2025-07-27@05:02:41 GMT
تلاش کی گنتی: 5449
«ایک خاص طبقے کو»:
(نئی خبر)
جاپان نے ایک ایسے مجرم کو پھانسی دے دی جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ یہ جاپان میں تقریباً تین سال بعد کسی سزائے موت پر عملدرآمد کا پہلا واقعہ ہے۔ ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور تاکاہیرو شیریشی نے 2017 میں 8 خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور ان کے جسموں کے ٹکڑے کر کے اپنے اپارٹمنٹ میں رکھے۔ یہ واقعات ٹوکیو کے قریب کیناگاوا کے شہر زاما میں پیش آئے تھے۔ جاپان کے وزیرِ انصاف کیسوکے سوزوکی نے پھانسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت غور و خوض کے بعد کیا گیا کیونکہ مجرم کے جرائم کی نوعیت ’انتہائی خودغرض اور...
ایران(نیوز ڈیسک)ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے جنگ کے دوران اسرائیل کی جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے جب کہ اس جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ دوسری جانب اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ جنگ سے اسرائیل میں انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف فتح نے امن کے دروازے کھول دیے ہیں، اس فتح سے امن معاہدوں میں ڈرامائی توسیع کا ایک موقع ہے جس پر ہم بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں۔...
ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی مدت ختم ہونے والے غیرملکیوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک ماہ کی توسیع دینے کا اعلان کر دیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نیا قانون 27 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اعلامئےکے مطابق وہ تمام تارکین وطن جو کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود ہیں اور انکے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ ’ابشر‘ کے ذریعے ’تواسل‘ سروس پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ان کے وزٹ ویزوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہِ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ایک بڑی کارروائی کی، جسے پینٹاگون نے کامیاب آپریشن قرار دیا۔ اس کے بعد ایران سے سفارتی رابطے تیز ہو چکے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ غزہ میں بیشتر خاندان روزانہ ایک وقت کے کھانے پر گزارا کر رہے ہیں جبکہ ایک تہائی آبادی کو کئی روز فاقوں کا سامنا رہتا ہے۔غزہ کے شہریوں کو محدود مقدار میں جو امدادی خوراک میسر آتی ہے اس میں غذائیت کا فقدان ہوتا ہے۔ یہ عموماً پتلے شوربے، دالوں یا چاول اور تھوڑی سی روٹی یا بسا اوقات جڑی بوٹیوں اور زیتون کے تیل کے مرکب پر مشتمل ہوتی ہے جسے دقہ بھی کہتے ہیں۔ Tweet URL ادارے کے مطابق بچوں، معمر اور بیمار افراد کو خوراک مہیا کرنے کے لیے بڑے عام طور پر فاقے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے یہ توقع نہیں رکھنی چایئے کہ وہ ان کی ذمہ داری ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین کے کردار اور اپنی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے امریکہ میں اپنی مرضی سے زندگی کے ساتھی کا انتخاب کیا، اور انہوں نے والدہ کی حیثیت سے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنی بیٹی پر اپنی مرضی نہیں تھوپتیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں، کنٹرول...
بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...
بھارت کیخلاف ایک اور تاریخی فتح، مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی سفارت کاری کی فتح ہوئی جب کہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔اس کے بعد بوکھلاہٹ میں بھارتی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں دستخط سے انکار کردیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا، رکن ملکوں کے وفود...
ایرانی سپریم لیڈر کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایک تقریر میں کہا کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے چاہئیں، ایران کے دشمن درحقیقت ہمارے ہتھیار ڈالنے کے خواہاں ہیں مگر ہم ہتھیار کبھی نہیں ڈالیں گے، بلند و بانگ دعووں کے باوجود ایرانی حملوں میں صیہونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شامل ہوکر امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ امریکا جنگ میں اس لیے شامل ہوا کیونکہ اسے لگا کہ اگر وہ جنگ میں شامل نہ ہوتا تو اسرائیل تباہ ہو جاتا لیکن...

کشمیر اورجعفر ایکسپریس حملوں کے پس پشت عناصر کو عالمی سطح پر جوابدہ بنایا جائے، وزیر دفاع خواجہ آصف
چین کے شہر چھنگڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن، استحکام اور کثیرالطرفہ تعاون کے عزم کو دوہرایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز کے اصولوں، خصوصاً عدم جارحیت، پرامن حل، باہمی احترام اور ریاستوں کی خودمختاری کی مکمل پاسداری کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی سخت مذمت کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضبط، مکالمے اور سفارت کاری پر...
روس کے معروف شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک ہولناک واقعے میں ایک بیلاروسی شہری نے افغان نژاد 18 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کو شدید دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف ایک تعمیراتی مزدور ہے، نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچے کو "جان سے مارنے کی کوشش کی۔" 18 ماہ کا یازدان نامی بچہ، اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے اسرائیل جنگ کے بعد روس پہنچا تھا۔ برطانوی اخباروں کے مطابق بچہ اس وقت کوما میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق وٹکوف نشے میں تھا اور اس کے خون میں...

ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی عدلیہ پر تنقید‘نیتن یاہو کے خلاف کرپشن مقدمات کو تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمے کو انصاف کا مذاق، تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک طویل پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو بچایا، اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا پیغام میں انہوں لکھا کہ مجھے یہ جان کر شدید حیرت ہوئی کہ اسرائیل جس نے حالیہ دنوں میں اپنی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک کا مشاہدہ کیا اور جسے نیتن یاہو جیسے مضبوط رہنما کی قیادت حاصل ہے، وہ اپنے جنگی وقت کے عظیم وزیر اعظم کے خلاف یہ مضحکہ خیز سیاسی...
اسلام ٹائمز: یہ بات طے ہے کہ یہ محض ایک وقتی تصادم نہیں بلکہ ایک طویل، گہری اور تہہ دار جنگ ہے، جو کئی دہائیوں سے پراکسیز کی صورت میں جاری تھی اور اب براہِ راست میدانِ جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اس کے اثرات صرف اسرائیل یا ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سیاسی و اقتصادی نقشے کو بھی بدل سکتے ہیں۔ یہ جنگ اُس وقت تک نہیں رُکے گی، جب تک اسرائیل کا مکمل خاتمہ اور امریکہ کی مصنوعی برتری دنیا کے سامنے بے نقاب نہ ہو جائے۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ (سید رحمان شاہ) دنیا کی تاریخ میں کچھ جنگیں ایسی ہوتی ہیں جو صرف بارود کے دھوئیں میں نہیں لکھی...
سٹی42: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دفاتر اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 29 جون (اتوار) اور 30 جون کی رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ریکوری اہداف کی تکمیل کے لیے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد عمر شیر نے ہدایت کی ہے کہ"تمام فیلڈ اسٹاف کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے اور دفاتر کی سرگرمیاں بغیر تعطل جاری رکھی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے دفاتر کا کھلا رہنا نہایت اہم ہے تاکہ مقررہ تاریخ سے قبل...
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کو ایران، روس، پاکستان، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کا شکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات...
روس(نیوز ڈیسک)اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے روس پہنچنے والے بچے کو ائیرپورٹ پر ایک شخص نے زمین پر زور سے پٹخ دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پر بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف نامی شخص نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی سے فرش پر پٹخ دیا۔ ایران اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے ایک حاملہ خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کے ہمراہ افغانستان سے روس پہنچی تھی، بچے کی والدہ اپنے بیٹے کیلئے ٹرالی لینے گئی جب کہ بچہ سامان کے پاس ہی کھڑا رہا، اتنے میں ایک شخص نے بچے کو اکیلا دیکھ کر اسے اٹھایا اور زور...
ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اور اثرانگیز شاہکار فلم شعلے اپنی ریلیز کے 50 برس مکمل ہونے پر ایک نئی شان و شوکت کے ساتھ بین الاقوامی پردے پر واپس آ رہی ہے۔ رمییش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جمعہ کے روز اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ ایک فیسٹیول میں دنیا بھر کے فلم بینوں کے لیے پہلی بار مکمل، غیر ایڈیٹ شدہ، اصل اختتام کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ اس میں وہ مناظر بھی ہوں گے جنہیں سنسر بورڈ نے حذف کردیا تھا۔ اصل اختتام پہلی بار پیش 1975 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ’شعلے‘ کو سنسر بورڈ کے دباؤ کے باعث اس کے اصل اختتام کے بغیر ریلیز کیا...

پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کا بہانہ بنا کر ملت تشیع کو ہراساں و پریشان کرنیکا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، شیعہ قائدین
ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف ائی ارز کا اندراج کیا گیا جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی آر اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی آر شامل ہیں، حتی کہ امام بارگاہ قصر ابو طالب کے متولی مولانا کوثر عباس پر امام بارگاہ کی حدود میں اندر چار دیواری مجالس عزا کروانے پر 11 عدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر ابو طالب اڈا منیر آباد بہاولپور روڈ ملتان پر عمائدین و علماء منتظمین ملت جعفریہ ملتان نے ایک پریس کانفرنس کی، جس سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی مرکزی صدر...
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے منتخب ایوان کے اندر جب عوامی مسائل پر بات نہیں ہو گی تو لوگوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ایک جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ کے حامل شخص کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کابینہ کسی غیر ریاستی کو ریاستی شہری نہیں بنا سکتی، اس حوالے سے تمام آئینی قانونی فورمز پر اس کے خلاف چارہ جوئی کرینگے۔سید شوکت شاہ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل مذمت، ایوان کی عزت و تکریم قائم رکھنا سپیکر کی ذمہ داری ہے، مہاجرین کے خلاف نہیں لیکن...
بھارت میں مودی سرکار نے اپنے ہی ملک کو خواتین کے لیے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک بنا دیا۔ نریندر مودی کے دونوں ادوارِ حکومت کے دوران ہونے والے تاریخ کے بدترین واقعات کی وجہ سے خواتین کے لیے بھارت کو دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔ مودی راج میں خواتین سے زیادتی روز کا معمول بن گیا ہے، جہاں نظامِ انصاف مفلوج اور ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ بھارت میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی خواتین بھی مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہیں۔...
کراچی کے فٹ پاتھ اور پل خانہ بدوشوں، بھیک مانگنے والوں، مزدوروں اور نشے میں دھت افراد کے لیے بہت بڑا آسرا بن چکے ہیں۔ اکثر یہاں نشے کے عادی افراد بے خبر سوئے ہوئے ملتے ہیں۔ سڑک کے کنارے، فٹ پاتھ پر اور پل کے نیچے سونے والے ایسے لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایسی ہی شہر قائد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بظاہر نشے کا عادی نظر آنے والا شخص چٹائی بچھائے پل کے نیچے سویا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور پولیس کو دیکھتے ہی اس شخص نے جوتا پہنے بغیر وہاں سے دوڑ لگا دی۔ پولیس...

پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کا بہانہ بنا کر ملت تشیع کو ہراساں پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، شیعہ قائدین
ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف ائی ارز کا اندراج کیا گیا جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی آر اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی آر شامل ہیں، حتی کہ امام بارگاہ قصر ابو طالب کے متولی مولانا کوثر عباس پر امام بارگاہ کی حدود میں اندر چار دیواری مجالس عزا کروانے پر 11 عدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر ابو طالب اڈا منیر اباد بہاولپور روڈ ملتان پر عمائدین و علما منتظمین ملت جعفریہ ملتان نے ایک پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین...
اسلام ٹائمز: جو کچھ پیش آیا، وہ ایک عظیم فتح تھی۔ ایسی ہمہ جہت جنگ اور غافلگیری کے عالم میں شاید روس یا چین جیسے ممالک بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر پاتے۔ مگر ملتِ ایران نے، اپنی مدبر، بابصیرت اور دوراندیش قیادت، آیت اللہ خامنہ ای کی رہبری میں، ایثار، استقلال اور بیداری کے ساتھ ایسا کارنامہ انجام دیا ہے، جسے تاریخ سنہری حروف سے یاد رکھے گی اور آخر ی نکتہ یہ ہے کہ: یہ جنگ کوئی جغرافیائی اختلافات پر مشتمل جنگ نہیں، بلکہ دو نظریات اور دو آڈیالوجیز کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ ہے، جو اُسوقت تک جاری رہے گا، جب تک ان میں سے کوئی ایک اپنے نظریئے سے دستبردار نہ ہو۔ تحریر: محمد سجاد شاکری...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت وقار عرف وکی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ گرفتار ملزم کی تفصیلات تفتیشی عمل کے دوران سامنے آئیں گی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد کر کے تحویل میں لے لیں، جنہیں مزید تحقیقات اور فارنزک تجزیے کے لیے متعلقہ شعبے کے حوالے کیا گیا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی سہولیات کی فیسوں میں اضافہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق کھیلوں کے ایک دن کے ایونٹ کی فیس کم از کم ساڑھے 12 سے 70 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی، کھیلوں کی سرکاری سہولیات میں 1 گھنٹہ یا ایک میچ کھیلنے کیلئے 25 ہزار روپے تک فیس ادا کرنی ہو گی، تربیتی سیشنز کیلئے بھی پرائیویٹ سیکٹر کو 5 ہزار سے 12500روپے تک ادا کرنے ہونگے۔کھیلوں کی مختلف سہولیات کی ماہانہ فیس 700 روپے سے 6ہزار روپے ، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ماہانہ فیس 3500 سے 20 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی۔ نیشنل فیڈریشنز، صوبائی ایسوسی ایشنز اور تحصیل سطح کے رجسٹر کلب تمام سہولیات...
مختلف ذرائع اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان جوہری تنصیبات کے محفوظ رہنے کی کیا وجہ ہے؟ اسلام ٹائمز۔ تازہ ترین رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی GBU-57 بنکر میں گھسنے والے بم ایران کی زیر زمین فوردو جوہری تنصیب کو تباہ کرنے کے لیے اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں جس سے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی تکذیب ہوتی ہے کہ یہ سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ حملے سے قبل امریکی میڈیا کے پروپیگنڈے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بڑے بم، جن میں سے ہر ایک...
کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا ’’گرین بجٹ‘‘ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم...
صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 62 محکموں کے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں۔ ضمنی بجٹ کے دوران اپوزیشن کی طرف سے صرف 2 محکموں کے حوالے سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن اسپیکر نے...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں 62 محکموں کے 240 ارب ایک کروڑ 37لاکھ 51 ہزار 190روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت نے 240 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 190 روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دی جبکہ اپوزیشن تحاریک مسترد کردی گئیں ضمنی بجٹ کے دوران اپوزیشن کی طرف سے صرف 2 محکموں کے حوالے سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن اسپیکر نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام کٹوتیوں کی تحاریک ختم کر دیں۔ صوبائی حکومت کے متلعقہ وزرا نے اپنے اپنے محکموں کے لیے مطالبات زر پیش کیے، جس سے حکومت نے اکثریت کی بنیاد منظور کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں سیاست اور طاقت کے ایوانوں میں عموماً وہی افراد نظر آتے ہیں جو برسوں تک بیوروکریسی، سیاست یا اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ہوں،مگر جنوبی کوریا نے حال ہی میں ایک ایسا حیران کن فیصلہ کیا ہے جو اس تاثر کو چیلنج کرتا ہے۔جنوبی کوریا میں 57 سالہ ایک عام ٹرین ڈرائیور، جو بوسان سے گِم چیون کے درمیان ریل گاڑی چلا رہا تھا، اچانک حکومت کی کابینہ کا حصہ بن گیا اور اُسے ملک کا وزیر محنت مقرر کر دیا گیا۔یہ انوکھا واقعہ 23 جون کو اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر لی جے میونگ نے اپنی کابینہ کے نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے باضابطہ طور پر رابطہ کر کے انہیں پرو ہاکی لیگ 2025 میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف کھیل کے شائقین کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے بھی ایک اہم موقع ثابت ہو سکتی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ، جو کہ نیشنز ہاکی کپ کی فاتح ٹیم تھی، مالی مشکلات کے باعث پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے دستبردار ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں ایف آئی ایچ کے موجودہ قواعد کے مطابق رنر اپ ٹیم یعنی پاکستان کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ پر پاکستان کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، جبکہ ایران کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت، وزارتِ خارجہ، قومی سلامتی کمیٹی اور تمام متعلقہ اداروں نے انتہائی پیچیدہ صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھالا اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلاجواز جنگ میں شکست کے بعد اسرائیل کا ایران پر حملہ...
بیجنگ :چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔بد ھ کے روزچینی میڈیا نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں، چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں سی آئی اے کا جاسوسی نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے۔ انٹیلی جنس امور کسی بھی ملک کا ایک اہم ہتھیار ہیں، جس کے اپنے مخصوص اصول اور پیشہ...
بیجنگ:چین کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرنا”۔ یہ فقرہ آج کل کے دور میں کئی ممالک کی جانب سے چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنے کے عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اصل میں چین کے مرحوم معاشی رہنما چھن یون کے 1950 میں پیش کردہ ایک نعرے “پتھروں کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرو” کی جدید شکل ہے، جس کا مطلب یہ تھا کہ معاشرتی و معاشی ترقی اور اصلاحات کے تجربے کی کمی کے دور میں بڑے پیمانے پر تجربات کریں، متجسس انداز میں راستہ تلاش کریں، اصولوں کو سمجھیں اور مستحکم طور پر آگے بڑھیں۔1978 میں شروع ہونے والی چین کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی اسی “پتھروں کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرو” کے...
سئیول(نیوز ڈیسک) ویسے تو یہ تصور کرنا ہی مشکل محسوس ہوگا کہ کسی ٹرین ڈرائیور کو کسی ملک کی حکومت اچانک وزیر بنا دے۔مگر جنوبی کوریا میں ایسا انوکھا اور منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ٹرین ڈرائیور کو وزیر محنت و ملازمت کا عہدہ اچانک دے دیا گیا۔ درحقیقت 57 سالہ کم یونگ ہون کو وزارت کے عہدے پر اس وقت تعینات کیا گیا جب وہ بوسان اور Gimcheon درمیان چلنے والی ایک ٹرین کو چلا رہے تھے۔23 جون کو جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے کم یونگ بون کو کابینہ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تو وہ ٹرین چلا رہے تھے اور ان کا موبائل فون بند تھا تو انہیں اس کا علم...
اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ، پاکستان کو چوکنا اور ایران کو پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان گٹھ جوڑ پر پاکستان کو چوکنا اور ایران کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت، وزارت خارجہ، تمام متعلقہ اداروں اور قومی سلامتی کمیٹی نے ایک نہایت پیچیدہ صورتحال کو بڑے ہی اچھے طریقے سے ہینڈل کرکے قومی مفادات کا تحفظ کیاہے۔نجی ٹی وی...
سٹی 42 : ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی، ٹرین آپریشن میں 50سے زائد بوگیوں کی قلت کی وجہ سے ٹرینوں کو شارٹ کمپوزیشن پہ چلایا جانے لگا، جبکہ 16ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد کو کم کردیا گیا۔ خیبر میل ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17 کردی گئی، تیزگام ایکسپریس میں بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17کردی گئی، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس میں بھی شامل بو گیوں کی تعداد 19سےکم کرکے 17 بوگیاں کردی گئی۔ کراچی ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 17سے کم کرکے 16 بوگیاں کردی گئی، فرید ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 15سے کم کرکے 13 کردی گئی، شاہ حسین ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی...
چین نے سی آئی اے کی جانب سے “چینی جاسوسوں” کی بھرتی کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔ بد ھ کے روزچینی میڈیا نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں، چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ رمشا خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں فلم ’لو گرو‘ کے وائرل گانے سے شہرت سمیٹنے والی اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں تاہم اس مرتبہ فلم میں ان کی ڈانس پرفارمنس نہیں بلکہ سالگرہ بولڈ لباس میں منانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ 31 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے نیلے رنگ کا آف شولڈر شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ A post common by Ramsha Khan (@ramshakhanofficial) ایک صارف نے لکھا...
گوجرانوالہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ وزیر آباد جنڈیالہ ڈھب والہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اس کا شوہر اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر مٹیاری سے 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 افراد نے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ میں واقع طالب المولا کالونی سے پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پہ آئے، ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔
حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والا سرینا چوک کے انڈر پاس کا ایک حصہ اسلام آباد میں صبح سویرے ہونے والی بارش میں بیٹھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے مشینری منگوائی گئی ہے۔ صبح سویرے کی بارش سے اسلام آباد کے سرینا چوک کے پاس انتہائی قلیل وقتتعمیر کردہ میں ریکارڈ یافتہ انڈر پاس کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ pic.twitter.com/odUjlqaIit — Riaz ul Haq (@Riazhaq) June 25, 2025 ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظرآئے۔ ایک صارف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے...
ملاقات کے دوران اسداللہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسلامی جمہوری ایران کی امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور کارروائی پر پوری امت کو حوصلہ ملا ہے، ایرانی عوام اور قیات کی جرات ہمت کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہیں، اس حوالے سے رہبر معظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مدبرانہ کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے ایک وفد نے عالمی حالات کے تناظر میں ایرانی قونصلیٹ کراچی میں تعینات ایرانی ناظم الامور ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات کی اور اسرائیلی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر اسلامی جمہوری ایران کی قیادت اور قوم کو مبارکباد پیش...
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی، جو مختصر جنگ اور اب ایک نازک جنگ بندی پر منتج ہوئی ہے، عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ چکی ہے۔ اگرچہ امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن صورتحال تاحال غیر یقینی اور نازک ہے۔’ دی ماسکو ٹائمز‘ کے مطابق اس کشیدہ صورتحال میں ایک ملک ایسا ہے جسے اس بحران سے غیر متوقع مگر براہِ راست معاشی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، اور وہ ہے: روس۔ اس صورت حال کا پس منظر کیا ہے؟ جون 2025 کے وسط میں ایران اور اسرائیل کے درمیان سرحد پار فوجی حملے، ڈرون حملوں اور میزائلوں کا تبادلہ ہوا۔ 12 روزہ جنگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری مقامات پر بمباری کے بعد اسرائیل اور ایران جنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا اور چین نے اس اقدام کو واشنگٹن کی عالمی ساکھ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا۔ ٹرمپ نے جنگ بندی سے پہلے ایران کے جوہری پروگرام کے اہم مقامات پر امریکی حملے کیے، جس کے جواب میں، تہران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ تاہم چین نے اس پیش رفت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بیجنگ کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے ایران پر امریکی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ واضح...
ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تین افراد کو قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔ ان افراد کے تعاون کی وجہ سے ملک کی ایک اہم شخصیت شہید ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تین جاسوسوں کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تین افراد کو قابض صہیونی ریاست (اسرائیل) کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔ ان افراد کے تعاون کی وجہ سے ملک کی ایک اہم شخصیت شہید ہوئی تھی۔ ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادریس علی، آزاد شجاعی، اور رسول احمد رسول کو...
وہ جو کبھی ٹی وی اسکرین پر جگمگاتی تھیں، جو ہر فریم میں زندگی، جذبات اور فن کا مجسمہ بن کر ابھرتی تھیں، خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ خان اپنی زندگی کے آخری ایام میں نہ صرف تنہا تھیں بلکہ گمنامی کی دھند میں بھی کھو چکی تھیں۔ عائشہ خان کی وفات اور تدفین، دونوں ہی خاموشی سے ہو گئیں۔ کوئی ہجوم، کوئی ہنگامہ، نہ ہی کوئی پرانا ساتھی، نہ کوئی کیمرہ، نہ شوروغل — صرف خاموشی، ایک اداس ہوا، اور وہ قبر جس پر کوئی نام کی تختی بھی نصب نہ کی گئی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق، عائشہ خان کی میت ان کے...

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر جسٹس منصور علی شاہ کا علی امین کو جواب: ’غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے‘
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ون کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے واضح ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے، آپ چیف جسٹس یا رجسٹرار سے رجوع کریں۔‘ علی امین گنڈا پور کے ہمراہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل عدالت میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے روسٹرم پر آکر مؤقف اپنایا کہ ’خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، اور وزیراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس معاملے کو فوری سنا جائے۔‘...
ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی، یہ کارروائی دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے ایک روز بعد عمل میں آئی۔ عالمی میڈیا نے ایرانی عدلیہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پھانسی پانے والوں میں ادریس علی، آزاد شجاعی اور رسول احمد رسول شامل ہیں، جن پر ملک میں قتل کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے سامان درآمد کرنے کی کوشش اور صہیونی حکومت کے حق میں تعاون کا الزام تھا۔ عدلیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں عدالت پیشی پر جانے والے دو افراد کو گولیاں مار کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالہ کچہری میں ملزمان کی پیشی کے دوران پیش آیا۔ قتل ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 65 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی اور ایک نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل اسٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول ظفر اقبال کالا خطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا۔ ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔ پولیس افسر...
امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔ ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اسے مسترد کر دیا۔ ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا، "مجھے اس کام سے خوشی نہیں، لیکن میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ کسی ایک شخص کو 30 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے، اگر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) منگل کے روز اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے الگ ہونے والے گروپ سرایہ انصار السنہ (سنی حامیوں کی بریگیڈ) نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کے روز یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے ہلاکت خیز بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گروپ کے ایک رکن نے اتوار کو دعائیہ اجتماع کے دوران الدویلہ کے عیسائی سنی مسلم محلے میں سینٹ الیاس چرچ کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں 25 افراد ہلاک اور دیگر 63 زخمی ہو گئے۔ اس گروپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ...
نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں اسمبلی ممبر ظہران ممدانی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سابق گورنر اینڈریو کومو نے ابتدائی راؤنڈ کے نتائج کے بعد منگل کی شب اپنی شکست اس وقت تسلیم کرلی جب 95 فیصد ووٹ گنے جا چکے تھے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق، 44 فیصد ووٹروں نے زوہران ممدانی کو پہلی ترجیح دی، جبکہ کومو کو 36 فیصد اور شہر کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کو 11 فیصد ووٹ ملے۔ چونکہ بریڈ لینڈر نے ممدانی کو دوسرے نمبر پر ترجیح دینے کی تلقین کی تھی، اس لیے ان کے حامی ووٹ ممدانی کو مزید فائدہ دے سکتے ہیں۔ https://Twitter.com/ZohranKMamdani/status/1937667488625701128 اینڈریو کومو نے مین ہیٹن میں انتخابی اجتماع کے دوران اچانک اسٹیج پر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ایکسپو سینٹر کے قریب مسلح ملزمان نے آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ واردات تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پیش آئی۔ صدر موبائل الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام کے مطابق، متاثرہ تاجر شاہ رخ موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ ہے اور الیکٹرانکس مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔ واردات کے وقت وہ آن لائن ٹیکسی میں ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔ ملزمان نے تاجر سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے، جب کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے...
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگبندی سے آگے ایک جامع امن معاہدہ چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" نے ایک بار پھر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کو یورینیم افزدوہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایران میں اپنے دو اہداف کو حاصل کیا۔ ایک یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ اور دوسرا اسلحہ سازی کی صلاحیت کو روکنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر (اے پی پی) بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عاید کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ تینوں حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے ، تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں اس دعوے کی نفی کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے حملے کے اگلے ہی دن3 افراد کے خاکے بھی جاری کیے تھے اور ان میں سے 2کو پاکستانی جبکہ تیسرے کو مقامی کشمیری قرار دیاتھا۔ بعد ازاں مقامی کشمیری کو بھی پاکستانی قراردیاگیاتھا۔پہلگام واقعے کے تقریبا 2ماہ بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی رپورٹ میں مودی حکومت کے سرکاری بیانیے کی نفی کی گئی ہے۔این آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ایران پر کی گئی فوجی کارروائی پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ٹرمپ کے نام تعریفی خط لکھا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ان پیغامات میں ایران کے خلاف “فیصلہ کن کارروائی” پر ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ یہ واقعی ایک غیر معمولی اقدام تھا، جو کوئی اور کرنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ اس سے ہم سب کو مزید تحفظ ملا ہے۔مارک روٹے نے ایک اور پیغام میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان دفاعی اخراجات سے متعلق تاریخی معاہدے پر بھی ٹرمپ...
پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔ پنجابی فلم "سردار جی 3” کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری کیا گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔ ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا...
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ کوئی نیا عسکری تعاون شروع نہیں کیا۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل تنازعے میں براہِ راست فریق نہیں ہے، اس کی اصل توجہ بھارت اور افغانستان سے آنے والے خطرات پر مرکوز ہے۔ اسلام تائمز۔ عالمی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیل درحقیقت مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ از سرِ نو ترتیب دینا چاہتا ہے اور 13 جون کو ایران پر حملہ اور اس کے بعد جوہری تنصیبات پر ہونے والی بمباری اس راستے سے ایک بڑی رکاوٹ کو ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ ایران کی آبادی 9 کروڑ سے کچھ زیادہ ہے، جو عراق کی آبادی سے تقریباً تین...
امریکا کی ایران پر کی گئی فوجی کارروائی پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ٹرمپ کے نام تعریفی خط لکھا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ان پیغامات میں ایران کے خلاف "فیصلہ کن کارروائی" پر ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔ نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ یہ واقعی ایک غیر معمولی اقدام تھا، جو کوئی اور کرنے کی ہمت نہیں کر سکا۔ اس سے ہم سب کو مزید تحفظ ملا ہے۔ مارک روٹے نے ایک اور پیغام میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان دفاعی اخراجات سے متعلق تاریخی معاہدے پر...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی متوقع فلم سردار جی 3 کا ٹریلرریلیز کر کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ جہاں ایک طرف دلجیت کی فلم کی شوٹنگ اور میکنگ کی خبریں چھا گئی تھیں، وہیں اس ٹریلر نے بھارتی مداحوں میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ کے حوالے سے۔ جیسے ہی فلم کا ٹریلر سامنے آیا، سوشل میڈیا پربھارتی مداحوں کے شدید ردعمل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد دلجیت نے بالآخر اپنی خاموشی توڑ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دلجیت نے ایک انٹرویو کے دوران کہا، ”دنیا بھر میں جنگوں کی لپیٹ میں آئے ممالک کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اپنے ایکسچینج ہاﺅس پر 2 ملین درہم کا جرمانہ عاید کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے مرکزی بینک نے ایکسچینج ہاو¿س پر منی لانڈرنگ اور انتہا پسندوں کی مالی امداد سے متعلق پالیسیوں پر عمل درآمد میں ناکامی کا الزام عاید کرتے ہوئے اس پر 20 لاکھ درہم جرمانہ عاید کردیا ہے۔ یو اے ای کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مذکورہ کارروائی وفاقی آئین 137 کے تحت کی گئی، جو مرکزی بینک اور مالیاتی اداروں کی تنظیم اور اس میں کی گئی ترامیم بھی اس میں شامل ہیں۔ جبکہ بینک کے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ سزا ایکسچینج ہاو¿س میں...
بھارت میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں باپ کی پٹائی سے 12 ویں جماعت کی طالبہ نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں سادھنا نامی طالبہ کی تشدد زدہ لاش گھر سے ملی ہے۔ سادھنا کی بیدردی سے ہلاکت باپ کے سفاکانہ مار پیٹ سے ہوئی جو میڈیکل ٹیسٹ میں کم نمبر آنے پر اپنی بیٹی سے نالاں تھا۔ پولیس نے 45 سالہ باپ دھوندی رام بھوسلے کو حراست میں لے لیا جس نے بتایا کہ وہ ایک استاد ہے اور بیٹی کو ڈاکٹر بنانا چاہتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ سادھنا نے میٹرک 92.60 نمبر لیکر پاس کیا جس سے میری امید بڑھ گئی وہ ابھی 12 ویں کلاس میں...
مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے معروف طبی ادارے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ماہر ٹیم نے ایک پاکستانی حاجی کی جان بچا لی، جس کا دل حج کے دوران پانچ مرتبہ بند ہو گیا تھا۔ 42 سالہ حاجی کو انتہائی تشویشناک حالت میں عرفات کے مشرقی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران اس کا دل بار بار بند ہوا اور حالت نازک ترین ہوگئی۔ مکہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق حاجی کی حالت اس قدر بگڑ چکی تھی کہ فوری طور پر ای سی ایم او (ایکسٹرا کارپوریئل میمبرین آکسیجینیشن) مشین پر منتقل کیا گیا، جس کا مقصد جسم کے اہم اعضا خصوصاً دل اور پھیپھڑوں کو آکسیجن کی فراہمی جاری رکھنا تھا تاکہ وقتی طور...
ممبئی(شوبز ڈیسک)سنجے کپور کے اچانک انتقال کے بعد ان کی 30 ہزار کروڑ روپے کی کمپنی سونا کامسٹار کو اب ایک نیا سربراہ مل گیا ہے۔ کمپنی نے 23 جون کو اعلان کیا کہ جیفری مارک اوورلی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سنجے کپور، جو سونا BLW پریسیژن فورجنگز لمیٹڈ کے چیئرمین تھے، 12 جون کو انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر صرف 53 سال تھی۔ جیفری مارک اوورلی 2021 سے کمپنی میں بطور آزاد ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ اب انہیں دوبارہ پانچ سال کے لیے چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، جس کی منظوری کمپنی کی...
ایک ہسپانوی شخص نے گاڑی روکنے پر طیش میں آکر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اپنی پالتو شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں اور اطمینان سے فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: برسوں ایک ہی تھرماس استعمال کرنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ یہ انوکھا واقعہ اسپین کے ایک چھوٹے سے قصبے سرویرا میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ایک وین کو اس لیے روکا کہ ڈرائیور سیٹ بیلٹ نہیں پہنے ہوئے تھا۔ وہ شخص گاڑی غیر متوازن انداز میں بھی چلا رہا تھا۔ تاہم جیسے ہی گاڑی رکی وہ 70 سالہ مکھی بان غصے سے لال پیلا ہوگیا اور دونوں اہلکاروں سے یہاں تک کہا کہ مجھے گاڑی روکنے کی بجائے تم دونوں کو کچل دینا چاہیے تھا۔پولیس اہلکاروں کو...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) لاہور اور گرد و نواح کے بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، لیسکو نے 2019ء سے 2020ء کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا، کمپنی نے 2020ء سے...
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو مائنس کر دیا گیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ مائنس ہی ہو گئے ہیں‘۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خیبر پختونخواہ کے ایم پی اے کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم انہیں ’ناں‘ نہیں کہہ سکتے۔ جس کے جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔ https://Twitter.com/Move111Forward/status/1937461657137016999 کھیل داس کوہستانی نے لکھا کہ علیمہ خان بتا رہی ہیں کے عمران خان کو تحریک انصاف...
لیفٹینٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے یو ایم ٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ہنر سے آراستہ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، جنہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے زور دیا کہ ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلباء کیساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکۂ حق کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عالمی و علاقائی تناظر میں حالیہ پاک،...
---فائل فوٹو لیہ میں دو ڈاکوؤں کی آئل ٹینکر لوٹنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فتح پور کی حدود میں وکیل والا کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایران اسرائیل سیز فائر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 5878 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہی کاروبار کو معطل کردیا گیا۔ اسٹاک ایکسچینج مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈیکس میں 5فیصد سے زائد اضافے سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا۔
کراچی: شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ منگل کی صبح شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نمبر ٹی ایل ای 775 کی زد میں آکر موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر پر کے ای زیڈ 2146 پر سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ محمد فسیح ولد عبدالباسط کے نام سے کی گئی جو لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور فوری کارروائی کرتے...
ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ایک غیرملکی انفلوئنسر فریڈریکا نے بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو پاپڑ فروش سمجھ لیا۔ فریڈریکا نے حال ہی میں نیپال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی بازار سے مزیدار مونگ دال پاپڑ خریدے لیکن جب وہ واپس ڈنمارک پہنچیں اور ان پاپڑوں کو استعمال کیا، تو انہیں یہ تجسس ہوا کہ آخر پیکٹ پر یہ کن صاحب کی تصویر ہے، جنہوں نے دنیا کے بہترین پاپڑ بنائے ہیں؟ View this post on Instagram A post shared by Frederikke (@bhukkad_bidesi) فریڈریکا نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ان پاپڑوں کو الیکٹرک چولہے پر سینکتی ہیں اور اسے مزے لے کر کھاتی ہیں، ساتھ ہی وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان فوزیہ صدیقی نے شہر کی نالہ صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگی وارننگ کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہونا سندھ حکومت اور میئر کراچی کی مجرمانہ غفلت ہے۔ گجر نالہ، محمود آباد نالہ اور اورنگی نالہ سمیت پانچ سو سے زائد چھوٹے نالے بدستور گندگی سے اٹے پڑے ہیں، جس کی وجہ سے گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر کراچی کو ڈبونے کے درپے ہے۔ سندھ حکومت اور میئرشپ دونوں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں...
پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوانے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گورنر نے بجٹ کا اجلاس نہیں بلایا، سازش کے تحت وفاقی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے کا بہانہ کرکے حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ علی امین نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پر اثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلیے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
لارنس روڈ لاہور پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام ایک وسیع و عریض احاطہ میں ان کا دوکمروں پر مشتمل ڈینٹل کلینک تھا ا ور قریب ہی گھر تھا۔ اتنا قریب کہ روزانہ شام کو واک کرتے ہوئے کلینک آ، جا سکتے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے دو اور ٹھکانے بھی تھے، ایک،کوئنز روڈ پر ’’نوائے وقت‘‘ کے دفاتر، اور دوسرا مال روڈ پر ایوان تحریک کارکنان پاکستان۔ ان مقامات پر عام طور پر وہ مجید نظامی کے ہمرکاب پائے جاتے تھے۔ نظامی صاحب سے ان کا دوستی کا رشتہ تو تھا ہی، لیکن اس سے زیادہ یہ ایک نظریاتی رشتہ تھا۔ ایم اے صوفی صاحب کو قائداعظم اور مادر ملت سے عقیدت کی حد تک لگاؤ...
پاکستان کی 78سالہ تاریخ میں ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ حکومت وقت نے اگر کوئی بجٹ پیش کیا ہو اور وہ پارلیمنٹ سے منظور یا پاس نہ ہو پایا ہو۔ ابتدا میں جب یہ بجٹ پارلیمنٹ کے فلور پر پیش کیا جاتا ہے تو مخالفوں کی طرف سے اس پر بہت تنقید کی جاتی ہے اور یہاں تک کہا جاتا ہے کہ یہ بجٹ منظور ہو ہی نہیں سکتا۔ اپوزیشن ویسے تو پورا زور لگا دیتی ہے کہ حکومت کو گھٹنے ٹیک دینے پر مجبورکردے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن آنے سے پہلے ہی خود گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔ فیس سیونگ اور دل کی تسلی کے لیے کچھ ہلکی پھلکی ترامیم کروا لی جاتی ہے...
نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ میں ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں ڈپلوما اسناد لینے آئے جڑواں بہن بھائیوں کے 15 جوڑوں کو دیکھ کر تقریب کے شرکاء حیران رہ گئے۔ پلین ویو-اولڈ بیتھ پیج جان ایف کینیڈی ہائی اسکول کی کلاس آف 2025 نے گریجویشن اسٹیج پر اپنی اسناد موصول کیں جن میں جڑواں بہن بھائیوں کے 15 جوڑے تھے۔ کچھ طلبا کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر معمولی طور پر جڑواں بہن بھائیوں کی تعداد پر کچھ ماؤں کی نشان دہی تک غور نہیں کیا تھا۔ ان جوڑوں میں سے ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ان کی ان میں سے بہت سے کے ساتھ دوستی ہے، لیکن انہوں نے اپنی والدہ اور چند دوسری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">معزول شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا شاہ پہلوی (جنہیں 1979 کے اسلامی انقلاب میں اقتدار سے ہٹایا گیا تھا) ایک بار پھر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے اور ناکام عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رضا شاہ پہلوی نے گزشتہ 40 سال سے ایرانی سیاسی منظرنامے میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی ہے، اور بغیر کسی عوامی حمایت یا قانونی جواز کے بارہا ایران کے دشمن ممالک کا سہارا لیا ہے، جو ان کے عزائم میں موجود مایوسی اور سیاسی موقع پرستی کو ظاہر کرتا ہے۔اس بارجب خطے میں تناؤ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد بڑھ رہا ہے، وہ ایک بار پھر غیر ملکی حملوں سے...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے مریضوں کا کیا جانے والا ایک سادہ خون کا ٹیسٹ الزائمرز کی بگڑتی صورتحال کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔ الزائمرز کا مرض ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم ہے جس کی علامات میں الجھن، بولنے اور زبان کے ساتھ حرکت اور رویوں کی تبدیلی کے مسائل شامل ہیں۔ فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج موجود نہیں ہے نہ ہی کوئی ایسا طریقہ کار ہے جس سے اس یہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ مرض کتنی تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ اس کیفیت میں دوائیں صرف کچھ علامات میں راحت بخشنے میں مدد دیتی ہیں۔ البتہ، یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی (ای اے این) گانگریس 2025 میں پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بابر اعظم کے مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی کو بہتر ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں مائیکل وان نے کہا کہ بابر اعظم بلا شبہ ایک عمدہ بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جدید ٹیموں کے لیے موزوں نظر نہیں آتے۔ ان کے مطابق اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کا حصہ تصور کیا جائے، تو وہاں ان کے لیے اس فارمیٹ میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین بولر اور پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں میچ ونر قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم، فخر زمان اور محمد...
بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان...
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ صبیح اظہر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ گزشتہ دو سے تین برسوں سے زوال کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مسلسل نظر انداز کرنا اور سسٹم میں بار بار تبدیلیاں ہیں، جب تک نچلی سطح پر کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستان کرکٹ کی بہتری ممکن نہیں۔ گوجر خان میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے نکالنے کا فیصلہ یقیناً ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے تحت کیا ہوگا، تاہم دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور وہ...
شہر قائد کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پرسوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم ولد اخترعلی کے نام سے ہوئی جو ورنگی نمبرڈھائی کے رہائشی تھے۔ ایس ایچ او محمد علی نیازی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے واٹرٹینکر کوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ کو کہانیاں یا کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو یہ عادت صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔روزانہ مطالعہ کرنے کی عادت دماغی سکون سے لے کر لمبی زندگی تک کئی حوالوں سے انسان کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ نیند میں بہتری، دماغی تنزلی سے بچاؤ اور سماجی صلاحیتوں میں نکھار بھی آتا ہے۔مطالعہ کرنے سے انسانی عمر میں اضافہ ممکن ہے۔ یالے یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کم از کم 30 منٹ کتابیں پڑھتے ہیں، ان کی زندگی کی مدت میں دوسروں کے مقابلے میں دو سال تک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) اگرچہ امریکی حملوں کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے نقصان کو ''عظیم الشان‘‘ قرار دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ نے ''ایک بہت بڑی سرخ لکیر عبور‘‘ کی ہے جبکہ سفارت کاری کا وقت ختم ہو چکا اور ایران کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک اس تنازعے کے سفارتی حل کے حق میں ہیں۔ امریکی حملوں کے بعد عالمی ردعمل کا جائزہ: اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ وہ امریکہ کی طرف سے...
بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو ایک منت میں اسمبلی ختم کردوں گا ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا، تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جا سکے ۔ چین کو تنازع کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات پر گہرا دکھ ہے۔تنازع کے...
چین نے انقلابی قدم اٹھا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے، بیجنگ نے خلا میں پہلی بار سیٹلائٹ ری فیولنگ مشن انجام دے دیا۔دو امریکی سیٹلائٹ ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ نے شاید پہلی بار مدار میں سیٹلائٹ ایندھن بھرنے کی کوشش کی ہے۔ چینی مشن کو خلا میں انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی ٹریکنگ کمپنیوں کے مطابق چینی سیٹلائٹ خلا میں دوسرے سیٹلائٹ کے قریب گیا، ایس جے 25 سیٹلائٹ نے ایس جے 21 سیٹلائٹ کے قریب پہنچ کر ممکنہ فیولنگ کی، امریکی کمپنی سلنگ شاٹ ایروسپیس نے بھی اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔اگر سیٹلائٹ ری فیولنگ کی تصدیق ہو گئی تو یہ دنیا کا پہلا کامیاب مدار میں ری فیولنگ آپریشن ہوگا۔ چوں...
لاہور(شوبز ڈیسک)عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو نامور ستارے ہیں جو ہر نئے پراجیکٹ کے ساتھ وہ مزید کامیابی کے منازل طے کرتے جارہے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسکرین پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔ حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی اسکرین سے غائب ہو کر سوئٹرز لینڈ جانا چاہتی ہیں۔ اداکارہ سے حال ہی میں سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے...