2025-07-26@13:12:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1065

«شوہر کا»:

(نئی خبر)
    نیویارک / میانمار: اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کو میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا افراد جاں بحق ہو گئے۔ اگر یہ تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ 2025 میں روہنگیا پناہ گزینوں کی سمندر میں سب سے بڑی ہلاکت خیز سانحہ ہو گا۔ یو این ایچ سی آر (UNHCR) کے مطابق ایک کشتی میں 267 افراد سوار تھے، جو 9 مئی کو ڈوب گئی، اور صرف 66 افراد بچ پائے۔ اگلے دن 247 افراد پر مشتمل ایک اور کشتی الٹ گئی، جس میں سے صرف 21 افراد زندہ بچے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ افراد یا تو بنگلہ دیش کے کاکس بازار کیمپوں سے فرار ہو رہے...
    ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں خاتون نے شوہر پر غیرفطری سیکس اور وحشیانہ جنسی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ریپ کی دفعہ (زنا بالجبر) کے تحت مقدمے کی ایف آئی آر درج کرلی۔ بی بی سی کے مطابق ملزم پر اُن کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے دورانِ سیکس ناصرف مبینہ طور پر غیرفطری جنسی تعلق قائم کیا بلکہ منع کرنے پر شدید نوعیت کا جنسی تشدد بھی کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی، جس پر پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کروایا تو ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کی...
    —فائل فوٹو کراچی  کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
    عمان کی ثالثی میں اٹلی کے شہر روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مسئلے پر مذاکرات کا پانچواں دور اختتام پذیر ہوا۔ یہ مذاکرات تین گھنٹے تک جاری رہے۔عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعيدی نے کہا کہ جوہری مسئلے پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی لیکن کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری مسئلے پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور مذاکرات کا سب سے پیشہ ورانہ دور ہے اور ایران کا موقف بہت واضح ہے اور اب امریکہ کو ایران کے موقف کی بہتر سمجھ ہے۔عراقچی نے یہ بھی کہا کہ عمانی وزیر خارجہ نے حل کے لئے کچھ نکات...
    ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور روم میں شروع ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری مذاکرات کا آغاز تو ہوگیا لیکن امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات اور غیر لچکدار مؤقف نے ان مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں وفود کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ان مذاکرات کا مرکزی نکتہ ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح ہے۔ جس کے بارے میں اسرائیل سمیت عالمی قوتیں بھی اپنے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں۔  امریکا بارہا یہی مطالبہ کرتا آیا ہے کہ ایران...
    اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خضدار میںبچوں پر حملہ فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ ہے،فتنہ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنارہاہے، پاکستان نے بھارت کی 20 سالہ سٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کردیں،وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت خطے کا امن خراب کررہا ہے۔قیام پاکستان کے بعد سے ہی بھارت سرگرم رہا ہے۔بھارت 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ مکتی باہنی اور سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثال ہے۔ 2009ءمیں پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے...
    کراچی: شہر قائد میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کے ایک ہی دن میں دو واقعات رونما ہوئے۔ اورنگی ٹاؤن  فرید کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مومن آباد تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فرید کالونی میں گھر میں فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی، گلشن معمار میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک مقتولہ کی شناخت58 سالہ رخسانہ زوجہ  گل شیر کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انوار کے مطابق مقتولہ...
    تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران امریکا کو بھی اس کا ذمہ دار سمجھے گا۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے ممکنہ حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا جس میں اسرائیل کی "مہم جوئی" کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی خطرات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان روم میں ہونے والے پانچویں دور کے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات سے ایک دن قبل سامنے آئی ہے۔ مذاکرات کا مقصد ایران...
    پاکستان پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ کرنے کے بعد مودی سرکار نے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے بے گناہ روہنگیا مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کو مودی سرکار کے نشانے پر رکھ لیا ہے، پاکستان سے کشیدگی میں ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا، مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے تحت سیاحوں پر حملے کی آڑ میں بھارت میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے انہیں غیر قانونی طور پر ملک...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ دو حریف ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا تصور ہی خطرناک اور مضحکہ خیز ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی برسوں سے جنگی جنون میں مبتلا ہے جو کہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ وہ ایک ایسا ماحول بنا رہے ہیں جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان...
    مودی سرکار کا جنگی جنون  ذلت آمیز شکست کے بعد بھی تھم نہیں رہا، بھارت نے پہلگام حملے کی آڑ میں اب روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنا شروع کردیے ہیں۔ بھارت میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے ایک بار پھر مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو ثابت کرنے میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت نے اب رُخ روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی جانب موڑ لیا ہے۔ مودی سرکار نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنے شروع کر دیے ہیں، حالانکہ یہ افراد پہلے سے رجسٹرڈ اور اقوام متحدہ کی جانب سے...
    ایران نے جمعے کو روم میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کے لیے عمان کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم جوہری توانائی کے پرامن استعمال بشمول یورینیم کی افزودگی اور ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے حوالے سے قوم کے حقوق اور مفادات کے تعاقب اور تحفظ میں ثابت قدم ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں:چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ واضح رہے کہ عمان...
    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ جن در یاؤں پر بھارت کا حق ہے، ان کا پانی پاکستان کو نہیں ملے گا،پاکستانی معیشت دہشت گرد حملوں کی قیمت چکائے گی۔ پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب  نریندرمودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانی کی تقسيم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا  ۔انہوں نے روایتی الزام دہراتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف دہائیوں سے دہشت گردی کو ایک پالیسی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہوئے خونریز حملے کے ایک ماہ بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں مودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانیکی تقسیم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا تھا۔ سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟ ورلڈ بینک کی ثالثی میں 1960ء میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین پانی کی...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بات بھول گیا کہ اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے، جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے...
    ترجمان کریملن نے کہا کہ جوہری معاہدوں کی بحالی عالمی سلامتی کےلیے ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے گولڈن ڈوم منصوبہ پر روس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی خودمختاری کا معاملہ ہے امریکا کا گولڈن ڈوم منصوبہ روسی مفادات کے خلاف نہیں، روس اور امریکا کو جوہری استحکام پر بات چیت شروع کرنی چاہیے۔ ترجمان کریملن نے کہا کہ جوہری معاہدوں کی بحالی عالمی سلامتی کےلیے ضروری ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران گولڈن ڈوم منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے مطابق سسٹم امریکا کو بیرونی حملوں سے محفوظ رکھنے کےلیے تیار کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا مقصد طویل فاصلے کے میزائل حملوں کا توڑ اور بیلیسٹک میزائلوں سے دفاع ہے۔
    — فائل فوٹو پاکستانی سینئر وکیل، سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے اپنی زندگی اس غمگین لمحے سے پردہ اُٹھا دیا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔حال ہی میں سابق گورنر پنجاب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پہلی بار اپنے جواں سال بیٹے کی موت کا المناک واقعہ سنایا۔دوران انٹرویو جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی کا غمگین لمحہ کونسا ہے تو انہوں نے اپنے نوجوان بیٹے کی ناگہانی موت کا قصہ سنایا۔ پیپلزپارٹی فرانس کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر اظہارِ افسوسپاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری... انہوں نے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)امریکی حکام نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ٹی وی رپورٹ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنماوں نے حملے کا حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔
    امریکی حکام نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔ امریکی ٹی وی رپورٹ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنماؤں نے حملے کا حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کونسل اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ واشنگٹن میں...
    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن کم کرنے کے بعد نئے روپ نے دھوم مچادی، ساتھ ہی ان کے جذباتی کیپشن نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کی سینئر اور باوقار اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ معروف اداکارہ نے کینسر سے طویل جنگ لڑنے والے اپنے شوہر کے بچھڑ جانے کے بعد ناصرف جذباتی صدمہ برداشت کیا بلکہ وہ اپنی ظاہری شخصیت میں بھی نمایاں تبدیلی لائیں۔ شگفتہ اعجاز نے حالیہ دنوں میں شوٹنگ سیٹ سے نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سرخ ساڑھی میں بےحد خوبصورت اور پُراعتماد نظر آئیں، ان تصاویر میں ان کا وزن کم ہونے کے بعد...
    امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کو حاصل انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اورامریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اس سے قبل منگل کو ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا...
    امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔ اسکے علاوہ امریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بھی فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلی جنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی نے منگل کو کئی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکا کو حاصل ہونے والی نئی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی رہنماؤں نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا حتمی فیصلہ کیا یا نہیں۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اس...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
    امریکی ریاست کے ایک شہر کارمل بائی دی سی میں 2 انچ سے زیادہ اونچی ایڑی کے پاپوش (جوتے، سینڈل) پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے پیاروں کا بدلہ لینے کے لیے خاتون نے 40 گینگسٹرز کیسے قتل کیے؟ کارمل بائی دی سی کا ہائی ہیل پرمٹ ایک فسانہ لگتا ہے لیکن یہ ایک حقیقیت اور سرکار کی جانب سے عائد کی گئی ایک لازمی قانونی ضرورت ہے۔ اگر کسی کی ایڑیوں کی اونچائی 2 انچ سے زیادہ ہے اور اس کی بیئرنگ سطح ایک مربع انچ سے کم ہے تو سٹی ہال سے پہلے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر انہیں عوامی مقامات پر پہننا غیر قانونی ہے۔ اجازت نامہ مفت جاری کیا جاتا...
    بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا جب کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے مکروہ ہتھکنڈوں کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئی، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو خوارج  اپنے مذموم عزائم کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے، بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردانہ حملوں میں  معصوم بچے  جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج...
    بھارتی اسپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ  ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتیا سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج کو خیبرپختونخوا میں عوامی رد عمل کا سامنا، سیکیورٹی اہلکار کا اغوا ناکام سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے مکروہ ہتھکنڈوں  کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو خوارج  اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ بھارتی اسپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے...
    بھارت بمقابلہ پاکستان جنگ کا منظر نامہ گزشتہ 10 دنوں سے عالمی بحث کا موضوع تھا۔ دونوں ایٹمی طاقتیں تقریباً جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں اور بالآخر معاملات طے پا گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیچ میں کود پڑے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا پاکستان ایئر فورس کس طرح ہندوستانی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئی، مودی سرکار ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے بچگانہ حربے استعمال کررہی ہے کہ اس نے اپنے ہی کئی شہریوں کو پاکستانیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ولاگر جیوتی ملہوترا سمیت 6 افراد...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)خاوند نے بیوی کا گلاکاٹ ڈالا،خود بھی زخمی حالت میں گرفتار۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق گائوں 3ون آر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غلام علی نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ صدف بی بی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا،پولیس کے مطابق دوران واردات ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، آلہ قتل برآمد کیا اور ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تونتائج  دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے،  اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ پی ایس ایل، بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی انہوں نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کیے گئے ایک تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کرنے کا اظہار کیا ہے، تب سے ان کی مقبولیت میں کمی آگئی ہے۔ اپنے پیغام میں ٹرمپ نے لکھا: ’’کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب سے میں نے کہا ’مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے‘، تب سے وہ ’ہاٹ‘ نہیں رہی؟‘‘ یاد رہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے ڈیموکریٹک امیدوار اور اُس وقت کی نائب صدر کمیلا ہیرس کی حمایت...
    لاہور: فیصل ٹاؤن میں خواجہ سرا کے قتل کا مقدمہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔  پولیس کے مطابق 20 سالہ خواجہ سرا زمان عرف پلوشہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، واقعہ ایل ڈی اے فلیٹس میں پیش آیا۔ پولیس  نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے، خواجہ سرا کو اس کے فلیٹ پر تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔  ایس ایچ او  فیصل ٹاؤن افضال رؤف کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف  قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس  کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔
    ڈوبتی انسانیت: مودی حکومت کے ظلم و بربریت کا ایک اور داستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال مودی حکومت کی سفاکی اور غیر انسانی رویے کی ایک اور دل دہلا دینے والی کہانی منظرِ عام پر آئی ہے، جو انسان کو شرمندگی سے سر جھکانے پر مجبور کر دیتی ہے—مگر مودی حکومت شرمندہ ہونے کو تیار نہیں۔ اس بار ظلم کی یہ داستان روہنگیا مہاجرین سے متعلق ہے—جو پہلے ہی دنیا کی سب سے زیادہ ستائی جانے والی اقلیتوں میں شمار ہوتے ہیں—اب ایک ایسے سفاک عمل کا نشانہ بنے ہیں جس نے بین الاقوامی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ معتبر رپورٹس کے مطابق درجنوں روہنگیا مہاجرین کو بھارتی بحری...
     زمانہ طالب علمی کی بات ہے، اس وقت میں انٹرکامرس کا طالب علم تھا، کالج میں میری دوستی جہاں میرے ہم جماعت طالب علم ساتھیوں سے تھی وہاں میرے مراسم کالج میں موجود سیاسی اور دینی سیاسی جماعتوں سے منسلک طلبا تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان سے بھی تھے۔ یہ کارکنان عمومی طور پر کالج کے طلبا کو نہ صرف اپنا ہم خیال بنانے میں مصروف عمل رہتے تھے بلکہ ان طلبا کو اپنی اپنی تنظیموں میں شمولیت کی دعوت بھی دیتے تھے۔ میں کیونکہ آزاد سوچ کا حامل رہا ہوں اس لیے کسی سیاسی اور دینی سیاسی جماعت کا حصہ نہ بن سکا، تاہم ان طلبا تنظیموں کے عہدیداران کے توسط سے ملنے والے لٹریچر کے ذریعے مجھے سیاسی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے‘پاکستان اور انڈیا جوہری جنگ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے لیکن اب سب خوش ہیں. امریکی نشریاتی ادارے”فوکس نیوز“ سے انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے یہ بات دہرائی کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے تہران کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ ایران کے لیے نہایت مفید ہو گا.(جاری ہے) امریکی صدر...
    اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد  ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو  ہفتہ وار  میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے دعا کی گئی۔ خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن...
    بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں دھکیل دیا؟ اقوام متحدہ کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز) اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے بھارت سے ان خبروں پر وضاحت طلب کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ نے درجنوں روہنگیا مہاجرین کو زبردستی انڈمان سی میں اتار دیا۔ یہ عمل ناقابلِ معافی قرار دیا گیا ہے۔ٹام اینڈریوز، جو کہ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہیں، نے کہا کہ انہیں قابلِ اعتبار اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ: “یہ تصور ہی ناقابلِ قبول ہے کہ مہاجرین کو نیوی کے جہازوں سے سمندر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) بیلجیم نے جوہری توانائی کو مرحلہ وار ختم کرنے کا دو دہائی پرانا اپنا منصوبہ باضابطہ طور پر ترک کر دیا اور نئے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر کی اجازت دینے کے حق میں پارلیمان نے ووٹ دے دیا۔ جمعرات کے روز برسلز میں ہونے والے ووٹنگ میں 102 ارکان نے نئے قدامت پسند قیادت والے حکومتی منصوبے کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ آٹھ ارکان نے اس کی مخالفت کی اور 31 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ توانائی کے وزیر میتھیو بیہیے نے کہا، ''وفاقی پارلیمان نے دو دہائیوں کی رکاوٹوں اور ہچکچاہٹ کا باب بند کر دیا ہے تاکہ توانائی کے ایک حقیقت پسندانہ اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، تنازعات میں ان پر تنقید نہ کی جائے، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں کہا کہ اگر کوئی ڈاکٹر یا وکیل کسی بھی دوسرے ملک میں کام کرنے جاتا ہے تو اسے کوئی کچھ نہیں کہتا، انہیں گالیاں نہیں دی جاتیں لیکن اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے گالیاں پڑتی ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر بات کرتےہوئے کہا کہ بھارت کو شواہد کے بغیر پہلگام حملے کے الزامات پاکستان پر نہیں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، راج ناتھ سنگھ کی باتوں سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ذمہ داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے، بھارت کو روکنے کیلئے پاکستان کی روایتی صلاحیتیں ہی کافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اورغیر قانونی سمگلنگ...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاک-امریکہ تعلقات، حالیہ پاک بھارت کشیدگی، اور بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ صدر ٹرمپ تجارتی ذہن رکھتے ہیں اور پاکستان اپنی استعداد کو بروئے کار لا کر امریکی منڈی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ سفیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ معدنیات، آئی ٹی اور زراعت جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر کام جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جس سے ان شعبوں میں پاک-امریکہ تعاون کو مزید...
    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یعنی آئی اےای اے نے بھارت کے حالیہ آپریشن سندور کے دوران فضائی حملوں کے بعد پاکستان کی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبروں کی باضابطہ تردید کی ہے۔ یہ دعوے، جو سوشل میڈیا اور بعض غیر ملکی میڈیا اداروں پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں، ان میں الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتی میزائل نے پاکستان کے ضلع سرگودھا میں کیرانہ پہاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک تابکاری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ لیکن آئی اے ای اے واضح کیا ہے کہ ان بھارتی دعوؤں کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ...
      بھارتی وزیر دفاع کا غیرذمہ دارانہ بیان، بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی مؤثر دفاعی صلاحیت اور مزاحمتی حکمت عملی سے عدم تحفظ کا مظہر ہے، بھارت اپنے جوہری اثاثوں اور تنصیبات کی سیکیورٹی یقینی بنائے اگر کسی چیز پرآئی اے ای اے اور عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہیے تو وہ بھارت میں جوہری اور تابکار مواد کی بارہا چوری اور غیرقانونی اسمگلنگ کے واقعات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی ایٹمی ایجنسی اور عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ...
    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔ عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔ ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی حد تک جوہری معاہدے کی شرائط پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات انتہائی سنجیدہ اور طویل مدتی امن کے لیے اہم پیشرفت ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ بغیر کسی فوجی کارروائی کے ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر نے امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد...
    پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی ایٹمی ایجنسی اور عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بھارتی قیادت کی پاکستان کی موثر دفاعی صلاحیت اور بھارت کی جارحیت کے خلاف مزاحمتی حکمت عملی سے عدم تحفظ کا مظہر ہے، پاکستان کی روایتی عسکری صلاحیت بھار...
    جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )مودی سرکار کو ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے )نے پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق کرارا جواب دیدیا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق عالمی ادارے نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے، وہاں کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کی کوئی خبر نہیں۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی آئی اے ای اے نے بھارت کے حالیہ آپریشن سندورمیں فضائی حملوں کے بعد پاکستان کی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبروں کی باضابطہ تردید کی ہے۔یہ دعوے، سوشل میڈیا اور بعض غیر ملکی میڈیا اداروں پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے تھے،...
    امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے...
    پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے اسے روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے یہ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس روایتی جنگ میں بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور پاکستان کی مسلمہ مضبوط دفاعی قوت کے حوالے سے اُن کے اندرونی عدم تحفظ کے احساس اور اضطراب کو ظاہر کرتے ہیں۔ ’پاکستان کے پاس روایتی جنگ کے حوالے سے ہندوستان کا مقابلہ کرنے کی کافی قوت موجود ہے اور نئی دہلی اپنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) جوہری ہتھیار رکھنے والے اور روایتی حریف ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتے اس وقت شدید لڑائی شروع ہو گئی تھی جب بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان میں متعدد ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ بھارت کا مؤقف تھا کہ اس نے 'دہشت گردوں کے کیمپوں‘ کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا بھارت اور پاکستان میں اب ایک نئی سفارتی جنگ بھارت کا مؤقف تھا کہ یہ حملے 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک حملے کا ردعمل تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔...
    اسلام آباد/نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات مکمل محفوظ رہیں اور پاکستانی جوہری تنصبات سے تابکاری خارج نہیں ہوئی.(جاری ہے) بھارتی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا لیکن...
    دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کردیں گے اور منہ کی کھا ئوگے۔بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سربراہ پاک فضائیہ...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امبر خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی کے تلخ حقائق پر کھل کر بات کی انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ازدواجی زندگی میں شوہر کے ہاتھوں شدید جسمانی تشدد کا سامنا رہا، حتیٰ کہ لاتیں اور تھپڑ بھی برداشت کیے امبر خان کا کہنا تھا کہ ان کے ساس سسر اور نند کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہے یہاں تک کہ نند سے دوستی بھی تھی مگر شوہر کے ساتھ تعلقات خراب تھے انہوں نے بتایا کہ شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی اگرچہ وہ خود کو اس وقت بھی سمجھدار سمجھتی تھیں لیکن شوہر کا رویہ تکلیف دہ تھا اداکارہ نے کہا...
    نیویارک : اقوام متحدہ امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے اسرائیل کے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے منصوبے کو “مکروہ” قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل امداد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور لاکھوں فلسطینی جان کے خطرے سے دوچار ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ٹام فلیچر نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 10 ہفتوں سے خوراک، ادویات اور ضروری اشیاء نہیں پہنچ رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فوری اقدام نہ کیا گیا تو انسانی بحران مزید شدید ہو جائے گا۔ ٹام فلیچر نے واضح کیا کہ امداد عام فلسطینیوں تک پہنچانے کے لیے ایک سخت مانیٹرنگ میکنیزم موجود ہے تاکہ حماس کو کوئی فائدہ نہ پہنچے۔...
    سعودی عرب کے دورے پر پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں شام پر عائد ’ظالمانہ پابندیوں‘ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے وہیں انہوں نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یا تو اپنا جوہری پروگرام ترک کردے ورنہ پھر ’شدید دباؤ‘ کا سامنا کرے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنی تقریر کے دوران، صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جوہری عزائم ترک کردے یا زیادہ سے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ محمد بن سلمان کی درخواست پر شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹانے پر رضامند ’میں آج یہاں ایران کے رہنماؤں کے ماضی کی افراتفری کی مذمت کرنے کے لیے نہیں ہوں،...
    نیویارک : اقوام متحدہ امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے اسرائیل کے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے منصوبے کو "مکروہ" قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل امداد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور لاکھوں فلسطینی جان کے خطرے سے دوچار ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ٹام فلیچر نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 10 ہفتوں سے خوراک، ادویات اور ضروری اشیاء نہیں پہنچ رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فوری اقدام نہ کیا گیا تو انسانی بحران مزید شدید ہو جائے گا۔ ٹام فلیچر نے واضح کیا کہ امداد عام فلسطینیوں تک پہنچانے کے لیے ایک سخت مانیٹرنگ میکنیزم موجود ہے تاکہ حماس کو کوئی فائدہ نہ پہنچے۔...
    ہیروشیما ناگاساکی میں دو بموں کے ذریعے دو لاکھ انسانوں کی فوری اور پانچ لاکھ انسانوں کی تابکاری اثرات سے بتدریج ہلاکت نے اس کرہِ ارض پر جو خوف پیدا کیا اس کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہر ملک کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے اپنی عسکری ایٹمی لیبارٹریاں تلف کر دیتا یا کم از کم یہ عہد کر لیتا کہ آیندہ کبھی کوئی ریاست یورینیم اور پلاٹینیم کو ’’ ویپن گریڈ لیول تک ‘‘ افزودہ نہیں کرے گی۔  اس عہد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ملک کا جوہری پروگرام مکمل طور پر اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن ( آئی اے ای اے ) کی براہ راست نگرانی میں کام کرے گا تاکہ ایٹمی...
    ویرات کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے مداح اداس ہوگئے اور اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کے نام ایک حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام لکھا۔ انوشکا شرما نے وہرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ایک ٹیسٹ میچ کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ریکارڈز اور اُن سنگ میلوں کو یاد رکھیں گے جو تم نے حاصل کیں۔ انوشکا شرما نے لکھا کہ لیکن مجھے وہ آنسو یاد رہیں گے...
      نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی برقرار رکھنا بھارت کےلیے ناگزیر تو ہے، مگر وہ مکار دشمن ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ پر قیامت بیت رہی ہے، عالمی قوتیں اسرائیلی مظالم روکیں۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، حافظ نعیم الرحمانامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اپنے تحفظ کےلیے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا مضبوط مؤقف بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران جنگی حالات کے کارپٹ کے نیچے گیا ہے، ختم نہیں...
    تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کے روز عمان میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کے ساتھ ختم ہو گئے، حکام نے بتایا کہ تہران نے واضح طور پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ اگرچہ تہران اور واشنگٹن دونوں نے کہا ہے کہ وہ دہائیوں سے جاری جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ کئی ریڈ لائن پر گہری تقسیم کا شکار ہیں، جن سے مذاکرات کاروں کو ایک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے اور مستقبل میں فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے مذاکرات کاروں کو دوسرا راستہ اختیار کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران...
    اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے بھارت اب مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھے گا۔
    پانچ مئی کا دن آیا اورگزرگیا۔ شاید بہت سوں کو یاد نہ رہا ہوکہ اسی دن جرمنی کے ایک چھوٹے سے شہر ٹریر میں ایک بچہ پیدا ہوا تھا جس نے اپنی آنکھوں میں ایک خواب بسایا تھا وہ خواب جس میں مزدورکا ہاتھ خالی نہ ہو، کسان بھوکا نہ ہو اور عورت محض جسم نہ سمجھی جائے، وہ بچہ کارل مارکس تھا۔ مارکس ایک ایسا نام جو سرمایہ دارکی نیندیں اڑا دیتا ہے اور پسے ہوئے انسان کے سینے میں امید کی ایک کرن جگا دیتا ہے، مگر یہ وہ مارکس بھی ہے جس کی زندگی کا ہر صفحہ دکھ، فاقہ، جلا وطنی اور محرومیوں کی تحریر سے بھرا ہوا ہے۔ میں نے ایک بار لکھا تھا کہ دنیا...
    کراچی: ایسٹ زون میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گلستان جوہر میں خالی پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب رینجرز کی خالی چوکی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر اشرف المدارس پولیس چوکی والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے...
    اسلام ٹائمز: ٹام شارپ کا کہنا ہے کہ ان جوہری آبدوزوں کی موجودگی سے دونوں ممالک ایک دوسرے کو جوہری حملے کی دھمکی دینے سے گریز کریں گے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر ایک ملک نے حملہ کیا تو دوسرا ملک فوراً جوابی حملہ کرے گا اور اس کا نتیجہ دونوں کے لیے تباہی ہوگا۔ اس طرح، ان آبدوزوں کا ہونا دونوں ممالک کے لیے ایک “امن کی ضمانت” بن جاتا ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جوہری جنگ دونوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوگی۔ اس سے دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے امکانات سے بچتے ہیں اور اس وجہ سے یہ نیوکلیئر آبدوزیں امن قائم رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ لہٰذا، ٹام شارپ کی باتوں کو سمجھیں تو...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے بھارت پر کی گئی جوابی کارروائی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں نامور شاعر فیص احمد فیض کی مشہور غزل ’نہ گنواؤ ناوک نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا‘ کے ایک مصرے کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘۔ اسکرین شاٹ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج اور وطنِ عزیز کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے لکھا، ’اللّٰہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘۔یاد رہے کہ آج صبح بعداز فجر پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے؟ پاکستان میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) ایک اعلیٰ ترین سول اور عسکری ادارہ ہے جو ملک کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور اسٹریٹجک اثاثوں کے کمان، کنٹرول اور عملی فیصلوں کا ذمہ دار ہے۔ این سی اے تمام اسٹریٹجک جوہری افواج اور اسٹریٹجک تنظیموں کے لیے پالیسی وضع کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئرافسروں کے ہمراہ عالمی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی اور بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا. پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دس منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں عورتوں ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر...
    —فائل فوٹو کراچی میں پولیس نے شوہر کے قتل کے عوض بیٹی کا رشتہ دینے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے شوہر کے قتل کے مقدمے میں خاتون اور اس کے دوست کو عمر قید کی سزا ایس ایس پی ملیر کے مطابق مذکورہ شہری کے قتل کا واقعہ انگارہ گوٹھ میں 20 اپریل کو پیش آیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہری کی بیٹی سےشادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے شوہرکو قتل کرنے پر ملزم کو بیٹی کا رشتہ دینے کا کہا تھا۔
    ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے  عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں دونوں فریقوں نے  کہا  کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر  ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا جمعرات آٹھ مئی کو کہنا تھا، ''میں ایرانی قیادت کو خبردار کرتا ہوں، جو حوثی دہشت گرد تنظیم کی مالی معاونت کر رہی، اسے اسلحہ فراہم کر رہی اور اسے استعمال کر رہی ہے۔‘‘ یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں تل ایب کے قریب واقع اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعاء کے ہوائی اڈے پر اور شہر کے گرد و نواح میں قائم پاور اسٹیشنز پر حملے کیے تھے۔ اسرائیلی وزیر نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا ذمہ دار ایرانی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے  کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں ہم خاموش رہیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر ان میں ہمت ہوتی تو وہ دن میں آکر اعلان جنگ کرتے اور ہمارے سپاہیوں کا سامنا کرتے.انہوں نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، جس کی ہم اور پوری دنیا مذمت کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2003 نہیں ہے کہ کوئی ملک اٹھ کر کہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں اور پوری دنیا مان لے، د و ہفتے سے...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں ہم خاموش رہیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر ان میں ہمت ہوتی تو وہ دن میں آکر اعلان جنگ کرتے اور ہمارے سپاہیوں کا سامنا کرتے، انہوں نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، جس کی ہم اور پوری دنیا مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے   کہا کہ یہ 2003 نہیں ہے کہ کوئی ملک اٹھ کر کہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں اور پوری دنیا مان لے، د و ہفتے...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کل رات جو گزری ہمارے دشمن نے اس کو تاریک رات سمجھ کر، اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بڑا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا، ہم نے وعدے کے مطابق بھرپور جواب دے دیا، بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے نہیں کی تھی، ہم نے بھارت کو جواب دیا، بھارت اب کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی بطور ذمہ دار ریاست کچھ نہیں کریں گے۔انہوں نے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی .لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کل رات جو گزری ہمارے دشمن نے اس کو تاریک رات سمجھ کر، اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر پاکستان کے اوپر حملہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستا ن نے کل بھارت کے مکروہ حملے کا موثرجواب دیا، دشمن نے اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر حملہ کرنے کی کوشش کی، ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے۔ ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے مگر دشمن کا مقابلہ عقلنمدی اور جواں مردی سے کیا جاتا ہے۔ ہماری ایئر فورس مکمل تیار تھی چنانچہ بھارتی طیارے گرائے۔ عوام کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے پاکستان پر حملے کی ناپاک جسارت کی، جس کا مسلح افواج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر اندھیری رات کو چاندنی رات میں بدل دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حملے میں بچوں سمیت کئی معصوم پاکستانی شہید ہوئے، جن کے لیے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر...
    امریکا اور ایران کے درمیان چوتھی بار جوہری مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی مقام مسقط ہے۔ ایرانی ویب سائٹ "نورنیوز" نے ایک اعلیٰ عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نور نیوز کو بتایا کہ پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی جوہری مذاکرات مسقط میں ہوں گے۔ اس سے قبل ایک امریکی ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ امریکی ایلچی نے بتایا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں...
    —فائل فوٹوز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں ہم شہباز شریف کا ایسا استقبال کریں گے کہ وہ یاد رکھیں گے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے لیڈر سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن کا مؤقف کل قومی اسمبلی میں سب دیکھیں گے، اگر اے پی سی ہوتی ہے تو اس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو شامل کرنا ہو گا، بانیٔ کے بغیر کوئی اے پی سی نہیں ہو پائے گی۔اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں ایک بین الاقوامی سائنسی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنوبی ایشیا میں جوہری جنگ چھڑ گئی، تو نہ صرف دونوں ممالک کو ناقابلِ تصور تباہی کا سامنا ہو گا بلکہ پوری دنیا کو شدید ماحولیاتی، زرعی اور غذائی بحران کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق امریکہ کے ناسا گوڈارڈ انسٹیٹیوٹ فار اسپیس اسٹڈیز کے سائنس دان یوناس یاگرمایر کی قیادت میں کی گئی ہے اور اسے امریکی سائنسی جریدے PNAS نے 2 اکتوبر 2019 کو شائع کیا۔تحقیق کے مطابق اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری حملوں کا تبادلہ ہوتا ہے، تو تقریبا...
    وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جو نفرت پھیلاتا ہے وہ پاکستان کے نظریے کا دشمن ہے۔نارووال میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز پیغامات سے متاثر ہو کر کسی نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس کی چلائی ہوئی گولی آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ گولی مجھے روز یاد دلاتی ہے کہ ہم نے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے۔
    پاکستان نے جو اس وقت طاقتور کونسل کا غیر مستقل رکن ہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ہمسایہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں دونوں ملکوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر 15 ملکی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کونسل کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستان نے جو اس...
      ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا دوٹوک پیغام پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ...
    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جہاں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کا اثر نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے عزت نفس اور قومی وقار کے حوالے سے بات کی۔  اگرچہ عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے الفاظ سے یہ تاثر ملا کہ ان کا اشارہ اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب ہے، جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہونے کے بعد وہ بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔ عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پروپیگنڈا ایک ایسا ہتھیار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے، بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے۔ اس حوالے سےروس میں  پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع...
    جنوبی ایشیاء ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حالیہ واقعات اور بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے، میڈیا میں جنگی بیانیہ، اور سیاسی سطح پر تنا نے عوام میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقت کے حامل ہیں اور کسی بھی معمولی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں صورتحال غیر معمولی رخ اختیار کر سکتی ہے۔پاکستان اور بھارت کی جوہری صلاحیت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ سویڈن کے معروف تحقیقی ادارے SIPRI (Stockholm International Peace Research Institute) کے مطابق، 2024ء تک بھارت کے پاس تقریباً 172 جوہری وار ہیڈز جبکہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر بھی ایک نیا تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارت نے پاکستانی میڈیا کے مشہور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندیاں لگائی ہیں، جس کا اثر صرف فنکاروں تک محدود نہیں رہا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی سوچ اور ردعمل میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ اس کشیدگی کے دوران، پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ایسی اسٹوری شیئر کی جس میں وہ عزت نفس کی اہمیت پر زور دے رہی تھیں۔ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ ’پروپیگنڈا ایک ایسا ٹول ہے جو جنگوں میں استعمال ہوتا ہے‘ اور یہ کہ ’ہمیں اپنی عزت نفس کا احساس کرنا چاہیے، کیونکہ جب جنگ ہوتی ہے...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ویژن ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے۔ ’’اپنی چھت،اپنا گھر‘‘ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘کی لانچنگ کر دی گئی۔ مریم نواز شریف نے’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کے تحت قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش...