2025-09-18@10:18:33 GMT
تلاش کی گنتی: 15501
«ا ذربائیجان کی پاکستان میں»:
(نئی خبر)
لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ مؤخر رہے گی۔ قصور کے علاقے سے داخل ہونے والا یہ پانی...
پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلموں، ڈراموں اور سنیما کے زوال کی وجہ بتا دی۔ ایک حالیہ گفتگو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ہماری فلمیں ڈراموں کی طرح محسوس ہوتی ہیں اور ان کے مطابق اس کی وجہ یہ کہ تمام لیجنڈری فلم میکرز وفات پاچکے ہیں۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ ٹیلی ویژن سے آتے ہیں۔ کم از کم وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کو کیا ہو گیا ہے۔ سینما گھر بند ہو گئے، اسٹوڈیو بند ہو گئے، فلمی ماحول ختم ہو گیا۔ ندیم بیگ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سہولیات، وسائل اور کام کے...
گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان کی ضمانت مسترد کردی۔ ایڈیشل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان پر 19 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار کا کے پی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، کیس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت بھی مسترد ہوچکی ہے۔ ایڈیشل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے استدلال کیا کہ کیس کا چلان جمع ہو چکا ہے،اینٹی کرپشن نوشہرہ میں کیس زیر سماعت ہے۔ کیس...
جنگ ستمبر کا دوسرا روز: بھارتی وزیراعظم کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس ) 2 ستمبر 1965 کو جنگ کے دوسرے روز بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے 4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل جے این چودھری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ دوسری جانب صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت نے ابتداء ہی سے پاکستان اور کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کی بنیاد نفرت اور دشمنی پر رکھی ہے جس کے نتیجے...
2 ستمبر 1965 کو جنگ کے دوسرے روز بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے 4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل جے این چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ دوسری جانب صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت نے ابتداء ہی سے پاکستان اور کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کی بنیاد نفرت اور دشمنی پر رکھی ہے جس کے نتیجے میں سنگین صورتحال پیدا ہو گی'' جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ پاکستان کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ صدر ایوب سردار عبدالقیوم نے بھارت کو...
عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، دونوں رہنماؤں نے اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے...

وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات، پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج بئیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور دنیا کی فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ صدر شی جن پنگ بصیرت...

پاکستان کی جامع مذاکرات کی نگرانی کیلئے چین کو دعوت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر
پاکستان کی جامع مذاکرات کی نگرانی کیلئے چین کو دعوت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت حمایت کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو بلٹ ٹرین کے ذریعے تیانجن سے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔...
بیجنگ: عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی سرکار اس بار نہ صرف خود بے نقاب ہوئی بلکہ اپنی پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی حالیہ پیش رفت میں بھارت نے آذربائیجان کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا، حالانکہ غیر رسمی اتفاق رائے یہ تھا کہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ تحریک آزدی کشمیر کی توانا آواز سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہوئے، انہوں نے مسجد وزیر خان سے ملحقہ مدرسے اور اورینٹل کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ اخبار خدمت میں رپورٹر، پتھر مسجد سرینگر اور انٹرمیڈیٹ کالج سوپور میں استاد کے منصب پر فائز رہے، 1972, 1977، 1987 میں مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ سید علی گیلانی اپنے سیاسی کیریئر میں نیشنل کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رکن بھی رہے، 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن انسانی و طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم نے افغان عوام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔ اس سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے افغانستان میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: زلمی فاؤنڈیشن کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی بھیجا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور...
ایس ائی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا اور 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گُزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایکوئٹی انویسٹمنٹ...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اپنے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ قرارداد میں صوبائی حکومت سے زلزلے سے متاثرہ افغان...

افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی متفقہ قرارداد، شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان لانے کی تجویز
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
بھارتی فوج کے ایک سابق جنرل کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بیان کررہا ہے۔ معروف صحافی حامد میر نے یہ ویڈیو ’ایکس‘ پر شیئر کی ہے۔ جس میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے آبی جارحیت کی حکمت عملی واضح کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ This retired Indian General Kanwaljeet Singh Dhiloon is dreaming to destroy Pakistan by using water as a weapon. Just look at his mentality. Intellectually dishonest and corrupt. He is trying to please RSS because he need another govt job next year. Bloody job seeker. pic.twitter.com/A3unMYznh1 — Hamid...
بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں کی ایک ویڈیو نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف “پانی کو بطور ہتھیار” استعمال کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سینئر صحافی حامد میر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں جنرل ڈھلوں کھلے عام اس منصوبے پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں جو پاکستان کے لیے سنگین ماحولیاتی اور انسانی خطرہ بن سکتا ہے۔ انٹرویو کے دوران جنرل ڈھلوں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس جتنا پانی روکنے کی صلاحیت ہے، ہم اسے روک لیں گے۔ اور پھر ایک دن اچانک رات کے وقت سارا پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیں گے۔ پاکستان کے پاس اتنی...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے...
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلیے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوء ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا...
پاکستان میں معاشی مردم شماری کے حالیہ اعداد و شمار نے ایک دلچسپ تقابل کو نمایاں کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں صرف 23 ہزار فیکٹریاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد چائے کے ڈھابے اور ہوٹل سرگرم ہیں۔ یہ فرق بظاہر چونکا دینے والا ہے لیکن ماہرین کے نزدیک یہ پاکستان کے سماجی رجحانات اور ثقافتی رویوں کی عکاسی کرتا ہے اور کسی حد تک فطری بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ایک سال میں 179 ارب روپے سے زیادہ کی چائے پی لی ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق سماجی محقق احمد اعجاز کے مطابق اس رجحان کو غیر معمولی قرار دینا درست نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ چائے خانوں اور ہوٹلوں...
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی بینک (پیپلز بینک آف چائنا) کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے چیئرمین لیاؤ لن سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث شرح نمو صفر کے قریب گرنے کا خدشہ، سابق وزیر خزانہ نے خبردار کردیا وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی طویل سیاسی، سفارتی اور معاشی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی، اصلاحاتی پروگرام اور عالمی کریڈٹ ریٹنگز میں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکریٹری لیون ماؤ جن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس سمیت کئی واقعات میں بیرونی ہاتھ ہونے کے شواہد ہیں، شہباز شریف کا ایس سی او...
پاکستان میں تقریباً 56 لاکھ گھرانے کسی نہ کسی معاشی سرگرمی میں شریک ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ خاندانوں کی آمدن کا ذریعہ مویشی پالنا ہے لیکن دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین سلائی، کڑھائی، گھریلو اشیا کی تیاری اور بیوٹی پارلرز جیسے چھوٹے کاروبار کے ذریعے بھی روزگار حاصل کر رہی ہیں اگرچہ ان کا حصہ اعداد و شمار میں بہت کم دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ خواتین معاشی بحران کا شکار ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک معاشی مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً 4 فیصد گھرانے سلائی اور 1.4 فیصد کڑھائی...
پاکستان کے صوبہ پنجاب سے سیلاب کا پانی تیزی سے صوبہ سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کون سے دریا کی اس وقت کیا صورت حال ہے اور کس مقام پر سب سے زیادہ پانی کون سے سال گزرا تھا، پانی کی پیمائش کیوسک میں کی گئی ہے جبکہ ایک کیوسک میں 28 لیٹر سے کچھ زیادہ پانی ہوتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں موجود 6 دریاؤں، دریائے سندھ، کابل، جہلم، چناب، راوی اور ستلج دریاؤں کے 5 مقامات پر انتہائی نچلے درجے کا سیلاب ہے، 4 مقامات پر نچلے درجے کا، 7 مقامات پر نچلے یا درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دو مقامات پر اونچے جبکہ 3 مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ...

فیلڈ مارشل کی ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں فتح سے پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع ہوگیا
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی افق پر نئی سفارتی کامیابیوں کی نوید سنادی، معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا برملااعتراف کیا۔ بین الاقوامی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "مردآہن" قرار دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل فون سروس کے معیار کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس مسئلے کا واحد حل فائیو جی اسپیکٹرم کی بروقت نیلامی ہے۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں...
سہ فریقی سیریز میں پاکستان سے اپنے اپنے ابتدائی میچز ہارنے والی ٹیموں افغانستان اور یو اے ای کو پہلی فتح کی تلاش ہے۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ آج ہوگا۔ Hosts UAE take on Afghanistan in match three of the Inverex Solar Energy presents Bank Alfalah T20I Tri-Series 2025. Action begins at the Sharjah Cricket Stadium at 7pm tonight! Best wishes for team UAE! ???????? pic.twitter.com/Nyx14Tb05e — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) September 1, 2025 تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پھر دوسرے مقابلے میں یو اے ای کو 31 رنز سے زیر کیا تھا۔ اب دونوں ناکام ٹیمیں آپس میں مدمقابل...
پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز بیجنگ:ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی جب کہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے کو جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی سازش ہیں، جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایس سی او کی جانب سے اس باضابطہ مذمت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،...
جنوبی خیبرپختونخوا میں ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، کیونکہ اس حالیہ کیس کے بعد رواں برس کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پیر کو ضلع ٹانک کی یونین کونسل پنگ اے سے تعلق رکھنے والی 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف متاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے سے ہے اور وہ تحصیل جنڈولہ میں رہائش پذیر ہے،...
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی خواتین اور مرد باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں دنیا کے 26 ممالک کی 34 ٹیمیں شریک تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی باکسر عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18 کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچیں اور پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا۔ اس کامیابی کو ملک کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ویمنز مقابلوں میں پاکستان کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، جسے ماہرین پاکستانی خواتین باکسنگ کے لیے بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ مرد باکسرز میں بھی عمدہ کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ پاک آرمی کے...
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار معاشی استحکام اور اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ قریبی شراکت داری دونوں ممالک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ بیجنگ میں چین کی معروف مالیاتی کمپنی ہونگتا سیکیورٹیز کے چیئرمین جِنگ فینگ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کے بڑھتے اعتماد کو خوش آئند سمجھتا ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ مالیاتی تعاون اور کیپٹل مارکیٹس میں شراکت داری بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت اشارے دیے ہیں۔...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی کی بدولت پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 354 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ آئی ٹی برآمدات گزشتہ بارہ ماہ کی 317 ملین ڈالر کی اوسط سے تجاوز کر گئیں۔ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 24 فیصد جبکہ جون کے مقابلے میں 5 فیصد بہتری ریکارڈ ہوئی۔ برآمدات میں اضافہ کمپیوٹر سروسز، سافٹ ویئر کنسلٹنسی اور خلیجی ممالک میں صارفین کے اضافے سے ممکن ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائی...
ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس عاطف اکرام شیخ نے ایس سی او کے 25 ویں سربراہی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس علاقائی ترقی کیلئے تعاون کے فروغ کا سنہری موقع ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سربراہی اجلاس رکن ممالک کیلئے علاقائی رابطوں اور باہمی تجارت کے فروغ ، بیرون ملک کاروبار کو آسان بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس نے کہا کہ شنگھائی تعاون...
پاکستان میں ہوا بازی کی صنعت ہمیشہ سے ہی بحث کا موضوع رہی ہے۔ قومی ایئرلائن، سول ایوی ایشن اتھارٹی(CAA)، اور نجی ایئرلائنز کے درمیان تعلقات، حکومتی پالیسیوں کا تسلسل، اور بیرونی ایئرلائنز کے اثرات نے اس طاقتور شعبے کو ایک پیچیدہ صورتِ حال میں مبتلا کر رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سوال بار بار اٹھایا جا رہا ہے: کیا واقعی قومی ایوی ایشن پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے؟ :پالیسی کا پس منظر پاکستان کی پہلی جدید قومی ایوی ایشن پالیسی 2015 میں اُس وقت کے وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کی قیادت میں مرتب کی گئی۔ اس پالیسی کا مقصد ملکی ہوا بازی کو عالمی معیار تک پہنچانا، قومی و نجی ایئرلائنز کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن، چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس سی او کے لیے تیانجن میں موجود ہونا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ میں چینی صدر شی جن پنگ کا ان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے قومی دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج چین کی عالمی قیادت کو نہ صرف ایس سی او بلکہ دیگر پلیٹ فارمز میں بھی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور سی پیک اس کی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن میں پاکستانی قوم اور حکومت کی طرف سے سید علی گیلانی کی کشمیر کے لئے انکی بے مثال جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت سے کشمیر اور کشمیریوں کی آواز کو تاریخ میں زندہ رکھا تاکہ اسکی گونج دنیا کے ایوانوں تک پہنچ سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے لازوال محبت پاکستان کے لیے باعث فخر اور کشمیریوں سے ہمارے روحانی اور دلی تعلق کی علامت ہے۔ انہوں...
وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان- ایران تعلقات میں مثبت رفتار پر...
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے برادر ایران کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ،...
جماعتِ اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان عالمی "صمود فلوٹیلا" میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، جو غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی شہری امدادی مہم قرار دی جا رہی ہے۔ فلوٹیلا میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے شہری، انسانی حقوق کے کارکن اور سیاسی رہنما شامل ہیں، جن میں مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ یہ قافلہ درجنوں کشتیوں پر مشتمل ہے جو اسپین اور تیونس سے غزہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ سابق سینیٹر کے مطابق یہ مشن 4 ستمبر کو تیونس سے روانہ ہوگا اور 5 ستمبر کو بحیرہ روم میں دیگر کشتیوں سے مل کر غزہ کا رخ کرے گا۔ ان کا کہنا ہے...
تیانجن(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک سے آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کاوشیں جاری ہیں۔ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جسے کم کرنے اور توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے تیل کے نئے ذخائر کی تلاش ناگزیر ہے۔ یورپی جریدے ’’ماڈرن ڈپلومیسی‘‘ کے مطابق ’’وینزویلا، سعودی عرب اور کینیڈا کے بعد پاکستان دنیا کے چوتھے بڑے آف شور تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے۔‘‘ معروف بین الاقوامی کمپنی ’’سینرجیکو‘‘ کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق ’’حالیہ دریافت شدہ پاکستانی خام تیل پریمیم کوالٹی کا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد افغان شہری کو قید کی سزا سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشتگرد عثمان کو قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم عثمان عرف عبدالرحمان کو مجموعی طورپر 20 سال قیدکی سزا سنائی۔پراسکیوٹر کے مطابق مجرم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے، اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ پراسکیوٹر نے بتایاکہ مجرم چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا اور دھماکا خیزبارودی مواد برآمدہوا۔مجرم عثمان کے خلاف 2024 میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...

تباہ کن سیلابی صورتحال، پاکستان غذائی بحران کی دہلیز پر،گندم، چاول، کپاس، سبزیاں اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ
تباہ کن سیلابی صورتحال، پاکستان غذائی بحران کی دہلیز پر،گندم، چاول، کپاس، سبزیاں اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان ایک بار پھر شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس سے زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں گندم، چاول، کپاس، سبزیاں اور لائیو اسٹاک جیسی بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے ملک میں غذائی بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔خصوصا پنجاب اس وقت دریائے ستلج، چناب اور راوی میں آنے والے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب...
اسلام آباد: صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اس منظوری کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے، جس نے سرحد پار تجارت اور آمدورفت کو سہل بنانے کے لیے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی ہے۔ President Asif Ali Zardari has assented to a Pakistan Land Port Authority Bill, 2025. With this approval, Pakistan becomes a 3rd nation in South Asia, after India Bangladesh, to settle a Land Port Authority for facilitating trade movement across borders. —...
پاکستان توانائی کے بحران سے نمٹنے اور بڑھتے ہوئے درآمدی بل پر قابو پانے کے لیے اب سمندر کی گہرائیوں میں امکانات تلاش کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک کے تحت آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے — اور اس بار ماہرین کو امید ہے کہ نتائج ملک کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ گردشی قرضے کا بوجھ اور درآمدی انحصار پاکستان کا توانائی کا شعبہ اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، جہاں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف معیشت پر بوجھ ہے بلکہ...
بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں واضح تضاد اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جو ماضی میں چین مخالف بیانات کے ذریعے سیاسی میدان گرماتے رہے، آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہیں۔ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو ان کے خیالات چین کے حوالے سے انتہائی منفی تھے۔ وہ جلسوں میں یہ بیانات دیتے رہے کہ "جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کیلئے پروٹوکول ہونا چاہئے؟" لیکن اب وہ صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی فوجی قیادت نے بھی چین کے خلاف الزامات...
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فریم ورک کے تحت رکن ممالک نے اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پر ردِعمل کے لیے ایک واضح اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کسی بھی ملک پر فوری الزام تراشی کے بجائے مکمل تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی مؤقف اختیار کیا جا سکے۔ چین میں منعقدہ ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس میں اس امر کو باؤر کرانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کئی خطوں میں جنم لیتی ہے، جن میں بلوچستان، پاکستان اور چین بھی شامل ہیں، اس لیے اس کے اسباب کو جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں سی ٹی ڈی...
بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر آج جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک -ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔ ترکیہ کے صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک–ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی شاہراہ ریشم کی طرح دیرینہ اور مستحکم ہے، شہباز شریف صدر ایردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر...
کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ٹی وی میزبان صنم جنگ نے کہا ہے کہ انگریزوں کی جانب سے تعریف سن کر خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن پاکستانیوں کی تعریف سن کر وہ اکثر برا مان جاتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صنم جنگ نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارننگ شوز کی میزبانی کے دوران اگر کبھی غلطی ہو جاتی تھی تو وہ فوراً تسلیم کر لیتیں کیونکہ لائیو پروگرام میں غلطی ماننا ہی بہتر ہوتا ہے تاکہ سلسلہ رکے بغیر آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے مارننگ شو کے زمانے میں بیشتر چینلز شادیوں پر مبنی پروگرام...
ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کی عینی شاہد رہی ہیں اور اس وقت ترکی نے سب سے پہلے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ترک عوام کی دعائیں اور ہر ممکن تعاون پاکستان کے ساتھ ہے۔ ترک ریڈ کریسنٹ (کزلے) متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہنگامی امداد جیسے صحت کی سہولیات، پناہ گاہیں، خوراک اور...
پاکستانی رنرز نے سڈنی میراتھون 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں فیصل شفیع نے لائٹ ملٹری یونیفارم میں دوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ شفیع نے 42.195 کلومیٹر کا راستہ تین گھنٹے 40 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کیا، اور اپنے اعزاز کے ساتھ Abbott World Marathon Majors کا ساتویں ستارہ (Seventh Star) بھی حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میراتھون میں کل 36 پاکستانی رنرز نے حصہ لیا، جن میں 10 خواتین بھی شامل تھیں، اور ان میں سے 16 رنرز نے چار گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کیا۔ آسٹریلیا میں مقیم علی زیدی سب سے تیز پاکستانی رنر رہے جنہوں نے 3:05:33 کا وقت ریکارڈ کیا، جبکہ اسلام آباد کے...
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تیانجن شہر میں دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس سے قبل ہوئی جو آج اور کل (31 اگست اور یکم ستمبر) تیانجن میں منعقد ہو رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی سات سال بعد چین کے دورے پر ہیں۔ اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شریک ہیں جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم رہنما بھی شامل ہیں۔ چین اور بھارت کے تعلقات 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد سرد مہری کا شکار رہے، تاہم گزشتہ سال قازان میں ہونے والی ملاقات کے بعد تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی۔ پاکستان کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ فریقی سیریز میں حاصل ہونے والی فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ مسلسل فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں، ہم ان کی حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔ These back-to-back wins are dedicated to everyone affected by the floods in Pakistan. Some people are really struggling and we are praying for safety and strength for all those affected back in Pakistan. ????????❤️ — Mike Hesson (@CoachHesson) August 30, 2025 واضح رہے کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں گزشتہ...
سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)سڈنی میراتھون 2025 میں پاکستانی اور اوور سیز پاکستانی رنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رہے۔ اسلام آباد کے بلال احسن نے 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کر کے پاکستان سے آنے والے رنرز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ میں میراتھون مکمل کرتے ہوئے اپنی ساتویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی۔ کراچی کے باچا حسین اور لاہور کے حامد بٹ نے بھی عمدہ رننگ کی۔ حامد بٹ، ہما رحمٰن، ڈاکٹر سلمان خان، جمال خان، یسریٰ بخاری اور زیاد رحیم نے 7 اسٹار فنشر کا اعزاز اپنے نام...
پاکستان نے بھاری درآمدی بل میں کمی اور توانائی کے بحران کے حل کے لیے سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کر دی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون اور بین الاقوامی اشتراک سے جاری یہ منصوبہ ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ توانائی بحران اور گردشی قرضہ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس نے ملکی معیشت پر گہرا بوجھ ڈال دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی انحصار کم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ناگزیر...
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل دو فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دیں۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف کامیابی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ دونوں فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے وقف ہیں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور ہم ان کی حفاظت اور ہمت کے لیے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز جبکہ متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔ — کیا آپ چاہتے ہیں میں اس میں **پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مختصر ذکر**...
بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں شیڈول ہے۔ ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان کی ٹیم جونیئر ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے گی۔ بہار میں جاری ایشیا کپ میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نے دستبرداری اختیار کرلی تھی، جس کے بعد ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوال اٹھ رہے تھے۔ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہیں جہاں ان کے ساتھ چلی اور سوئٹزرلینڈ بھی ہیں۔ بھارتی آفیشل کے مطابق پی ایچ ایف سے بات چیت کے بعد اس حوالے...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک)امریکا کی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے پاکستان کے ماہی گیری کے ریگولیٹری معیارات کو تسلیم کرلیا ہے۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ماہی گیری قوانین اور حفاظتی اقدامات امریکی تقاضوں کے مطابق ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اہم نکات: پاکستان کے ماہی گیری ریگولیٹری معیارات امریکا کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔ امریکی ادارے نے باضابطہ طور پر پاکستان کے نظام کی توثیق کردی۔ اس فیصلے سے امریکا کو پاکستانی مچھلی اور سمندری مصنوعات کی برآمدات میں سہولت ملے گی۔ ماہرین کے مطابق برآمدی شعبے میں قیمتی زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تجزیہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے حال ہی میں کہا گیا ہے کہ ہم ملک میں مزید ڈیموں کی تعمیر کریں گے تاکہ سیلابی نقصانات پر قابو پایا جا سکے اور آنے والی نسلوں کے لیے پانی کو محفوظ بنایا جائے۔ حکومت کا یہ مؤقف اپنی جگہ اہم ضرور ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا ملک میں ڈیمز کی تعمیر واقعی ممکن ہے، اور اگر ہاں، تو ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں کون سی ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ملک میں نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی طے کرلی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ماہرین کے مطابق ڈیمز بنانا بلاشبہ وقت کی ضرورت ہے، لیکن اس کے ساتھ ان کے ڈیزائن، مینٹیننس اور پانی کی منصفانہ...
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اگلے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انھوں نے اہم عالمی ایشوز اور علاقائی معاملات پر اہم باتیں کی ہیں۔ انھوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ اگر اس نے پھر کوئی غلطی کی تو اسے وہی جواب ملے گا، جو حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران دیا گیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ پاک افواج جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سفارتی حکمت عملی کے بارے میں انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے دنیا کے مختلف فورمز پر نہ صرف قومی سلامتی کے معاملات کو اجاگر کیا بلکہ خطے کے اہم چیلنجز پر بھی واضح مؤقف اختیار...
وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کو مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد میں مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔ایک بیان میں، وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ اشتہار
پاکستان کو امریکا کو سی فوڈ مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت میں مزید 4 سال کی توسیع مل گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی امریکا کے لیے سی فوڈ برآمدات مالی سال 2025 میں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمت کے لحاظ سے 13.4 فیصد اور مقدار کے اعتبار سے 8 فیصد زیادہ ہے، یہ معلومات پاکستان بیورو آف اسٹاٹسٹکس نے جولائی میں جاری کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، بلال اظہر کیانی وزارتِ بحری امور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ادارہ نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
دبئی میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں PAK VS UAE پاکستان کرکٹ متحدہ عرب امارات

بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سےتباہی ہوئی، مودی پاکستان دشمنی میں بہت آگےنکل گیا، کھیئل داس کوہستانی
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی بھارت کی آبی جارحیت سے ہوئی، مودی پاکستان اور اسلام دشمنی میں بہت آگے نکل گیا ہے، ہندو سکھ آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے فیلڈ مارشل عاصم منیر متحرک ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وزیراعلی پنجاب کے بہترین انتظامات نے صوبے کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ وفاق سندھ میں ممکنہ سیلاب کے حوالے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ملک بھر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے...
روسی صدر ولادیمیر پوتن 31 اگست سے 5 ستمبر تک چین اور روس کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے، جس دوران وہ ایک درجن سے زائد عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر عالمی رہنما شامل ہوں گے۔ صدر پوتن کا شیڈول اس دورے میں خاصا مصروف ہوگا، جیسا کہ روسی صدر شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ اس دوران ان کے دورے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے۔ اس دورے کے اختتام پر تیانجن اعلامیہ جاری...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھی اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ امینہ اِردوان کا کہنا تھا کہ ترک ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور صحت، رہائش، خوراک...
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) مؤثر دواؤں کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ انسولین سمیت کم از کم 80 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں، جن میں سے 25 کی کوئی متبادل دوا بھی موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں ادویات کی قلت سے کتنے بچے جاں بحق ہوچکے؟ فیصل ایدھی نے بتا دیا پی ایم اے کے مطابق ان ادویات کی کمی ذیابیطس، کینسر، امراضِ قلب، الزائمر، پارکنسن اور نفسیاتی بیماریوں سمیت کئی مہلک امراض کے مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ یہ بحران لاکھوں مریضوں...
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی مالی مشکلات کے جلد حل ہونے کی امید ہے، کیونکہ فیڈریشن نے حال ہی میں لاہور میں ایک نجی بینک میں نیا آفیشل اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔ اس اقدام کی قیادت محسن گیلانی کر رہے ہیں، اور یہ پی ایف ایف کے مالی معاملات کو دوبارہ ترتیب دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ نجی بینک نے فیفا کی سند کی بنیاد پر پی ایف ایف کا نیا اکاؤنٹ کھولا ہے، اور اس کے بعد فیڈریشن نے فیفا کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ بھیج دی ہے۔ اس نئے اکاؤنٹ کے ذریعے پی ایف ایف کو فیفا سے فنڈنگ حاصل ہو سکے گی، جو کہ مالی مسائل کے حل کی طرف ایک بڑا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا...
افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شینواری کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔ Pakistan team offers condolences and prayers on the death of Rashid Khan's elder brother. #PakistanCricket #RashidKhan pic.twitter.com/gxwvXyYdnG — Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) August 29, 2025 پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کے بعد راشد خان کے بھائی کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، جس میں سلمان علی آغا، محمد نواز اور فہیم اشرف کی عمدہ بلے بازی شامل تھی۔ راشد...
آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔ ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی’’را‘‘ کے ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا، بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ ’تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی اس خبر نے تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس جھوٹی خبر کے فوراً بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات بھی سامنے آگئے...
کوپن ہیگن/ ڈنمارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ جیسے اداروں کا کمزور اور غیرموثر ہوجانا عالمی امن کے لئے نیک شگون نہیں۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو اس مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ یوکرین روس جنگ کے تناظر میں یورپی ممالک اپنی سلامتی کے لئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں۔ پاکستان کو بھی سلامتی کے خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے دفاع کے لئے ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے۔“ ان خیالات کا اظہار ڈینش لبرل پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اور ڈنمارک اسمبلی کی خارجہ پالیسی قائمہ کمیٹی کے سربراہ کرسچئن فری ایس باک (Christian Friis Bach) نے پاکستان کی سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا،ذرائع کے مطابق ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی بھارتی بدنام۔ زمانہ خفیہ اہجنسی ’’را‘‘ کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا ہے اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے ایک من گھڑت جھوٹ پر مبنی خبر نشر کی ہے بھارتی نیوز چینل نے اس خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں بھارتی میڈیا کی اس خبر نے تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر...
ریاست بہار کے انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایما پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ 28 اگست 2025 کو بھارتی میڈیا نے 3 پاکستانی شہریوں حسنین علی، عادل حسین اور محمد عثمان کے حوالے سے خبر شائع کی کہ وہ نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مزید پڑھیں: ’دہشتگردوں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی‘، پہلگام حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کی عجیب منطق تاہم، فوری تحقیقات اور تینوں شہریوں کے بیانات سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ دعوے مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ شواہد کے مطابق تینوں پاکستانی شہری...
پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی اور مثالی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت عالمی موضوع بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی لیڈرشپ صلاحیتوں سے دنیا حیران ہے اور ان کی اس خوبی پر تجزیے و تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔ فارن پالیسی ایکسپرٹس اور عالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پر مسلسل آرٹیکلز لکھنے لگے۔ معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی۔ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھیں اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت بھی ترکی اُن اولین ممالک میں شامل تھا، جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ امینہ اِردوان نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں، دل اور امداد پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ 2010 yılındaki sel felaketinde Pakistan’a gitmiş, oradaki...
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہو گی؟ گزشتہ 13 روز کے دوران برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 65.85 ڈالر سے بڑھ کر 67.47 ڈالر تک جا پہنچی، یعنی ایک ڈالر 60 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی عرصے میں امریکی خام تیل بھی مہنگا ہوا اور فی بیرل 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر تک جا پہنچا، جو کہ ایک ڈالر 64 سینٹ کا اضافہ بنتا ہے۔ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) 31 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی...
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی 4 سالہ اجازت مل گئی۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اجازت پاکستانی سی فوڈ کے معیار کا عالمی اعتراف ہے، پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتری، سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہوگیا ہے، جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو امریکا کی منظوری سے استحکام ملے گا، پاکستان نے گزشتہ سال 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی، 489 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، اگلے سال 600 ملین ڈالر برآمدات کا امکان ہے۔
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو متاثر کیا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ ٹرمپ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی، جنگ بندی پر نریندرمودی کے ردعمل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کیا۔ پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔ نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، بھارتی طیارے گرنے سے منفی نتائج نکلے، جنگ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ منظور کر لی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں، ایسے وقت میں اے ڈی بی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیلاب متاثرین کے لیے ہمدردی کے ساتھ توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور شہری ترقی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ماساتو کانڈا نے پاکستان کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی، دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں۔ 1400بستیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ 10لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ پاکستان کا زرعی اور معاشی دل کہلانے والا صوبہ پنجاب آج ایک ایسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی نظام کو بھی ہلا کر...