2025-11-04@14:18:31 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 12230				 
                «تجاوزات کے نام پر»:
(نئی خبر)
	بالی ووڈ کی اداکارہ اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنے بارے میں وائرل ہونے والی کاسمیٹک سرجری کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے “بفیلو پلاسٹی” نامی کوئی سرجری نہیں کروائی۔ ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے جھانوی نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر کچھ ’’خود کو ڈاکٹرز کہنے والے یوٹیوبرز‘‘ نے ان کے چہرے کا تجزیہ کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ سرجری کرائی ہے، جو حقیقت میں محض ایک جھوٹی کہانی ہے۔ بفیلو پلاسٹی” یا “بل ہارن لپ لفٹ” ایک کاسمیٹک سرجری ہے جس میں ناک اور اوپری ہونٹ کے درمیان کی جگہ کو کم کیا جاتا ہے تاکہ ہونٹ قدرتی طور پر زیادہ بھرے ہوئے دکھائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے امکانات فی الحال نہ ہونے کے برابر دکھائی دے رہے ہیں، اور اگر کوئی معجزہ، سیاسی ڈیل یا غیر متوقع عدالتی ریلیف نہ ملا تو امکان ہے کہ وہ 2026 کے دوران بلکہ اس کے بعد بھی جیل میں رہیں گے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے سخت گیر رہنما اب بھی تصادم کی پالیسی پر قائم ہیں، جبکہ تحمل مزاج رہنما اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جب تک محاذ آرائی کا رویہ ختم نہیں ہوتا، عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز  پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری  سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں شخصیات نے جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی  جس پر انہیں بتایا گیا  کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ مزید :
	---فائل فوٹو  پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات سے متعلق دوسرے دور کا اہم اجلاس آج ترکیہ میں ہوگا۔اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات ہوگی، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ دفترِ خارجہ کا اس سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق طریقۂ کار کے قیام کی حمایت کرتا ہے، دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاس داری کریں گے۔
	وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق
	خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان سمیت دیگر موجود تھے۔ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس افسر اور جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ملاقات میں صوبے میں دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال زیر غور آئی جبکہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا اورپی ٹی...
	چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی سفارشات پر مشتمل ایک اہم دستاویز میں ملک کی 2026 سے 2030 تک کی ترقیاتی ترجیحات بیان کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش ملبوسات کی نئی عالمی منزل، چینی سرمایہ کاری میں اضافہ چین کے خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ سفارشات چین کے  15ویں پانچ سالہ منصوبے (15th Five-Year Plan) کی بنیاد ہوں گی، جسے 2035 تک سوشلسٹ جدیدیت کے ہدف کی تکمیل کی سمت ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ جدید صنعتی نظام کی تعمیر قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شَنجیے کے مطابق آئندہ 5 سالہ منصوبے میں سب سے زیادہ ترجیح ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر اور حقیقی معیشت...
	متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن امارات نے کراچی میں اپنی پاکستان میں 40 سالہ خدمات کا جشن منایا، جو 1985 میں دبئی سے اس کے پہلے بین الاقوامی فضائی سفر کے آغاز کی یاد میں منعقد ہوا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں سینیئر سرکاری حکام، سفارت کاروں اور ہوابازی کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟ اس موقع پر مہمانوں کو ایمریٹس کے جدید بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کرایا گیا جس میں پریمیم اکانومی کیبن کو پہلی بار پاکستانی مسافروں کے لیے متعارف کرایا...
	 انور عباس: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا, پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرےگا،دوحہ مذاکرات کےبعد پاکستان،افغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی عمل میں آئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا، استنبول میں ہونے والے مذاکرات دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا فالو اپ ہیں,پاکستان استنبول میں ہونے والی نشست میں افغان سرزمین سے پاکستان مخلف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ دوہرائے گا۔  امریکا نے کولمبیا کے صدر پر سخت پابندیاں عائد کر دیں  استنبول مذاکرات میں بھی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ سرفہرست ہو گا,...
	اسلام آباد (نوائے وقت  رپورٹ) پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، افغان طالبان حکومت اگر اس کو معاہدہ کہتی ہے یا نہیں کہتی، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ دوحہ میں افغان طالبان سے آج مذاکرات ہوں گے، میکنزم پر بات ہو گی۔ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے...
	چند برس قبل کراچی کی سیشن عدالت میں عزیر بلوچ کے خلاف اہم کیس زیر سماعت تھا جس کے لیے عدالت میں صحافی بھی موجود تھے کیس کے اہم اور واحد گواہ کو پیش کرنے کے لیے پروسیکیوشن وقت مانگ رہی تھی لیکن عدالت بار بار وقت دینے کے باوجود گواہ کو نہ پیش کرنے پر فیصلہ سنانا چاہتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ تہرے قتل کے مقدمے سے بری اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرک پبلک پروسیکیوٹر شکیل عباسی نے آخری بار عدالت سے مہلت مانگی اور کہا کہ اگلی تاریخ پر گواہ کو پیش کردیا جائے گا عدالت برہمی کے ساتھ آخری مہلت دے دی۔ اگلی پیشی پر صحافی پھر موجود تھے عزیر جان بلوچ...
	پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج ترکیہ کے شہر استنبول میں ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان طالبان رجیم سے مذاکرات ضرور کرے مگر بارڈر پر بھی نظر رکھے، اعزاز احمد چوہدری پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دوحہ مذاکرات میں پاکستان وفد کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے 19 اکتوبر کو استنبول میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے سے آگاہ کیا تھا۔ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں دہشتگردی کو مانیٹر کرنے کے لیے میکنزم پر بات کی جائے گی۔ ان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہو گا، پاکستان کی جانب سے کون...
	اسلام آباد:دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل ترکی میں اہم سلامتی مذاکرات ہوں گے، جن میں سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کریں اور عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کرے گا، جبکہ یہ مذاکرات دوحہ عمل کے تحت جاری مشاورت کا تسلسل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان کے ساتھ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ ( رپورٹ: شبانہ ایاز)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی طلبہ کے نمائندہ وفد نے وزارتِ قومی تعلیم کا دورہ کیا۔ یہ وفد وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے خصوصی تعلیمی و ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت ترکیہ کے دورے پر ہے، جس کا مقصد نمایاں طلبہ کو اعزاز دینا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ترکیہ کے وزیرِ قومی تعلیم یوسف تیکن نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ اخوت، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر قائم ہیں اور نوجوان نسل اس تاریخی دوستی کے علم بردار ہیں۔ پاکستان کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ملٹری کرپشن کیخلاف آپریشن کے ذمے دار زانگ شینگ کو بڑا عہدہ مل گیا،جس کے بعد وہ فوجی ڈھانچے میں صدر شی جن پنگ اور چیئرمین زانگ یو شی کے بعد تیسرے اہم ترین شخص ہوں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ کے قریبی اور وفادار ساتھی 67 سالہ جنرل زانگ شینگ من نائب چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن ہوں گے۔ انہوں نے 1978 ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس سے منسلک تھے اور فوجی انسداد بدعنوانی کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔یہ تقرری 4روزہ سینٹرل کمیٹی اجلاس کے اختتام پر عمل میں لائی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-16کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک اور مبینہ پولیس تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاںپولیس حراست میں نوجوان عرفان ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی محکمانہ انکوائری اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متوفی کی موت تشدد کے باعث نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔متوفی نوجوان عرفان کا تعلق بہاولپور سے تھا، جو چند روز قبل کراچی تفریح کی غرض سے آیا ہوا تھا۔...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے ملاقات کی۔قطری وزیر پاکستان اور قطر کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقائد، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے قطر کو پاکستان کا اہم شراکت دار اور بااثر علاقائی ثالث قرار دیا۔ وزیراعظم نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو حکومت کے خصوصی سرمایہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ضلع حیدرآباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنے کہ لیئے ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کی، جو شہباز بلڈنگ سے شروع ہو کر پوسٹ ماسٹر جنرل چوک تک نکالی گئی۔ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہپوٹو، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود احمد سمیت محکمہ صحت کے افسران، ویکسینیٹرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکا نے پولیو کے خاتمے کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے عزم کا اظہار...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد عمر، فرحان علی، ظاہر شاہ سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔ وفد نے شہر میں امن و امان، مارکیٹوں کی سیکیورٹی اور تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور پولیس و تاجروں کے درمیان رابطے کا نظام مزید بہتر کیا جائے۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان...
	بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی—فائل فوٹو پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان موجود تھے۔ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے، طلال چوہدریوزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں...
	ایوان صدر میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی صدر مملکت سے ہونے والی ملاقات میں صدرِ مملکت نے پولینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی قرار دیا، صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، پولینڈ کے سفیر میچی پِسارسکی اور وزارتِ داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری میچی دُشچِک بھی وفد میں شامل...
	دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے، دوحہ مذاکرات کے...
	 اسلام آباد:  صدرمملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوب بنانے کا خواہاں ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ رادوسواف شکورسکی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی، پولینڈ کے سفیر میچی پسارسکی اور وزارت داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکریٹری میچی دشچک بھی وفد میں شامل تھے جبکہ پاکستان کی طرف سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سیکریٹری خارجہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تعلیم، دفاع اور عوامی تبادلے کے فروغ پر بھی تبادلہ...
	بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعمران حیدر نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے پہلی تعارفی ملاقات کی۔ مشیرِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ان کے دورِ ذمہ داری کے دوران بنگلہ دیش کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا تاکہ علاقائی شراکت داریوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وزارتی دوروں کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ اس ضمن میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار...
	کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں 14 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان عرفان بدھ 22 اکتوبر کو ہی پولیس حراست میں جاں بحق ہو گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے وقت عرفان کی لاش 36 گھنٹے سے زائد پرانی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عرفان کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا تھا، اس کی لاش بدھ کی شام 7 بجے جناح اسپتال پہنچائی گئی، ایم ایل او کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد اہلکار لاش واپس لے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات 23 اکتوبر کو پولیس اہلکاروں نے عرفان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش...
	پاکستانی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں پولش ہم منصب راڈوسلا سیکورسکی کا استقبال کر رہے ہیں—فوٹو: پی آئی ڈی پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔پولینڈ کے وزیرِ خارجہ راڈوسلا سکورسکی نے 23 تا 24 اکتوبر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانا، دو طرفہ تعاون کا فروغ تھا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک فضائیہ میں پولش افسران کے کردار کو سراہا، دونوں ممالک نے مشترکہ تاریخی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کا عزم بھی کیا۔  پاکستان اور پولینڈ نے سالانہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا، دونوں ممالک نے...
	 محکمہ اطلاعات سندھ نے چار فلمی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، اداکارہ ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبے...
	نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے روڈ سیفٹی ژان ٹوڈ سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے روڈ سیفٹی کے خصوصی ایلچی ژان ٹوڈ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ژان ٹوڈ کے موٹر اسپورٹس، فلاحی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں نمایاں کردار کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان شہریوں کے لیے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے، اس سے قبل صدر ٹرمپ کے ایشیا کے دورے کے دوران چینی صدر سے ان کی ملاقات کا معاملہ شکوک کا شکار تھا اور اس کی وجہ سے تجارتی میدان میں کشیدگی کو قرار دیا جا رہا تھا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ آج رات گئے ملائشیا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ وہ جاپان اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے، جہاں پر وہ ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے اجلاس سے خطاب...
	وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ٹی ایل پی 30 دنوں میں حکومت سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کرسکتی ہے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ کابینہ کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ 2016 سے جب...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشتہار چلانے پر امریکا اور کینیڈا کے درمیان جاری تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب اعلان کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق کینیڈا نے ایک جعلی ٹی وی اشتہار جاری کیا جس میں امریکی محصولات (Tariffs) سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈ ریگن فاﺅنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا نے ایک جعلی اشتہار میں سابق صدر ریگن کی تقاریر کا غلط استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ کے بقول یہ...
	پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی خدشات کے باعث دوطرفہ تجارت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے کسٹمز حکام نے اپریزمینٹ (Appraisement) کے شمالی ریجن میں شامل طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر 363 درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس کامیابی سے مکمل کر لی تھی۔ طورخم پر اس وقت 23 درآمدی گاڑیاں کلیئرنس کے منتظر ہیں، کیونکہ متعلقہ درآمدکنندگان نے ابھی تک گڈز ڈیکلریشن (Goods Declaration) جمع نہیں کرائی۔ ان گاڑیوں میں کپڑا، پینٹ، مونگ پھلی اور دالیں جیسی خراب نہ ہونے والی اشیاء موجود ہیں۔ توقع ہے کہ جیسے ہی گڈز ڈیکلریشن جمع ہوگی، کسٹمز حکام ان گاڑیوں کی کلیئرنس فوراً مکمل کر دیں گے۔ جہاں تک برآمدات کا تعلق ہے، سرحد...
	پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات صدرِ مملکت نے پولینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی قرار دیاصدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیاپولینڈ کے سفیر میچی شِکورسکی اور وزارتِ داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری میچی دُشچِک بھی وفد میں شامل تھےپاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں: صدر آصف علی زرداریصدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی صدرِ مملکت نے خطے میں امن، استحکام اور معاشی...
	پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا،(ن)لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاوں گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاوس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے،...
	افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں،دفترِ خارجہ
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ...
	 اسلام آباد:  پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان حکومت اور بھارت سے منسلک سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی جانب سے پاکستان کے خلاف جاری منظم جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب کردی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق بھارتی اور افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے میں مصروف ہیں، ان اکاؤنٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو نیا ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز دسمبر 2022 میں چمن کے ایک اجتماع کی ہیں، جنہیں موجودہ حالات سے جوڑ کر جھوٹے بیانیے، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر...
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے جس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ افغان طالبان پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کے خدشات دور کریں اور وہ عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کر رہا ہے، دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، افغانستان دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر...
	فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے ہونے والی شاہی خاندان کے زیورات کی چوری نے جرمنی کی کمپنی کو عالمی شہرت بخش دی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس: چوری ہونے والے شاہی زیورات کی مالیت کا تخمینہ لگا لیا گیا، چور تاحال آزاد بی بی سی کے مطابق وہ ’باکر‘ نامی ایک لفٹ بنانے والی کمپنی ہے جس کو اس واقعے سےغیر متوقع طور پر عالمی شہرت بخش دی۔ ’بلیسنگ ان ڈسگائس‘، کمپنی کے مزے آ گئے! مذکورہ جرمن کمپنی کا نام تب سامنے آیا جب چوروں نے لوو میوزیم کے اندر داخل ہونے کے لیے اسی کمپنی کی تیار کردہ ایک گاڑی پر نصب ایک سیڑھی کا استعمال کیا۔ اس واقعے کے بعد کمپنی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک...
	بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا، جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب...
	 — فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیر صدارت اجلاس میں جامعات کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2025ء کے تمام ضروری انتظامات کا جائزہ لیں اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) ریحان نقوی، امتحانی شعبہ کے سربراہ، اور امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام جامعات کو ہدایت دی گئی کہ وہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2025ء کے منصفانہ، شفاف اور محفوظ انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ امتحانی مراکز میں امیدواروں کے لیے مناسب نشستوں اور سہولتوں کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ امتحان...
	 پشاور:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا، (ن) لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاؤں گا۔ یہ بات انہوں ںے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے، اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات بہت مفید رہی، ہم اٹھارہ ماہ کی حکومت میں پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ یکجا تھے جو پیپلز پارٹی کے...
	بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے اسپن غر پہاڑ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع شام 5 بجے موصول ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ پہلے جنگلی گھاس اور جھاڑیوں میں لگی جو بعد میں شدت اختیار کرتے ہوئے شنگھڑ کے وسیع علاقے تک پھیل گئی اور اب ژوب کی حدود کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کیمپ آفس اسلام آباد میں آگ بھڑک اٹھی...
	ترجمان دفتر خارجہ ایمبیسڈر طاہر اندرابی نے جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل، 25 اکتوبر کو ترکیہ میں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔ فلسطین پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ بین الاقوامی عدالت...
	ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح پر تعاون کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی موقع کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی دوستی...
	فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ کی قیادت میں شریک ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور فتح کے نمائندوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ فلسطینی صورتِ حال اور غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی...
	تصاویر:سوشل میڈیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2021 کے پُرتشدد مظاہروں میں شہید ہونے والے 12 پولیس افسران کے اہلِ خانہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں انسپکٹر شہزاد نواز سمیت اُن افسران کے اہلِ خانہ شامل تھے جو مذہبی تنظیم کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملکی سلامتی، عوام کے جان و مال اور قومی املاک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کا عمل تیز ہونے لگتا ہے، کچھ مسلح جتھے...
	وزیراعظم سے قطری وزیر تجارت و صنعت کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
	— فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے قطری وزیر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔انہوں نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی...
	ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر (Remittances) کے بہاؤ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بالخصوص خلیجی ممالک (GCC) سے آنے والی ترسیلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ترسیلاتِ زر کے حجم میں اضافے اور ان کے جدید، تیز اور کم لاگت طریقوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال سے ترسیلات کی منتقلی کا وقت کم اور ٹرانزیکشن لاگت میں کمی ممکن بنائی جائے تاکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ...
	سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ گزشتہ برس 2024 کے آغاز میں سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 60,446 تھی، جو اب اکتوبر 2025 میں کم ہو کر 56,169 رہ گئی ہے۔ اصلاحات کا مقصد شفاف اور مؤثر عدالتی نظام اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں انصاف کی فراہمی کو زیادہ مؤثر، شفاف اور منصفانہ بنانے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار کی عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز کیا ہیں؟ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید...
	اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
	پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔  دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام...
	فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم دورۂ مصر: اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
	  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران مصر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سلامتی، باہمی دفاعی تعاون اور مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری وزارتِ دفاع کے دورے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور مصر کے سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ...
	مصائب و آلام اور تکالیف و حوادث انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں، اس فانی دنیا میں عمرِ عزیز کی چند ساعتیں عیش کی گھنی چھاؤں میں بڑے سکون سے گزرتی ہیں اور کچھ گھڑیاں رنج کی جھلساتی ہوئی دھوپ میں کٹ جاتی ہیں۔  حیاتِ مستعار کے آنگن میں کبھی مسرتیں ڈیرے ڈال کر لمحات کو خوش گوار بنا دیتی ہیں تو کبھی غم و اندوہ کے جھکڑ خوشیوں کے آشیانے کو تنکا تنکا کر دیتے ہیں، رنج و الم سے عبارت یہ زندگی کی ہچکولے کھاتی ہوئی کشتی اپنے دامن میں زمانے کی تلخ و شیریں یادیں لیے ہوئے آخر موت کے ساحل پر لنگر انداز ہو جاتی ہے۔ یہ سفرِ حیات اتنا کٹھن کیوں ہے۔۔۔ ؟ مصیبتیں کیوں...
	دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکرات ایک نئی امید کا پہلو ہیں۔ان مذاکرات میں معاونت کا کردار قطر نے ادا کیا اور اس بات کی ضمانت ترکی نے دی ہے کہ معاہدے میں طے شدہ نکات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ان مذاکرات کی تمام تر تفصیلات یا معاملات 25 اکتوبر کو استنبول میں طے ہوں گے۔ یقیناً یہ معاہدہ یا مذاکرات درست سمت میں پہلا قدم کہا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بقول استنبول میں قابل تصدیق نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا ۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ سرحد پر مستقل امن کے لیے طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا ۔ترکیہ اور قطر کے بقول افغان طالبان عملی...
	گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ہوئے تھے۔ میز کے ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف وہ ادارہ بیٹھا تھا جسے دنیا آئی ایم ایف کہتی ہے یعنی دنیا کا وہ خزانچی جوکہ کمزور معیشتوں کو ڈالر دکھاتا ہے اور اصلاحات کے دعوے لیتا ہے۔ ان کو اپنی شرائط میں باندھتا ہے۔ آئی ایم ایف کے مذاکرات ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اعداد و شمار کی روشنی میں نہیں بلکہ اپنی مرضی کے مطابق ہو رہے تھے۔ اس وقت کے معاشی حالات اور اعداد و شمار جوکہ سیلاب میں ڈوبے ہوتے ہیں۔ 50 لاکھ آبادی سے زائد سیلاب متاثرین ہیں، لیکن حال کے بجائے مستقبل کا سوال تھا کہ پاکستان مستقبل کی معیشت کن...
	خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 298 پولیس اہلکار اور عام شہری شہید جبکہ 486 زخمی ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کو موصول کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 295 دنوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 117 پولیس اہلکار اور181 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے2 ہزار 366 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 368 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ1,124 کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 6 ہزار 181 ملزمان کو مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال بھتہ خوری کے 1,287 کیسز بھی درج کیے گئے، جن...
	فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری سے پہلے تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے باضابطہ مشاورت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مختلف کاروباری اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 02 آف 2025 کے تحت اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی تاجر کے خلاف کارروائی یا گرفتاری سے قبل تاجر برادری کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ نامزد نمائندگان کا تعلق پاکستان بزنس کونسل، لاہور چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی، اپٹما، ملتان،...
	چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے الازہر الشریف میں شیخ الازہر شیخ احمد الطیب، سے ملاقات میں عالمِ اسلام کو درپیش مختلف چیلنجز، بالخصوص انتہا پسندی اور مذہب کی منفی تشریحات کے سدباب پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر شیخ الازہر نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، رواداری اور اعتدال کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن، احترامِ انسانیت اور اعتدال کا دین ہے، اس کی غلط تشریحات اور انتہا پسندانہ...
	وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوسا سیکورسکی نے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون مزید مستحکم کرنے کے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسا سیکورسکی نے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی  اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر سمیع ملک بھی...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انھوں نے ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیئے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ سعودی عرب اس عمل کی قیادت کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہم معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اس راستے کی قیادت کرے گا۔ پہلے غزہ کا مسئلہ تھا اور ایران کا مسئلہ تھا اب وہ دونوں مسائل نہیں رہے۔ جب ان سے پوچھا گیا...
	سٹی42: پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے لبیک  تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے اور اس پر پابندی لگانے کی منطوری دے دی۔ تحریک لبیک عرف ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم  قرار دے کر کالعدم کرنے کا نوٹیفیکیشن کسی بھی وقت متوقع ہے۔ آج پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بار بار ریاست کے اداروں پر حملے کرنے اور ریاست کے اہلکاروں پر بلا جواز بار بار تشدد کرنے، بار بار شدید نوعیت کا اشتعال پھیلانے، شاہراہیں بلال کر کے شدید خوف و ہراس پھیلانے، پبلک لائف کو یرغمال بنانےکے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بار بار شدید خوف و ہراس اور دباؤ میں لانے کی ذمہ دار مذہبی تنظیم  ٹی ایل...
	وزیراعلی کے پی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، علامتی دھرنے کے بعد واپس روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025  سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ سہیل آفریدی نے داہگل ناکے پر علامتی دھرنا دیا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی اجازت حاصل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس کے اس اقدام پر وزیراعلی سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
	سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و...
	بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ماسکو کی نمایاں توانائی کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں بڑی کٹوتی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  India is expected to massively cut Russian oil imports after the US sanctioned Russian oil giants Rosneft and Lukoil.India purchased €2.5 billion in Russian crude oil last month. pic.twitter.com/GuqSDcu7hn — Igor Sushko (@igorsushko) October 23, 2025  بھارت اُس وقت سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کے فیصلے پر کی جانے والی تنقید آئینِ پاکستان اور قانون سے لاعلمی کا مظہر ہے، صوبے میں بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت ہر صوبائی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اپنا بلدیاتی نظامِ حکومت کا قانون بنائے اور اس کے تحت قواعد و ضوابط تشکیل دے۔ الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت صوبے کے مجوزہ قوانین اور رولز کے مطابق ہی انتخابات منعقد کرانے کا مجاز ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ بیان میں...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا اور بعد ازاں عمران خان سے ملے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی صدر جنید اکبر، سینیٹر مشال یوسفزئی، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکہ پر روک دیا گیا۔اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ 24 مارچ کے حکم پر عملدرآمد کرے. جس کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا...
	عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔ صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہ تریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران  پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے...
	پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اسموگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘ مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسموگ کی اصل وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اینٹوں کے بھٹے منتقل کرنے کے علاوہ دیگر عملی اقدامات کیے ہیں جن سے اسموگ پر قابو پایا جاسکے۔ مزید پڑھیے: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صوبے کی ایئر...
	شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے، پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب کا انعقاد کراچی محفل شاہ خراسان میں کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج، فلسطینی و دیگر شہداء کی یاد میں شمع روشن کئی گئیں۔ اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم  کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ  دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔   کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان  نومبر میں...
	ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا...
	ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔  پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار   انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
	سپریم کورٹ بار انتخابات، کے پی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر خواجہ آصف کا طنزیہ ردِعمل
	پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’یہ اس پارٹی کا حال ہے جس کی خیبر پختونخوا میں 13 سال سے حکومت ہے، اور جس کی قیادت وکلاء کے ہاتھ میں ہے۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’کالے کوٹ پارٹی پر چھا گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مالک سیاستدان اور پارٹی کے مالک وکلاء، دونوں کے لیے یہ نتیجہ باعثِ ندامت اور...
	مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ حکومت بلوچستان پر اڑھائی سال کا فارمولہ طے ہوا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان حکومت پانچ سال تک پیپلز پارٹی کے پاس رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اقتدار سے متعلق حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ اقتدار کے لئے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان اڑھائی اڑھائی سال کا معائدہ ہوا ہے۔ جس کے تحت اڑھائی سال پورے ہونے پر حکومت مسلم لیگ (ن) کو سونپ دی جائے گی۔ جبکہ حکمران جماعت کے اراکین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کو...
	پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں این اے-18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے-185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی-73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی-269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی-115 سے محمد طاہر پرویز، اور پی پی-116 سے رانا احمد شہریار کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ضمنی انتخابات میں مضبوط امیدواروں...
	ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں، وزیراعظم سے ائیر چیف کی ملاقات ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی و عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔  رومانیہ کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا اور طویل...
	راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔  واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا...
	چین اور امریکہ کے درمیان معاشی و تجارتی مذاکرات کل سے ملائشیا میں ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025  سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے مطابق ، چین اور امریکہ نے معاشی اور تجارتی مذاکرات کا نیا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیراعظم حہ لی فنگ کی رہنمائی میں چینی وفد 24 سے 27 اکتوبر تک ان مذاکرات کے لیے ملائیشیا جائے گا۔  فریقین رواں سال میں دونوں ممالک کے رہنماون کی ٹیلی فونک بات چیت میں طے شدہ اہم اتفاق رائے کی روشنی میں چین اور امریکہ کے معاشی و تجارتی تعلقات میں اہم معاملات پر مذاکرات کریں گے۔...
	امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے یہ پابندیاں روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں، روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر لگائی گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ گفتگو کے دوران ان پابندیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگانا ایک مضبوط پیغام ہے کہ امریکا آئندہ کیا کرنے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بائیڈن کے دورِ...
	—فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔وزیر اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کر دیا۔ پیکج کے تحت صنعتوں، کسانوں کو آئندہ 3 سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشارے بہتر ہوئے، مگر ہم سب کو مل کر ابھی مزید محنت کرنی ہے۔ پاکستان علاقائی رابطوں کو بڑھانے...
	 کراچی:  سی ای او کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی کے اثرات صارفین پر پڑیں گے۔ اپنے بیان میں چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔ اس سال جون میں پہلے جس ٹیرف کا اعلان ہوا تھا وہ ڈھائی سال کی مشاورت، تحقیق ، جانچ پڑتال اور آزاد ذرائع سے اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ کے-الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی کا اہم بیان  نیپرا نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے بجلی کی قیمتوں سے متعلق ایک نئی تشویش پیدا کردی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے واضح کیا ہے کہ ملٹی ایئر ٹیرف میں کی گئی کمی کے اثرات براہ راست صارفین پر پڑیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹیرف میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رواں سال جون میں جاری ہونے والا ابتدائی ٹیرف ڈھائی سال کی طویل مشاورت، تحقیق اور آزاد ذرائع سے اعداد و شمار کی جانچ کے بعد جاری کیا گیا تھا، مگر حیرت انگیز طور پر محض چند ماہ کے اندر ہی اس ٹیرف کو یکسر بدل دیا گیا۔مونس علوی نے کہا...
	 آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ طلباء کا وجود تعلیمی اداروں منفرد ہونا چاہیے، امامیہ طلباء اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اسلام ناب محمدی کے ترجمان ہیں، نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معاشرے میں ایک پڑھے لکھے اور ذمہ دار فرد کی حیثیت خدمات انجام دے سکیں۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے جامعہ کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس نے وفد میں نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق، نومنتخب ضلعی صدر مطہر حسین شیرازی، سابق ریجنل صدر احتشام حیدر، سید حسن...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔ ...
	اجلاس کے دوران سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹک گروپ کی سربراہ ایراٹکسیہ گارسیا پیریز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی اذیت ناک حالت پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا نہیں ملتی تب تک حقیقی امن ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر جاری درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو یورپی یونین کے رہنماؤں کی کل ہونے والی برسلز سربراہ کانفرنس...
	 وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی۔   ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر بات کی گئی۔  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا امیر مقام، سردار یوسف، عطا تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللّٰہ، ارکانِ پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردارمشتاق شامل تھے۔
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز پھیلانے کے معاملے پر تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف نیشنل سائبر کرائمز انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق، شاندانہ گلزار پر ریاست مخالف اقدامات اور سوشل میڈیا پر من گھڑت پوسٹس کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلائیں، این سی سی آئی اےنے ایف آئی آر درج کرکے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں ،تحقیقات سوشل میڈیا پرجھوٹی معلومات اورنفرت انگیز مہمات کیخلاف کی گئیں، شاندانہ گلزار نے وزیراعظم کی نیتن یاہو سے مصافحے کی جعلی تصویر بھی...
	 معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتے دکھائی دیے کہ جب فلم ’شعلے‘ ریلیز ہوئی تھی تو اس زمانے میں لوگ آج کی طرح مذہبی نہیں تھے، اُس دور میں جو مکالمے لکھے جا سکتے تھے، اب ویسے الفاظ استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا، ’ایک بار میں اور ہدایتکار راجو ہیرانی پونے میں ایک تقریب میں موجود تھے، جہاں میں نے کہا تھا کہ مسلمانوں جیسا مت بنو، بلکہ انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے...
	اویس کیانی :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔  ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔   خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار    
	دن دہاڑے ہونے والی فلمی انداز کی ایک چوری نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لوور میوزیم (Louvre Museum) سے 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چوری ہو گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قیمتی جواہرات شاید اب کبھی بازیاب نہ ہوں۔ چوری ہونے والے نوادرات میں 2 تاج، 2 بروچ، ایک نیلم ہار، ایک جوڑا کان کی بالیوں کا، ایک سنگِ زمرد کا ہار اور ایک اکیلی بالی شامل ہیں۔  یہ تمام اشیاء انیسویں صدی کی شاہی جواہراتی کاریگری کی بہترین مثالیں سمجھی جاتی ہیں، جو صرف زیبائش نہیں بلکہ فرانسیسی طاقت اور ثقافتی وقار کی علامت تھیں۔ 4 منٹ کی کارروائی، فرار موٹربائیکس پر فرانسیسی استغاثہ کے مطابق، 4 نقاب پوش افراد نے...
	امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مستقبل کی خارجہ پالیسی ماحولیاتی تحفظ اور معاشی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ایک وجودی بحران (Existential Crisis) قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری اب معیشت اور ماحولیات دونوں کے تقاضوں کے مطابق ڈھل رہی ہے۔ پاک امریکا تعلقات خطے کے امن کے لیے ناگزیر فیوچر سیکیورٹی فورم 2025 میں خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات خطے اور عالمی امن کے لیے ’انتہائی اہم‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سفارت کاری، استحکام اور عملی معاشی ایجنڈے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے...
	ویب دیسک: وفاقی حکومت نےجعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے اور جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔  ذرائع کے مطابق جعلی دستاویز پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کئے اور ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔  سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج 
	سینیئر صحافی و تجزیہ کار ابصار عالم کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام ہمیشہ رہا ہے تاہم مختلف ادوار میں اس کے شراکت داروں کے حصے کے تناسب میں تبدیلی آتی رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہیں ہائبرڈ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، کامران مُرتضیٰ وی نیوز کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ملک میں ہائبرڈ نظام ہے تو کھل کر بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی چیز معیشت کے لیے بھی کریں اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی اور عوام سے کہیں کہ ہائبرڈ نظام ہے اور اتنے عرصے میں معیشت کو ٹھیک کر لیں گے پھر اس کے بعد نئے الیکشن کروا...