2025-10-18@18:50:26 GMT
تلاش کی گنتی: 77067

«نہیں ہ»:

(نئی خبر)
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکموزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور نے کی۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر سیل کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کیے گئے تھے، مقدمات اسلام پورہ، نیو انار کلی، شفیق آباد، گوالمنڈی، بادامی باغ اور شاہدرہ میں درج کیے گئے۔ لاہور، مذہبی تنظیم پر دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے 25 مقدمات درج لاہور میں مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف پولیس کی مدعیت میں 25 مقدمات درج کرلیےگئے۔ مقدمات میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا، ہنگامہ آرائی،...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    ہفتہ رفتہ صوبائی درالحکومت میں ادب و ثقافت اور فنون لطیفہ کے حوالے سے بڑا بھرپور رہا بلکہ اب تو فن و ثقافت سے بھرے فیسٹیولز محکمہ اطلاعا ت وثقافت پنجاب، لاہور کی مستقل سرگرمیاں بن چکے ہیں۔ اداروں کی اصل کامیابی کا پیمانہ یہی ہوتا ہے کہ وہ افراد قوم میں کارگزاری کا جذبہ پید اکریں اور اسے برؤے کار لائیں۔ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب ایک معتبراور سرگرم وزیر عظمیٰ بخاری (صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب) کی سربراہی میں اپنے مقتدرہ ادبی وثقافتی اور اطلاعاعتی محکمہ ہونے کی حیثیت خو د کو منوا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: الحمرا میں نئے عہد کی جدوجہد! پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا کامیاب انعقاد خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کہ اہل...
    اگر آپ نے حال ہی میں یوٹیوب استعمال کرتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ کچھ چیزیں معمول سے ہٹ کر نظر آ رہی ہیں، تو یہ صرف آپ کا وہم نہیں — بلکہ حقیقت میں یوٹیوب نے اپناویڈیو پلیئر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کوزیادہ صاف، بہتر اور جدید بنانے کے لیے ویڈیو پلیئر میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان اپ ڈیٹس میں نہ صرف کنٹرولز کو ازسرِ نو ڈیزائن کیا گیا ہے، بلکہ نئے آئیکونز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو زیادہ واضح اور یوزر فرینڈلی ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ان تبدیلیوں کی آزمائش 2025 کے آغاز سے کی جا رہی تھی، اور اب یہ نئی...
    گوگل نے اپنا جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل ویو تھری پوائنٹ ون متعارف کرادیا ہے جو اب فلو ویڈیو ایڈیٹر، جیمنی ایپ اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ یہ نیا ورژن، مئی میں جاری ہونے والے ویو تھری کا اپ گریڈ ہے، جس میں آڈیو کوالٹی، کہانی کی تفہیم اور ویڈیو ٹیکسچر ریئلزم میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی ویو تھری پوائنٹ ون فاسٹ صارفین کو تیز اور مؤثر ویڈیو جنریشن کی سہولت دیتا ہے، جب کہ نئے فیچرز کے ذریعے ویڈیوز کی آڈیو اور بصری ہم آہنگی پہلے سے کہیں زیادہ حقیقت کے قریب بن گئی ہے۔ اہم فیچرز میں اِنگریڈیئنٹس...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کی طرف سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مکمل و دیرپا جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران یہ بیان دیا، جب ان سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر راناثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ دہشت گردی کو سہولت کاری نہ دی جائے، ہمارا موقف ہے افغان سرزمین سے ہمارے ملک میں دہشت گردی نہ ہو اور افغانستان اپنی سرزمین ہماریملک کیخلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔رانا ثنااللہ نے بتایا کہ کہ گزشتہ تین روز میں وفاقی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور اگر 48 گھنٹے کے سیز فائر کے دوران بھی کسی دہشت گرد نے داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ قبول نہیں کیا جائے...
    ہالی وڈ کی چمکتی دنیا میں ایک اور مشہور جوڑی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ 62 سالہ ٹام کروز اور36 سالہ آنا دی آرمس کے درمیان قائم ہونے والی قریبی دوستی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئی ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، اگرچہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محض دوست رہیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹام اور آنا کی مختصر مگر دلکش کہانی نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی اسکرین کے باہر کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا گیا، لیکن اب یہ جوڑی محبت...
    آغا خان یونیورسٹی کے معروف ماہرِ اطفال، پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی، ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کی یہ متاثرکن کہانی یاد دلاتی ہے کہ ساتھ اور خوشی زندگی کے کسی بھی مرحلے پر مل سکتی ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 سال کی عمر میں شادی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) کئی سیاسی ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ، سرحدی علاقوں میں دہشت گردی اور پشتون باشندوں کی علاقائی رقابتیں مل کر پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات کو ایک ایسے نازک موڑ پر لے آئے ہیں، جہاں نہ صرف پاکستان کا داخلی امن بلکہ پورے خطے کی سلامتی بھی سنگین خطرے میں ہے۔ ڈیورنڈ لائن کس طرح وجود میں آئی؟ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس نے اس تاریخی پہلو کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ 1893ء میں افغان امیر عبدالرحمان خان اور برٹش انڈیا کے نمائندے مورٹیمر ڈیورنڈ کے مابین ہونے والے ایک معاہدے کے...
    کراچی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی افغانستان منتقلی میں استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی، نتیجے میں کراچی پورٹ پر ہزاروں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنسائمنٹس کی کلئیرنس رُک گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے بھی کراچی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کی باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں اور افغان ٹرانزٹ کے تمام گیٹ پاسز بھی منسوخ کردیئے ہیں۔ نئے احکامات کی تعمیل میں تمام کنٹینر ٹرمینلز کی انتظامیہ نے اے ٹی ٹی کنٹینرز کو گاڑیوں پر لوڈ آف لوڈ کرنا شروع کر دیا۔ اس فیصلے سے قبل کسٹمر ہاؤس کراچی میں ڈی جی کسٹمز...
    لاہور: حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صوبے میں مچھلی کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں بحران کا شکار ہو رہی ہیں۔ محکمہ فشریز پنجاب کے مطابق قصور، حافظ آباد اور مظفرگڑھ وہ اضلاع ہیں جہاں درجنوں فش فارمز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ تیز بہاؤ نے لاکھوں مچھلیاں کھلے پانی میں بہا دیں اور فارمرز کے تیار شدہ تالاب، مٹی کے بند اور دیگر ڈھانچے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ قصور کے ایک فش فارمر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال 20 لاکھ روپے کی...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ وہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین سے ملنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اب تک سہیل آفریدی کو جیل کے اندر آنے کی اجازت نہین دی وہ باہر کھڑے ہیں اور موقع پر پولیس کی معمول سے کافی زیادہ نفری موجود ہے۔  وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ انہین جیل کے اندر آ کر بانی سے ملاقات کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان سہیل آفریدی خیبر پؒتونخوا...
    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے قدموں کو چھو رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پیش آیا۔ تاہم، اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے۔مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز، جیسے کہAttestiv اور Hive Moderation، کے ذریعے اس تصویر کا تجزیہ کیا گیا۔ Attestiv نے تصویر کو 98 کا ٹیمپر اسکور دیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تصویر میں بڑی حد تک چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔...
    نیو یارک/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی نشاندہی کردی گئی، اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم کی جانب سے 24 جولائی کو پیش کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے شواہد منظر عام پر آ ئے ہیں، اس حوالے سے سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی کا تعلق زیادہ تر عرب نژاد جنگجوؤں سے ہے، یہ جنگجو افغانستان کے 6 صوبوں...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
    وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ —فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اقلیتوں کےحقوق کے لیے ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عدالتوں کو جبری شادیاں رکوانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ 1 کروڑ 40 لاکھ کیسز زیرِ التواء ہونا خطرناک صورتِحال ہے: اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم زیرِ التواء مقدمات کے چنگل میں ہیں، 1 کروڑ 40 لاکھ مقدمات زیرِ التواء ہیں، جو خطرناک صورتِ حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساوات...
    — فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  ہر مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کی ہے لیکن دشمنوں کی پراکسی پر منہ توڑ جواب دیں گے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات پیپلز پارٹی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی طرح چلتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے صدر زرداری سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد بیان بازی سے گریز کر رہے ہیں۔انہوں نے کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے جو ڈاکو رضاکارانہ طور پر سرنڈر کریں گے انہیں...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن سے متعلق امریکا نے اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ حادثہ ناقِص انجینئرنگ اور حفاظتی کوتاہیوں کا نتیجہ تھا۔امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کی رپورٹ کے مطابق، جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران آبدوز کے تباہ ہونے کی بنیادی وجہ اس کے کاربن فائبر ڈھانچے کی کمزور پائیداری تھی، جو سمندری دباؤ برداشت نہیں کر سکا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ آبدوز تیار کرنے والی کمپنی اوشین گیٹ نے آبدوز کو روانگی سے قبل مکمل ٹیسٹنگ نہیں کی تھی اور نہ ہی حفاظتی اصولوں پر عمل کیا۔ کمپنی کو آبدوز...
    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد اور سابق کرکٹر و اداکار یوگراج سنگھ نے اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ باب پر ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی شبنم نے انہیں اور ان کے گھر کو ایک روحانی گرو (بابا) کے لیے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی ’تباہ‘ ہو گئی۔ یوگراج سنگھ، جو اپنی جارحانہ فطرت اور کھلے اندازِ گفتگو کے لیے جانے جاتے ہیں، نے ’ان ٹولڈ پنجاب‘ نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’میں گناہگار انسان ہوں، زندگی میں کئی غلطیاں کیں لیکن جس دن یووی (یووراج) اور اس کی ماں مجھے چھوڑ کر گئے، میری زندگی الٹ گئی۔ یہ...
    اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن نے باضابطہ طور پر پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ ویمن نے اپنے اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ ہانیہ عامر کو باضابطہ طور پر پاکستان کا گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ تنظیم کی پاکستان میں صنفی برابری اور خواتین کے بااختیار ہونے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔...
    پاکستان کے ساتھ تجارت کھولو ؛ افغانی تاجر اپنی حکومت پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز کابل/طورخم (آئی پی ایس) افغانستان میں تاجروں اور عام عوام نے پاکستان کے ساتھ تجارتی گزرگاہوں کی بندش پر اپنی طالبان حکومت کے خلاف شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ چار روز سے جاری بارڈر بندش نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مفلوج کر دیا ہے، جس سے سب سے زیادہ نقصان افغان تاجروں اور عوام کو پہنچ رہا ہے۔طورخم بارڈر پر تعطل کے باعث تقریباً دس ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنس چکی ہیں، اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اربوں افغانی مالیت کا سامان خراب ہونے کے خدشے سے دوچار ہے۔ افغان تاجروں نے اپنی حکومت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) برطانیہ میں خواتین کو ایک چیریٹی رن میں شرکت سے روکنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ دوڑ لندن کے ایک پارک میں مشرقی لندن کی مسجد کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔برطانوی وزیر برائے کمیونٹیز اسٹیو ریڈ نے اس فیصلے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقام پر خواتین کو مردوں کے ساتھ دوڑنے سے روکنا افسوسناک ہے۔یہ چیریٹی رن مسجد کی سالانہ پانچ کلومیٹر فنڈ ریزنگ تقریب تھی، اشتہار میں واضح کیا گیا کہ یہ دوڑ صرف مردوں، ہر عمر کے لڑکوں اور 12 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لیے ہے۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید...
    کراچی پریس کلب میں مارٹن ڈاؤ کے اشتراک سے پنک ربن مہم کے تحت خواتین کے لیے بریسٹ کینسر سے آگاہی کا خصوصی سیشن منعقد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر روفینہ سومرو تھیں، جنہوں نے خواتین کو اس مرض کے خطرات، وجوہات، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر روفینہ سومرو نے کہا کہ چھاتی کا سرطان دنیا بھر میں خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض ہے، اور افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں اس کی شرح بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں عام طور پر چالیس سے پچاس سال کی خواتین میں یہ مرض سامنے آتا...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب کس منہ...
    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے، پورے عدالتی نظام کو ڈرم بجا کر ناچ کروایا جارہا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔ انہوں ںے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو پروا نہیں...
    برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس شریک ترک وزیر دفاع نے ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں تعینات ہونیوالی کثیر القومی فورس میں شرکت سے متعلق ملکی مسلح افواج کی خواہش کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے ممکنہ طور پر غزہ میں تعینات کی جانے والی کثیر القومی فورس میں شرکت پر مبنی اپنی "ملکی خواہش" کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک عسکری ذرائع نے چند روز قبل ہی اس خبر سے پردہ اٹھایا تھا، تاہم آج برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران یاسر گلر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کو غزہ میں تعینات ہونے والی کثیر...
    فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد، شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، آپ کی فائنل کال کو پاکستان مسترد کرچکا تو اب کس منہ سے کال دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی یہ سوچنے پر مجبور ہے کیا انتشار پھیلانے کے لیے ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہے؟ جس صوبے میں...
    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن الکریم سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا استقبال کیا، سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔ سپریم کورٹ میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق سے متعلق سمپوزیم آج ہوگا، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن الکریم العیسی سمپوزیم میں شریک ہوں گے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز سمیت قانونی ماہرین بھی سپموزیم میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ مہمان خصوصی اور تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، باہمی احترام، بنیادی حقوق...
    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘ https://www.facebook.com/Express.Video.Blogs/videos/-srks-timeless-wisdom-wins-the-interneta-throwback-video-of-shah-rukh-khan-is-go/1953725922085064/ کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر...
    محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ملیریا کے کیسز سے متعلق جامع رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں ماہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 24 لاکھ 16 ہزار 427 افراد کے خون کے نمونوں کی اسکریننگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ان اسکریننگ میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 81 ہزار 362 کیسز پلازموڈیم وائویکس، 31 ہزار 319 پلازموڈیم فیلسی پیرم جبکہ 2 ہزار 589 مکس انفیکشن کے ہیں۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ملیریا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سال کسی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نائب وزیر اعظم کے آئین میں دیے گئے اختیارات سے متعلق اسحاق ڈار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کر لی۔ اسحاق ڈار کے دو عہدے رکھنے کے خلاف ایم این اے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے آئین میں کہاں ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا، کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا، پھر کیا کریں گے، یہ کیسے ہو سکتا ہے اس پر ہماری معاونت کریں۔ عدالت نے وکلاء سے معاونت طلب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس، ایران اور ترکیہ میں تو ایسا ہوگا لیکن یہاں کیسے...
    بھارت کرکٹر دنیش کارتک نے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کے ورلڈکپ 2027 کھیلنے سے متعلق اہم راز افشا کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دنیش کارتک نے اجیت اگرکار کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ دنیش کارتک نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اسی لیے وہ اس طویل چھٹی کے دوران لندن میں سخت پریکٹس کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ہر ہفتے دو سے تین سیشن کرکٹ کی مشق کر رہے تھے۔ دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ روہت شرما، شبمان گل اور کے ایل راہول وغیرہ سب مثبت اٹیکنگ کرکٹ صرف ویرات کوہلی کے بھروسے پر ہی کھیلتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو ذمہ داری ادارے کے پرنسپل پر عائد ہوگی اور کارروائی بھی انہی کے خلاف کی جائے گی۔وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق رواں سال اب تک 1314 منشیات سے متعلق مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور 1408 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں کے آس پاس کے علاقوں سے 22 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن سے مجموعی طور پر 3...
    ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی  رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔  اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی۔  رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں، یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان...
    پاکستان اس سال دہائیوں کی شدید ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا...
    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘ کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین...
    مجھے ہمیشہ یقین رہا کہ میں اسمارٹ ہوں، میں کسی بھی آن لائن فراڈ میں نہیں پھنس سکتا۔ شاید اس لیے کہ میں نے ہمیشہ دوسروں کے قصے سنے، ان سے سبق لیا، یا شاید اس لیے کہ میں پڑھا لکھا تھا، ڈیجیٹل دنیا کی چالاکیوں کو پہچاننے کا ہنر رکھتا تھا۔ لیکن زندگی کے کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جب انسان کسی اور اسٹیٹ آف مائنڈ میں ہوتا ہے، اور ایک لمحے کی بھول بڑی غلطی بن سکتی ہے۔ مجھے ایک دن سری لنکا میں مقیم اپنی دوست ڈارا کا واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ معمول کی سلام دعا کے بعد اُس نے مجھ سے ایک فیور مانگی۔ اس کے مطابق وہ کراچی میں اپنے ایک دوست کو 50...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا اہوجا کے ساتھ تقریباً 40 سالہ شادی شدہ زندگی کے بارے میں حالیہ طلاق کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کے ٹاک شو میں گووندا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، "مجھے اور سنیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔" انہوں نے کہا کہ سنیتا ایماندار اور سادہ دل ہیں، لیکن بعض اوقات بغیر سوچے بول جاتی ہیں۔ گووندا نے سونیتا کی گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی خامیوں کے باوجود وہ خاندان کو جوڑ کر رکھتی ہیں اور میں انہیں معاف کرتا آیا ہوں۔ گووندا نے دہائیوں تک چلنے...
    کابل / نیویارک: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) جیسے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ گروہ افغانستان میں آزادانہ طور پر سرگرم ہیں اور وسطی ایشیائی ممالک اور خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025 کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کی جو کہ اس نوعیت کی 36 رپورٹ ہے۔ رپورٹ کے صفحہ نمبر 16 میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان کی اتھارٹی دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین  کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 5 رکنی آئینی بینچ  نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں  مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
    قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    اپنے ایک انٹرویو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ میں ایسی غیر مصدقہ رپورٹس کی مخالفت کرتا ہوں جو لبنان کے محاذ پر تناؤ میں اضافے یا جنگ کے شعلوں کو تیز کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار لبنانی اخبار "الجمہوریہ" کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نبیہ بیری نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کے انعقاد کا ایک موثر قانون ہے اور اسی کے مطابق انتخابات ہوں گے۔ اس قانون کا مطلب ہے کہ لبنان میں ووٹ ڈالا جائے گا اور جو کوئی بھی ووٹ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں جلاد اور فرعون کا رول ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے، ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لئے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی، جب آپ کی فائنل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کےلئے دھڑکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے) دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات بارے تبادلہ خیال کیا اور فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ سعودی وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے مصطفیٰ کمال کی صحت کے شعبے میں جاری خدمات کو سراہا۔مصطفی...
    امریکی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سمیت 3 مسلم ممالک غزہ کے "استحکام" کیلئے بین الاقوامی فورس میں شرکت پر بات چیت کر رہے ہیں جبکہ یہ اقدام جنگ کے بعد کے مرحلے سے متعلق واشنگٹن کے نئے منصوبے کے تحت اٹھایا جا رہا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ای مجلے پولیٹیکو نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو "مستحکم" بنانے کے مبینہ "امریکی منصوبے" کے تحت مستقبل کی "بین الاقوامی فورس" میں حصہ لینے کے لئے 3 مسلم ممالک انڈونیشیا، جمہوریہ آذربائیجان اور "اسلامی جمہوریہ پاکستان" اہم آپشنز میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایسی ذمہ داری نہیں...
    فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان پاکستان اور قازقستان کی افواج کی جانب سے مشترکہ فوجی مشق دوستاریم فائیو کا انعقاد کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشق 13 تا 24 اکتوبر اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں ہو رہی ہیں۔پاک آرمی کا اسپیشل سروسزگروپ اورقازقستان آرمی کی اسپیشل فورسزحصہ لےرہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر 2025ء کو چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے، مشق...
    افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئےاقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں،یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس جنگ بندی کے معاہدے کی اپنی شرائط پر عمل نہیں کرتی تو وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر غور کریں گے۔ امریکی نشریاتی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ اسرائیلی فورسز جیسے ہی میں کہوں گا، دوبارہ سڑکوں پر آ جائیں گی۔ جو کچھ حماس کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ بہت جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب اسرائیل نے حماس پر الزام لگایا کہ وہ معاہدے کی اس شرط پر عمل نہیں کر رہی جس کے تحت اسے تمام مغویوں ، زندہ...
    مودی حکومت پر امریکی ٹیرف کا دباؤ بھاری پڑ گیا، بھارت نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو کر روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روسی تیل کی خریداری نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روس سے تیل لینے پر خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت فوری طور پر روسی تیل کی خریداری روکنے کے قابل نہیں، مگر جلد ہی یہ سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔ یاد رہے...
    لندن میں گزشتہ سال موبائل فون چوری اور چھیننے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جہاں 80 ہزار سے زائد فونز کا سراغ نہیں ملا، جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی تازہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ صرف مقامی سطح پر ہونے والی چھوٹی وارداتیں نہیں بلکہ ایک منظم بین الاقوامی نیٹ ورک کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو چوری شدہ فونز کو ہانگ کانگ، چین اور الجزائر جیسی عالمی منڈیوں میں فروخت کرتا ہے۔ پولیس نے شمالی لندن میں حالیہ چھاپوں کے دوران تقریباً 2 ہزار چوری شدہ موبائل فونز اور 2 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 49 لاکھ روپے) نقدی برآمد کی۔ یہ کارروائیاں اُن دکانداروں اور درمیانے...
    اسرائیلی وزیر دفاع نے ہدایت دی ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروءٰ ہوئی تو فوج حماس کو مکمل طور پر شکست دینے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی تیار کرے۔ وزیر دفاع کاٹز نے فوجی سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ یہ منصوبہ اس صورت میں نافذ کیا جائے گا جب حماس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہیں کرے گی۔ ان شرائط میں اغوا شدگان کی تمام لاشوں کی واپسی، حماس کا غیر مسلح ہونا، اور غزہ میں موجود سرنگوں کا خاتمہ شامل ہیں۔ کاٹز نے کہا کہ اگر معاہدے کی مکمل پاسداری نہ ہوئی تو وہ امریکا کے ساتھ مل کر غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی شروع کریں گے اور...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ علاقائی تناؤ، سرحدی خطرات اور افغان طالبان و فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وفاقی وزرا اور متعلقہ اداروں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، جہاں نیشنل سیکورٹی ڈویژن کی جانب سے ملک کی مجموعی داخلی و خارجی صورتحال پر جامع بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدی پٹی پر بڑھتی کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ اجلاس...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری  ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم غلام مصطفی کو کراچی کے علاقے فورم مال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 31 ہزار 100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر...
    اسپن بولدک میں حالات معمول پر آنے لگے جنگ بندی دیرپا ثابت نہیں ہو گی، پاکستانی وزیر دفاع افغانستان سے فائربندی دیرپا نہیں ہوگی، خطرہ بدستور موجود، خواجہ آصف پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالیہ فائربندی محض وقتی ہے اور اس کے دیرپا ہونے کے امکانات کم ہیں۔ ان کے مطابق سرحد پار سے حملوں کا خطرہ اب بھی برقرار ہے اور پاکستان اپنی سرحدی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ پاکستانی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ افغانستان اس وقت بھارت کی ایک پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسی ڈلیور کرنا نہیں، انتشار پھیلانا ہے ،خیبر پختونخوا بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے ۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وہاں دہشت گردی عروج پہ ہے،خیبر پختونخوا اس وقت بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے،لیکن یہاں امن کی بجائے انتشار پھیلانے کے لئے حکومتیں تبدیل کرنے کے علاوہ اس جماعت کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے،تحریک انصاف کی بطور جماعت پالیسی ڈلیور کرنا نہیں، انتشار پھیلانا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت یہاں منعقدہ اجلاس میں ریلوے ملتان ڈویژن کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران ٹرینوں کی پابندی اوقات 88 فیصد رہی، جو پچھلے سال اسی مدت کے دوران 86 فیصد تھی ۔ڈی ایس ملتان نے بتایا کہ حالیہ سیلابی حالات کے باعث کچھ آپریشنز عارضی طور پر متاثر ہوئے، تاہم مجموعی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر رہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں ریونیو 77 ملین روپے زیادہ رہا جو ایک مثبت مالیاتی اشارہ ہے۔بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے...
    عامربھٹی :ملتان میں ٹریفک پولیس کا انٹرنیٹ سسٹم بندہونے سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔ انٹرنیٹ بند ہونے سے 15 سے زائد سروسز متاثرہوئی ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی ٹرانسفر سمیت اہم سہولیات شامل ہیں۔  سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث ٹریفک پولیس کے دفاتر میں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ  کئی گھنٹوں سے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ فوری انٹرنیٹ بحال کرایاجائے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان دوسری طرف ٹریفک پولیس کے حکام کاکہناہے کہ انٹرنیٹ سسٹم جلد بحال کر دیا جائے گا۔    
    سعودی عرب نے اپنی لیبر مارکیٹ میں ایسی بنیادی اصلاحات نافذ کی ہیں جنہوں نے غیرملکی محنت کشوں کے لیے روزگار، اقامت اور سفر کے نظام کو نئی سمت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ریلوے سفر میں 41 فیصد اضافہ، محکمہ شماریات یہ تبدیلیاں وژن 2030 کے اہداف کے تحت متعارف کرائی گئیں تاکہ معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق کو عالمی معیار سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ ڈیجیٹل معاہدوں کا شفاف نظام وزارتِ افرادی قوت و سماجی ترقی نے 2021 میں جو لیبر ریفارم انیشی ایٹو نافذ کیا، اس کے ذریعے اب غیرملکی کارکن ڈیجیٹل معاہدے کے تحت آجروں سے وابستہ ہیں۔ اس نظام نے انفرادی انحصار کو کم...
    میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جاپان میں منعقد ہونے والے یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل میئرز فورم 2025 میں سکھر میونسپل کارپوریشن اور حکومت سندھ کی نمائندگی کی، اس کانفرنس کا عالمی موضوع تھا “Actions Today for a Resilient Future.” جاری کردہ بیان کے مطابق بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اپنی سیاسی و سرکاری مصروفیات کے باعث اس فورم میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے، تاہم انہوں نے اپنی خصوصی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے عالمی مندوبین اور دنیا بھر کے شہروں کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر ارسلان نے سکھر کی جانب سے Sustainable Development Goals (SDGs) کے مقامی سطح پر نفاذ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا، بالخصوص Goal...
    نئی دہلی / واشنگٹن: امریکی دباؤ اور بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے آخرکار روس سے تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی امریکا کو کرادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روسی تیل خریدنے کی پالیسی سے خوش نہیں تھے، لیکن اب یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی درآمد بند نہیں کرسکتا، تاہم جلد ایسا کر دے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے روسی تیل کے سودوں پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر...
    ٹیلِس بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں شکاگو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد امریکی شہریت حاصل کی۔ وہ نیشنل سکیورٹی کونسل اور محکمہ خارجہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور انہیں واشنگٹن میں بھارت نواز پالیسی کے معماروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی نژاد سابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل مشیر ایشلے جے ٹیلِس کو ایف بی آئی نے خفیہ دفاعی معلومات رکھنے اور چینی حکام سے مشتبہ روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، ایشلے جے ٹیلِس امریکی حکومت میں بھارت، پاکستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی سازی کے کلیدی مشیر رہ چکے ہیں۔ان کی گرفتاری کو نہ صرف واشنگٹن بلکہ بھارت کے لیے بھی ایک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے بدھ کے روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ روس کے ساتھ شام کے تعلقات کو "نئی سمت" دینا چاہتے ہیں۔ گزشتہ برس کریملن کے اہم اتحادی بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے شامی صدر کی اپنے روسی ہم منصب سے یہ پہلی ملاقات تھی، جہاں پوٹن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شام میں برسوں کی خونریز خانہ جنگی کے دوران احمد الشرع اور پوٹن مخالف فریقوں کے حامی تھے، جس میں پوٹن نے بشار الاسد کے کلیدی حامی ہونے کی حیثیت سے ان کے لیے اپنی زبردست فوجی طاقت کا بھی...
    سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ملک بھر میں سونے کی قیمت مزید اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 1900 روپےکے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 8 روپے پرپہنچ گیا۔ اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، 19 ڈالر کے اضافے سے 24 قیراط کا فی اونس سونا 4 ہزار 217 ڈالر پرپہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی...
    اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل حماس امن معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ضبط شدہ سونا بھیجنے کا کہا ہے۔ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گے۔ اپنی پوسٹ میں پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا اقوامِ متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے گا، تاکہ غزہ کی تعمیرِ...
    انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر اور مرکز ابے پورا شہر سے 200کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کو 23 ارب 77 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔محکمہ خزانہ کے مطابق فنڈز مالی سال26-2025 کی دوسری سہ ماہی کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز تعلیم، صحت اور روڈ سیکٹرز کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے لیے 2 ارب 47 کروڑ  63 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 3 ارب 1 کروڑ 46 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 64 کروڑ 85 لاکھ 94 ہزار روپے جاری ہوئے ہیں۔محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق زراعت کے لیے 80 کروڑ 86 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے...
    پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس پر دوبارہ فالو کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس سے مداحوں میں چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل نے احد کو ایکس پر فالو کیا ہے، جو طلاق کے بعد ایک غیر متوقع اقدام ہے اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔احد اور سجل کے کچھ مداح اسے پھر سے ’دوستی‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماضی کی رومانوی جوڑی کی واپسی کی امید باندھ رہے ہیں تاہم بظاہر یہ ایکس اکاؤنٹ جعلی لگ رہا ہے۔یاد رہے کہ سجل...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس...
    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دورِ حکومت میں جلاد اور فرعون کا کردار ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں نیا وزیراعلیٰ علیمہ خان کے کہنے پر لگایا گیا، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشتگرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، آج اسی مذہبی جماعت کے لیے اپنے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن لینے اور بار بار مؤقف تبدیل کرنے پر انہیں...
    ویب ڈیسک :افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔  عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔   انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے، ہم کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کے اشارے کے منتظر ہیں، اور کسی بھی خطرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) خصوصی سہولت سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہوئی ہے،ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ ایک عالمی دواساز کمپنی ہے جو صحت و بہبود کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے،دواساز صنعت ملکی معیشت میں استحکام اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل ان کاکہناتھا کہ بانی سے ملاقات کی درخواست پر ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا، لگتا ہے ملاقات کیلئے اجازت نہیں دیں گے۔ مزید :
    پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے ساتھ طے پانے والی 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر شک ظاہر کیا اور کابل پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارت کے ’پراکسی وار‘ میں ملوث ہے، جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ شدید سرحدی جھڑپوں کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہے۔ 48 گھنٹے کی جنگ بندی اور اس کے پس منظر پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ نے بدھ کو 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا، جو اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کے کچھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، خاص طور پر قندهار کے علاقوں میں کیے گئے حملوں کو پاکستانی سرکاری میڈیا نے ’پریسیشن اسٹرائیکس‘ قرار دیا۔ اس عارضی جنگ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وفاق، حکومتِ پنجاب اور فیصلہ ساز اداروں سے اپیل کی ہے کہ مدارس و مساجد کو معمول کے مطابق اپنا کام کرنے دیا جائے اور اس اندھا دھند کارروائی کو فی الفور روکا جائے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ مرید کے پر محتاط ترین الفاظ میں اپنا مؤقف دے چکے ہیں، ابتداء میں مخصوص لوگوں کی گرفتاریوں کی حکمت تو سمجھ میں آتی تھی کہ بڑے پیمانے پر رد عمل نہ آئے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا نہ ہو لیکن اب اطلاعات آرہی ہیں کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہو رہی ہیں، مساجد و مدارس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے لیکن اگر اس کی خلاف ورزی سامنے آئی تو پھر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فیصلے اور...
    وفاقی وزیرِ  صحت  مصطفیٰ کمال کی سعودی عرب کے وزیرِ صحت  فہد بن عبدالرحمن الجلاجل سے  ملاقات ہوئی جس میں فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مصطفی کمال  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے  سعودی عرب کے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام کے دل ایک دوسرے کیلئے دھڑکتے ہیں۔ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات  استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں...
    سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد فیاض کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔(جاری ہے) ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات بحرین سے ہے۔
     خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کی وجہ ان کی ایک حالیہ وائرل تصویر بنی ہے، جس میں انہیں دفتر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سخت ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین نے اس اقدام کو غیرمناسب اور قومی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل ان لوگوں کی محبِ وطن ہونے کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل...
    بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے سلیگام ڈنگر پورہ میں سیب کے بیسیوں درخت کاٹ ڈالے۔ بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، نامعلوم افراد نے باغ میں گھس کر سیب کے درخت کاٹ دیے۔درختوں پر سیب لگا ہوا تھا جو اتارے جانے کیلئے تیار تھا۔ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی برسوں کی محنت کو راتوں رات تباہ ہوتے دیکھ...
    امریکی صدر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر حماس جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کرتی تو وہ اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دے دینگے۔ سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے اب تک 28 میں سے زیادہ تر قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں فوج کو  حماس کو شکست دینے کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیدیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے فوجی سربراہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس منصوبے پر عمل اسی صورت میں ہوگا، جب حماس صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ سروے جاری ہے اور متاثرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔  ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  سیلاب متاثرہ اضلاع میں 2200 سے زائد سروے ٹیمیں اور 11 ہزار اہلکار سرگرم ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں 58 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔  ترجمان نے بتایا کہ فلڈ سروے میں3لاکھ 68 ہزار متاثرین کی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں جب کہ سروے ٹیموں نے 10لاکھ42 ہزار ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ 7 ہزار مکانات کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا ہے۔ لاہور: ایوان عدل کے قریب...
    افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان آرمی کا افغان طالبان کے حملوں کا بھرپور جواب، اہم ٹھکانے تباہ عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے،...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ...
    ذرا ایک لمحے کو آنکھیں بند کیجیے اور سوچئے… اگر گھڑی کی سوئیاں کبھی وجود میں نہ آتیں، اگر دیواروں پر لٹکے کیلنڈر کے اوراق کبھی نہ پلٹتے، اگر لمحے اور ساعتیں کسی حساب کتاب میں قید نہ ہوتیں، تو زندگی کیسی ہوتی؟ شاید سورج کا طلوع محض ایک روشنی کا لمحہ ہوتا اور غروب محض ایک بچھڑتا ہوا سایہ۔ صبح اور شام کے بیچ کوئی لکیر نہ ہوتی، دن اور رات صرف احساس کی دھڑکن سے پہچانے جاتے۔ زندگی ایک ایسے دریا کی مانند بہتی جس کے کنارے نہ ہوتے، بس موجیں ہوتیں اور بے سمت روانی۔ ایسی دنیا میں انسان کا طرزِ حیات بھی مختلف ہوتا۔ دفتر جانے کی عجلت نہ ہوتی، امتحان کی گھنٹی نہ بجتی، کسی...