2025-11-03@15:57:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1149
«کیخلاف بھی»:
(نئی خبر)
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیل کو امریکا کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ ایک ماہ بھی سروائیو نہیں کرسکتا،یقین ہے کہ پاکستان ایران کے مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائےگا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں رضاامیری مقدم نے کہاکہ ایران نے مزاحمت کا راستہ چنا ہے، چاہے کامیابی ملے یا قربانی دینی پڑے۔ انہوں نے کہا اگر خطے میں امریکی اڈوں سے حملہ ہوا تو ایران جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ایران کے مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ امریکا کی اجازت اور مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔ انہوں...
احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے کہا کہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی، رہنماؤں نے صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی ایف جے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور دنیا بھر میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی اسرائیل کے جمہوری اسلامی ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے دستور...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم نے اپنی حکومت کے وزرا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انصاف نہ ملنے پر ایوان سے واک آؤٹ کی دھمکی دے دی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن عبدالمنعم نے کہا کہ بجٹ سازی میں وزرا نے اپنی ڈیوٹی ادا نہیں کی، ہر وزیر نے پہلے اپنے حلقے اور پھر دوسرے وزیر کے حلقے کا خیال رکھا۔ انہوں نے کہا کہ 14 اضلاع ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہیں، وزرا اپنا قبلہ درست کرلیں، ہمیں بھی اپنے حلقے کے عوام کا دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم نے انصاف نہ ملا...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ اگر یہ جنگ بڑھتی چلی گئی تو یہ جنگ محدود نہیں رہ سکے گی، امریکی صدر بار بار کہہ رہے ہیں میں امن کراتا ہوں لیکن کریڈٹ نہیں ملتا، نیتن یاہو اور نریندر مودی کے نظریات ایک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل جارحانہ اور بے قابو ہے جو پورے خطے کا پولیس مین بننا چاہتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ ایران نے ٹکا کر جواب دیا اور دے بھی رہا ہے، ایران کا ردعمل بھی سب دیکھ رہے ہیں، دنیا میں کشیدگی اونچی سطح پر جاسکتی ہے اگر یہ معاملہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو گروپ (آئی سی آر جی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ ہوا، اجلاس کے دوران چین نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ریلیف کی حمایت کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ترکی نے بھی چین کے مؤقف کی توثیق کی، جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی چونکہ وہ ایشیا...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوزیشن مضبوط ، سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی،ذرائع بھارت کو ایف اے ٹی ایف میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے، تاہم آج ہونے والے ایف اے...
fact check, پاکستان کی ایران پر ایٹمی حملے کی صورت میں اسرائیل کو ایٹمی حملے سے جواب دینے اور فوج کو اسرائیل کیخلاف جنگ میں اتارنے کی دھمکی کی حقیقت سامنے آگئی
اسلا م آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا لیکن اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ دعویٰ بے بنیاداور جھوٹا نکلا ۔ اسرائیلی چینل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیاہے کہ’’ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا، پاکستان نے فرانس کو بھی بتایا کہ کوئی بھی ملک اگر براہ راست ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو پاکستانی فوج اسرائیل...
امریکا کے مختلف شہروں میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، عوام برطانوی شاہی خاندان کے امریکا آمد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کا بھارت کا خفیہ دورہ، معاملہ کیا ہے؟ واشنگٹن ڈی سی، نیویارک اور لاس اینجلس سمیت کئی بڑے شہروں میں ہزاروں افراد نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کے سرکاری دورے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ’بادشاہت نہیں‘، ’استعمار کی میراث کو مسترد کرو‘ اور ’جمہوریت زندہ باد‘ جیسے نعرے لگاتے ہوئے شاہی دورے کے خلاف اپنا غم و غصہ ظاہر کیا۔ امریکی حکام نے اضافی سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں جبکہ صدر نے امن و امان برقرار...
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، اسرائیلی جارحیت کیخلاف اظہار یکجہتی: شہباز شریف کا اردگان سے بھی رابطہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے. حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع...
پاکستان اور ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جون 2025ء) کم عمری کی شادی کے خلاف یہ بل ابھی صرف شہر اقتدار میں ہی قانون بن کر لاگو ہو گا لیکن کم از کم بچیوں کے حقوق کے تحفظ کی شروعات تو ہوئیں۔ اس بل کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہ صرف غیر قانونی بلکہ قابلِ سزا جرم قرار دی گئی ہے۔ نکاح خواں پر بھی فردِ جرم عائد ہو گی اور اگر بچی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا کر شادی کی گئی تو اسے اسمگلنگ کے زمرے میں لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ شادی سے قبل تھیلیسیمیا جیسے موروثی امراض کے خون کے ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت تہران میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے شہر قم میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تبریز کی جامع مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی، نمازیوں نے اسرائیلی حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا ایس ڈی او حیسکو ٹنڈوجام، دریا خان میمن کی قیادت میں کی جانے والی اس کارروائی میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹیم نے ایس ڈی او حیسکو ٹنڈوجام، دریا خان میمن اور محمد اسلم کھور، محمد اکرم اور اسلام الدین پر مشتمل عملے کے ہمراہ نواہٹ بازار، ریلوے پھاٹک، مالاکنڈ چوک اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کیا کارروائی کے دوران کئی مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی جس پر غیر قانونی کنکنشن کو فوری طور پر منقطع کر کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خلیجی اور بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں نمایاں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازیں اب عمان کی فضائی حدود یعنی مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، یہ حکمتِ عملی ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش کے بعد اختیار کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور فضائی سفر کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ ’مسافروں کی جان و مال کا تحفظ ایئرلائن کی اولین ترجیح ہے اور بدلتے ہوئے فضائی حالات کے مطابق فوری ردِ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران پر بلا جواز اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک بیان میں کہا کہ اس گھنائونے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں اور انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے...
گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں تارکین وطن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا جس میں انھوں نے بتایا کہ امریکا کی مستقل شہریت کے خواشمند افراد اب 5 ملین ڈالرز کے عوض گولڈن ویزے کے لیے ’ٹرمپ کارڈ ڈاٹ جی او وی‘ کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 5 ملین ڈالرز میں امریکا کی مستقل رہائش کے لیے درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ پر لکھا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان سے گولڈن ویزہ کے حصول سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زمبابوے کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔سکندر رضا نے ایک مقامی ایونٹ کے دوران میچ میں نسلی تعصب پر مبنی تبصرے کرنے پر رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت کی ہے۔یکم جون کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے اس میچ کے دوران، جب سکندر رضا پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رہے تھے، بلیسنگ مفووا نے ان پر نسلی تعصب کی بنیاد پر جملے کسے۔ سکندر رضا نے شکایتی خط میں لکھا کہ انہوں نے مفووا سے احترام کے ساتھ بات کرنے کی درخواست کی، لیکن وہ پھر بھی...
محکمہ صحت بلوچستان نے عید کے دوران غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 کو نوکری سے برطرف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 15 کنٹریکٹ نرسز برطرف کردی گئیں، 18 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بخت محمد کاکڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق دوران فرائض غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پی جی اور ہاوٴس...
ویب ڈیسک: نان فائلرز کے خلاف مزید پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے، نان فائلرز پر بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز ہے، 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 کی بجائے 1.2 کیا جائے گا۔ نا ن فائلرز کی موبائل فون سم، انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلر ز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی، نان فا ئلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے۔ شاد باغ :منشیات فروش گرفتار ،لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد نا ن فائلرز کے شیئرز...
لاس اینجلس میں ٹرمپ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ہیں، نیویارک میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی ریاست کیلیفورنیا نےٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا،موقف اپنایا کہ صدرٹرمپ کے اقدام سے بدامنی میں اضافہ ہوا۔ صدر ٹرمپ نےکہا گورنر نیو زوم نااہل ہیں،ضرورت پڑنے پر کیلیفورنیا میں مزید نیشنل گارڈ بھیج سکتے ہیں۔ اعتراضات کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنادیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
کشمیریوں کی بھارتی قبضے کیخلاف منصفانہ اور دلیرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ عیدالاضحیٰ کا پہلا دن فرنٹ لائن پر موجود سپاہیوں کے ساتھ گزارا، ایل او سی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا آغاز عید کی نماز سے ہوا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے...
ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نظر آتش بھی کیا۔ لاس اینجلس میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں جاری، ہزاروں سکیورٹی گارڈز تعینات دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز تعینات کردی گئے ہیں اور اس حوالے سے صدرٹرمپ کا کہنا ہےکہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مسلسل تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ احتجاج کے باعث لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ تعینات کردی گئی جبکہ انفنٹری بریگیڈ کی لڑاکا ٹیم نے پوزیشنیں سنبھال لی۔ احتجاج کرنے والوں کی امیگریشن حکام سے بھی جھڑپیں ہوئیں۔ سخت صدارتی اقدامات پر گورنر نیوسم نے وفاقی ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دے دی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کو امن و امان یقینی بنانے کے لیے بھیجا گیا۔ امریکا میں پُرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔ Post Views: 5
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی (E3) آئندہ ہفتے واشنگٹن کے ساتھ ملکر ایک ایسی قرارداد کی حمایت کرنیوالے ہیں، جس میں ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ اجلاس میں ایران کے خلاف مجوزہ قرارداد کی حمایت نہ کریں، ورنہ اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا: "یاد رکھیں! یورپ ایک اور اسٹریٹیجک غلطی کرنے جا رہا ہے، ایران اپنے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل دے گا۔" یہ بیان ایسے وقت...
برطانیہ میں ہونیوالے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی عوام کی اکثریت غزہ میں جاری سفاک اسرائیلی رژیم کے سنگین جنگی جرائم کے جواب میں تل ابیب کیخلاف اقتصادی و اسلحہ جاتی پابندیاں عائد کرنے سمیت اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدے کی معطلی کی بھی خواہاں ہے! اسلام ٹائمز۔ "62 فیصد برطانوی، اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں لگانے کے خواہاں ہیں جبکہ 65 فیصد اس کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا چاہتے ہیں اور 60 فیصد برطانوی شہری، اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بھی معطل کر دینا چاہتے ہیں" یہ اعداد و شمار برطانیہ میں ہونے والے یونڈر کنسلٹنگ (Yonder Consulting) نامی شماریاتی ادارے کے ایک نئے سروے کے نتائج پر مبنی ہیں کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے...
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ نے 3 یورپی ممالک کہ جو ایران مخالف قرارداد منظور کرنے کے خواہاں ہیں، کو واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، جس میں 3 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس و برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
بھارتی سکھوں کے خلاف گولڈن ٹیمپل پر کیے گئے آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہو گئے۔ بھارتی سکھوں کو لگائے گئے1984کے یہ زخم آج بھی تازہ ہیں اور اسی طرح سکھ برادری حق و انصاف کی آج بھی منتظر ہے۔ بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل کا تقدس پامال کیا جو آج بھی بھارتی سکھوں کے دلوں میں خنجر کی طرح پیوست ہے۔ آپریشن بلیو اسٹارکو 41 سال مکمل ہو گئے، لیکن سکھوں کےدل اب بھی اداس ہیں۔ بھارت کے اس ظلم کیخلاف آواز آج بھی گونجتی ہے، جسے سکھ بھولے ہیں نہ کبھی بھولیں گے۔ خالصہ کا وقار پامال ہوا، لیکن ایمان مضبوط تر ہوا،1984ء کو یاد رکھنا سکھوں کا فرض ہے۔ آپریشن بلیو اسٹار تاریخ کا ایک...
(گزشتہ سےپیوستہ) اسرائیل کی غزہ پرمکمل قبضے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کےسنگین نتائج برآمدہوسکتے ہیں۔ اسرائیل کوحماس کی شکست اوریرغمالیوں کی واپسی میں توازن پیداکرنا ہوگاکیونکہ دونوں اہداف بیک وقت حاصل کرنا ممکن نہیں۔ اسرائیل کی موجودہ پالیسی نہ صرف سیاسی طورپرمتنازع ہے بلکہ قانونی اوراخلاقی لحاظ سے بھی خطرناک ہے۔حماس کوکمزور کرنےکی آڑمیں اگرعام شہریوں کونشانہ بنایاجائے،تویہ عالمی سطح پرناقابل قبول ہوگا۔ اقوام متحدہ،یورپی یونین،اورانسانی حقوق کی تنظیموں کوچاہیے کہ وہ صرف مذمت پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملی اقدامات کریں جیسے اسلحے کی فراہمی پر پابندی،تحقیقات کیلئے خصوصی کمیشن ، آئی سی سی میں مقدمات کی شروعات سے آغاز ہونا چاہئے۔ عالمی برادری،خاص طورپرمغربی ممالک کو چاہیےکہ وہ صرف زبانی...
نیویارک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا راستہ جنگ سے نہیں، بلکہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے اراکین اور تھنک ٹینک نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران کیا، بلاول بھٹو زرداری ان دنوں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کے نمائندہ اراکین سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، دہشتگردی کے خاتمے، اور پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: اگر آئی...
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں سے متعلق بیانات کو غیر ذمہ دارانہ گردانتا اور اسطرح کے اقدام کے انتہائی منفی نتائج سے پوری دنیا کو خبردار کرتا ہے! اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا ہے کہ بعض اوقات ایرانی جوہری تنصیبات پر "ممکنہ حملے" کے بارے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی سامنے آتے ہیں، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس امر سے "ماحولیاتی شعبے" میں خوفناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں! ماریا زاخارووا نے کہا کہ یہ سب پر واضح ہونا چاہیئے کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کو حل کرنے کا راستہ سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ روسی...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے محکمہ پولیس میں فوتگی کوٹے پر بطور مالی بھرتی نہ کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست کے خلاف دائر کی گئی اپیل غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔عدالت میں سندھ حکومت کی توہین عدالت کی درخواست کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں 3 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کے فوتگی کوٹے سے متعلق فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کو نوٹس جاری کر کے سوموٹو طرز پر کیس چلایا گیا؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیصلے کے بعد فوتگی کوٹہ سے متعلق بہت سے کیسز آ چکے ہیں اور مزید بھی...
کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ شہزادہ عدنان نامی شہری نے اپنے وکیل مدثر چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی سے متعلق قانون قرآن اور حدیث کے خلاف بنایا گیا ہے۔ شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ چائلڈ میرج ریسٹرین بل 2025 خلاف آئین بنایا گیا، درخواست میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا، شادی سے متعلق جو قانون بنایا گیا اس کی قید بامشقت سزا رکھی گئی ہے، قید بامشقت...
18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے فیڈرل شریعت کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی سے متعلق قانون قرآن اور حدیث کے خلاف بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق چائلڈ میرج ریسٹرین بل 2025ء خلاف آئین بنایا گیا۔ عدالت میں دائر درخواست میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ مؤقف میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی سے متعلق جو قانون بنایا گیا اس کی قید بامشقت سزا رکھی گی ہے، یہ سزا بھی خلافِ آئین ہے۔ عدالت سے استدعا کی...
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس تاخیر کا شکار ہونے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب سائیکلوں پر 40 منٹ تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ مزید پڑھیں: اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں انگلش کرکٹرز نے ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب اپنے موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی، جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچے۔...
راولپنڈی(آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے کی لڑائی میں مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔ برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کو انٹرویو میں اس سوال کہ چین سے پاکستان کو کتنی مدد حاصل ہوئی؟ کیونکہ ایسی رپورٹس آئی ہیں کہ چین نے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلیں،جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے محکمہ صحت میں نگران دور میں ادویات کی خریداری میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی اور اس کی روشنی میں 10ہیلتھ ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے فی کس 17کروڑ وصولی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کارکردگی اور نظم و ضبط کے قواعد 2011 کے تحت محکمہ صحت کے 10 افسران کو نااہلی، بدانتظامی اور بدعنوانی کے الزامات میں برطرفی اور ان ملازمین سے فی کس 17کروڑ روپے کی وصولی کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کے خلاف کی گئی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، جس کے بعد انہیں...
لاہور: نوجوان بلے باز حسن نواز اور وکٹ کیپر محمد حارث نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ حسن نواز کا ٹیلنٹ مختصر سے وقت میں سامنے آیا ہے۔ اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے صرف 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ محمد حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف لاہور کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 45 گیندوں پر سنچری بنائی۔ دونوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اوپن کیا تھا اور 74 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاور پلے کا پاکستان کا نو سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ حسن نواز پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابتک...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے کی لڑائی میں مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں لی. برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں چین سے مدد حاصل کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اس دوران ہم نے جو آلات استعمال کیے وہ یقینا ایسے ہی ہیں جیسے انڈیا کے پاس ہیں اور ہم نے کچھ ساز و سامان دوسرے ملکوں سے خریدا ہے مگر اس کے علاوہ حقیقی وقت میں ہم نے کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی صرف...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت کچھ دفن ہے، میرا میٹر گھومے تو کبھی کبھی باجوہ کے خلاف کہہ دیتا ہوں، کچھ کہتا ہوں تو باجوہ میرے بڑوں سے شکایتیں کرتے ہیں، ہماری 2 نسلوں نے اتنی سیاست نہیں کی جتنی باجوہ نے اپنے پانچ سالہ دور میں کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے خلاف سفارتی جنگ بھی ہونی چاہیئے، کلبھوشن یادیو ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے، بھارت کو تکلیف ہے کہ ٹرمپ کشمیر کی بات کیوں کررہا ہے، بھارت کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ کشمیر کا معاملہ دنیا کے ریڈار پر آگیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرے...
غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے ہر بار فلسطینی مزاحمت کیخلاف جھوٹے بیانات و بے بنیاد دعووں کے ذریعے نئے فسلطینی علاقوں کو خالی کرواتے ہوئے غزہ کی پٹی کی مسلسل تباہی کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری رکھا ہوا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر تباہ کر ڈالنے کی اپنی پالیسی جاری رکھتے ہوئے تازہ ترین بیان میں خان یونس کے نئے علاقوں پر "شدید بمباری" کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے غاصب صہیونیوں نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ وہ "الامل ہسپتال پر بمباری" کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن خان یونس کے 4 بلاکس کو "شدید بمباری" کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں! قابض و سفاک اسرائیلی رژیم...
نئی دہلی(اوصاف نیوز) آپریشن’ بنیان المرصوص ‘ کے ہاتھوں منہ کی کھانے والے بھارت کے زخم آج بھی تازہ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر پھٹ پڑے۔ دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جون 2025ء) بنگلہ دیش کا انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) حسینہ واجد کی معزول حکومت اور ان کی اب کالعدم جماعت عوامی لیگ سے منسلک سابق سینئر شخصیات کے خلاف مقدمہ چلا رہا ہے۔ آئی سی ٹی کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے سماعت کے دوران اپنے ابتدائی مکالمے میں عدالت کو بتایا کہ شواہد کی جانچ پڑتال کرنے پر وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس وقت کی حکومت کی جانب سے یہ ایک مربوط اور منظم ردعمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمہ نے بغاوت کو کچلنے کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اپنی پارٹی کے اثر و رسوخ کا بے دریغ استعمال کیا۔...
عمر ایوب کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔ دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے بھجوایا...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر دستخط کر دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔ دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو 4 جون کو طلب کر لیا۔...
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کرنے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنےکے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر اہم عالمی شخصیات سے ملے گا۔ اس کے علاوہ پاکستانی وفد سلامتی کونسل کے اراکین کوخطے کی صورتحال سے آگاہ کرےگا، وفدغیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا۔ وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نیویارک پہنچ گیا ہے، جہاں وہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر پیش کرے گا۔ وفد دو جون تک نیویارک میں قیام کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کرے گا، جن میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔ وفد او آئی سی گروپ کو بھی نیویارک میں خصوصی بریفنگ دے گا۔ جاوید اختر نے مسلمان ہونے کی بنا کر کرائے...
نئی دہلی(اوصاف نیوز) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو خفت بھری دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی مبینہ ”حملے“ کی صورت میں بھارت اپنی بحریہ کی مکمل طاقت استعمال کرے گا۔ لیکن پاکستانی افواج نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وطن کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو ”فیصلہ کن اور ہمہ گیر“ ردعمل دیا جائے گا۔ پاک فضائی کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی رسوائی کے بعد بھارت نے اپنی بحریہ پر آگے لانے کا اعلان کردیا۔راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارتی ریاست گوا کے ساحل پر موجود بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’اگر پاکستان کسی بھی قسم...
—فائل فوٹو کراچی میں قائد آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر بجلی کی بندش کے خلاف 10 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔ 10 گھنٹے سے جاری طویل احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹریفک بھی پھنس کر رہ گیا۔ پانی اور بجلی کی بندش، شہریوں کا احتجاج، مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کراچی آئی آئی چندریگر روڈ شاہین کمپلیکس چوک پر... پولیس کے مطابق احتجاج ختم کروانے کےلیے مظاہرین کے پولیس افسران سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب احتجاج کے باعث قربانی کے جانور خرید کر جانے والے افراد بھی ٹریفک میں پھنس گئے۔
اپنے جاری بیان میں بی یو جے نے اعلان کیا کہا صھافی پر تشدد میں ملوث وکلاء کیخلاف قانونی کارروائی تک وکلاء کی پریس کانفرنسز اور دیگر سرگرمی کی کوریج کا بائیکاٹ کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کوئٹہ میں ضلع کچہری کے قریب نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حنیف بازئی پر وکلاء کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وکلاء کے پریس کانفرنسز و دیگر سرگرمیوں کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بی یو جے کے بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں نہ صرف صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بلکہ آزادی صحافت، آئینی حقوق اور انسانی وقار کو بھی پامال کیا گیا۔ وکلاء نے صحافی...
احتجاج پر پابندی ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں احتجاج پر پابندی ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ترجمان ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج اورمظاہرے پر پابندی عائد ہے۔ شہر میں کسی بھی قسم کا احتجاج اسمبلی ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا، گزشتہ روز قانون ہاتھ میں لینے...
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدرارن کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کشمیری اسکالر اور جموں و کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق جموں و کشمیر کے عوام ہیں جن کی مرضی کے خلاف تنازعہ کا حل ہرگز دیرپا اور پائیدار ثابت نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہے اور ہمیں تنازعہ کشمیر کو اسی تناظر میں عالمی برادری کے آگے رکھنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے مقرر کردہ غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ یوکرین کے علاقے کیرسون میں شہریوں پر روس کے ڈرون حملے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔کمیشن کا کہنا ہے کہ، روس کی افواج نے کیرسون میں دریائے نیپرو کے دائیں کنارے پر شہریوں اور شہری تنصیبات کو کئی ماہ تک ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے گزشتہ سال جولائی سے جاری ہیں اور یوکرین کی حکومت کے زیرانتظام 100 کلومیٹر سے زیادہ علاقے میں کیرسون شہر کے علاوہ 16 مقامات ان کارروائیوں کا ہدف رہے ہیں۔ Tweet URL یوکرین کے سرکاری ذرائع کے مطابق، ان حملوں میں...
امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 3 اہم عرب ممالک کے رہنماؤں نے انتہاء پسند امریکی صدر کیساتھ ملاقات میں ایران پر حملے کی "شدید مخالفت" کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی اتحادیوں کو لاحق ہونیوالے اس اقدام کے "سنگین نتائج" پر خبردار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی تجزیاتی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے 3 باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر و متحدہ عرب امارات کے سربراہان نے انتہاء پسند امریکی صدر کی جانب سے ان ممالک کے حالیہ دورے کے دوران ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف حملے کی "شدید مخالفت" کرتے ہوئے امریکی صدر کو "ایک نئے جوہری معاہدے" تک پہنچنے کے لئے کام جاری رکھنے کی نصیحت کی ہے۔ اس...
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات جاننے کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ اسی طرح اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ نے بتایا کہ نیب کی طرف سے ہم نے رپورٹ جمع کرائی ہے، ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔ علاوہ ازیں ایف...
لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک میں اراکین اور عہدیداران کی عدم شرکت پر چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر حاضر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق غیر حاضر اراکین اور عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنماؤں سے وضاحت طلب کی جائے گی جبکہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا بعض اراکین اور عہدیداران نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی کارروائیاں پارٹی میں مزید انتشار پیدا کر سکتی ہیں۔...
آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوپیاں سانحہ کو 15 برس بیت گئے اور بھارتی اہل کاروں کی درندگی کا شکار خواتین آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔ 29 مئی 2009ء کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی...
29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان اور آئی ایم ایف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے زرمبادلہ کو زیر استعمال نہیں لائے گا۔ آئی ایم ایف کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام صوبے پراپرٹی پر ٹیکسیشن کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ کسی بھی پراپرٹی پر ٹیکس کرایہ کی بجائے ویلیو کی بنیاد پر لگے گا۔ صوبوں کے اندر ٹیکسوں کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے معلومات کے تبادلہ کا میکنزم بنایا جا رہا ہے اور صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بھی اعدادوشمار حاصل کیے جائیں گے۔ ریونیو کے کسی بھی شارٹ فال کے...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا آذربائیجان میں بھی جشن منایا گیا ہے۔ لاچین میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں متحد رہیں گے۔ خیال رہے کہ لاچین میں آذربائیجان کی یومِ آزادی کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان بھی شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے، 9 مئی کو بھارت کے ایک اور حملے کے بعد پاکستان نے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، آرمی چیف عاصم منیر سے کہا کہ بھارت کو ایسا سبق...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا آذربائیجان میں بھی جشن منایا گیا ہے۔لاچین میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں متحد رہیں گے۔ پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا خیال رہے کہ لاچین میں آذربائیجان کی یومِ آزادی کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان بھی شریک...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ، مریم نواز نے ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ10گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار اور مقدمہ بھی درج ہوگا۔ گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا وغیرہ پر گاڑی بند کردی جائے گی اور ون ویلنگ یا خطرناک طرزکی ڈرائیونگ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ بڑے روڈز کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خراب یا بند ہیڈ لائٹسں کے ساتھ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں بیدیاں اور دیگر روڈز پر ٹریفک کی روانی میں...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گجرات میں سجائے گئے انتخابی تھیٹر میں کی گئی نمائشی تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے وزیر اعظم کے حالیہ بیان کا نوٹس لیا ہے۔ یہ بیان گجرات میں انتخابی تھیٹر نما جلسے میں دیا گیا۔ بجائے اس کے کہ مودی ایٹمی طاقت کے سربراہ مملکت کے شایان شان سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے، ان کے بیان میں نفرت پر مبنی تشدد کی ترغیب انتہائی تشویشناک ہے۔ نہ صرف اس تقریر کے مواد...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث پنجاب حکومت کے خلاف 29 مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی ،الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے خلاف 2جون کو سماعت کریگا کاز لسٹ جاری ،الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے خلاف معاملہ سماعت کیلئے مقرر کررکھاہے ،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب و سیکرٹری بلدیات کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی یقین دہانی کے باوجود بلدیاتی انتخابات پر کام مکمل نہ ہوسکا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
حج بیت اللہ الحرام کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے ریاض کیجانب سے سزاؤں کا اعلان
اپنے ایک بیان میں سعودی شاہی رژیم نے "خصوصی ویزا" کے بغیر حرمین شریفین میں داخل ہونیوالوں کیلئے انواع و اقسام کی مالی و غیر مالی سزاؤں کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ حجاز شریف میں موجود سعودی شاہی رژیم نے آج اپنے ایک بیان میں "حج کے قوانین" پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے "متعدد تعزیری سزاؤں" کا اعلان کیا ہے کہ جن کا قبل ازیں بھی اعلان کیا گیا تھا، اور تاکید کی ہے کہ حج بیت اللہ الحرام کی انجام دہی کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکمل قانونی تقاضوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ٹریفک قوانین اور حادثات سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافے کا فیصلہ کیا ہے، کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوگا جبکہ مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوگا اور اسی کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔ خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ پر گاڑی بند ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک قوانین اور حادثات سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین مزید سخت کردیے گئے، جن کے تحت خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑی بھی تھانے منتقل کی جائے گی۔ کیپٹل پولیس نے خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے نئی اور سخت حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بلا تفریق فوری کارروائی کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت بغیر ڈرائیونگ لائسنس، بغیر پرمٹ، کم عمر ڈرائیورز، لین وائلیشن، ون ویلنگ اور اوور لوڈنگ پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد ہوں گے بلکہ گاڑی کو موقع پر ہی تھانے منتقل کر دیا جائے گا۔ سی ٹی او...
اسلام آباد: پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ جس طرح بھارتی جارحیت کے دوران اتقاق اور اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا تھا، معاشی محاذ پربھی اسی اتفاق واتحاد کی ضرورت ہے، کوشش ہے بجٹ کو اسٹریٹیجک بنایا جائے جس میں ملک کی معاشی سمت موجود ہوں۔ کار انداز پاکستان اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اندرون اوربیرون ممالک پاکستان کے دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داروں، دوست ممالک کے وزرائے خزانہ، اورسرمایہ کاروں سے ان کی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں سے ہمیں دوواضح پیغامات ملے ہیں، پہلا یہ کہ دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت دار، دوست ممالک کے وزرائے خزانہ، اورسرمایہ کارپاکستان کی اقتصادی ومعاشی بہتری اورکلی معیشت...
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ مہم تمام مسالک کے مدارس کو نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر 2024ء کو مدراس کے خلاف کسی بھی کارروائی اور سرکاری نوٹسز پر پابندی عائد کی تھی۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ کسی ریاستی یا مرکزی حکومت کی جانب سے مدرسوں کے خلاف جاری نوٹسز پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔ اس کے باوجود اترپردیش کے نیپال سے متصل مسلم اکثریتی اضلاع میں نہ صرف مدرسوں بلکہ درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں...
’چین کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چین کا پاکستان سے غیر متزلزل اتحاد، بھارت کے خلاف عسکری کشیدگی پر واضح پیغام: ’’پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘‘ حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے ”آہنی دوست“ قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ ’چین سے نہ الجھیں۔‘ چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے...
اسلام آباد‘ استنبول (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق استنبول پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر ، ڈپٹی گورنر استنبول اردگان توران ایرمش، ترکیہ میں پاکستانی سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دولما باہچے محل میں ترک صدر طیب رجب اردگان سے ملاقات کی۔ ترک صدر طیب اردگان...
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ملک کی سیاسی قیادت، مسلح افواج کی لازوال قربانیوں اور پاکستانی قوم کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار عشایے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی اسٹرٹیجک دور اندیشی پر گہرے تشکر کا اظہار کیا ۔ انھوں نے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، جنھیں انھوں نے فولادی دیوار قرار دیا جو گمراہ کن مہم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔ بلاشبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صائب خیالات کا اظہار کیا، ان کا قوم کے لیے...
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف خصوصی عدالت نے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈھاکا کی عدالت نے گز 5 اگست 2024 کو 6 مظاہرین کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے،ان الزامات پر 4 پولیس افسران حراست میں ہیں جب کہ 4 کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت پابندی عائد مقدمے کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ شروع ہوچکا ہے، یقین ہے ملزمان کے جرائم ثابت ہوں گے اور انہیں سزا ملے گی۔...
اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے ، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی، کچھ قوتوں نے کوشش کی تھی کہ بدگمانی پیدا کی جائے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی کا...
—فائل فوٹو لاہور میں سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں میں پولیس سب سے آگے رہی۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس کے 496، محکمۂ ایس اینڈ جی ڈی کے 358 ای چالان ریکارڈ ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے 22 ہزار سےزائد ای چالان ، 53 لاکھ جرمانہ ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے محکموں میں لیسکو اور لائیو اسٹاک بھی شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 328 اور184 ای چالان ریکارڈ کروائے۔لاہور سٹی ٹریفک پولیس افسر اطہر وحید نے کہا ہے کہ 73 سرکاری محکموں کو ای چالانوں کی ریکوری کے لیے لیٹر لکھ...
بنگلہ دیش میں قائم انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل کے چیف پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ عدالت نے اتوار کے روز سابق اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف پہلا مقدمہ شروع کیا، جو معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت سے تعلق رکھتے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم عدالت نے آٹھ پولیس اہلکاروں پر باضابطہ فردِ جرم عائد کر دیا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال 5 اگست کو چھ مظاہرین کو قتل کیا۔ یہ وہی دن تھا جب حسینہ ملک سے فرار ہو گئیں، کیونکہ مظاہرین نے ان کے محل پر دھاوا بول دیا تھا ان آٹھ افراد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے۔ ان میں سے چار زیرِ حراست ہیں جبکہ باقی چار...
محسن نقوی— فائل فوٹو اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔اجلاس میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سیٹلائیٹ میپنگ کر کے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں سیون اسٹار ہوٹل اور جدید ترین اسپتال تعمیر ہوں گے اسلام آباد، سرکاری مکانوں میں غیر قانونی تعمیرات، کمرشل سرگرمیاں جی نائن مرکز تجاوزات اور غیر قانونی...
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ای چالان کی مد میں طویل عرصے سے جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 اسپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر تک جا رہی ہیں تاکہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ای چالان کی مد میں طویل عرصے سے جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 اسپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر...
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی بڑی کامیاب، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے اسٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والی موبائلز ترجمان ایف آئی اے کے مطابق...
کیا سیز فائر مستقل ہے یا بھارت اس کی خلاف ورزی کرے گا؟ سینئر صحافی کامران شاہد کا سوال لیکن فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کیا جواب تھا؟ جانیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارت کےجارحیت کا مظاہرہ کرنے اور اپنے ہی طیارے گنوانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوچکی ہے اور ملٹری حکام کی بات چیت کے لیے ہاٹ لائن کھلی ہے لیکن کئی لوگوں کے ذہن میں سیز فائر سے متعلق سوالات ہیں اور یہی سوال سینئر صحافی کامران شاہد نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے بھی کیا۔کامران شاہد نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مشترکہ طور پر بیٹن آف فیلڈ مارشل وصول کرنے کی عاصم منیر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "تقریب کے بعد میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر (اب فیلڈ مارشل بھی) سے پوچھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ...
سکھ تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی رات کو بھارت نے ڈرون کے ذریعے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا، جسے پاکستانی افواج نے بروقت اور کامیابی سے ناکام بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے بعد دنیا بھر میں سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم سکھ تنظیم MAAR نے اس حملے کو مذہبی آزادی پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔ سکھ تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی رات کو بھارت نے ڈرون کے ذریعے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا، جسے پاکستانی افواج...
سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے بعد دنیا بھر میں سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم سکھ تنظیم MAAR نے اس حملے کو مذہبی آزادی پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔ سکھ تنظیم کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی رات کو بھارت نے ڈرون کے ذریعے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا، جسے پاکستانی افواج نے بروقت اور کامیابی سے ناکام بنایا۔ تاہم، یہ واقعہ بھارت کے اس خطرناک رجحان کی ایک اور مثال ہے جس میں وہ نہ صرف سرحدی کشیدگی کو بڑھا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے...
عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے بی ایف اے نے کوئٹہ کے علاقے نیو سبزل روڈ میں تیس ایکڑ سے زائد اراضی پر موجود سبزیاں تلف کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں گندے نالوں کے زہریلے پانی سے کاشت کی گئی مضر صحت سبزیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے نیو سبزل روڈ میں تیس ایکڑ سے زائد اراضی پر موجود سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ جن میں گوبھی اور سلاد و دیگر فصلیں شامل تھیں، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی تھیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بی ایف اے حاجی نور محمد دمڑ...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں زمین کی خورد برد کے معاملے میں نیب تحقیقات کے خلاف کیس میں سماعت کے لیے بننے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا ڈویژن بینچ بھی ٹوٹ گیا ۔ بینچ میں شامل جسٹس انعام امین منہاس ماضی میں پٹیشنر کے وکیل رہ چکے ہیں، جس پر انہوں نے کیس سننے سے معذرت کرلی ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کرنا تھی ۔ تازہ صورت حال کے پیش نظر 2...
ایوان میں سوالات کے دوران جمال احمد نے پوچھا کہ جب غیر قانونی بلڈنگ تعمیر ہو رہی ہوتی ہے تو ایس بی سی اے کہاں ہوتا ہے؟ اس پر وزیر بلدیات سندھ نے جواب دیا کہ یہ مسئلہ گزشتہ 17 برس سے چلا آ رہا ہے اور ایم کیو ایم بھی اس دوران حکومت میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سیز کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار دیا جا رہا ہے، تاکہ یہ مسئلہ نچلی سطح پر بھی حل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں...
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ طلبہ کوبہترین اورجدید ترین لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں. طلبہ کا حق دینے کےلیے ہربارآنا پڑا توبھی آؤں گی۔وزیرا اعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ اوراسکالرشپس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران چھوٹے بچوں کے نصاب میں اے آئی کی جدید تعلیم شامل کرنے اور اسکالرشپ کو30 ہزارسے بڑھا کر50 ہزارروپے کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں 8 ماہ میں نوازشریف فلائی اوور بنایا اوراب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تکمیل کے مراحل میں ہے۔مریم نواز نے 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے جو کچھ کیا وہی سب کچھ...
معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کا شکار ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے جینیفر لوپیز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر بغیر اجازت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق یہ تصاویر گولڈن گلوبز ویک اینڈ کے دوران کھینچی گئیں اور بعد میں لوپیز نے انہیں انسٹاگرام اور ایکس پر "GG Weekend Glamour” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔ A post shared by India Today (@indiatoday) مدعیان کا مؤقف ہے کہ یہ تصاویر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں، جن کا مقصد لوپیز کی ذاتی تشہیر...
حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سعودی حکام نے سزائیں سنادیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 12 غیر ملکیوں سمیت 8 سعودی شہریوں کو سزا سنادی۔ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے 60 افراد کو حج کرانے کی کوشش میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ وزارت نے ان افراد کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے ہیں جن میں غیر قانونی طور پر افراد کو مکہ منتقل کرنے والے ٹرانسپورٹرز، ان کے ساتھیوں اور سفر کی سہولت حاصل کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ملزمان پر عائد کردہ سزاؤں میں قید، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال (SR100,000) جرمانہ، غیر قانونی...
کراچی میں کئی دہائیوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بجلی کی عدم دستیابی بھی معمول ہے ایسے میں عوام نہ صرف سستی بجلی کا مطالبہ بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے احتجاج بھی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں بل ادا نہیں کیے جاتے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردینے چاہییں نہ کہ اس کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر اذیت کی صورت میں لاد دیا جائے۔...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے لئے سعودی عرب اور یو اے ای میں سے کسی ایک مقام کا تعین کریں گے، مذاکرات کے دوران امریکا بنیادی کردارادا کرے گا، جنگ کے دوران اسرائیل کے لوگ بھارت میں موجود تھے لیکن ہم نے فتح پائی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے لئے قطعاً کوئی درخواست نہیں کی تھی، اگر ہم نے جنگ بندی کی درخواست کی ہوتی تو عالمی برداری بتا دیتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی ملٹری آپریشنز کی گفتگو میں یہ طے پایا کہ دونوں ممالک کی افواج جنگ سے پہلی پوزیشن پر جائیں گی، دونوں ممالک...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے اور اب عالمی سطح پر اس کے ردعمل نے شدت اختیار کرلی ہے۔ برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے، اور اگر امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو اسرائیل کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں گزشتہ 11 ہفتوں سے جاری امدادی ناکہ بندی کو ’’ظالمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی...