہیں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر "محمد اسحاق ڈار" نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور ناجائز صیہونی رژیم کے قبضے کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کے...
ابلاغ عامہ کے مایہ ناز استاد اور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت چکے، مگر ان کی یاد ان کے ہزاروں شاگردوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ سیکڑوں نام ور اور گم نام صحافیوں کے معلم، مغیث الدین شیخ نے جامعہ پنجاب (لاہور) سے منسلک رہتے ہوئے پاکستان میں صحافت اور ابلاغ عامہ کی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اس ضمن میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ہنس مکھ، ملنسار اور متحرک شخصیت کے مالک مغیث الدین شیخ بہترین استاد اور منتظم تھے۔ کووڈ۔ 19 کی وبا کا شکار ہو کر 24 جون 2020ء کو 68 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ خدا رحمت کند...
پتر جایا (ملائیشیا): کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی تنازع پر حالیہ خونریز جھڑپوں کے خاتمے کے لیے پیر کو ملائیشیا میں جنگ بندی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر پیش رفت کی جا رہی ہے، جبکہ چین بھی مذاکرات میں شریک ہے۔ یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ، کمبوڈیا لڑائی نے پاک بھارت تنازع کی یاد دلا دی، جنگ بندی کا خواہاں ہوں، ٹرمپ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانت اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھومتھم ویچایہ چائی کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد فوری جنگ بندی اور امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔ تھائی حکومت نے کمبوڈیا کی نیت پر شکوک ظاہر کیے ہیں اور کہا ہے کہ...
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فرانس نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے سے عارضی استحکام پیدا ہو گا تاہم یہ متوازن نہیں ہو گا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ بات یورپ کے لئے فرانسیسی وزیر بنجمن حداد نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین کے درمیان اتوار کو ہونے والی بات چیت میں طے پانے والا معاہدہ عارضی استحکام فراہم کرے گا لیکن یہ غیر متوازن ہو گا۔(جاری ہے) انہوں نے معاہدے کے کچھ پہلوؤں بشمول فرانسیسی معیشت کے لئے...
امریکی محکمہ خارجہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غریب ممالک، خاص طور پر افریقہ، کے لیے مخصوص 9.7 ملین ڈالر (تقریباً 27 ارب روپے) مالیت کی مانع حمل ادویات تلف کرے گا۔ اس فیصلے سے قبل تمام ممکنہ متبادل تلاش کیے گئے مگر کامیابی نہ ملی۔ یہ بھی پڑھیں:مانع حمل ادویات کا طویل مدتی استعمال سروائیکل کینسر کے خطرے کا سبب ہے، ماہرین تلف کی جانے والی ادویات میں تقریباً 20 لاکھ انجیکشن، 9 لاکھ امپلانٹس اور 20 لاکھ سے زائد گولیاں شامل ہیں، جو 6.5 لاکھ خواتین کو ایک سال اور 9.5 لاکھ خواتین کو تین سال تک حمل سے تحفظ فراہم کر سکتی تھیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام بائیڈن دور کی USAID کنٹریکٹس کے خاتمے...
نوجوان سوشل میڈیا پر جو کچھ پوسٹ کرتے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور اس سے ان کو ویزا اور نوکری لیتے وقت بہت سخت مشکلات کاُسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے امریکا میں بھی اب لوگ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط کرتے ہیں۔ اس حوالے سے سنیے امریکا کی ڈاوسن یونیورسٹی میں میڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر عارف کی گفتگو۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پروفیسر ڈاکٹر عارف دشمن سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کا مستقبل نوکری وی نیوز ویزا
میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مدمقابل الیکشن نہیں لڑیگی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مدمقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں، آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت...