2025-10-13@17:31:38 GMT
تلاش کی گنتی: 86705

«سینٹر کا دورہ»:

(نئی خبر)
    پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے شدید اور موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کرنے لگے۔ خارجی اور افغان طالبان کی پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی حملے کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کی بھرپور کارروائی، وزیراعظم کا خراجِ تحسین وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن...
    غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ فوجی غزہ میں داخل ہوئے بغیر مصر، قطر اور ترکیے کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے کے مطابق طے شدہ حدود تک واپس جا چکی ہے۔ اس عمل کی نگرانی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے سربراہ...
    میکڈونلڈ پاکستان کے تعاون سے پاکستان کا پہلاانٹرنیشنل پیڈل ٹورنامنٹ کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہونے والے اے پی پی ٹی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے جس میں فاتح کھلاڑی کو 13 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے کلفٹن سی ویو پر قائم میکڈونلڈز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور لیجنڈز ایرینا کے چیئرمین جہانگیر خان نے شرکت کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر میکڈونلڈ پاکستان سے کا شکریہ ادا کیا اور کہ کہ دو برس...
    ویمنز ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے کپتان کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ نتالی اسکیور برنٹ نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ٹیمی بیمونٹ 32 اور ہیتھر نائٹ نے 29 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے اینوکا راناویرا نے تین، پرابودھنی اور کماری نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ ناکام سائیڈ 45.4 اوورز میں 164 رنز پر ہمت ہارگئی۔ اوپنر ہاسینی پریرا 35 رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔ سمارا وکراما...
    غزہ: امریکی سینٹ کام (CENTCOM) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے غزہ جنگ بندی کے بعد علاقے کا دورہ کیا، جس کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ اسرائیلی افواج کا طے شدہ علاقوں سے انخلا مکمل ہوا یا نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ دورہ غزہ امن معاہدے کے بعد بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔ غزہ سے واپسی پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ “غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے روانہ ہونے والے 200 اہلکاروں میں کوئی امریکی فوجی...
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق نے فیض آباد کا اچانک دورہ کیا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی نے موقع پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ہر وقت الرٹ اور چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا محمد جواد طارق نے کہا کہ شہر میں امن و امان کا تسلسل ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، کسی بھی قسم کی شرپسندی یا قانون شکنی پر قانون فوراً حرکت...
    ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں۔ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بِلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔
    مصر کے شہر شرم الشیخ میں کار حادثے میں قطر کے امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق افراد قطری سفارتکار نہیں بلکہ سیکیورٹی گارڈز اور پروٹوکول افسر تھے۔ اس سے پہلے خبر ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ شرم الشیخ کار حادثے میں قطر کے 3 سفارتکار جاں بحق ہو گئے تھے۔
    پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان فورسز کے خلاف کامیاب اسٹرائیک کرتے ہوئے درانی کیمپ 2 کو مکمل تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے درانی کیمپ 2 میں موجود 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔ برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق 1st بریگیڈ سے ہے، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے خارجیوں اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو لانچ کیا جاتا تھا۔ اسٹرائیک میں درجنوں افغان طالبان اور خارجیوں کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق...
    جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا، انگور اڈہ چیک پوسٹ پر افغان فوجی پاک فوج کو آتا دیکھ کر بھاگ گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضہ جاری ہے ، پاک فوج کی فائرنگ سے افغانستان کی پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا، باجوڑ، کرم ، دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ چاغی میں بھی فائرنگ کی گئی ، پاک فوج نے فوری جواب دیتے ہوئے متعدد...
    افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس)پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فورسز کے مؤثر جواب کے بعد سعودی عرب نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے...
    راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، قتل، گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو کل برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے حراست سے فرار کرایا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
    جارحیت کا جواب، پاک فوج کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ، بٹالین ہیڈکوارٹرز، مورچے تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا، منوجیا بٹالین ہیڈ کوارٹرز، غرنالی ہیڈکوارٹر، درانی کیمپ سمیت کئی مورچے ملیامیٹ کر دیئے، درجنوں افغان فوجیوں اور فتنہ الخوارج کے ارکان ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افغان فورسز نے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی اور خوارجی دہشت گردوں نے کئی مقامات پر سرحد پار کرنے کی بھی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے...
    ویمنز ورلڈ کپ کے بارویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 89 رنز سے بآسانی شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم انگلینڈ کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 164 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث لنکن ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 45.4 اوورز میں ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا سامارا وکرما 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جب کہ دیگر بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہیں۔ England make it three out of three and go top of the #CWC25 table after beating Sri Lanka ????#ENGvSL ????: https://t.co/Sx63MzedY0 pic.twitter.com/DLELFpKDYn...
    پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کُرم کے مخالف علاقے میں افغانستان سائیڈ پر چوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کی کامیاب اسٹرائیک میں افغان طالبان کے متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب، پاکستان نے طالبان فورسز کی ژوب سیکٹر میں اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ قبضہ کی جانے والی طالبان پوسٹ پر موجود افغان طالبان کی ہم وی بکتر بند کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں انگور اڈا کے سامنے طالبان فورسز کی پوسٹ بھی مکمل تباہ کر دی گئی۔
    رات گئے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ افغانستان کے خلاف جوابی کارروائی میں متعدد چیک پوسٹس کو تباہ کر دیا، ذرائع کے مطابق متعدد خارجی اور افغان فورسز کے فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ باقی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کو کارروائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور فتنہ الخوارج کا مرکز مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کھرچر فورٹ نامی یہ مرکز فتنہ الخوارج کی مرکزی آماجگاہ تھی جہاں سے وہ پاکستان کے خلاف...
    قبائلی عوام نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف خود ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں مقامی قبائلیوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی گئی تو پھر سبق سکھانا ہمیں آتا ہے۔ قبائلی عوام نے مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد مسلسل پاکستانی سرحدی علاقوں میں دراندازی...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور فٹنس کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی دوسروں کے لیے ایک مثال رہی ہیں۔ اداکارہ کی تازہ ترین ورزش ویڈیو نے ایک بار پھر ان کے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے۔ ویڈیو میں کرینہ کپور کو ایک منفرد اور مشکل ‘پلینک’ ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ اپنے پیروں کو ایک اسٹیپ پر اٹھا کر توازن بنائے رکھتی ہیں جبکہ ہاتھوں میں ایک بال تھامے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کرینہ کپور 18 سال سے ایک جیسا کھانا کھا رہی ہیں، وہ ہے کیا؟ ان کے فٹنس ٹرینر نے اس مشق کو مزید چیلنجنگ بنانے کے لیے کرینہ سے کہا کہ وہ بال کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ...
    افغانستان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال جارحیت اور پاک فوج کے سخت ردعمل کے تناظر میں پاکستانی حکام کے مطابق اس کشمکش کو پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان جنگ قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات دراصل افغان عبوری حکومت، بعض عسکری گروہوں (جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیمیں شامل ہیں) اور ان کی حمایت کرنے والے حلقوں کی طرف سے مسلط کیے گئے ہیں، جن کے پیچھے بعض حلقوں نے بیرونی اثر و نفوذ بشمول بھارت کا نام بھی لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا جوابی ردِ عمل دہشت گردانہ ٹھکانوں، تربیتی مراکز اور ان مخصوص عناصر تک محدود رہا ہے جو براہِ راست...
    پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔ پاکستان ٹیم دو اسپیشلسٹ اسپنرز اور دو اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا بولنگ اٹیک تین اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر پر مشتمل ہوگا۔ پاکستان...
    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) تیسرے روز بھی جاری احتجاج کے باعث ضرواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں بند ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک کے احتجاج سے اسلام آباد میں زندگی مفلوج، باپ بیمار بچی کو اٹھائے بھاگتا رہا، ویڈیو وائرل میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کی وجہ سے متعدد مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں، جس سے عام لوگ اور ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ اور مارکیٹیں متاثر احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس اور لوکل ٹرانسپورٹ بند ہیں، جس سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ TLP k Labbaiki dehshatgard raston pe kunday laga kar bijli chori...
    افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ ان پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح...
    کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 12ویں میچ میں انگلینڈ ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو89رنز سے شکست دے دی، جس سے انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے سیمی فائنل کی دوڑ کی طرف رواں دواں ۔ آر آر انٹرنیشنل اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، جبکہ سری لنکاکی ٹیم  42.4 اوورز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی اننگز کی بنیاد رکھنے میں ٹیمی بومنٹ 32 اور ہیتھر نائٹ...
    اسلام آباد: پاکستان نے 10 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں جاری ہونے والے بھارت-افغانستان مشترکہ بیان کے بعض نکات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آج وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مغربی ایشیا و افغانستان) نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر سے ملاقات کر کے ان تحفظات سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ بیان بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لیے جاری...
        نوبیل کمیٹی کی جانب سے وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریہ کورینا کو 2025 کا نوبیل امن انعام دینے کے اعلان کے بعد ایک طرف ان کی جمہوری جدوجہد کی ستائش ہوئی تو دوسری طرف سابقہ بیانات اور کارروائیوں کی بنیاد پر سخت تنقید بھی سامنے آئی۔ یہ بھی پڑھیں:ماریا کورینا ماچادو نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام منسوب کردیا نوبیل کمیٹی نے ماریا کو وینزویلا میں جمہوریت کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد اور استبداد کے خلاف کردار کے اعتراف میں امن اعزاز دیا۔ کمیٹی کے چیئرمین نے انہیں شہری بہادری کی ایک مرکزی مثال اور ایک متحد کرنے والی شخصیت قرار دیا، جنہوں نے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور آواز بلند کرنے کے...
    دو ملکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میں ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے نئے دورانیے کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا آج 12 اکتوبر سے لاہور میںکر رہا ہے۔ جنوبی افریقہ اس دورے میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ٹیسٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 31 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے 30 میچوں میں پاکستان نے چھ جبکہ جنوبی افریقہ نے 17 میچ جیتے ہیں۔ یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کا چوتھا دورہ ہے۔ آخری دورہ 2021 میں ہوا تھا، جب پاکستان نے بابر...
    چین نے اتوار کے روز امریکا پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے آن لائن بیان میں کہا، امریکی حکام کا حالیہ بیان دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ یکم نومبر سے چین پر اضافی محصولات نافذ کریں گے۔ ان کے بقول، یہ اقدام چین کی جانب...
    مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا غزہ کا دورہ، امریکی افواج کی عدم تعیناتی کی یقین دہانی مصری صدر کے ترجمان کے مطابق، اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ اجلاس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے عملی اقدامات طے کرنا ہے۔ شرم الشیخ میں تیاریوں کا جائزہ اجلاس...
    گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے مغربی سرحد پر موجود پاکستان کی متعدد چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے حملہ ناکام بنادیا اور افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی چیک پوسٹس پر اس وقت حملہ کردیا جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے بدینی، کھرکاچی، انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال کی سرحدی پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے بعد پاک فوج نے نہ صرف ٹینکوں اور بھاری توپوں سے افغان طالبان کی چوکیوں کو تباہ کیا...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ ہندوستان میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے۔ ان الفاظ میں انہوں نے واضح کیا کہ ’نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یا برطانیہ اور نہ ہی نیٹو، ہم پاکستان ہیں‘۔ مداخلت سے انکار، امن کی شرط اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک میں مداخلت یا قبضہ کا متحمل نہیں بنے گا۔ ہمارا واحد تقاضا یہ ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور مداخلت بند ہو۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ملک میں داخل...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی وضاحت محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے فوری طور پر جواب دے کر ثابت کیا کہ سرحدی جارحیت کا مؤثر اور بروقت ردعمل دیا جاتا ہے۔ ان کے بقول پاک افواج چوکس ہیں اور ہر خطرے کا منھ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ موازنہ اور انتباہ وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ افغانستان کو بھی ہندوستان جیسا سخت اور...
    پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش ہے، دونوں ممالک تحمل اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے اور سعودی عرب دونوں ممالک کے عوام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔ قطر کی جانب سے اپیل قطری وزارتِ خارجہ نے...
    پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے پس منظر میں پاک فوج نے افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹوں پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی انگور اڈہ سیکٹر میں رات گئے شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مؤثر اور جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں جبکہ کئی اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستان کے خلاف حملے کیے جاتے تھے۔ پاک فوج کی پیش قدمی دیکھتے ہی افغان...
    کرکٹ میں کسی ملک کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کرنا ایک تاریخی واقعہ ہوتا ہے، یہ معرکہ اس صورت میں زیادہ باوقعت ہو جاتا ہے اگر مقابل ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں چت کیا جائے۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آمد کے ساتھ ہی یہ سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ سنہ 1952 میں لکھنؤ میں اپنی تاریخ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے انڈیا کو زیر کر لیا تھا جبکہ انڈیا کو پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے سنہ 2004 تک انتظار کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے سنہ 1954 میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں اوول ٹیسٹ جیت کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ انڈیا نے انگلینڈ...
    پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین گھروں سے کاروبار چلا رہی ہیں، چاہے وہ کپڑوں کی سلائی ہو، کھانے پکانے کا کام، دستکاری یا آن لائن مصنوعات فروخت کرنا۔ ان سب خواتین کے لیے اب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے مواقع موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتی ہیں، تربیت حاصل کر سکتی ہیں اور مالی معاونت (گرانٹ یا قرض) بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پروگرامز نہ صرف سرمایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ کاروباری منصوبہ بندی، مارکیٹنگ اور جدید کاروباری طریقوں کی تربیت بھی دیتے ہیں تاکہ یہ خواتین اپنا کاروبار پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان دستکاری کے شاہکار خواتین کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم...
    17 ستمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے، جو پاکستانی معیشت اور سرمایہ کاری کے ضِمن ایک خوشی کی خبر ہے۔ یہاں یہ بات ضروری ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اِسی سال دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتے ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے طے پانے والے ممکنہ معاہدات کا باضابطہ اعلان ان کے دورے کے وقت کیا جا سکتا ہے۔ سعودی اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد آل سعود کررہے ہیں۔ یہ دورہ سعودی ویژن 2030 اور پاکستان کی...
    DOHA: قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اور دونوں برادر ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا پرامن حل نکالیں۔ قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ...
    سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق مملکت تمام فریقوں سے تحمل، تصادم سے گریز اور بات چیت و دانائی کو ترجیح دینے کی اپیل کرتی ہے تاکہ خطے میں امن واستحکام برقرار رہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا جوابی کارروائی میں فضائی  وسائل اور ڈرونز کا استعمال سعودی عرب نے اپنے مستقل مؤقف کا اعادہ کرتے کہاکہ وہ علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ پاکستانی اور افغان عوام کو استحکام وخوشحالی نصیب ہو۔ واضح رہے کہ افغانستان کی جانب...
    افغانستان کی جانب سے بارڈر پر بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس دوران فضائی  وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خارجیوں کی سہولت کار افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعے کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا اورصحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے ہیں ۔اپنے خطاب اور صحافیوں کے سوالات میں انھوں نے پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے چیلنج کے حوالے سے انتہائی اہم اور فیصلہ کن باتیں کی ہیں۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے جسے مقامی اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی نے جہاں غیر ملکی عناصراور سرمایہ کار فرما ہے وہاں داخلی طور پر بھی ایسے طبقے موجود ہیں جو انتہائی...
    میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا تھا وہاں میرے دوست ملک سلیم رہتے ہیں‘ یہ شان کے نام سے گاڑیوں کا اپنا برینڈ چلا رہے ہیں‘ ان کی گاڑیاں چلی‘ پیرو اور کینیا میں بہت مشہور ہیں‘ وزیر آباد کے رہنے والے ہیں‘ 1988 میں جاپان آئے اور دن رات محنت کر کے اپنا مقام بنا لیا‘ میں ان کے ساتھ ایک دن گزارنا چاہتا تھا۔ اتوار کی رات ٹوکیو میں میرا پاکستانی سفیر عبدالحمید کے ساتھ ڈنر تھا لیکن اس سے پہلے ایکسپو کے ریکارڈ ہولڈر ووڈن اسٹرکچر پر واک بھی اہم تھی لہٰذا میں دوسرے دن عرفان صدیقی کے ساتھ دوبارہ ایکسپو آیا‘ ہم برقی سیڑھیوں کے ذریعے اوپر آ گئے۔ وہاں بلاشبہ لاکھ کے...
    گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے ایک نام نہاد امن منصوبہ جسے ٹرمپ کا بیس نکاتی منصوبہ کہا جا رہا ہے پیش کیا تھا۔ اس منصوبے سے متعلق پاکستان نے سب سے پہلے حمایت کا اعلان کیا لیکن یہ حمایت اس وقت بھاری پڑگئی جب ملک بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بہرحال بعد ازاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موضوع سے متعلق وضاحت پیش کی اور کہا کہ وزیر اعظم سفر میں تھے اور مکمل نہیں پڑھ سکے اور حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسی طرح وزیر خارجہ نے یہ بھی بیان دیا کہ ہم آٹھ ممالک نے ٹرمپ کے ساتھ جس معاہدے پر بات کی تھی، یہ وہ معاہدہ نہیں ہے، یعنی...
    میں اکثر اوقات دورانِ مطالعہ اس غور و فکر میں مبتلا ہوتا چلے جاتا ہوں کہ ولی دکنی، غالب، میر تقی میر، ذوق سمیت بے شمار شعراء کے گزر جانے کے بعد بھی آج کی موجودہ صدی میں اُردو غزل کا حُسن وجمال اور اس کی دلربائی کا یہ عالم ہے کہ وقت گزرنے پر بھی اس میں اضافہ در اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ غزل کی مثال بہارِ بے خزاں کی سی ہے یا سدا بہار پھول کی مانند ، ہر عہد اس کا عہد ہے، مگر اُردو ادب کے قاری نے اس کی دوسری اصناف میں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا مگر غزل سے اس کا لگاؤ پہلے سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ غزل اُردو ادب...
    پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ جبکہ متعدد افغان فوجیوں اور خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے...
    پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ تاہم پاک فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں...
    پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور افغان نگران وزیر خارجہ کے مخالف بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان - بھارت کے مشترکہ اعلامیے اور افغان نگران وزیرخارجہ کے پاکستان مخالف بیانات پر افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ میں آج  افغانستان کے سفیر کو طلب کر کے بھارت اور افغانستان کے درمیان 10 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے بعض نکات پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ...
    نیو دہلی: افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے دورہ بھارت کے دوران سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کی کوریج کے لیے آئی ہوئی خاتون صحافی کو باہر نکالنے پر شدید تنقید اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے میں تقریب سے خاتون رپورٹر کو باہر نکالنے پر بھارتی سیاست دانوں اور صحافیوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور حکومت کو اس حوالے سے بات نہ کرنے پر ناکام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان سفارت خانے میں وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تقریب کے لیے 16 مرد صحافیوں کو منتخب کیا گیا تھا جبکہ خواتین صحافیوں اور غیرملکی...
    سائنس دانوں نے ایک انتہائی پتلی کاغذ کی طرح کی ایل ای ڈی بنائی ہے جو سورج کی روشنی کی طرح کی گرم روشنی خارج کرتی ہے۔ یہ ایجاد ہمارے گھر، ڈیوائسز اور دفاتر میں روشنی کے طریقوں میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ انجینئرنگ کے ذریعے لال، پیلے-ہرے اور نیلے کوانٹم ڈاٹس کو متوازن کر کے محققین نے کامیابی کے ساتھ روشنی کے معیار کو سورج کی روشنی کے قریب تر کیا، رنگ میں بہتری اور آنکھ پر تناؤ میں کمی کی۔ سائنس دانوں نے اے سی ایس اپلائیڈ مٹیریلز اینڈ انٹرفیسز میں سائنس دانوں نے بتایا کہ انہوں نے کاغذ جتنی پتلی ایل ای ڈی بنائی ہے جو سورج کی طرح کی روشنی خارج کرتی ہے۔ یہ نئی...
    پاکستان نے بھارت و افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور بھارت میں افغان نگران وزیرِ خارجہ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ویسٹ ایشیا و افغانستان) نے آج افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے گہرے خدشات سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان سفیر کو بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اس اقدام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف شدید بے...
    برطانیہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں عدالت نے ایک ایسا فیصلہ دیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔کتے کے حملے میں ہلاک ہونے والے 3 سالہ بچے کے والدین کو واقعے کےتین سال بعد جیل بھیج دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ15 مئی 2022 کو’’روچڈیل‘‘ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ تین سالہ ڈینیئل ٹوِگ فارم میں موجود ایک خطرناک نسل کے کتے ’’کین کورسو‘‘ کے حملے کا نشانہ بن گیا، جو اُسے ایک باڑے میں جا کر کاٹنے لگا۔ بچے کے سر اور گردن پر شدید زخم آئے، اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حملہ آور کتا ’’سِڈ اُن‘‘11 کتوں میں شامل تھا جن کی...
    شہر قائد میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گرید کے واقعات کی روک تھام کیلیے رینجرز و پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز (سندھ) میں میجر جنرل محمد شمریزاور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقا د کیا گیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، تمام ڈی آئی جیز، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شہر کی امن و امان کی مجموعی صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبے میں بالخصوص کراچی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کی تفصیلات جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گورنر نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میںسیاسی انتشار بڑھتا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی صفوں میں اندرونی اختلافات اور گروپنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا جیسے حساس صوبے میں سنجیدہ، باصلاحیت اور تجربہ کار قیادت کی اشد ضرورت ہے، تاکہ موجودہ حالات میں صوبے کو...
    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کا دورہ کیا ہے تاکہ جنگ کے بعد استحکام کے اقدامات پر بات کی جا سکے، تاہم انہوں نے واضح کیاکہ امریکی فوجی غزہ میں تعینات نہیں کیے جائیں گے۔ ایڈمرل بریڈ کوپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ حال ہی میں غزہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے سینٹ کام کی زیر قیادت ایک ’سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر‘ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ Statement from Adm. Brad Cooper, CENTCOM commander: pic.twitter.com/1TeByRzPoF — U.S. Central Command (@CENTCOM) October 11, 2025 ان کا کہنا تھا کہ یہ مرکز غزہ میں جنگ کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اپنا منتخب وزیراعلیٰ لانے یا وہاں گورنر راج نافذ کروانے کی سازش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ایک غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرنے والا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں...
    بدین میں چاول کی قیمت میں اچانک اور غیر معمولی کمی پر مقامی آبادگار شدید احتجاج پر اتر آئے۔ ضلع کے علاقے گولارچی میں مظاہرین نے دھرنا دے کر کراچی بدین شاہراہ کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ یہ ریلی ’’آبادگار ایکشن فارم‘‘ کے تحت محمدیہ مسجد سے نکالی گئی جو بعد ازاں فاضل چوک پر دھرنے میں تبدیل ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چاول کی فی من قیمت3200 روپے سے کم ہو کر2200 روپے تک گر چکی ہے، جس سے کاشتکاروں کو زبردست مالی نقصان ہو رہا ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ’’پاسکو سینٹرز‘‘ قائم کیے جائیں اور چاول کی سرکاری خریداری شروع کی جائے تاکہ...
    امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ کا دورہ غزہ، حماس کا غیرمسلح ہونے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کا دورہ کیا تاکہ جنگ کے بعد استحکام سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی علاقے میں کسی بھی امریکی فوجی کی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ حال ہی میں غزہ کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے ایک ایسے سول-ملٹری کوآرڈینیشن...
    خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا جو 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا نوٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے امیدواروں کے نامزدگی فارم 12 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے تک اسمبلی سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی پر ایک تجویز کنندہ، ایک تائید کنندہ اور خود امیدوار کے دستخط ہونا ضروری ہوں گے، اسی روز شام 4 بجے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
    افغانستان نے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 191 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 45 ویں اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اے ایم غضنفر 22، محمد نبی 22، نانگیالیا خروٹے 13، رحمان اللہ گربز 11، رحمت شاہ 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، صدیق اللہ اتل 8، کپتان حشمت اللہ شاہدی 4، راشد خان 1 اور عظمت اللہ عمرزئی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور تنظیم حسن ثاقب 2، 2 اور تنویر اسلام نے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ جیل میں بیٹھ کر آج بھی دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں اور عوام میں تاثر پایا جاتا ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر موجود ہیں اور انتشار پھیلانے والے گروہوں کی کوشش ہوتی ہے کہ حالات خراب کیے جائیں۔ عطا تارڑ نے یاد دلایا کہ پورا ملک دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہوا تھا اور آپریشن ردالفساد و ضربِ عضب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہوئیں جن کے باعث دہشتگردی میں کمی آئی۔...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، اور اس استعفے کی فوری منظوری سے معذرت بھی کی ہے۔ مصدق عباسی، جو وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے انسداد بدعنوانی ہیں، نے یہ استعفیٰ گورنر ہاؤس پہنچایا۔ گورنر ہاؤس کے کیئر ٹیکر نے استعفیٰ وصول کرنے کی رسید جاری کی، جس پرڈھائی بجے دوپہر کا وقت درج ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا کو بتایا کہ استعفیٰ 11 اکتوبر کی تاریخ سے ہے، اور اس کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر نے فوری منظوری دینے سے معذرت کی ہے، اور ابتدائی قانونی کارروائیاں...
    آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 26-2025 کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے مطابق سینیئر قانون دان راجا آفتاب ایڈووکیٹ 241 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔ نتائج کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدارتی امیدوار راجا آفتاب خان ایڈووکیٹ نے 241 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ مد مقابل امیدوارہ بلقیس رشید منہاس ایڈووکیٹ 177 ووٹ حاصل کر سکیں۔ دیگر عہدیداروں میں جائنٹ سیکریٹری کے لیے نوشابہ اقبال ایڈووکیٹ، سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ شریں ایڈووکیٹ، سیکریٹری لائبریری کے عہدہ کے لیے ثمر عالم ایڈووکیٹ قبل ازیں بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ الیکشن بورڈ نے جملہ منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی...
    افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا اترپردیش میں دارالعلوم دیوبندکا دورہ،علماء اور طلباء سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز دیوبند(آئی پی ایس )افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر ریاست اترپردیش میں معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا بھی دورہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کییگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کے استقبال کے موقع پر طلبا سمیت لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جس کے باعث بدنظمی دیکھنے میں آئی اور افغان وزیر خارجہ کے حفاظتی حصار کی خلاف ورزی پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ افغان وزیر خارجہ نے دارالعلوم کے مہتمم مفتی...
    کراچی: حکومت سندھ نے گندم کے کاشت کاروں کے لیے58 ارب روپے کا پیکیج اعلان کر دیا ہے، جس سے ایک تا 25 ایکڑ زمین رکھنے والے 4 لاکھ 11 ہزار کاشت کار مستفید ہوں گے جبکہ وفاق سے 2 سے 3 ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق سندھ میں گندم کے کاشت کاروں کو ہر ایکڑ پر 24 ہزار 700 روپے امداد دی جائے گی، گندم کی کاشت سے پہلے ہی امدادی رقم براہ راست کاشت کاروں کو فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر زراعت سردار بخش مہر نے کہا کہ کاشت کاروں کو مالی مشکلات سے نکالنا حکومت کی ترجیح ہے، سندھ میں گندم کے ذخائر 1.385 ملین...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔ اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار پرکاش راج نے نیتن یاہو کو دوست کہنے پر وزیراعظم نریندر مودی کو کھری کھری سنادیں۔ اداکار پرکاش راج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیا جس میں انہوں نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو کو دوست قرار دیا تھا۔ نریندر مودی نے ایکس پر لکھا کہ ’’میرے دوست، وزیراعظم نیتن یاہو کو صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا اور کہا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘ مودی نے مزید لکھا کہ ’’دہشت گردی کسی بھی شکل یا ظاہری شکل میں دنیا...
    مریم نواز کا پنجاب میں ٹیکس فری سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے پاک-سعودی بزنس فورم کے چیئرمین منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جہاں سعودی وفد کو حکومت پنجاب کے نمایاں اقدامات اور پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سعودی وفد نے پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا جبکہ وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع سے بھی آگاہ کیا اور سعودی...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب: پی ٹی آئی اراکین حمایت کیلئے جے یو آئی مرکز پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے چنا کے لیے پی ٹی آئی نے حمایت کے لیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کا وفد وزیر اعلی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا، پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔ جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا، وفد نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر...
    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حالیہ پرتشدد مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ ٹوئٹ کی ہے، جس میں انہوں نےمذہبی جماعت کے احتجاج کو غیر ضروری اور حالات سے لاعلمی قرار دیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا،غزہ میں جنگ بندی ہو چکی ہے اور یہاں جی ٹی روڈ پر جلوس نکالا جا رہا ہے۔ ان کو شاید بتایا نہیں گیا کہ لڑائی ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا’’لڑائی مک گئی اے، تسی کس گل دا احتجاج کردے پے او؟‘‘ وزیرِ دفاع نے یاد دلایا کہ جب گزشتہ دو سالوں کے دوران غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے تھے، بچوں کا قتل عام...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیر (13 اکتوبر) کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں صوبائی وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اجلاس کا شیڈول اسپیکر صوبائی اسمبلی جاری کریں گے، وزیر اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کی منظوری دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا ہے، ٹوئٹ میں گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے اور گورنر ہاوس نے استعفے کی رسید بھی دی ہے۔ رہنما...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکی صدر اہم ٹاسک ٹرمپ منصوبہ کامیاب غزہ وی نیوز
      لاہور میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج نے صورتحال کو سنگین کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ احتجاج کے دوران پولیس کے 112 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد اہلکار لاپتا بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ایسی ویڈیوز اور اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مظاہرین نے کچھ اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اور مظاہرین جو کچھ بھی ہاتھ میں آتا ہے، اسے تباہ کرتے جا رہے ہیں۔ فیصل کامران نے الزام عائد کیا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرتشدد رخ اختیار کر چکا ہے۔...
    نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور...
    مذہبی جماعت کے احتجاج میں بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں: فیصل کامران WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز ) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی کارروائیوں سے بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں۔صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت لاہور میں پرتشدداحتجاج کررہی ہے، مذہبی جماعت کے احتجاج میں سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے دورانِ گفتگو یہ انکشاف بھی یا کہ مذہبی جماعت کی کارروائیوں سے بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں، ملک جب بھی ترقی کرتا ہے ایک پرتشدد گروہ سامنے آجاتا ہے، ہم نے کسی بھی موقع پر مذاکرات کے دروازے بند نہیں...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عام شہری اب 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنا سکتا ہے، ہم اپنی کارکردگی سے سیاست کرتے ہیں، ہمارے کام بولتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عام شہری صرف 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے، ہم اپنی کارکردگی سے سیاست کرتے ہیں، ہمارے کام خود بولتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 سال میں اتنے ترقیاتی کام کسی حکومت نے نہیں کیے جتنے موجودہ حکومت کر رہی ہے، لاہور روڈ کی مرمت مکمل ہو چکی ہے جبکہ گرین...
    مذہبی جماعت کے احتجاج اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث یہ سوال تاحال جواب طلب ہے کہ پیر، 13 اکتوبر کو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کیے جائیں گے۔ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں کی بندش نے شہریوں، والدین اور طلبا کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوئی جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکام نے جمعہ کے روز ہی کئی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی ہفتے کو متاثرہ علاقوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا...
    پاکستان میں پہلی بار ایک خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری عمل میں لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی بینائی بحال ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ وفات کے بعد ان کے قارنیے عطیہ کر دیے جائیں۔ ان کی وصیت کے مطابق قارنیے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف اوفتھامولوجی کو دیے گئے۔ پاک فوج کے ماہر سرجنز نے 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیے کی کامیاب پیوند کاری کی۔ دونوں جوان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ اے ایف آئی او...
    وزیراعلیٰ خیبرپختوںخوا کے چناؤ کیلیے پی ٹی آئی نے حمایت کیلیے جمعیت اسلام سے رابطہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد  وزیر اعلٰی کے انتخاب اور تعاون کے لئے جے یو آئی مرکز پہنچ گیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر ہنما شامل تھے۔ جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کر دی۔  پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پیر کے روز اسمبلی اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں نامزد وزیراعلی...
    مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیئے قومی اتحاد اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دہشت گردی کے ہاتھوں کھو دیا، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح اور جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے،  کوئی ملک اپنے علاقے کو اپنے ہمسایوں کے خلاف تشدد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا،  افسوس کہ خیبر پختونخوا...
    تیرہویں سالانہ عظیم الشان خاتونِ جنت کانفرنس 20 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ، مفتی گلزار احمد نعیمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )امیر جماعتِ اہلِ حرم پاکستان، مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی کے زیر صدارت جماعت کے نے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتیہوئے کہا کہ تیرہویں سالانہ خاتونِ جنت کانفرنس مورخہ 20 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 10 بجے اسلام آباد میں شایانِ شان انداز میں منعقد ہوگی۔اس عظیم الشان اجتماع میں ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی رہنما اور ملی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ...
    پنجاب حکومت کی رپورٹس کے مطابق 2017 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت کو 35 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا جبکہ حکومتی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ تھا جس میں میٹرو کے اسٹیشن توڑے گئے، سڑکیں توڑی گئیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر نقصانات بھی ہوئے۔ ہر بار یہ سیلاب بالآخیز فیض آباد پہنچ کر جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں بیٹھ کر دونوں شہروں کی زندگی کو مفلوج کر دیتا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقدور بھر روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جذباتی ہجوم کے سامنے ریاستی مزاحمت ہر بار ریت کی دیوار ہی ثابت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی...
    گورنر ہا ئوس خیبر پختونخوا کو گنڈا پور کا استعفی موصول، فوری منظوری سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کردی جب انہوں نے فوری منظوری سے معذرت کرلی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آج علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہوگیا جسے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر)مصدق عباسی گورنر ہاوس لے کرگئے۔ مصدق عباسی نے علی امین گنڈاپور کا استعفی گورنر ہاوس کے کیئرٹیکر کے حوالے کیا اور کیئر ٹیکر نے استعفی وصول کرکے رسید بھی دی جب کہ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا...
    لاہور: تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں پٹرولنگ پولیس وین پر کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں ایلیٹ پولیس اہلکار ناصر میرانی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او راجن پور فاروق امجد کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمود اور ایلیٹ کانسٹیبل ثنا اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیکر آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔  آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ...
    کراچی کی ملیر ندی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لیے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی کاز وے کے قریب عوام کی بڑی تعداد کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئی جہاں انہوں نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔  
    خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خون کا حساب لینے کیلئیافغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے، افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونیکی ضمانت نہیں دے سکی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ ہماری مٹی کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں، ہم بھی آپ کی زمین پر آنچ نہیں آنے دیں گے، کابل حکومت اس سلسلہ میں اب تک کوئی ضمانت نہیں دے سکی کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف بھارت نواز فتنہ استعمال نہیں کرے گا۔...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا ہے، تاہم اس کی منظوری تک وہ بدستور وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر نے وضاحت کی کہ علی امین کا تحریری استعفیٰ ان کے دفتر پہنچ گیا ہے اور پیر کے روز دفتر کھلنے پر اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ موصول ہونے کی رسید بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ یہ استعفیٰ علی امین گنڈاپور کے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہے۔ گورنر کے مطابق ان کی قانونی ٹیم استعفے کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ...
    برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 سے ایسے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس سوم کاشاہی نشان نمایاں ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ان پاسپورٹس کے نئے ڈیزائن میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جو شاہ چارلس کے شاہی نشان کا اہم حصہ ہے۔ وزارت داخلہ نے ان نئے پاسپورٹس کا ڈیزائن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جس میں صرف شاہی علامت ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے تحت جاری ہونے والے پاسپورٹس بتدریج پرانے پاسپورٹس کی جگہ لیں گے، تاہم جن کے پاس اب بھی ملکہ الزبتھ دوم کے شاہی نشان والے پاسپورٹس موجود ہیں، وہ...