2025-09-18@12:13:35 GMT
تلاش کی گنتی: 10578

«ایک کانکن»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک پُرسکون اور ہنس مکھ انسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے قریبی لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کبھی کبھار وہ سخت غصے میں آجاتے ہیں۔ عفان کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسئلہ میں نے خود بھی ہمیشہ محسوس کیا اور...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔ گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے میچ میں انہوں نے ایک ہی قانونی گیند پر تین چھکوں سمیت 22 رنز بٹورے۔ پندرہویں اوور میں بولر اوشانے تھامس کی جانب سے مسلسل نوبالز اور وائیڈ بالز کرائی گئیں۔ ایک موقع پر شیفرڈ کیچ آؤٹ ہوئے مگر گیند نوبال قرار پائی۔ فری ہٹ برقرار رہی اور اگلی دو نوبالز پر انہوں نے دو چھکے جڑ دیے۔ اس کے بعد لیگل گیند پر بھی چھکا مار دیا۔ یوں ایک قانونی گیند پر مجموعی طور پر 22 رنز بنے۔ روماریو شیفرڈ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 34 گیندوں پر ناقابل...
    بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں جاری بے دخلی مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوسائٹی کے مختلف طبقات نے بی جے پی حکومت کی ہندو توا پالیسیوں کو نسل کشی کی طرف بڑھتا ہوا قدم قرار دیا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کی ایک چشم کشا رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی جانب سے آسام میں جاری مسلم مخالف مہم پر ایک رپورٹ پیش کی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ جون اور جولائی 2025 کے دوران 3,300 سے زائد بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کو ریاستی کارروائی کے ذریعے بے دخل کیا گیا۔ ...
    کینیڈا کے ماہرین نے ذیابیطس سے لڑنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ طریقہ دریافت کیا ہے۔ انھوں نے مُعدے میں بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے ایک مخصوص مالیکیول D-lactate پر توجہ مرکوز کی، جو کہ خون میں شامل ہو کر جگر میں گلوکوز اور چربی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، اور یوں انسولین مزاحمت، ہائی شوگر اور جگر میں سوزش جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔ اس نئے طریقے کو Gut substrate trap کا نام دیا گیا ہے۔ کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین نے D-lactate کو جذب ہونے سے پہلے ہی مخصوص ’جال‘ کے ذریعے پکڑنے کے لیے ایک بایوڈیگریڈیبل پولیمر ڈیزائن کیا ہے۔ جو ڈی لیکٹیٹ کو خون میں جانے سے پہلے ہی پکڑ کر ختم کردے گا۔ اس...
    پاکستان کے 2 فنانس اسٹارٹ اپس ہبل اور پوسٹ ایکس کو فوربز ایشیا 100 ٹو واچ کی 2025 کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ ہبل 2017 میں قائم ہوا اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ و ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جبکہ پوسٹ ایکس 2020 میں لانچ ہوا جو لاجسٹکس اور فِن ٹیک کے امتزاج سے ای کامرس تاجروں کو نقد ادائیگی اور ڈلیوری سہولیات دیتا ہے۔ مزید پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟ دونوں کمپنیاں زین وی سی کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    یوکرین کے ایک بڑے پروپیگنڈا پلیٹ فارم نے روسی بچوں کے مقبول کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ کو ملک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے بچوں کے پروگرام کے طور پر سامنے آنے پر ’کرنج آف دی ڈے‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ’کارٹونسٹ‘ چوروں کی منفرد واردات 2009 میں شروع ہونے والا یہ کارٹون، ایک شرارتی بچی ماشا اور ایک ریٹائر سرکس ریچھ کی کہانی پر مبنی ہے، جو دنیا بھر میں مقبولیت کے اعتبار سے ٹاپ 10 میں شامل ہو چکا ہے۔ بدھ کو ٹیلیگرام چینل ’ترخا‘ نے لکھا کہ ’یہ روسی کارٹون یوکرین میں سب سے مقبول بچوں کا یوٹیوب چینل ہے۔ 2025 میں ہی یوکرینی ناظرین سے روسیوں کو 2.4 ملین ڈالر...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
    :26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ فیلڈ” سے چین کی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک قوت بن کر ابھرے ہیں، جو عالمی معیشت میں انضمام کے عمل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے، گلوبل ساؤتھ ممالک کی ترقی کے لیے بھی ایک قابل قدر حوالہ فراہم کرتے ہیں۔خصوصی اقتصادی زونز چین کی اقتصادی ترقی کے عمل میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اقتصادی عروج کے لیے...
    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پلے بیک سنگر سونُو نگم نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنا محسن قرار دیا۔ بھارتی گلوکار سونُو نگم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب انھوں نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا مشہور زمانہ گانا "اچھا صلہ دیا تُو نے میرے پیار کا” گایا۔ سونو نگم نے مزید کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے اس گانے نے نہ صرف پورے بھارت میں میری آواز کو پہنچایا بلکہ میرے لیے کامیابی کے دروازے بھی کھول دیئے۔ سونُو نگم نے جذباتی انداز میں کہا کہ عطاء اللہ صاحب ایک عظیم انسان ہیں اور میری زندگی میں ان کی بہت اہمیت ہے۔ جب میں نے ان کا گانا...
    پولیس نے رائے ونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر وحشیانہ قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی اور ایس پی صدر کو تمام کاروائی کی خود نگرانی کا حکم دیا تھا۔ پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ایس ایچ او رائے ونڈ محمد ذکا کی سربراہی میں ملزم شہزاد کو گرفتار کیا، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی صدر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ پولیس ٹیم نے ٹیکنالوجی سمیت دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران...
    کینسر کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرنے والے محققین کو برطانیہ کے طاقتور ترین مصنوعی ذہانت کے سپر کمپیوٹرز میں سے ایک تک رسائی دے دی گئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نفیلڈ ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن کی ٹیم کو سرکاری اسکیم کے تحت ڈان نامی سپر کمپیوٹر 10 ہزار گھنٹے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ملی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان اس منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر لینارڈ لی نے کہا کہ یہ منظر سائنس فکشن جیسا لگتا ہے لیکن حقیقت میں 2025 میں یہ ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے اور ہم اسے آزمانے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر لینارڈ لی کا کہنا ہے کہ کینسر...
    برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان پہلے سے موجود دوری میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ان کی مرحوم والدہ پرنسس ڈیانا سے جڑا ایک پوشیدہ خزانہ سامنے آگیا جس نے دونوں بھائیوں کے درمیان ممکنہ تصادم کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پرنسس ڈیانا کی جانب سے سنہ 1991 میں دفن کیے گئے ایک ٹائم کیپسول کو 30 سال بعد کھولا گیا۔ یہ لکڑی کا ڈبہ، جس پر سیسہ چڑھا ہوا تھا، لندن کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال کی نئی عمارت ’ورائٹی کلب بلڈنگ‘ کے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ کالج اور جامعات میں بچے بچیاں منشیات استعمال کررہے ہیں، اے این ایف صرف ایک مہینہ دل لگا کر کام کرلے تو ملک سے منشیات ختم ہوسکتی ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راجہ خرم نواز نے کی۔ اے این ایف کے افسر بریگیڈئیر عمران علی نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں پانچ ریجنل ڈائریکٹوریٹ ہیں، 27 تھانے ہیں، 7 ری ہیبلیٹیشن سینٹر ہیں جن میں سے پانچ سندھ میں ہیں۔ چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد میں بے تحاشا منشیات فروشی ہے، کالجز، یونیورسٹیوں میں بک رہی ہے یہ...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ کی تازہ تصاویر انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور انہیں اب تک ایک لاکھ سے زائد بار لائک کیا جا چکا ہے۔ مداح کمنٹس میں ہانیہ عامر کو خوبصورت، حسین اور دلکش قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے انداز کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور ان کی پوسٹس مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی حاصل کرتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) Post Views: 5
    امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر منگنی کر لی۔ دونوں گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر پروپوز کیا تھا۔ اب ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے اس خبر کو عام کیا گیا، جس میں وہ گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر سوئفٹ کو انگوٹھی پیش کرتے دکھائی دیے۔ ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔‘‘ مداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Post Views: 7
    اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔ اہم نکات: میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی کرکٹ پر شرط لگانے پر ایک سے پانچ سال پابندی ٹیم کی اندرونی معلومات دینے پر ایک سے پانچ سال پابندی کرپٹ رپورٹ کی اطلاع نہ دینے پر دو سے پانچ سال پابندی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے، ثبوت مٹانے یا عدم تعاون پر دو سے پانچ سال پابندی اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑی معطل رہے گا کھلاڑیوں پر جرمانے بھی عائد ہوں...
    بالی وُوڈ کے سینئر فلمساز، ہدایتکار اور سابق سی بی ایف سی چیف پہلاج نہلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں ایک فلم کرنے سے انکار کیا کیونکہ اُس میں ہیرو کے طور پر نوآموز اداکار گووندا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ منیجر رِکّو راکیش ناتھ کا کردار نہلانی نے پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ مادھوری کا ذاتی نہیں تھا بلکہ انہوں نے انکار اُس وقت ان کے طویل مدتی منیجر رِکّو راکیش ناتھ کے دباؤ کی وجہ سے کیا تھا۔ نہلانی نے یہاں تک الزام لگایا کہ رِکّو نے کئی پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر گووندا کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ یہ...
    ہالی ووڈ اداکار بروس ولِس کی بیوی، ایما ہیمنگ ولِس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر کا دماغ اب ان کا ساتھ نہیں دے رہا اور ان کی زبان ختم ہوتی جا رہی ہے، یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ولِس کو فرنٹو ٹیمپورل ڈیمینشیا یعنی زوال عقل کی تشخیص ہوئے 2 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اے بی سی کے ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایما ہیمنگ نے کہا کہ بروس ولس اب بھی کافی متحرک ہیں اور مجموعی طور پر اچھی صحت میں ہیں۔ ’مسئلہ صرف یہ ہے کہ ان کا دماغ ساتھ نہیں دے رہا، ان کی زبان ختم ہو رہی ہے، ہم نے ان کے ساتھ بات چیت...
    جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ ہفتوں میں چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم مودی نے ان کی کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا یہ رویہ نئی دہلی کے "شدید غصے اور احتیاط" کو ظاہر کرتا ہے۔  اخبار کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے...
    امریکی ایلچی تھامس بیراک نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اتوار (31 اگست) کو ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوج کی واپسی کے لیے ایک فریم ورک پیش کرے گا۔ لبنانی حکومت کا مؤقف بیراک کے مطابق یہ منصوبہ فوجی دباؤ یا طاقت کے استعمال پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ حزب اللہ کو قائل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم اس میں ایران سے مالی معاونت حاصل کرنے والے حزب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں غزہ کی جنگ کے بعد کے منصوبوں پر ایک بڑے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ بات ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے منگل کے روز بتائی۔ اسٹیو وٹکوف نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر کی سربراہی میں ایک بڑا اجلاس ہو رہا ہے، یہ ایک جامع منصوبہ ہے جسے حتمی شکل دی جائے گی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: یہ سوال پوچھے جانے پر کہ کیا واقعی غزہ کے مستقبل کے لیے کوئی منصوبہ موجود ہے، اسٹیو وٹکوف نے صرف اتنا کہا کہ لوگ جلد ہی دیکھیں گے کہ یہ منصوبہ کس قدر ’مضبوط اور نیک نیتی پر مبنی‘...
    ٹیکنالوجی کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور مصنوعی ذہانت (AI) اس تبدیلی کا سب سے نمایاں چہرہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ، کاروباری صارفین 5 کروڑ تک پہنچ گئے ان ہی ایجادات میں چیٹ بوٹ بھی شامل ہیں جو محض سادہ جواب دینے والے آلے سے بڑھ کر اب انسان نما گفتگو کے قابل ہو رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال چیٹ بوٹ ماضی میں صرف چند بنیادی سوالات کے جوابات دینے تک محدود تھے۔ لیکن اب یہ نہ صرف پیچیدہ گفتگو کو سمجھنے لگے ہیں بلکہ صارف کی جذباتی کیفیت کا بھی ادراک کرنے لگے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک صارف اگر مایوسی یا اضطراب میں بات کرے...
    نیو دہلی: بھارت نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بولی دینے کا اعلان کر دیا ہے، جسے ملک کی جانب سے 2036 اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کی صدر پی ٹی اوشا نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہماری تیاریاں مکمل رفتار سے آگے بڑھیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کو ایک بار پھر میزبان شہر کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے، جہاں 2010 میں بھی کامن ویلتھ گیمز منعقد ہوئے تھے، تاہم وہ ایونٹ تعمیراتی تاخیر، ناقص سہولیات اور بدعنوانی کے الزامات کے باعث تنازعات کی زد میں رہا تھا۔ اس...
    پاکستان ٹیلی ویژن  کوئٹہ سینٹر میں شام کے اوقات میں 5,5 منٹ کے بلیٹن تین زبانوں میں پونے 5 بجے ہوا کرتے تھے۔ جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز اور ادیب دانشور یہ کام سرانجام دیا کرتے تھے۔ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر نہ صرف اپنی عمارت کی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے، بلکہ اپنے ڈراموں آرٹسٹ اور فنکاروں کی وجہ سے بخوبی جانا پہنچانا جاتا ہے، جس کا آغاز 1974 میں کیا گیا تھا۔ سینئر نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی انگلش عبدالسلام جوگیزئی بتاتے ہیں کہ جب ہم نے کام شروع کیا تھا اس وقت بہت سینئر لوگ ہوا کرتے تھے، جن سے کئی بار سوچنے کے بعد سنبھل کر الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کوئی بات پوچھی...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار بھی کر لیا۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق ٹک ٹاکرز پر سوشل میڈیا پر فحش زبان، گالم گلوچ اور غیر اخلاقی گفتگو کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے میں منفی رجحانات فروغ پا رہے ہیں جس کے تدارک کے لیے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے خیبرپختونخوا کے لیے ’فلڈ ریلیف نمائشی میچ‘ کا اعلان کردیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے فرنچائز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے ’کھیل سے خدمت‘ کے نعرے کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کے انعقاد کا اعلان کرتی ہے۔ We bring you an Exhibition Match that is larger than cricket itself. On 30th August in Peshawar, we stand with every flood affected family of Khyber Pakhtunkhwa. ???? This is our time to unite and rebuild together. #KhelSeKhidmat #TogetherForKP” pic.twitter.com/1DprmZBdla — Javed Afridi (@JAfridi10) August 26, 2025 یہ خصوصی نمائشی...
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے تحت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں پانی کا ریلہ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور اس کی سطح مسلسل بلند جبکہ بھاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے جسر، شاہدرہ اور بلوکی کیلئے سیلابی وارننگ جاری کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ...
    وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2025-2026 کے دوران غیرملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب دس کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں چھ ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران حکومت نے 70 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر باہمی معاہدوں اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ حکومت نے رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جولائی میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر...
    کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں واٹر بورڈ کے لیے نیا تھانہ قائم کردیا گیا ہے، جس کا نام کراچی واٹر اینڈ سپلائی کارپوریشن پولیس اسٹیشن رکھا گیا ہے، اس کے قیام سے شہر قائد میں تھانوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق واٹر بورڈ کے پہلے ایس ایچ او کے طور پر ارشد اعوان کو تعینات کر دیا گیا ہے، یہ تھانہ خاص طور پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے گا۔ نیا پولیس اسٹیشن غیرقانونی سب سوائل کنکشنز اور واٹر بورڈ کی زمین پر قبضوں (لینڈ انکروچمنٹ) کے...
    شاہی خاندان نے پرنس ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو کے بعد ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے جس میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس سوم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی جس میں ملکہ الزبتھ اپنے پسندیدہ پالتو کتوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آج 4 ٹانگوں والے دوستوں کے دن کی مناسبت سے ہم ان کتوں کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے برسوں شاہی خاندان کے افراد کے دل جیتے ہیں۔ یہ بیان میگھن مارکل کے تازہ انٹرویو کے فوراً بعد...
    بلوچستان کے سرحدی علاقے  سمبازا میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملک کو ایک ممکنہ تباہ کن دہشت گردی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران  فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 7 سے 9 اگست کے دوران عمل میں آئی، جب خفیہ معلومات کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ ایک بڑی تعداد میں دہشت گرد  پاکستان-افغانستان بارڈر  کراس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوجی دستوں نے فوری ردعمل دیا اور کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ افغان سرزمین سے تعلق اور لاشوں کا حال ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے بیشتر...
    دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کی تشہیر ’ایکس‘ پر دھڑلے سے کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کرنے والوں نے اس پلیٹ کو اپنے ’بزنس‘ کا ایک محفوظ ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک شاندار انویسٹیگیشن کی ہے جس سے ایسے افراد کا کچا چٹھا بھی کھلا ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے ایلون مسک سے درخواست...
    بلوچستان کے علاقے مچھ کی ڈیگاری کوئلہ کان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق یہ حادثہ ایک نجی کان میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین جمع پانی نکالنے کے لیے کان کے اندر گئے، مگر وہاں زہریلی گیس پہلے ہی جمع ہو چکی تھی۔ بدقسمتی سے کان کے اندر گیس سے بچاؤ کے لیے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، جس کے باعث تینوں مزدور بے ہوش ہو کر وہیں دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع رات گئے ملی، جس پر محکمہ مائنز کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا، لاشوں کو...
    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کھوجانے والا والٹ معجزاتی طور پر واپس مل گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ثناء میر نے بتایا کہ وہ کچھ میٹھا لینے ایک سے دوسری دکان پر گئیں تو اس دوران ان کا والٹ غلطی سے سڑک پر گرگیا۔ جیسے ہی انہیں اس بات کا احساس ہوا تو فوراً پہلی دکان پر دیکھنے گئیں تاہم والٹ وہاں نہیں ملا۔ ثناء میر نے مزید بتایا کہ ابھی ہم سی سی ٹی وی دیکھنے کا انتظار ہی کررہے تھے کہ اسی اثناء میں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی۔ نامعلوم کالر نے پہلے مجھ سے تصدیق کی میرا کوئی سامان کھوگیا ہے جس کے بعد...
    بھارتی پنجاب کے ضلع فیروزپور میں ایک ٹیپ بال کرکٹ میچ افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری مقامی میچ کے دوران ایک نوجوان بلے باز چھکا لگانے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کھلاڑی جیت سنگھ نے پر اعتماد انداز میں ایک شاندار چھکا لگایا۔ شاٹ کھیلنے کے چند لمحوں بعد اس کا بیٹنگ پارٹنر آگے بڑھا اور داد دی۔ اسی دوران جیت سنگھ اچانک زمین پر گر گیا۔ کھلاڑی، امپائر اور تماشائی حیرت اور صدمے میں ڈوب گئے۔ A batter died of cardiac arrest after hitting a six ???? pic.twitter.com/kJaFIrIVCw — Richard Kettleborough (@RichKettle07) August 24, 2025 فوری طور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کل بروز بدھ سے نافذ ہوجائےگا۔ درآمدات پر اس ٹیکس کے نفاذ نے بھارت کی برآمدی صنعتوں کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ خاص طور پر تیرُوپور (تمل ناڈو) کے گارمنٹس ہب، سورت (گجرات) کی ہیرے کی صنعت، اور آندھرا پردیش کے جھینگا (Shrimp) فارمز بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ برطانوی خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق تیرُوپور میں، جو بھارت کی تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات کا تقریباً ایک تہائی فراہم کرتا ہے، کئی فیکٹریوں میں مشینیں بند پڑی ہیں۔...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ ’بہت سے امریکی شاید ایک آمر کو پسند کرتے ہیں‘۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں 80 منٹ طویل گفتگو کے دوران کہی، جس میں انہوں نے ناقدین اور میڈیا پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کہتے ہیں، ہمیں آزادی چاہیے، ہمیں اس کی ضرورت نہیں، وہ آمر ہے۔ لیکن بہت سے لوگ کہتے ہیں شاید ہم آمر کو پسند کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ وہ خود کو آمر نہیں سمجھتے بلکہ عام فہم رکھنے والا اور سمجھدار شخص ہوں۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر بھی دستخط کیا جس کے تحت امریکی پرچم...
    چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
    فلسطین میں پہلی یورپی صیہونی آبادکار بستی اٹھارہ سو اسی کے عشرے میں بنی تھی۔تب یورپ سے آنے والے یہ مہمان کمزور تھے اس لیے زمین خریدتے تھے۔پھر یہ نظریہ ایجاد ہوا کہ ہمارا اس دنیا میں اپنا کوئی گھر نہیں لہٰذا فلسطین میں ہمیں اپنی ایک ریاست چاہیے۔یہ فرمائش بھی ستتر برس پہلے زور زبردستی سے پوری ہو گئی۔ آج صیہونی مشرقِ وسطی کی سب سے بڑی فوجی طاقت ہیں اس لیے کسی قاعدے قانون کو خاطر میں لائے بغیر یہ نعرہ لگا کے قبضہ کر لیتے ہیں کہ تم یہاں سے جتنی جلد ممکن ہو خالی کردو ورنہ اسی خدا تک تم پہنچا دیے جاؤ گے جس نے ہمیں اس زمین کی ملکیت ساڑھے تین ہزار برس پہلے...
    کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کرپٹو ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا میں وصول کنندہ کی بجائے بلڈر کے طور پر متعارف کرایا ہے ۔اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے، جس کی حقیقی طاقت مستقبل میں ظاہر ہوگی۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ‘ بٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو ‘ کی تشکیل کے ذریعے، عالمی کرپٹو حکمت عملی میں شمولیت اختیار کی۔بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کو نئی شکل دی،جس کے باعث...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایک کارروائی کر کے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق اسلام آباد میں ایک کارروائی کے دوران بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے اور اسے شیئر کرنے والے ملزم عب السمیع کو کھنہ پل سے حراست میں لیا گیا ۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نابالغ کو بہلا پھسلا کر جنسی عمل میں ملوث کر کے تصاویر بناتا تھا، ملزم کے خلاف 9 ٹپ لائن رپورٹس موصول ہنے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ملزم نے نازیبا تصاویر اپنے جی میل اکاؤنٹ سے منسلک گوگل ڈرائیو میں محفوظ کر رکھی تھیں۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف ایف...
    چین میں ایک کار کمپنی نے سڑک پر حادثات سے بچنے کے لیے ایموجیز کا سہارا لے لیا۔ ایکس پینگ نامی کمپنی غصے کی حالت میں موجود ڈرائیورز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک نیا فیچر ڈیزائن کیا ہے جس کا مقصد حادثات کو روکنا ہے۔ گانگژو کی مقامی کار کمپنی ایک آگمنٹڈ ریئلٹی گیم بنایا ہے جو ڈرائیورز کو سڑک پر غصے کا سبب بننے والوں کو ایموجیز پھینک کر مارنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیچر ونڈ شیلڈ پر تھری ڈی اسپیس میں پروجیکٹ کیا جائے گا اور ڈرائیور ان ایموجیز کو گاڑیوں سے لگتا دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹیئرنگ وہیل پر ایک بٹن ہوگا جو ٹریگر کا کام کرے گا اور...
    جنگ سے متاثرہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی بنیادوں پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی ثالثی  میں ایک دوسرے کے مزید 146 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، روسی وزارتِ دفاع نے اس قیدی تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہا کیے گئے تمام روسی قیدی اس وقت بیلاروس  میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جنگ کے اثرات سے سنبھل سکیں۔ زیلنسکی کا جذباتی اظہار تشکر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  نے بھی اس تبادلے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر ان قیدیوں کی تصاویر شیئر کیں جو واپس...
    کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، اس بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے نہ صرف سڑکوں پر موجود شہریوں کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ساتھ ہی تاجروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شارع فیصل بارش کے پانی میں کیوں ڈوب جاتی ہے؟ حیران کب وجہ سامنے آگئی بات کی جائے اولڈ سٹی ایریا جو تجارتی حب ہے یا شہر بھر کی فرنیچر مارکیٹوں کی تو یہ سب بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے کراچی کے تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا ہے اور جس کی ذمہ داری سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر ڈالی ہے۔ تاجروں کا ایک شکوہ یہ بھی ہے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا، جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف مالی امداد کا نظام نہیں بلکہ ایک جدید، شفاف اور کرپشن سے پاک ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔  کیش لیس معیشت کی طرف...
    کہتے ہیں قسمت کبھی بھی، کہیں سے بھی دستک دے سکتی ہے — کچھ ایسا ہی چین کے صوبے یوننان میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا، جو بارش سے بچنے کے لیے ایک لاٹری شاپ میں داخل ہوئیں اور اچانک کروڑوں روپے کی مالک بن گئیں۔ واقعہ Yuxi شہر کا ہے، جہاں ایک خاتون (جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی) بارش کے دوران سڑک پر موجود تھیں۔ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی، اور وہ بھیگنے سے بچنے کے لیے ایک قریبی لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والی دکان میں جا گھسیں۔ بارش رکنے کا انتظار کرتے ہوئے خاتون نے دکاندار سے دریافت کیا کہ آیا اس کے پاس اسکریچ کارڈز ہیں؟ ان کا کہنا...
    کراچی: وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کردیا اور کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے۔ یہ بات انہوں ںے بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے  خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیش لیس ٹرانزیکشنز کی جانب ایک اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے، کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، ہم کیش لیس معیشت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجرا کردیا۔ جس کے تحت اب مستحقین کو گھر بیٹھے رقوم ملیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: مستحق خواتین کب رقم وصول کرنے جائیں؟ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی اہم ہدایات اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مستحقین کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم اب گھر بیٹھے ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کا قیام کیش لیش معیشت کی طرف بڑا قدم ہے۔ کیش لیس معیشت سے کرپشن ہوگی اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد سمیت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
     سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مدعی خود ہی تفتیشی بن جائے تو انصاف کے بنیادی اصول متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے اس بنیاد پر ملزم زاہد نواز کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی جانب سے تحریر کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو زاہد نواز سے 1280 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، کیس میں مدعی اور تفتیشی افسر ایک ہی شخص — انسپکٹر محمد نعیم ضیا — تھے، جس پر عدالت نے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی کا خود ہی تفتیش کرنا...
    بھارت کو خدشہ ہے کہ تبت میں چین کے مجوزہ میگا ڈیم کی تعمیر خشک موسم کے دوران ایک اہم دریا کے پانی کے بہاؤ کو 85 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کردی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس کو دستیاب بھارتی حکومتی تجزیے اور 4 متعلقہ ذرائع کے مطابق اس صورتحال نے بھارت کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنا ڈیم بنانے کے منصوبے کو تیز کرے۔ بھارت کی حکومت 2000 کی دہائی کے اوائل سے ایسے منصوبوں پر غور کر رہی ہے تاکہ تبت کے آنگسی گلیشیئر سے نکلنے والے...
    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر گیس مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا کو دے دی ہے۔ کمپنی نے اپنے اخراجات اور لائن لاسز کم کرنے کے بجائے آسان راستہ اختیار کرتے ہوئے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی مانگ کی ہے، جو گیس اور اس کی ترسیل (ٹرانسپورٹیشن) دونوں مدوں میں طلب کیا گیا ہے۔ لاہور میں سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں منعقدہ عوامی سماعت کے دوران اوگرا کے چیئرمین مسرور احمد خان نے کہا کہ فیصلہ کمپنیوں اور صارفین دونوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا، تاہم ٹیرف میں اضافہ ایک مجبوری بنتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی، تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان برقرار ہے اور اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا Post Views: 6
    اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو فلسطینی ریاست کی حمایت پر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حماس نے ان اقدامات کی تعریف کی ہے جو یورپی رہنماؤں نے فلسطینی ریاست کے حق میں کیے ہیں۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ تمام فیصلے دراصل مشرقِ وسطیٰ میں جہادی اتحاد کے مفاد میں جاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حماس نے اسرائیل پر مزید پابندیوں کے مطالبے پر ڈچ وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ کے استعفے کو بھی سراہا، جبکہ اس سے قبل فرانسیسی صدر اور دیگر یورپی رہنماؤں...
    کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب سے گزر کر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو دو روز کے لیے معطل کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 25 اور 26 اگست کو جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، مسافروں کے ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے گی۔ ٹرین کی منسوخی سے متعلق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس لیے ٹرین کو دو روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین کی روانگی سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں اسما عباس نے بتایا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس پر انہیں کہا گیا کہ ان کا پارسل آچکا ہے جس کو موصول کرنے کیلئے انہیں واٹس ایپ پر ایک کوڈ بھیجا گیا ہے وہ بتائیں۔  اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے کال پر وہ کوڈ بتایا تو اسی وقت ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی زارا نے انہیں ایک پارسل بھیجا تھا جس کی وہ منتظر تھیں اور وہ یہی سمجھیں کہ بارشوں کے باعث...
    کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے سرکلر کے مطابق، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، افسران کی شفٹیں 12 گھنٹے کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات: شفٹ کی ساخت: ہر شفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر، ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او تعینات ہوں گے۔ ذمہ داریاں: انچارج مسافروں کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ ہنگامی چھٹیاں: ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں سے 10 فیصد کو ہنگامی چھٹی دی جائے گی۔ یہ...
    مری(نیوز ڈیسک) مری کے دور افتادہ علاقے میں قائم طالبات کا سرکاری اسکول برسوں سے علم کے چراغ جلاتے ہوئے معجزات دکھا رہا ہے اور ہر سال شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ٹاپ رینکڈ طلبہ پیدا کر رہا ہے۔ لیکن ان درخشاں ذہنوں کو روزانہ کی بنیاد پر مسائل کا پہاڑ عبور کرکے یہ کامیابیاں سمیٹنے کی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ کبھی 300؍ طالبات کیلئے حد سے زیادہ طلب کا شکار ایک واش روم تک رسائی کی پریشانی، تو کبھی بنیادی ضروریات کے نہ ہونے کی مشکل تو کبھی تدریسی عملے کی کمی کے مسائل۔ علمی عظمت کے دس برس اور حکام کی بے حسی کا یہ صریح تضاد، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول علیوٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    انسان کی یہ بنیادی جبلت کہ اس کے خیالات، نظریات اور رائے کو دنیا قبول کرے اور ان پر عمل کرے، ایک ایسا پہلو ہے جو ہماری انسانی شخصیت اور معاشرتی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈالتا ہے۔ کیا یہ محض ایک مضبوط شخصیت کی نشانی ہے یا اس کے پیچھے کوئی گہری نفسیاتی الجھن چھپی ہے؟ آئیے، اس رویے کا نفسیاتی اور سماجی تجزیہ کرتے ہوئے اس کے مثبت اور منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ جب اپنی سوچ ہی حتمی سچ لگے: نفسیاتی اور عملی پہلو جب کوئی فرد اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو اس کے پیچھے کئی پیچیدہ نفسیاتی محرکات کارفرما ہو سکتے ہیں۔ یہ رویہ محض ایک سادہ خواہش...
    ایک دن شام سات بجے تک چیف سیکریٹری دفتر میں کام کر رہے تھے۔ یہ 1998 کا زمانہ تھا۔ میرے پاس چند اہم کاغذات تھے جنھیں دکھا کر منظوری لینا ضروری تھا۔ فائلیں لے کر جب ان کے دفتر پہنچا، وہ غور سے اہم فائلیں پڑھ کر حکم نامہ لکھ رہے تھے۔میں آرام سے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گیا۔ پندرہ منٹ کی خاموشی کے بعد چیف سیکریٹری کہنے لگے کہ میں نے وزیراعلیٰ سے منظوری لے کر تمہیں ڈپٹی کمشنر پوسٹ کر دیا ہے۔ ضلع کا نام لورالائی ہے۔ پنجاب سے قدرے نزدیک ہے۔ جمعیت العلماء اسلام کے سینئر وزیر بھی وہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہاں خیال کرنا، وہاں قبائلی مسئلے کافی شدت سے پنپ رہے ہیں، جرگے...
    شوبز… روشنیوں، رنگوں اور دل لبھانے والے خوابوں کی دنیا، جہاں ہر آنکھ میں چمک اور ہر دل میں فتح کا جنون ہوتا ہے، مگر یہ تخت و تاج ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا لیکن اس چمکتی دمکتی دنیا میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنی خوبصورتی اور دلکش شخصیت سے دلوں کو مسحور کر دیتے ہیں بلکہ اپنی شاندار اداکاری، فنی مہارت اور کردار میں ڈوب جانے کی صلاحیت سے فلمی تاریخ میں امر ہو جاتے ہیں۔ یہ اداکار پردہ سیمیں پر ایک جادو سا بکھیر دیتے ہیں، جہاں ہر مکالمہ اور ہر جذباتی لمحہ ناظرین کے دل میں نقش ہو جاتا ہے۔ ان کی اداکاری میں وہ سچائی اور جان ہوتی ہے جو...
    ناسا کی جانب سے 19 اگست کو جاری کردہ بیان کے مطابق سائنس دانوں نے یورینس کے گرد گردش کرنے والا ایک نیا چاند دریافت کیا ہے۔ یہ چاند جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی لی گئی تصاویر میں ایک مدھم سے دھبے کی صورت میں نظر آیا۔ اس دریافت کے بعد سورج سے 7ویں سیارے یورینس کے مشاہدہ شدہ چاندوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس نے چاند اور زہرہ کے مشنز ایک بار پھر مؤخر کر دیے ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، کولوراڈو نے اس دریافت کی قیادت کی۔ ادارے نے فروری میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے یورینس کی تقریباً 7 گھنٹے پر مشتمل 10 طویل ایکسپوژر تصاویر حاصل کیں۔ انہی تصاویر...
    اپر دیر: خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرف ہلاک ہوگئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اپر دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور اٹنڈرہ میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، آر آر ایف اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے ایک بڑا اور کامیاب آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سید محمد بلال کی قیادت میں یہ آپریشن بھرپور حکمت عملی کے تحت کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
    النومْ اخو الموت۔ (نیند، موت کی بہن ہے) لیکن ہر صبح زندگی شروع کرتے ہوئے چائے کی پیالی کیا کردار ادا کرتی ہے؟ سبحان اللہ۔ طلوع ہوتا ہوا مہربان سورج اور نرم گرم بستر اور ہاتھ میں چائے کی پیالی۔ جی چاہتا ہے کہ وقت یہیں رْک جائے۔ نیند اور کام کے درمیان ایک جنت۔ اور حوروں کے بکھیڑے سے بھی دور۔ خود کے ساتھ ایک جشن۔ نیوٹن اور ایچ جی ویلز کے مشاہدات کا تصور کریں۔ اگر نیوٹن کے ہاتھ میں سیب کے بجائے چائے کی پیالی ہوتی تو وہ ’’کشش ثقل‘‘ کی بجائے ’’کشش بستر‘‘ پر توجہ دیتا۔ اور ویلز کی ٹائم مشین کا واحد مقصد ؎ اے وقت ذرا تھم جا! آثار یہ سارے ہیں اْس شخص...
    بلاشبہ قدرت کی عطا کردہ بہترین دماغی حالت یعنی ذہانت نے انسان کو اس کے اشرف المخلوقات ہونے پر فخر کا حق دار قرار دیا ہے۔ ذہانت ایک انسان کا حقیقی اثاثہ ہے کیوں کہ اس کی موجودگی اسے فرش سے عرش اور عدم موجودگی یا کمی عرش سے فرش کی تہوں میں ڈال سکتی ہے۔ تاہم یہاں موضوع سخن ذہانت کی کمی یا زیادتی نہیں بلکہ اس کا مظہر ہے۔ ہم اکثر ذہانت کو صرف دماغ کی کارکردگی سمجھتے ہیں، گویا ذہانت کا تمام تر انحصار صرف دماغ کے خلیات اور اعصابی نظام پر ہے۔ لیکن جدید سائنس بتاتی ہے کہ انسانی ذہانت دراصل ایک کثیرالجہتی مظہر ہے، جس پر جسمانی ساخت، جینیاتی وراثت، ابتدائی نشوونما، ماحول اور طرزِ...
    ماسکو: یوکرین نے روس کے سب سے بڑے جوہری پلانٹس میں سے ایک پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا اور اوست لوگا فیول ایکسپورٹ ٹرمینل پر بدترین آگ لگ گئی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی عہدیداروں نے بتایا کہ یوکرین نے روس پر ڈرون حملہ کردیا ہے، جو روس کے سب سے بڑے جوہری پلانٹس میں سے ایک پر گرا اور ٹرمینل پر آگ لگی ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ روس کے ایک درجن سے زیادہ مقامات پر یوکرین کے تقریباً 95 ڈرونز ناکارہ بنا دیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ کرسک جوہری پلانٹ یوکرین کی سرح سے محض 60 کلومیٹر دور ہے جہاں ایئرڈیفنس نے ایک ڈرون مار گرایا جس سے...
    دنیا کا سب سے سستا کمپیوٹر کیس ٹینیج انجینیئرنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اتنا سستا ہے کہ اگر آپ اسے آرڈر کرتے ہیں تو اس کی کوئی کی قیمت نہیں بلکہ صرف ڈیلیوری فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ اس مصنوع کا پورا نام Teenage Engineering’s Computer-2 ہے۔ اس نے حال ہی میں ایک منفرد کمپیوٹر کیس Computer-2 متعارف کروایا ہے جو دنیا کا "سب سے سستا کمپیوٹر کیس" قرار دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی کوئی قیمت نہیں، صرف ڈیلیوری فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کیس منگوانے پر صرف شپنگ چارجز ہیں۔ یہ کیس ایک  شفاف پلاسٹک کی سنگل شیٹ سے بنایا گیا ہے جو فولڈ ہو کر کمپیوٹر کا کیس بن جاتا ہے۔ اس کے...
    شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد...
    سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عدم حاضری پر ارکان کی شدید تنقید کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اور کمیٹی ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور نہ وہ یہاں آتے ہیں،ان کو فورا یہاں بلائیں،اگر چیئرمین نہ آئے تو ہم آج کوئی آرڈر جاری کر یں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم کوئی فارغ نہیں بیٹھے ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید...
    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب ریلوں سے جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بذریعہ ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اقدام ریاستوں کی جانب سے قانونی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں بذریعہ ڈاک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی بہت مہنگی اور متنازع ووٹنگ مشینوں کو بھی ختم کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھی اس معاملے...
    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز کراچی :سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد پھر کمی،آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے اور دس گرام 943 روپے کی کمی سے تین لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔صراف ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان...
    کراچی :سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد پھر کمی،آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونا 1100 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 600 روپے اور دس گرام 943 روپے کی کمی سے تین لاکھ 5 ہزار 727 روپے کا ہوگیا۔ صراف ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 339 ڈالر کا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 4031 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 37.98 ڈالر پر برقرار ہیں۔...
    کراچی: نامور گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا۔ دونوں نے غلط فہمیاں دور کرکے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 10 اگست کو سکھر میں سندھ حکومت کے ایک پروگرام کے دوران انہیں دھکے دیے گئے، نامناسب زبان استعمال کی گئی اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔  گلوکارہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ احمد شاہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نہ توہین کی...
    اسکرین گریب کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام بارش کے بعد ہی شہریوں کے لیے عذاب بن گئے۔لیاقت آباد ڈاکخانہ پر سیوریج لائن کے گڑھوں میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد گڑھوں کو بند کیے بغیر ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا، سڑک بیٹھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے کے اردگرد پتھر رکھ دیے۔کراچی میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، گشن معمار، ملیر، قائد آباد، شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سالانہ مون سون شجرکاری مہم کے افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم نے مہم کا آغاز پہلے ہفتے کے عنوان ’ایک بیٹی ۔ ایک شجر‘ سے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شجرکاری ایک قومی، ماحولیاتی اور موسمیاتی فریضہ ہے، اور اس سلسلے میں شہریوں میں احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یہ مہم محض علامتی کارروائی نہ ہو بلکہ مؤثر اور عملی انداز میں جاری رکھی جائے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: ’جشنِ آزادی و معرکۂ حق‘ شجرکاری مہم کا آغاز، 450 پودے لگائے گئے شہباز شریف نے کہا کہ شجرکاری آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ کے لیے اولین ترجیح ہونی چاہیے۔...
    حال ہی میں دنیا کا پہلے حاملہ روبوٹ کا تصور پیش کیا گیا ہے جو دلچسپی اور اخلاقی بحث کا محور بنا ہوا ہے۔ چین میں واقع گوانگژو کی کائیوا ٹیکنالوجی ایک ایسا انسان نما روبوٹ ڈویلپ کر رہی ہے جس کے پیٹ میں مصنوعی رحم نصب ہوگا۔ اس منصوبے کا مقصد ایک انسان نما روبوٹ میں بجائے رحم کے، حمل سے لے کر ولادت تک کے تمام مراحل کو انجام دینا ہے۔  روبوٹ ایک مصنوعی مادہ سیال میں جنین کو پالے گا، جس کو ٹیوب کے ذریعے غذایت اور آکسیجن فراہم کی جائے گی، بالکل فطری رحم میں ہونے والے عمل کی طرح۔  اس حاملہ روبوٹ کا پروٹوٹائپ 2026 تک متعارف کرانے کا اہتمام ہے جس کی قیمت تقریباً 100,000 یوآن (14,000 ڈالرز) ہوگی۔  اس منصوبے...
    لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے...
    غزہ/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے علاقائی ثالثوں کی تازہ ترین تجویز سے اتفاق کیا ہے مصر اور قطر کی جانب سے یہ تجویز امریکی سفیر سٹیو وٹکوف کی جانب سے جون میں پیش کیے گئے فریم ورک پر مبنی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق معاہدے کے نتیجے میں حماس 50 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے تقریباً نصف کو دو گروہوں میں آزاد کرائے گی جن میں سے 20 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں اسی کے ساتھ ساتھ مستقل جنگ بندی پر بھی بات چیت ہوگی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ...
    لاہور: لودھراں میں حادثے کا شکار ہونے والی عوام ایکسپریس ٹرین کا بلیک باکس نکال لیا گیا۔ بلیک باکس سے معلومات ملنے کے بعد یہ پتہ چل سکے گا کہ ڈرائیور نے بروقت بریک کیوں نہیں لگایا اور گاڑی کی اسپیڈ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کے بجائے زیادہ کیوں تھی۔  فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے نے لودھراں ٹرین حادثے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ڈرائیور سمیت دیگر ملازمین کے بیانات بھی قلم بند کر لیے گئے ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ مکمل ہوتے ہی وزارت ریلوے کو بھجوا دی جائے گی۔  دوسری جانب اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزارتِ ریلوے کو جمع کرا دی گئی ہے مگر اس رپورٹ میں جن افسران اور...
    ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام، پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی نے ایک اور معیاری پیشکش کی۔ گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ ہے۔...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی...
    ویب ڈیسک :ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت اب تک صرف 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔  ترجمان نے بتایا کہ اب بھی تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی ہیں اور ان کے مکمل ہونے تک حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں نامزد بینکوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رکھیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  ترجمان نے خواہشمند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد قریبی بینک میں اپنی درخواست جمع کروا دیں کیونکہ...
    ویب ڈیسک: پاکستان کی ڈیجیٹل تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا، وزارتِ منصوبہ بندی نے اپنے فلیگ شپ پروگرام اُڑان پاکستان کے تحت اُڑان اے آئی ٹیکاتھون کا آغاز کرد یا  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات  احسن اقبال نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ٹیکاتھون صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو پاکستان کی نئی نسل کو مصنوعی ذہانت جیسے جدید علم میں متحرک کرے گی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے عالمی انقلاب میں تماشائی نہیں  بلکہ ابھرتا ہوا رہنما ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں...
    برطانیہ کی سب سے ذہین طالبہ نے ایک غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہے، 18 سالہ ماہ نور چیمہ نے 23 اے لیولز میں صرف اے اور اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، ان کا آئی کیو 161 ہے، جو معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن دونوں سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے شعبے میں بغیر کسی شرط کے داخلہ بھی حاصل مل گیا ہے، ماہ نور چیمہ نے اس سے قبل 34 جی سی ایس ای امتحانات پاس کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا کارنامہ، 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے نارتھ ویسٹ لندن کے ہنریئٹا بارنیٹ اسکول کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے ابتدا...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد پوری قوم کا قومی فریضہ ہے اور ہر پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ...
    اپنے ایک بیان میں سینئر رہنما حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے خیبر پختونخوا اور گلگت و بلتستان سمیت پاکستان بھر میں سیلاب اور موسلادھار بارشوں سے سینکڑوں شہریوں کے جاں بحق ہونے اور دیگر املاک کے تباہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا...
    کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرتا تھا بلکہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نامور گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان جاری تنازع ختم ہوگیا،  دونوں نے غلط فہمیاں دور کرکے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 10 اگست کو سکھر میں سندھ حکومت کے ایک پروگرام کے دوران انہیں دھکے دیے گئے، نامناسب زبان استعمال کی گئی اور دھمکیاں بھی دی گئیں۔ گلوکارہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔ سابق ایم پی اے احمد خان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ دیگر کئی ریجنز میں بھی مالی گھپلے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے تمام معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ شاہدہ بیگم کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بریفنگ دی۔ بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری ہوگئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پشاور ریجن نے گندم نجی گودام میں رکھی تھی جس کی  موجودہ مالیت 14 کروڑ روپے ہے۔ سما ٹی وی کے مطابق آڈٹ حکام نے یہ بھی بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نواب شاہ ریجن کے 46 ملازمین نے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کا سامان...