2025-07-26@07:02:37 GMT
تلاش کی گنتی: 2646
«یہ نہیں»:
(نئی خبر)
برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے تہران کے ایٹمی پروگرام سے لاحق خطرہ کم ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا: "ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔" انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اب بھی نازک ہے اور خطے میں استحکام برطانیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دوبارہ سفارتی مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ اس بحران کا پُرامن حل نکالا جا سکے۔ ایران کئی بار یہ واضح کر چکا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتلے پھینکنے کے واقعے پر برس پڑیں۔ ریپ گلوکار طلحہ انجم نے حال ہی میں ایک کانسرٹ کیا جہاں دوران پرفارمنس ایک مداح کی جانب سے گلوکار پر پانی کی بوتل پھینکی گئی، جس کے بعد طلحہ انجم نے ہجوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو مداح کو اسٹیج پر بلانے کا کہا اور پھر اسے کانسرٹ سے باہر نکال دیاگیا۔ View this post on Instagram A post shared by Reel roulette (@reel_roulette57) سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی جس پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر رہ نہ سکی۔ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے...
سینیئئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اب آپ کے دیکھیں گے کہ نہ صرف امریکا کے اندر بلکہ امریکا کے باہر بھی ٹرمپ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نتین یاہو بہت خوش ہے اور اس نے ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کر دیا ہے، لیکن ٹرمپ نے اس حملے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے، یہ حملہ نہ امریکا کے مفاد میں ہوگا نہ ہی ٹرمپ کے اپنے مفاد میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم ’’نتین یاہو کے بیان کہ امریکا کیساتھ ملکر امن قائم کیا جا رہا ہے‘‘ پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی میں ایم نائن موٹروے کے اطراف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن ) کو سرکاری اراضی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے متعدد افسران کی جایداد منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے 16 ہزار 800 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے نیب آرڈننس کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 15روز کے لیے ملزمان کی جایداد...
احسن حمید جو کہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹرکی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق قریباً 6 ملین سے زیادہ سیاح ہر سال گلیات کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے ادارے نے ان کو مختف سہولیات دینے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب یہاں پر سیاحوں کا ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے تو ہم مختلف جگہ پر اپنے اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں جس میں یہاں کی پولیس بھی ہمارا بہت ساتھ دیتی ہے تاکہ ٹریفک یا کسی اور قسم کے مسئلے سے لوگوں کو پریشان نہ ہونا پڑے۔ یہ بھی پڑھیں سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ، ایک جدوجہد، اور ہر مظلوم کی امید تھیں۔ یہ بات انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کی منابست سے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ آج عظیم رہنما، قائد جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا یومِ پیدائش ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں، ایک نظریہ، ایک جدوجہد، اور ہر مظلوم کی امید تھیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری سیاسی تربیت محترمہ بینظیر بھٹونے خود کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی...
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کی ایک بڑی وجہ آبادی میں اضافہ ہے۔ ہفتے کے روز کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافے، وسائل کی کمی اور پالیسیوں کے فقدان کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم اس قابل نہیں رہا کہ عوام کی ضروریات پوری کر سکے، اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو پورا نظام بیٹھ جائے گا۔ اس موقع پر صدر کاٹی جنید نقی، معروف صنعتکار، ایکسپورٹرز اور تاجر رہنما موجود تھے۔...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 22-06-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Iran vs Israel | Ayatollah Khamenei’s Defiance | the Road to Regional + 3rd World War ایران کی سرخ لکیر عبور، جواب تیار! یہ صرف دفاع نہیں، عزت کی جنگ ہے امریکہ حملہ کرے گا تو قیمت ناقابلِ تلافی ہوگی ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم...
کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات یفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ نسلی لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر...
اسرائیل کی اکیس فیصد آبادی عرب نژاد ہے۔وہاں ہزاروں غیر ملکی صنعتی و زرعی کارکن بھی کام کرتے ہیں ( ان کارکنوں کی اکثریت تھائی لینڈ اور فلپینز سمیت جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہے)۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ایرانی میزائیل حملوں کے خلاف عالمی ( مغربی ) ہمدردی سمیٹنے کے لیے کہا کہ ’’ ایرانی میزائلوں کا ہدف محض یہودی نہیں بلکہ اسرائیل کے نہتے عرب شہری اور غیرملکی کارکن بھی ہیں‘‘۔ اگرچہ اسرائیلی سول ڈیفنس قوانین کے تحت ہر گھر اور عمارت میں ناگہانی حملوں سے بچاؤ کے لیے کم ازکم ایک کمرہ یا احاطہ بطور پناہ گاہ مختص ہونا چاہیے۔تاہم جو شہری عمارتوں اور گھروں سے باہر ہوں وہ کسی حملے ، دھماکے...
مقررین نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکا ردعمل بہت سخت ہوگا اور عالمی طاقتوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ایران پر حملےاور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مفتی تنویر الحق تھانوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اظہر مشہدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مفتی اہتمام الحق تھانوی، سید شبر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صابر ابومریم، پروفیسر منوج چوہان، پاسٹر امانیول مسیح، مولانا وجاہت تھانوی، مولانا اشرف علی منتظری، مفتی محمد علی، فراز فخری، مولانا چانڈیو، ریاض...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اطالوی بحریہ کے جہاز انتونیو مارچیلیا نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے بحری جہاز اور ائیر کرافٹ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت کی۔ مشق کا بنیادی مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔مشترکہ بحری مشق میں جدید آپریشنل مشقوں کا انعقاد کیا گیا ، جن میں سمندری جنگ کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا اور دونوں بحری افواج کی مجموعی تیاری اور آپریشنل تعاون کا فروغ تھا۔انتونیو مارچیلیا کے اس دورے سے قبل اکتوبر 2024 میں اطالوی کیریئر اسٹرائیک گروپ بھی کراچی کے دورے پر آیا تھا، کیرئیر اسٹرائیک گروپ میں...
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو متنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں امریکی فوجی کارروائی امریکہ کا انتہائی خطرناک قدم ہو گا جس کے بہت غیر متوقع اور منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے امریکہ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شامل نہ ہو، یہ انتباہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکہ کے اس جنگ میں کودنے کے بارے میں مختلف خبریں اور موقف پیش کیے جارہے ہیں۔ روس ایران کے اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گہرا تزویراتی اور فوجی تعاون و شراکت داری موجود ہے، ایران پر اسرائیلی حملوں کے باوجود روس...
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ صبا کو سالگرہ کے موقع پر 3 سے 4 لاکھ روپے مالیت کا دیو قامت گلدستہ تحفے میں دیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی کہ یہ صرف دکھاوا اور پیسوں کا ضیاع ہے۔ کئی صارفین معاذ صفدر کو یہ کہتے نظر آئے کہ اگر آپ یہ افورڈ کر سکتے ہیں تو اپنی اہلیہ کو تحفے ضرور دیں لیکن سوشل میڈیا پر اس کا دکھاوا نہ کریں جبکہ چند صارفین نے کہا کہ ان پیسوں سے کسی غریب کی مدد ہو سکتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Saba Maaz (@saba_maaz123) اب...
مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔مریم نواز نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لئے اپنا آنگن، اپنی مٹی اور اپنی چھت چھوڑنا پڑتی ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آج سہ پہر تین بجے کے قریب، کراچی ایئرپورٹ کی طرف جانے والے اہم راستوں پر شدید ٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رات 7 بجے ایئرپورٹ آمد اور کسی پروگرام کے لیے روانگی کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت اہم شاہراہوں کو قبل از وقت بند کر دیا ہے۔ہمارے رپورٹر نے بتایا کہ شاہراہ فیصل، اور دیگر متعلقہ راستوں پر گاڑیوں کا رش بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی طرف رہنمائی شروع کر دی ہے، تاہم غیر یقینی صورتحال نے روزمرہ کے سفر...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے لیے سرمایہ کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لاہور میں مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں جاری منصوبوں پر پیشرفت اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں، مریم اورنگزیبایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل غلط بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا تصدیق فارورڈ کیا جائے۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے حکومت پنجاب کے ساتھ مل...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2025ء) یہ کسی دکان یا فوٹو شوٹ سے شروع نہیں ہوا۔ یہ کوئی تفصیلی مارکیٹنگ مہم بھی نہیں تھی۔ بس خاندانی ورثہ رکھنے والی ایک نوجوان عورت ، ایک اسمارٹ فون، اور تعمیر نو کا عزم۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں اسکرینز کے استعمال کا غلبہ بڑھ رہا ہے، عطیہ زہیر نے اپنی دکان کسی ہائی اسٹریٹ پر نہیں، بلکہ ٹک ٹاک پر تلاش کی۔ کچے دھاگے"، جو کبھی ملبوسات کے لیے اُن کا خاندانی برانڈ تھا، وقت گزرنےکے ساتھ خاموشی سے ماند پڑ گیا تھا۔ لیکن عطیہ نے اسے ترک کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔ روایتی طریقوں مثلاً ویب سائٹس یا بوتیکس کے ذریعے دوبارہ متعارف کرانے کے بجائے، انہوں نے ایک زیادہ...
— فائل فوٹو قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ محرم میں امن و امان سے متعلق گورنر ہاؤس میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا تاہم عملے نے بتایا کہ کامران ٹیسوری دفاتر کی چابیاں بھی ساتھ لے گئے ہیں۔اس حوالے سے اویس قادر شاہ نے کہا کہ یہ آئینی منصب ہے کسی کی ذاتی بیٹھک نہیں، کامران ٹیسوری کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی، اگر آج اجلاس منعقد نہ ہوا تو کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت جاؤں گا۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے یہیں آ رہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری صاحب پہلے بھی کئی دفعہ...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے جمعرات کو واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی، ایرانی جوہری پروگرام، یوکرین جنگ اور آئندہ نیٹو سربراہی اجلاس پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ واشنگٹن میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس گروپ کے مطابق اب تک ان حملوں میں 639 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں...
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایران کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمارتیں گرائی جاسکتی ہیں، مگر علم کبھی تباہ نہیں کیا جاسکتا، خاص طور پر جب 9 کروڑ محب وطن اور مخلص لوگ موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی، مگر یقیناً فیصلہ ایران ہی کریگا کہ اسے ختم کیسے کیا جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران طے کرے گا کہ جنگ کیسے ختم کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جواد ظریف نے کہا کہ حملہ آور کوئی بھی ہو، ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نسل کش...
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں جنگ ہار چکا ہے اور اب امریکا اسکی مدد کیلئے میدان میں اترنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کی عسکری ناکامی اور عوامی دباؤ نے اسکے اتحادیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو موجودہ صورتحال میں ویتنام جنگ سے سبق سیکھنا چاہیئے، کیونکہ طاقت کے زعم میں کی جانیوالی مداخلتیں تاریخ میں ہمیشہ ذلت کا باعث بنی ہیں۔ مظہر برلاس کے مطابق، مسلم اقوام اور مزاحمتی قوتوں کی استقامت نے اسرائیل اور اسکے حامیوں کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا ہے، جو اس جنگ کے نتائج کا واضح اشارہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںمظہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آیئے اِس (حدیبیہ) معاہدے سے حاصل ہونے والے دروس واسباق پر نظر ڈالتے ہیں:معاہدہ کالحاظ آپؐ نے کفارِ قریش سے کیے ہوئے اِس معاہدے کا پورا پورا لحاظ فرمایا اور معاہدے کے مطابق ہر اُس کام کو انجام دیتے رہے، جو معاہدے میں طے ہوا تھا؛ چنانچہ مدینہ پہنچنے کے بعد جب ابوبصیر قید وبند کی صعوبتوں سے چھٹکارا حاصل کرکے مدینے پہنچے اور مشرکینِ مکہ نے اِن کی واپسی کا مطالبہ کیا تو آپ نے اِنھیں اُن کے بھیجے ہوئے آدمیوں کے حوالے کردیا اور اُس عہد کی پاسداری کا مکمل ثبوت دیا، جو آپؐ نے اُن سے حدیبیہ کے مقام پر کیا تھا۔ آج ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا ہم بھی اپنے کیے ہوئے...
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں سینئر تجزیہ کار مظہر برلاس نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں جنگ ہار چکا ہے اور اب امریکا اس کی مدد کے لیے میدان میں اترنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل کی عسکری ناکامی اور عوامی دباؤ نے اس کے اتحادیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو موجودہ صورت حال میں ویتنام جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے کیونکہ طاقت کے زعم میں کی جانے والی مداخلتیں تاریخ میں ہمیشہ ذلت کا باعث بنی ہیں۔ مظہر برلاس کے مطابق، مسلم اقوام اور مزاحمتی قوتوں کی استقامت نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا ہے، جو اس جنگ...
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہےکہ پاک امریکا تعلقات میں طویل عرصے بعد بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ خیرسگالی کے رشتے کو فروغ دینا پاکستان کے مفاد میں ہے، اور موجودہ سفارتی ماحول میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سفارتی نقطہ نظر مؤثر ہو رہا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کا نام لے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر خلیجی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ اگر ان کی سرزمین سے امریکا نے ایران کے خلاف کوئی عسکری کارروائی کی تو انہیں بھی ممکنہ جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حملے ان ممالک کی زمینوں سے کیے گئے تو ایران اسے کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی تصور کرے گا، جس کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ...
TEHRAN: ایران نے پڑوسی خلیجی ممالک کو خبردار کردیا ہے کہ امریکا کو حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے پر حملوں کا نشانہ بن سکتےہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران اور اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے حالیہ بیانات کی روشنی میں پڑوسی خلیجی ممالک کو اپنی سرزمین ان کے خلاف استعمال ہونے سے خبردار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے قطر کے ذریعے خلیجی پڑوسی ممالک کو پیغام پہنچایا ہے اور تنبیہ کی ہے کہ اگر ایران کے خلاف امریکی حملے میں ان کی سرزمین استعمال ہوئی تو حملے کے لیے جواز بن سکتا ہے۔ امریکا کے عرب سرزمین متعدد ملٹری...
رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے حملوں اور جاری تصادم کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کے متعدد شاپنگ سنٹرز جیسے کریون، رمات آویو، گرینڈ مال پٹاہ ٹیکوا اور گرینڈ کینین بی ایس سیکیورٹی خطرات کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا ذرائع نے ایران کے کامیاب حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں مارکیٹوں کے بند ہونے اور شدید اشیاء کی قلت کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے حملوں اور جاری تصادم کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کے متعدد شاپنگ سنٹرز جیسے کریون، رمات آویو، گرینڈ مال پٹاہ ٹیکوا اور گرینڈ کینین بی ایس سیکیورٹی خطرات کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق،...
اس برطانوی میڈیا نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ "اسرائیل کی ایران کے خلاف براہ راست جنگ نہ صرف تل ابیب کے لیے کوئی یقینی فوجی فتح حاصل نہیں کرے گی، بلکہ اسرائیل کو ایک طویل اور مہنگے علاقائی بحران میں الجھا سکتی ہے جب تک کہ مذاکرات اور ثالثی کی راہ کو تصادم پر ترجیح نہ دی جائے۔" اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے تجزیے میں اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ میں ناکامی کی 3 کلیدی وجوہات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف براہ راست جنگ میں مکمل فتح حاصل کرنے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں حالیہ عسکری پیش رفت کا...
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔ ایران کے اسرائیل پر حملے جاری ہیں جس سے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیل کا دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ تازہ میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں متعدد مقامات پر شدید نقصان ہوا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اسرائیل کا موازنہ غزہ سے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے بعد ملبے کے ڈھیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غزہ نہیں اسرائیل ہے۔ NOT GAZA, BUT ISRAEL pic.twitter.com/6viauP6mYq — Muhammad Smiry ???????? (@MuhammadSmiry) June 19, 2025...
سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کے دورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ سوشل صارفین اس پر رد عمل دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو حکومت کی تبدیلی کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ ایران اسرائیل تنازع کے دوران ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کی سرگرمیاں اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔ https://cdn.jwplayer.com/players/NmLkOUV8-jBGrqoj9.htm بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت...
ایس400 پر تعینات بھارتی سپاہی رام بابو سنگھ کی ہلاکت پر بھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی فوج آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اپنے فوجیوں کی ہلاکت چھپانے میں مصروف اور تاحال سچ سامنے لانے سے گریزاں ہے۔ آپریشن سندور میں شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی فوج اپنے سپاہی رام بابو سنگھ کی جنگی ہلاکت کو سڑک حادثہ ظاہر کر رہی ہے جب کہ بہار سے تعلق رکھنے والا جوان، رام بابو سنگھ مئی 2025میں بھارت کے اہم دفاعی نظام S-400 پر تعینات تھا ۔ بابو کی موت سے متعلق بھارتی فوج کی طرف سے فراہم کردہ معلومات متضاد ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات میں رام بابو کی ہلاکت کو بھارتی فوج نے...
جب یہ سطور لکھی جا رہی ہیں، ایران پر اسرائیل کے سرپرائز اٹیک کو 5 دن گزرچکے۔ اور بعد کے ان 5 دنوں میں مزید بھی بہت کچھ ہوچکا لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ چیزیں اب بہت حد تک واضح ہوچکیں۔ واضح شدہ میں سب سے اہم یہ ہے کہ حملے کی پلاننگ یہ سوچ کر کی گئی تھی کہ ایران کی ٹاپ کمانڈ کے صفائے، موساد ایجنٹوں کے ایران میں جگہ جگہ دہشتگرد حملوں اور ایرانی ایئرڈیفنس کے ہیک ہونے سے پورے ملک میں بے یقینی اور افراتفری کی فضا بن جائے گی جس سے رجیم چینج کا خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا۔ اسرائیلی کیلکولیشن میں یقیناً یہ تصور شامل رہا تھا کہ بالکل ہی اچانک...
وزیر بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ جولائی تک بلدیات سے متعلق قانون سازی کا عمل میں مکمل کر لیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی ہوسکے بلدیاتی الیکشن ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے لئے رقم مختص کردی، بلدیاتی الیکشن 26-2025ء میں ہونے کا امکان ہے، پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کر دیے۔ دوسری جانب وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ جولائی تک بلدیات سے متعلق قانون سازی کا عمل میں مکمل کر لیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی ہوسکے بلدیاتی الیکشن ہوں۔
برطانیہ میں اسقاطِ حمل کو جرم کے دائرے سے نکالنے کے لیے قانون میں تاریخی ترمیم منظور کرلی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے آج ایک تاریخی ووٹنگ میں اسقاط حمل (Abortion) کو جرم کے دائرے سے نکالنے کی منظوری دیدی۔ یہ ترمیم بل لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ٹونیا انتونیازی نے پیش کیا تھا جس کے حق میں 379 اور مخالفت میں 137 اراکین نے ووٹ دیئے تھے۔ اس ترمیم کو قانون بننے کے لیے ابھی ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔ بعد ازاں شاہی منظوری (Royal Assent) بھی ضروری ہے جس کے بعد یہ نافذ العمل قانون بنے گا تاہم حکومت کی اکثریت کے باعث اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔ اس قانون میں ترمیم خواتین کے تولیدی حقوق کے...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائل کے تل ابیب اور دیگر شہروں کو نشانہ بنا کر اپنے دفاعی ارادوں اور صلاحیتوں کا سخت پیغام دے دیا ہے۔ ہائپرسونک، بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے لیس ایرانی فوج اب پورے خطے میں خطرے کی علامت بن چکی ہے۔ آخر ایران کے پاس ایسی کون سی میزائل ٹیکنالوجی ہے جو جدید دفاعی نظاموں کو بھی ناکام بنا سکتی ہے؟ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اپنی سرزمین سے محض سات منٹ کے اندر ہی تل ابیب کو نشانہ بنا کر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی دفاعی طاقت کے بل پر کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ اس کارروائی نے ایران کی میزائل صلاحیتوں کو ایک بار پھر...
امریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے، یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی سینیٹر نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے، امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کا کہنا ہے یہ ایک بڑی اور مہلک غلطی ہوگی، نیتن یاہو کے غیرقانونی حملے نے دنیا کو مزید غیرمحفوظ بنادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر سفارتی حل کی جانب جانا ہوگا۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر جاری بیان میں کہا امریکا کو نیتن یاہو کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ بس بہت ہوگیا، امریکا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بنے۔ یہ ایک...
اسرائیل-ایران کشیدگی کے دوران اسرائیل کے شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ لینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ تاہم اسرائیل میں بسنے والے فلسطینی شہری، جو کل آبادی کا تقریباً 21 فیصد ہے، اکثر ان حفاظتی اقدامات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عکا کے قریب رہنے والی خاتون سمر الرشد کو میزائل حملوں کے دوران فلسطینی ہونے پر ایک یہودی شہری کی جانب سے پناہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ آپ کے لیے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے...
ماڈل و اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کرایا اور آج وہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کر رہی ہیں۔ حریم فاروق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اور عمران رضا کاظمی نے ہانیہ عامر کو ڈبسمیش پر دیکھا تھا جہاں ان کی خود اعتمادی اور خوبصورتی نے فوراً ان کی توجہ حاصل کر لی۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب پہلی بار انہوں نے ہانیہ عامر کو دیکھا تو کہا یہ کون ہے اس کا آڈیشن کرتے ہیں۔ ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے...
ڈسڑکٹ جیل اٹک کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر مبینہ بہیمانہ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے جب کہ جیل انتظامیہ کے افسران کی نگرانی اور موجودگی میں اسیران پر مبینہ تشدد کی وڈیوز سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے معاملے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن رانا عبدالروف کو انکوائری افسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں جیل انتظامیہ کے باوردی آفیسر کو کرسی پر بیٹھ کر مشقتی سے خود کو دبواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں جیل انتظامیہ کی جانب سے متعین کردہ قیدی کو دیگرساتھی قیدیوں کو لتر برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج...
ریپر طلحہ انجم نے حکومتِ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اُس بیان پر ردِ عمل دیا جس میں "شاہراہِ بھٹو” کو کراچی کے عوام کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت کا "تحفہ” قرار دیا گیا تھا۔ طلحہ انجم نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی تحفہ نہیں بلکہ حکومت کا کام ہے، جو اسے عوام کے لیے انجام دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 15 سالوں سے سندھ میں بدترین طرزِ حکمرانی دیکھ رہے ہیں، اور اب بھی حکومت کی جانب سے ایسے بیانات دینا باعثِ حیرت ہے۔ طلحہ انجم، جو...
ہم واضح کرتے ہیں کہ مرجعیتِ شیعہ محض ایک سیاسی منصب نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت، بیداری اور ہدایت کا مینار ہے؛ جو ایران سے لے کر عراق، لبنان، یمن، بحرین، پاکستان اور تمام اسلامی سرزمینوں میں نورِ بصیرت پھیلا رہا ہے۔ مرجعیت پر کسی بھی قسم کی جارحیت، تمام امت مسلمہ سے اعلانِ جنگ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کا ٹرمپ کی گستاخانہ دھمکیوں کے خلاف شدید الفاظ میں بیانیہ جاری کیا ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم ﴿وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ﴾ (حج/۴۰) ہم، علمائے حوزه علمیه نجف اشرف، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مرجع عالیقدر، حضرت...
لاہور: سفاری زو لاہور میں شتر مرغ کی افزائش نسل کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ سفاری زو میں انکیوبیٹر کے ذریعے شتر مرغ کے انڈوں سے کامیاب ہیچنگ کا پہلا تجربہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفاری زو انتظامیہ کے مطابق اس کامیاب عمل کے نتیجے میں شتر مرغ کے دس صحتمند چوزے دنیا میں آئے ہیں جو اس نایاب پرندے کی مقامی سطح پر افزائش نسل کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کے انڈوں سے چوزے نکالنے کے عمل میں نمی کا بہت کم تناسب درکار ہوتا ہے، جس کے لیے خصوصی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ انکیوبیٹر میں نمی...
کیا آپ کو فلمیں دیکھتے ہوئے کبھی خیال آیا ہے کہ فلموں میں نظر آںے والے خطرناک ایکشن سین اور چلتی گاڑی میں رومانوی سین اتنے آرام سے کیسے فلمائے جاتے ہیں؟ فلموں میں نظر آنے والے سین ایسے دکھائے جاتے ہیں جیسے وہ اصلی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ ناظرین کو جو دکھایا جاتا ہے سب ویسا نہیں ہوتا اس کے لیے مختلف تکنیکیں استعمال کی جاتی ہیں۔ جیسے کبھی سبز رنگ کے کپڑے کے سامنے اداکاری کی جاتی ہے اور بعد میں کمپیوٹر کے ذریعے اس پردے کو ہٹا کر اس کی جگہ کوئی بھی منظر جیسے خلا، پہاڑ، یا جنگ کا میدان وغیرہ لگا دیا جاتا ہے تو کبھی گاڑی کو سڑک پر چلتا ہوا دکھانے...
---فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر صرف 22 فیصد ایگزیکٹو پاور رکھتا ہے۔ کنٹونمنٹ، ریلویز اور کے پی ٹی وفاقی ادارے ہیں، یہ سارے ادارے میئر کراچی کے کنٹرول میں ہونے چاہئیں۔’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو چھیڑنے والی دونوں جماعتیں دعویٰ کرتی ہیں کہ سب پی پی نے کیا۔ کمرشلائزیشن کی اجازت ڈکٹیٹر کے زمانے کے بلدیاتی نظام میں دی گئی، اس وقت شہر کی ایسی کی تیسی پھیری گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کا ہر روڈ کمرشل ہے، سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے ہماری طرف سے تاخیر ہے لیکن تیزی سے کام ہو رہا ہے، گیارہ سو...
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی، دونوں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ کراچی کیس کے باپ کی جاگیر نہیں وہ سندھ کا شہر ہے، ہمیں کراچی سندھ سے الگ نہیں کرنا اور نہ کرنے دیں گے، کراچی سندھ کا ہے اور وہ سندھ کا رہے گا۔ ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب بڑھنے لگیں تو آصفہ بھٹو، سحر کامران اور دیگر اراکین بیچ میں آ گئے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جاوید حنیف نے...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی...

۔3نوجوانوں کا نہر میں ڈوبنا قابل افسوس ہے،میاں طاہر3نوجوانوں کا نہر میں ڈوبنا قابل افسوس ہے،میاں طاہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے رہنمااورسابق یو سی ناظم/چیئرمین سی سی28 گلستان کالونی میاںطاہر ایوب نے ناولٹی پل کے قریب3 نوجوانوں کے نہرمیں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاںبحق ہونے پر شدیددکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیاہے۔انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ سال سے نہر میں نہانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے مگر اس کے باوجود روزانہ سینکڑوں نوجوان اورمعصوم بچے نہر میں نہاتے نظر آتے ہیں،ہر سال نہر میں نہانے کی وجہ سے المناک حادثات رونما ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں مگر اس کے باوجود انتظامیہ کی لاپرواہی افسوس ناک ہے ، گزشتہ سال بھی کئی افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔انہوں...
ایران کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اعلامیہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے باعث بے مثال کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔ برونائی دارالسلام، چاڈ، اتحاد القمری،جبوتی، لیبیا، موریتانیہ، صومالیہ اور سوڈان بھی توثیق کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، ترکیہ، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی مشترکہ اعلامییہ کی توثیق کی۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے...
—ویڈیو گریب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرکے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔ صدرِ پاکستان کی جانب سے یہ دورہ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی، بھارتی جارحیت پر فیصلہ کن ردعمل پر پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا۔صدرِ مملکت کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے صدرِ مملکت آصف زرداری کو پاک فضائیہ کی آپریشنل حکمتِ عملی، فورس اسٹرکچر، اہداف اور مستقبل کی جنگوں کے تناظر میں جاری...
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا، وہی ایران میں بھی کیا جائے گا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مستقبل میں ممکنہ اہداف کے بارے میں بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دفاعی حکمتِ عملی ابھی منظر عام پر نہیں لائی جا سکتی۔فوجی ترجمان کے مطابق ایران پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں 50 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کا ہدف خاص طور پر ایرانی فضائیہ کی قیادت...
بانی سرپرست تحریک منہاج القرآن کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ آج 17 جون 2025ء ہے۔ 5 سال گزر جانے کے بعد بھی فیصلہ نہیں ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 5 سالوں میں 5 بنچ ٹوٹ چکے۔ دونوں طرف کے وکلاء جرح مکمل کر چکے ہیں، صرف فیصلہ سنانا باقی ہے مگر تاریخ ہی نہیں دی جا رہی۔ نہ جانے کیوں قاتلوں کے چہروں سے پردے نہیں اٹھنے دیئے جا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی پر عوامی تحریک کی ملک بھر کی تنظیمات نے دعائیہ تقاریب منعقد کیں۔ راہ نماؤں نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔ مرکزی دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی جس...
ریاستی محتسب نے 16 جون کو تل ابیب اور اس کے ان نواحی علاقوں کا دورہ کیا، جو ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے تھے، وہیں انہون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں سے مناسب تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی حملوں کے بعد صیہونی انتظامیہ کو اپنے لاکھوں غیر محفوظ شہریوں کی فکر لاحق ہوگئی، جنہیں زیر زمین محفوظ ٹھکانوں سمیت دیگر حفاظتی ٹھکانوں تک رسائی نہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تقریبا پورے ملک میں جنگ کی صورت میں حفاظتی ٹھکانے بنائے گئے ہیں، جنہیں ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایرانی حملوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی افراد محفوظ ٹھکانوں تک...
ایران کےساتھ اختلاف و اتفاق کا معاملہ الگ، پالیسیوں سے اختلاف، پاکستان میں مداخلت پر اعتراض، پراکسیز پر تنقید یکسر مختلف، لیکن جب اسرائیل جیسا بدمعاش حملہ آور ہو تو پھر یہ بھی میری ہی جنگ ہے۔ جب نیتن یاہو للکارے یا ٹرمپ آنکھیں دکھائے تو میں ایران ہوں۔ کل بھارت اس غلط فہمی میں پاکستان پر حملہ آور ہوا تھا کہ یہاں کا فتنہ انتشار ان کا راستہ ہموار کرے گا، لیکن وہ فتنہ چاہ کر بھی کچھ نہ کر سکا، بھارت اور اس کے ایجنٹ دونوں ہی رسوا ہوئے۔ آج بھارت کا سرپرست، بلکہ’’ ماں جایا‘‘ بھی یہی سوچ کر ایران پر پل پڑا کہ امت منقسم ہے، لیکن شہباز شریف سے محمد بن سلمان تک اور احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کراچی میں پروجیکٹ بیکڈ فنڈ ریزنگ کے لئے میونسپل بونڈز متعارف کرانا چاہتے ہیں، مالیاتی صورتحال میں استحکام اور شہریو ں کو ترقیاتی عمل میں ساتھ رکھنے کے لئے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج باہمی تعاون سے کام کریں گے، آئی آئی چندریگر روڈ پرگیٹ وے آ ف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیرکرنا چاہتے ہیں، شاہراہ کو نوپارکنگ زون اور و واک ایبل بنانے کے عز م پر قائم ہیں، ریلوے گراؤنڈ پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرادی ہے، اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ مل کر کے ایم سی، واٹر کارپوریشن اور...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ملکوں نے ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے والوں میں پاکستان، سعودی عرب، الجزائر، بحرین، برونائی، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر،عراق، اردن، کویت، لیبیا، اسلامی موریطانیہ، قطر، صومالیہ، سوڈان، ترکی، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزائے خارجہ شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے شدید بحران کی وجہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس ہے، جے یو آئی بلدیہ ٹاؤن نے بلدیہ ٹاؤن میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کا مطالبہ کردیا اور پانی کے فراہمی کیلئے عوامی جدوجہد کا بھی اعلان کیا ہے۔جمعیت علماء اسلام بلدیہ ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری قاری مظہرالدین کھوسو نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اہلیان بلدیہ ٹاؤن پانی کی قلت سے بہت پریشان ہیں۔مساجد، مدارس، اسکول اور دیگر ادارے پانی سے محروم ہیں۔ اس کی بڑی وجہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کی جانب سے مزدور کنوینشن منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میںمزدوروں اور شہریوں نے شرکت کی، عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جو حکومت مزدوروں کو اعلان کردہ اجرت نہیں دلا رہی ہے ، وہ حکومت کس منہ سے معاشی ترقی کی باتیں کر رہی ہے، شاہراہِ بھٹو بحریہ ٹاؤن اور ایک ڈیفنس سے دوسرے ڈیفنس ملانے کے لیے بنایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری پینے کے پانی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، اور کرپٹ حکمران ترقی کی باتیں کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کیا ہے، جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر 19 جون کو بند رہیں گے ،سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
دنیا کی سات بڑی معیشتوں پر مشتمل جی 7 ممالک کے اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ردعمل کے حوالے سے رائے میں گہرا اختلاف سامنے آ گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، جی 7 رہنماؤں کے درمیان اس مسئلے پر واضح اختلاف دیکھا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر کسی مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے اجلاس کے اختتام پر متفقہ مؤقف سامنے لانا مشکل ہو گیا ہے۔ اجلاس میں نیٹو اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی شریک ہیں، تاہم یورپی ممالک اور جاپان کے مؤقف میں بھی فرق واضح ہے۔ یورپی ممالک سفارتی حل اور کشیدگی میں کمی کی بات تو کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) سے دستبرداری جیسے اہم فیصلے کا اختیار صرف متعلقہ اعلیٰ حکام کے پاس ہے اور اس معاملے پر کوئی بھی قدم احتیاط اور حکمت عملی کے تحت اٹھایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسے حساس امور جیسے این پی ٹی سے نمٹنے کا طریقہ کار، اعلیٰ قومی اداروں کی سطح پر طے کیے جاتے ہیں، ایران کسی بھی قسم کے مہلک ہتھیاروں، خصوصاً جوہری ہتھیاروں کو اسلامی تعلیمات کے منافی سمجھتا ہے، ہمارا عقیدہ ہے کہ مہلک ہتھیار، بشمول جوہری بم، اسلامی اصولوں اور انسانی اقدار کے خلاف ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ...
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہے انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ایران کے پاس 60 دن تھے، 61 ویں دن میں یہ ہونا ہی تھا، جنگ دونوں فریقوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیند انسانی جسم کا وہ عمل ہے جو نہ صرف ذہنی سکون بلکہ جسمانی صحت کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ لیکن دنیا بھر میں کروڑوں افراد بے خوابی جیسے مسئلے کا شکار ہیں، جو وقتی بھی ہوسکتا ہے اور مسلسل بھی اور جب یہ طویل عرصے تک جاری رہے تو مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔امریکا میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال نہ صرف صحت مند غذا کا حصہ ہے بلکہ یہ گہری نیند کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسن اور کولمبیا یونیورسٹی کے محققین نے نوجوانوں پر کی گئی اس تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن میں ایک نہایت حیران کن اور قانونی پیچیدگیوں سے بھرپور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 14 برس کے ایک بچے نے اپنے والدین کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔بچے کا الزام ہے کہ اس کے والدین نے اسے دھوکا دے کر برطانیہ سے مغربی افریقی ملک گھانا بھیجا، جہاں اس کی مرضی کے خلاف اسے بورڈنگ اسکول میں داخل کر دیا گیا۔مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صرف خاندانی اختلاف تک محدود نہیں رہا بلکہ قانونی دائرہ اختیار، بچوں کے حقوق اور والدین کی ذمہ داری جیسے نازک معاملات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔یہ واقعہ تازہ تو بہرحال نہیں، یہ مارچ 2024 میں اُس وقت شروع ہوا جب لڑکے کے والدین نے اسے...
وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دیدی، پالیسی کے تحت بجٹ اعزازیہ، آرڈینری اعزازیہ اورکارکردگی اعزازیہ دیاجائیگا۔پالیسی کے تحت بجٹ اعزازیہ وفاقی حکومت کی بجٹ سازی کی مشق میں شامل ملازمین کوملے گا، بجٹ اعزازیہ کے لیے وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت منصوبہ بندی، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکریٹریٹ اور وزیرِ اعظم آفس کے ملازمین حقدارہوں گے، ہرمالی سال کے لیے اعزازیہ کی تعداد اور کن وزارتوں یا دفاتر کو دیا جائیگا، یہ فیصلہ وزیرخزانہ کریں گے۔ پالیسی کے تحت پرنسپل اکاونٹنگ افسر کوآرڈینری اعزازیہ دینے کا اختیار...
قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے جس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے نان فائلرز شہریوں سے متعلق پالیسی پر طنزیہ جملے کہے جنہیں سن کر اسپیکر ایاز صادق بھی مسکراتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رسم ہے کہ ہمیشہ ہم تقریریں کرتے ہیں، ہم بجٹ کا سہارا لیتے ہیں، تمام امور پر روشنی ڈالی جاتی ہے، ہم آئسولیشن میں تو بالکل یہ نہیں کرسکتے، اس سال کا بجٹ جنگوں کے سائے تلے بننا والا بجٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال کا بجٹ بدلتے ہوئے ایشیا اور دنیا کی صورتحال کا بجٹ ہے، ہمیں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی...

نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، سموسے خریدیں تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی،قادر پٹیل کے نان فائلرز سے متعلق پالیسی پر طنزیہ جملے
نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، سموسے خریدیں تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی،قادر پٹیل کے نان فائلرز سے متعلق پالیسی پر طنزیہ جملے qadir patel WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے نان فائلرز شہریوں سے متعلق پالیسی پر طنزیہ جملے کہے جنہیں سن کر اسپیکر ایاز صادق بھی مسکراتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رسم ہے کہ ہمیشہ ہم تقریریں کرتے ہیں، ہم بجٹ کا سہارا لیتے ہیں، تمام امور پر روشنی ڈالی جاتی ہے، ہم آئسولیشن میں تو بالکل یہ نہیں کرسکتے، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین میں بچپن میں ایک دوسرے سے جدا ہو جانے والی جڑواں بہنیں برسوں بعد نہ صرف دوبارہ مل گئیں بلکہ اس سے بھی پہلے وہ ایک دوسرے کی بہترین دوست بن چکی تھیں، انہیں علم ہی نہ تھا کہ وہ درحقیقت بہنیں ہیں۔چینی صوبے ہیبئی سے تعلق رکھنے والی زینگ گاؤشین اور ہائی شیاؤ صرف 10 دن کی تھیں جب ان کے والدین نے غربت کے باعث دونوں کو مختلف خاندانوں کے سپرد کر دیا۔ والدین کی ہدایت پر دونوں خاندانوں نے ایک ہی شہر میں رہائش اختیار کی لیکن بچیوں کو ان کے رشتے کے بارے میں کچھ نہ بتایا گیا۔ہائی شیاؤ کو 17 سال کی عمر میں اپنے اسکول کی ایک ساتھی سے علم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، پالیسی کےتحت بجٹ اعزازیہ، آرڈینری اعزازیہ اورکارکردگی اعزازیہ دیاجائےگا۔پالیسی کے تحت بجٹ اعزازیہ وفاقی حکومت کی بجٹ سازی کی مشق میں شامل ملازمین کوملے گا، بجٹ اعزازیہ کے لیے وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت منصوبہ بندی، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکریٹریٹ اور وزیرِ اعظم آفس کےملازمین حقدارہوں گے، ہرمالی سال کے لیےاعزازیہ کی تعداد اور کن وزارتوں یا دفاتر کو دیا جائےگا، یہ فیصلہ وزیرخزانہ کریں گے۔پالیسی کے تحت پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کوآرڈینری اعزازیہ دینےکا اختیار حاصل ہو گا، آرڈینری اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے تمام ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جاسکےگا۔کارکردگی اعزازیہ پر مالی سال کے...
سینیٹر علی ظفر(فائل فوٹو)۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی تباہی کا سبب بنے گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے۔ اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں...
قومی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے جس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے نان فائلرز شہریوں پر طنزیہ جملے کہے جنہیں سن کر اسپیکر ایاز صادق بھی مسکراتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رسم ہے کہ ہمیشہ ہم تقریریں کرتے ہیں، ہم بجٹ کا سہارا لیتے ہیں، تمام امور پر روشنی ڈالی جاتی یے، ہم آئسولیشن میں تو بالکل نہیں، اس سال کا بجٹ جنگوں کے سائے تلے بننا والا بجٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال کا بجٹ بدلتی ہوئی ایشاء اور دنیا کی صورتحال کا بجٹ ہے، ہمیں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے، ذاتی مسائل سے نکل کر ملکی اور جغرافیائی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکا میں داخلے پر عائد سفری پابندیوں کا دائرہ مزید 36 ممالک تک بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسی ماہ ٹرمپ انتظامیہ 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا داخلے پر پابندی عائد کر چکی ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک خفیہ کیبل کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ یہ ممکنہ اقدام صدر ٹرمپ کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مہم کا اگلا مرحلہ ہو گا۔رپورٹ کے مطابق اس نئی پالیسی کے تحت جن ممالک کو پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے ان میں 25 افریقی ممالک شامل ہیں، جن میں...
برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس یعنی ایم آئی6 کی سربراہی کے لیے بلیز میٹریویلی کا تقرر کیا گیا ہے۔ وہ برطانوی خفیہ ایجنسی کی 18ویں سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ بلیز میٹروویلی 1999 سے ایم آئی6 کا حصہ ہیں اور اس وقت ٹیکنالوجی اور جدت سے متعلق شعبہ ’کیو سیکشن‘ کی سربراہی کر رہی ہیں، انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے سوشیالوجی کی تعلیم حاصل کی، اور مشرق وسطیٰ اور یورپ میں خفیہ آپریشنز میں حصہ لیا ہے، وہ برطانیہ کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی5 میں بھی مختلف عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی نامزدگی پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں قائم انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیم جسٹس فار آل نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں مسلم مخالف واقعات کا بھر پور نوٹس لے۔ جسٹس فار آل نے ایک بیان میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست گجرات میں 22 مئی کو مسلمانوں کے 8ہزار سے زائد مکانات کی بغیر کسی قانونی نوٹس کے مسماری اور بی جے پی کی ایک اور حکمرانی والی ریاست اتر پردیش میں مسلم نوجوانوں پر ہندو توا کارکنوں کے بہیمانہ تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دے اور امریکی کمیشن براہ بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سفارش...
برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے، جنہوں نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کئی اہم مشنز کی قیادت کی۔ وزیرِاعظم سر کیئر...
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج ہم شہید باقری، شہید سلامی اور شہید حاجی زادہ کے مخلصانہ وعدوں کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جنہوں نے بار بار اعلان کیا تھا کہ وعدہ صادق 3 پچھلے آپریشنز کے مقابلے بہت زیادہ تباہ کن، سخت، زیادہ درست ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے صیہونی رجیم کیخلاف میزائل حملوں کی ایک نئی لہر آج صبح شروع کی گئی، جو پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کن تھی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلامیہ کے مطابق اس آپریشن میں شہید باقری، شہید سلامی، شہید حاجی زادہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس کے دیگر شہداء کی کاوشوں اور تیار کردہ جدید سازوسامان کی صلاحیتوں...
صوبائی کرائسسزمنیجمنٹ ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے بھی معارف ریڈیو ٹرانسمیٹر یا اس کے آس پاس کے کمپلیکس کو نقصان پہنچانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ فورسز اور ملازمین مکمل صحت مند ہیں۔ گورنرصوبہ قم کے سیاسی اور سیکورٹی امور کے نائب اور بحران سے نمٹنے کے مرکزی دفتر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حالیہ چند گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے کئی ڈرون حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا ہے۔ کرائسز مینجمنٹ ہیڈکوارٹر کے ترجمان مرتضی حیدری نے بتایا کہ چند گھنٹے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے یونٹوں نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے دفاعی نظام پر حملہ کرنے والے متعدد حملہ آور ڈرونز کو تباہ کر دیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم بجٹ کا ڈی این اے تبدیل کریں گے تاہم ان کے اس فرمان کے باوجودوہ جو صبح شام مزدوری کرتا ہے، گلیوں میں ریڑھیاں لگاتا ہے، فیکٹریوں میں کام کرتا ہے، بجٹ 2025 میں اس کے لیے اتنا ہی ہے جتنا اسپتالوں میں بوتل بھر خون نکالنے کے بعد جوس کا ایک ڈبہ پکڑا دیا جاتا ہے۔ بجٹ کا ایک آنریری پہلو یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے ہمارا بجٹ بناتے وقت بال اور بھویں مونڈنے کا اپنا شغف برقرار رکھا ہے۔ حکومت کے پاس گنجائش ہی نہیں تھی کہ اپنے ’’استعماری باوا‘‘ پر نظریں جمائے رکھنے کے علاوہ ادھر ادھر دیکھے۔ اس نیک چلنی کے بعد آئی ایم ایف...
کراچی: اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی کے بعد سے صورتحال پیچیدہ ہے اور موجودہ انتظامیہ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا یے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیشن کے ذریعے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی کے بعد نئی تعیناتی کیلیے جاری اشتہار کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ جاری اشتہار کے خلاف بعض افراد نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں اُنہوں نے نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے سلسلے میں جاری اشتہار پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ جس کے بعد اشتہار کو لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد کی ایک عدالت چیلنج کیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ عدالت کی جانب سے نئے ایگزیکٹیو کی تقرری کے لیے شروع کیے گئے پراسیس...
کراچی: حکومت سندھ کی پلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق صنعتوں اور دکان داروں کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے اور اب صوبے بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی اور حکام نے اس حوالے سے سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکان داروں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس...
تہران(نیوز ڈیسک)ایک طرف اسرائیل کی جدید ٹینکنالوجی اور دنیا کا طاقتور دفاعی نظام۔ امریکا، برطانیہ اور دیگر ملکوں کی حمایت۔ دوسری طرف ایران ساختہ میزائل نظام، تہران نے کئی گنا طاقتور اسرائیل پر مسلسل حملے جاری ہیں، جرمنی فرانس اور برطانیہ ایران سے فوری مذاکرات پر تیار، جرمن وزیرخارجہ کا کہنا ہے وہ اسرائیل، ایران کشیدگی میں کمی کے لیے کوشاں ہیں۔ ایک طرف دنیا کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی، اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم، اور امریکا، برطانیہ و دیگر مغربی طاقتوں کی کھلی حمایت ہے تو دوسری جانب ایران کا نسبتاً پرانا لیکن مؤثر میزائل نظام اور علاقائی اثر و رسوخ، ایسے میں ایران نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کئی گنا طاقتور دشمن کے...
ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں اسے ’’انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح‘‘ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں یہودی اور عرب شہری، بزرگ اور نئے آنے والے تارکینِ وطن سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ صدر ہرزوگ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی خیریت سے واپسی کے لیے دعا کی اور کہا، ’’ہم اس اجتماعی دکھ کا سامنا مل کر کریں گے، اور اس پر قابو بھی پائیں گے۔‘‘ ایرانی حملوں کے بعد...
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کو کم کرنے کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو فوری مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفول، جو ان دنوں مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں، نے جرمن نشریاتی ادارے ARD کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہم امید کرتے ہیں کہ ابھی بھی کشیدگی کم کرنے کا موقع موجود ہے۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ فوری طور پر جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔" انہوں نے کہا کہ یہ تنازعے کو ختم کرنے کی بنیادی شرط ہے کہ ایران خطے، اسرائیل یا یورپ کے لیے کوئی خطرہ نہ ہو۔ تینوں یورپی ممالک کی اس پیشکش کو موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایک اہم...
اس سوال پر کہ آیا برطانیہ اسرائیل کو ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچانے میں براہِ راست مدد دے گا، جس پر ایران نے برطانوی اڈوں کو ہدف بنانے کی دھمکی دی ہے۔ اسٹارمر نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ میں اپنے جنگی طیارے اور دیگر فوجی وسائل تعینات کر رہا ہے، تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ’’ہنگامی معاونت‘‘ فراہم کی جا سکے۔ اسٹارمر نے G7 سربراہی اجلاس کے لیے روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود اسرائیل کے دفاع کو مسترد کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی بھی حملوں سے محفوظ نہیں۔ اسرائیلی قیادت کا کہنا ہے کہ ایران کی قیادت ہی جنگی حکمت عملی اور عسکری کارروائیوں کی اصل ذمہ دار ہے، اس لیے انہیں بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کے نیوکلیئر اور فوجی مراکز پر فضائی حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جبکہ ایران نے بھی جوابی کارروائی میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے براہِ راست حملے ایک ممکنہ وسیع جنگ کے خدشات کو...
ساؤتھ ایشین اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹیٹوٹ کی صدر اور بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی سائنسدانوں اور فوجی سربراہان کی ایک ساتھ شہادت ایرانی انٹیلی جنس کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی کمانڈر جب ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں تو اُن کی معلومات کہیں نہ کہیں سے لیک ہو کر اسرائیل تک پہنچتی ہیں۔ یہی چیز حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور پاسداران انقلاب کے قاسم سلیمانی کی شہادتوں کے دوران بھی ہم نے دیکھی کہ اُن کی معلومات لیک کی گئیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ پاسدران انقلاب کی تنظیم کے اندر سنجیدہ انٹیلی جنس مسائل ہیں۔ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پریس کلب میں سابق چانسلر جاوید انوار، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسین،سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر فرخ احمد نظامی سابق بورڈ اف گورنر کے ممبر محمد ارشد خان‘ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے سینئر اراکین نے کراچی پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور یونیورسٹی کے سابق چانسلر جاوید انوار نے بتایا کہ 26 فروری 2025 کو ایسوسی ایشن میں ہونے والے متنازعہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں جن پر عدالتی کارروائی کے بعد 30 اپریل کو عدالت نے انتخابی نتائج کو معطل کر کے سابق انتظامیہ کو بحال کرنے اور انکوائری کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی...
لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ علاقائی سیکیورٹی میں تعاون کے لیے اپنے لڑاکا طیاروں سمیت جنگی سازو سامان مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گروپ آف سیون کے اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ لڑاکا طیاروں سمیت اضافی فوجی سازو سامان مشرق وسطیٰ منتقل کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگی طیارے مشرق وسطیٰ منتقل کرنے کا مقصد علاقائی سیکیورٹی میں تعاون کرنا ہے۔ اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ہم لڑاکا طیاروں سمیت ہتھیار خطے میں منتقل کر رہے ہیں اور یہ خطے میں تعاون کے لیے کر...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کو تہران کے جوابی حملوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتے رہے تو وہ خطے میں موجود ان ممالک کے فوجی اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے تمام اتحادیوں اور ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے دوران میزائل گرانے میں اس کی مدد کرنے والوں کے مشرق وسطیٰ میں قائم اڈے محفوظ نہیں رہیں گے۔ یاد رہے کہ 11 جون کو ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا تھا کہ...

اسرائیل کا ساتھ دیا تو خطے میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی امریکا، برطانیہ اور فرانس کو تنبیہ
ایران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کی تو خطے میں ان کے فوجی اڈے اور بحری جہاز نشانہ بنیں گے۔ یہ بیان ہفتے کے روز ایرانی سرکاری میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل کے ایران پر حملے جاری، مزید 2 جنرلز اور 3 جوہری سائنسدان شہید، مزید کارروائیوں کا اعلان ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں تہران میں واقع ایک رہائشی کمپلیکس پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید ہوئے، جن میں20 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی ایران کے علاقے اسدآباد میں ایک میزائل تنصیب پر حملے میں...