2025-10-05@04:34:53 GMT
تلاش کی گنتی: 33095

«میں برآمدات»:

(نئی خبر)
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیاسی اور ملکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات اور گورننس پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی جبکہ 27 ستمبر کےجلسے سےمتعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے گفتگو ہوئی۔ Post Views: 1
     ارشاد قریشی: پی ٹی آئی کے بانی دو سال سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اب اچانک یہ اطلاع آئی ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذمہ دار ذرائع بتا رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ بانی اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی دونوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہاں آج کل توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ عدالتوں کے اصل  کمروں میں بانی اور ان کی بیوی کے خلاف بنے مقدمات کی سماعت مین  بہت سے سکیورٹی رسک انوالو ہیں جن کا سامنا بانی کی اسلام آباد اور راولپنڈی کی...
    اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز قاہرہ(سب نیوز )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پیر کو قاہرہ کے الاتحادیہ پیلس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے دوندوں ملکوں کے ترقیاتی اہداف کی سپورٹ میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماوں نیخاص طور پراقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے۔ مشرق وسطی کی صورتحال سمت باہمی تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔غزہ...
    بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء چنگیز مری نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت میں ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ اس میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء نواب چنگیز مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت میں انہیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو اس تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت میں ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ اس میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سرفراز...
    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہوگا۔ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤسوائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پیر کو امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے صدر ٹرمپ اس معاملے کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کے لیے مکمل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج امریکا پہنچ گئے جہاں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک پُرتکلف ظہرانے میں شریک ہوں گے۔ دونوں رہنما اس دوران دو بدو ملاقات بھی کریں گے بعد ازاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ جس میں ممکنہ طور پر امریکی صدر کے غزہ جنگ بندی کے 21 نکاتی منصوبے پر اتفاق کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد 3 بجے سہہ پہر صدر ٹرمپ اوول آفس میں کانگریس کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس کریں گے۔ اس اجلاس میں ممکنہ طور پر وفاقی حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے ’ بہت قریب’ ہیں، آج وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت ہوگیعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ ختم کرنے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر پہنچنے کے ’ بہت قریب’ ہیں۔کیرولین لیوٹ نے ’ فاکس اینڈ فرینڈز’ پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ 21 نکاتی امن منصوبے پر بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: معروف عالم دین و اسکالر مفتی منیب الرحمن کاکہنا ہے کہ عوام حکمرانوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ عملی زندگی میں کس کے تابع ہیں اور قانون کس کی مرضی سے بناتے ہیں، قادیانیوں کو پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہوگا جس میں انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، انہیں وہی حقوق دیے جائیں جو دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس بعنوان  عہد رسالت میں انسانی حقوق، آزادی اور انصاف  آج کے تقاضے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028ء تک سودی...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ پھل کھانے سے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف لیسٹر کے مطابق آلودگی کے اثرات میں کمی کی وجہ ان پھلوں میں قدرتی طور پر موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہو سکتے ہیں۔ دو لاکھ سے زیادہ افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو دن میں زیادہ پھل کھاتے تھے ان میں خواتین پر واضح اثرات دیکھنے کو ملے۔ محققین نے بتایا کہ مرد عمومی طور پر خواتین کے مقابلے میں کم پھل کھاتے پائے گئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین میں حفاظتی اثرات کیوں زیادہ تھے۔ تحقیق پر گفتگو کرتے ہوئے چیرٹی استھما + لنگ یوکے...
    سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کپل دیو کا کہنا تھا کہ ایک ملک کا کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک کے لیے احساسات ہونا قدرتی بات ہے، جذبات اپنی جگہ لیکن کھیل میں جاکر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں۔ کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور انہیں اچھے پڑوسی ہونا چاہیے، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستا ہے کہ بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑے بھائی کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جو ہوا اسے بھول کر بہتر کل کے لیے دونوں ملک بات...
    اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 آج لینڈ ہوئی، جس کا استقبال روایتی واٹر سلوٹ کے ساتھ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی پشاور کے لیے پروازیں بحال ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے میں 5 پروازیں پشاور اور ابوظہبی کے درمیان آپریٹ کرے گی، جن کا شیڈول پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کے دن مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے پرواز EY 277 صبح 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔ اتحاد ایئر ویز 2025 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے والی تیسری غیر ملکی ایئر لائن بن گئی ہے۔ اس...
    امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے گئے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیراعظم نے امریکی صدر کی جانب غزہ میں جنگ بندی کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایک ایسا 20 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس سے غزہ میں جنگ بندی یقینی ہوجائے گی اور میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں خود اس بات کا خواہش مند ہوں کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو تاکہ...
    بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں بھارت کے ساتھ واقع ضلع چٹاگانگ میں ہونے والی پُرتشدد جھڑپوں میں بیرون ملک سے آنے والے ہتھیار استعمال ہوئے، جس کے باعث 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چٹاگانگ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے خلاف جھڑپیں شروع ہوئیں، جب سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکا تو اس دوران تصادم ہوگیا اور 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس فوج نے واقعے کا ذمہ دار باغیوں کو ٹھہرایا جبکہ مظاہرین نے فورسز پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔ بنگلہ دیش سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے کیونکہ گزشتہ...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔ I welcome President Trump’s 20-point plan to ensure an end to the war in Gaza. I am also convinced that durable peace between the Palestinian people and Israel would be essential in bringing political stability and economic growth to the region. It is also my firm belief that… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2025 انہوں نے...
    کراچی: درسی کتابوں کی چھپائی میں مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، سندھ ٹیکسٹ بک پر الزام ہے کہ پانچ ارب روپے کی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبشلرز سے چھپوائیں۔ اینٹی کرپشن نےچیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز بلوچ اور بورڈ کے سابق سیکریٹری تیمور خاصخیلی کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔اینٹی کرپشن نے  سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کوخط بھیجا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 26-2025 کے دوران کتابوں کی چھپائی کے ٹھیکے من پسند پبلشرز کو الاٹ کیے۔اینٹی کرپشن نے سندھ ٹیکسٹ بک سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔2 اکتوبر کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ...
    سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ کے سوالات کا جواب دیا۔ سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر...
    قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی اشتراک کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقعے پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے باہمی تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ’وزیراعظم کا تاشقند کا دورہ نئے باب کا آغاز ہے‘ ملاقات میں وزیراعظم...
    اتحاد ایئرویز نے دس سال بعد پشاور کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پیر کے روز ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ EY 276 باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جہاں ایئرپورٹ حکام نے روایتی واٹر سالیٹ کے ساتھ اس کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اتحاد ایئرویز کی پشاور آمد 2014 کے بعد پہلی بار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی خصوصی رعایت: منتخب شہروں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اب اتحاد ایئرویز ہفتے میں پانچ پروازیں ابوظہبی اور پشاور کے درمیان چلائے گی۔ یہ پروازیں پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو ہوں گی، جبکہ پشاور سے EY 277 صبح 8 بجے...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں دخل اندازی سے روک دیا  ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنما حال ہی میں عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران علیمہ خان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پارٹی کے بعض معاملات سے متعلق انہیں جو اطلاعات دی جا رہی ہیں، وہ یکطرفہ اور گمراہ کن ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں نے شکایت کی کہ عمران خان کی ان سے براہِ راست ملاقات نہ ہونے کی وجہ...
    سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر کام بحال نہ کرایا تو ایم کیوایم پاکستان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان کو اعتماد میں لیا اور صوبے میں امن و امان کے حوالے...
    زاہد اقبال چودھری کی صدر اسلام آباد چیمبرسے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )تاجر رہنما و سابق نائب صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان زاہد اقبال چوہدری نے نومنتخب صدر اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود و دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تاجر قیادت کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ جذبہ سے خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔ زاہد چودھری نے معروف کاروباری شخصیات بابر چوہدری، راجہ خالد عباسی، شاہد عمران اور چوہدری وسیم بہادر کے ہمراہ صدر اسلام آباد چیمبر سردار طاہر محمود، سینئر نائب...
    پشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اہم ہدایات دی ہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تفصیلات دونگا،بانی کے مطابق پارٹی عہدیداروں پر منحصر ہے کہ انہوں نے عوام کے ساتھ چلنا ہے یا پیچھے ہی رہنا ہے،بانی پی ٹی آئی کے مطابق جلسے کے انتظامات بہتر ہوسکتے تھے،بانی پی ٹی آئی تک جلسے سے متعلق کچھ معلومات پہنچی ہیں۔جلسے کی جگہ کے تعین پر بانی نے بات کی ہے۔ بانی تک معلومات پہنچی ہیں جلسہ گاہ میں انتظامات صحیح نہیں تھے مٹی اڑ رہی تھی۔جلسے میں جوتے دکھانے کے...
    فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا...
    یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں فاطمہ خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پوڈکاسٹرز جھوٹ بولنے والے افراد کو غیر ضروری طور پر اہمیت دے رہے ہیں۔ یاد ریے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا اکثر ان پر تشدد کیا اور رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جن میں 39 لاکھ روپے...
    لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جب کہ تین نامعلوم چور 2 دکانوں کے تالے توڑ کر 3 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دکان نمبر 103 سے تین کروڑ بتیس لاکھ روپے سے بھری تجوری چوری کی گئی، چوروں نے دکان نمبر 23 سے 47 لاکھ پچاس ہزار چوری کیے۔ چوروں کی تالے توڑ کر تجوری نکالنے کی کلوزسرکٹ فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی، چور نوٹوں سے بھری تجوری لیکر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے، شبہ ہے کہ ملزمان نے مکمل ریکی کرکے واردات کی۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی...
    پاکستان شوبز کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔ علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ ایک خصوصی امدادی شو میں شرکت کی۔ اس امدادی شو کا مقصد سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنا اور ان سے اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ تقریب میں علی ظفر کے علاوہ معروف گلوکارہ نتاشا، علی نور اور گوہر ممتاز نے بھی پرفارم کیا، جنہوں نے اپنی آواز اور فن سے شرکاء کے دل جیت لیے اور ماحول کو جذباتی رنگ دے دیا۔ حاضرین کی بڑی تعداد نے اس نیک مقصد کے لیے فنکاروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیلاب زدگان کیلئے امداد...
    کراچی کے شہری حالیہ دنوں ایک نئے فراڈ کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ مختلف نمبروں سے شہریوں کو ’’ٹریفک چالان‘‘ کے جعلی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں، جن میں بظاہر ٹریفک پولیس کے نام پر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت مختلف ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان جعلی پیغامات کا سرکاری اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایس ایم ایس دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد شہریوں سے پیسے ہتھیانا ہے۔ پولیس کیا کہتی ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کسی بھی شہری کو پرسنل نمبر سے چالان کا ایس ایم ایس...
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے کر تیسری بار مسلسل برتری حاصل کرلی۔ سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے آخری اوور میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ تلک ورما نے 53 گیندوں پر ناقابلِ شکست 69 رنز اور شیوم دوبے نے 22 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 9ویں ایشیائی ٹائٹل تک پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ جیتنے پر بی سی سی آئی نے بھارٹی کرکٹ ٹیم پر انعامات کی بارش کردی اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنی فتوحات کا سلسلہ بڑھا...
    ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز مری: (آئی پی ایس) ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔ اسی طرح مری میں سٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی تین ماہ کیلئے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی پابندی ہوگی، فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ روزانہ...
    کراچی: ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔ اسی طرح، مری میں اسٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی تین ماہ کے لیے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹیریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی پابندی ہوگی۔ فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔
    محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 36واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا اجلاس، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری اجلاس میں پاک-ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مہمان ٹیم کو وی وی آئی پی اسٹیٹس دیا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب کے 7 اضلاع قصور، راجنپور، ڈی جی خان، وہاڑی، حافظ آباد، مری اور سیالکوٹ...
    ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی تھی، جس نے انہیں اپنی بہن کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ ملاقات کے دوران وہاں دیگر افراد بھی موجود تھے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں مہنگے تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔ ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی ہیں...
    آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے، سب کچھ بند: مطالبات کیا ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد جموں و کشمیر میں پیر کے روز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کی کال پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔ آزاد کشمیر میں بازار، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ اسکول کھلے ہونے کے باوجود زیادہ تر کلاس رومز خالی رہے۔ اس ہڑتال کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔ اس دوران کمیونیکیشن نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ مسلسل دوسرے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کے ساتھ ساتھ لینڈ لائن سروس بھی بند کر دی گئی، جس کے باعث شہری...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور اس جدوجہد میں فورسز، پولیس کے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے جو سبق دیا وہ بھارت اور عالمی برادری نے دیکھا، پاک فوج نے مؤثر قیادت کا مظاہرہ کیا اور روایتی جنگ لڑ کر اپنا موقف ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور سیلابی صورتحال مشکلات پیدا کر چکی ہیں، مگر حوصلے بلند ہیں اور اللہ کے بھروسے ہم تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بھی بتایا کہ بات چیت خوشگوار...
    ملک بھر میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں 2 روپے سے لے کر ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ ممکن ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے تیار کردہ ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پیپر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 76 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کل (30 ستمبر) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوائے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی...
    راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں گھر کی چھت سے 15 سالہ لڑکے کی لاش ملی، جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکے کی لاش گھر کی تیسری منزل کی چھت سے ملی جس کی شناخت حسن خان کے نام سے کی گئی، تعلق فوجی کالونی سے ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد اور گلے پر چھری کے وار کے زخم موجود ہیں، لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ بظاہر گلے پر چھری کے...
    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا وہ حکم معطل کر دیا جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور انجام دینے سے روکا گیا تھا۔ عدالت نے ساتھ ہی فریقین سمیت اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ عدالتی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے، نے سماعت کے دوران سوال اٹھایا کہ ہائی کورٹ میں درخواست پر اعتراضات موجود تھے، لیکن رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراضات کے باوجود رٹ پٹیشن کو نمبر کیسے دیا گیا؟ جسٹس شاہد بلال حسن نے یہ استفسار کیا کہ عدالتی کارروائی شروع کرنے سے پہلے قانوناً اس پہلو کو کیسے نظر انداز کیا گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف کے...
    توانائی کے شعبے میں آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گردشی قرضوں کے بہاؤ کو فوری طور پر روکا جائے اور بجلی کے نقصانات، بجلی چوری کی روک تھام اور کیپیسٹی چارجز میں کمی کے لیے ٹھوس منصوبہ پیش کیا جائے۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں، جن کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں برس اور اس کے بعد مزید ترقی کی توقع ہے، آئی ایم ایف نے حوصلہ افزا نوید سنادی وزارتِ خزانہ کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے مشن کی سربراہی پاکستان کی مشن چیف ایوا پیٹرووا کر...
    ایشیاکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر نوٹوں کی برسات، کتنی رقم دی جائیگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) پاکستان سے ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے کروڑو روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چئیرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔ دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر...
    حیدرآباد: سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث آنے جانے والے دونوں ٹریکس بند ہوگئے، متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ حادثے کے وقت بوگیوں میں سوتے ہوئے مسافر جھٹکا لگنے سے سیٹ سے نیچے گر گئے جبکہ ایک بوگی کو انجن کی مدد سے ٹریک پر چڑھا کر دیگر متاثرہ دو بوگیوں سے الگ کیا گیا۔ ٹریک سے اترنے والی دیگر دو بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا کر وہاں سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کرکے ٹرین کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/railclick1/videos/146dn-sukkur-express-derailment-at-hyderabad/3720219301616423/ ریلوے ذرائع کے مطابق بحالی کے کاموں...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک خصوصی ملاقات کی۔ جیل ذرائع نے کہا کہ ملاقات کے بعد علی امین اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوئے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اسپیشل ملاقات کی۔
    اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس میں شیر افضل مروت نے سابق ڈی پی او اٹک کو معافی کی پیش کش کردی۔ ہائی کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی سے اگست 2023ء  میں اٹک جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار شیر افضل مروت ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران شیر افضل مروت نے سابق ڈی پی او اٹک غیاث گل کو معافی مانگنے کی پیشکش کی۔ عدالت نے اس پیشکش پر ڈی پی او غیاث گل سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ شیر افضل مروت نے مؤقف...
    متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 29 ستمبر کو ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق مزید برآں ایک سالہ ’انسانی بنیادوں پر رہائشی پرمٹ‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جاسکے گا۔ The Federal Authority for Identity, Citizenship, Customs and Port Security announces new amendments and additions to entry visa...
    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ...
    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری ہیں۔ فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ توقع ہے کہ آئی ایم...
    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات حوصلہ افزا رہی اور اس سے غزہ میں جاری ظلم و جبر کا سلسلہ ختم ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں معرکہ حق میں بھارت کو شکست دینے اور پاکستان کے پانی...
    ماہرینِ آثار قدیمہ نے اسرائیل کے بحیرہ جلیل کے قریب ایک نایاب خزانہ دریافت کیا ہے جس میں تقریباً 1400 سال پرانے سونے کے سکے اور زیورات شامل ہیں۔ یہ ذخیرہ بازنطینی دور سے تعلق رکھتا ہے اور قدیم شہر ہپوس یا سوسیتا کی کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔ اس خزانے میں 97 خالص سونے کے سکے اور درجنوں زیورات پائے گئے ہیں، جن میں موتیوں، قیمتی پتھروں اور شیشے سے جڑے ہوئے کان کے جھمکے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہ سلیمان کے برساتی نالے سے قدیم نوادرات اور سکے دریافت یونیورسٹی آف حیفا کے ماہرِ آثار قدیمہ ڈاکٹر مائیکل آئزن برگ کے مطابق یہ اس دور کے پانچ سب سے بڑے سونے کے خزانوں میں سے ایک...
    نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں، جن میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کانپور سے 4 ستمبر کو شروع ہونے والے فسادات نے تیزی سے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلمانوں نے مودی حکومت کو کھلا چیلنج دیا ہے کہ اگر مقدسات کی گستاخی ہوئی تو پورے ملک میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر نیپال میں عوام 15 دن میں حکومت گرا سکتے ہیں تو بھارت کے 25 کروڑ مسلمان بھی چند دنوں میں نظام بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ فسادات کے دوران بھارتی مسلمانوں نے مودی سرکار کے خلاف سخت نعرے لگائے اور کہا کہ "ہزاروں...
    اسلام آباد: ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیٹرولیم...
    دبئی میں گزشتہ شب بھارت نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ 9ویں بار ایشیا کپ جیت لیا۔ کامیابی کے فوراً بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے بڑی رقم کا کا اعلان کیا۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘3 دھماکے، 0 جواب۔ ایشیا کپ چیمپئنز۔ پیغام پہنچ گیا۔ ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کے لیے 21 کروڑ (بھارتی) روپے انعام۔’ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کا رویہ ہماری نہیں بلکہ کرکٹ کی توہین ہے، سلمان علی آغا بھارت کی فتح میں نمایاں کردار نوجوان تلک ورما نے ادا کیا جنہوں نے 53 گیندوں پر ناقابلِ شکست 69 رنز بنا...
    ویتنام میں شدید طوفان ’بوالوئی‘ کے پیش نظر چار بڑے ایئرپورٹس بند کر دیے گئے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان آج شب ویتنام کے وسطی حصے سے ٹکرائے گا، جس کی رفتار 133 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے باعث تیز ہوائیں، شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات لاحق ہیں۔ شمالی اور وسطی صوبوں میں یکم اکتوبر تک 600 ملی میٹر بارش اور دریاؤں کی سطح میں 9 میٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ وسطی صوبے ہاتین میں 15 ہزار سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ فوجی دستے ہنگامی صورتحال کے لیے تیار...
    یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ایسے وقت میں جب اسرائیل کو غزہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر تنہائی اور اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔ ملاقات سے قبل ٹرمپ نے نیویارک میں عرب اور مسلم رہنماؤں کے ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر لکھا کہ مشرق وسطیٰ امن کے لیے "کچھ خاص ہونے والا ہے"۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہم یہ کام کر دکھائیں گے"، جبکہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ "غزہ میں جنگ ختم کرنے کا ارادہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
    اسلام آباد: پاک، امریکا تعلقات میں بہتری بڑی کامیابی ہے تاہم اسے فوری فوائد ملنے کا امکان نہیں ہے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں دوسری مرتبہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے بہت سے عالمی رہنمائوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا، یوکرین کے صدرکے ساتھ ہونیوالا تماشا ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس پس منظر میں 25 ستمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وائٹ ہائوس کے دورے کے حوالے سے مبصرین متجسس تھے کہ ان کا استقبال کیسا ہوگا۔  صدر ٹرمپ جو ہر ملاقات کو پبلسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں نے اس مصروفیت کو...
    پاکستان افغانستان تعلقات ایک مشکل دوراہے پر ہیں۔ایک دوسرے کے بارے میں بداعتمادی اور خدشات کا بڑھنا ظاہر کرتا ہے کہ دونوں اطراف سے ان معاملات کو سنجیدگی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔لیکن ایسے لگتا ہے کہ افغانستان ان معاملات کو حل کرنے میں کسی بھی طرح کوئی بڑی سنجیدگی دکھانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پاکستان داخلی دہشت گردی اور تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کے حوالے سے جو تحفظات کافی عرصے سے افغانستان کے سامنے پیش کررہا ہے، اس پر افغان طالبان کا طرز عمل وہ نہیں جو پاکستان کو درکار ہے۔ اگرچہ افغانستان کی طالبان حکومت ایک سے زیادہ مرتبہ پاکستان کو یہ یقین دہانی کراچکی ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی صورت میں پاکستان...
    کراچی: فیصل آباد سے سسرال سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ اقبال مارکیٹ اے ایس آئی قطب الدین نے بتایا کہ پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 رحمت چوک ایم ایم کالونی گلی نمبر 13 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ سجاد شوکت جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور چھیپا کے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول نوجوان کی میت کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائےوقوع کو سیل کرکے شواہدجمع کیے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مقتول کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ چند...
    غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماوں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اسے بغور سنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور ترقی کے لیے ’عظمت کے حقیقی امکانات موجود ہیں‘ اور پہلی بار تمام فریقین کسی خاص مقصد کے لیے یکجا ہیں۔ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اکثریتی مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی کثیرالجہتی ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا: ’ہم اسے مکمل کرلیں گے۔‘ ملاقات میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنما شریک تھے، جس میں بنیادی طور پر غزہ تنازع اور امن کوششوں پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کل وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہو گی۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنی سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پوسٹ میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران میں پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص ہونے والا ہے، سب تیار ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات ہو رہی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے جمعے کو کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری غزہ پر ڈیل ہو جائے گی۔   Post Views: 2
    مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینیئر نائب صدر مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف وطن واپسی کے بعد براہِ راست جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مذاکرات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کررہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا الزام میڈیا سے گفتگو میں مشتاق منہاس نے بتایا کہ وزیراعظم سے ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر بات چیت پہلے بھی ہو چکی ہے اور ان میں سے زیادہ تر تسلیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر درست نہیں کہ مذاکرات نہیں ہو رہے، ایکشن کمیٹی کو مسلسل انگیج...
    غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطی میں امن کے حوالے سے اہم پیش رفت کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطی میں عظیم کام کرنے کا ایک حقیقی موقع اور امکان ہے، پہلی بار سب خاص مقصد کے لیے ایک ساتھ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم غزہ میں جنگ ختم کرنے کی ڈیل کے قریب ہیں، اس خاص مقصد کے لیے سب متفق ہیں اور ہم یہ کرکے رہیں گے۔یہ...
    ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، اچھے ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ اتوار کو برطانیہ میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2 سے 3 سال قبل پاکستان...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالےسے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اُسے بغور سنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں پاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی، ہماری حکومت نے پاکستان کودیوالیہ ہونےسے بچایا، ہماری موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کومزید بہترکریں گی۔ Post...
    وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تصاویر جاری کردیں۔ تصاویر میں وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کو صدر ٹرمپ کے علاوہ دیگر حکام سے بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جاری تصاویر مجموعی طور پر دونوں ممالک کی طاقتور ترین شخصیات کے درمیان ملاقات کی نوعیت، اہمیت، اور کامیابی کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔ کیمرے میں بند کیے گئے خوشگوار مناظر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملاقات نہ صرف مثالی ماحول میں ہوئی بلکہ طرفین کی توقعات پر بھی پوری اتری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ ایک گروپ فوٹو میں صدر ٹرمپ کو اپنے...
    امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ...
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلی نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے...
    معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی دن برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاو شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا ایک بڑا چیلنج ہے، جو قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ...
    پاکستان اور آئی ایم ایف میں کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری ہیں جب کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اقدامات کررہا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر کلائمٹ بجٹ کے لیے نیا طریقہ کار طے کیا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمٹ فناننسنگ پروگرام کے حوالے سے پہلے جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی ٹیکنیکل معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ مریم نواز نے جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ...
    کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ نے طلباء سے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد، محنت اور مثبت سوچ ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلباء نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر فوجی سازوسامان کی خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، طلباء کی جانب سے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے...
    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا 2 روزہ دورۂ پاکستان کامیابی سے مکمل ہو گیا جب کہ اس دورے کے دوران پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی گئی۔ دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ کیا، تربیتی سیشنز میں شرکت کی اور کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانا تھا۔ پاک امریکا بحری تعاون کے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی دن برائے معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر انہوں نے کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاؤ شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا ہے۔ ان کے مطابق جعلی خبروں کا پھیلاؤ نہ صرف قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ اداروں پر عوامی اعتماد کو بھی مجروح کرتا ہے۔ یہ...
    پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے کرپٹو مشیر پیٹرک وِٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں میں پاکستان عالمی قیادت کے ساتھ ہے۔ امریکا اور پاکستان، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کے فلیگ شپ پروجیکٹ، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ (SSEP) کے معاہدوں میں شفافیت اور بے ضابطگیوں کے الزامات نے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے 28 ارب روپے کی فنڈنگ فراہم کی گئی تھی، جس کا مقصد 2 لاکھ سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم تھا۔ قیمت میں فرق اور بے ضابطگیاں پروجیکٹ میں شامل غیر ملکی کمپنی نے ہر سولر کٹ کی قیمت 151 امریکی ڈالر ظاہر کی، تاہم درآمدی دستاویزات میں اصل قیمت صرف $23.4 فی یونٹ دکھائی گئی۔ The solar energy project in Sindh, with the cooperation of the World Bank, has been initiated with a budget of...
    وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ رسائی برائے معلومات پر پیغام میں کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ایک جمہوری حق ہے جو شفافیت، جواب دہی اور عوامی خود مختاری کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شہری کے اس بنیادی حق کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ معلومات تلاش اور حاصل کرے اور ان کی ترسیل کرے، آج کے دور میں معلومات کے آزادانہ بہاؤ سے اچھی حکمرانی کو تقویت ملتی ہے، سماجی شمولیت کو فروغ ملتا ہے اور ریاست و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ باخبر معاشرے ہی امن، انصاف اور پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کی صلاحیت...
    امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 21 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کچھ عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دی جائے گی اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی جائے گی۔ اس منصوبے میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کے غیر مسلح ہونے اور غزہ کو ایک غیر عسکری خطہ بنانے جیسے نکات شامل ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں تیار ہونے والا یہ منصوبہ آئندہ دنوں میں مزید واضح اور حتمی شکل اختیار کرے گا۔ تاہم اس...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے، مسافروں کی شناخت فیصل، ہاشم عمرخیل، زرق حبیب اللہ، ولی اور خاتون موزلیفہ گجر کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون موزلیفہ گجر، فیصل اور ہاشم عمر خیل نامی مسافروں نے اپنے ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی، مسافر زرق حبیب اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ولی نامی مسافر کے...
    افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ...
    لاہور میں خاتون شہری سے گاڑی چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی، واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے خاتون شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹرسائیکل سے ٹکر ماری جس کے بعد خاتون دیکھنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلی تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا اور فرار ہوگیا۔ ????اقبال ٹاؤن پولیس کی برق رفتار کارروائی ???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار ????️ ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری ????...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر نے سنگین الزامات عائد کردیے۔ عائزہ خان ان دنوں اپنے بھائی احد کی شادی کی رنگارنگ تقریبات اور شاندار ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عائزہ خان کے دلکش لباس اور خوشیوں بھرے لمحات کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ تاہم حال ہی میں عروبہ طارق نامی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کے خاندان کو ایک تنازع کا سامنا ہے۔ فیس بک پر عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر ظاہر کرتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان...
    واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ آئندہ ہفتے اپنے...
    امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے میں فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی، فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دینے اور پرامن حماس اراکین کو عام معافی دینے جیسے نکات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چند عرب اور مسلم ممالک کو پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں عبوری انتظامیہ کے لیے ٹونی بلیئر کا ممکنہ کردار، امریکی منصوبہ کیا ہے؟ امریکی تجویز میں غزہ کو ایک ’غیر انتہا پسند، دہشت گردی سے پاک زون‘ میں بدلنے، تعمیرِ نو، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور بین الاقوامی نگرانی میں امداد کی تقسیم...
    چنئی میں اداکار اور سیاستدان جوزف وجے  کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ کی ریلی کے دوران کرور میں ہجوم کے بے قابو ہونے سے  39 افراد ہلاک ہلاکت کے بعد وِجے کے گھر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونکہ حکام کو خدشہ ہے کہ عوامی غصہ ان کی جانب بھی جا سکتا ہے۔ 51 سالہ وِجے کی پارٹی ’ٹی وی کے‘ اگلے سال تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے، لیکن کرور ریلی میں حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ #Watch | Moments after stampede in Vijay's rally, shocking footage emerges On Cam: Crowd rush, chaos and choked@anchoramitaw shares more details with @prathibhatweets pic.twitter.com/Sm9UOp6sJ1 —...
    احمد منصور: پاک امریکا بحری تعلقات میں نئی پیش رفت,امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دو روزہ دورہِ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا، دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بھارت میں ایشیا کپ فائنل 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے عملہ نے تربیتی سیشنز اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا، ان سرگرمیوں کا...
    ایشیا کپ فائنل کے لیے دبئی پولیس نے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے۔ اس سلسلے میں پولیس نے شائقین کے لیے اردو میں ہدایات نامہ جاری کردیا۔ دبئی پولیس کے مطابق شائقین میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں، ایک ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلہ ہوگا، دوبارہ انٹری کی اجازت نہیں ہوگی۔ دبئی پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں آتش گیر مواد، ہتھیار، لیزر پوائنٹر اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹرائی پوڈ، سیلفی اسٹک اور شیشے کی اشیاء بھی ممنوع ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق فائنل میچ میں سیاسی بینرز اور غیر منظور شدہ بورڈز لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ Post Views: 1
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف ہونے والی سماعت کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔  پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی کی سماعت مکمل ہوئے دو روز ہوگئے تاہم آئی سی سی نے اس سماعت کے فیصلے کا اعلان اب تک نہیں کیا۔ گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائدکیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے مزید 2 شہروں میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ نے وفاقی اداروں خصوصاً آئی سی ای (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) کی تنصیبات پر ہونے والے مظاہرین کے حملوں کو روکنے کے لیے اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ اور جرائم روکنے کے لیے ٹینیسی کے شہر میمفِس میں فوجی دستے بھیجنے اور ‘ضرورت پڑنے پر پوری قوت’ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی ہدایت پر واشنگٹن میں مسلح نیشنل گارڈز کی تعیناتی، شہریوں میں تشویش صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ محکمۂ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیٹھ کو حکام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری فوجی یونٹس فراہم کرنے کا حکم...
    ارب پتی ایلون مسک نے اتوار کے روز واضح کیا کہ ملزم جنسی مجرم جیفری ایپسٹن نے انہیں امریکی ورجن جزائر جانے کی دعوت دی، جہاں متعدد خواتین نے ایپسٹن کے ساتھ زیادتی کے الزامات لگائے تھے، لیکن مسک نے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ یہ بیان اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب ایپسٹن کے فائلز میں مسک کا نام بھی شامل کیا گیا، جس میں دیگر معروف شخصیات جیسے بل گیٹس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حلیف اسٹیو بینن بھی شامل تھے۔ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کا جزیرہ مسک نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ایپسٹن نے مجھے اپنے جزیرے پر جانے کی...
    جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم دورہ امریکہ مکمل کر کے جنیوا پہنچے تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکہ کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ 3 دن قیام کریں گے۔ واضح رہے کہ 7 روز سے جنیوا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔...
    اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری رہے اور گزشتہ روز پاور سیکٹر کے حوالے سے اعدادوشمار پر بات چیت ہوئی‘ذرا ئع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاور سیکٹرکو یہ کہا گیا ہے کہ بجلی چوری روکنے لائن نقصانات اور کپیسٹی چارجز میں کمی کے حوالے سے تجاویز دی جائیں،بات چیت کے اس دور میں سیلاب  زدہ علاقوں میں بجلی کے بلز میں دیئے جانے والے ریلیف کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مزید ریلیف کی ضرورت رہے گی،اجلاس میں سیلاب متاثرین کو بجلی کے حوالے سے اب تک فراہم کی جانے والی ریلیف کے مالی بوجھ...
    بیجنگ+اسلام آباد (نیشنل ڈیسک+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کیلیے راہداری قائم کی جائے گی۔ بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، سی پیک فیز ٹو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بجائے بزنس ٹو بزنس تعاون پر زور دے گا۔ چینی کمپینیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ بیجنگ کی سرمایہ کاری کانفرنس نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے۔ اڑان پاکستان کا ہدف...
    اسلام آباد: ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 143 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں جن میں 7 خواتین اسمگلر بھی شامل ہیں، ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب خواتین  انسانی سمگلرز میں اسلام آباد زون کو 4، لاہور زون کو 2 اور گوجرانولہ زون کو ایک انسانی اسمگلر مطلوب ہے۔ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون کو 14، گجرانوالہ زون کو 70، فیصل آباد زون کو 13، ملتان زون کو 3 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔ اسلام آباد زون کو 25، کراچی زون کو 10، بلوچستان اور کے پی زون کو...