2025-09-18@14:02:13 GMT
تلاش کی گنتی: 8311

«یورینس کے»:

(نئی خبر)
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ٹک ٹاکر سامعہ حجاب علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونکوا وی نیوز
    وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا معطل،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا کو معطل کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان(عرف رضی دادا)کو معطل کردیا ہے۔پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی...
    کراچی میں 19 اگست کی بارش کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج  کاپانی سڑکوں پر موجود ہے جبکہ 15 روز بعد بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں بارشوں کے بعد مرکزی سڑکوں کی صورتحال قدر بہتر ہے لیکن اندورنی گلیاں تباہی کامنظر پیش کررہی ہیں، پندرہ دن ہو نے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کراچی میں 19 اگست کو ہونے والی تیز بارش کے بعد مکین دہری اذیت کا شکار ہیں کیونکہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کے بعد اب علاقہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، کچھ...
    صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر پاکستان نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے صادق سنجرانی کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔صدر نے صادق سنجرانی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ،...
    پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، اجلاس سے واک آوٹ کرکے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی۔قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم اور جبر پر ہم اس ایوان سے واک وآٹ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دے دیا ہے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین ایوان سے واک...
    پی ٹی آئی کے مزید 28اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی اراکین کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے سپیکر آفس میں جمع کروا دیئے، اسی طرح پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    فتنۃ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور امن کے بھی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ 30 اگست کو فتنۃ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکا کیا۔ فتنۃ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فتنۃ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام دشمنی کی کھلی مثال ہے۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ مذہب کےخیرخواہ ہیں نہ قبائلی روایات کے محافظ۔ اسکولوں پر حملے ان کی علم دشمن سوچ کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اسلام کی پہلی تعلیم علم کا حصول ہے لیکن فتنۃ الخوارج اسی تعلیم کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں۔ فتنۃ الخوارج کا...
    اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے درمیان قربتوں سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔  یہ خبریں عدیل حسین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر اور مبہم کیپشن کے بعد وائرل ہوئیں جس میں اداکار عدیل حسین کیساتھ ان کی بھتیجی اور سائرہ یوسف موجود تھیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں عدیل حسین اور سائرہ یوسف کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عدیل کی جانب سے دیئے گئے کیپشن نے ان کے تعلقات کی افواہوں کو جنم دے دیا ہے۔   کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘۔ اس ذو معنی کیپشن کی وجہ سے سائرہ یوسف اور عدیل حسین کے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیسز میں صدر آصف علی زرداری کے شریک ملزم یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یونس قدوائی کی ریڈ وارنٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ کیس کال ہونے پر یونس قدوائی کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا تاہم نیب اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے یونس قدوائی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ یونس قدوائی نے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ Tagsپاکستان
    متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی بیٹر اور سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔ پیر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ میں محمد وسیم نے کپتان کی حیثیت سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 67 رنز اسکور کیے جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ یو اے ای کے کپتان نے صرف 54 اننگز میں 110 چھکے جڑدیے جبکہ روہت شرما نے کپتان کی حیثیت سے 62 اننگز میں 105 چھکے لگائے تھے۔  اس اننگز...
    گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...
    سوات: سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مینگورہ خوڑ اور دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں کے کنارے آباد شہریوں کو فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر چینہ بازار، جو حالیہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہوا ہے وہاں کے تاجروں نے ممکنہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اپنے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قرارداد میں  صوبائی حکومت سے زلزلے سے متاثرہ افغان...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
    ابوظبی میں ہونے والی سہہ ملکی سیریز میں یو اے ای نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یو اے ای کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پچ کی صورتحال کے پیش نظر ہدف کے تعاقب کو ترجیح دی جائے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے کپتان نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی بیٹنگ لائن اپ بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ابوظبی افغانستان ٹاس سہہ ملکی سیریز یو اے ای
    خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا، انفلوئنسرز، وی لاگرز اور سوشل میڈیا کو بھی میڈیا لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے صوبائی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں خواتین کے تحفظ کے لیے ’پینک بٹن‘ نصب کرنے کا فیصلہ ایوان میں ’خیبر پختونخوا پریس، نیوز پیپر، نیوز ایجنسیز اور بکس رجسٹریشن ترمیمی بل‘ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش  کیا۔ ترمیمی بل کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے اشتہارات بنانے والی ایجنسیز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔ مزید پڑھیے: تعلیمی نظام کو 4 دہائیاں دینے والی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں مزید برآں پیمرا سے لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز کیبل سروس چلانے کے اہل ہوں گے۔...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام اباد موسلا دھار بارش وفاقی دارالحکومت وی نیوز
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔ درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔ شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ اوسعید آباد پرویز سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں بھائیوں نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی اور دونوں بھائیوں کے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...
    سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 26-2025 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کی شرح نمو صفر سے ایک فیصد تک سکڑ سکتی ہے، جو کہ عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کی 3.6 فیصد کی پیش گوئی سے کہیں کم ہے۔ آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 4.2 فیصد شرح نمو کا ہدف زمینی حقائق کے برعکس ہے کیونکہ زرعی شعبہ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا ڈاکٹر پاشا نے یاد دلایا کہ...
    پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے افغانیوں کے انخلا کے دوران میڈیکل کیمپ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ افغان بھائیوں کے انخلا کے دوران ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، باحفاظت واپسی کیلئے ان کی صحت کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہماری ہے۔  مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ محکمہ صحت کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں ادویات مہیا کی جائیں گی، افغان بھائیوں کی ہر ممکن خدمت کیلئے محکمہ صحت ہمیشہ گراؤنڈ پر موجود رہے گا۔ مشیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو ضلع خیبر میں افغان مہاجرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی مسجد سے لیکر افغان بارڈر تک افغانستان جانے...
    لاہور: ننکانہ صاحب میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ اکبر گاؤں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کوثر بی بی، عائشہ اور ثمرہ کے ناموں سے ہوئی، زخمیوں میں شہریار، مہریار اور طاہرہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
    وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ قریبی شراکت داری دونوں ممالک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ بیجنگ میں چین کی معروف مالیاتی کمپنی ہونگتا سیکیورٹیز کے چیئرمین جِنگ فینگ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کے بڑھتے اعتماد کو خوش آئند سمجھتا ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ مالیاتی تعاون اور کیپٹل مارکیٹس میں شراکت داری بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت اشارے دیے ہیں۔...
    گلگت بلتستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کو چلاس کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق گرنے والے ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور ٹکنیکل عملے کے 2 افراد سوار تھے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران گر گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو حکام کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان: سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مریض گلگت منتقل دوسری طرف ہیلی کاپٹر گرنے کی جگہ پر دھواں اٹھنے کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    شنگھائی تعاون تنظیم کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے، یو این سیکریٹری جنرل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 August, 2025 سب نیوز بیجنگ () چین میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین کے شہر تھیان جن میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اتوار کے روز انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کرنا ہو گی اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر کی ضرورت ہے جہاں تمام خطے، تمام ثقافتیں، تمام مذاہب اور تمام تہذیبیں مل کر کام کرسکیں۔ کثیر قطبی دنیا کی تعمیر کے عمل میں...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔  علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
    ہجرت انسان کی زندگی کا وہ فیصلہ ہے جو اس کے ماضی اور مستقبل کے بیچ ایک مضبوط لکیر کھینچ دیتا ہے۔ یہ فیصلہ اکثر دل پر بوجھ ڈال کر کیا جاتا ہے، کیونکہ اس میں اپنا گھر، گلی محلہ، اور بچپن کی یادیں پیچھے چھوڑنی پڑتی ہیں۔ مگر انسان کی فطرت ہے کہ وہ بہتر زندگی، امن و سکون، انصاف اور مواقع کی تلاش میں سب کچھ قربان کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مشرقِ وسطیٰ سے ہر سال لاکھوں لوگ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں۔ کوئی مزدوری کے لیے جاتا ہے، کوئی تعلیم کے لیے، کوئی کاروبار کے لیے، اور کوئی صرف اس لیے کہ اپنے بچوں کو ایک...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ایجنڈا وائس چانسلر کی تنخواہ کے تعین سے متعلق دو سرکاری اداروں کی اہم دستاویزات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کے 3 ستمبر کو ہونے والے اس اجلاس کا ایجنڈا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوا ہے  جس میں اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزارت تعلیم کی ان اہم یا غیر معمولی ایڈوائسز کو دانستہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جو بظاہر جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو موجودہ وصول کی جانے والی تنخواہ سے روکتی ہیں۔ تاہم سابق رجسٹرار اور ٹریژرار کی جانب سے ان دستاویز میں موجود ایڈوائز کے برعکس جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو 8 لاکھ...
    ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عدالتی عملے نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کی کل طے شدہ سماعت اب اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔ عملے کے مطابق کیس کی سماعت کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ ان پر جرح کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ آپ...
    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ ہفتے کے روز غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی میں ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اعلان کیا تھا کہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ان کی شہادت کی تصدیق کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا گزشتہ روز سے ابو عبیدہ کی شہادت کا دعویٰ کرتا رہا ہے، لیکن اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان اس حوالے سے پہلا باضابطہ دعویٰ...
    بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر اتفاق رائے سے ترامیم طے پا گئیں، ترمیم شدہ بل دوبارہ غور کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوا دیا گیا۔ بل کے تحت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا کمیشن قائم کیا جائے گا جو اقلیتی برادریوں کی نمائندگی، امتیاز سے تحفظ اور مساوی مواقع کو یقینی بنائے گا۔ کمیشن پالیسیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی مجاز ہوگا۔ اس میں تمام صوبوں اور مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے شامل ہوں گے تاکہ ملک گیر نمائندگی ممکن بنائی جا سکے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق یہ قانون آئینی ضمانتوں اور...
    یو ایس اوپن ٹینس کے دوران ایک یادگار اور دل کو چھو لینے والا لمحہ دیکھنے میں آیا، جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار آرائنا سبالینکا اور کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کے درمیان جاری میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فضاء اچانک خوشیوں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ایک نوجوان تماشائی نے سب کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ نوجوان کے اس منفرد اور رومانوی انداز نے نہ صرف اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کو حیران کردیا بلکہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیر دی۔ تماشائیوں نے اس دلکش منظر کو اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کمنٹیٹرز بھی اس منظر کو دیکھ...
    متحدہ عرب امارات کی گرمی نے ایشیا کپ کے منتظمین کو میچز کا وقت تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے میچز اب ابتدائی اعلان کردہ شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے، اس کی وجہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو یو اے ای کی گرمی سے محفوظ رکھنا ہے۔ 19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔ 15ستمبر کو ابوظہبی میں 2 مقابلے ہونے ہیں۔ یواے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ اسی شام سری لنکا اور ہانگ کانگ بھی مدمقابل آئیں گے۔ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا  14 ستمبر کو ہوگا۔ دونوں گروپس سے ٹاپ...
    پشاور کے علاقے گھڑی قمردین میں خواتین کے تنازع پردوبھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھڑی قمر دین میں خاتون روٹ کر میکے آئے ہوئی تھی جس پر بہنوئی نے سسرال پر فائرنگ کی اور دو سالوں سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ جاوید آباد گھڑی قمردین کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مستورات تنازعہ...
    SANAA: اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا کے ہمراہ  جاں بحق ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی کہ دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی کارروائی میں گروپ کے وزیراعظم جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حوثیوں گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم احمد الرہوی کو متعدد وزرا کے ہمراہ جمعرات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ احمد الرہوی اگست 2024 سے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں وزیراعظم کے طور پر کام کر رہے تھے اور انہیں حکومت کے دیگر اراکین کے ساتھ اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ حکومت کی معمول کی ورکشاپ میں موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
    https://www.facebook.com/wenewsdotpk/videos/1319611139781873/?rdid=QgbiudWb7v8z81X4#   آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان رہائی ملکی سیاست نصرت جاوید وی نیوز
    سکھ کمیونٹی نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے کرتار پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں فوجی جوان آخری لمحے تک عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سیلاب میں جس طرح فوری امدادی کام کیے گئے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئے گی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر...
    نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
    نارروال(ویب ڈیسک) سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے...
    اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام کے لیے قرشی فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں وائس چانسلر کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور قرشی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے معاہمت نامے پردستخط کیے۔ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے سرسبز و شاداب علاقے چک شہزاد میں واقع وفاقی اردو یونیورسٹی میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام سے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ عام شہریوں کو بھی بالکل مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلینک...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج، 30 اگست 2025 کو، گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (NFC) کی تشکیل میں ایک اہم تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ اس تبدیلی کے تحت بلوچستان حکومت کی جانب سے نان-ایکز آفسیو ممبر کے طور پر محفوظ علی خان کی نامزدگی کو منظور کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے دی گئی منظوری کو خودبخود تبدیل کرتی ہے۔ اس کا اعلامیہ صدر مملکت کے سیکرٹریٹ نے جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے یاد رہے کہ صدر مملکت نے 22 اگست 2025 کو 9 رکنی 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کی تھی، جس کا چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد...
    کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ بیٹی نوریح کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔ اداکارہ نے یہ بات صنم جنگ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود والدین کی مشترکہ ذمہ داری جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا تقاضا کرتی ہے۔ اس تجربے نے انہیں اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سوچنا سکھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf) پروگرام میں ان سے ویلنٹائن ڈے کی وائرل تصویر پر بھی سوال ہوا جس میں وہ بیٹی نوریح، سابق شوہر شہروز سبزواری، صدف کنول کی بیٹی زہرا اور اپنی بھتیجی کے ساتھ خوشگوار موڈ...
    کراچی: جامعہ کراچی کی قیمتی اراضی پر کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے حکام کی جانب سے ناجائز قبضے کی کوشش کی گئی جسے یونیورسٹی حکام نے ناکام بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ڈی اے حکام پولیس اہل کاروں کے ہمراہ جمعہ کے روز یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 1 کے سامنے سڑک کی دوسری جانب واقع خالی اراضی پر پہنچے اور یہاں کے ڈی اے کے سائن بورڈ اور برجیاں لگانا شروع کردی اور زمین کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش۔ یونیورسٹی کے واچ اینڈ وارڈز کی جانب سے انتظامیہ کو اطلاع دی گئی جس پر یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی اور کیمپس سیکیورٹی افسر محمد سلمان موقع پر پہنچے اور کے ڈی افسران کو روکنے...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کا شکار پاکستان کی مدد کے لیے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ’ سے 3 ملین ڈالر کی سٹریٹ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد ہنگامی بنیادوں پر خیمے، خوراک اور دیگر فوری ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی اے ڈی بی کے سینٹرل و ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوجینی ژکو نے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم حکومت اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے ملکیتی ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید کہا کہ ہم صرف ہنگامی امداد نہیں دے رہے بلکہ...
    یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلئیر ریسرچ (سرن) کے اعلیٰ سطحی وفد نے 24 سے 28 اگست تک پاکستان کا دورہ کیا اور ملک میں سائنسی و تحقیقی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سرن دنیا کے بڑے اور معتبر تحقیقی مراکز میں سے ایک ہے جس کی بنیاد 1954 میں ’سائنس برائے امن‘ کے اصول پر رکھی گئی تھی۔ پاکستان نے 31 جولائی 2015 کو سرن کی ایسوسی ایٹ ممبرشپ حاصل کی تھی اور اس شراکت داری میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) مرکزی ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان جوہری تحفظ کنونشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرے گا دفترِ خارجہ کے مطابق دورے...
    ٹینس اسٹار جیلینا اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سیاہ فام امریکی حریف ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے خلاف نسل پرستانہ جملوں کے الزام کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار ہونے والی 28 سالہ جیلینا اپنے خراب مزاج کی وجہ سے بدنام ہیں۔ Taylor Townsend and Jelena Ostapenko got in a heated interaction after their second round match at the US Open. Townsend is on to the third round. pic.twitter.com/cOIYzoyfmG — ESPN (@espn) August 27, 2025 ڈبلز کی عالمی نمبرون ٹاؤن سینڈ نے کہا کہ حریف کے مطابق میرے پاس کوئی تعلیم ہے نہ ہی کلاس ہے، درحقیقت یہ سچائی سے بہت دور ہے، شکست خوردہ لوگ پریشان ہو کر...
    اسلام آباد: یورپین آرگنائزیشن برائے نیوکلیئر ریسرچ سرن کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور مختلف سائنسی و ٹیکنالوجی اداروں کا بھی دورہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد 24 تا 28 اگست پاکستان کے دورے پر رہا تاکہ پاکستان کی حیثیت بطور ایسوسی ایٹ ممبر کے جائزہ لیا جاسکے۔ وفد میں شامل پانچ ماہرین نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور جن اداروں کا دورہ کیا ان میں نیشنل سینٹر فار فزکس ہیوی مکینیکل کمپلیکس3، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلئیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلئیر میڈیسن اینڈ اونکالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لیزر اینڈ آپٹرونکس سمیت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ منتقلی حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) ماڈل کے تحت کی جائے گی۔ نائب وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری کریں گے، جبکہ وزارت دفاع، وزارت خزانہ، وزارت قانون و انصاف اور وزارت نجکاری کے نمائندے شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حکومت کی معاشی بحالی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مقصد سرکاری اداروں...
    یورپی تنظیم برائے جوہری تحقیق یعنی سرن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد 24 تا 28 اگست پاکستان کے دورے پر رہا، جس کا مقصد پاکستان کی بطور ایسوسی ایٹ ممبر کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق 5 رکنی ماہرین پر مشتمل اس وفد نے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی کا جائزہ لینے کی غرض سے مختلف سائنسی و تحقیقی اداروں کا دورہ کیا۔ سیرن دنیا کی سب سے بڑی ذراتی طبیعیات اور جوہری تحقیق گاہ ہے جو جینیوا میں قائم ہے، یورپی ممالک کی شراکت سے ’سائنس برائے امن‘ کے اصول پر وجود میں آنے والی یہ تنظیم اب ایک عالمی تحقیقی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے روبرو 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل تیمور مرزا ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ یونین کونسل نمبر6 کے فیصلے سے ٹاؤن چیئرمین کی پوزیشن متاثر ہوسکتی ہے۔ غیاث احمد عباسی کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔ 5 ماہ سے درخواست دائر ہے، تاخیر سے عوام کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث انتظامیہ نے ڈیم کے سپیل ویز کھول دیے۔ ترجمان کے مطابق پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر سپیل ویز کھولے گئے جو تقریباً پانچ گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔ سپیل ویز اس وقت تک کھلے رہیں گے جب تک پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک نہیں پہنچ جاتی۔ کھولنے سے قبل وارننگ کے طور پر سائرن بجائے گئے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سپیل ویز کھلنے کے بعد کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت...
    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے سینیٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈیڑھ سال بعد طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تقریبا ڈیڑھ سالہ دور میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا 51واں اجلاس  ڈپٹی چیئر سینٹ ڈاکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں جمعرات 3 ستمبر کو کراچی کے گلشن اقبال سائنس کیمپس میں بلایا گیا ہے، اجلاس کئی حوالوں سے اہم ہے لیکن اجلاس کے ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں 2013 اور 2017 کے 235 اساتذہ کے سلیکشن بورڈز کی رپورٹ اور وائس چانسلر...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملے پر 5 نادہندہ کمپنیوں کےلائسنسن معطل کردیے۔  پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے خط اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 5 ایل  ڈی آئی کمپنیوں کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے الگ الگ سماعت کی اور نادہندہ پانچ ایل ڈٰی آئی کمپنیوں کے لائسنس معطل کرتے ہوئے مذکورہ کمپنیوں کو آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ پانچوں ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن کمپنیاں اتھارٹی کے احکامات پر...
    برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے سبب اقوام متحدہ کی پابندیوں کو واپس لانے کے لیے فوری بحالی کا طریقہ کار شروع کر دیا ہے، جس سے پابندیاں 30 روز میں دوبارہ نافذ ہوسکتی ہیں اگر سلامتی کونسل اس دوران کوئی نئی قرارداد منظور نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر پابندیاں یا مذاکرات؟ ٹرمپ کا دوہرا پیغام سامنے آ گیا بین لاقوامی میڈیا کے مطابق تینوں یورپی ممالک نے یہ قدم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے اٹھایا ہے جس میں ایران پر سخت عدمِ تعمیل کا الزام عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تہران کے ہاتھ میں موجود افزودہ...
    BUENOS AIRES: اجنٹینا کے صدر جیوئیر میلائی پر انتخابی مہم کے دوران دارالحکومت بیونس آئرس میں شہریوں نے پتھراؤ کیا گیا جس کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے صدر جیویئر میلائی پر 7ستمبر کو شیڈول لوکل الیکشنز کی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیویئر میلائی لوماس ڈی زومارا کے علاقے میں جمع ہونے والے حامیوں سے گاڑی کی چھت سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران مظاہرین کے ایک گروپ نے صدر پر پتھراؤ کیا تاہم سیکیورٹی فوری طور پر متحرک ہوئی۔ بتایا گیا کہ سیکیورٹی نے صدر جیویئر میلائی کو فوری طور پر مذکورہ گاری...
    کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سنجیدگی سے تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ بدھ کو ساکرامینٹو میں پولیٹیکو سمٹ سے براہِ راست خطاب میں نیوزم نے کہا کہ امریکیوں کو جاگنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شخص آزاد اور منصفانہ انتخابات پر یقین نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈ، میرینز کی تعیناتی، ٹرمپ پر ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام نیوزم نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے “ٹرمپ 2028” کے نعرے والے درجنوں ٹوپی بھیجی گئی ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ اس امکان کو سنجیدگی سے دیکھ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مفتی کفایت اللّٰہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مفتی کفایت اللّٰہ بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ مزید پڑھیں:چیف جسٹس بتائیں سانحہ 9 مئی کے ملزمان اب تک آزاد کیوں ہیں؟ علامہ طاہر اشرفی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ مفتی کفایت اللہ اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے تھے۔ لیویز حکام کے مطابق واقعہ مفتی کفایت...
      وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت، ہارون اختر خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی شامل تھے۔ وفد نے نئی اور جامع صنعتی پالیسی کی تیاری پر ہارون اختر خان کو مبارکباد دی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں نئی انڈسٹریل پالیسی، موجودہ صنعتی چیلنجز اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان...
    گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی سے دریائے چناب کے قریبی دیہات زیر آب ہیں، دریائے چناب ہیڈخانکی کے قریب سیلابی پانی کے باعث مختلف علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔ سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا  ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اپریشن جاری ہے،  پاک فوج کے جوان  کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین   کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا ہے، پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔  
    سماج کے اصول وقت کے تابع ہیں۔ وقت بدلتا ہے تو اصول بدلتے ہیں اور اس کے نتیجے میں معاشرہ بھی بدل جاتا ہے۔ یہ تبدیلی صرف خیالات یا نظریات تک محدود نہیں رہتی، بلکہ معاشرتی اکائی یعنی میاں بیوی کے تعلق اور روزمرہ کے طور طریقوں پر بھی اپنا بھرپور اثر ڈالتی ہے۔ کچھ سال پہلے جو الفاظ سننے میں بھی نہیں آتے تھے، آج روز خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ مجھے اپنے دادا اور نانا کا گھر یاد ہے، جہاں مردانہ اور زنانہ حصے الگ الگ ہوا کرتے تھے۔ میاں بیوی کے مشترکہ بیڈروم کا اُس وقت کوئی تصور نہ تھا۔ ان کی الگ الگ چارپائیاں اور کمرے ہوا کرتے تھے۔ البتہ کھانے کی محفلیں خاندان کو...
    یمنی مسلح افواج نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل داغا، جس کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں معیاری فوجی کارروائی تھی۔ یمن کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سری نے بدھ کو بتایا کہ میزائل کے حملے سے ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور لاکھوں صہیونی قابضین محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار بروس ولس کی دماغی حالت بگڑ رہی ہے، بیوی ایما ہیمنگ کا انکشاف ترجمان کے مطابق کارروائی غزہ کی محاصرہ، قحط اور اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں کی گئی، اور اسے مذہبی اور اخلاقی فریضے کے طور پر پیش کیا گیا تاکہ مظلوم فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ حمایت...
    شیخوپورہ (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف پلے بیک سنگر نمرہ مہرا ایک لائیو کنسرٹ کے دوران مداح کی حرکت پر سخت برہم ہوگئیں۔ گلوکارہ اس وقت اسٹیج پر گانا پیش کر رہی تھیں جب ایک نوجوان مسلسل ان کی آنکھوں پر سبز لیزر لائٹ ڈال رہا تھا۔ نمرہ مہرا نے گانا روک کر براہِ راست اس لڑکے کو مخاطب کیا اور سیکیورٹی کو کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ “جو بھی گھٹیا انسان یہ حرکت کر رہا ہے، لیزر لائٹ میری آنکھوں پر ڈال رہا ہے، نکل جاؤ یہاں سے، اگر شو نہیں دیکھنا تو دفع ہو جاؤ۔ یہ لڑکا کافی دیر سے ڈسٹرب کر رہا ہے، سیکیورٹی چیک کریں۔” واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
    کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے پولیس مقابلے میں 2 بھائیوں واجد اور راشد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں صرف 30 روپے کے تنازع پر 2 سگے بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔ مزید پڑھیں: رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر جھگڑا، ایک شخص قتل، بھائی زخمی سی سی ڈی چوہنگ نے گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں اویس اور شہزاد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے...
    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے کئی ویزا کیٹیگریز میں قیام کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ویزا کے غلط استعمال اور غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال کے نام پر کیا جارہا ہے۔ 1978 سے ایف ویزا پر آنے والے غیر ملکی طلبہ کو لامحدود مدت تک قیام کی اجازت تھی، تاہم نئے قانون کے بعد غیر ملکی طلبہ کا قیام صرف اسٹڈی پروگرام کی مدت یا زیادہ سے زیادہ 4 سال تک محدود ہوگا۔ اسی طرح غیر ملکی صحافیوں کو امریکا میں ابتدائی طور پر صرف 240 دن رہنے کی اجازت ہوگی، جسے بعد میں اسائنمنٹ کی مدت کے مطابق بڑھایا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ طلبہ اور صحافیوں کو...
    لاہور: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازعے پر دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ پولیس زیر حراست ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لے جا رہی تھی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ سے زیر حراست دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ ملزم توقیر اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے کی گئی، جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ...
    کراچی: شادمان ٹاؤن کے قریب تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے بتایا کہ رکشا ڈرائیور نوعمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن 2 نمبر سخی حسن سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے تیز رفتار رکشا الٹنے سے اس میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ہیڈ محرر تھانہ شارع نور جہاں ندیم سجاد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع  ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر رکشا ڈرائیور عبدالرحمان کو حراست میں لیا اور رکشا تھانے منتقل کر دیا  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں کی ڈمپر مافیا کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلیے۔ ہائیکورٹ میں شہریوں کی ڈمپر مافیا کے ہاتھوں ہلاکتوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ حکام کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبہ سندھ کے شہریوں کی خدمت کریں، فریقین ڈمپر مافیا سے شہریوں کو بچانے میں ناکام ہوگئے، 600سے زائد ہلاکتیں اس کا ثبوت ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ جاں بحق شہریوں کے لواحقین کے بجائے سرکاری حکام ڈمپر مافیا سے ملاقاتیں کرتے ہیں، ڈمپر ڈرائیوروں کی اکثریت پاکستانی نہیں اور نہ ہی پاکستانی قوانین کی پابندی کرتے ہیں، 10 اگست کو راشد منہاس روڈ پر رات 2 بجے ڈمپر کی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سہیل وڑائچ سہیل وڑائچ انٹرویو فیلڈ مارشل عاصم منیر وی ٹو وی نیوز
    پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پشاور میں زلزلہ زلزلے کے جھٹکے صوابی وی نیوز
    اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے مابین اسکلڈ ورک فورس کو روزگار کی فراہمی سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم او یو پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور بیلاروس کے وزیر داخلہ آئیوین کبراکوف نے دستخط کیے۔ وزیر مملکت برائے  اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے ایم او یو کے تحت پاکستانیوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی ورکرز کے بیلاروس میں حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جامع فریم ورک بنایا جائے گا، ٹیکسٹائل، توانائی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں ابتدائی طور پر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ پاکستانی...
    اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے بعد IAEA سے تعاون معطل کر دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ ادارہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا،  آیت اللہ خامنائی جوہری نگرانی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پہلی ٹیم...
    پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  صدام حسین کا فن لینڈ کے کجانی ہاکا فٹبال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے صدام حسین 25 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سابق کپتان نے انڈر 23 کی سطح پر بھی 18 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ عمان کے کلب صلالہ سے وابستہ صدام حسین کا کہنا ہے کہ سخت محنت کے بعد نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک چھوٹے سے کلب سے یورپی کلب تک کا حیرت انگیز سفر شروع ہوگا، اپنے...
    یو اے ای نے سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تجربہ کار اوپننگ بلے باز محمد وسیم ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز 2025 میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یو اے ای 30 اگست کو ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ Muhammad Waseem to lead UAE in Inverex Solar Energy presents Bank Alfalah T20I Tri-Series 2025 More details: https://t.co/kWPdFXaWO1 pic.twitter.com/2BDTxJpfM7 — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) August 27, 2025 واضح رہے کہ سیریز میں میزبان یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سہ فریقی...
    کراچی: ملک میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈرز ملتوی ہو رہے ہیں۔ ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث سونے کے زیورات کی برآمدات بدترین بحران کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیجتے ہوئے ایڈوانس گولڈ کی واپسی اور واجبات کی ادائیگی روکنے کی شرط عائد کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی مکتوب ارسال کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مارچ 2025ء  میں موصول ہونے والے آرڈرز بھی مکمل نہ ہوسکے، جس...
    کراچی (شوبز ڈیسک) ملک کا سب سے بڑا اور مقبول ترین موسیقی کا مقابلہ “پاکستان آئیڈل” ایک دہائی سے زائد عرصے بعد دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ شائقینِ موسیقی اس کم بیک کو پاکستان کے شوبز اور ٹی وی کی دنیا کا بڑا ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔ پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی آواز کے جوہر دکھانے اور شناخت بنانے کا موقع دیا جائے گا۔ اس بار ججز کے پینل کو بھی غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، جن میں عالمی شہرت یافتہ قوال و گلوکار راحت فتح علی خان، نامور میوزک پروڈیوسر و گیت نگار بلال مقصود، مقبول گلوکارہ زیب النسا بنگش اور فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فواد خان شامل ہیں۔ آڈیشنز کا سلسلہ سکھر سے...
    جنیوا (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کی نئی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت معطل کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو جائے گی۔ اس اعلان کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کیا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق رکن ممالک نے واضح کیا ہے کہ اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی جب تک امریکا یہ وضاحت نہیں کرتا کہ نیا فیصلہ...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی زبان میں مہارت لازمی قرار دینے کے بعد کارروائیاں سخت کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اسی صورت ملے گی جب وہ ڈرائیورز کے لیے انگریزی شرط کو نافذ کریں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ڈرائیورز پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کمرشل ورک ویزا بھی روک دیا ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں کم از کم 3 ہزار ڈرائیورز کو ہائی ویز سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ روڈ سائیڈ انگریزی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے۔ صرف ٹیکساس میں 350 ڈرائیورز پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ معاملہ اُس وقت مزید...
    جنیوا: اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کے نئے ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔  اس فیصلے کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کا کہنا ہے کہ 25 رکن ممالک نے باضابطہ طور پر امریکا کے لیے اپنی سروسز معطل کرنے کی اطلاع دی ہے، کیونکہ امریکی حکام...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضیاء الدین روڈ پر جاری سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا اچانک دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا اور عملے کو کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو نے میئر کراچی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث 66 انچ قطر کی سیوریج لائن شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث اردو بازار، برنس روڈ، بولٹن مارکیٹ، سٹی کورٹ اور چنگیگر روڈ سمیت کئی علاقے متاثر ہو گئے۔ میئر کراچی نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، شہریوں کو کسی صورت مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ حکام کے مطابق پائپ لائن...
    لاہور: ہئیر کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، گھریلو جھگڑے نے قیامت ڈھا دی، سفاک ملزم نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رات گئے پیش آئی، جہاں ملزم عمران نے انتہائی بے دردی سے چار افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھتیجا شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ نے چھوٹی بیٹی پر بھی حملہ کیا، جو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چھوٹا بیٹا بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق...
    یو ایس اوپن  2025 ٹینس گرینڈ سلیم کے دوران اسٹار کھلاڑیوں کے مہنگے اور پرتعیش فیشن نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ سی این این کے مطابق ورلڈ نمبر ون ارینا سبالانکا نے خصوصی طور پر تیار کردہ جیولری پہنی، جس کی درست قیمت کا تو علم نہیں لیکن ایک اندازے سے ان زیورات کی مالیت 2800 ڈالر سے 13 ہزار 400 ڈالر کے درمیان ہے۔ دوسری جانب جیسیکا پگولا نے سوئس برانڈ کی نایاب اور قیمتی گھڑی پہنی جس کی قیمت 90 ہزار ڈالرز ہے۔ اٹلی کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار یانک سنر کے ہاتھ میں بھی ایک معروف برانڈ کا بیگ دیکھا گیا، جس کی قیمت 2 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔ گزشتہ ہفتے سارا ایرانی کے...
    جنوری 1989 سے 31 جولائی 2025 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 96 ہزار 461 ہوگئی۔ دوران حراست شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 397 ہے۔ اب ایک لاکھ 76 ہزار 500 کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 10 ہزار 559 املاک کو تباہ کیا گیا یا نذرآتش کیا گیا۔ اس دوران 22 ہزار 984 خواتین کے سہاگ اجڑ گئے، ایک لاکھ 7 ہزار 983 بچوں کو یتیم کیا گیا جبکہ 11 ہزار 267 خواتین کی عصمت دری کی گئی...
    امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا گئیں۔ میچ کی تفصیل مقام: آرتھر ایشے اسٹیڈیم حریف: کیرولینا موچوا نتیجہ: 3-6، 6-2، 1-6 سے شکست وینس ولیمز کا بیان “میں آج جیت نہیں سکی، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔” پس منظر عمر: 45 سال اعزازات: 7 گرینڈ سلیم ٹائٹلز موجودہ رینکنگ: ویمنز ٹینس میں 582 واں نمبر یو ایس اوپن میں شرکت: وائلڈ کارڈ کے ذریعے اہم نکات ولیمز کا تجربہ اور کھیلنے کا عزم اب بھی مداحوں کو متاثر کر رہا ہے۔ کیرولینا موچوا اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ Post Views: 6
    کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا  ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش  جرم کا اعتراف کرلیا۔ پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش  ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا...
    لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس گرفتارکر لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے بتایا کہ ملزم اویس کی  نوجوان کو بلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی، واقع میں ملوث اب تک دو ملزمان  اویس اور تیمور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا کہ بقیہ 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی۔