2025-05-10@08:23:37 GMT
تلاش کی گنتی: 1115

«بھی بھارتی»:

(نئی خبر)
    گزشتہ برسوں کے دوران بھارت اور سعودی عرب کی شراکت داری سیاست، دفاع، سکیورٹی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور ثقافتی تعاون تک مختلف شعبوں تک وسیع ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی دعوت پر اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ 22، 23 اپریل تک ہوگا اور یہ نریندر مودی کا اپنی تیسری میعاد کے دوران سعودی کا پہلا دورہ ہوگا۔ مودی اس سے قبل 2016ء اور 2019ء میں دو بار سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ نریندر مودی کا یہ دورہ ستمبر 2023ء میں محمد بن سلمان کے ہندوستان کے سرکاری دورے کے بعد ہو رہا ہے،...
    بھارت کا 4 فٹ 8 انچ قد کا اداکار جعفر صادق سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما میں ایک نیا نام تیزی سے ابھر رہا ہے جعفر صادق، جو صرف 4 فٹ 8 انچ قد کا حامل ہے، لیکن یہ چھوٹا اداکار اپنی موجودگی سے بڑے ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ 29 سالہ جعفر نے 2020 میں تامل ویب سیریز ’پاوہ کادھیگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بن چکا ہے۔ جعفر صادق نے وکرَم (414 کروڑ)، جیلر (605 کروڑ)، اور جوان (1150 کروڑ) جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن کی مجموعی کمائی 2100 کروڑ روپے...
    ممبئی کے پوش علاقے وورلی میں حال ہی میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب نوجوان بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا کو اپنی قیمتی سرخ رنگ کی ایسٹن مارٹن ڈی بی 11کار چلاتے ہوئے ایک آوارہ کتے نے گھیر لیا۔ یہ ویڈیو نہ صرف وائرل ہوگئی بلکہ ویر کو ایک بار پھر انٹرنیٹ کا ”میم میٹیریل“ بھی بنا گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویر پہاڑیا، جو حال ہی میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ”اسکائی فورس“ سے بالی وڈ میں قدم رکھ چکے ہیں، اپنی 3.79 کروڑ روپے مالیت کی سپر کار چلا رہے تھے کہ اچانک ایک آوارہ کتا سڑک کے بیچ آ کر ان کا راستہ روک لیتا ہے۔ اداکار نے گاڑی کی...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج رات سے 20 اپریل کی صبح تک خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، ،اسلام آاباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ۔ ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آاباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔ ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن اسٹار سنیل شیٹھی 24 مارچ کو نانا بن گئے تھے لیکن ان کی بیٹی آتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے میڈیا کو اپنی بیٹی کی جھلک نہیں دکھائی تھی۔ ننھی پری کے مما پاپا نے اپنی بیٹی کا تعارف کرانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاص دن کا انتخاب کیا۔ یہ دن ہے بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی 33 ویں سالگرہ، اس دن کو خاص بنانے کے لیے آتھیا شیٹھی نے ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں بابا کے ایل راہول اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھائے اور سینے سے لگائے ہوئے ہیں جب کہ ساتھ ہی آتھیا شیٹھی کھڑی اپنی بیٹی کو دیکھ رہی ہیں۔ تصویر میں بیٹی...
    معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا ابھجیت کے ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھجیت نے حال ہی میں اے آر رحمان پر موسیقی میں ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کا الزام عائد کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رحمان ڈیجیٹل آلات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث روایتی موسیقاروں کو روزگار کے مواقع کم مل رہے ہیں۔ اب اے آر رحمان نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’سب کچھ میرے سر ڈال دینا اچھا ہے، لیکن میں ابھجیت سے اب بھی محبت کرتا ہوں۔ میں انہیں کیک بھی بھیجوں گا۔ یہ ان کی رائے...
    نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔ انایا بانگر نے ہراسانی کے واقعات کا انکشاف کرتے...
    نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے انکشافات کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا (سابقہ نام: اریان) نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی کرکٹرز نے انہیں جنس تبدیلی کے بعد اپنی نامناسب تصاویر بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 8-9 سال کی عمر سے محسوس کرتی تھی کہ میں لڑکی ہوں، ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی لیکن اپنے والد کے بھارتی کرکٹر اور کوچ ہونے کی وجہ سے اپنے شناخت چھپانی پڑی۔ مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر...
    بی سی سی آئی نے ابھیشیک نائر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ جولائی 2024 میں مقرر کیے گئے ابھیشیک نائر گزشتہ سال کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بی سی سی آئی کا پہلا بڑا شکار ہیں۔ خراب کارکردگی کی شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش سے ہوئی جس کے بعد بھارت کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا سے بھارت واپسی کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ ممبئی میں ہونے والی...
    لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹر کی میونسپل کونسل کے سائن بورڈز پر اردو زبان کے استعمال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا، ’’زبان کا تعلق کسی برادری، کسی علاقے اور وہاں کے لوگوں سے ہوتا ہے۔ نیز اس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔‘‘ جسٹس سدھانشو دھولیا اور کے ونود چندرن پر مشتمل بنچ نے ممبئی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو ختم کرنے سے انکار کر دیا، جس میں اردو زبان کے استعمال کو درست قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ قانونی طور پر سائن بورڈز میں اردو کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ 'اردو پڑھنے والے کٹھ ملا ہوتے ہیں'، وزیر...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ اسپتال کے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ایئر ہوسٹس نے ڈسچارج ہونے کے بعد اسپتال میں آئی سی یو میں وینٹ پر ہونے کے دوران نامناسب حرکات کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ 6 اپریل کو گروگرام شہر کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔خاتون نے 13 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے بارے میں بتایا...
    بھارتی سپریم کورٹ نے سائن بورڈ پر اردو زبان کے استعمال کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹر میں میونسپل کونسل کے نام والے بورڈ پر اردو کے استعمال کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زبان مذہب نہیں ہے اور اردو کو مسلمانوں کی زبان ماننا قابلِ افسوس ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زبان مذہب کی نمائندگی بھی نہیں کرتی، زبان کا تعلق برادری، علاقے اور لوگوں سے ہے نا کہ کسی مذہب سے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس کے ونود چندرن نے مہاراشٹر کے سابق علاقائی کونسلر کی درخواست پر...
    بھارت میں خاتون نے شوہر کی سرکاری نوکری حاصل کرنے اور اپنے بوائے فرینڈ سے صلح کرنے کے لیے شوہر کو قتل کر دیا۔  بھارتی شہر بجنور میں ایک بھارتی خاتون شیوانی نے مبینہ طور پر اپنے شوہر دیپک کمار کی ریلوے کی نوکری ہتھیانے کے لیے قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ پہلے پہل دیپک کمار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ظاہر کی گئی، تاہم پوسٹ مارٹم  رپورٹ میں گلا گھونٹنے کا انکشاف کیا گیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور میں نوراتری پوجا کے دوران ایک شخص کے انتقال کرجانے کی خبر سامنے آئی۔ اس کی اہلیہ شیوانی نے بتایا کہ 29 سالہ ریلوے ٹیکنیشن دیپک کمار ایک مذہبی رسم میں شرکت کے دوران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) بھارت میں حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں نے ملکی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر سخت نکتہ چینی کی ہے کہ ملک کے مسلم نوجوان روزی روٹی کے لیے پنکچر لگانے کا کام کرتے ہیں۔ ہندو قوم پسند جماعت بی جے پی کی حکومت کی قیادت کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنے ایک خطاب کے دوران نئے لیکن متنازعہ وقف ترمیمی قانون کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا، ''اگر وقف املاک کا ایمانداری سے استعمال کیا جاتا، تو مسلم نوجوانوں کو سائیکلوں کے پنکچر لگا کر اور ان کی مرمت کر کے روزی روٹی کمانے کی ضرورت نہ پڑتی۔‘‘ بھارت میں مسلمانوں کی اکثریت...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔ سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت...
    آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاس کے بعد دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی بلے باز کرن نائر بھارت کے ٹاپ کلاس فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ ارون جیٹلے اسٹیڈیم دہلی میں ممبئی انڈینز کے خلاف 206 رنز کے تعاقب میں دہلی کی جانب سے امپیکٹ متبادل کے طور پر آنے والے کرن نائر نے جسپریت بمراہ کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ 22 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کرنے والے کرن نائر نے پاور پلے کے آخری اوور میں دو چھکے، ایک چوکا اور ایک ڈبل کے ساتھ جسپریت بمراہ پر 18 رنز اسکور کیے۔ کرن نے 40 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں کامیاب...
    کراچی: ٹرمپ ٹیرف پالیسی میں چین کے لیے نرمی پر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت ردعمل کے اثرات پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی کی صورت میں مرتب ہوئے جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 15ہزار اور 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی بحال ہوگئیں۔  پندھرواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع نمایاں کمی، ترکی کا پاکستان کے آف شور ڈریلنگ پروگرام کے تحت مکران کے 40 کنوؤں میں مدد فراہم کرنے کے عندیے اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے جیسے عوامل سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ میں تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1641پوائنٹس کی تیزی...
    ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر کا ریکارڈ قائم کردیا۔ پنجاب کنگز سے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما کی اننگز میں 14 چوکے اور 10 سکسر شامل رہے، انہوں نے ٹریوس ہیڈ (66 رنز) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 171 کی شراکت داری بھی قائم کی۔ ان سے قبل لیگ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ لوکیش راہول کے نام تھا، جو انہوں نے 24 ستمبر 2020 کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف پنجاب کنگز کے لیے 69 بالز پر 132 رنز بناکر قائم کیا تھا۔ مجموعی طور پر لیگ میں بڑی اننگز کرس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اپریل 2025ء) بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے حوالگی کی درخواست کے بعد ہیروں کے مفرور بھارتی تاجر میہول چوکسی کو بیلجیم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس 65 سالہ بھارتی شہری پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ چوکسی پر 2018 میں اثاثوں کے لحاظ سے بھارت کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری قرض دہندہ پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سے تقریباً 1.8 بلین ڈالر (1.58 بلین یورو) کی مبینہ دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس اسکینڈل کے دیگر مبینہ مجرموں میں چوکسی کے بھتیجے زیورات کے مشہور ڈیزائنر اور اب بیرون ملک...
    اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کا اعتراف بھارتی آفیشل ویب سائٹ نے بھی کر لیا۔ بھارت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ارشد ندیم کی اولمپک جیت کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کی ویڈیو کو نوجوانوں کے لیے ایک موٹیویشنل مواد کے طور پر پیش کیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں کامیابی کے سفر کو ایک مثال قرار دیا، جس میں انہوں نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔ ویڈیو میں ارشد کی محنت اور لگن کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ ارشد ندیم جن کا تعلق میاں چنوں سے ہے پاکستان کے پہلے جیولین...
     بھارت میں آوارہ کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں ہیں جب کہ ایک شخص کو متعدد کتوں کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ دہلی پولیس نے ملک کے دارالحکومت کے ضلع شاہدرہ کے علاقے کیلاش نگر میں ایک شخص کو متعدد کتوں کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔  حکام کے مطابق ملزم نوشاد کو جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او کی جانب سے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم نوشاد این جی او کے لیے بطور ایک سپلائر کام کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی جانب سے ایک بیان...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم میں کام کرنے کی حمایت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان کے 9 سال کے بعد بھارتی فلموں میں واپسی کی خبروں نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی۔ جہاں انتہاپسندوں نے فواد خان کے بھارتی فلم میں کام کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔ وہیں بھارتی اداکار فواد خان کی حمایت میں سامنے آنے لگے ہیں جس کی ابتدا سنی دیول نے کی اور پھر امیشا پٹیل نے بھی فواد خان کی حمایت کی۔ سشمیتا سین نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ اور کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ اداکارہ...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور صرف ایک روز میں قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کشتواڑا میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایمبولینسوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ موبائل اور نیٹ سروسز بھی معطل رہیں۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوان کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور اس کھلے قتل کو مقابلہ...
    کیرالہ (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا...
    نیو دہلی: منی پور کی وادی امپھال میں مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں کے باعث عسکریت پسندوں کا راج قائم ہو چکا ہے۔  اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں مکمل ناکامی کے بعد صورتحال بد سے بدتر ہو چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری سرپرستی میں کوکی قبائل کی جائیدادیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں جبکہ صدارتی راج کے نفاذ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ان کی خلاف ورزی جاری ہے۔ علاقے میں گھروں پر حملے، لوٹ مار اور زبردستی قبضے معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں کے لیے اپنے گھروں کو واپس جانا ناممکن ہو چکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ عسکریت پسند گروہوں نے کوکی قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد...
    بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں تقریباً 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسی حوالے سے وزیز اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ہلاکتوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع نالندہ میں 18 اموات ہوئی، اس کے بعد ضلع سیوان میں 2، کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک موت رپورٹ ہوئیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے فی کس 4 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب بھارت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے...
    دنیا بھر میں بھارتی سپر اسٹارز کے چرچے ہیں جیسے سلمان خان، شاہ رُخ خان، الو ارجن اور پربھاس دنیا بھر میں سب سے مہنگے اداکاروں کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک 72 سالہ اداکار نے انہیں دولت میں ٹکر دے رکھی ہے۔ وہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت ہیں جو سالوں سے جنوبی بھارتی فلموں پر اپنا راج بنائے ہوئے ہیں اور یہی وہ واحد بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے کمائی میں شاہ رُخ سلمان اور پربھاس جیسے اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ رجنی کانت نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ 90 کی دہائی کے آخر اور 2000...
    لندن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی مشہور اور رومانوی جوڑی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ برطانیہ کے معروف علاقے لیسٹر اسکوائر میں واقع Scenes in the Square میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کا کانسی سے تیار کردہ مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام بالی ووڈ کی کلاسک رومانوی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ یہ فلم 1995ء میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے ناصرف بھارتی بلکہ عالمی سطح پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔ مجسمہ اُس جگہ پر لگایا جائے گا جہاں فلم کے ایک یادگار سین کی عکس بندی...
    لبنان (اوصاف نیوز)لبنا ن کے پہاڑی علاقے میں‌اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ۔ جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی ایئر فورس کا طیارہ مارگرایا . مگر آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی.اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر حوثی فوج...
    ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا ہے، جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج کمار کے کی موت کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک اور اہم شخصیت کو کھو دیا۔ رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے پروڈیوسر سلیم اختر انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 8 اپریل 2025 کو فلم پروڈیوسر سلیم اختر نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔ 1993 کی کلاسک پھول اور انگار اور 1983 کی قیامت جیسی فلموں کیلئے مشہور پروڈیوسر کی موت کی خبر سن کر بھارتی فلم انڈسٹری میں ہر ایک فنکار غمگین ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ نے تصدیق کی کہ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ، شمع اختر اور ان کا بیٹا، صمد اختر ہے تاہم ان کے اچانک انتقال کی وجہ معلوم نہیں...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش شروع۔ بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیاگزشتہ چند دنوں سے شروع گرمی لہر بھی سہانے موسم میں تبدیل ہو گیا۔راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں اس وقت بھی تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے راولپنڈی اور اسلام اباد میں گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ژالہ لہ باری ۔راولپنڈی میں موسلادھار بارش بارش ہونے کی وجہ سے موسم تبدیل ہو گیا اور ایک دفعہ پھر سردی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ عمران خان نے حکومت کیساتھ بات چیت کو مسترد کر دیا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار
    بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں اور جنگی جرائم پر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں۔ مسلم سیاسی رہنما سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل صرف غزہ کو نہیں بلکہ ہمارے اندر موجود انسانیت کے احساس کو بھی ختم کر رہا ہے۔ اپنی طویل اور جذباتی پوسٹ میں سوارا بھاسکر نے خاص طور پر النصر اسپتال پر بمباری میں ایک صحافی سمیت متعدد افراد کے زندہ جلنے کے واقعے پر سخت غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔ سوارا بھاسکر نے لکھا کہ میں روز کوشش کرتی ہوں کہ اپنی اچھی سی سیلفی لوں، اپنی بیٹی کی معصوم تصاویر پوسٹ کروں، میک اپ کروں، آن لائن شاپنگ کروں… لیکن یہ سب بھی...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں چل بسے لیکن ان کی میراث آنے والی کئی نسلوں کو مستفید کرتی رہے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے 4 اپریل کو صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔ منوج کمار کا اصل نام ’ہری کرشنن گوسوامی‘ تھا اور حب الوطنی پر مبنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے اُنہیں ’بھارت...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا بھارت اسٹریٹیجک شراکت داری پر بات کی اور انڈوپیسیفک خطے میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر عائد جوابی ٹیرف پر بھی بات چیت کی گئی اور یہ بھی کہ شفاف اور متوازن تجارتی تعلقات کے قیام کے لیے کیسے پیشرفت کی جائے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مارکو روبیو نے داعش دہشتگرد...
    جب سے فواد خان نے ایک بھارتی فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت کے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کا ایک بار پھر پردہ فاش کردیا۔  بھارت کی انتہا پسند جماعتوں شیوسینا اور دیگر سمیت فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشوک پنڈت اور ایف ڈبلیو آئی سی ای کے بی این تیواری نے فواد خان کی واپسی پر دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔ جس کے بعد چند بھارتی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں سنی دیول اور امیشا پاٹل بھی شامل ہیں۔ معروف ایکشن ہیرو سنی دیول نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم فنکار ہیں اور سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہم پوری دنیا کے لیے کام...
    لاہور: سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے پاک انڈیا باہمی معاہدے سے بڑھ کر سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاک انڈیا مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر...
    تقریباً ایک ماہ قبل دو غیر ملکی حکمرانوں کی امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ، سے واشنگٹن میں ملاقاتوں کا بڑا شہرہ ہے ۔ یوکرین کے نوجوان صدر ، ولادیمیر زلنسکی، کو امریکی صدر سے ملاقات کے دوران جو ہزیمت اور توہین برداشت کرنا پڑی ہے، اِس کی بازگشت ابھی تک ساری دُنیا میں سنائی دے رہی ہے ۔ اِس ملاقات کا ایک بڑا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ امریکا نے جنگ کی بھٹی میں دہکتے یوکرین کی بڑی فوجی امداد تقریباً روک دی ہے ۔ جو معاہدہ کرنے زلنسکی صاحب واشنگٹن گئے تھے ، وہ بھی عملی شکل اختیار نہ کر سکا ۔یوکرینی صدر ندامت اُٹھا کر خالی ہاتھ واپس گھر آئے ہیں۔ یوکرینی صدر سے قبل بھارتی وزیر اعظم ،...
    نئی دہلی: بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں لوک سبھا سے منظور ہونے کے بعد حکومت کا متنازع وقف ترمیمی بل اب راجیہ سبھا سے بھی منظور کرلیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، بل کی منظوری کے لیے 236 ارکان میں سے 119 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ بل کی حمایت میں 128 اور مخالفت میں 95 ووٹ پڑے۔  لوک سبھا میں اس بل کی کانگریس نے سخت مخالفت کی تھی، اور اب ایوان بالا میں بھی مخالفت کا سلسلہ جاری رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف کانگریس ہی نہیں بلکہ سخت گیر ہندو تنظیم شیوسینا بھی بل کے خلاف بول پڑی ہے۔  مہاراشٹرا سے راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:...
    بھارتی شہر حیدرآباد کے رکنِ پارلیمان اسد الدین اویسی نے بھارتی لوک سبھا سے منظوری کے لیے پیش ہونے والا متنازع وقف ترمیمی بل احتجاجاً پھاڑ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں گزشتہ روز بحث و مباحثے کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے پیش کیا گیا متنازع وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے گزشتہ روز وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد وقف املاک کے نظم و نسق کو خامیوں سے پاک کرنا ہے جبکہ حزبِ اختلاف اسے وقف املاک کو ہڑپنے کی حکومتی سازش قرار دے رہی ہے۔ بھارتی حزبِ اختلاف نے مذکورہ بل...
    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ ہوگیا، لڑاکا طیارہ ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ  تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔  یہ پہلا واقعہ نہیں، بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیےبھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران راجستھان میں گر کر تباہ یاد رہے کہ 2 اپریل 2025 کو بھی بھارتی فضائیہ کا سنگل انجن والا طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ صرف یہی نہیں گزشتہ ماہ بھی بھارتی  فضائیہ کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ...
    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش...
    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ’ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے خلاف پاک فوج نے بھی مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولے اور بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاکستانی فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری...
    دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی مزدوروں کے انسانی اعضاء دور جا گرے اور گودام کا ملبہ بھی 200 میٹر دور تک گر گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست گجرات کے ڈیسا شہر میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 سے 20 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی افسوسناک خبر ہے، تاہم اب کلکٹر، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر سمیت پولیس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیسا میں دھوا روڈ پر دیپک ٹریڈرز نامی فیکٹری میں اچانک زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت بھی گر گئی جس سے اندر کام کرنے والے مزدور اور ان کے اہل خانہ پھنس گئے۔ اطلاعات موصول...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔ سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔ انہوں...
    واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج دسویں روز بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج رام کوٹ کے علاقے پنجتیرتھی میں بھی کارروائی کر رہی ہیں۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور مزید فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے جمعہ...
    واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج دسویں روز بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج رام کوٹ کے علاقے پنجتیرتھی میں بھی کارروائی کر رہی ہیں۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور مزید فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے جمعہ...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔ سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔ مزید پڑھیں: "کیا...
    دنیا کے متعدد ممالک میں عید الفطر آج بروز پیر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ گزشتہ روز سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سمیت مختلف ممالک میں عید الفطر منائی گئی تھی جب کہ ایشیائی ممالک میں آج یکم شوال تھی۔ مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری نگر کی تاریخی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز کی ادا کرنے سے روک دیا۔ خیال رہے کہ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کی نماز آج صبح 10 بجے سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد نے قابض حکام سے اپیل کی تھی کہ شب قدر اور جمعتہ الوداع کی طرح نماز عید کی ادائیگی میں...
    تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس فلم سے اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔ مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ یہ فلم آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت کی وجہ سے بھی خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ نے کتنا معاوضہ لیا ہے یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ...
    مشہور جنوبی بھارتی اداکارہ ورلکشمی سرتکمار نے بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ معروف تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ ورلکشمی سرتکمار نے حال ہی میں ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شو میں ایک امیدوار نے اپنے خاندان کے افراد کی جانب سے ہراسانی کا ذکر کیا، جس پر ورلکشمی جذباتی ہوگئیں اور اپنی کہانی شیئر کی۔ ورلکشمی نے کہا، ’میں بھی آپ کی طرح ہوں۔ میرے والدین کام پر جاتے تھے اور مجھے دوسروں کی دیکھ بھال میں چھوڑ دیتے تھے۔ اس دوران پانچ سے چھ افراد نے میرا استحصال کیا مجھے ہراساں کیا میری کہانی بھی آپ جیسی ہی ہے‘۔...
    ریاض احمدچودھری غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں 2016اور 2022کے درمیان5,400سے زائد بچے لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں سے 1500سے زائد کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2016میں 1070بچے لاپتہ ہوئے جن میں 589لڑکے اور481لڑکیاں شامل تھیں۔2017 میں کل 725 بچے لاپتہ ہوئے جن میں 431لڑکے اور 294لڑکیاں شامل تھیں۔ 2018میں 800بچے لاپتہ ہوئے جن میں 384لڑکے اور 416 لڑکیاں شامل تھیں۔ 2019میں کل 661بچے لاپتہ ہوئے جن میں 306لڑکے اور 355لڑکیاں شامل تھیں۔ 2020میں 627بچے لاپتہ ہوئے جن میں 277لڑکے اور 350لڑکیاں شامل تھیں۔ 2021میں کل 723بچے لاپتہ ہوئے جن میں 280لڑکے اور 443لڑکیاں شامل تھیں۔اسی طرح 2022میں کل 821بچے لاپتہ ہوئے جن میں 319لڑکے اور 502لڑکیاں شامل تھیں۔ کل جماعتی...
    ماضی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز نے کہا ہے کہ انھیں اور اداکار ندیم بیگ کو بھارتی ہدایت کار راج کپور اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے۔ اداکارہ ممتاز نے ان خیالات کا اظہار لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کی جانب سے فنکاروں کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اداکارہ ممتاز نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں پاکستانی سینما بہت تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہماری کامیابی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی ہمیں کاپی کیا کرتی تھی اور ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ ممتاز نے انکشاف کیا کہ بھارتی ممتاز فلم ساز راج کپور نے اپنی...
    مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )نریندر مودی کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کیلئے نمازِ عید کی ادائیگی بھی مشکل بنا دی۔ پر سال کی طرح اس بار بھی مودی حکومت نے مسلمانوں کیلیے مشکلات کھڑی کرتے ہوئے عید سے قبل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی پر پابندی لگادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میرٹھ پولیس نے عید سے قبل مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی کھلی سڑک...
    NEW DELHI: دنیا کے امیر ترین افراد کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ہورون رواں برس کے ابتدائی تین ماہ کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد، ادارے اور ارب پتی افراد کے حامل ممالک اور شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ہورون کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر امیر ترین خواتین کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے، جس میں پہلی 5 خواتین میں ایک بھارتی بھی شامل ہے، فہرست میں پہلی 10 خواتین میں بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا اور فرانس سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شامل ہیں۔ بھارتی خاتون میں اس فہرست میں شامل دیگر خواتین کے مقابلے میں کم عمر ارب پتی ہیں۔ ہورون کی فہرست کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے بیان میں کہا کہ کلمت مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کا واقعہ؛ نتیجے میں شہادتیں انتہائی افسوسناک عمل ہے بلوچستان میں صوبائیت پرستی کے نام پر نہتے سول و ملٹری پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے دشمن کے ناپاک عزائم عیاں ہیں۔ مقصد گوادر پورٹ زون کو سبوتاژ کرنا، وقت آگیا خطے میں قیام امن کے لئے اتحادیوں کے ساتھ مکمل کوآرڈینینشن کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کی طرف بڑھا جائے۔ چین ہمارا اتحادی اور گوادر میں اہم شراکت دار ہے۔ افغانستان اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں خوارج کی کاروائیوں کی صورت انڈیا اور مغربی طاقتوں...
    سرینگر: ممتاز کشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل ہو گئے، لیکن ان کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔  جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے اندرابی، تحریکِ آزادی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن تھے، جنہیں بھارتی فوج نے ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ 8 مارچ 1996 کو 5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے جلیل احمد اندرابی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ انہیں دورانِ حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی تصدیق ہوئی۔ عالمی دباؤ کے باوجود، بھارتی حکومت نے مجرم کو سزا دینے کے بجائے امریکہ فرار کروا دیا۔...
    لاہور: بھارتی ریاست بہار کے شہر بدھ گیا میں بدھا کو جس درخت تلے نروان حاصل ہوا وہاں اشوک اعظم نے خانقاہ ’’مہابدھی مہاویہاڑا ‘‘تعمیر کرائی تھی جو بدھوؤں کے 4 مقدس ترین مقامات میں شامل ہے۔ بدھ مت کو زوال آیا تو برہمنوں نے جزوی قبضہ کر اسے ’’مہابدھی مندر‘‘ میں تبدیل کر دیا، اب آر ایس ایس کے زور پکڑنے پر وہاں کھلے عام ہندوانہ رسومات ادا ہونے لگی ہیں۔ جس پر دنیا بھر کے بدھوؤں میں بے چینی پھیل چکی ہے اور وہ مودی سرکار کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، یوں طاقت کے بل پر اقلیتوں پہ ظلم کا ایک اور واقعہ مودی کے بھارت میں سامنے آ گیا۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پشاور اور گرد و نواح میں بدھ کی صبح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواﺅں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اور 27 مارچ کو آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے...
    بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ فیسٹیول ‘این جی فیسٹ 2025’ میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ہونے والا سالانہ فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، حاضرین میں سے بعض افراد نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس واقعے کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔ اس موقع پر سونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، "میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم...
    علامتی تصویر سرگودھا میں 4 افراد نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔پولیس حکام کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی سے 13 سالہ لڑکی کو ملزمان نے 3 ماہ قبل اغوا کیا تھا۔لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے میڈیکل کرایا جارہا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔لڑکی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹی ملزمان کے چنگل سے بھاگ کر سلانوالی ویگن اڈا پہنچی، جس نے فون پر بتایا کہ وہ اڈے پر ہے، اُس کی حالت غیر تھی۔لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم اور اُس کے 3 دوست زیادتی کرتے رہے اور انہوں نے ویڈیو بھی بنائی۔
    اوٹاوا: کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر وینیسا لائیڈ نے کہا کہ بھارتی حکومت نہ صرف کینیڈین کمیونیٹیز بلکہ جمہوری عمل پر بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست مخالف عناصر مصنوعی ذہانت (AI) کو انتخابی مداخلت کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور یہ امکان ہے کہ چین بھی AI ٹولز کے ذریعے انتخابات پر اثر ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ سکیورٹی ایجنسی نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ روس بھی ممکنہ طور پر کینیڈا میں مداخلتی سرگرمیاں کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو...
    حالیہ رپورٹس کے مطابق قطری حکومت نے قطر میں مقیم بھارتی آئی ٹی انجینیئر امت گپتا کو ڈیٹا چوری  اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گپتا کو قطر کی ریاستی سیکیورٹی نے 3 ماہ سے حراست میں رکھا ہوا ہے، بھارتی آئی ٹی انجینئر پر ڈیٹا چوری اور دوسری ریاستوں کے لیے جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم عالمی سطح پر اجاگر رپورٹ کے مطابق امت گپتا ٹیک مہندرا نامی آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا، قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے اور قطری حکام کا کسی قسم...
    NEW DEHLI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن میں سنگین الزامات عائد کردیے گئے اور انہیں کمنٹری پینل سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کا آغاز گزشتہ روز ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوا جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان رواں سیزن کا پہلا میچ ہوا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سجائی گئی آئی پی ایل کی رنگارنگ تقریب میں ٹورنامنٹ کی تمام ٹیمیں اسٹارز نے شرکت کی لیکن وہاں پر عرفان پٹھان کی عدم موجودگی کی نشان دہی...
    لداخ کی سرحد پر بھارتی فوج کے دو اہلکار ڈیوٹی کے دوران مارے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار کشور بارا اور سپاہی سورج کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تاہم بھارتی فوج کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اہلکار کی ہلاکت کیوں اور کس طرح ہوئیں۔ مقتولین کے اہل خانہ بھی بے خبر ہیں۔ بھارتی فوج کے مارے گئے اہلکاروں کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ کم از کم ان کے پیاروں کی موت کی وجہ بتائی جائے۔ بھارتی میڈیا کو ان اہلکاروں کی موت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور کسی کو جائے وقوعہ پر جانے...
    ریاض احمدچودھری بھارت مقامی اور سیاح خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک بن گیا۔مودی سرکار میں بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر...
    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے گیند پر تھوک (لعاب) لگانے پر پابندی اٹھا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز آئی پی ایل ٹیموں کے کپتانوں اور منیجرز کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ بیشتر کپتانوں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس معاملے پر اندرونی مشاورت کی تھی، جبکہ حتمی فیصلہ ٹیموں کے کپتانوں کے سپرد تھا۔ بی سی سی آئی نے دوسری اننگز میں دو گیندوں کا نیا قاعدہ بھی متعارف کرایا تاکہ شبنم کے اثرات کو ختم کیا جا سکے اور ٹاس جیتنے والی ٹیم کو کسی بھی قسم...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)ایک پاکستانی کاروباری شخصیت وقاص حسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انڈیگو ایئر لائن کے ذریعے بھارت کا سفر کیا، جس پر کئی لوگ حیران رہ گئے۔ اگرچہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا حاصل کرنے کے بعد بھارت جا سکتے ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ تفریحی سیاحت بھی شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ وقاص حسن نے ایک انڈیگو فلائٹ بک کی، جس میں ان کا چھ گھنٹے کا قیام ممبئی ایئرپورٹ پر تھا۔ وہ سنگاپور سے سعودی عرب جا رہے تھے اور ان کی فلائٹ کا ٹرانزٹ بھارت میں تھا۔ پاکستانی پاسپورٹ پر بھارت کا سفر اپنی انسٹاگرام...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران گیند پر تھوک کے استعمال کی پابندی ختم کر دی ہے۔ جمعرات 20 مارچ کو ہونے والے کپتانوں کے اجلاس میں آئی پی ایل کی بیشتر ٹیموں کے کپتانوں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس معاملے پر اندرونی مشاورت کی تھی، جبکہ حتمی فیصلہ ٹیموں کے کپتانوں کے سپرد تھا۔ آج کے اجلاس میں کپتانوں نے اس سیزن کے لیے گیند پر تھوک کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، بی سی سی آئی نے کپتانوں کو گیند پر تھوک کے استعمال پر تبادلہ خیال کرنے کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) بھارت میں خواتین کی جنسیت کے بارے میں بات چیت کو شجر ممنوعہ سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر شادی شدہ خواتین کے ساتھ، جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شوہروں اور بچوں کو خود پر ترجیح دیں۔ طلاق کے لیے عدالت سے استدعا، 'میری بیوی عورت نہیں ہے' بھارت: مسلمانوں کے متعلق سپریم کورٹ کا ایک اور متنازعہ فیصلہ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بدھ 19 مارچ کو یہ فیصلہ ایک شخص کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سنایا گیا۔ اس عدالت نے اس شخص کی طلاق کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے طلاق دینے...
    نئی دہلی: بھارت کی تاریخ میں سب سے مہنگی شادی کا اعزاز کسی امبانی کو نہیں بلکہ سابق کرناٹک وزیر جناردھن ریڈی کو حاصل ہوا، جنہوں نے 2016 میں اپنی بیٹی برہمانی کی شادی پر1600 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد خرچ کیے۔  یہ شاندار تقریب 16 نومبر 2016 کو ہوئی، جس میں تقریباً 50,000 مہمانوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات پانچ دن تک جاری رہیں، جبکہ اس کے شاہانہ انتظامات پر پورے ملک میں چرچا رہا۔ جناردھن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے بنگلورو کے فائیو اسٹار اور تھری اسٹار ہوٹلوں میں 1,500 کمرے بک کروائے۔ شادی کا پنڈال وجے نگر سلطنت کے شاہی مندروں سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا، جسے بالی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک بائیکاٹ اپنی سیاست کو قومی سلامتی سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں جاری ہیں اور پاکستان تحریک انصاف سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تحریک فساد کو اوورسیز گروپس نے ہائی جیک کر لیا ہے، ان کے کچھ رہنما بھارتی لابی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ فتنہ خان وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی قومی سلامتی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتا تھا اور تحریک انصاف کا دہشت گرد ونگ ملکی سلامتی کے لیے  انتہائی خطرناک ہے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کو واپس جانا چاہیے کیونکہ پاکستان مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔ ان...
    قابض بھارتی فوج کی جارحیت نے ایک اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایمبولینسوں کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ موبائل اور نیٹ سروسز بھی معطل رہیں۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوان کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور اس کھلے قتل کو مقابلہ ظاہر کیا۔ قابض بھارتی فورس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاش...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر امن کی تلاش میں لاہور کا سفر کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیراعظم بنے تو پاکستان کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنا ایک بڑا قدم تھا۔ مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کے عوام بھی امن چاہتے ہیں، لیکن ان کی حکومت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے اور وہ کسی بھی کھیل کو بدنام ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ دوسری جانب، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے...
    بھارتی پنجاب میں پولیس اہلکاروں نے فوج کے حاضر سروس کرنل اور اس کے والد کی درگت بنادی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں 13 مارچ کو واقعہ اس وقت پیش آیا جب پارکنگ کے تنازع پر پولیس اہلکاروں نے کرنل پشپندر بھارت کو اپنی گاڑی ہٹانے کا کہا، جس پر نئی دہلی ہیڈ کوارٹر میں تعینات کرنل نے پولیس اہلکاروں کے لہجے پر اعتراض اٹھایا۔ پولیس اہلکاروں نے بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل پشپندر کو گاڑی سے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) تقریبا دو برس قبل نارتھ ویسٹ یونیورسٹی الینوائے کے میٹا سائنسدان رچرڈ سن ریز نے اپنی ٹیم کے ساتھ سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے چند اشتہارات پر تحقیق کا آغاز کیا تھا۔ جن کمپنیوں نے یہ اشتہارات جاری کئے تھے انھیں "پیپر ملز" کہا جاتا ہے۔ یہ کمپنیاں محققین اور طلبہ کو سائنسی مقالہ جات، مضامین اور تھیسز شائع کروانے کا جھانسا دیتی ہیں۔ اس دوران رچرڈ سن ریز اور ان کی ٹیم کو فیس بک، واٹس ایپ گروپس اور ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے کچھ ایسے اشتہارات بھی ملے جن میں برطانوی ڈیزائن پیٹنٹ کے ساتھ سائنسی ایجادات کے پیٹنٹ فروخت کیے جارہے تھے۔ ان اشتہارات...
    بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل ہوگئے جن کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبول میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو اتوار کی صبح سینے میں درد کے باعث چنئی کے گریمس روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں صبح 7:30 بجے کے قریب ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے ای سی جی اور ایکو کارڈیوگرام سمیت مختلف ٹیسٹ کئے۔ اسپتال کے قریبی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ ان کا انجیوگرام بھی ہوسکتا ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ خیال رہے گزشتہ ماہ...
    سب ہی کرکٹ کے کھیل کو سیاسی نفرت سے جوڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔ کھیل میں نفرت اور وہ بھی سیاسی نفرت اس کی شروعات بھارت نے ہی کی ہے، ورنہ اس سے پہلے ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی مگر لگتا ہے، یہ لعنت اسی نے شروع کی ہے اور اسی پر ہی ختم ہو جائے گی۔ بھارت نے کھیل میں سیاست کی ملاوٹ کر کے اس عوامی دلچسپی کے کھیل کا مزہ ہی کرکرا کر دیا ہے۔ اس وقت پورے کرکٹ جگت میں بھارت کی ہٹ دھرمی اورکم ظرفی کے چرچے ہو رہے ہیں ۔ بھارت کے انتہا پسند حکمرانوں کو کون سمجھائے کہ کھیل میں محبت تو داخل کی جا سکتی ہے کسی طرح بھی نفرت کو...
    بالی ووڈ کے فلمی ستاروں میں مشہور ممبئی کے بلندوبالا لیلاوتی اسپتال سے وابستہ لالچ وہوس کی ڈرامائی داستان منظرعام پر آگئی جس سے بھارتی میڈیکل شعبے کی دنیا بھر میں بدنامی ہو رہی ہے۔ اسی میں کچھ عرصہ قبل زخمی اداکار سیف علی خان کا علاج ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سال تک اسپتال کے بااثر ٹرسٹی چند کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے لوٹ مار کرتے رہے۔ کمپنیاں زیادہ قیمت لگا کر ادویہ، طبی آلات و دیگر سامان فراہم کرتیں۔ جو رقم بچتی، بانٹ لی جاتی۔ نئی انتظامیہ کی رو سے یوں 1250 تا 1500 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ملزم ٹرسٹیوں میں ہیروں...
    بھارت کے شہر علی گڑھ میں سحری کے وقت گھر کے باہر موجود شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم دیگر زاویوں سے بھی اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول حارث نامی شخص پر جعمے کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔ مقتول کو ابتدائی طور پر 3 گولیاں مارنے کے بعد مزید 3 گولیاں ماری گئیں تاکہ اس کی موت کی تصدیق کی جا سکے۔ واقعہ رات سوا 3 بجے پیش آیا، حارث کرکٹ کھیل کر واپس آیا تھا اور گھر کے باہر سحری کے لیے انتظار کر رہا تھا۔ موٹر سائیکل پر...
    حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا۔ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبہ کا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی...
    ریاض احمدچودھری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارلیمان کے بیشتر ارکان خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث نکلے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت بی جے پی سے ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اقتدار کی ہوس نے مودی کو اندھا کر دیا جس کے باعث مودی نے مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی۔حال ہی میں بھارت کی ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین کے جرائم سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق 151عوامی نمائندوں کو خواتین کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان 151 عوامی نمائندوں میں 16 کے خلاف عصمت...
    بھارتی میڈیا کی بنگلا دیش کیخلاف بھی زہر افشانی، فوج میں پاکستان کے حامی جنرل کی جانب سے بغاوت کی کوشش کا الزام بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی۔ بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اورفوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بنگلا دیشی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی...
    بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی۔ بنگلہ دیش کی فوج نے انڈین میڈیا میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اورفوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی فوج میں بغاوت کی خبریں سراسر غلط ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ بنگلا دیش اوراس کی مسلح افواج...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔   وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحے سے ملک کو بچا لیا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا،انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال کرنے کیلئے رات کے وقت ان کے سیب کے باغات تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ایک طرف ان کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف انہوں نے علاقے کے قدرتی وسائل اور معیشت کو تباہ و برباد کرنے کا مذموم سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پورے مقوضہ علاقے کو مکمل طور پر...
    بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع  دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن جانے کے لیے لفٹ...