2025-04-26@04:33:26 GMT
تلاش کی گنتی: 804
«ٹکرانے سے»:
(نئی خبر)
اُسامہ ملک:کراچی ایئرپورٹ سے اسٹار گیٹ جاتے ہوئے دو گاڑیوں میں تصادم ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق ایئرپورٹ سے اسٹارگیٹ جاتےہوئے2گاڑیوں میں تصادم ہوا،ریسکیو کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں تصادم کےباعث2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔حادثے کے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا،تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک
کراچی میں ایم 9 موٹروے پر کار سوار اسمگلر نے فرار ہونے کی کوشش میں کوسٹ گارڈ کے اہلکار کو ٹکر ماردی جس سے کوسٹ گارڈ کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو روز قبل ایم 9 موٹروے پر کاٹھور کے قریب کار سوار اسمگلر نے کوسٹ گارڈ کے اہلکار عادل کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں مدعی نے بتایا کہ کار میں اسمگلنگ کے سامان کی منتقلی کی اطلاع پر کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے...
اسلام آباد: ایلون مسک کے اسٹارلنک کو ٹکر دینے کیلیے چین بھی میدان میں آگیا، خلا سے انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلیے چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن کروالی۔ ذرائع کے مطابق چین کی شنگھائی اسپیس کام سیٹلائت ٹیکنالوجی لمٹیڈ نامی کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کروالی ہے۔ چینی کمپنی ایس ایس ایس ٹی کمپنی ایلن مسک کے اسٹار لنک سے بھی تیز اور سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایس ایس ایس ٹی نامی کمپنی سال 2025 میں 648 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا ہدف رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2027 تک دنیا بھر کو انٹرنیت فراہم کرنے کے قابل...
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 19 جنوری تک ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی یا اسے رعایت دینے کا اعلان نہیں کیا گیا تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کردیا جائے گا۔امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کا قانون بنا رکھا ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون کے مطابق...