2025-05-15@06:24:02 GMT
تلاش کی گنتی: 4128

«میں بھی عوام»:

(نئی خبر)
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر ڈالنے کے بعد مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حواس باختہ ہوکر مودی حکومت نے پاکستانی سیاسی و حکومتی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب چینلز کے بعد بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند کردیا گیا ہے، عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا پر بھارت کی ریاستی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا بلکہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی بھارتی کوششوں کو بھی بے...
     پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جب کہ بھارت نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی پرچم بردار بحری جہاز بھی پاکستان کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوں گے، بھارت نے زمینی اور فضائی مواصلاتی روابط بھی معطل کردیے۔ پاکستان سے کسی بھی قسم کے پارسلز زمینی یا فضائی راستے سے بھارت بھجوانے پر پابندی عائد کردی گئی  ہے، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ انڈیا نے سرکلر جاری کردیا۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، درج ذیل احکامات جاری کیے جا رہے ہیں  کسی بھی پاکستانی جھنڈے والے جہاز کو کسی بھی بھارتی بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کسی...
    لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔پاکستان ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے، کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے سے ہی ہونا چاہیے۔
    ---فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہیں، نہریں کیوں نکالنے نہیں دیں گے؟ کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟ چولستان پر بھی سوالیہ نشان ہے۔لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی الیومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان خطے میں جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتا، اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا۔ پاکستان نہیں چاہتا جنگ ہو اور دونوں جانب انسانی خون بہے، خواجہ سعد رفیقرہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کی سوچ کے تحت بنگلہ دیش کو ذہنی غلام بنا کر رکھنے کا بھارتی پروجیکٹ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ، استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او میچیٹیک یاماموٹو نے پیسک ہاوس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے بتایا کہ ہمارانیپون گروپ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا جس کیلئے نیپون گروپ کو 2ایکڑ اراضی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے مقامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔صوبائی وزیرنے جاپان کے نیپون گروپ...
    — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بےگھر افراد کو ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ منصوبے کے تحت 2 ہزار پلاٹس بالکل مفت دینے کا اعلان کردیا۔مریم نواز نے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کی کامیابی کے بعد ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ کے ای پورٹل کا افتتاح کردیا۔انہوں نے اس منصوبے کی لانچنگ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں بےگھر افراد کو 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے۔ ایک سال کے اندر ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ٹارگٹ پورا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکیم کی کامیابی کا بتاتی ہوں تو نواز شریف کو سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے، اسکیم کے لیے اقساط بہت آسان رکھی...
    ---فائل فوٹو  پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز اب عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اب ان پانچ لگژری سیلونز کو کوئی بھی مسافر بک کروا سکے گا، لگژری سیلونز کا کرایہ مناسب ہوگا۔ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم، وزیرِ ریلوے اور چیئرمین ریلوے کے سیلونز بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلونز کی بھی بکنگ ہو سکے گی، مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے سلونز کا کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    سٹی42: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت،غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔  بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں،بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کارروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا، یہ کسی بھی خودمختار ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے دفاع میں کارروائی کرے، ہم جنگ نہیں چاہتے، پرامن حل اور شواہد پر بات چیت کے حامی ہیں۔۔  قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
    کبھی کبھی تاریخ آہیں بھرتی ہے اوراس آہ میں، وقت کے ساحلوں پرلمبااورگہراایک دکھ رہتاہے جس میں اتناوسیع،اتناسب استعمال ہوتا ہےکہ سب سے زیادہ فصیح زبان والے بھی خاموش ہوجاتے ہیں۔یہ وہ آہ تھی جوایران کے جنوبی ساحل سے اٹھی تھی،جہاں شہید رجائی بندرگاہ ،جوکبھی تجارت اورقومیت کاقابل فخرسپاہی تھا،شعلے اوردھوئیں کے ستون کے نیچے گرگیا۔اس کا آغازسائرن سےنہیں ہوا،بلکہ غفلت کی خاموش آواز سے ہواایک چنگاری،نظرنہ آنے والی ،بےخوف، ذخیرہ شدہ آگ کےدل میں بسی ہوئی ہے۔ سوڈیم پرکلوریٹ،ایک نام جو شاید صرف جنگ میں تجارت کرنے والوں کیلئے جانا جاتا ہے،انتظارمیں بیٹھے تھے۔ جب بیدار ہواتواس نے سرگوشی نہیں کی بلکہ یہ گرجا۔ اس کے بعدآسمان تاریک ہوگیا۔ زمین، ایک بارسمندرکی ہواکواس نے چوما،پھرآگ تھوکنے لگی اوراس غیظ...
    سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا، یونان نے بھی پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بھارت پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے یونان اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحٰق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو مسترد کیا اور سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ سوئس وزیر خارجہ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے پاکستان کی آمادگی کو...
    وزارت اطلاعات و نشریات پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے آج اور کل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا اس دورے کا مقصد پاکستان میں نام نہاد اور خیالی دہشتگردی کے کیمپوں کے حوالے سے بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے بارے میں بارہا بے بنیاد اور بے بنیاد دعوے کر چکا ہے۔ اس دورے کے دوران، میڈیا کے نمائندوں کو صحیح جگہوں پر لے جایا جائے گا جو بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے کیمپوں کے طور...
    پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر سخت ردعمل دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ نے بھارت کے حالیہ فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں، بھارت اگر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں کروائی کرے گا تو اسے 2019 کی طرح سخت جواب ملے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ...
    مشہور امریکی فٹ ویئر برانڈز کا  وائٹ ہاؤس سے ٹیرف استثنیٰ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن : ایسوسی ایشن آف یو ایس فٹ ویئر ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ریٹیلرز نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کو ایک خط ارسال کیا ،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے “مساوی ٹیرف” سے استثنیٰ  کا مطالبہ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اس خط میں 76 فٹ ویئر برانڈز کے دستخط  موجود ہیں،  جن میں نائیکی، ایڈیڈاس، اسکیچرز اور انڈر آرمر  جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب قیمت کے جوتے تیار کرنے والی بہت سی کمپنیاں اتنے زیادہ ٹیرف کی متحمل نہیں ہو سکتیں اور یہ  اخراجات کسٹمرز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہتر نیند کے لیے فون کو بند کر دینا اشد ضروری ہے۔ طبی نفسیات کے تحقیقی جریدے 'فرنٹیئرز ان سائیکاٹری‘ میں شائع ہونے والے ایک تازہ ریسرچ کے نتائج کے مطابق بستر میں لیٹ جانے کے بعد ایک گھنٹے تک کا اسکرین ٹائم ایک عام انسان کے لیے بے خوابی کے خطرے میں 59 فیصد اضافہ کر دیتا ہے اور نیند کا دورانیہ اوسطاﹰ فی رات 24 منٹ تک کم ہو جاتا ہے۔ اس طبی تحقیقی مطالعے کے لیے ماہرین نے 2022ء کا جو ڈیٹا استعمال کیا، وہ اسکینڈے نیویا کے ملک ناروے میں 18 سے 28 سال تک کی عمر کے 45 ہزار سے...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ آپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جہاں کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔اس موقع پر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا ہدف  خارجی فرید اللہ بھی شامل تھا۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق اپریشن میں 2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، خوارج...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان کے مطابق  اپریشن میں  2 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے،  خوارج میں ایک اعلیٰ قدر کا...
    پہلگام واقعہ کے بعد جہاں انتہا پسند بھارتی حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کررہی ہے وہیں جھوٹا پروپیگنڈا بھی پھیلا رہی ہے تاکہ پاکستانیوں کا مورال پست کیا جاسکے۔ اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کے انسٹا گرام اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے تھے۔ تاہم اسکے محض کچھ گھنٹوں بعد پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم کی جھوٹی انسٹاگرام اسٹوری کی جعلی تصاویر گردش کرنے لگیں جس میں پہلگام واقعہ پر پاک فوج کی مذمت کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند اس جعلی پوسٹ میں...
    حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سے امریکا کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ نے ملاقات کی جس کے دوران امریکی عہدیداروں کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں امن امان سمیت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد ، غیر جانب دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر مقامی کالج سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد ، غیر جانب دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی نہ صرف آئینی حق ہے بلکہ ایک مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو اگر دبایا جائے یا اس پر پابندیاں لگائی جائیں تو عوام کے علم میں...
    مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ 26 سیاحوں کی ہلاکت کے اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور جواب میں متعدد اشتعال انگیز سفارتی اقدامات اٹھائے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ ان اقدامات سے بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بلکہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا طری سنگین ہوگیا، بھارت کی ان حرکات کا مقصد پاکستان کو اشتعال دلانا اور...
    پاکستان نے بھارت کے میڈیا کو بلاک کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو سخت جواب دیتے ہوئے اہم بھارتی ویب سائٹس اور چینلز بلاک کر دیے۔ پاکستان نے اپنے قابلِ آرمی چیف کی قیادت میں بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور URLs کو بلاک کیا اور آج اس نے بھارت کے اہم ٹی وی چینلز کو بھی اپنے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے بلاک کر دیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کے ذریعے بھارت کو نہ صرف ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا بلکہ سود سمیت اپنی تمام تر وصولی بھی کر لی۔ بھارت...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
      بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا، پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا، آرمی چیف کا خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم...
    بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والے نازیبا اور فحش مواد نے ایک بار پھر عوامی حلقوں اور سیاسی ایوانوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک ریئلٹی شو کے وائرل کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جس میں شرکاء سے ’’کاما سترا‘‘ کی پوزیشنز پر سوالات اور ان کی عملی نمائندگی کروائی گئی۔ یہ متنازع شو ’ہاؤس اریسٹ‘ کے نام سے ’ULLU‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، جس کی میزبانی سابق بگ باس امیدوار اعجاز خان کر رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں دکھایا گیا مواد نہ صرف عوامی اخلاقیات پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ بھارتی او ٹی ٹی...
    کراچی: شہر میں ڈاکوؤں کی خون ریز کارروائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، بعدازاں واقعے کی...
    نیو دہلی: بلغاریہ کے نابینا باباوانگا کی جانب سے دہائیوں قبل جنگوں اور دنیا میں تباہی سے متعلق کی گئی پیش گوئیاں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران ایک مرتبہ پھر زیرگردش ہیں۔ باباوانگا کی نائن الیون اور کوویڈ-19 وبا سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تھی اور انہوں نے 2025 میں یورپ میں تباہی  کا بھی دعویٰ کیا تھا اور یہ کوئی عام جنگ نہیں ہوگی بلکہ یورپ کی آبادی کا صفایا کردے گی۔ نیویارک پوسٹ کے حوالے سے زیرگردش رپورٹس کے مطابق باباوانگا نے ایک تنازع سےخبردار کیا تھا کہ اس سے یورپ کی بنیادیں ہل کر رہ جائیں گے تاہم اس سےمتاثرہ ہونے والے ممالک کے نام مبہم سے تھے لیکن ان...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جو جان بوجھ کر ملبہ ہم پر ڈالتا ہے، بھارت کی جانب سے کسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہوچکی ہے، امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس سے ملاقات کی جبکہ وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس بھی کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئرمنسٹر اور چیف سیکرٹری کولاہورڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک بھی سونپ دیا، اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کے لئے 30جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ ملاقات میں معروف ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر، پاکستانی فٹبالر کائنات بخاری بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے فروغ اور اس کے ذریعے عوامی روابط کے قیام پر خصوصی گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں ڈچ ہاکی لیجنڈ فلورِس یان بوویلینڈر، پاکستانی نژاد ڈچ فٹبالر کائنات...
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان نے فیس سیونگ کے لیے کسی آپریشن کی کوشش کی تو ہم اسے فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس کے منہ پر کالک ملیں گے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر نے گنجائش نکالی کہ بھارت فیس سیونگ کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے تو کرلے۔ اگر ہندوستان نے فیس سیونگ کے لیے کسی آپریشن کی کوشش کی تو ہم اسے فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے۔ ہم اس کے منہ پر کالک ملیں گے۔ یہ بھی پڑھیے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف خواجہ محمد آصف نے کہا...
    کانگریس صدر نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں رکاوٹیں پیدا کریگا اسکے ساتھ سب ملکر سختی سے نمٹیں گے، اس معاملے پر پوری اپوزیشن حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ آج شام کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں دہلی میں ہوئی۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس دہشت گردوں کو سبق سکھانے میں حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی حکومت کی کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔ ملکارجن کھرگے نے راہل گاندھی کو ذات پات کی مردم شماری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی آج دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط...
    بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ برقرار ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ٹلنے والی بات کی تردید کرتا ہوں، خطرہ اب بھی موجود ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، ہمارا سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہا ہے، ہماری افواج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، بھارت بہت بڑے دھچکے کیلئے تیار رہے۔ جو کہہ رہے ہیں بانی کو جیل سے نکال کرساتھ بٹھائیں، وہ کیا ماضی بھول گئے۔ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی طرف...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی گیدڑ بھپکیوں کے جواب میں پوری قوم متحدہ ہے، گلوکار وارث بیگ نے اپنے بیان میں مودی سرکار کو ابھی نندن واقعے کی یاد تازہ کروادی ہے۔ نجی نیوز  ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں گلوکار وارث بیگ نے کہا کہ’ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن  جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا  تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا۔‘ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا گلوکار نے بیان میں کہا کہ  اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا...
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ رویے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جہاں خطے کے موجودہ حالات کا جامع جائزہ بالخصوص پاک-بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کےلیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ یہاں اتنی بھارتی فوج ہے وہ کیا کررہی ہے، جھک مار رہی ہے؟ کشمیری شہری کا سوالکشمیری...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور   بالخصوص پاک،بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں  پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا ۔آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے وہ کردکھایا جو کبھی کوئی نہ کر سکا، فیصل واوڈا کور...
      پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹرائیک مشق کا جائزہ لیا، ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ،آرمی چیف کا جوانوں سے خطاب آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا،   بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا گیا۔  فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔  اجلاس سے...
    جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا کور کمانڈر کانفرس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس دوران فورم نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا، بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی زیر غورآئے ۔فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جبکہ آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔آڑمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارت کو دوٹوک جواب دینے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سچ ہضم نہ ہوا، نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤنڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتی انکے ردعمل کو نہ سُن سکیں۔ ادھر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار...
    سٹی 42 : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں فورم نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا، ساتھ ہی پاک -بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔  پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملک کی خود مختاری اور علاقائی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کے جوڈیشل سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے ماتحت عدلیہ کے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی معاون کو اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔دورانِ سماعت...
    کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستی اور پرافٹ ٹیکنگ سے جمعے کو بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان برقرار رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 13ڈالر کی کمی سے 3ہزار 263ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 300 روپے کی کی کمی سے 3لاکھ 44ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114روپے گھٹ کر دو لاکھ 95ہزار 353روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور حکومتی موقف پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سےبات چیت پر بھی مشاورت کی گئی اور پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق...
    لاہور: شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرد و زن پر مشتمل چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان گلی محلوں اور بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکل کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے۔ پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے ملزمہ موٹر سائیکل پر ساتھ سوار ہو جاتی اور وارادت کے بعد ملزمان خاتون ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل فروخت کر دیتے۔ ملزمان نے چند روز قبل سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکل، 6...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کی گئی جعلی سوشل میڈیا پوسٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ چند روز قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ، جس میں پہلگام حملے پر پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا تھا، ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی۔ اس جھوٹی پوسٹ میں حساس الزامات عائد کیے گئے جن میں پاک فوج، پاکستانی عوام اور مذہبی تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس جعلی پوسٹ نے نہ صرف پاکستانی عوام کو تشویش میں مبتلا کیا بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی غلط فہمی پیدا کی۔ تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سازش...
    سٹی 42 : سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے سینئر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی۔ نواز شریف نے اس موقع پر گفتگومیں کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے۔پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔  سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا. سینیٹر صدیقی نے ملکی دفاع کے عزم کے متفقہ اظہار پر مشتمل قرارداد کا بھی ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ قرار داد کی تیاری اور تائید...
    پاکستانی فلیگ بردار جہازوں پر پابندی پر بھارت کو لندن میری ٹائم ثالثی ایسوسی ایشن میں گھسیٹا جاسکتا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی دیگر شپنگ لائنز سے چارٹر کرنا مشکل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے۔ حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ پاکستان کے پرچم...
    ویب ڈیسک: دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کے ساتھ پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں، جن میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دینا ہے۔ مشقوں کے دوران مختلف نوعیت کے جدید اسلحہ اور حربی مہارتوں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر دفاع یقینی بنایا جا سکے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ واضح رہے کہ 29 اپریل کو پاکستان نے بھارت کو عملی طور پر منہ توڑ جواب دیا تھا جب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آ ئندہ 24گھنٹوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)حال ہی میں گلوکار وارث بیگ نے بھی اپنے بیان سے مودی سرکار کو ابھی نندن واقعے کی یاد تازہ کروادی۔ نجی نیوز ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں گلوکار وارث بیگ کا کہنا تھا کہ ’ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن جب بارڈر کراس کرکے پاکستان آیا تھا تو ہم نے اُن کو چائے پلائی تھی ، ایک ایسی چائے جس کا ذکر انہوں نے بھارت جاکر بھی کیا تھا‘۔ وارث بیگ نے کہا کہ’ اگر اس بار بھارت نے پاکستانی سرحد پار کرنے کی کوشش کی یا پھر جو پانی پر دہشتگردی کی جارہی ہے تو اس بار بھارت جان لے اس کیلئے چائے کے ساتھ پکوڑے اور پٹاخہ سموسوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نومئی سے متعلق کیسزکی سماعت کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اعجازچوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا توخصوصی عدالت میں لے جاتے ویسے بھی تو 600 لوگوں کے کیس خصوصی عدالتوں میں لے کرگئے ہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اعجازچوہدری نے لوگوں کواکسایا اورسازش کا بھی حصہ رہے اعجازچوہدری...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ وکیل ایمان مزاری...
    اسلام آباد، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ لاہور میں تیز آندھی اور بارشلاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات کو تیز آندھی اور بارش نے گرمی کی شدت کم کردی، آندھی سے لیسکو ریجن میں درجنوں فیڈر ٹرپ کرگئے اور لاہور سمیت متعدد نواحی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز یہ واضح کردیا کہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے یہ پورا خطہ خطرے میں ہے۔ انھوں نے پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے ،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے اس خطرے سے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا ردعمل دیدیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور مجھے نہیں پتا پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا چل رہا ہے، خود کو سوشل میڈیا سے دور رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں اور ہم بھی انہیں بتاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں...
    پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں، اس معاملے پر یا تو 2، 3 ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے، بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کیونکہ اسے خوف ہےکہ کچھ اور نہ نکل آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، کشیدگی...
    بھارت میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والے نازیبا اور فحش مواد نے ایک بار پھر عوامی حلقوں اور سیاسی ایوانوں میں شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ایک ریئلٹی شو کے وائرل کلپ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جس میں شرکاء سے ’’کاما سترا‘‘ کی پوزیشنز پر سوالات اور ان کی عملی نمائندگی کروائی گئی۔ یہ متنازع شو ’ہاؤس اریسٹ‘ کے نام سے ’ULLU‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے، جس کی میزبانی سابق بگ باس امیدوار اعجاز خان کر رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں دکھایا گیا مواد نہ صرف عوامی اخلاقیات پر سوال اٹھاتا ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ...
    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹام اور آنا دے آرمس کو لندن میں ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے کی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز اُڑا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتر رہی ہیں، جبکہ ٹام کروز بھی وہیں موجود ہیں اور انکی مدد کر رہے ہیں۔         View...
    پہلگام واقعہ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بیان پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور ملک مخالف بیانات کیلئے مشہور دانش کنیریا کے بعد انڈین باکسر بھی میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں سابق کپتان شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی ناکامی کا ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور کرکٹرز کو آگ لگ گئی، جس کے بعد انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت نے انکا یوٹیوب چینل بھی بند کردیا، اب ہزیمت کے شکار بھارت نے اپنے باکسر کو بھی پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کردیا۔ قبل ازیں پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو...
    ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی غفلت اور لاپرواہی پہلگام واقعے میں کار فرما ہے۔ ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر مودی سے جواب دہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
    ایک نئے کلینیکل ٹرائل سے پتہ چلا ہے کہ وزن میں کمی کی جدید ترین دوا اوزمپیک چربی دار جگر (fatty liver disease) کی بیماری کو روک سکتی ہے اور یہاں تک کہ اسے ختم بھی کر سکتی ہے۔ محققین نے 30 اپریل کو نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں رپورٹ کیا کہ اوزمپیک لینے والے تقریباً دو گنا (63 فیصد) لوگوں میں مذکورہ بالا جگر کی بیماری کا خاتمہ دیکھا گیا جبکہ پلیسیبو لینے والے شرکا میں یہی شرح 34 فیصد پائی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق 15 ملین امریکی چربی دار جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں جسے میٹابولک dysfunction سے وابستہ steatohepatitis بھی کہا جاتا ہے۔ سرکردہ محقق ڈاکٹر ارون اور ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پہلگام واقعہ کے بعدبھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کااسی اندازمیں جواب دینے کے لئے پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج مکمل طور پرتیاردکھائی دے رہی ہیں اوراس سلسلے میں جہلم کے علاقے ٹلہ فائرنگ رینج میں فوج کی بڑی مشقیں جاری ہیں،جس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری اور ٹھوس جواب دینگے،آرمی چیف سید عاصم منیر نے قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ابہام نہ رہے،بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری...
    کویت کی کابینہ نے ایک اہم قانونی اور اصلاحی اقدام کے تحت فوجداری قانون کی شق 182 کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار شق 182 میں درج تھا کہ اگر اغوا کار، اغوا شدہ لڑکی سے ولی کی اجازت سے شرعی طور پر شادی کر لے اور ولی سزا نہ دینے کی درخواست کرے تو اس پر کوئی سزا لاگو نہیں ہو گی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزیرانصاف ناصر السمیط نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کی جانب سے منسوخ کی گئی یہ شق نہ صرف آئین کے منافی تھی، بلکہ اسلامی شریعت سے بھی متصادم تھی۔ یہ بھی پڑھیں:شادی کے لیے دلہن اغوا کرنے کا...
    (گزشتہ سے پیوستہ) بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جب بھی بھارت میں داخلی سطح پر سیاسی بحران شدت اختیار کرتا ہے یا حکومت پر عوامی دبائو بڑھتا ہے تو بھارتی حکومت کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ گھڑ کر پاکستان پر الزام لگا دیتی ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر جنگی جنون کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔ یہی کھیل آج بھی دہرایا جا رہا ہے۔پہلگام حملے کے بعد جس تیزی سے پاکستان پر الزام عائد کیا گیا اس نے بھارتی حکومت کی بدنیتی کو عیاں کر دی ہے۔ اگر بھارت کے پاس واقعی کوئی ثبوت ہوتے تو وہ انہیں عالمی برادری کے سامنے پیش کرتا محض الزامات سے...
    پہلگام کے مبینہ سانحہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کو ، ڈیڑھ ہفتہ گزرنے کے باوجود، کم کرنے کی بجائے بڑھایا ہی ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم ، نریندر مودی ، کی خاموشی معنی خیز ہے۔ پہلگام کے خونی سانحہ کے پس منظر میں پاکستانیوں اور بھارتیوں نے جو بنیادی سوالات اُٹھائے ہیں،بھارتی نیتا،بھارتی اسٹیبلشمنٹ اور بھارتی حکومت اِن استفسارات کا جواب دینے سے قاصر ہیں ۔ یوں پہلگام بارے جملہ بھارتی دعوے مشکوک ہوتے جارہے ہیں ۔ اِس دعوے کو بھی مزید تقویت مل رہی ہے کہ بھارت کے دو صوبوں میں جو ریاستی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، مودی اینڈ کو نے ہندو ووٹ بٹورنے کے لیے پہلگام کا کھڑاگ کیا ہے۔ مودی...
     پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے  کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل سے انترویو میں کہا کہ   پہلگام واقعہ کی یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنادیں۔  وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا،  بھارت تحقیقات کے مطالبہ کو اس لیے قبول نہیں کررہا ہےکہ اسے خوف ہےکہ کچھ اور نہ نکل آئے، بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان  قرار نہیں دیا جاسکتا، کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا وزیر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کا امکان کم ہوا ہے لیکن ہندوستان ابھی بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور ہم کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کررہا، کیوں کہ اسے خطرہ ہے کہ اندر سے کچھ اور نہ نکل آئے۔ یہ بھی پڑھیں ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف خواجہ آصف نے کہاکہ ہماری پیشکش ہے کہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کمیشن تشکیل دے، یا دو تین ملک مل کر اس کی تحقیقات کرلیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ...
    کراچی: وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کے بعد موسم بدستور خراب ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، اس سے قبل پی کے-308 نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ حکام نے بتایا کہ فضا میں کئی منٹ چکر لگانے کے بعد پی کے-308 کو ملتان ائیرپورٹ لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ پی آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو ملتان سے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا۔
    اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تند وتیز آندھی اور شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اب تک 8 پروازوں نے متبادل لینڈنگ کی جبکہ 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 262 کو پشاور میں اتار لیا گیا۔ شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔  ابوظبی سے اسلام آباد کی پرواز ای وائی 300 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 کو بھی ملتان کی طرف موڑ دیا گیا ۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ...
    واشنگٹن:امریکہ میں پاکستان کے سفیررضوان سعیدشیخ نے کہاکہ امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بھی ہمیشہ کی طرح مثبت کرداراداکررہاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رضوان سعیدشیخ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی کشیدگی پیداہوئی ،خواہ2019 میں پلوامہ واقعہ پر کشیدگی ہوئی یااس سے پہلے، دیگرممالک خصوصاًامریکہ نے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا،حالیہ پہلگام واقعہ پر امریکی وزیرخارجہ کی پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطہ کیااور کشیدگی کے پرامن خاتمے کی خواہش کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان سنگین کشیدگی کی ایک تاریخ ہے،اندرونی صورتحال کوپاکستان پر تھوپنابھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزعمل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خوددنیامیں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکارملک ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ بھارت کیلئے پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش برقرارہے، امریکہ،برطانیہ،چین،روس ،ترکیہ ،ایران سمیت کوئی بھی ملک اس تحقیقات کی ابتداء کرے،تین،چارملکوں کا کمیشن بنادیاجائے یاپھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنایاجاسکتاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دوران مذاکرات کاامکان ردنہیں کیاجاسکتا،بات چیت کے امکان کو کسی بھی طرح کے حالات میں خارج ازامکان نہیں قراردے سکتے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی بطور قومی سلامتی کے مشیر تقرری کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی ہے جو ابھی بھی برقرارہے،اس پر امریکہ،برطانیہ،چین،روس ،ترکیہ ،ایران...
    گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے،اگر پانی بند ہوا تو پھر انکا خون بہے گا، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز میر پور خاص(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ ملکر سندھو دریا کو بچا لیا ہے، گجرات کے قصائی مودی نے سندھو دریا پر حملہ کیا ہے۔میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میں وزیر خارجہ تھا تب بھی سندھ طاس معاہدے پر حملے ہوتے تھے، اب کشمیر کو بہانہ بناکر گجرات کے قصائی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے سندھو پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک جبکہ اسلام پرامن...
    ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آوٹ لیٹس سیل کردیا۔ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ایف بی آر نے دعوی کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث...
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیا۔   ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آؤٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث بھی پایا گیا ہے اور 2018 سے پوائنٹ آف سیل کو جان بوجھ کر ایف بی آر سے...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا اور بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد صدر پاکستان اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے صدر مملکت اور وزیراعظم...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی حکمت عملی کے پیش نظر  مشقوں میں جدید ہتھیاروں  کا عملی  مظاہرہ  کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں، جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لئے ہر دم تیار۔ مزید :
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج تلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشق “ہتھوڑا وار” جاری تھی۔ جنرل عاصم منیر کو کور کمانڈر نے خوش آمدید کہا۔ یہ مشق ایک اعلیٰ درجے کی فیلڈ ٹریننگ تھی، جس کا مقصد فوج کی جنگی تیاری، جدید اسلحہ کے انضمام، اور مختلف شعبہ جات کے درمیان عملی ہم آہنگی کو جانچنا تھا۔ مشق میں ملٹی رول لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، طویل فاصلے تک مار کرنے والی توپیں، اور جدید انجینئرنگ ٹیکنیکس شامل تھیں۔ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فوجی دستوں نے مکمل نظم، مہارت اور چابک دستی کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں، جن سے ان کی پیشہ...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔ فوٹو آئی ایس پی آر آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم مطلق ہے، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے، ہمارا قومی مفاد کے تحفظ کےلیے تیاری اور عزم مطلق ہے۔ فوٹو آئی ایس پی آر آئی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا جہاں  کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا۔ یہ مشق دشمن کے قریب حقیقی جنگی حالات کی عکاسی کے لیے ترتیب دی گئی تھی تاکہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی اور جدید ترین ہتھیاروں کے مؤثر استعمال کو جانچا جا سکے۔مشق میں کثیر المقاصد لڑاکا طیاروں، جنگی ہیلی...
    اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں "ایکسرسائز ہیمر اسٹرائیک"میں جنگی تیاریوں، جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف آف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے اعلیٰ درجے کی جنگی مشق "ایکسرسائزہیمراسٹرائیک" کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسرسائز کے دوران آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر...
    پاکستان خطے میں امن کا خواہاں لیکن بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں ایکسرسائز ہیمر اسٹرائیک میں جنگی تیاریوں، جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔آرمی چیف آف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجودتھے۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے،پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ۔انہوں...
    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری بھرپور اورداندان شکن جواب دیا جائے گا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی کے منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقدہ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق یہ مشق نہایت باریکی سے اس انداز میں ترتیب دی گئی تھی کہ جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے عملی انضمام کو تقریباً حقیقی جنگی...
    پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بھی یوٹیوب اکاؤنٹ بلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارت کو دوٹوک جواب دینے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سچ ہضم نہ ہوا، نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤںڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتی انکے ردعمل کو نہ سُن سکیں۔ قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ حملے میں مودی، بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بی بی سی نے پہلگام حملے کےحوالے مودی سرکار اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے کردار پر سوالات اٹھا دئیے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے سیلیش بھائی کلاٹھیا کی بیوہ شیتل کلاٹھیا تعزیت کیلئے آنے والے وزیر پر برس پڑیں،  شیتل کلاٹھیا نے کہا کہ آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں لیکن ٹیکس دینے والوں کا کیا ہے، پہلگام میں 26 افراد مارے گئے وہاں نہ تو کوئی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی میڈیکل...
    بھارت ہی خوارج دہشتگردوں کا سرپرست ہے، آڈیو کلپ نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے خوارج کی سرپرستی بھارت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ آڈیو کلپ میں بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا دہشت گردی کے لیے کردار ثابت ہوگیا۔ بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں۔ پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا پیش کیے ہیں۔ خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی حالیہ گفتگو نے ایک...
    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور دانیہ کے بارے میں ایسے راز افشا کیے ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید برہم کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا نام سب سے پہلے مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ کے طور پر خبروں میں آیا تھا اور اس کے بعد تنازعات کی دلدل میں ایسا پھنسا کہ آج تک نکل نہ سکا۔ مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت سے شادی، پھر علیحدگی، اور ان کی موت کے بعد عدالتی جنگوں میں الجھی دانیہ، اب ایک نئے باب میں داخل ہوچکی ہیں، جس میں ان کے شریکِ سفر ٹک ٹاکر حکیم شہزاد شامل ہیں۔ حکیم شہزاد ابتدا میں دانیہ کے وکیل کے طور پر سامنے...