2025-11-04@07:54:16 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 7109				 
                «تھا جنہیں»:
(نئی خبر)
	اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، بانی پی ٹی آئی کے بھاشن سے فرق نہیں پڑے گا، رانا ثنا اللہ
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا۔ بانی پی ٹی آئی اپنا بھاشن دیتے رہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ پروگرام "سماء ڈیبیٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کوبھارت کی مکمل تائید اور سپورٹ حاصل ہے، جب تک دہشتگردوں کا قلع قمع نہ ہویہ جنگ جاری رہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ کوئی صوبہ یا وزیراعلیٰ کسی ملک سے براہ راست بات نہیں کرسکتا، ان کو افغانستان سے بات چیت کی اجازت نہیں دی جائے گی، سہیل آفریدی سے خیبرپختونخوا کی صورتحال نہیں سنبھالی جائےگی، علی امین گنڈاپور کو اسلیے ہٹایاگیا کیونکہ وہ پارٹی کی توقعات پوری نہیں کرسکے۔...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ہم افغان حکومت کے خلاف نہیں کھڑے بلکہ افغانستان میں جو عناصر پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ان کےخلا ف ہیں۔ہم سمجھتے تھے کہ حامد کرزئی اور اشرف غنی کی حکومتوں کے بعد اب یہ افغان حکومت کا رویہ پاکستان کے لیے مختلف ہو گا لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اس جارحیت کے بعد پاکستان کو ایک جواز مل گیا کیونکہ اس سے پہلے پاکستان بہت زیادہ تنگ تھا ،بار ہا شواہد دینے کے باوجود سرحد پار دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، اب تحریک...
	سٹی 42: وفاقی وزیر احسن اقبال نے  کہا افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت؛ سرحدپر حملہ ؛مذہبی جماعت کالانگ مارچ: کڑیاں ملائیں تو بچہ بھی سمجھ سکتاہے کس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ۔ شکرگڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے نورکوٹ میں  کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک زخمی لومڑی کی طرح پلٹا کھا رہا ہے ۔بھارت جو چالیں چلتا رہا پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے معرکہ حق نے اس کا میک اپ دنیا کے سامنے اتار دیا .خطہ  میں پاکستان کے ساتھ اگر برابری کا سلوک نہیں کرے گا یا برابری کا تعلق نہیں رکھے گا تو ہم اس کی تھانے داری کو قبول نہیں کرتے ۔اس نے اسی زعم کے...
	  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا وفد صوبائی صدر جنید اکبر خان کی سربراہی میں باچا خان مرکز گیا، وفد میں شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، ملک عدیل اقبال، عرفان سلیم، اکرام...
	حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے. تاہم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین مریدکے اور سادھوکے میں مسلسل تیسرے روز دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔موٹروے ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد سے ملاتی ہے، جب کہ ایم تھری لاہور کو عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے جوڑتی ہے، جہاں سے یہ ایم فور کے ذریعے فیصل آباد اور ملتان تک جاتی ہے۔ایک روز قبل ٹی ایل پی کا مرکزی جلوس پولیس کی سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑ کر مریدکے پہنچ گیا تھا. اس سے چند گھنٹے قبل لاہور میں...
	اوسلو: ناروے کے نوبیل انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نوبیل امن انعام کے ممکنہ طور پر لیک ہونے کی تحقیقات کرے گا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انٹرنیٹ پر موجود ایک سٹہ بازی پلیٹ فارم پر وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کے جیتنے کے امکانات اچانک کئی گنا بڑھ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ’پولی مارکیٹ‘ نامی پیشگوئی پلیٹ فارم پر جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح کے دوران ماچادو کے جیتنے کے امکانات 3.75 فیصد سے بڑھ کر تقریباً 73 فیصد تک جا پہنچے۔ یہ سب اس وقت ہوا جب اوسلو میں انعام کے اعلان سے صرف چند گھنٹے پہلے کا وقت تھا۔ دلچسپ بات یہ...
	(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور دیگر ملکر امیدوار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کیلئے...
	گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکا ہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھا کہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اور پیر کو دفتر کھلنے پر اس پر فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکا ہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم...
	 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک-افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عناصر کے خلاف کررہا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں پاک-افغان سرحد پر پیش آنے والے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاک۔افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں، یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کے خلاف...
	 یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں حاصل کی گئی اپنی سفارتی کامیابی کو یوکرین میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر استعمال کریں، زیلینسکی نے کہا کہ اگر ایک جنگ روکی جا سکتی ہے تو ’دیگر جنگیں بھی روکی جا سکتی ہیں‘۔  نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یہ اپیل دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سامنے آئی، یوکرینی صدر کا یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک دن قبل ماسکو نے کیف سمیت 10 خطوں میں اہم توانائی کے ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر حملہ...
	کرکٹ میں کسی ملک کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کرنا ایک تاریخی واقعہ ہوتا ہے، یہ معرکہ اس صورت میں زیادہ باوقعت ہو جاتا ہے اگر مقابل ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں چت کیا جائے۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آمد کے ساتھ ہی یہ سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ سنہ 1952 میں لکھنؤ میں اپنی تاریخ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے انڈیا کو زیر کر لیا تھا جبکہ انڈیا کو پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے سنہ 2004 تک انتظار کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے سنہ 1954 میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں اوول ٹیسٹ جیت کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ انڈیا نے انگلینڈ...
	میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا تھا وہاں میرے دوست ملک سلیم رہتے ہیں‘ یہ شان کے نام سے گاڑیوں کا اپنا برینڈ چلا رہے ہیں‘ ان کی گاڑیاں چلی‘ پیرو اور کینیا میں بہت مشہور ہیں‘ وزیر آباد کے رہنے والے ہیں‘ 1988 میں جاپان آئے اور دن رات محنت کر کے اپنا مقام بنا لیا‘ میں ان کے ساتھ ایک دن گزارنا چاہتا تھا۔ اتوار کی رات ٹوکیو میں میرا پاکستانی سفیر عبدالحمید کے ساتھ ڈنر تھا لیکن اس سے پہلے ایکسپو کے ریکارڈ ہولڈر ووڈن اسٹرکچر پر واک بھی اہم تھی لہٰذا میں دوسرے دن عرفان صدیقی کے ساتھ دوبارہ ایکسپو آیا‘ ہم برقی سیڑھیوں کے ذریعے اوپر آ گئے۔ وہاں بلاشبہ لاکھ کے...
	دورکی نظر رکھنے والے فلسفی یوول نوح ہراری اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ ان کا یہ کہنا کہ قدیم زمانے میں ریاستوں کی مجموعی پیداوارکا آدھا حصہ جنگ و جدل اور دفاع پر خرچ ہوتا تھا جوگزرتے وقت کے ساتھ کم ہوکر پانچ یا چھے فیصد پر آکر ٹھہرا ہے۔ ان کا یہ مشاہدہ درست ہوگا لیکن پرانے وقتوں میں جنگیں گھوڑوں، ہاتھیوں، اونٹوں،پیدل سپاہیوں ، تلوار، ڈھال اور نیزوں کے ساتھ لڑی جاتی تھیں اور آج کی جنگیں دور مار میزائلوں جو ان زمانوں کے نیزوں کا نعم البدل ہیں اور اب ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی سے لڑی جاتی ہیں۔ آج کی جنگیں زمینوں پر نہیں، فضاؤں میں لڑی جا رہی ہیں۔ جنگوں کا ارتقاء بڑی تیزی سے ہوا...
	ماہرین کا پہلے ہی کہنا تھا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل انعام کے حصول کی بڑی خواہش ضرور رکھتے ہیں مگر ان کی خواہش اور کردار میں بہت فرق ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ کا نوبل انعام جیتنا مشکل ہے کیونکہ ان کا عالمی قیام امن کے سلسلے میں ریکارڈ بہت کمزور ہے۔ نوبل امن کے اجرا کے سلسلے میں ایک باقاعدہ کمیٹی قائم ہے جو نوبل انعام جسے دیا جاتا ہے اس کا پورا ڈیٹا حاصل کر کے اس پر گہری نظر ڈالتی ہے کہ وہ شخص جسے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے، وہ اس کی جدوجہد اس معیار پر پورا اترتی ہے جس کے بل بوتے پر اسے نوبل انعام اسے دیا جائے۔ کمیٹی...
	کیا بھارت اور پاکستان کی ایک اور جنگ ہونے جا رہی ہے؟ اس سوال کا تعلق مستقبل سے ہے اور غیب کا علم تو صرف اللہ تعالٰی کی ذات کو ہے۔ عام طور پر اگرکسی دو ممالک میں جنگ ہونے والی ہوتی ہے تو اس کا علم یا تو ان دونوں ممالک کی قیادت اور افواج کے پاس ہوتا ہے یا پھر جنگ رکوانے والے ملک کے پاس ہوتا ہے کہ جس کو آپ جنگ کروانے والا ملک بھی کہہ سکتے ہیں۔ جنگ رکوانے والے ملک کے پاس اس لیے کہ اس کو جنگ لڑنے والے ممالک سے زیادہ تیاری کرنی پڑتی ہے تاکہ صحیح وقت پر جنگ کو روکا جاسکے کہ جس کا مظاہرہ ہم تمام حالیہ جنگوں میں...
	پاکستانی فوج سے سخت خفت کا نشانہ بننے کے بعد اب نریندر مودی نے بدلے کی صدا بلند کی ہے۔ وہ کیا چاہتے تھے اورکیوں چاہتے تھے یہ بڑا دلچسپ نقطہ ہے مثلاً یہ کہ وہ فدائی فوج دار کی مانند پاکستان کی حدود میں گھس کر دہشت گردوں کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے اور انھوں نے ایسا ہی کیا اور اپنا کارنامہ انجام دے کر چپ چاپ چلے گئے۔ اب پاکستانی فوج کو ضرورت ہی کیا تھی کہ ان کا پیچھا کرتے، ان کو شکست دیتے، اگر ان کا دل رکھ لیا جاتا تو کیا بگڑ جاتا؟ بھارتی فوج کو سپریم ہونے کا احساس دلانے والے بھارتی ذمے داران نے اپنے آپ کو امریکا بابو کا ساتھی سمجھ لیا...
	وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ جیل میں بیٹھ کر آج بھی دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں اور عوام میں تاثر پایا جاتا ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر موجود ہیں اور انتشار پھیلانے والے گروہوں کی کوشش ہوتی ہے کہ حالات خراب کیے جائیں۔ عطا تارڑ نے یاد دلایا کہ پورا ملک دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہوا تھا اور آپریشن ردالفساد و ضربِ عضب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہوئیں جن کے باعث دہشتگردی میں کمی آئی۔...
	  لاہور میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج نے صورتحال کو سنگین کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ احتجاج کے دوران پولیس کے 112 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد اہلکار لاپتا بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ایسی ویڈیوز اور اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مظاہرین نے کچھ اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اور مظاہرین جو کچھ بھی ہاتھ میں آتا ہے، اسے تباہ کرتے جا رہے ہیں۔ فیصل کامران نے الزام عائد کیا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرتشدد رخ اختیار کر چکا ہے۔...
	پنجاب حکومت کی رپورٹس کے مطابق 2017 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت کو 35 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا جبکہ حکومتی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ تھا جس میں میٹرو کے اسٹیشن توڑے گئے، سڑکیں توڑی گئیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر نقصانات بھی ہوئے۔ ہر بار یہ سیلاب بالآخیز فیض آباد پہنچ کر جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں بیٹھ کر دونوں شہروں کی زندگی کو مفلوج کر دیتا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقدور بھر روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جذباتی ہجوم کے سامنے ریاستی مزاحمت ہر بار ریت کی دیوار ہی ثابت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں، اور ان مقدس مقامات کی خدمت کا موقع پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ وہ پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ مریم نواز نے سعودی عرب سے اپنی گہری وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا،میں نے جلاوطنی کے دنوں میں کئی سال جدہ میں گزارے، اور آج کہہ سکتی ہوں کہ جدہ میرے لیے لاہور جتنا ہی اپنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مسلم دنیا کے لیے مثالی ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو عوام نے بھرپور سراہا...
	 غزہ امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی ایمبسی کے باہر احتجاج کی کال کو بے وقت کی راگنی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فین اکاؤنٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔  ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو چکا تو اب ٹی ایل پی کو اچانک احتجاج یاد کیوں آگیا؟ 2 سال خاموشی کے بعد اب سڑکوں پر نکلنے کا مقصد کیا ہے؟ جب غزہ جل رہا تھا تب تو آواز نہیں...
	پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی حل نکل سکتا ہے، یہ کوئی پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات بڑھیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر پارٹی نے اعتماد کیا، پارٹی اسے کامیاب بنائے گی، سابقہ فاٹا سے چیف منسٹر کو لانے کا مقصد قبائلی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، سی ایم کے انتخاب کے لئے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، ایسے اقدامات سے فاٹا کی عوام کو غلط میسج جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوفی محمد کی تحریک میں کس کا ہاتھ ہے، سب کو پتا ہے، نصیر اللہ بابر نے خود...
	 پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔  انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، صرف عسکری طاقت سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں، جنگ و جدل کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موجودہ حکومت نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، تاہم قوم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے الیکشن لوٹا، اب رک جائیں۔ پی...
	پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، صرف عسکری طاقت سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں، جنگ و جدل کا یہ سلسلہ کب ختم ہوگا؟ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موجودہ حکومت نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو امن و امان سے نہیں دہشتگردوں کو پناہ دینے سے غرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، تاہم...
	سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فین اکاؤنٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو چکا تو اب ٹی ایل پی کو اچانک احتجاج یاد کیوں آگیا؟ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز، تحریک لبیک کے مارچ کے دوران کشیدگی میں اضافہ 2 سال خاموشی کے بعد اب سڑکوں پر نکلنے کا مقصد کیا ہے؟ جب غزہ جل رہا تھا تب تو آواز نہیں اٹھائی، اب صرف انتشار پھیلانے کا فائدہ کس کو ہے؟ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ’یا اقصیٰ مارچ‘ کے تحت اسلام آباد میں امریکی...
	 پشاور:  پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دہشت گرد بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور صورتحال خطرناک ہے۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار دیا، تاہم مقابلے کے دوران مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کی...
	 اداکارہ رابعہ کلثوم نے حال ہی میں اپنے شوہر اداکار ریحان ناظم کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران شادی اور اعتماد کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی ہے۔  رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ رشتہ اسی وقت مضبوط رہتا ہے جب دونوں فریق ایک دوسرے پر مکمل بھروسہ کریں۔ رابعہ کلثوم کے مطابق، ان کے اور شوہر کے درمیان کبھی اعتماد کے مسائل پیدا نہیں ہوئے کیونکہ ان کی بنیاد باہمی احترام اور سمجھ بوجھ پر قائم ہے۔ شادی کے رشتے میں مرد یا عورت کی جانب سے بےوفائی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص دھوکہ دینا چاہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا، چاہے آپ اس کے فون چیک...
	 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم نومبر چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور ہر قسم کے اہم سافٹ ویئر پر درآمدی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’چین نے تجارت کے حوالے سے انتہائی جارحانہ مؤقف اختیار کیا ہے، اس نے دنیا کو ایک نہایت سخت اور دھمکی آمیز خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ یکم نومبر 2025 سے مؤثر طور پر تقریباً تمام مصنوعات پر بڑے پیمانے پر برآمدی پابندیاں عائد کرے گا، یہاں تک کہ ان مصنوعات پر بھی جو چین میں بنتی ہی نہیں‘۔ امریکی صدر نے بتایا کہ چین کا...
	جین زی پر میرے پچھلے کالم کو آپ سب نے جس محبت اور توجہ سے سراہا، اس کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ بہت سے احباب نے اس پر دلچسپ آرا اور تفصیلات شیئر کیں جن سے میرا زاویۂ نگاہ مزید وسیع اور گہرا ہوا۔ اور اس کالم کو ایک نئے زاویے سے لکھنے کی تحریک ملی۔ یہ بھی پڑھیں: جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی میرا مقصد کسی نسل کے حوالے سے فیصلہ سنانا یا کوئی حتمی رائے مسلط کرنا نہیں بلکہ محض یہ کوشش ہے کہ ایک کھلا، مدلل اور بامقصد مکالمہ شروع ہو جو سوچ کے نئے در وا کرے۔ ہم سے پچھلی نسل کو بھی ہم سے یہی گِلہ تھا کہ ہم بگڑی...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قوانین میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کا اختیار مانگ لیا ہے اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی سفارش کا اب جو اختیار مانگا ہے۔  اس میں بہت تاخیر کی گئی ہے، یہ اختیار تو اس وقت ملنا چاہیے تھا جب سیاسی پارٹیوں کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا فیصلہ ہوا تھا۔ انتخابات میں شرکت کے لیے ہر سیاسی جماعت خود کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کراتی ہے، جس کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی شرط موجود ہے مگر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے اور اس کی نگرانی کا اختیار سیاسی پارٹیوں ہی...
	 کراچی:  سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔ سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ...
	 اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اور وہ سب خوش اور مطمئن ہیں تو ان کے نام پر ٹی ایل پی یہاں احتجاج کیوں کررہی ہے؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ریاست کی پالیسی ہے کہ جتھوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا، پاکستانی حکومت اس بات پر کلیئر ہے کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے مگر یہ حق آئین میں شرائط کے ساتھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کا احتجاج اور جھتہ ریکارڈ پر ہے کہ قومی املاک اور سیکیورٹی فورسسز کے لوگ شہید ہوئے، جھتوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پوری دنیا میں...
	 سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت میں سنگین نوعیت کی کوتاہیوں اور غیرتیکنیکی فیصلوں کی وجہ سے قومی ائیرلائن کے جہازوں کو کباڑخانہ بنا دیا ہے اور 34 جہازوں کا بیٹرا 12تک محدود ہوگیا ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے اہم عہدیدار کراچی میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران قومی ائیرلائن انتظامیہ کےفیصلوں پر پھٹ پڑے۔  سیپ کے سیکریٹری جنرل اویس جدون نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جہازوں کی کم ہوتی تعداد کے ذمہ دارانجینئرز نہیں بلکہ براہ راست انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ لینڈنگ گئیرتبدیل نہ ہونےکی وجہ سے پی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) ماریا کورینا ماچاڈو کو ان کی سیاسی جدوجہد اور سماجی کوششوں کے اعتراف میں 2025ء کا نوبل امن انعام دینے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ناروے کی نوبل پرائز کمیٹی کے سربراہ یورگن واٹنے فرائڈنیس نے کہا، ''ماچاڈو ایک ایسی کلیدی اور سب کو اکٹھا کر دینے والی شخصیت ہیں، جنہوں نے وینزویلا کی اُس سیاسی اپوزیشن کو متحد کر دیا، جو کبھی بری طرح تقسیم کا شکار تھی۔ ماچاڈو کی کوششوں کے نتیجے میں وینزویلا کی اپوزیشن اب اپنی اس بلند اور متحدہ آواز کو تلاش کر چکی ہے، جس کے ساتھ ملک میں آزادانہ انتخابات اور حقیقی نمائندہ حکومت کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔‘‘ ناروے کی...
	جتھوں کی سیاست کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہا تھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔وزیر ممکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ...
	 کراچی:  گوگل اے آئی ٹول ’جیمنائی‘ سے ویمنز ورلڈکپ میں بھی فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔  اس ٹیکنالوجی کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کے ابتدائی میچ کے موقع پر ہوا تھا۔ پریزنٹر متھالی راج نے گوگل جیمنائی سے پوچھا تھا کہ اس میچ کی پچ کیسی ہوگی، جس کا جواب آیا تھا کہ گوہاٹی کے اے سی اے اسٹیڈیم کی پچ عام طور پر بیٹنگ کیلیے اچھی خیال کی جاتی ہے۔ گوگل جیمنائی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر ہائی اسکورنگ میچ کی توقع کرسکتے ہیں مگر جو کریکس ہمیں نظر آرہے ہیں، ان میں میچ آگے بڑھنے پر اسپن بولرز کو مدد مل سکتی ہے۔ یاد رہے کہ بارش کی وجہ...
	 پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور وہ اس کیلئے خدا کے شکر گزار ہیں۔ منیب بٹ کے مطابق ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی...
	سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر  نے کہا کہ  سسیلی  سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...
	اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دیے ہیں۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’چوائس ون، سہولت کاری کرنے والا خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے اور چوائس ٹو، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کراس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔‘انہوں نے چوائس تھری...
	اسلام ٹائمز: سابق سینیٹر نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے اراکین کی رہائی کا کریڈٹ یورپی عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل ہمیں رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بیمار بچی ہے، اسے کوئی نہ کوئی بیماری لاحق رہتی ہے، اس کے باوجود اس نے 20 دن کا سمندر کا مشکل ترین سفر کیا، اسے اسرائیل کا جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا، جملے کسے گئے، گریٹا کی توہین و تذلیل کی گئی، پورے عالم اسلام کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ خصوصی رپورٹ  غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے رُکن...
	 زین قریشی — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی کا کہنا ہے کہ ضمانت کے معاملے پر دخل اندازی کی جارہی ہے۔لاہور میں زین قریشی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال سے شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان نورا کشتی ہے۔ ایسی لڑائیاں قومی مفاد اور عوام کے لیے نہیں ہوتیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے اقتدار کے حصول کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں۔اس سے قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی...
	پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کو زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں خوشیوں اور کامیابیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور وہ اس کیلئے خدا کے شکر گزار ہیں۔ منیب بٹ کے مطابق ہر بیٹی کی پیدائش نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں اضافہ کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام کے...
	مرکزی گواہ انعام اللہ شاہ قابل اعتماد نہیں،وہ جہانگیر ترین کا آلہ کار تھا؛عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت میں جمع کرایا بیان سامنے آ گیا
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکی جانب سےجمع کرائے گئے عدالتی جواب میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ قواعد کےمطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا،انعام اللہ شاہ کو کبھی نہیں کہا کہ صہیب عباسی سے کم قیمت لگوائے، انعام اللہ شاہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے کی وجہ سے برطرف کیا۔ عمران خان نےکہا فرض کریں کہ انعام اللہ نےمجھے کم قیمت لگوا کر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا،تو 2 ماہ بعد اسے صرف 70 ہزار زائد...
	پشاور پولیس کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر اور مطلوب آدم خان عرف آدمے راولپنڈی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ آدمے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے خوف پھیلانے اور اپنی مجرمانہ کارروائیوں کی تشہیر کے لیے مشہور تھا۔ پشاور میں خوف کی علامت پولیس کے مطابق آدمے افغان نژاد جرائم پیشہ تھا جو پشاور میں بھتہ خوری، ڈکیتی اور آتش زنی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ چند روز قبل اس نے ایک گودام میں حملے اور آگ لگانے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی، جس میں وہ اور اس کا ساتھی واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔ پشاور پولیس کے مطابق آدمے اسی واقعے کے بعد پولیس کی لسٹ میں سرفہرست تھا۔...
	پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے، اور کراچی کا معاشی مرکز اولڈ سٹی ایریا — ایک ایسا تجارتی علاقہ جو کئی دہائیوں سے کاروبار کا سمندر اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ علاقہ چلتا ہے تو کراچی چلتا ہے، اور یہ رکتا ہے تو شہر کا پہیہ بھی رک جاتا ہے۔ یوں تو ’اولڈ سٹی ایریا‘ کا نام ہی پرانے شہر کی جھلک پیش کرتا ہے، مگر یہاں ہر نوعیت کا کاروبار ملتا ہے۔ سستی اشیا سے لے کر قیمتی سامان تک، ہر چیز کا مرکز یہی علاقہ ہے۔ انہی بازاروں میں میمن مسجد کے قریب واقع عالم کلاتھ مارکیٹ ملک بھر میں کپڑے کے سب سے بڑے کاروباری مراکز میں سے ایک ہے۔ ایک وقت...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اگست 2025ء میں کہا تھا کہ پارٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے 9 مئی 2023ء  کے واقعات میں ملوث بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ارکان اور رہنماؤں کی نااہلی کے بعد خالی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو تمام پارلیمانی قائمہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے فیصلے کا کسی پارٹی رہنما کو علم نہیں تھا ،عمران خان کا یہ فیصلہ حیران کن تھا،ان کا فیصلہ سب کےلیے قابلِ قبول ، پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی، اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور علی ظفر عمران خان سے ملاقات میں موجود تھے، ان کے مطابق ملاقات دو سے تین گھنٹے جاری رہی جس میں مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، بعد ازاں عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اچانک اعلان کیا کہ علی امین گنڈاپور استعفا دیں۔شیخ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ استعفا دے چکے، عمران خان بھی کہیں گے تو وہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔وزیراعلیٰ ہاو¿س میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے، سب نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی چلینج کیا تھا کہ یہ ہماری حکومت گرا نہیں سکتے، حکومت جو چکر بنا رہی ہے اس کے حوالے سے لائحہ عمل بنا لیا...
	  ہماری افواج کے جوان اور افسر ملک کی خاطر ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، شہدا پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں، وقت آگیا اب فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، شہباز شریف دوست نما دشمن دہشت گردوں کو تحفظ دے رہے ہیں،پناہ دینے والے سہولت کار برابر کے مجرم ہیں، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری افواج کے جوان اور افسر ملک کی خاطر ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، ‘اینف ازاینف’، اب دہشت گردوں کا سرکچلنا ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل راولپنڈی میں سپہ سالار کے ہمراہ شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت...
	پولیس کی سرپرستی میںماما یعقوب کا منشیات کا اڈہ عرصہ دراز سے مچھر کالونی میں کھلے عام جاری ایس ایچ او ڈاکس اور ایس ایس پی کیماڑی ماما یعقوب کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں (رپوٹ؍ ایم جے کے)ضلع کیماڑی’ تھانہ ڈاکس کی حدود میں منشیات فروشوں کے لیے بہترین آماجگاہ، ماما یعقوب کا منشیات کا اڈہ عرصہ دراز سے مچھر کالونی میں کھلے عام جاری ہے، ایس ایچ او ڈاکس اور ایس ایس پی کیماڑی منشیات ڈیلر ماما یعقوب کے خلاف کاروائی کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے، علاقہ مکین۔ باوثوق علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع کیماڑی’ تھانہ ڈاکس کی حدود میں منشیات فروشوں کے لیے بہترین آماجگاہ بن گئ، ماما یعقوب نامی منشیات ڈیلر کا منشیات کا اڈہ عرصہ...
	پچھلے دنوں یوٹیوب پر ایک قتل کا بہت چرچا ہوا، مزے کی بات یہ ہے کہ مارنے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی کیونکہ یہ قتل غیرت کے نام پر ہوا تھا، ماموں نے جان لی تھی جس میں لڑکی کے والد کی مرضی بھی شامل تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ برطانیہ میں ایک خاندان عرصے سے رہائش پذیر تھا، گھر کا واحد کفیل بیس پچیس سال قبل کام کی تلاش میں برطانیہ آیا، ہنرمند تھا، اس لیے اسے فوراً روزگار مل گیا، کئی سال اکیلے رہنے کے بعد اس نے اپنی فیملی کو برطانیہ بلا لیا، بچے چھوٹے تھے ان کا داخلہ اچھے اسکولوں میں ہو گیا۔  بیٹا اور بیٹی بڑے ہونے لگے تو اس نے اپنی...
	پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی غزہ کے معاملے پر مارچ کر رہی ہے، غزہ امن معاہدے کے موقع پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے غزہ میں انسانی امداد بھجوائی، پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم کی سہولت فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ٹی ایل پی نے مارچ کے لیے کوئی اجازت نہیں لی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی غزہ کے...
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم: نوبیل ایوارڈز کمیٹی نے ادب کا نوبیل انعام یورپی ملک ہنگری کے مشہور ادیب و ناول نگار لاسزلو کراسزنہورکائی کو دینے کا اعلان کردیا۔انہیں ان کی شاندار ادبی خدمات اور ناولز پر ایوارڈ دیا گیا، ان کے لیے مشہور ہے کہ وہ قیامت خیز خوف کے درمیان فن کی طاقت کو اجاگر کرنے کا فن جانتے ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ کراسزنہورکائی وسطی یورپ کی عظیم ادبی روایت کے ادیب ہیں جو کافکا سے لے کر تھامس برن ہارڈ تک پھیلی ہوئی ہے۔امریکی ناقد سوسن سونٹاگ نے کراسزنہورکائی کو قیامت کا استاد قرار دیا تھا، ان کا مشہور ناول ’ساتان ٹینگو‘ 1985 میں شائع ہوا جو ہنگری کے ایک دیہی...
	”بس بہت ہو گیا” اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری افواج کے جوان اور افسر ملک کی خاطر ہر روز قربانیاں دے رہے ہیں، ‘اینف ازاینف’، اب دہشت گردوں کا سرکچلنا ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل راولپنڈی میں سپہ سالار کے ہمراہ شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت کی، شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید نے بہادری اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نمازجنازہ میں شرکت کی، شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ...
	جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا. میرا واپسی کا ارادہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں. میری زندگی موت غزہ کے لئے ہے۔اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  دو سال سے غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گلوبل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے نے صوبائی سیاست میں نیا ہلچل پیدا کر دیا ہے،  ایک جانب وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دعویٰ ہے کہ استعفیٰ گزشتہ شب گورنر ہاؤس کو بھجوا دیا گیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی باضابطہ استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہاکہ  علی امین گنڈاپور نے قائد عمران خان کے حکم پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا اور یہ استعفیٰ گزشتہ شب ہی گورنر ہاؤس بھجوا دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعلیٰ کے استعفے پر کارروائی کرنا گورنر ہاؤس کی ذمہ داری ہے۔دوسری طرف گورنر ہاؤس کے ذرائع نے اس مؤقف کی...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا...
	جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا، میرا واپسی کا ادارہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت عزہ کے لئے ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  دو سال سے عزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں...
	---فائل فوٹو  جماعتِ اسلامی کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حماس کی پُشت پر کھڑے ہیں، جو فیصلہ حماس کا ہوگا وہ ہمارا فیصلہ ہوگا، حماس کا دفتر اسلام آباد میں بنانا چاہیے۔حافظ نعیم نے اسلام آباد میں غزہ ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، فلسطینیوں کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں، حماس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، فلسطین کے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سب کی نظریں ہیں، کسی مغربی ملک کے پریشر کو قبول نہ کریں، ہم نے انہونی کو ہونی کر دکھایا تھا، شیروں کی حکومت ہوگی تو پوری قوم شیر بن...
	پاکستان شوبز کی اداکارہ صائمہ قریشی کا ایک حالیہ بیان سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ اب اس پر فیصل قریشی نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔  ایک پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی سے ان کی کزن صائمہ قریشی کے اس وائرل بیان سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا تجربہ اور نظریہ ہوتا ہے تاہم وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔  فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایسی بہت سے خواتین ہیں جو کام کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں بہت کامیاب بھی ہیں۔...
	لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے فیصلے کا کسی پارٹی رہنما کو علم نہیں تھا ،عمران خان کا یہ فیصلہ حیران کن تھا،ان کا فیصلہ سب کےلئے قابلِ قبول ، پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی. اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور علی ظفر عمران خان سے ملاقات میں موجود تھے ان کے مطابق ملاقات دو سے تین گھنٹے جاری رہی جس میں مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، بعد ازاں عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اچانک اعلان کیا کہ علی امین...
	غزہ کے اس لڑکے کا نام عمر یاغی تھا۔ پیدا ہوا تو آس پاس سب کچھ عارضی تھا۔ گھر بھی، پانی بھی، بجلی بھی، امید بھی۔ کیمپ کے خیموں میں رہنے والے بچے عموماً بڑے نہیں ہوتے، بس پرانے ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ لڑکا ضدی تھا۔ اس نے کہا ’اگر میرے حصے میں زمین نہیں آئی، تو میں آسمان میں جگہ بناؤں گا۔‘ ماں پانی کے لیے قطار میں لگتی، باپ مزدوری کے لیے۔ اور عمر کسی ٹوٹی بوتل میں بارش کا پانی جمع کرتا، جیسے کوئی خزانہ ہو۔ پھر کہتا، ’ایک دن میں ہوا سے پانی نکالوں گا۔‘ لوگ ہنستے۔ کہ مہاجر کیمپ میں خواب دیکھنا بھی جرم سمجھا جاتا تھا۔ پھر ایک دن وہ چلا گیا ۔...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دیدیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی سے وابستہ تمام ارکان اب آزاد ہیں یہ فیصلے ایسے وقت میں آیا ہے جب کے پی کے میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہونے جاری ہے.(جاری ہے)  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے25 اگست 2025 کے تفصیلی فیصلے کے بعد اراکین کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی...
	صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث...
	 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنے نکاح سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔  جویریہ عباسی جو کئی دہائیوں سے ٹی وی اسکرین پر اپنی منفرد اداکاری اور خوبصورتی کے باعث ناظرین کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل رہی ہیں گزشتہ سال دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ مداحوں نے ان کی شادی پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا جبکہ کئی لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی۔ اداکارہ جویریہ عباسی حال ہی میں ساتھی اداکارہ و میزبان اُشنا شاہ کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنے نکاح سے متعلق دلچسپ تفصیلات بتائیں۔ جویریہ نے بتایا کہ ان کا نکاح ایک منفرد تقریب تھی جس کو انہوں نے...
	ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔  پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔  پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں  ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں  و کشمیر  بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ  پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے،بھارت...
	 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت اعلیٰ سے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اس بات کی واضح مثال بن گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان سے قریب دو خواتین ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان کے ساتھ ٹکر لینا کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔بدھ کے روز گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، عمران خان نے جیل سے واضح پیغام بھیجا کہ ان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ کبھی پارٹی کے طاقتور ترین رہنماؤں میں شمار ہونے والے گنڈاپور، علیمہ خان کے ساتھ اقتدار کی کشمکش اور بشریٰ بی بی کے ساتھ پرانی خلیج کے بعد سیاسی طور پر کمزور پڑ گئے تھے۔ذرائع کے مطابق گنڈاپور اور بشریٰ بی بی...
	 افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نئی دہلی پہنچ گئے، یہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔  نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور دیگر حکام سے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی معاملات پر بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے، جب امیر متقی نے ایک روز قبل ماسکو میں ایک علاقائی اجلاس میں شرکت کی تھی، جہاں افغانستان کے پڑوسی ممالک بشمول پاکستان، ایران، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔ اس...
	اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ...
	معروف صحافی اور اینکر اقرار الحسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں چوتھی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو رد کر دیا۔ پروگرام کی میزبان کی جانب سے چوتھی شادی سے متعلق سوال پر اقرار الحسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب ان کا مزید شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اقرار الحسن نے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی پہلی تین شادیاں بھی کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوئیں بلکہ وہ زندگی کے ایسے فیصلے تھے جو قدرت کی طرف سے طے کیے گئے اور مثبت ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا میں نے کبھی سوچ کر یا پلاننگ کے ساتھ شادیاں نہیں کیں۔ یہ وہ فیصلے تھے جو اللہ نے میرے...
	تقریباً 2 ہفتے پہلے کی بات ہے کہ صبح کے مصروف وقت میں مجھے ایک کال آئی جس کے ذریعے مجھے اطلاع دی گئی کہ ’میرا پارسل آیا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب میں آن لائن خریداری کرتی رہتی ہوں اس لیے ایک پل کے لیے مجھے لگا شاید میں نے واقعی کچھ آرڈر کیا ہوا تھا اور اب بھول گئی ہوں۔ مگر جب کال کرنے والے نے کہا کہ پارسل ’دراز‘ سے آیا ہے تو میری حیرت بڑھی۔ مجھے اپنے کسی بھی حالیہ آرڈر میں ایسی کوئی چیز یاد نہیں آئی جو میں نے دراز سے منگوانے کے لیے آرڈر کی ہو۔ یہ روداد وی نیوز کو سدرہ اسلم...
	وزیراعظم شہباز شریف کا  مختصر دورانیے میں دوسرا دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے بیچ کسی ہمہ جہت قسم کی پیشرفت کام چل رہا ہے اور تیزی سے چل رہا ہے۔ کچھ خبروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ تجارت و سرمایہ کاری بڑے فروغ  کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ کچھ سالوں کے وقفے کے بعد ایک بار پھر دونوں برادر ممالک کے بیچ روابط کی یہ پرجوش سرگرمی دونوں ممالک کے لیے ہی نہیں بلکہ خطے کے لیے مثبت امکانات رکھتی ہے۔ ہم نے پاک سعودی دفاعی معاہدے پر لکھے اپنے کالم میں لکھا تھا عرب ممالک کا مسلم ممالک میں سے پاکستان کے ساتھ تعلق...
	اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو فوری طور پر ہٹانے یا ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی حلقے افواہیں پھیلا رہے ہیں، لیکن اجلاس میں نہ تو استعفے کا ذکر ہوا اور نہ ہی وزیراعظم آزاد کشمیر کو برطرف کرنے کی کوئی تجویز زیر غور آئی۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بدستور قائم ہے اور وزارتیں نہ لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کا تعاون ان کی جمہوریت پسندی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں بھی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کی عبوری وزیرِاعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ نگران حکومت بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اجے کھنال سشیلا کرکی کے چیف ایڈوائزر ہیں، جو وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد عبوری وزیرِاعظم مقرر کی گئی ہیں۔ اولی نے سیاسی انتشار کے بعد استعفا دیا تھا جس میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور 76 افراد ہلاک ہوئے۔ مظاہرے 8 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بدعنوانی کا خاتمہ کرے اور معاشی عدم مساوات کو دور کرے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
	میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس کے اوپر چہل قدمی کر رہے تھے‘ یہ دور سے روم کا قدیم کلوژیم دکھائی دیتا تھا‘ میں جوں ہی مین اینٹرنس سے داخل ہوا سامنے رنگوں کی برسات تھی اوراس برسات کے درمیان ہزاروں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر چل رہے تھے‘ یہ کیا تھا؟ میں اس طرف آنے سے پہلے آپ کو کچھ اور بتانا چاہتا ہوں۔ دنیا میں 1851سے ہر پانچ سال بعد یونیورسل ایکسپو لگتی ہے‘ یہ بنیادی طور پرمختلف ملکوں کا ثقافتی شو ہوتا ہے‘ 2025 کی ایکسپو جاپان کے شہر اوساکا میں ہوئی‘یہ 13 اپریل کو شروع ہوئی اور 13 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی‘ مجھے جاپانی حکومت کی دعوت...
	پاکستان کے کھیت یہاں کی زمین دیہی جس پرکبھی کسانوں کے بیٹے خوشیوں کے گیت گاتے تھے، جہاں ہوا کے دوش پر گندم کی بالیاں لہراتی تھیں، مٹی کے ذروں میں رزق کی خوشبو بسی ہوتی تھی، کچھ عرصہ قبل وہ صبح جب زمین پانی میں ڈوب رہی تھی، دریاؤں نے اگرچہ صبرکا دامن پکڑ رکھا تھا، دریاؤں کی حدیں ابھی قائم تھیں، بند مضبوطی سے جمے ہوئے تھے، بارش کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری تھا۔ مگر پھر بھی بہت کچھ قابو میں تھا۔ ادھر پڑوس میں بھی بارشوں کا سلسلہ چل رہا تھا کہ وہاں ڈیمز بھرنے لگے، اس کا آسان حل تلاش کر لیا گیا کہ پڑوسی کو ڈبو دو، بس پھر کیا تھا ہندوستان نے اپنے...
	ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران مسلم لیگ نون کو دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، ہم نے بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مشورہ دیا تھا، پہلے پنجاب کا حساب لیں گے پھر وفاق کا حساب بھی لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن نے  دعویٰ کیا ہے کہ میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے، کل تک فیصلہ ہوجائے گا وزیراعلیٰ کون بنے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی...
	یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے لیے لڑنے والا ایک بھارتی نوجوان ہتھیار ڈال کر ان کی قید میں آ گیا ہے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 22 سالہ مجوتی ساحل محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست گجرات کے ضلع موربی کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین میں ایک بھارتی شہری کی گرفتاری سے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور اس معاملے کی تفصیلات کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ گرفتار بھارتی شہری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ منشیات کے مقدمے میں 7 سال قید کاٹ رہا تھا، تاہم روسی حکام نے اسے سزا معاف کرنے...
	پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ  پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے،  رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے توکوئی خوف نہ ہو۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا جذبہ ہو تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،  وزیراعلیٰ بنی تو کھلے عام قتل اور ڈاکے پڑ رہے تھے، پنجاب مخالفین کو تنقید کے لیےکچھ نہیں ملتا تو ش سے ن نکالتے ہیں، یہ سب کرنے والے بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔  سہیل آفریدی نے آئی ایس ایف کے چندے سے الیکشن لڑا تھا، صحافی رفعت اللہ اورکزئی  مریم نواز کا کہنا...
	گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انھیں وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں ملا۔ استعفیٰ ملا تو تمام قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا، وزیراعلیٰ تو پہلے ہی عہدے سے ہٹ جاتے لیکن اڈیالا جیل میں ملاقات کیے بغیر واپس آتے تھے۔ انھوں نے کہا میں نے کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی میں میر جعفر میرصادق موجود ہیں، انھیں دیر سے پتہ چلا۔  گورنر فیصل کریم کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور دو کشتیوں کے سوار تھے، کبھی کہتے ریاست کے ساتھ ہیں کبھی کہتے تھے دہشت گردوں کے ساتھ...
	امن کا سارا بوجھ حماس پر ڈالنا ٹھیک نہیں، اسرائیل کو حملے بندکرنا ہوں گے، اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز انقرہ (سب نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امن کا سارا بوجھ صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کے منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امن کے لیے اپنے حملے بندکرنا ہوں گے، مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات نہایت اہم ہیں، امید ہے جلد اچھی خبر ملے گی۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے حماس کے ساتھ رابطے میں ہے، حماس کو...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین یاد رکھیں، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں کرائم ریٹ زیرو ہے۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کوتنقید کیلئےکچھ نہیں ملتا تو نون میں سے شین نکالتے ہیں، شین میں سے نون نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھو، نون، میم، شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، نون سے شین نکالنے، میم سےنون نکالنا، میم سے شین نکالنا ایسے بڑے آئے، بڑی کوشش کی۔ گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے...
	آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ کو فلسطین کا حصہ ہی رہنا چاہیئے، غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے پاس ہی ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امن کا سارا بوجھ صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کے منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امن کے لیے اپنے حملے بند کرنا ہوں گے، مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات نہایت...
	ملاقات کے دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے، حزب اللہ و حماس خطے میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ علامہ صادق جعفری کی قیادت میں وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، مسلم پرویز و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں منعقدہ شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین...
	مریم نواز کے بیانات چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہیں‘میرا پانی میری مرضی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. فیصل کریم کنڈی
	پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی...
	متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی نڈر ڈاکٹر ظہیرہ سومر نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیلی محاصرے کے باوجود غزہ کے قریب پہنچنے والی چند امدادی کشتیوں میں شامل ہو کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر ظہیرہ نے بتایا کہ اسرائیلی بحریہ کی سخت نگرانی کے باوجود ان کی کشتی بحفاظت غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ یہ مشن صرف امداد نہیں بلکہ انسانیت کا فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 40 سے زائد امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو اسرائیلی فورسز نے گزشتہ دنوں گھیر لیا تھا، تاہم چند جہاز اسرائیلی گرفت سے...
	بھارت کی ریاست کرناٹکا میں مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس کناڈا سیزن 12‘‘ کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث اچانک بند کردیا گیا ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ پولوشن کنٹرول بورڈ (KSPCB) کی کارروائی کے بعد شو کے اسٹوڈیو کو سیل کردیا گیا اور تمام شرکا کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ کارروائی اس بنیاد پر کی گئی کہ اسٹوڈیو ماحولیاتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا تھا اور ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر کام کر رہا تھا۔ بورڈ نے فوری طور پر تمام سرگرمیاں بند کرنے اور بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کیے۔ نوٹس جاری ہوتے ہی انتظامیہ نے شو میں شریک تمام شرکا کو فوری طور...
	ایمل ولی نے سینیٹ میں اپنی تقریر پر وزیراعظم سے معافی مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں امریکا کے ساتھ معدنیات سے متعلق معاہدے پر دیے گئے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا ’وزیرِاعظم نے اُنہیں سینیٹ میں تقریر کے بعد ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا جو دراصل دورہ امریکا پر بریفنگ سے متعلق تھی۔اے این پی کے سربراہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’اگر میں کھلے عام تنقید کرسکتا ہوں...
	ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں مقامی صحافی محمد طفیل ہیدرانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ جروار لنک روڈ کے قریب کلہوڑا پھاٹک، نوری پمپ کے نزدیک پیش آیا جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ پولیس کے مطابق 34 سے 35 سالہ محمد طفیل ہیدرانی ولد حافظ لعل بخش ساکن ہیدرانی گوٹھ، عدالت میں اپنے مقدمے کی پیشی کے لیے جارہے تھے کہ گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ گولی سر میں لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے خاندان اور مخالف گروپ خالد ہیدرانی کے گروہ کے درمیان...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اکتوبر ۔2025 ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے عسکری اور اقتصادی تعلقات دوبارہ استوار کر لئے اور توانائی، مائننگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے امریکی جریدے بلوم برگ سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکا عسکری اور اقتصادی تعلقات پھر استوار ہوگئے ہیں، توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا رہے ہیں.(جاری ہے)  محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت رواں ماہ واشنگٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں امریکا سے سرمایہ کاری کےلئے واضح سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف...