2025-10-18@18:57:31 GMT
تلاش کی گنتی: 77071
«نہیں ہ»:
(نئی خبر)
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کم از کم 71 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم (آئی ڈی ایس آر ایس) کی جانب سے جاری رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 27 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جس سے صوبے کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی. رواں سال اب تک خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 582 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے. ایک ہزار 474 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جبکہ 3 ہزار 314 افراد صحت یاب ہوئے اور 2 اموات ہوئیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے ڈینگی کنٹرول...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کاروبار چلائے گا اور حکومت کاروباروں کے فروغ کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گی، فرسٹ ویمن بینک نجکاری کے بعد نئی مینجمنٹ کے تحت تیزی سے ترقی کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن ہمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا وزیراعظم نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار...
انگلینڈ اور ویلز میں پہلی بار NHS کے تحت ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے ایک انجیکشن فراہم کیا جائے گا جس سے یہ پالیسی اسکاٹ لینڈ کے برابر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چہرے کی خوبصورتی کے لیے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کرانے والی 3 خواتین میں ایچ آئی وی منتقلی کی تصدیق یہ لمبے عرصے تک اثر رکھنے والا انجیکشن جو سال میں 6 بار یا ہر دوسرے مہینے دیا جاتا ہے، روزانہ گولیاں لینے کا متبادل ہے تاکہ وائرس سے بچاؤ کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبوٹیگراویر (CAB-LA) انجیکشنز برطانیہ میں 2030 تک نئے ایچ آئی وی کیسز کو ختم کرنے کے ہدف کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اسی دوران ایک مختلف...
سٹی 42: چار نومنتخب سفیروں نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے اپنی اسناد پیش کیں۔ ایوانِ صدر پہنچنے پر سفیروں کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار ہیں ،کینیڈا کے ساتھ آئی ٹی، توانائی اور...
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مستقل چیرمین نہ ہونے کے باوجود اہم ترین عہدے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں عجلت کی جارہی ہے، ایسے جانچ کا عمل تشکیل دیا گیا ہے کہ جس میں بڑی جامعات اور اداروں کے سربراہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ محض انتظامی نوعیت کا نہیں بلکہ قومی سطح پر پالیسی سازی، مالیاتی نظم و نسق اور جامعات کے ساتھ براہِ راست رابطے کا محور ہے۔ ایچ ای سی اس وقت 60 ارب روپے کے سالانہ ری کرنٹ گرانٹ اور 39 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
آزاد کشمیر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا،وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم بھی مستعفی ہوگئے۔وزراء نے حکومت پر آئین شکنی اور مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیا۔عبدالماجد خان کا کہنا تھا کہ مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے حقوق غصب کیے گئے.حکومت نے نفرت انگیز بیانیہ فروغ دیا. ریاستی وحدت کو نقصان پہنچا۔ترقیاتی فنڈز سیاسی وفاداریاں خریدنے پر خرچ کیے گئے.مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا مسئلہ کشمیر کے مؤقف کے خلاف سازش ہے،عوام دشمن اور آئین شکن حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتے۔ یاد رہے وزیر خزانہ عبد الماجد خان اور وزیر خوراک چودھری اکبر ابراہیم نے گزشتہ روز تحریری استعفے وزیر اعظم چودھری انوار الحق کو بھیج د ئیے تھے۔دونوں وزرا نے اپنے استعفوں...
غزہ کے حکام نے جمعے کو الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہداء کی لاشوں سے انسانی اعضا چوری کیے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس سنگین جرم کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل ثوابتہ نے ترک خبررساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ تین دنوں میں ریڈ کراس کے ذریعے 120 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی حالت بہت خراب تھی اور ان پر قتل و تشدد کے واضح نشان موجود تھے۔ ثوابتہ کے مطابق کئی لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور ہاتھ پاؤں بھی بندھے...
بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ ذات پات کی نفرت سے چلنے والی سماج وادی پارٹی کی حکومت نے عظیم سنتوں، گرووں اور عظیم آدمیوں کے نام سے منسوب اداروں، اضلاع اور یونیورسٹیوں کے نام بدل کر بہوجن سماج کی توہین کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے لکھنؤ میں ریاستی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا اور افسران سے کہا کہ سبھی کو 2027ء کے اسمبلی انتخابات کی تیاری ابھی سے شروع کر دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف پھیلائے جارہے جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے کے خلاف ہر وقت چوکنا رہنا چاہیئے۔ اترپردیش کی سابق وزیراعلٰی مایاوتی نے کہا کہ 9 اکتوبر کو بی ایس پی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھی دیگر خلیجی ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ ابراہام معاہدوں میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ یہ انکشاف انھوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ سعودی رہنماؤں کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لیے غزہ جنگ کے دوران ابراہام معاہدوں میں شریک ہونا ممکن نہیں تھا مگر اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ سعدی عرب کے ساتھ ابراہام معاہدے پر اب مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں جو غزہ جنگ کی وجہ سے رک گئے تھے۔ امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سعودی عرب کے لیے اسرائیل کے...
پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ وویمن بینک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ: فلسطینی اتھارٹی نے جنگ سے تباہ شدہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے پانچ سالہ جامع منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس کا مقصد علاقے کو دوبارہ آباد، مربوط اور ترقی یافتہ بنانا ہے, منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مجموعی طور پر 65 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔رہائش، تعلیم، صحت اور حکمرانی پر فوکسفلسطینی وزیراعظم محمد مصطفٰیٰ نے اقوامِ متحدہ کے نمائندوں اور مختلف ممالک کے سفارتی مشنوں سے ملاقات کے دوران منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ رہائش، تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی ڈھانچے، بجلی، پانی، اور حکمرانی سمیت 18 مختلف شعبوں پر محیط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کا ہدف ہے کہ...
اپنے ایک جاری بیان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ تقریباً 560 ٹن خوراک غزہ کی پٹی میں پہنچا رہے ہیں لیکن یہ مقدار ضرورت سے کہیں کم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کی پٹی میں خوراک کی رسد بڑھانے پر زور دیا۔ اس ادارے نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا کہ جس دن سے جنگ بندی شروع ہوئی ہے، ہم روزانہ تقریباً 560 ٹن خوراک غزہ کی پٹی میں پہنچا رہے ہیں لیکن یہ مقدار ضرورت سے کہیں کم ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ غزہ پٹی کی شمالی سرحدی راہداریاں کھولی جائیں تاکہ امدادی سامان اس پٹی تک لایا جا سکے اور سب سے زیادہ ضرورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 5 بجکر 15 منٹ پر آیا، شدت 5.6 جبکہ گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ ممکنہ صورت حال پر نظر رکھے...
شمالی وزیرستان میں ضلع بھر میں دو روز کے لیے سخت کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کرفیو ہفتہ 18 اور اتوار 19 اکتوبر 2025 کو نافذ ہوگا۔ اس فیصلہ کا مقصد ضلع میں سکیورٹی کے حالات کو مستحکم کرنا اور ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنا ہے۔ کرفیو کے دوران تمام شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں امن...

لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور...
تنظیمات اہل سنت نے آج کے دن پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال یا کسی قسم کے احتجاجی مظاہروں کی کال کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان محمد اکرم رضوی نے واضح کیا کہ آج کوئی ہڑتال نہیں ہو گی، بلکہ جمعہ کے خطبات میں سانحہ مریدکے کی شدید مذمت کے لیے قرارداد پاس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ ہماری درخواست ہے کہ حکومت معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرے کیونکہ مذاکرات ہی مسائل کا بہترین حل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سے بات چیت کے بعد صوبے بھر میں سیل کی گئی مساجد کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جہاں نماز پنجگانہ...
3 صدیوں سے زائد عرصے بعد مشہور ڈچ مصور یوہانس ورمیر کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’گرل ود دا پرل ایئررنگ‘ میں موجود لڑکی کی شناخت سے متعلق معمہ حل ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ برطانوی آرٹ مورخ اینڈریو گراہم ڈکسن نے اپنی نئی کتاب ورمیر اے لائف لاسٹ اینڈ فاؤنڈ میں انکشاف کیا ہے کہ 1665 میں بنائی گئی اس پینٹنگ میں دکھائی دینے والی لڑکی دراصل ڈچ جوڑے پیٹر کلاززون وین رویفن اور ان کی اہلیہ ماریا ڈی کنائٹ کی بیٹی میگڈالینا تھی۔ گراہم ڈکسن کے مطابق ورمیر کے زیادہ تر فن پارے اسی جوڑے کے لیے بنائے گئے تھے جو نیدرلینڈز کے شہر ڈلفٹ میں مقیم اور ایک مذہبی اصلاحی فرقے ریمانسٹرنٹس سے وابستہ تھے۔ اس فرقے...
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز کر دیا گیا.عذرا پیچوہو نے تمام اضلاع میں فوگنگ، اسپرے، آگاہی سیشنز اور عوامی مہم تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق سندھ میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام اضلاع میں فوگنگ، اسپرے، آگاہی سیشنز اور عوامی مہم تیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور ملیریا سے...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں اٹارنی جنرل نے لاپتہ افراد پر بنی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیوں کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں حالیہ ترمیم سے مسئلہ حل ہو چکا، شکایات کے ازالے کے لیے ایک جامع میکانزم وضع کیا جائے گا، آئندہ میٹنگ میں مکمل میکانزم پیش کر دیا جائے گا۔اجلاس میں عدلیہ میں مداخلت کے خلاف ادارہ جاتی ردِ عمل پر بھی غور...
گیتانجلی انگمو نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حیرت ہے کہ ہندوستان ایک "وشو گرو" کیسے بن سکتا ہے جب اسکے 4 ستون: پارلیمنٹ، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا بدعنوان، متعصب، نااہل اور اقدار سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی کارکن اور تعلیم کے اصلاح کار سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے اور سوال کیا ہے کہ ہندوستان اپنے آپ کو "وشو گرو" کیسے کہہ سکتا ہے جب کہ اس کے جمہوریت کے چار ستون "کرپٹ اور اقدار سے محروم" ہیں۔ جودھ پور سنٹرل جیل کے اپنے پہلے دورے کے نو دن بعد، جہاں ان کے شوہر قید ہیں۔ گیتانجلی نے دوبارہ جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ اس نے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نےنومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں عدم شرکت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت افغان پناہ گزینوں اور ان کی واپسی کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، جو کہ ایک افسوسناک رویہ ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی مرحلہ وار واپسی اور اس سے متعلق سلامتی، انسانی ہمدردی اور انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اب تک 3 لاکھ افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سہیل آفریدی کو جیل کے دورے کے دوران عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے قید ہیں اور اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور ان پر 9 مئی کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ وہ کل تقریباً دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کرتے رہے، پھر واپس لوٹ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو...
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کا فیصلہ صوبائی حکومت نے مکمل قانونی طریقے سے کیا ہے، کیونکہ اس گروہ کا ریکارڈ تشدد، قانون شکنی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے بھرا ہوا ہے، چند ماہ قبل ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف پہلے کیا ہوا، اس کا جواب میں نہیں دے سکتی، میں صرف ابھی کا جواب دے سکتی ہوں۔ انہوں...
عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کا اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں ہونے والے ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے اعلی میں سے سہیل آفریدی موجود نہیں تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کیا اور...
اسلام آباد سمیت خیبرپختونکوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مھسوس کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختوںخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔لوگوں میں خوف و ہراس ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے اشتراک سے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ "کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام APAC کی وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی ، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی...
کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں مختلف پائپ لائنوں اور پمپنگ اسٹیشنز کی مرمت کے باعث پانی کی فراہمی میں شدید خلل پیدا ہوا ہے، جس سے متعدد علاقوں کو سخت پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سے منسلک 11-کے لائن میں 48 انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن میں لیکیج کے باعث سپلائی بند ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں تین پمپوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ اس دوران، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا ایک اور پمپ بھی مرمت کے لیے بند کر دیا گیا، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی کا مجموعی نظام مزید متاثر ہوا ہے۔ پانی کی اس قلت سے شہر...
سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت پنجاب نے لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اب یہ سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رہے گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس...
کے-الیکٹرک کی ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق اہم حقائق سامنے آ گئے ہیں، جنہوں نے کمپنی کے مستقبل اور اس کے معاملات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ تفصیلات ایک مکتوب کے ذریعے سامنے آئیں، جو کے-الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شان اشعری کی جانب سے تحریر کیا گیا اور کمپنی سیکریٹری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کیا۔ اس مکتوب میں واضح کیا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک کی اصل ملکیت **KESP (کیس پاور) کے پاس ہے، جس میں شہریار چشتی کی براہِ راست کوئی سرمایہ کاری موجود نہیں۔ مکتوب کے مطابق کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انویسٹمنٹ اور ایس پی وی 21 (SPV-21) سرمایہ کار کے طور پر شامل ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا...
گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کا اختیار نہیں۔ کراچی سے سندھ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں مبینہ بینک فراڈ پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 13 اکتوبر کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔ لیجنڈ ٹرسٹ فنڈز میں کروڑوں کے فراڈ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا، وزیر ثقافت سندھ وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان...
کینسر کا نام سننا ہی ایک دھچکے سے کم نہیں، مگر جب یہ جان لیوا مرض نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے تو اثرات کئی گنا زیادہ تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ اس عمر میں جب لوگ مستقبل کے خواب بُن رہے ہوتے ہیں، تعلیم، کیریئر، شادی یا فیملی کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں، کینسر کی خبر ان سب خوابوں کو چکنا چور کر سکتی ہے۔ بدقسمتی سے گزشتہ چند دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تحقیقی رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ نوجوانوں میں خاص طور پر آنتوں کے کینسر کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول سے وابستہ ڈاکٹر کمی...
کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا دو ماہ بعد اغوا کاروں کی قید سے بازیاب ہوگیا جب کہ اس کے والد تاحال لاپتا ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کے بیٹے مستنصر کو اغوا کے دو ماہ بعد بازیاب کرا لیا گیا جبکہ اے سی زیارت تاحال اغوا کاروں کی قید میں ہیں۔ بلوچستان لیویز ذرائع کے مطابق مستنصر کو ضلع ہرنائی کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے، تاہم ان کے والد اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی رہائی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے مستنصر کو اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر...
افغانستان کے ساتھ معاملات کے حل کیلئے سفارتی چینل کامیاب نہیں ہوا،وزیو اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان سر زمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا تشویشناک ہے۔وزیراعظم شہباز کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر اعلی سطح اجلاس ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی موجود تھے جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کینمائندے اور وفاقی و صوبائی اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں خوارج کی در اندازی روکنے...
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک مسائل کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے مسلسل افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ “فتنۃ الخوارج” کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔ ان کے مطابق 11 سے 15 اکتوبر کے دوران سرحدی علاقوں پر طالبان کی جانب سے کیے گئے اشتعال انگیز حملوں پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں، تاہم ان حملوں کا مؤثر جواب دیا گیا اور دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی صرف دہشت گرد...
پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ایکس( سابقہ ٹوئٹر ) پر اور اداکار احد رضا میر کو فولو کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شرو ع ہوگئیں۔اداکارہ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو وہ تاحال احد رضا میر کو فولو کر رہی ہیں، اس خبر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔کئی صارفین کے مطابق سجل چونکہ ٹوئٹر پر سالوں سے فعال نہیں، یہی وجہ ہے کہ احدسے علیحدگی کے باوجود وہ ان کے ٹوئٹر سے ان فولو نہیں ہو سکے۔دوسری جانب کئی صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہی نہیں ہوئی، ایک کنٹریکٹ ہے جس کے ختم...
اسرائیلی پابندیاں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہ شدہ سرنگوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت حماس اب تک 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کر چکی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی۔اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں جبکہ متعدد لاشیں اب بھی ملبے...
سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے حکومت نے بڑا ریلیف پیکیج دیتے ہوئے اگست کے مہینے کے بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد قدرتی آفت سے متاثرہ شہریوں کو فوری مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ رعایت تمام گھریلو صارفین پر لاگو ہوگی، چاہے وہ کسی بھی کیٹیگری میں آتے ہوں۔ جو صارفین پہلے ہی اگست کے بل جمع کرا چکے ہیں، ان کی ادائیگیاں آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کمرشل اور دیگر غیر گھریلو کیٹیگریز کے لیے بھی سہولت دی گئی ہے۔ ان صارفین کے اگست کے بل دسمبر تک مؤخر کر دیے گئے ہیں، اور یہ واجبات...
پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنے سابقہ شوہر اور معروف اداکار احد رضا میر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فالو کیے جانے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر دیکھا گیا کہ وہ تاحال احد رضا میر کو فالو کر رہی ہیں، جس پر صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ چونکہ سجل طویل عرصے سے ایکس پر غیر فعال ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ علیحدگی کے باوجود وہ احد کو ان فالو کرنا بھول گئی ہوں۔ جب کہ کئی صارفین کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان قانونی طور پر...
اسلام آباد: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے، وہ گھریلو صارفین جو بل ادا کرچکے ان کے بل ایڈجسٹ کردیے گئے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کی تمام کٹیگریز کے بل معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے بل دسمبر تک موخر کردیے گئے ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اگست کے موخر شدہ بل 6 ماہ کی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح سیلاب زدہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کردیے گئے ہیں، جنوری سے جون تک صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو کمرشل صارفین کو بلز میں 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے ایک ویب شو میں اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کے محض دس ماہ بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔ زینب قیوم نے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور اس کے بعد دبئی اور پھر لندن منتقل ہوگئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے، لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔‘‘ زینب نے اعتراف کیا کہ طلاق کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئی...
لاہور: صوبائی وزیرا طلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اس کی سمری وفاق کو ارسال کردی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہڑتال کی کال کو رد کیا ہے۔ ایک مذہبی جماعت کےاحتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کسی ایک بات کو جوازبناکرملک کومفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جیل میں ہیں مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ انہیں رہا کیا جائے۔ مطالبات میں کہیں فلسطین کا نام نہیں تھا۔ غزہ جنگ بندی میں دنیاپاکستان کےکردارکی تعریف...
پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ; سمری وفاق کو ارسال کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )صوبائی وزیرا طلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اس کی سمری وفاق کو ارسال کردی گئی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہڑتال کی کال کو رد کیا ہے۔ ایک مذہبی جماعت کیاحتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کسی ایک بات کو جوازبناکرملک کومفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جیل میں ہیں مطالبہ کیا جا...
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنرعمران علی کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کی زیرنگرانی پیرا فورس کے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپس پر چھاپے۔ پٹرولیم مصنوعات کے پیمانوںنمیںنپیراپھیری کرتے ہوئے ناپ تول میںکمی کرنے والے پٹرول پمپسپر 2لاکھ 2ہزار روپے جرمانہ عائد۔(جاری ہے) تفصیل کے مطابق سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کی زیرنگرانی پیرا فورس نے مین دیپالپور روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے جہاں پر ناپ تول والے پیمانوں میں ہیراپھیری کرتے ہوئے کمی بیشی پکڑی گئی جس پر 2لاکھ 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس غضنفر نوید کا کہنا تھا کہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی موثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت لاہور ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی گزشتہ روز صبح 5بج کر 30منٹ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پنجاب سی این ایف کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک سمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران 1.32کلوگرام ہیروئن، 3عدد ڈرونز، 2عدد ایس ایم جیز بمعہ 60رائونڈز، 1عدد پسٹل اور 2عدد بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جدید زرعی مشینری کے استعمال اور دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم نے تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں کا پنجاب حکومت کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید مشینری کے استعمال سے سموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کے فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کا کسانوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی ٹیمیں دھان اور گندم کے کاشتی علاقوں میں آگاہی مہم...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی، نرسریاں، تربیت اور دیگر سرگرمیاں ریکارڈ پر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی اشتعال انگیزی پر تشویش ہے، پاکستان نے اپنی دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارا ٹارگٹ افغان عوام نہیں ہمارا ٹارگٹ دفاعی جوابی کارروائی تھی، افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا کیوں کہ پاکستان ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان کو مسترد کرتا ہے جو ہندوستان میں دیا گیا، پاکستان نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی، احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں...
امدادی تنظیم ہلال احمر کے صوبائی سربراہ عبدالولی غبیزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد سے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے پاک افغان جھڑپوں کے دوران جانبحق ہونے والے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دیں۔ جن میں پانچ مزدور اور دو سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ امدادی تنظیم ہلال احمر کے صوبائی سربراہ عبدالولی غبیزئی کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاک افغان سرحد سے سات پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان منتقل کر دی گئی ہیں۔ جن میں دو سکیورٹی فورسز، جبکہ پانچ عام شہری ہیں۔ مبینہ طور پر مذکورہ اموات پاک افغان جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔ سول ہسپتال چمن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر...
اسلام آباد: برطانیہ نے مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم، ہنر کی فراہمی کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اپنی شاندار روایات اور ثقافتی ورثے پر بہت فخر ہے جہاں ہم عقیدے اور عقائد کے تنوع کیلئے انتہائی احترام رکھتے ہیں، پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آنے والے وقت میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم میں اضافہ تشویش ناک ہے، پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنا جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل “ویو تھری پوائنٹ ون” (Veo 3.1) متعارف کرا دیا ہے، جو اب فلو ویڈیو ایڈیٹر، جیمنی ایپ اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔یہ نیا ورژن مئی میں جاری ہونے والے ویو تھری (Veo 3) کا اپ گریڈ ہے، جس میں آڈیو کوالٹی، کہانی کے تجزیے اور ویڈیو کے ٹیکسچر ریئلزم میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ویو تھری پوائنٹ ون پہلے سے زیادہ تیز رفتار اور مؤثر ویڈیو جنریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے نئے فیچرز کی بدولت ویڈیوز میں آڈیو اور ویژولز کی ہم آہنگی مزید بہتر ہو گئی ہے، جس سے نتائج حقیقت کے نہایت قریب محسوس ہوتے ہیں۔گوگل کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) طاہر اندرابی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ طاہر اندرانی وزارت خارجہ میں گریڈ21کے افسر ہیں،طاہر اندرابی تیونس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ طاہراندرابی جنیوامیں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طاہر اندرابی آج کل وزارت خارجہ میں تخفیف اسلحہ کے شعبہ کے نگراں ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: میٹا نے پی ٹی اے کے اشتراک سے آن لائن دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی مہم “کیا یہ اصلی ہے؟” کا آغاز کر دیا ہے۔میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے تعاون سے ایک نئی سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ “کیا یہ اصلی ہے؟” متعارف کرایا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستان میں بڑھتی ہوئی آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی کے طریقوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔یہ اقدام ایشیاء پیسیفک (APAC) خطے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے، جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔مہم میں صارفین کو سات عام اقسام...
فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی، احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ کیا...
بلاول بھٹو — فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ غربت، عدم مساوات اور سماجی ناانصافی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے تحت پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں زندگیاں وقف کردیں۔ غربت میں کمی لانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کروایا، جو غربت کے خلاف سب سے مؤثر اور شفاف سماجی تحفظ کا نظام...
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی ہی فیصلہ کریں گے کہ کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مکمل طور پر آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ہی فیصلہ کریں گے کہ کابینہ میں کن ارکان کو شامل کرنا ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کے-الیکٹرک کی ملکیت سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں کمپنی سیکریٹری نے بورڈ رکن شان اشعری کا اہم مکتوب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیا ہے، جس میں ملکیت اور انتظامی کنٹرول سے متعلق تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔مکتوب کے مطابق، کے-الیکٹرک کی ملکیت “کیس پاور” کے پاس ہے اور اس میں شہریار چشتی کی کوئی براہِ راست سرمایہ کاری نہیں۔ کیس پاور میں الجمومیہ گروپ، دینہم انوسمنٹ اور ایس پی وی 21 نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ ہیں اور صرف وہی حصص فروخت کرنے کے قانونی مجاز ہیں۔ معاہدے کے مطابق، انتظامی کنٹرول میں تبدیلی پر پابندی ہے، تاہم شہریار...
بنگلہ دیش کی ایک خاص ٹریبونل عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف جرائمِ بشریت کے الزامات پر موت کی سزا کا مطالبہ کیا ہے، جن کا تعلق جولائی-اگست 2024 میں ہونے والے طلبہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے ہے۔ الزامات اور الزامات کی نوعیت پروسی کیوشن کے مطابق مظاہروں کے دوران سیکڑوں طلبہ، پولیس اہلکار اور سیاسی کارکنان ہلاک ہوئے، اور شیخ حسینہ نے مظاہرین کی کریک ڈاؤن کے احکامات دیے، یا کم از کم ان واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں۔ یونائیٹڈ نیشنز کے مطابق یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جرائمِ بشریت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ شیخ حسینہ کی موجودہ حالت اور مقدمے کا پسِ منظر یاد رہے کہ شیخ حسینہ...
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس نے نو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، دونوں اداکار ایک مشترکہ فلم پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، جوڑے نے باہمی رضامندی سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ صرف دوستی کا تعلق ہی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں پہلے جیسے محبت باقی نہیں رہی تھی جس کے باعث دونوں نے علیحدگی کو بہتر راستہ سمجھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹام کروز نے بھی پی ٹی...
ویسے تو چیٹ یا ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کا آپشن سوشل میڈیا ایپس میں نظر آتا ہے مگر بہت جلد چیٹ جی پی ٹی میں بھی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ڈائریکٹ میسجنگ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ بظاہر اس فیچر سے یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل ہو جائے گا۔ چیٹ جی پی ٹی کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں موجود کوڈ میں اس بات کا انکشاف ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی ایپ میں بہت جلد صارفین دیگر افراد کو براہ راست ون آن ون یا گروپ...
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیدی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کے کردار کی معترف ہے لیکن یہاں ایک جماعت نے غزہ کے لیے احتجاج کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کا اعلان اس وقت کیا گیا جب غزہ امن معاہدہ ہو چکا تھا، احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا، ریاست نے فیصلہ کیا پاکستان ایسے احتجاج...
بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت سنانے کی استدعا کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس سے مفرور شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ احتجاجی تحریک پر سخت کریک ڈاؤن پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے احکامات جاری کر رہی تھیں، تاہم شیخ حسینہ واجد ان الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔ شیخ حسینہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سکیورٹی فورسز کو مہلک طاقت کا استعمال کرنے کا...
لاہور: تنظیمات اہل سنت نے آج پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال یا احتجاجی مظاہروں کی کال کی تردید کر دی۔ ترجمان تنظیمات اہل سنت محمد اکرم رضوی نے وضاحت دی کہ آج کسی قسم کی ہڑتال کی کال نہیں دی گئی بلکہ خطبات جمعہ میں سانحہ مریدکے کے خلاف قرارداد مذمت پاس کی جائیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے، ہماری گزارش ہے کہ حکومت معاملات کو درست طریقے سے حل کرے کیونکہ مذاکرات ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔ ترجمان تنظیمات اہل سنت محمد اکرم رضوی کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کے بعد صوبے بھر میں سیل شدہ مساجد کو کھول دیا گیا، مساجد...
پاکستانی نژاد سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے حجاب کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ کئی ڈراموں میں اداکاری کیلئے مشہور اریج فاطمہ شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو چکی ہیں اور اسلام کے خاطر شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر اپنے شوہر ڈاکٹر اوزیر اور دو بیٹوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔ چند ماہ قبل اریج فاطمہ نے بتایا تھا کہ وہ باقاعدگی سے حجاب کرنا شروع کر چکی ہیں اور انہوں نے اپنی کینسر کی تشخیص اور کامیاب علاج کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ ان کے مداحوں نے ان کے حوصلے اور مذہبی رجحان کی تعریف کی، تاہم حال ہی...
رام اللہ: فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تین مراحل پر مشتمل پانچ سالہ منصوبہ پیش کر دیا ہے جس کا مقصد جنگ سے تباہ شدہ غزہ کو دوبارہ آباد، مربوط اور ترقی یافتہ حصہ بنانا ہے۔ وزیراعظم محمد مصطفٰیٰ نے اقوامِ متحدہ اور سفارتی نمائندوں سے ملاقات میں بتایا کہ یہ منصوبہ رہائش، تعلیم، حکمرانی اور دیگر 18 شعبوں پر محیط ہے اور اس کی تکمیل کے لیے تقریباً 65 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کا ہدف ہے کہ بارہ ماہ کے اندر غزہ میں مکمل طور پر فعال طور پر واپس آئے۔ منصوبے کی اہم نکات: منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے اور اس میں پانچ سال کا...
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارت سے ہار کے بعد مخالف ٹیم کی کھلاڑی کے پاؤں چھو رہی ہیں۔ بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے ساتھ فاطمہ ثنا کی مذکورہ تصویر کو مختصر پیغامات کی سائٹ ایکس سمیت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ تاہم فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا کسی حقیقی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانےکی تیاری کریں، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کےقائل ہیں، 2024کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کامینڈیٹ قبول نہیں، 2018 میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کھبی نہیں مانا۔ سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ڈائریکٹ میسجنگ (ڈی ایم) فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے بعد یہ اے آئی چیٹ بوٹ ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے نئے بیٹا ورژن کے کوڈ میں اس فیچر کے شواہد ملے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جلد ہی صارفین ون آن ون چیٹ اور گروپ میسجنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ بنیادی یوزر کنٹرولز جیسے کہ دوسروں کو بلاک کرنا یا گروپ چیٹ مینج کرنا جیسے آپشنز کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق...
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ دوران شو اداکارہ نے میزبان کے سوال پر قسم کھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’ناران میں جنات موجود ہیں، میرا 100 فیصد یقین ہے کہ ناران میں جنات ہوتے ہیں اور وہ علاقہ بھاری ہے’۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ’اگر آپ کو ناران کے کسی ہوٹل میں کبھی کہیں عجیب وغریب چیزیں محسوس ہوں تو آپ غلط نہیں ہیں‘۔ دوران گفتگو حرا سومرو نے ناران میں ہوٹل کا نام لیے بتائے بغیر اپنا تجربہ شیئر کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف چلنے والے مقدمے میں استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت سنانے کی استدعا کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس سے مفرور شیخ حسینہ پر 2024 میں طلبہ احتجاجی تحریک پر کریک ڈاؤن کے دوران انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے احکامات دیتی سنی گئی تھیں، تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، اس حوالے سے سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، احتجاج کی کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی، احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی...
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، مذہبی جماعت پر پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے، صوبائی حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی جماعتیں سیاسی عمل کا حصہ رہی ہیں، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان میں کچھ عرصے سے انتہا پسندی...
ملک کے جید علما، مذہبی جماعتوں اور تاجربرادری نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال کو یکسرمسترد کردیا۔ تاجر تنظیموں،مذہبی رہنماؤں،علما اورسول سوسائٹی کی طرف سے تحریک لبیک کی انتشار پر مبنی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس طرح کی غیر ضروری ہڑتال کی کالوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے انتشار کے بجائے استحکام کو ملک کی اہم ترین ضرور قرار دیا۔ اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاج اورہڑتال نہیں، اتحاد و یکجہتی ملکی ترقی کا زینہ ہیں۔ تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی کال کو قوم اورملک کے منافی قرار دے دیا ہے اور عوام سے افواہوں و منفی بیانیے سے دور رہنے اور امن و استحکام کاساتھ دینے کی...
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے پی) کے سال 2025–26 کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ہارون رشید کو ملک کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ اسلام آباد میں توفیق آصف آگے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مختلف شہروں سے موصولہ ووٹوں کی تفصیل درج ذیل ہے: بنوں: ہارون رشید 25، توفیق آصف 5 — ہارون رشید آگے ڈیرہ اسماعیل خان: ہارون رشید 23، توفیق آصف 17 — ہارون رشید آگے سوات: ہارون رشید 27، توفیق آصف 23 — ہارون رشید آگے پشاور: ہارون رشید 186، توفیق آصف 181 — ہارون رشید آگے ایبٹ آباد: ہارون رشید 55، توفیق آصف...
لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، مذہبی جماعت پر پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی جماعتیں سیاسی عمل کا حصہ رہی ہیں، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پاکستان میں کچھ عرصے سے انتہا پسندی کی روایت چل پڑی ہے، جس کا دل چاہتا ہے وہ اپنا مطالبہ لے کر سڑک پر نکل آتا ہے اور شاہراہ بند کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی واپسی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سوا تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی سطح کے اس اہم ترین اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہیں۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان اجلاس میں عسکری حکام اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود شریک نہ ہوئے، اجلاس کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر...
معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر فوربز کی جانب سے جاری فہرست میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے فٹبالر قرار پائے ہیں۔ یہ گزشتہ 10 برسوں میں چھٹی مرتبہ ہے کہ رونالڈو نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے فوربز کے مطابق، رونالڈو اس سیزن میں 28 کروڑ ڈالر (قریباً 78 ارب 40 کروڑ روپے پاکستانی) کمائیں گے۔ چند روز قبل بلومبرگ نے بھی انہیں دنیا کے پہلے کھیلوں کے ارب پتی کھلاڑی کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں جن کی متوقع آمدن 13 کروڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی سائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ سرکاری حکام کے ہمراہ سائیکل سواری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ مناظر گزشتہ روز صوبہ اصفہان کے ہیں، جہاں صدر پزشکیان نے کئی سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سائیکل کی سواری کی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر خوشگوار موڈ میں سائیکل چلا رہے ہیں جب کہ ان کے ارد گرد سیکیورٹی اہلکار اور دیگر حکام بھی سائیکل پر سوار ہیں۔چند سوشل میڈیا صارفین کے مطابق صدر پزشکیان نے یہ قدم صحت مند طرزِ زندگی اور ماحولیاتی بہتری کے فروغ کے لیے اٹھایا، جب کہ عوام نے ان کے سادہ اور مثبت طرزِ عمل کو سراہا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کے رہنما مروان برغوثی ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض صہیونی جیل انتظامیہ نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں اور جسم پر شدید زخم آئے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی حکام نے ان کی ممکنہ رہائی کے عمل کو روکنے کے بعد انہیں جیل کے اندر الگ تھلگ کر دیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اس تشدد کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تنظیموں نے اسرائیلی حکومت سے فوری طور پر مروان برغوثی کے علاج اور ان کی حالت...
لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہاء پسندوں کی کوئی گنجائش...
سٹی42 : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پی آئی اے کے کرایوں میں اضافے پر اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا، شگفتہ جمعانی نے کہا میں نے پی آئی اے سے سفر کرنا چھوڑ دیا، اب افورڈ نہیں کر سکتی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے گورنمنٹ ایشورنسز کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر نزہت صادق کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں وزارتِ توانائی، مواصلات، اطلاعات اور پارلیمانی امور کے حکام نے شرکت کی۔ نادرا نے عوام کی پریشانی دور کردیا، فیس ختم کرنے کا اعلان اجلاس میں گیس کی فراہمی، ایل پی جی سلنڈرز کے معیار، اور موٹرویز پر زائد کرایوں کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پی...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا موضوع: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تخلیقی صلاحیتوں اور فقہی اثرات مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی میزبان: محمد سبطین علوی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات گفتگو: آرٹیفیشل انٹیلی جنس مرجعیت کی جگہ لے رہی ہے؟ اے آئی جوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو چھین رہی ہے؟ اے آئی کا استعمال اور فقہی احکام خلاصہ گفتگو: آرٹیفیشل انٹیلیجنس...
پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اور صوابی میں قائم افغان مہاجرین کے 5 کیمپ مکمل طور پر خالی کرالیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مردان میں قائم جلالہ، کاگان اور باغیچہ کیمپ جب کہ صوابی میں 2 دیگر کیمپوں کو مہاجرین سے خالی کرایا گیا ہے۔ محکمہ افغان کمشنریٹ کے مطابق ان پانچ کیمپوں میں مقیم مجموعی طور پر 8,990 خاندانوں پر مشتمل 52,125 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ عمل حکومتی پالیسی کے تحت منظم انداز میں مکمل کیا گیا، جس کے دوران نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر مردان نے اس...
میر علی میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور بروقت جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی حملہ ایک بارودی گاڑی کے ذریعے سیکورٹی کیمپ کی دیوار کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے فوراً بعد چند مسلح افراد نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔ حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے ارکان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی قومی و داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جارہا ہے، جب کہ سرحدی چیلنجز، امن و امان اور حالیہ دہشت گردانہ واقعات سے متعلق سیکورٹی اداروں کی بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دنوں میں افغانستان کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خوارج کے حملوں کے پس منظر میں یہ اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں افغان طالبان کی جانب سے جارحانہ رویے، سرحدی خلاف ورزیوں اور...
لاہور: حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث صوبے میں مچھلی کی پیداوار اور مارکیٹ دونوں بحران کا شکار ہو رہی ہیں۔ محکمہ فشریز پنجاب کے مطابق قصور، حافظ آباد اور مظفرگڑھ وہ اضلاع ہیں جہاں درجنوں فش فارمز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ تیز بہاؤ نے لاکھوں مچھلیاں کھلے پانی میں بہا دیں اور فارمرز کے تیار شدہ تالاب، مٹی کے بند اور دیگر ڈھانچے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ قصور کے ایک فش فارمر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے رواں سال 20 لاکھ...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی و داخلی سلامتی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت، وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت سرحدی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے یہ اجلاس افغان طالبان کی جانب سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں طلب کیا تھا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی، مذاکرات پر اتفاق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر...
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنی تازہ رپورٹ میں دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اینٹی بائیوٹکس کے بے تحاشا اور غلط استعمال کی وجہ سے ایسے بیکٹیریا پیدا ہو رہے ہیں جو عام دواؤں سے متاثر نہیں ہوتے۔ اس رجحان کو “سپر بگز (Superbugs)” کہا جاتا ہے جو نہ صرف علاج کو مشکل بناتے ہیں بلکہ ہر سال لاکھوں اموات کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک اینٹی بائیوٹک مزاحم انفیکشنز دنیا میں سب سے بڑی موت کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے ممالک...