2025-11-26@11:56:08 GMT
تلاش کی گنتی: 158408
«اور عزت»:
(نئی خبر)
علی ساہی :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شہر میں امپورٹڈ، اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز عدیل امجد کی ہدایت پر ای ٹی او عزیر جٹھول کی سربراہی میں شادمان سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق کارروائی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی، اسمگل شدہ اور جعلی سگریٹس برآمد کیے گئے، جن پر جعلی بارکوڈز لگائے گئے تھے۔ تمام ضبط شدہ سگریٹس کو ایف بی آر دفتر میں جمع کروایا جا رہا ہے۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا ای ٹی او عزیر جٹھول کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ...
ٹرمپ اور شی جن پنگ نے اکتوبر 2025 میں جنوبی کوریا کے شہر بسآن میں ملاقات کی تھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک گھنٹے تک بہت اچھی اور مثبت ٹیلی فونک گفتگو کے فوراً بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل 2026 میں بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جبکہ شی جن پنگ کو بھی 2026 کی دوسری نصف میں امریکہ آنے کی دعوت دی گئی ہے جسے قبول کر لیا گیا۔ یہ اعلان دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کی جنگ، تائیوان کے تنازع اور سویا بین کی تجارت سمیت اہم عالمی مسائل پر بات چیت کے بعد سامنے آیا۔ شی جن پنگ نے تائیوان کو چین کی واپسی کو دوسری...
سان ڈیاگو چڑیا گھر کی محبوب اور سب سے قدیم رہائشی گالاپاگوس کچھوا ’گرامّا‘ 141 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ چڑیا گھر کے مطابق ’گرامّا‘ 20 نومبر کو ہلاک ہوئی۔ وہ اپنے قدرتی مسکن میں پیدا ہوئی تھی اور اندازاً 1880 کی دہائی میں اس دنیا میں آئی۔ یہ واضح نہیں کہ گرامّا کب سان ڈیاگو چڑیا گھر پہنچی، تاہم حکام کے مطابق وہ 1928 یا 1931 میں برونکس چڑیا گھر سے لائی گئی تھی اور گالاپاگوس کچھوؤں کے پہلے گروہ کا حصہ تھی۔ ایک صدی سے زائد عرصے تک رومین لیٹش اور کیکٹس فروٹ اس کی پسندیدہ خوراک رہے۔ اپنی شرمیلی اور میٹھی طبیعت کے باعث وہ آنے والے لاکھوں مہمانوں کی پسندیدہ رہی۔ اس کی زندگی...
انسدادِ دہشت گردی پولیس نے پشاور کے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور پولیس کے مطابق تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس چوہدری ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس تفتیشی ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو ارسال کیے گئے ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور افغانستان سے آئے تھے اور سرحد پار سے آئے تھے۔ ’نادرا سے ابھی تک کوئی ریکارڈ نہیں ملا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ افغان تھے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کے ایک شہری نے توانائی کی خودکفالت اور جدید ری سائیکلنگ کا ایک منفرد تجربہ کرتے ہوئے گزشتہ آٹھ سالوں سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کی ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شہری، جو آن لائن ’Glubux‘ کے نام سے معروف ہے، نے اس منصوبے کے لیے تقریباً ایک ہزار استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریاں اکٹھی کیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق Glubux نے بیٹریوں کے اندر موجود سیلز، جو زیادہ تر لیتھیم-آئن 18650 ہیں، نکال کر انہیں ایک خصوصی ریک سسٹم میں دوبارہ ترتیب دیا تاکہ زیادہ مستحکم اور قابل اعتماد بیٹری پیک تیار ہو سکے۔اس کے علاوہ اس نے اپنے گھر میں سولر پینلز بھی نصب کیے اور بیٹری...
شرجیل میمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے زیادہ شور مچاتے ہیں تو ہم لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لئے پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ہیں۔ کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
سری نگر: خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ کشمیری خواتین ہیں جو دہائیوں سے بھارتی ریاستی جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین، معاشرے کا کمزور طبقہ ہونے کے باعث بھارتی فورسز کی کارروائیوں کا براہِ راست نشانہ بنتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قابض افواج خواتین کی عصمت دری کو منظم ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، اور ہزاروں خواتین جنسی ہراسانی، ذہنی اذیت اور جسمانی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہاگ کے خلاف ایک مقامی عدالت میں گھریلو تشدد کی شکایت دائر کر دی ہے، جس میں انہوں نے شدید جذباتی، جسمانی، جنسی اور زبانی تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ درخواست کی سماعت منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایس سی تاڈے کے روبرو ہوئی، جنہوں نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 12 دسمبر مقرر کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’لوگوں نے کہا بھینس کی طرح لگتی ہو‘، سابق مس انڈیا فائنلسٹ نے وزن میں حیران کن کمی کیسے کی؟ کرنجوالا اینڈ کمپنی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سلینا جیٹلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کے...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا آج ممبئی، بھارت میں اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق، یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، اور دونوں ٹیمیں 15 فروری کو مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز کولکتہ اور ممبئی جبکہ فائنل احمد آباد میں شیڈول ہے۔ تاہم، اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچتا ہے تو دونوں میچز کولمبو، سری لنکا منتقل کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ...
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی اور روایتی لاپرواہی کی وجہ سے سیرین ائیر لائن بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کی بروقت بحالی نہ ہونے کے باعث سیرین ائیر لائن کے 1,200 سے زائد ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ سیرین ائیر لائن نے وزارت ہوا بازی سے درخواست کی ہے کہ اس کا ایئر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ آپریشنز دوبارہ شروع کیے جا سکیں اور ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ آئندہ ماہ ادا کی جا سکے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ لائسنس کی بحالی کے بعد چین میں موجود جہاز اور دیگر ممالک سے آرہے اسپئیر پارٹس کو متحرک کر کے...
خاتون اقلیتی ڈاکٹر سے بدکلامی، ڈاکٹر رشیدہ سومرو کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز کراچی : سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی ادارے میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رشیدہ سومرو کے خلاف اقلیتی ڈاکٹر/طبی عملہ سراپا احتجاج، سنگین نوعیت کی بدانتظامی، اقلیتوں سے بدکلامی، ہراسانی اور اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر تین رُکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم، چیف سیکرٹری سندھ بھی حرکت میں آگئے، کمشنر کراچی کو سخت ایکشن لینے کے احکامات صادر، تین دن بعد سابق آئی جی سندھ کی ہمشیرہ ڈاکٹر رشیدہ سومرو سے تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ادارے میں سرکاری اختیارات سے تجاوز، بدانتظامی،ڈیوٹی سے غیرحاضری، اسٹاف سے ناروا...
ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 نے ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر اپنی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ کر کے کرکٹ اور ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (DCT Abu Dhabi) کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹرافی کا نیا بصری مظاہرہ جاری کیا کیا گیا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ امارات کے آٹھ مشہور اور نمایاں مقامات پر ٹرافی کو پیش کیا گیا ہے۔ٹرافی کی یہ شاندار نمائش شیخ زاید گرینڈ مسجد، ایمریٹس پیلس اور اس کے ساحل، لوور ابوظہبی، زاید کرکٹ اسٹیڈیم، وہات الکرما، المقطا برج اور قلعہ، اور ایمریٹس پیلس مرینا سمیت مقامات پر ہوئی، جو ابوظہبی کی وراثت، شناخت اور جدید کشش کی مختلف جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔آٹھ...
عاصم اظہر نےاپنی نئی البم ریلیز کردی، جس میں ہانیہ عامر کا کلپ بھی شامل ہے۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی البم ریلیز کرنے کا اعلان ایک بار پھر ذو معنی انداز سے کیا جس کے باعث مداح ایک بار پھر ہانیہ اور اُن کے تعلقات کی چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔عاصم اظہر نے البم کے دس گانوں کے مختصر آڈیو کلپ شیئر کیے جبکہ اپنے یوٹیوب پر تمام گانے اپ لوڈ کیے ہیں۔البم کے اعلان کیلئے انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ لکھی ’کھویا ہوا مل گیا۔اس البم میں ایک گانا ’کھویا اور مل گیا‘ کے نام سے شامل کیا گیا ہے جس کے ساتھ عاصم اظہر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی ریمپ پر کی جانے والی واک کی...
خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کے شواہد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد افغان تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کل تین خودکش حملہ آور آئے تھے، جنہیں پولیس نے موقع پر ہی ختم کر کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ تحقیقات کے لیے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے گئے ہیں اور پورے شہر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور اسپیشل ٹیمیں واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے، جس سے فنگر پرنٹس بھی...
علامتی فوٹو برطانیہ میں جاری کردہ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہری چھٹیوں، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزوں میں موجود قانونی خلا کا فائدہ اٹھا کر بڑی تعداد میں پناہ کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں، جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانیوں کے اسائلم کلیمز ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس تقریباً 10 ہزار پاکستانی شہری ایسے تھے جو برطانیہ میں پہلے قانونی ویزے کے تحت داخل ہوئے لیکن قیام کے دوران انہوں نے ویزا تبدیل کر کے پناہ کے لیے درخواست دے دی۔ اس رجحان کو برطانوی حکام "سسٹم کے غلط استعمال" کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ پناہ کی درخواست دینے والے پاکستانیوں...
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کچہری حملے کے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا، انٹیلیجنس بیورو اور سی سی ڈی نے حملے کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، نور ولی محسود نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جی الیون حملہ افغان شہری عثمان شنورای نے کیا، عثمان شنواری ننگرہار کا رہائشی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے ساجد اللّٰہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کو گرفتار کیا ہے، ہینڈلر ساجد اللّٰہ عرف شینا خودکش حملہ آور اور جیکٹ کو لے کر آیا۔ اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر...
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ اور فلسطینی تنازع پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیش رفت کے باوجود صورتحال انتہائی سنگین ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اپنی بریفنگ میں عاصم افتخار نے مشرقِ وسطیٰ امن عمل کے لیے خصوصی رابطہ کار رمیز الاکبروف کی جامع بریفنگ پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے گزشتہ 2 برسوں میں غزہ پر ہونے والی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محاصرے میں پھنسے فلسطینی شدید بھوک، بمباری اور انسانی بحران کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل میں اصلاحات ناگزیر، مستقل رکنیت کا نظام فرسودہ ہو چکا ہے، پاکستان رپورٹس کے مطابق اب...
پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی ادارے پیپلز پارٹی نے قائم کیے ہیں۔ شرجیل میمن نے یہ بات ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے حالیہ بیان کے جواب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم زیادہ شور مچاتی ہے تو ہم لاہور کے بلدیاتی نظام کو کراچی میں نافذ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے پنجاب کی مثال دی جا رہی ہے، جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ کراچی سندھ کا دل ہے اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اربوں روپے شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگائے جا رہے...
کوئٹہ میں سینیئر قانون دان علی احمد کرد کی قیادت میں وکلا نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں وکلا نے شرکت کی اور دونوں آئینی ترامیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم نہ صرف آئین کی روح سے متصادم ہیں بلکہ یہ آئینی ڈھانچے کی بنیادی ساخت کو متاثر کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ وکلا کے مطابق مجوزہ ترامیم اداروں کے اختیارات کے توازن، عوام کے بنیادی حقوق اور جمہوری نظام پر گہرے منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ وکلا رہنماؤں نے خبردار کیا کہ یہ ترامیم آئین کی بالادستی، عدلیہ کی خودمختاری اور شہری آزادیوں کے لیے سنگین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انتہا پسند آسٹریلوی سینیٹر پالین ہنسن کو پارلیمنٹ میں برقعہ پہن کر مسلمانوں کے اس روایتی لباس پر پابندی کے حق میں احتجاج کرنے پر ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز آسٹریلوی سیاستدان پالین ہنسن کی اس حرکت پر دیگر سینیٹرز نے شدید تنقید کی اور بعد ازاں انہیں رسمی طور پر سرزنش بھی دی گئی، جبکہ ایک ساتھی سینیٹر نے ان پر ’نسل پرستانہ رویہ‘ اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔کویینز لینڈ سے تعلق رکھنے والی ہنسن ’ون نیشن‘ پارٹی کی رکن ہیں اور وہ ایک بل متعارف کرانے کی کوشش کر رہی تھیں جس میں عوام میں مکمل چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر پابندی عائد...
گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مشکلات میں گھر گئی، ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔ جنوبی افریقا نے اپنی دوسری اننگز 260 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دے دیا۔ ٹرسٹان اسٹبز 94، ٹونی ڈی زورزی 49، رائن ریکلٹن 35، ایڈن مارکرام 29 اور کپتان ٹمبا باووما 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ویان ملڈر 35 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینوران متھوسامی (109) اور مارکو جینسن (93) کی کیریئر بیسٹ اننگز کی بدولت 489...
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز ہوگئی۔ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس کو کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا ہے ،جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا بنچ سماعت کر رہا تھاذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس کی دوران سماعت ہی اچانک طبعیت خراب ہو گئی ۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز بھی کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں موجود ہیں۔ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمبولینس بلوایہ گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس...
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نا اہلی اور روایتی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پاکستان کی ایک اور ائیر لائن تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لائیسنس کی بروقت بحالی نہ ہونے سے سیرین ائیر لائن کے بارہ سو سے زائد ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ سیرین ائیر لائن نے اپنے لائیسنس کی بحالی کے لیے وزرات ہوا بازی کو درخواست دی ہے کہ ائیر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ بحال کر دیا جائے تاکہ آپریشن شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں جبکہ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بھی آئیندہ ماہ ادا کرنی پڑے گی۔ سیرین ائیر لائن کی انتظامیہ کے مطابق معطل شدہ لائیسنس کی بحالی کے لیے...
کریڈٹ کارڈ بنانےوالی خاتون سےجنسی زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانےوالے مفرور ملزم نےمزید تصاویر وائرل کردیں
سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا سے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر ہٹانے اور عدالتی حکمنامے کی نقول آئی جی پولیس کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کی عدن گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایس پی انویسٹی گیشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے چھاپے مارے گئے۔ ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مفرور ملزم نے مزید تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں ہیں، پولیس...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹروں کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ سماعت جج عارف خان نیازی نے کی، جنہوں نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں گزشتہ روز فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا ہے۔مقدمے کے مطابق دہشت گردی کی یہ کارروائی 3 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے کی، جنہوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا۔ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق پہلے حملہ آور نے داخلی گیٹ پر پہنچتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں شدید دھماکا ہوا اور سیکورٹی لائن متاثر ہوئی۔ خودکش دھماکے کے فوراً بعد دیگر 2 حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہو گئے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں مسلح دہشت گردوں نے اندھا...
ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ کے بادل بھارتی شہروں تک پہنچ گئے جب کہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہوچکی ہے۔ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد آتش فشاں پھٹنے سے فضاء میں پھیلنے والی راکھ کے اثرات پاکستان کے بعد اب بھارتی شہروں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے اثرات گجرات، نئی دہلی ، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک دیکھے گئے جب کہ راکھ کے باعث فلائٹ آپریشنز کے دوران راستوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ائیر انڈیا نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ان طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں جو آتش فشاں کے زیرِ اثر فضائی راستوں سے گزرے تھے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم برادرہُڈ کے چند ونگز کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت امریکی انتظامیہ مسلم برادرہُڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری آگے بڑھائے گی۔ حکم نامے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیم کے بعض حصوں کو فارن ٹیراسٹ آرگنائزیشن (FTO) اور اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیراسٹ کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق روبیو اور بیسنٹ کو امریکی اٹارنی جنرل اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے ساتھ مشاورت کرکے یہ جائزہ رپورٹ بھی تیار کرنا...
برقع پر پابندی کا بل مسترد ہونے کا غصہ، آسٹریلوی انتہاپسند سینیٹر کا پارلیمنٹ میں برقع پہن کر ہنگامہ
آسٹریلیا میں دائیں بازو کی انتہاپسند سینیٹر پالین ہینسن نے پارلیمنٹ میں برقع پہن کر شدید تنازع کھڑا کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، عوامی مقامات پر برقع پر پابندی کے لیے پیش کیا گیا اُن کا بل پیر کے روز مسترد ہوا تو انہوں نے بطور احتجاج پارلیمانی اجلاس میں برقع پہن کر شرکت کی۔ مسلم سینیٹرز نے اس اقدام کو کھلی نسل پرستی اور اسلام دشمنی قرار دیا۔ سینیٹر محرین فاروقی نے اسے واضح طور پر نسل پرستانہ حرکت کہا، جبکہ سینیٹر فاطمہ پیمان نے اسے شرمناک عمل قرار دیا۔ ادھر حکومتی اور اپوزیشن دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی پالین ہینسن کے اس عمل کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ ہینسن نے 2017 میں بھی اسی طرح...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں غزہ جنگ کے آغاز سے جاری سیاسی و عسکری تقسیم ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے جب کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو نہ روک پانے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش میں فوج اور حکومت کے درمیان تناؤ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں فریق اپنی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے سے انکاری ہیں اور ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش میں الزامات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس صورتحال نے اسرائیلی قیادت کی اندرونی کمزوریوں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیر دفاع...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کے دیرینہ مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب دفاعی و تزویراتی تعاون پر کتاب کی رونمائی، ماہرین کا مثبت رد عمل گزشتہ ہفتے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ داخلہ اور سعودی سفیر...
یوکرین کے دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے رات گئے کیف میں شہری انفرا اسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس سے کم از کم دو عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یوکرینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ روس جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ادھر یوکرین کی جانب سے بھی روس پر جوابی حملہ کیا گیا، جس میں 3 روسی شہری ہلاک اور 10 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ رات روسی فورسز نے یوکرین کے 249 ڈرونز مار گرائے۔
لاہور: پنجاب میں بچوں کے خلاف تشدد اور استحصال کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک بار پھر صوبائی نظامِ انصاف کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جاری کردہ نئی فیکٹ شیٹ کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران جنوری سے جون تک چار ہزار سے زیادہ بچے مختلف اقسام کے تشدد، استحصال اور جرائم کا نشانہ بنے، مگر سزا کی مجموعی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف تشویش ناک ہیں بلکہ اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ رپورٹنگ کے بہتر ہونے کے باوجود عدالتی کارروائی اور جرم کی روک تھام میں واضح خلا موجود ہے۔ فیکٹ شیٹ کے مطابق...
اسحاق ڈار سے ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے، اور اسی سلسلے میں محکمہ موسمیات نے کراچی کے آئندہ تین روز کے موسم کی پیش گوئی جاری کی ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں اگلے تین دن تک موسم خشک اور راتیں خنک رہیں گی، جبکہ جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ تر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلتی رہیں گی، جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود نے کی تھی۔ حملہ آور عثمان شنواری ننگرہار افغانستان کا رہائشی تھا، جسے ساجد اللہ عرف شینا نے پاکستان لایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی۔تحقیقات کے مطابق آئی بی اور سی ٹی ڈی نے حملے کے صرف 48 گھنٹوں کے اندر چار ملزمان ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کو گرفتار کیا۔ ساجد اللہ عرف شینا نے افغانستان میں مختلف تربیتی کیمپوں میں تربیت حاصل کی تھی اور...
23 نومبر کو 13 قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی الیکشن ہوئے ۔ مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 سیٹیں جیت لیں۔ صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ پیپلز پارٹی نے مظفر گڑھ سے جیتی، باقی 6 نشستیں مسلم لیگ نون کو ملی ہیں۔ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ ووٹر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا اور زیادہ تر مقابلے یک طرفہ رہے۔ پی ٹی آئی کے مضبوط گڑھ خیبر پختون خوا میں مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی کی سیٹ جیت لی جو این اے 18 قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔ اس سیٹ پر پی ٹی آئی نے...
اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی تھی: وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود نے کی تھی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا 11 نومبر کو اسلام آباد کے اندر بڑا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، اس واقعہ کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ہماری سیکورٹی ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج پوری طرح الرٹ ہیں۔ ان...
سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے جنسی زیادتی اور اس کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں اہم حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے سوشل میڈیا سے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر ہٹانے اور عدالتی حکمنامے کی نقول آئی جی پولیس کو بھیجنے کا حکم دیا۔ اس کیس میں ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے مگر پولیس ناکام رہی۔ درخواست گزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزم نے مزید تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہیں، مگر پولیس نے نہ تو ملزم کو گرفتار...
11 نومبر کو اسلام آباد کی کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے ہدف تک پہنچنے میں ناکامی پر مضافاتی علاقے میں پہلی دستیاب جگہ کو نشانہ بنایا، جس سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری وزیر اطلاعات کے مطابق حملے کے فوراً بعد انٹیلی جنس بیورو اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر 4 اہم ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان کی شناخت ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی...
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 77 ڈالر اضافے کے بعد 4,142 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے کو ملے، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 7,700 روپے کے اضافے کے بعد 4,36,562 روپے ہو گئی۔اسی طرح، ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6,601 روپے بڑھ کر 3,74,281 روپے تک جا پہنچی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا، لیکن گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیلئے اسٹیٹ کونسل مقرر کردیا گیا۔ شکیل احمد ایڈووکیٹ نئے اسٹیٹ کونسل مقرر کیے گئے، اس قبل مقرر کردہ اسٹیٹ کونسل پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیجانب سے اعتراض کیا گیا تھا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکلاء کیجانب سے اسٹیٹ کونسل کی حمزہ شہباز کیساتھ تصاویر عدالت میں پیش کی گئیں تھی، ایمان مزاری اور ہادی علی کیجانب سے سیاسی وابستگی کی بنا کر اسٹیٹ کونسل کو ہٹانے کی استدعا کی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، ہادی علی چٹھہ نے...
پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے معاملے پر پارٹی میں مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی آئینی عدالت میں الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جس کے دوران صحافیوں نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے عدالت کا بائیکاٹ کر دیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور پارٹی میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ عدالت اب قائم ہو چکی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی سے متعلق درخواست بھی زیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بحیرہ کریبیئن کی گہرائیوں میں 3 صدیوں سے دفن خزانہ بالآخر سطحِ آب پر آنا شروع ہوگیا ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے قیمتی ڈوبے ہوئے اثاثوں میں کیا جاتا ہے۔اٹھارویں صدی کے مشہور ہسپانوی جنگی جہاز سان جوز کے ملبے سے خزانے کی پہلی قسط نکال لی گئی ہے اور اس دریافت نے پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر تاریخ، دولت اور ملکیت کے پرانے تنازع کو تازہ کر دیا ہے۔ اس جہاز پر موجود سونے اور چاندی کے 10 ملین سے زائد سکے آج کی قیمت کے مطابق تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت رکھتے ہیں، جس کے باعث یہ ملبہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ مطلوب اور متنازع سمندری ورثہ سمجھا جاتا ہے۔سان...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے۔ الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کریں گے۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ عدالت اب قائم کردی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست...
الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ رہورٹ کے مطابق جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں قائم ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ سید سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے اور حلقے کے 22 متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ اپنی درخواست میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال کاکڑ نے این اے-251 (ژوب/قلعہ سیف اللہ/شرانی) میں عام انتخابات 2024 کے دوران سنگین بے ضابطگیوں اور جعلی ووٹوں کا الزام لگایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو ڈی سیٹ کیا جائے اور انہیں کامیاب امیدوار قرار دیا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور ہائی سیکور جگہ پر نہیں پہنچ سکے، اسلام آباد کے مضافات میں پہلی جگہ ملی جسے خود کش حملہ آور نے ٹارگٹ کیا، انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے حملے کے فوری بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے حملے کے 48 گھنٹے کے اندر ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کو گرفتار کیا، ہینڈل ساجد اللہ عرف شینا خودکش حملہ آور اور جیکٹ کو لے کر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے بائزئی ضلع مہمند کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمائدین وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی ہمارا فخر ہیں، ان کا وزیر اعلیٰ بننا تمام قبائلی اضلاع کے لئے اعزاز ہے، ہم امن اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے غیر متزلزل حمایت پر قبائلی عمائدین سے اظہار تشکر کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اور پہلی ترجیح ہے، امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، صوبائی...
پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے کمپلیکس میں منعقدہ ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔الوداعی خطاب میں اعصام نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے چیلنجز کو یاد کیا اور اپنے والدین سمیت فیملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل حوصلہ افزائی اور سپورٹ ان کی کامیابی کا بنیادی سبب رہی۔انہوں نے اپنے کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی اسپورٹس میڈیا کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ ان کے کیرئیر کا آخری پروفیشنل مقابلہ ثابت ہوگا۔
ویب ڈیسک: شہر قائد میں نافذ کیے گئے ای چالان کے خلاف درخواستوں پر عدالت عالیہ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں متعارف کرائے گئے ای چالان سسٹم کے خلاف سیاسی جماعتوں، ٹرانسپورٹ مالکان اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ اور دیگر حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے لاہور کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں،...
چین پاکستان میں “روف ٹاپ سولرانرجی” کے انقلاب کو آگے بڑھا رہا ہے، برطانوی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد : برطانوی میڈیا دی اکانومسٹ نے حال ہی اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون شائع کیا، جس کا عنوان تھا “چین پاکستان میں چھتوں پر شمسی توانائی کےانقلاب کو کیسے آگے بڑھا رہا ہے۔ ” مضمون میں کہا گیا کہ چینی ساختہ سولر پینلز اور بیٹریاں پاکستانی عوام اور حکومت کو توانائی کی قلت سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اس سال پاکستان دنیا میں سولر پینلز کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک بن گیا ہے اور گلوبل ساؤتھ ممالک میں سبز توانائی کی تبدیلی میں “پیشرو میدان ”...
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور گریڈ 20 کے حیوانیات کے پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ میرپورخاص کے ریجنل ڈائریکٹر اور گریڈ 20 کے پروفیسر میر چند اوڈ کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر نوید رب صدیقی کو گورنمنٹ بوائز کالج گلستان جوہر کراچی کا پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے۔
—فائل فوٹو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں۔ 27، 28 کیسز ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر 20 فیصد سےکم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا، لوگوں نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کا الیکشن ہو رہا ہے وہاں بھی میری مصروفیت ہے۔میں ہر جگہ موجود ہوتا ہوں، ہر تیسرے دن پریس کانفرنس بھی کرتا ہوں۔ منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کے وکیل سے مزید معاونت طلب اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ مقدمے میں چوہدری پرویز الہٰی کی بریت...
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا سعودی عرب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات ہوئی جس میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں سیکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دیگر ملک بھی پاک سعودیہ جیسا معاہدہ چاہتے ہیں، اسحٰق ڈاروزیر خارجہ نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔ برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیٹس کا دیرینہ مسلہ حل کیے جانے سے...
فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں اِی چالان کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں اِی چالان کےخلاف جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ اور دیگر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور میں الگ جرمانے اور کراچی میں الگ جرمانے ہیں، کراچی کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیاعدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیدیا۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ کراچی کا موازنہ کسی اور شہر سے نہ کریں،...
گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل ہونے پر، وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ جسٹس یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اپنی 5 سالہ مدت مکمل کر لی۔ آخری اجلاس پیر کو اسمبلی ہال میں اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اراکین نے اکثریت سے 12 بل منظور کیے، جن میں جی بی ٹورزم ایڈونچر ٹورزم مینجمنٹ بل 2025 اور جی بی ٹوبیکو کنٹرول بل شامل ہیں۔ اجلاس میں اراکین نے 2 قراردادیں بھی متفقہ طور پر منظور کیں، جن میں ریسکیو 1122 اور لوکل کونسل کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ شامل تھا۔ اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ دریاؤں کے پانی سے متعلق اعداد و شمار شیئر کرنا تقریباً بند کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بھارت اب پاکستان کو دریاؤں میں آنے والے پانی کے بارے میں صرف اتنی اطلاع دیتا ہے کہ سیلابی ریلا اونچے درجے کا ہے یا نچلے درجے کا مگر وہ اصل اعداد و شمار خصوصاً کیوسک میں بہاؤ فراہم نہیں کرتا جو معاہدے کے تحت شیئر کیے جانے لازمی ہیں۔ خواتین کا موبائل ہیک کرنے کے بعد انہیں بلیک میل کرنیوالے ملزم سمیر عرف "PK" نےگرفتاری کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی الیکشن عملے کو دھمکانے کے کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت کی۔سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے اور کیس کی سماعت کو الگ رکھنے کی درخواست کی۔ اسپیشل سیکریٹری لاء نے کہا کہ کمیشن قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے اور مانیٹرنگ رپورٹ میں خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سب کے خلاف یکساں کارروائی ہوگی اور وزیر اعلیٰ کے حاضری کے لیے اگلی سماعت پر استثنیٰ دیا۔ سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ کیس این اے 18 میں الیکشن مہم...
شیخ رشید کو عمرے کی اجازت دینے کا حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرے کی اجازت دینے کیخلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے پٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔ ڈویژن بینچ نے عمرہ اجازت نامے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور کی تھی، جس پر شیخ رشید احمد کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا۔ آج کی سماعت میں جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ جہاں کاروبار کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں تقریباً 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس مزید 650 پوائنٹس گر گیا صبح 9 بج کر 35 منٹ پرانڈیکس 162,464 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا جو 480 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +318.37 points (+0.2%) at midday trading. Index is at 162,302.46 and volume so far is 63.15 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/SsjmrRKJLP — Investify Pakistan (@investifypk) November...
وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے۔ الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کریں گے۔ سلمان اکرم...
ٹی ایل پی کے ان کارکنوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ ان 577 کارکنوں کی جائیداد ضبط اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے یہ کارروائی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تجویز پر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 577 کارکنوں اور رہنماوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیئے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیئے ہیں۔ ٹی ایل پی کے ان کارکنوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ ان 577 کارکنوں کی جائیداد ضبط اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے...
لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ پر جانے کی اجازت دینے والے سنگل بنچ کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، شیخ رشید کو عمرے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ و امیگریشن حکام نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ڈویژن بنچ نے اس معاملے میں انٹرا کورٹ اپیل منظور کی اور شیخ رشید کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ آج کی سماعت میں جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمرے کی اجازت پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے بعد ازاں سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر...
مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، اس بار انہوں نے بوائے فرینڈ کی تلاش کے حوالے سے بیان دے کر توجہ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی طور پر سپورٹ فراہم کرے۔ فی الحال میں اپنی مالیات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہوں کیونکہ میں 3 ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندہ رہنا بہت مشکل ہے۔ مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، لہٰذا اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو براہ کرم رابطہ کرے۔ ویسے بڑے دل والے لڑکے...
ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق مقامی پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جائے۔ پولیس کے مطابق، بم ڈسپوزیل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے لائن پر کسی بھی قسم کا نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔ حکام نے کہا کہ یہ کارروائی بروقت اطلاعات اور محکمے کی چوکسی کی بدولت ممکن ہوئی۔ مزید پڑھیں: سبی میں...
جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے تقریباً 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی بیوی سے یہ خوشخبری چھپانے کا فیصلہ کیا اور پرتعیش زندگی خفیہ طور پر گزارنے لگا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، اس شخص، جسے صرف ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتا ہے۔ دونوں کی مشترکہ پنشن تقریباً 3 لاکھ ین ہے۔ ایس کی اہلیہ انتہائی کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد شوہر کو غیر ضروری خرچ، باہر کھانا یا مہنگی چیزیں خریدنے سے روک کر رکھتی تھیں۔ اسی لیے ایس نے اپنی جیت کی اصل رقم بیوی سے چھپائی اور صرف 50 لاکھ ین بتائی۔ ایس نے بتایا...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب جاری،نئے پراجیکٹس کا آغاز
پنجاب میں شفافیت اور کڑے احتساب کی طاقتور لہر جاری---ہر منسٹری ،ہر محکمہ،ہر سیکریٹری جوابدہ پنجاب میں تعلیم، ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ہر نوجوان کے لیے،اپنا گھر محنت کش کے لیے،صحت مند ماحول ہر شہری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب جاری،نئے پراجیکٹس کا آغاز لگاتار چھے گھنٹے ایجوکیشن سے لے کر ماحولیات،جنگلات،وائلڈ لائف، فشریز، ٹورازم، آرکیالوجی، سپورٹس اور لیبر تک ہر شعبے کی جانچ پڑتال،تفصیلی بریفنگ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجابی زبان کو تعلیم،ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے تاریخی اقدامات کا حکم پنجاب کے محنت کشوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار ورکرز کے...
روس کے شہر ٹیومین میں ایک آدمی ایسا ہے جو ہر سال اپنا پورا نام بدل دیتا ہے—پہلا نام، خاندانی نام اور والد کا نام بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ شہری یہ کام اس لیے کرتا ہے تاکہ چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی سے بچ سکے۔ بعد میں وہ دوبارہ اپنا اصل نام رکھ لیتا ہے اور یہ چکر ہر سال دہراتا رہتا ہے۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی یہ حکمت عملی کام نہیں آتی۔ روس کے رجسٹری آفس نئے نام کی تبدیلی کی اطلاع عدالت کو دیتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی قانونی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔ روس میں چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی نہ کرنے پر سخت قانونی نتائج سامنے آ...
راولپنڈی اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا ہےاسلام آباد اور راولپنڈی میں نماز کے یکساں اوقات کا یکم جنوری سے اطلاق ہو جائے گا ۔ اپنے گزشتہ دور وزارت میں ہی اس حوالے اسی فیصد کام مکمل کر لیا تھا ۔ سردارمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ کے علما کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ۔ جڑواں شہروں کے بعد ملک بھر میں نماز کے...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برمی مسلمانوں کے لیگل سٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرِ داخلہ نے اس معاملے کے حل کے لئے پاکستانی وزیرِ داخلہ کی کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ فریقین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی وزارتِ...
پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایک یونیورسٹی کی طالبہ کو آن لائن پیسے کمانے کے جھانسے میں اغوا کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واردات تین روز قبل پیش آئی۔ ڈی پی او ساہیوال، عثمان ٹیپو نے بتایا کہ طالبہ اپنے گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلی تھی، لیکن کچھ دیر بعد اس کا فون بند ہو گیا اور وہ یونیورسٹی بھی نہ پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اسے آن لائن پیسے کمانے کا لالچ دے کر اغوا کیا۔ فرید ٹاؤن پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو سیالکوٹ سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغواکار خاتون کو گرفتار کیا اور...
وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی، ایران نے مصالحتی کردار کی پیشکش کردی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received Dr....
سال 2024 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے پاکستانی شہریوں کی درخواستیں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، اس سال مجموعی طور پر 40 ہزار اسائلم درخواستیں جمع ہوئیں، جن میں سے 11 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی طرف سے دی گئیں۔ یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے، اور پاکستان دنیا کے 175 ممالک میں سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں دینے والا ملک بن گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام پاکستانی درخواست دہندگان ابتدا میں وزٹ، ورک یا اسٹوڈنٹ ویزے کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے، اور بعد میں انہوں نے اسائلم کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ برطانیہ کے...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 142ڈالر کی سطح پر آگئی ، جس کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 36ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 74ہزار 281روپے کی سطح پر آگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے استحکام رہا تھا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا۔ سعدیہ امام 2012 میں شادی کے بعد جرمنی منتقل ہوگئی تھیں جہاں ان کی بیٹی میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔ حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی بیماری کو اپنی ہی غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔ سعدیہ امام نے بتایا کہ میرب اگست میں پیدا ہوئی تھی اور جرمنی میں ستمبر، اکتوبر، نومبر کا موسم بہت شدید ہوتا ہے۔ مجھے مشورہ ملا کہ اسے گرم رکھوں لیکن میں یہ بھول گئی کہ گھر پہلے ہی ہیٹر سے گرم تھا۔ میں نے اسے ضرورت سے زیادہ...
نیویارک: اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت اپنے قریبی شخص کے ہاتھوں قتل ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) اور یو این ویمن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور بچیاں اپنے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شوہر، پارٹنر، والد، بھائی یا دیگر قریبی رشتہ داروں نے قتل کیا، جب کہ مردوں میں یہ شرح صرف 11 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق 50 ہزار خواتین کے قتل کا مطلب...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک مداح کو سیلفی کی درخواست کرنے پر معصومانہ انداز میں جواب دیتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اسٹیڈیم میں مداحوں سے بات چیت کر رہے ہیں، جب ایک خاتون مداح ان سے سیلفی کی فرمائش کرتی ہیں۔ اس پر نسیم شاہ نے کہا کہ ’گھر سے ڈانٹ پڑے گی، میں مذاق نہیں کر رہا، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔ میرے ابو بہت ڈانٹیں گے ????❤️ pic.twitter.com/gfD2rp723Y — Ans (@PakForeverIA) November 24, 2025 نسیم شاہ کے یہ معصوم اور دوستانہ انداز وہاں موجود تمام افراد کو ہنسنے پر مجبور کر گیا۔...
سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 142ڈالر کی سطح پر آگئی ، جس کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 7ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 36ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 74ہزار 281روپے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی...
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں حجاب اتارنے کی وجہ اور اپنے روحانی سفر سے متعلق تفصیلات واضح کی ہیں۔ فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین شاہ نے بتایا کہ وہ ایک خواب کی وجہ سے حجاب پہننے کی طرف مائل ہوئیں۔ ان کے مطابق خواب میں ایک آواز نے انہیں متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے سر نہ ڈھانپا تو فرشتے ان سے دور ہو جائیں گے۔ خواب کے فوراً بعد انہوں نے دوپٹہ اوڑھ لیا اور تقریباً چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہیں، یہاں تک کہ شوٹس اور گھر میں بھی اسے مسلسل پہنے رکھا۔ تاہم اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے بعد انہیں محسوس ہونے لگا کہ...
کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر ویرانے میں لایا تھا، جہاں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ بچیوں کی چیخ و پکار سن کر فوری کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق ملزم 10 سالہ نعیمہ اور 8 سالہ ایمان کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا، جہاں اس نے دونوں بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی۔ 8 سالہ ایمان کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچیوں کو ریسکیو کرکے والدین کے سپرد کیا جب...
، سہیل آفریدی - فوٹو: فائل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور الیکشن کیمشن عملے کو دھمکانے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے۔سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور الیکشن عملے کو دھمکانے کا کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ وزیر اعلیٰ کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ این اے 18 سے متعلق دو تین اور درخواستیں ہیں انہیں اکٹھا کرلیں جبکہ اسپیشل سیکریٹری لاء نے کہا کہ اس کیس کو علیحدہ دیکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیے سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ الیکشن کمیشن کا عملے کو دھمکانے اور عوام کو...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان واضح الفاظ میں خواتین کی عزت و تکریم کی ضمانت دیتا ہے اور برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام دنیا کے ساتھ اس اہم مقصد کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے، اس سال یہ دن خواتین کیخلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، یہ دن ہمیں سوچنے اور اس عہد کی تجدید کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم متحد ہو کر خواتین پر تشدد کے خلاف جدوجہد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد...
جنوبی افریقی پولیس نے ملک کے سابق صدر جیکب زوما کی بیٹی، دودوزیلے زوما سامبدلا، کے خلاف ان سنگین الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ انہوں نے 17 مردوں کو روس لے جا کر انہیں یوکرین کے خلاف جنگ میں زبردستی شامل کروایا۔ پولیس ترجمان ایتھ لینڈا ماتھے کے مطابق یہ الزامات دودوزیلے کی بہن، نکوسازانا بونگانینی زوما منکیوبے، کی جانب سے جمع کرائے گئے ایک حلفیہ بیان میں سامنے آئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دودوزیلے اور 2 دیگر افراد نے متاثرہ مردوں کو یہ کہہ کر روس بھیجا کہ انہیں سیکیورٹی ٹریننگ دی جائے گی، تاہم وہاں پہنچتے ہی انہیں ایک روسی کرائے کے جنگجو گروپ کے حوالے کر دیا گیا اور جنگ میں...
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے اور دہشت گردی کی اس کارروائی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تحقیقات میں ہلاک دہشت گردوں کے جسمانی اعضا حاصل کر لیے گئے ہیں اور انہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر کے راستے سے گزرتے ہوئے یہ حملہ آور جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے پاس کلاشنکوف...
امریکا میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں پاکولی اور فورتھ پلر کے تعاون سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں تین امریکی بزنس چیمبرز کے ساتھ کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور تنظیمیں بھی شریک ہوئیں۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ میں متعارف کروانا، ٹرمپ ٹیرف وار کے اثرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بزنس اور برانڈ بنانے کی طرف راغب کرنا تھا۔ پاکولی کے صدر توقیر آلحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں بزنس کے فروغ کا رجحان بڑھایا جا رہا ہے اور اگلے چند ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش بھی...
قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ
قازقستان کے صدر کی جانب سے “سلک روڈ اسٹا ر” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لیے چینی میڈیا گروپ کا شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور قازقستان ٹیلی ویژن کے مشترکہ زیر اہتمام پہلے “سلک روڈ اسٹار” بین الاقوامی موسیقی کے مقابلے کا فائنل مرحلہ آستانہ میں منعقد ہوا۔ قازق صدر قاسم توکایف نے ایک تہنیتی خط بھیجا، جس میں انھوں نے مقابلے کی کامیاب میزبانی پر سی ایم جی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اپنے تہنیتی پیغام میں توکایف نے کہا کہ “سلک روڈ اسٹار” ایشیائی ممالک کے درمیان ثقافتی سفارتکاری کا ایک نمونہ ہے، جو مختلف ممالک کی تاریخی روایات اور فنکارانہ کامیابیوں کا بھرپور...
وفاقی آئینی عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں آئینی عدالت کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ اپیل بیرسٹر گوہر علی خان کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جبکہ وکیل سمیر کھوسہ نے مقدمے کی پیروہ کی۔ یہ بھی پڑھیں: وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے رولز آئینی عدالت کے لیے بھی قابل اطلاق ہیں اور رولز کے مطابق 5 رکنی بینچ اپیل پر سماعت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے 7 رکنی یا اس سے بڑے بینچ کی ضرورت ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے سماعت...
چین بیرون ملک سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے دنیا میں مستقل طور پر تیسرے نمبر پر برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ :رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، مختلف شعبوں میں چین کی کل عالمی براہ راست سرمایہ کاری 923.68 بلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 4.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ پیچیدہ اور غیر مستحکم عالمی ماحول کے پس منظر میں، چین کی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں عالمی رجحان کے برعکس اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سرمایہ کاری کا حجم دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ چینی کمپنیاں مختلف شعبوں میں بیرون ملک فیکٹریاں قائم کر رہی ہیں، اور یہ دنیا کے 151...
چین-امریکہ تعلقات مجموعی طور پر مستحکم اور بہتر رہے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات جیت کی۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہماری کامیاب ملاقات ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی اہم معاملات پر اتفاق رائے طے پایا تھا۔ بوسان ملاقات کے بعد سے، چین-امریکہ تعلقات مجموعی طور پر مستحکم اور بہتر رہے ہیں، جس کا دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری میں وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے...
چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر china russia WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : ساتواں چین روس انرجی بزنس فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا، جس میں انھوں نے نشاندہی کی کہ چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا آغاز بہت پہلے ہو گیا تھا اور اس کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں۔ یہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی ایک مثال ہے، جس نے دونوں ممالک کی معاشی و سماجی ترقی اور عوام کی بہبود کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔شی جن پھنگ...
لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جسے عالمی سطح کی باکسنگ کے فروغ کے لیے اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔ چیمپئن شپ کا انعقاد ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اسے پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔ اہم فائٹ فار گلوری مقابلے جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں ہوں گے۔ ایونٹ میں 6 پاکستانی باکسرز کے ساتھ ساتھ 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ غیر ملکی باکسرز اور آفیشلز نے پاکستان آمد...
عالمی اقتصادی گورننس میں مزید “جنوبی طاقت” کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز جوہانسبرگ :جی 20 رہنماؤں کا بیسواں سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کے دوران چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اپنی تقاریر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی میں کمزوری ، اختلافات اور حکمرانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یکجہتی اور تعاون ضروری ہے۔ ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا گیا جو کہ جی 20 سربراہی اجلاس کی تاریخ میں پہلا موقع ہے، جس سے تمام فریقوں کی جانب سے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی ایس ایل کی مضبوط ٹیم لاہور قلندرز نے لیگ کے ساتھ اگلے 10 برس کے لیے معاہدے کی باضابطہ تجدید کر دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف فرنچائز کی اپنی کامیابیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے بلکہ پی ایس ایل کی وسیع ہوتی ہوئی وسعت، اس کی معاشی قدر اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ای وائی کی ویلیوایشن رپورٹ حاصل کرنے کے بعد معاہدے کی توثیق کی جسے ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق لاہور قلندرز نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کی مضبوطی پر یقین کا اظہار...
سکھ فار جسٹس کے مطابق بھارتی ریاستی ظلم اور سیاسی دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک عالمی سطح پر تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے اور بڑی تعداد میں سکھ آزاد ملک کے قیام کے مطالبے کے ساتھ میدان میں آ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں خالصتان کے حوالے سے ایک بڑا ریفرنڈم منعقد ہوا جس میں 53 ہزار سے زائد سکھوں نے بھارتی پالیسیوں کے خلاف اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ریفرنڈم کے دوران سکھ برادری نے بھارتی حکومت کے مبینہ جابرانہ اقدامات اور مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ علیحدگی پسند تنظیم "سکھ فار جسٹس" (SFJ) کے مطابق شدید سردی کے باوجود ہزاروں سکھوں نے طویل قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر...
پاکستانی میزبان اور معروف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ معروف اینکر اقرار الحسن اور ان کی اہلیہ عروسہ خان کی شادی کی سالگرہ کی ایک تصویر گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃالعین اقرار بھی موجود ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اقرار الحسن کی تین شادیوں کی خبریں پہلے ہی موضوعِ بحث رہی ہیں، 2023 میں اقرار الحسن نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نکاح ان کی پہلی بیوی قرۃ العین اقرار کی مرضی...