2025-08-16@01:21:44 GMT
تلاش کی گنتی: 2093

«کی جلی ہوئی»:

(نئی خبر)
    وفاقی حکومت 2025-26 کے بجٹ میں نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور فیول اسٹیشنز، ریٹیل اور دیگر خدمات پر پیٹرول، ڈیزل خریدنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے دوہری قیمتوں کا تعین اور ٹیکس عائد کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا حکومت کی طرف سے مطلع کردہ پیٹرولیم قیمتوں کا اطلاق صرف ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ہوگا۔ فیول اسٹیشنوں پر نقد لین دین پر ایک لیٹر پر 2،3 روپے اضافی بھرنے پڑیں گے۔ تمام فیول اسٹیشنوں پر لازمی ہوگا کہ وہ کیش کے ساتھ کیو آر کوڈز، کارڈ مشینیں اور موبائل ادائیگی کے آپشنز صارفین کو فراہم کریں۔ بجٹ تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس میں ایک سے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔  وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے شہر بھر میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران رکن اسمبلی (ایم پی اے) معاذ محبوب نے مونس علوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا جا چکا ہے تو اس کے بعد بجلی کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ معاذ محبوب نے زور دیا کہ غیرقانونی لوڈشیڈنگ پر...
    اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی‘ اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی ناصرف بچیوں کی تعلیم و ترقی کی راہ میں رکاوٹ بلکہ انکے ساتھ ایک قسم کا سماجی اور ذہنی ظلم بھی ہے۔ گزشتہ روز ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا متعدد اسلامی ممالک میں شادی کی کم ازکم قانونی عمر 18 سال مقرر ہے، افسوس کہ پاکستان میں اس حوالے سے قانون سازی کافی تاخیر سے ہوئی ہے۔آج کے دور میں ہر نوجوان بالخصوص ہر لڑکی کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ کم از کم کالج تک تعلیم مکمل کرے۔ انہوں نے کہا دینی حلقوں کو چاہیے کہ وہ موجودہ معاشرتی تقاضوں کو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بوبی گجر کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کی رہائشگاہ گئے اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ مزید برآں مسلم لیگ ن کے ورکر شوکت بٹ کی والدہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر بھی تشریف آوری اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد وزیراعظم کے حالیہ دوروں سے ہمارے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔ پاکستان کا موقف کھل کر اور بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش ہوا ہے۔ نواز شریف کی...
    بغداد میں میڈیا سے گفتگو میں لبنانی صدر نے کہا کہ ہم اظہار عداوت کے بغیر ملکی خودمختاری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مشترکہ عرب مفادات کا نظام درکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی صدر جوزف عون آج سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ سید علی سیستانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی شخصیت کی عظمت کا اعتراف کیا ہے۔ لبنان کے صدر جوزف عون کا بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے سرکاری طور پر استقبال کیا۔ لبنانی صدر نے بغداد کے صدارتی محل میں اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف راشد سے بھی ملاقات کی۔ لبنانی صدر جوزف عون نے السوڈانی کے...
    بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں سچ ثابت ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کریں گے۔ بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور پریا سروج کی منگنی کی افواہیں رواں سال کے آغاز میں وائرل ہوئیں تھی تاہم ممبر پارلیمنٹ کے والد نے خبروں کو غیر مصدقہ قرار دیا تھا۔ مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی؟ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج کے...
    مظفر آباد(نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) حکومت ایک ڈونر فنڈڈ پروگرام کے تحت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک تاریخی مقام پر رہائش پذیر افراد کی منتقلی پر غور کر رہی ہے تاکہ ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور اس تاریخی عمارت کی بحالی سیاحت کے مقاصد کے لیے ممکن ہو سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات میرپور کے ڈویژنل کمشنر چوہدری مختار حسین نے ضلع بھمبر کی وادی سماہنی میں ایل او سی سے صرف 5 کلومیٹر دور واقع ’سرائے سعادت آباد‘ کے دورے کے بعد بتائی، یہ دورہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک، اور ٹرمپ حکومت سے حال ہی میں عیلحدہ ہونے والے ایلون مسک کی آنکھ سوجی ہوئی اور اس کے نیچے چوٹ کا نشان بھی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے 130 دن ٹرمپ حکومت کے ساتھ جڑے رہنے کے بعد عہدے کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ایلون مسک نے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آخری پریس بریفنگ میں اس حالت میں شرکت کی کہ ان کی ایک آنکھ سوجی ہوئی تھی۔ جس پر صحافیوں نے سوال بھی اُٹھایا تو ایلون مسک مسکرا کر رہ گئے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ لقمہ دیئے بغیر رہ سکے۔ امریکی صدر کے توجہ دلانے پر ایلون مسک کو وجہ بتانا ہی پڑی، انھوں...
    بیجنگ :نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جینیفر میری شپلی نے گزشتہ 30 سالوں میں 100 سے زائد مرتبہ چین کا دورہ کیا ہے اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ ہفتہ کے روز انہوں نے سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو  کے دوران چین کی ترقی کے بارے میں کہا کہ چین کی ترقی  معاصر تاریخ میں سب سے متاثر کن واقعات میں سے ایک ہے۔ چین مزید کھلے پن کی جانب گامزن ہے،اور  دنیا کے ساتھ مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور کاروباری رہنماؤں کو نہ صرف چین پر اعتماد دے گا بلکہ پڑوسی ممالک کی مارکیٹوں اور اینڈ روڈ...
    وزیراعظم نے ناراض بلوچوں کی واپسی کے لیے بلوچ عمائدین سے تجاویز مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ جاری ہے جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد وزیراعلی بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی گرینڈ جرگے کے شرکا کا خیرمقدم کرتا ہوں، یہاں موجود تمام شرکا کا شکرگزار ہوں کہ وہ یہاں آئے، قومی جرگوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے تاکہ مسائل کا حل نکلے۔ اپنے خطاب...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے کولمبیا کی حکومت سے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے کُل جماعتی سفارت کاری وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کولمبیا نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں سے تو دلی تعزیت کی لیکن بھارت میں ہلاک ہونے والوں سے ہم دردی نہیں دکھائی، اس پر انہیں سخت افسوس ہے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ اپنی...
    پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ وفاقی سطح کی کمیٹی میں اسمبلی کی مدت کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان کے دیگر مسائل سے متعلق اس اجلاس میں تفصیلی گفت و شنید ہوئی ہے جس کے ثمرات گلگت بلتستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و رُکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حُسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی سطح کی کمیٹی اجلاس میں قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کو سفارشات بھیجنے سے متعلق سوشل میڈیا میں چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح کی کمیٹی میں اسمبلی کی مدت کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں...
    کینسر میں مبتلا پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے اپنی صحت سے متعلق جذباتی پوسٹ شیئر کی۔اداکارہ انجلین ملک کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ اپنی صحت سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی فراہم کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ نے اب اپنی چھٹی کیموتھراپی مکمل ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 6 کیموتھراپیز مکمل ہوچکی ہیں، اس موقع پر اپنے اس سفر کا مختصر حصہ شیئر کر رہی ہوں۔انجلین ملک نے لکھا کہ کیمو تھراپی کوئی مذاق نہیں ہے لیکن میں یہاں موجود ہوں اور کینسر کیخلاف جنگ لڑ رہی ہوں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن، میرے لیے یہ ہی طاقت ہے اور یہ...
    پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے  خوردنی تیل کے ٹینکر کے ذریعے مضرصحت اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی ناکام بنادی۔ موصولہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز موچکو چیک پوسٹ پر ٹینکر نمبر K2025 کو روک کر تلاشی لی گئی۔ عرفان علی ترجمان کسٹمز  نے کہا کہ ٹینکر کے خفیہ خانوں سے ڈھائی ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 245 بیگز برآمد ہوئے، برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 20لاکھ روپے ہے جو بلوچستان سے لائی جارہی تھی۔ حکام نے چھالیہ اور کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے خوردنی تیل کے ٹینکر کو ضبط کرلیا، ضبط شدہ چھالیہ اور ٹینکر کی مالیت 1کروڑ 20لاکھ روپے ہے۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کےلیے جدید اور پائیدار مواصلاتی نظام ناگزیز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ترقیاتی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔صدر مملکت سے پی پی رہنما راجا پرویز اشرف کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی۔اس دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتیں ساتھ چلیں گی تو عوام کے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، ملکی معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا...
    اسبملی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں غیرقانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں غیرآئینی اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، خیبر پختونخوا اسبملی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں غیرقانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرف سے مراعات اور سیلری...
    دونوں ممالک کے دو فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ جمہوری اقدار اور عالمی تعاون سے منسلک موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج نئی دہلی میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرس سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے دو فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ جمہوری اقدار اور عالمی تعاون سے منسلک موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ساتھ ہی کچھ دیگر اہم ایشوز پر بھی دونوں لیڈران کے درمیان بات چیت ہوئی۔ دراصل ونسٹن پیٹرس اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ آج جب راہل گاندھی اور ونسٹن پیٹرس کی ملاقات ہوئی، تو اس دوران پارلیمنٹ میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو...
    نو مئی کیسز ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو سزا ، نااہلیت کا بھی سامنا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں نمبر کم ہونا شروع ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور مختلف جرمانوں کی سزائیں سنائیں۔ عدالت...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیرخارجہ نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دیرینہ دوستی کو یاد کیا ۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ وزیر خارجہ نے "ون کنٹری، ٹو سسٹمز" فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ کی...
    بھارتی رہنماؤں نے مودی کی نااہل اور ناقص پالیسیوں پر سخت تنقید شروع کر دی، شفافیت کی کمی اور جھوٹے بیانیوں کا ڈھونگ مودی کی پرانی روایت ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونیت ریڈی کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’مودی سے سوال ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کتنے رافیل طیارے مار گرائے؟‘‘ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں، مودی سرکار پاکستاں سے حالیہ جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی کی جانب سے طیاروں کی تباہی پر خاموشی اس بات کی دلیل...
    قیصرکھوکھر:محکمہ پولیس کے مختلف ریجنز میں سب انسپکٹر و اے ایس آئی کی آسامیوں کے نتائج کا اعلان, شیخوپورہ ریجن میں سب انسپکٹر کی 41 آسامیوں پر 45 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔  کامیاب امیدواروں میں عرفان، غلام عباس، مبشر عالم، خرم شہزاد، زاہد صفدر ،  وقار اصغر، محمد عامر، بلال حسین، سعید احمد، محمد نعیم شامل ہیں۔ لاہور ریجن میں سب انسپکٹر کی 54 آسامیوں پر 76 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں میں مبشر عثمان، مدثر علی، محمد عمران، محمد احمد، رضوان علی،  قاسم علی، محمد عثمان، منزر علی، رانا وقاص، آصف حسین شامل ہیں۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ لاہور...
    لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کے لیے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی موجودگی میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں چودھری ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے لاہور میں...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔ سابق...
    بانی پی ٹی آئی 9مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیا بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟۔انہوں نے کہا کہ بانی کا موقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی؟۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے وجوہات واضح کی ہیں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ لے کر آئی، عدلیہ...
    اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست دی تھی جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد سنایا جائے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام کے مطابق اپریل میں کل 10 ارب 51 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ یونٹس فراہم کی گئی۔...
    اپنے تازہ خطاب میں یمنی رہبر انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی، مسجد اقصی کی تباہی اور اس ملک (فلسطین) کی پوری سرزمین پر قبضہ ہی قابض و سفاک صیہونی رژیم کا اصلی ہدف ہے اور حالیہ تمام شہادتیں بھی اسی مسئلے کیساتھ ہم آہنگ ہیں! اسلام ٹائمز۔ یمنی اسلامی انقلاب اور مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بن بدر الدین الحوثی نے غزہ اور پورے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے اپنے تازہ خطاب کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 600 دن سے زائد کی انسانیت سوز جنگ کے باوجود بھی قابض و سفاک صیہونی رژیم غزہ کے عوام کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے،...
    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی کا مؤقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9 مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی۔؟ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیا بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں۔؟ انہوں نے کہا کہ بانی کا مؤقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9 مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے،...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کر تے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے، کمیٹی نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو عید سے پہلے تنخواہوں اور پینشن کی تقسیم کی ہدایت کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ”معرکۂ حق“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلین بلوچ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے ہندوستانی جارحیت کو پسپا کرنے اور قومی خودمختاری کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیاہے کہ بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟نجی ٹی وی دنیا نیور کے مطابق انہوں نے کہا کہ بانی کا موقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے وجوہات واضح کی ہیں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ لے کر آئی، عدلیہ نے اپنا کردار ایگزیکٹو کے ماتحت کردیا،...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،صدرآصف علی زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہورمیں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کےلیے کھلے ہیں۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ گنڈاپور کے ’’اہم پیغام‘‘ کے باوجود عمران خان...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر گیو اینڈ ٹیک کیلئے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا احتجاجی تحریک کا اعلان ہوچکا ہے، 5،...
    اسلام آباد: کے الیکٹرک کے ٹیرف کے خلاف حکومت نے نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر توانائی  اویس لغاری نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر وفاقی حکومت نظر ثانی درخواست نیپرا میں دائر کرنے جا رہی ہے ، اس پر ہم تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور بجلی صارفین پر دباؤ نہ آئے، اس سلسلے میں ہم کام کر رہے ہیں۔ ہم نجکاری کی طرف جا رہے ہیں۔  کے الیکٹرک اور دیگر انویسٹرز اپنی کارکردگی کے اوپر منافع کمائیں ۔ اویس لغاری نے کہا کہ خیرات کے بجائے ایفیشنسی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ہماری ڈسکوز میں ریگولیٹری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ سابقہ فاٹا میں 2008سے گھریلو صارفین کی بلنگ نہیں ہو رہی،سی ای او پیسکو نے کہاکہ اگر بجلی فراہم کریں تو 20سے 30ارب روپے سالانہ کا نقصان ہوتا ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ بجلی تو دستیاب ہے مگر پیسے ملیں گے تو دیں گے،ابھی سابقہ فاٹا کو صرف بنیادی ضروریات کیلئے کچھ گھنٹے بجلی دی جاتی ہے،فاٹا کے گھریلو صارفین کے واجبات وفاقی حکومت ادا کرتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین محمد ادریس کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجلی ٹیرف اور ڈسکوز کی کارکردگی پر غورکیا گیا،رانا محمد حیات...
    کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے جاری شکایات کے بعد واٹر کارپوریشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم شدید گرمی اور بجلی کے بار بار تعطل کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 27 اور 28 مئی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت کے تھری اور فورتھ فیز میں بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤنز کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ 27 مئی کو رات 1:50 پر بجلی کی بندش ہوئی، جو صبح 7:20 پر بحال کی گئی۔ اس دوران کے تھری...
    ڈاکو نے قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لدھیوالا وڑائچ گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ پرس چھیننے کی واردات ہوئی۔ ڈاکو حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا،اہلخانہ کے مطابق پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے،حسن علی کے بھائی نے بھی والدہ کیساتھ پیش آئے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ابھی تک واقعہ بارے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ واقعہ کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مجرمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ Post Views: 6
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے قومی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں زرعی تحقیق کے اثرات کا جائزہ لیا، اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں رپورٹ شدہ فوائد کی صداقت پر تشویش ظاہر کی ہے. رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف) کے وائس چانسلر نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ مستقبل کے منصوبے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، آبی وسائل کے بہتر انتظام، میکانائزیشن کے فروغ اور وسائل کے موثر استعمال پر مرکوز ہوں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بیج کی ترقی، عوام...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ ’’صحت مند خاتون ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کر سکتی ہے‘‘۔ انہوں نے اس موقع پر صوبے بھر میں خواتین کی صحت کے لیے کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے خواتین کی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے متعدد پروگرامز شروع کیے ہیں، جن میں سب سے اہم صوبے بھر میں چلایا جا رہا ’’زچہ و بچہ کی صحت کا پروگرام‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے خواتین کو بنیادی صحت کی سہولیات گھر تک پہنچانے کے لیے 23,185 لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات کی...
    پیرس : فرانس کی پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ لیکن تاریخی "حقِ موت" (Assisted Dying Bill) کے بل کو ابتدائی منظوری دے دی ہے۔  اس قانون کے تحت وہ افراد جو شدید، لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں اور ناقابل برداشت تکلیف کا سامنا کر رہے ہیں، وہ قانونی طور پر طبی مدد سے اپنی زندگی ختم کرنے کی درخواست دے سکیں گے۔ فرانسیسی نیشنل اسمبلی میں یہ بل 305 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ 199 ارکان نے مخالفت کی۔ صدر ایمانویل میکرون نے اس پیش رفت کو "بھائی چارے کی راہ میں اہم قدم" قرار دیا ہے۔ تاہم قدامت پسند جماعتوں کی جانب سے سخت مخالفت جاری ہے۔ قانون کے مطابق، ایسے مریض جو 18 سال سے زائد عمر کے ہوں،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، جو قریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا عمران خان سے ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان نے ملاقات کی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران عمران خان کی صحت، زیر سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر گفت و شنید کی گئی۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں کیا عمران خان 5...
    اسلام آباد: رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.979 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔ اعداوشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر، ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58 ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 281.70 ملین ڈالر، آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر، ایفاد36.93ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 375.72 ملین ڈالراوراورپیک فنڈ کی...
    جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز طرابلس(سب نیوز) لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میںقذافی شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک ائیرپورٹ...
    یوم تکبیر پر پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ کل یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی،ان کاکہناتھا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں لیکن کل یوم تکبیر کی تقریبات کیلئے مخصوص سکولز 2گھنٹے کھلیں گے۔ اس سےقبل پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پرسکولزکھلے رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، 28 مئی کو پنجاب کے تمام سکولزکھلےرہیں گے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نےتمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوا دیا،مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے  بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی  یہاں آئے ہیں، انہوں نے ہماری فیملی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کاز لسٹ سے نام نکلوا رہے ہیں، ان سے میں کہنا چاہوں گی کہ پیچھے سے کام نہ کریں۔ ہم بہنیں بیٹھی ہیں، ہمیں بتائیں کیا مسئلہ ہے۔ ہمارے بھائی نے آپ کو کیا کہا ہے؟۔  وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے ساری زندگی جیل میں  رکھیں میں پیچھے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کرپشن کا بازار گرم ہے، صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں، خیبرپختونخوا میں علی بابا 40 چوروں کی حکومت ہے، خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فیصل...
    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے خلاف نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔ اسکرین گریپ آئینی بینچ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں اور جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہو سکتے ہیں لہٰذا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے خلاف نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔ کارروائی سپریم کورٹ یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی گئی۔ متاثرہ خواتین امیدواروں...
    پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی، بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔...
    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، واقعے پر اُس روز بھی معذرت کی تھی، اور آج بھی گلے...
    ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)190ملین پاونڈ کے نیب کے مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزاوں کی معطلی کے لیے دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ 15مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے ۔ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے ۔دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی ۔سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل کھیلا ہے ۔زرداری پر میمو گیٹ خود کش حملہ تھا۔نواز شریف نے خود کہا کہ میمو گیٹ غلطی تھی ۔اس کا نقصان صدرزرداری کے ساتھ پورے ملک کو ہوا۔ان خیالات ا کااظہار انہوںنے پیر کو کراچی پریس کلب میں اپنی کتاب ’’دی زرداری ریزیڈنسی‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے...
    سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو کی ملاقات ہوئی ۔  ملاقات میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی کی بھی ملاقات ہوئی...
    190 ملین پاؤنڈ کے نیب کے مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کی معطلی کے لیے دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں. ایسا کوئی کام نہیں ہورہا .جس میں عمران خان کی مشاورت شامل نہ ہو۔ یاد رہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ نیب مقدمے میں سزاﺅں کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواستیں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی. چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ایسا کوئی کام نہیں ہورہا جس میں...
    ---فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔  لگتا ہے حکومت نے فیصلہ کر لیا بھارت سے متعلق چیزوں پر لب کشائی نہیں کرنی: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے...  اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سب دیکھ رہے ہیں پاکستان میں کون سرمایہ داری کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے،...
    ---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
      کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے، بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، ایم 6 کی تعمیر وفاقی حکومت اور بینکوں کی فنڈنگ سے کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی نیوزسماکے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کی، جس میں ایم 6 موٹروے، نیشنل ہائی وے اور جامشورو سیہون سڑک سمیت دیگر مواصلاتی امور پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ کراچی پورٹ سے موٹرویز کا ربط لازم ہے،  بصورت دیگر منصوبہ ادھورا رہے گا، موٹروے کا مقصد ابتداء سے انتہاء تک رابطہ فراہم کرنا...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے براہ راست نشر کی جانے والی پہلی سماعت میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے پہلی مرتبہ براہ راست نشر کی جانے والی سماعت میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنیں۔ درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا سنی اتحاد کونسل نے مخصوص...
    جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحادکونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں، ججز آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں؟ جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے سنی اتحاد کونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں، سنی اتحاد کونسل پارلیمانی جماعت بن سکتی تھی لیکن مخصوص نشستوں کے حقدار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین...
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ایبیلا نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس انسانی المیے سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ایبیلا نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔ اتوار کے روز ایک سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایبیلا نے غزہ میں بگڑتی ہوئی صورت حال کی مذمت کی، جہاں ان کے مطابق 50,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس...
    یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہراموش ویلی میں گلیشئرز اور موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ کیلئے نصب کروڑوں مالیت کے آلات چوری ہو گئے۔ یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 16 مقامات پر 200...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آنے والی تیز آندھی اور طوفان کے باعث نقصانات بارے رپورٹ جاری کردی ۔اتوار کے روز تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آنے والی تیز آندھی اور طوفان بادو باراں کے نتیجہ میں صوبہ کے مختلف شہر وں میں14 افراد جاں بحق جبکہ101 زخمی ہوگئے ، سب سے زیادہ نقصان صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوا جہاں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے،شہر میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کے نقصانات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، اسی طرح جہلم میں2 افراد جاں بحق،32...
    قومی ٹیم کے نامور کرکٹرز نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان پر واپسی کیلئے قدم بڑھادیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد حفیظ، سہیل تنویر، سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے بڑے نام پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تمام کھلاڑی شارجہ میں منعقدہ ایک ٹیپ بال ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر کرکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز ٹیپ بال کرکٹ سے کرتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو میدان پر لانے کیلئے اس جانب قدم بڑھایا ہے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیپ...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی خان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔پشاور سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بجٹ کیلئے ہمارے لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔ کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا، پاک فوج نے اجازت طلب کی اور ہماری افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور جس جس جگہ سے انہوں نے حملہ کیا پاکستان نے صرف انہی...
    صائمہ سلیم پاکستان کی پہلی نابینا سفارت کار ہیں، انہوں نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک بھارت فوجی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جس میں انہوں نے بھارت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی، خاص طور پر 6 سے 10 مئی 2025 کے دوران بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال حملوں کا ذکر کیا، جن میں 40 عام شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے کا بھی حوالہ دیا، جس میں معصوم بچوں کی جانیں گئیں۔ صائمہ سلیم نے بھارت پر الزام عائد کیاکہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشتگردی اور ٹارگٹ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ 2022 کے سیلاب میں سندھ میں 21 لاکھ مکان تباہ ہوئے جو  ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد سے بروقت تعمیر ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کے ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد  کیلئے  تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے ورلڈ بینک کے وفد کے ہمراہ نذر محمد لغاری گوٹھ کادورہ کیا جس دوران متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیت کی اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر  آصفہ بھٹوکا کہنا تھا کہ  کہ یہ منصوبہ خواتین کو مالکانہ حقوق دینے...
    لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے صوبے میں دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز کر دی۔ پنچایت 2025 کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جس میں ہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق چھوٹے چھوٹے معاملات تھانوں و کچہریوں میں لٹک جانا بل کا باعث بنا۔ بل میں تجویز دی گئی کہ کمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات اور معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گی۔ کمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مارپیٹ اور 3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی۔...
    خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ خصوصی رپورٹ: برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم...
    لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے صوبے میں دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز کر دی۔ پنچایت 2025 کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جس میں ہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق چھوٹے چھوٹے معاملات تھانوں و کچہریوں میں لٹک جانا بل کا باعث بنا۔ بل میں تجویز دی گئی کہ کمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات اور معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گی۔ کمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مارپیٹ اور 3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی۔ بل کے...
    حسن علی:پنجاب میں دوبارہ پنچائیت کانظام لانے کی تجویزن لیگی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز دیدیپنجاب پنچایت بل 2025 کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیشہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویزکمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات، معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گیچھوٹے چھوٹے معاملات تھانہ و کچہری میں لٹک جانا بل کا باعث بنا، اسمبلی ذرائعکمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مارپیٹ کے امور نمٹائے گی3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی، بل کا متن ۔ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ کمیونٹی جسٹس کمیٹی بنائی جائے، بل کا متنکمیٹی میں 10 ارکان ہوں،...
    وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا
    اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچ جون سے یکم اگست 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تعلیمی اداروں میں یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ تعلیمی ادارے چار اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔  وفاقی تعلیمی اداروں میں 26 مئی 2025 سے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، دن میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث اوقات کار صبح ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک محدود کر دیے گئے ہیں۔  فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں اور اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی کہ ہم ٹورنامنٹ...
    معرکہ حق میں وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں آئی ایس پی آر نے شاندار نغمہ ریلیز کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن کے عظیم سپوتوں، شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں ایک نیا ملی نغمہ ریلیز کر کے قوم کے دلوں کو گرما دیا ہے۔ ’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ کے عنوان سے جاری ہونے والا یہ نغمہ اپنی دل سوز شاعری، ملی جذبے سے لبریز دھن اور سحر انگیز گلوکاری کے باعث آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ نغمے کے بول ’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘ ہر اس فرد کی قربانی کا عکس پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن...
    لاہور ؍ سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نوازشریف فلائی اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ  نے نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج کا خود دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ نواز شریف فلائی اوور ہیڈ برج منصوبے کو آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ فلائی اوور 1.3 کلومیٹر طویل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر  30 ہزار سے زائد  گاڑیاں مستفید ہوں گی۔  علاوہ ازیں یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کی تقریب میں پہنچنے پر مریم نواز کا طلبہ نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ طلبہ نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور خیرمقدمی نعرے...
    بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔ بجٹ کیلئے ہمارے لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بجٹ پر بھی مشاورت ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)علیمہ خان کہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن وہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ معاشی محاذ، دہشتگردی اور مودی کے خطرے سے ملک مشکل میں ہے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی، بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود ہمیں اندر نہیں بلایا گیا، ہماری ملاقاتوں میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک قیدی کی سہولت بھی انہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز انا بجیرڈے کی سربراہی میں جمعرات کو جی-7 اسلام آباد میں واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ون ونڈو سہولت مرکز کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مستحقین کو ایک ہی چھت تلے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے مہمان وفد کا خیرمقدم کیا۔وفد میں شامل دیگر معزز اراکین میں کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بین حسین، آپریشنز...
     22 مئی 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن اس سانحے کی تلخ یادیں آج بھی متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔یہ المناک واقعہ 22 مئی 2020 کو پیش آیا، جب لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 8303، جس میں 91 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔اس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ چند خوش نصیب افراد معجزانہ طور پر زندہ بچے۔ سرکاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام...
    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں ہوگی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے۔ سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ شیخ رشید، زرتاج گل، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر اہم رہنما بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق کیس میں اب تک 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، جن میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور مقامی قیادت شامل ہے۔ خصوصی سیکورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے اور اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)خواتین کے ملبوسات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں‌زیربحث آگیا. خواتین کے ملبوسات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوامی پریشانی کے بعد یہ معاملہ بالآخر قومی اسمبلی میں بھی زیر بحث آ گیا۔ ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ برینڈز کے نام پر مقامی ٹیکسٹائل مالکان نے اپنی مرضی سے نرخ بڑھا دیے ہیں جس پر کوئی چیک اینڈ بیلنس موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لیڈیز سوٹ چند ماہ قبل 7 سے 8 ہزارروپے میں دستیاب تھا آج وہی ملبوسات 20 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ “جو گھر سے اٹھتا ہے، وہ کپڑوں کا برینڈ بنا کر مارکیٹ میں...
    غزہ(نیوز ڈیسک)غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت کی شکار فلسطینی بچی نے درد بھری التجا کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق بے گھر فلسطینی بچی نے اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کے خاتمے کی اپیل کی ہے، جب اس کے والد ایک بمباری کے بعد لاپتہ ہو گئے اور اس کا خاندان ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گیا۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/فلسطینی-بچی.mp4 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فلسطینی بچی نے روتے ہوئے اپیل کی جنگ ختم کریں، ہمیں سانس لینے دیں،ہم واقعی تھک چکے ہیں۔ بچی نے عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم پر رحم کریں، ہمارا درد محسوس کریں، ہماری تکلیف کو سمجھیں، ہمیں بتائیں ہم کہاں جائیں؟ فلسطینی بچی...
    کراچی: آج 22 مئی 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی پرواز پی کے 8303 کے المناک حادثے کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن اس سانحے کی تلخ یادیں آج بھی متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔ یہ المناک واقعہ 22 مئی 2020 کو پیش آیا، جب لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 8303، جس میں 91 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ چند خوش نصیب افراد معجزانہ طور پر زندہ بچے۔ مزید پڑھیں: کراچی طیارہ حادثے کی...
    کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی میں تعطل کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی روانگی بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کیبل اور سی ٹی فالٹ کا کام رات 1 بج کر 35 منٹ پر مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو گئی۔ مزید پڑھیں: گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل ہونے سے کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ پاک-چین دوستی کے 74 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں...