2025-11-04@14:23:04 GMT
تلاش کی گنتی: 12231

«تجاوزات کے نام پر»:

(نئی خبر)
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی گئی ہے ، انکو فنانسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے ۔ والدین اپنے بچوں کو شرپسند جماعتوں کا ایندھن بننے سے روکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب میں تیس موبائل پولیس سٹیشنز آن ویل کا اجرا کر دیا گیا ۔ لوگوں کو اب تھانوں میں جا کر درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ خواتین کے لئے پنک پولیس اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جنکا عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہو گا ۔ انہوں نے کہا ٹی ایل...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جہاں کے عوام نہایت محبِ وطن، باصلاحیت اور باحوصلہ ہیں، جو درحقیقت صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدامات عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر...
    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو ایک اور بڑا دھچکا، اندرون و بیرون ملک جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جس کے سبب بوئنگ، ایئر بس اور اے ٹی آر کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ گراؤنڈ کر دیے گئے۔ تقریباً 9 ماہ میں 90 حادثات صرف پی آئی اے کے مسافر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے پیش آئے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور فضائی آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچانے میں گھنٹوں تاخیر بھی ہوئی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں کے ٹکرانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی...
    بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر عمران حیدر نے مشیر برائے خوراک و زمین علی امام مجمدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیرِ خوراک نے پاکستانی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستان سے چاول کی درآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا: تھرڈ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کا آغاز، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم یاد رہے کہ 14 جنوری 2025 کو پاکستان سے دو لاکھ میٹرک ٹن چاول کی سرکاری سطح پر درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تھے۔ علاقائی رابطوں پر زور مشیر علی امام مجمدر نے خطے میں تجارتی روابط...
    اسلام آباد: تنظیمات اہلِ سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات میں اہم نکات پر اتفاق کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں تنظیمات اہلِ سنت کے وفد کی قیادت پیرزادہ محمد امین قادری نے کی۔ وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری، پیر میاں عبد الخالق قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر اور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان شامل تھے۔ مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے کا فیصلہ اور آئندہ کسی مسجد کو سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس بھی فوری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح بے گناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلیٰ کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود دیکھیں گے کون زیادہ اہل ہے اسے کابینہ میں شامل کیا جائے گا، امید تو یہی ہے ہائی کورٹ کی اجازت سے وزیر اعلی کی ملاقات ہوجائے، اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے...
    پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سائبر کرائم کی نئی لہر نے پاکستان کے اراکین پارلیمان کو بھی اپنے نشانے پر لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آن لائن فراڈیے جدید حربے استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کر کے مختلف شخصیات کے دوستوں، رشتہ داروں اور ساتھیوں سے رقم مانگنے کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔تازہ واقعہ پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کے ساتھ پیش آیا، جن کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے نامعلوم ہیکرز نے مالی مدد کے جعلی پیغامات ان کے رابطہ نمبرز پر بھیجے۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوئے ایک دن سے زائد گزر چکا ہے، مگر اب تک ان کا اکاؤنٹ ریکور نہیں...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ممبرانِ الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری لاء اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کی منظوری گورنر پنجاب نے دے دی ہے۔ نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے، لہٰذا پرانی حلقہ بندی کمیٹیوں اور شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی سفارش...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے سیاسی اتحاد رجسٹرڈ کروانے کی درخواست سے متعلقہ متعدد جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ دوران سماعت امن تحریک ، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ۔ ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی ۔ چیئرمین پاکستان امن اور فلاحی تحریک کے صدر نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد رجسٹر کرنے اور انتخابی نشان...
    تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں، اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسز اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی وی نیوز نے مختلف مذہبی سکالرز سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟ وی...
    بھارت میں مودی حکومت کی تیسری مدت کے دوران مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ستمبر کے ایک ماہ میں مختلف ریاستوں سے 6 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جو اقلیتوں کی عدمِ تحفظ اور سماجی تقسیم کی گہری ہوتی خلیج کو ظاہر کرتے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے مودی حکومت کی تیسری مدت میں مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ ستمبر 2025 کے دوران مختلف ریاستوں مدھیہ پردیش، اتر پردیش، گجرات، اترا کھنڈ اور بہار، سے کم از کم 6 واقعات میڈیا میں رپورٹ ہوئے، جو اس رجحان کے پھیلاؤ اور اقلیتوں کی بڑھتی...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی حکام نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے لیہ ضلع میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیہہ اپیکس باڈی نے آج ایک پرامن احتجاجی مارچ کی کال دی تھی تاکہ 24 ستمبر کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 4 شہریوں کے اہلِخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی مارچ کا مقصد لداخ کے لیے ریاستی درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔ اس احتجاجی کال کی کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، ضلع مجسٹریٹ رومیل...
    کراچی: قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کے حکم پر سول جج و مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ کو معطل کر دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایم آئی ٹی ون حلیم احمد نے حکم جاری کیا۔ احکامات کے مطابق معطل مجسٹریٹ پر مس کنڈکٹ، نااہلی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔ معطلی کے عرصے میں بھی مذکورہ جوڈیشل آفیسر تنخواہ اور الاؤنس وصول کرتے رہیں گے۔
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کے معاملے پر  دائر درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ سیاسی اتحاد کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا نام حاصل کرنے کیلئے مصطفیٰ نواز کھوکھر الیکشن کمیشن پہنچے، انہوں نے اتحاد کا نام کسی اور کو دینے کی مخالفت کی۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت  کی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے، امن تحریک کے علی شیر، فلاحی تحریک کے فضل امین اور ویلفئیر پارٹی کے محمد فاروق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ فضل امان خان نے مؤقف اپنایا...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2025-2026 کے انتخابات کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، صدر کے عہدے پر ہارون رشید 1898 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری نائب صدور کے عہدوں پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ بلوچستان سے لیاقت علی ترین 1853 ووٹ، خیبرپختونخوا سے فضل شاہ محمد 1740 ووٹ، پنجاب سے خالد مسعود سندھو 1882 ووٹ، اور سندھ سے ملک خشحال خان اعوان 1612 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ سیکرٹری کے عہدے پر ملک زاہد اسلم اعوان نے 1915 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری...
    طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ گزشتہ 9 دنوں سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔ اس بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی...
    پشاور: چارسدہ کے علاقے تنگی میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر چار سیاسی جماعتوں کی خواتین اراکین اسمبلی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ نوٹس جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، اے این پی کی خدیجہ، جے یو آئی کی ریحانہ اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کی افشاں حسین اور سونیا حسین شامل ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع چارسدہ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عوام میں شدید غم و غصے اور بے چینی کا باعث بنا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین اراکین اسمبلی...
    جاپان میں پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات کے بعد سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔ انہیں جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں 149 کے مقابلے میں 237 ووٹوں سے منتخب کیا گیا جبکہ ایوانِ بالا میں بھی دوسری ووٹنگ میں تاکائچی نے 46 کے مقابلے میں 125 ووٹ حاصل کیے، کیونکہ پہلی ووٹنگ میں وہ اکثریت سے صرف ایک ووٹ کے فرق سے پیچھے رہ گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا اعلان، ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا 64 سالہ قدامت پسند رہنما، جاپان میں آئرن لیڈی کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ یہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے ان کی تیسری کوشش تھی۔ ان کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 67 کروڑ 60 لاکھ خواتین ایسے علاقوں میں رہ رہی تھیں جو مہلک تنازعات کا شکار یا ان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے میں واقع ہیں اور یہ 1990 کی دہائی کے بعد ایسی سب سے بڑی تعداد ہے۔'خواتین، امن اور سلامتی' کے موضوع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اس ایجنڈے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی منظوری کو 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ قرارداد صدی کے آغاز میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی جس کی بدولت تنازعات کی روک تھام اور امن عمل میں خواتین...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کی آسانی کے لیے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل...
    ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران اس وقت معاشی تعاون بڑھانے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں، اور دونوں ممالک کو موجودہ حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ’پاکستان اور ایران کے تعلقات بہترین سطح پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مثالی ہیں۔ گزشتہ 2 برسوں میں 2 ایرانی صدور نے پاکستان کا دورہ کیا، جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورۂ پاکستان کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستانی حکام کے درمیان 12 مفاہمتی یادداشتیں (MoUs) دستخط کی گئیں، جن میں...
    بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سمیت کئی بی جے پی زیرِ حکومت ریاستوں میں درجنوں مسلمانوں پر محض ’I love Muhammad‘ کہنے یا یہ عبارت تحریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ واقعہ کا آغاز کانپور کے علاقے سید نگر سے ہوا، جہاں 4 ستمبر کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایک روشن بورڈ پر ’I love Muhammad‘ لکھا گیا۔ کچھ ہندو رہائشیوں کے اعتراض پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورڈ ہٹا دیا اور 9 مسلم افراد سمیت درجنوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ مزید پڑھیں: مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، ٹی ٹی پی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نہیں بلکہ افغان طالبان سے ہوئے تھے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کے معصوم شہریوں کے قاتل ہیں، ان سے بات چیت کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا کیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر استنبول میں مزید بات ہوگی۔ مذاکرات کے دوران ماحول خوشگوار تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ قطر و ترکیہ...
    برطانوی شہزادہ اینڈریو نے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات سامنے آنے اور الزامات لگنے کے بعد اپنا شاہی لقب ’ڈیوک آف یارک‘ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ اپریل میں خودکشی کرنے والی ایک خاتون ورجینیا جیفری کی شائع ہونے والی یادداشتوں سے پہلے کیا گیا، جنہوں نے شہزادہ اینڈریو پر جیفری ایپسٹین کی معاونت سے کم عمری میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند برطانوی شاہی محل کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب ’ڈیوک آف یارک‘ کے لقب کے ساتھ ’سرکاری فرائض‘ انجام نہیں دیں گے اور نائٹ آف دی گارٹر سمیت تمام اعزازی القابات غیر فعال ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی تھانے کی حدود ناگن چورنگی سیکٹر 11-ای میں تسبیح اور قرآن کے نسخے کی دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 30سالہ شاہ احمد اور 32سالہ ابو بکرکے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے۔ دونوں افراد مسجد کے قریب زم زم کیپ اینڈ عطر کی دکان میں جائے نماز، تسبیح سمیت دیگر اشیا فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں جبکہ فرانزک ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگ رہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-12 کراچی (رپورٹ/ محمد علی فاروق) سندھ اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے بل کے بعد ٹریفک پولیس کے تمام عدالتی و قانونی اختیارات ختم ہو چکے ہیں تاہم کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک اہلکار آج بھی شہریوں کی گاڑیاں روک کر مبینہ طور پر رشوت خوری اور لوٹ مار میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2002ء سے قبل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار صرف مجسٹریٹس کے پاس تھا۔ اس وقت ٹریفک پولیس اہلکار محض معاونت کیلیے مجسٹریٹس کے ہمراہ کھڑے ہوتے اور جرمانے یا قانونی کارروائی مجسٹریٹ کے دستخط سے ہی ممکن ہوتی تھی۔ سندھ اسمبلی سے قانون میں ترمیم کے بعد یہ اختیارات ٹریفک پولیس کو...
    قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈشیئر معاہدے پر دستخط کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے میں نہ صرف مسافر پروازیں بلکہ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی شامل ہے۔ یہ معاہدہ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے ایسے راستوں پر اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اپنی سہولیات فراہم کرے گا جہاں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، ہمارا معاہدہ افغان طالبان کے ساتھ ہوا ہے ٹی ٹی پی کے ساتھ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں معاہدہ ہوا ہے، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک سے پوچھا جائےگا، ترکیہ اور قطر کا افغان طالبان پر اچھا خاصا اثر و رسوخ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق وزیر دفاع نے بتایا کہ پاک افغان مذاکرات میں کوئی تلخی نہیں تھی بلکہ ایک صفحے پر مشتمل 4 پیروں کا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اتفاق رائے ہو گیا ہے، اور دونوں ممالک اب امن و استحکام کی طرف بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے خطے میں جلد معمول کے حالات بحال ہوں گے اور پاک-افغان تعلقات مثبت سمت اختیار کریں گے۔ الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد سرحدی علاقوں میں جاری دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔ وزیر دفاع نے قطر اور ترکی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ثالثی میں...
    اسلام ٹائمز: غزہ کی دو سالہ جنگ مجرمانہ اقدامات، نسل کشی اور بربریت سے بھری پڑی ہے اور وہی حماس جس کا مکمل خاتمہ کیا جانا تھا اسی سے مذاکرات اور معاہدے ہو رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل بھی شدید بحران اور اندرونی مشکلات کا شکار ہے۔ غزہ میں ایسی بربریت کا مظاہرہ کیا گیا کہ حتی امریکہ کے یہودی اور رائے عامہ بھی اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی اور آئندہ الیکشن میں ٹرمپ کا ووٹ بینک بھی خطرے میں پڑ چکا ہے۔ امریکہ میں ٹرمپ کی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف تمام پچاس ریاستوں میں ملین مارچ منعقد ہوا ہے۔ امریکی میڈیا بھی سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور اب ٹرمپ وینزویلا...
    شرکائے وفد نے اس موقع پر تجدیدِ عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچانے والی ہر سازش، ہر نفرت انگیز سوچ، اور ہر اُس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو اُمتِ واحدہ کے تصور کو مجروح کرے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداریِ اُمتِ مصطفیٰؐ کے ایک نمائندہ وفد نے گلگت میں قائد ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ پیدا شدہ حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ چند فرقہ پرست اور شرپسند عناصر علاقے کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ شرکائے وفد نے اس موقع پر...
    اسلام آباد – پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور متحدہ عرب امارات کی معروف فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈ شیئر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ایئرلائنز اپنے مسافروں کو زیادہ وسیع اور مربوط سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام پر بھی لاگو ہوگا۔ اس کا باضابطہ آغاز31 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔ معاہدے کی اہم باتیں: کوڈ شیئرنگ: ان روٹس پر شراکت داری ہوگی جہاں پی آئی اے کی براہ راست پروازیں موجود نہیں، جس سے مسافروں کو متبادل سفری آپشنز میسر آئیں گے۔ کارگو سروس: کارگو کے شعبے میں بھی تعاون کیا جائے گا...
    کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات اور اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سفیر کو مبارکباد پیش کی اور جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت پاکستان -یورپی یونین تعاون میں مزید اضافہ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال...
    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا، نادرا ویریفکیشن بورڈ نے ارشد خان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کردی۔وکیل عمر اعجاز گیلانی کا کہنا ہے کہ نادرا ویریفکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد اور اس کا خاندان پاکستانی شہری ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔خیال رہے کہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا تھا۔
    فیصل آباد اور ساہیوال کے 5حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی...
    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 5 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پرضمنی انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 143 ساہیوال-III، این اے 185 ڈیرہ غازی خان-II، اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 98 فیصل آباد-I، پی پی 115 فیصل آباد-XVIII، پی پی 116 فیصل آباد-XIX، پی پی 203 ساہیوال-IV اور پی پی 269 مظفرگڑھ-II کے ضمنی انتخابات کے لیے بذریعہ پوسٹ ووٹ ڈالنے کے لیے تمام اہل ووٹرز...
    چیئرمین سی ڈی اے سے صدر ٹینس فیڈریشن کے اعصام الحق قریشی کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر انجینرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ اور ممبر فنانس طاہر نعیم سمیت ڈی جی ریسورس اور ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر بھی شریک تھے. ملاقات میں اسلام آباد میں ٹینس کے فروغ، ٹینس کورٹس کی اپ لفٹنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے...
    پاکستان ریلوے کی جانب سے سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ملتان محمود لاکھو کے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مکمل انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آڈیو لیک میں کرپشن یا کسی قسم کی غیر قانونی مالی فائدے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنوینر کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد الیاس چوہدری اور وسیم حسین(وڈیو لنک) کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈراحت مرزا، اے جی ایم انفراسٹرکچر ، ڈی ایس سکھر محمود لاکھو، ڈی...
    بھارتی فوج سیاست اور سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا ہے کہ بھارتی فوج سیاست جبکہ بھارتی سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے۔ پاکستان منقطع ہوئے رابطوں کی بحالی پر مذاکرات اور تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد کے زیراہتمام سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت...
    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ سےاسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اورفلسطینی عوام کی تکالیف کے فوری خاتمے پر زور دیا۔ عرب نیوز کے مطابق بات چیت میں باہمی تعاون، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام، اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار اور منصفانہ امن کی جانب مؤثر پیش رفت کا واحد راستہ ہے، اور اس کے لیے عملی...
    ائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے نئے سفیر ریموندس کاروبلس نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے سفیر کو ان کے تقرر پر مبارک باد دی اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ Japanese Ambassador AKAMATSU Shuichi today called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50. The DPM/FM encouraged efforts to further deepen Pakistan–Japan relations across diverse areas, and exchanged views on key regional &… pic.twitter.com/iLpCMljnR8 — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 20, 2025 انہوں نے خاص طور پر جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر...
    سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے ملاقات کی ہے۔(جاری ہے) پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق ضمنی انتخابات این اے96، این اے104، این اے143، پی پی98 اور پی پی203 میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے تحت ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں پر فیصلے 31 اکتوبر تک سنائیں گے۔ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعظم...
    حکومت نے قومی گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گندم کی خریداری 40 کلوگرام کے حساب سے 3,500 روپے کی مقررہ قیمت پر کی جائے گی۔ یہ منظوری وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کی تیاری کے دوران وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ فریقین سے تفصیلی مشاورت کی، جن میں صوبائی حکومتیں، کسان تنظیمیں، صنعت کار اور زراعت سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ انہوں...
    پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان کے ایک کار شوروم کے مالک نے ان کے ساتھ 1.4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا فراڈ کیا ہے۔ کرکٹر کے مطابق مذکورہ شوروم مالک نے ان کی گاڑی اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کر دی، جب کہ اصل کاغذات تاحال کرکٹر کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوروم مالک نے نہ صرف گاڑی فروخت کی بلکہ اس کے بدلے جعلی دستاویزات والی ایک اور گاڑی فراہم کی اور اس کے علاوہ 70 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی وصول کی۔ there is guy a showroom owner in multan who has a car showroom in multan who has done Big Fraud with me regarding my...
    پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ مذاکرات پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بحیثیتِ پشتون ہمیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں...
    سپر ٹیکس؛ سپریم کورٹ میں ٹیکس پر سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے وکیل نے اپنے دلائل دیے جب کہ سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث بھی ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت کی، جس میں مختلف ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل عابد شعبان نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ سماعت کے دوران وکیل عابد شعبان نے مؤقف اپنایا کہ سینیٹ ترمیم کے لیے تجاویز دیتا ہے، ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا...
    سنگجانی جلسے پر درج مقدمات؛ عمر ایوب، زرتاج گل سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیوالی کا یہ تہوار امید، اتحاد اور مثبت سوچ کی علامت ہے۔دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنی کی تاریکی پر اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتی ہے، ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر مل کر مستقبل کو مثبت سوچ، اتحاد اور بھائی چارے کے نظریے سے دیکھیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے ثقافتی اور مذہبی تنوع پر فخر کرتا ہے، یہی تنوع ہمارے قومی دھارے کو مضبوط بناتا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان میں ہندو برادری کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں خدمات کو خراجِ تحسین...
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا، امن اور اچھے تعلقات کی امید ہے۔ قطری ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے، گزشتہ ہفتے دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم ...
    ایبوپروفین (Ibuprofen) دنیا میں سر درد، پٹھوں کے درد اور خواتین کی ماہواری کے دوران کے درد کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دواؤں میں سے ایک ہے، جو صرف درد کم کرنے تک محدود نہیں ہے۔جرنل Nature Biomedical Engineering اور سائنس الرٹ میں شائع ہونے والی ایک نئی سائنسی تحقیق نے اس پر روشنی ڈالی، یہ عام دوا ممکنہ طور پر کینسر مخالف خصوصیات رکھتی ہے، جو دائمی سوزش اور ٹیومرز کے ابھار کے درمیان تعلق کو سمجھنے کے نئے امکانات کھولتی ہے۔ کینسر سے بچاؤ میں ممکنہ مددایبوپروفین غیر سٹیر ائیڈل سوزش مخالف ادویات (NSAIDs) کے زمرے سے تعلق رکھتی ہے، جو سائیکلو آکسیجنیز (COX) نامی انزائمز کو روکے کے ذریعے کام کرتی ہیں۔...
    بولی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر اس رجحان کو اجاگر کیا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکاروں کو اپنی حب الوطنی اور ریاستی وفاداری بار بار ثابت کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ بلوچستان سے متعلق سلمان خان کے ریمارکس کسی بے ساختہ رائے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی دکھائی دیتے ہیں جس کا مقصدر بی جے پی کو خوش کرنا، سیاسی مقبولیت حاصل کرنا اور اپنی آنے والی فلم کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وہی پرانا فارمولا ہے جس کے تحت بھارت کے مسلمان فنکار اپنے وجود کا جواز پاکستان کے خلاف بیانات دے...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) سلمان خان پر بگ باس 19 کے سیزن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے درمیان جھگڑے اور مشہور گلوکار و موسیقار امل ملک کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ فرحانہ بھٹ کو کی گئی بدتمیزی کے حوالے سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے جانب داری کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ منٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ہفتے کو بگ باس 19 کے سیزن کے ویکنڈ کا وار میں سلمان خان کی جانب سے امل ملک کو فرحانہ بھٹ کے لیے ادا کیے الفاظ پر آخری وارننگ دے کر چھوڑنے اور بگ باس کے منتظمین پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا...
    تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدالتی حکام کے مطابق، پھانسی پانے والا شخص اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے رابطے میں تھا اور ایران کی حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق، پراسیکیوٹر کاظم موسوی نے بتایا کہ مجرم نے موساد افسران سے متعدد ملاقاتیں کیں اور خفیہ معلومات کے تبادلے میں ملوث تھا۔ ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں کی بروقت کارروائی سے اس شخص کو گرفتار کیا گیا، جس سے مزید حساس معلومات کے افشا ہونے کو روکا گیا۔ واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر کے سزائے...
    فوٹو بشکریہ ایکس اکاؤنٹ سندھ کے سینئر وزیر، شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔راہوکی میں سندھ میمن اتحاد کے اجلاس کے دوران سندھ میمن اتحاد سے متعلق دیگر اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر راول شرجیل میمن نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ میمن برادری کے اتحاد اور امن و انصاف کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔...
    اسلام آباد،واشنگٹن  (خبر نگار خصوصی+ این این آئی) وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج میں کراچی کے مزدور کے جس مسئلے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں اس کو چھاپنے کی جسارت سوائے روزنامہ جسارت کے اور کوئی نہیں کرسکتا۔ استاد کی عظمت پر بڑے بڑے سیمینار تو منعقد ہوتے ہیں لیکن کسی بھی سرکاری ادارے نے آج تک اپنی وزیٹنگ فیکلٹی کے لیے کوئی پروگرام تک منعقد کرنا ضروری نہیں سمجھا اور توجہ دلانے پر یہ کہہ کر ٹال دیا اگیا کہ ’’ہمارے پاس غیر ضروری کاموں کے لیے بجٹ نہیں‘‘ جبکہ بڑے بڑے مفتی و علماء و اسکالرز سرکاری اداروں میں وزیٹنگ فیکلٹی کے طور پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کراچی جیسے عالمی شہرت و حیثیت رکھنے والے شہر کی سرکاری جامعات اپنے مستقبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-11 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) اساتذہ قوم کے معمار ، رہنما اور سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ وہ نئی نسل کے دلوں میں ایمان، علم اور کردار کی روشنی پیدا کرکے ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور قوم میں شاہین صفت نوجوان تیار کرتے ہیں جو ملک و قوم اور دفاع وطن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیار میں دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے اختتامی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان 1969 میں اسی مقصد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اوسطاً رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان ٹویٹ کرتے ہیں، ان کی ذہنی صحت دن کے وقت پوسٹ کرنے والوں کے مقابلے میں “نمایاں طور پر کمزور” پائی گئی۔یونیورسٹی آف برسٹل کے ماہرین کی قیادت میں شائع ہونے والے اس مطالعے کے مطابق، رات کو ٹویٹ کرنے کی عادت ذہنی صحت میں آنے والے فرق میں تقریباً 2 فیصد زیادہ خلل ڈالتی ہے۔محققین نے یہ بھی پایا کہ رات کو ٹویٹ کرنے کا تعلق ڈپریشن اور بے چینی سے ہے، لیکن یہ تعلق نسبتاً کمزور تھا۔ٹیم نے واضح کیا کہ رات کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے نیند متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ لوگ بیدار رہ کر پوسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپ میں حالیہ فیشن ویک کے دوران ایک سوال نے توجہ حاصل کی … کیا فیشن ہاؤسز ہمیشہ کے لیے پرندوں کے پَروں کا استعمال ترک کر دیں گے؟یہ بحث اس بات پر مرکوز رہی کہ اگر اصلی پَروں کا استعمال جاری رہا تو فیشن انڈسٹری پر ماحولیاتی اثرات کیا ہوں گے، اور کیا مصنوعی پَر مالی طور پر قابلِ عمل ہیں۔کئی فیشن اداروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نہ اتنے وسائل ہیں اور نہ سرمایہ کہ وہ فوری طور پر اس مواد کو بدل سکیں، جب کہ کچھ ادارے مہنگی لاگت کے باوجود متبادل ذرائع اپنا رہے ہیں۔پَروں کے استعمال کے خلاف مہموں نے کچھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ برلن، ایمسٹرڈم اور میلبرن جیسے شہروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (وسیم خان) پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض، سعودی عرب میں پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی لمس لاہور نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ ایک نہایت تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کے بچوں کو نسٹ یونیورسٹی کے داخلے اور کورسسز کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔نسٹس کی طرف سے مس زینب ایسوسیٹ ڈائریکڑ آف انٹرنیشنل افیرز اور مس مریم ملک مینجر آف مارکیٹینگ نے مختلف سلائیڈز کی مدد سے طلباء و طالبات کی بھر پور مدد کی۔ لمس نے ریاض سعودی عرب میں پہلی دفعہ ایسے سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ پرنسپل راجہ محمد عرفان کی کاوشوں سے لمس نے اس کمیونٹی سکول کا انتخاب کیا جو ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تین ملزمان کی 15 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فرحان ملک، اسامہ لطیف اور کاظم رضوی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 30 اکتوبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف بلوچستان کے ضلع حب کے تھانہ بیروٹ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے معیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے اور ان کے مؤکلان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیے ہیں، سیلاب 2025 ء سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی جبکہ چاول کی پیداوار میں...
    پیرس: فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں چول دن دہاڑے کرین کے ساتھ داخل ہو کر شاہی زیورات کے خانے سے نایاب زیورات چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے بتایا کہ چوروں نے کرین کی مدد سے پیرس کے لوور میوزیم میں داخل ہو کر بالائی منزل کی ایک کھڑکی توڑ دی اور اس حصے سے قیمتی زیورات چرا لیے جہاں فرانسیسی شاہی زیورات رکھے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد چور باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس کے مشہور میوزیم میں چوری کی واردات کے بعد وہاں کی سکیورٹی سے متعلق سخت سوالات جنم لے چکے ہیں اور...
    عکاسی: وسیم نیاز دنیا کو درپیش مسائل میں ایک بڑا مسئلہ غربت ہے جس کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غربت کو ایک اہم مسئلہ سمجھتے ہوئے 1992 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 17 اکتوبر کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن قرار دیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ تمام رکن ممالک نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ عالمی سطح پر بھی غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کا جائزہ لیں تو ان میں پہلا ہدف غربت کا خاتمہ ہے جو 2030ء تک حاصل کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کا رکن ہونے کے ناطے پاکستان بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کا...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی کے اندھیرے پر اور نیکی کے بدی پر غلبے کی علامت ہے۔  صدر مملکت کی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ تہوار امن، رواداری، ہمدردی اور ہم آہنگی جیسی آفاقی اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے قومی تشخص کا حصہ ہیں اور اسلام کے باہمی احترام و بقائے باہمی کے اصولوں کی عکاسی کرتی ہیں ۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
    کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی اپنے قانونی اختیارات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مطلوبہ اقدامات کر رہی ہے۔ اوگرا آرڈیننس 2002 کی شق 30 کے تحت تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں اور مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں۔ اس تناظر میں اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد صنعتی استعمال کے لیے مخصوص مصنوعات کو موٹر پٹرول کے ساتھ ملاوٹ یا غلط استعمال سے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کررہی ہے جو اچھی بات ہے، لیکن درخواست ہے کہ پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق انہوں نے کہاکہ اللہ ان کو دہشتگردی کی مذمت کرنے کی بھی توفیق دے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کو شہدا کی قربانیوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کرنے کی توفیق دے۔ تحریک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے قومی گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے حکومت اس پالیسی کے ذریعے عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی26-2025 سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، آزاد جموں و...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدرگستاوو پیٹرو پر انتہائی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیںغیرقانونی منشیات کی اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ صدر پیٹرو منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی کھلی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں آج منشیات کا دھندہ سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صدر پیٹرو اس کاروبار کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ کولمبیا میں پیدا کی جانے والی منشیات کا بڑا حصہ امریکا اسمگل کیا جاتا ہے، جہاں یہ ہزاروں امریکی شہریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں...
    دنیا بھر کے مختلف ممالک اور سیاسی رہنماؤں نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ہفتے کے روز طالبان حکام سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچا۔ مذاکرات کا مقصد سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات پر بات چیت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق فریقین نے تفصیلی مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوحہ قطر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دوحہ میں ریاست قطر اور جمہوریہ ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام مسائل کو محاذ آرائی کی بجائے بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، اب یہ پیشرفت اس نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جس کا انہوں نے...
    ویمنز بلائنڈ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ دنیا کاپہلا ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ آئندہ ماہ 11 سے 13 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میںکھیلے گی۔ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدرسلطان شاہکے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف پی سارا اوول، کولمبو میں کرے گا۔ سب سے زیادہ دلچسپی اس وقت دیکھنے میں آئے گی جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوںسیمی فائنلز 22 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یہ...
    دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سیزفائر مذاکرات کے بعد سڑکوں پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی شہریوں نے کہا کہ وہ افغانی فریق پر اعتماد کرنے سے قاصر ہیں اور ان کا موقف سخت اور واضح ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک گزشتہ عرصے میں افغانستان کی بعض کارروائیوں نے پاکستانی خدشات کو جنم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاک فوج نے بعض ایسے واقعات کے خلاف کارروائی کی تو افغان فریق مذاکرات کے پیچھے چھپ گیا — اس لیے عوام کا اعتماد ٹوٹا ہے۔ بعض بیان دینے والوں نے کہا کہ اگر سرحد پار سے دوبارہ ایسی کارروائیاں ہوئیں توعوام اور مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دیں گے۔...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والاسیز فائر معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ثابت ہوا، بلکہ اس سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی، جس کی خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششیں اس معاہدے کے بعد دھری کی دھری رہ گئیں۔ یہ تاریخی معاہدہ قطری انٹیلیجنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں طے پایا، جس میں پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خاتمے، سرحدی خودمختاری کے احترام اور مستقبل میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان نے اس بارپوزیشن آف اسٹرینتھ سے مذاکرات کیے۔ پاک فوج کے حالیہ موثر زمینی اقدامات کے...
    مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا، ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ گنز اور ایئر کوالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں، پہلی بار ایئر کوالٹی انڈیکس کی فورکاسٹنگ کی مدد سے بروقت اے کیو آئی کو کنٹرول کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے ہاٹ اسپاٹس میں اسموگ گنز سے کارروائی کی، کھلی جگہوں...
     ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔  اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیئے ہیں، سیلاب 2025 سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کُل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51 ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ چاول...
    مشرق وسطیٰ ایک بار پھر بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی ماہرین کے مطابق نیا ایران۔اسرائیل تصادم اب محض وقت کی بات رہ گیا ہے۔ امریکا، اسرائیل اور کئی یورپی ممالک نے ایران پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں اور خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔ مغربی ممالک تہران پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ شام، لبنان، عراق اور یمن میں مسلح گروہوں کی مدد کر رہا ہے اور ایٹمی پروگرام کو خفیہ طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔ جواباً ایران نے بھی اپنی علاقائی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ تہران اب سفارتکاری سے زیادہ عسکری تیاری پر زور...
    اسلام آباد:وفاقی  وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہنا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے جنہوں نے مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا،  ترکیہ میں ہونے والا آئندہ اجلاس علاقائی امن اور استحکام کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، جہاں فریقین ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر غور کریں گے۔ وزیر خارجہ...
    امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں ہزاروں افراد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ان مظاہروں کو ’نو کنگز‘ کے نام سے منظم کیا گیا، جنہیں ریپبلکن رہنماؤں نے طنزیہ طور پر ’ہیٹ امریکا ریلیاں‘ قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں 2700 سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں لاکھوں افراد کی شرکت ہوئی۔ نیویارک، واشنگٹن، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت تمام بڑے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد میڈیا پر دباؤ، سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات اور امیگریشن کے سخت اقدامات بڑھ گئے ہیں۔ کئی شہروں میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات ہیں۔...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں اور ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کےقیام پر بات ہوگی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، مزیدجانی نقصان سے بچنے کے...