2025-06-29@14:57:45 GMT
تلاش کی گنتی: 13133
«ا ئی او ایس 19»:
بیجنگ:چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے آج شمالی سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ زون چین کی مصروف ترین خشک بندرگاہ، سرحدی گیٹ اور تعاون مرکز کے طور پر فوائد کی منفرد تین رخی خدمات پیش کرتا ہے جو چین اور قازقستان کے درمیان سامان اور لوگوں کے آزادانہ بہاؤ کے لیے ایک مثالی پل کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے مقامی قیادت سے بھی ملاقات کی اور اس پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح یہ ڈرائی پورٹ لوگوں اور سامان کے لیے چھٹی نسل کے کراسنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ڈرائی پورٹ میں اس کے ممکنہ استعمال کے لیے...
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں آج سے 5 جولائی تک شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری اور گلیات میں آئندہ دنوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ...
ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے بارے میں گہرے شکوک کا اظہار کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہوں گے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 دنوں پر مشتمل جنگ 23 جون کو جنگ بندی پر منتج ہوئی تھی۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک سب سے خوفناک جنگ تھی جس کا آغاز 13 جون سے اسرائیل نے ایران پر بمباری سے کیا اور ایران کے سنینیئر فوجی حکام بشمول آرمی چیف اور پاسداران انقلاب کور کے سربراہ کو ان حملوں میں ہلاک کر دیا۔ اسرائیل کا دعویٰ یہ تھا کہ اس کے یہ حملے ایرانی جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے ہیں کہ ایرانی جوہری پروگرام اسرائیلی سلامتی کےلیے براہ...
—فائل فوٹو ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 سے 4 روز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔اسلام آباد سے این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج سے 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 5 جولائی تک پوٹھوہار، شمالی و وسطی خیبر پختون خوا میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک اور چکوال میں آج رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک بارش کا امکان ہے۔جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 5 جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایاکہ آج سے 5 جولائی تک پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو حالیہ تنازع میں ’’جارحیت کا مرتکب‘‘ قرار دیا جائے۔قطری نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالیہ تنازع میں امریکا اور اسرائیل کو باضابطہ طور پر ’جارحیت کے مرتکب‘ کے طور پر تسلیم کرے۔ خط میں اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی ’’بعد کی ذمہ داری کو بھی تسلیم کرے، جس میں معاوضے اور ہرجانے کی ادائیگی‘‘ شامل ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ترک وزیر خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع:استقامت، راه ولایت فقیه مہمان مقرر:علامہ محمد امین شہیدی ( سربراہ اُمتِ واحدہ پاکستان) میزبان و پیشکش: سید انجم رضا خلاصہ گفتگو و اہم نکات: اللہ پہ توکل اور ایمان ہی ایران کی کامیابی کا سب سے بڑا سبب ہے باطل قوتوں کے خلاف فتح پہ ایرانی قوم خراجِ تحسین کی مستحق ہے جمہوری اسلامی ایران کو یہ کامیابی متحد ہونے اور ولایت فقیہ پہ یقین رکھنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یا ان کے خاندان کا کوئی اور فرد مستقبل میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔ اخبار ’فنانشل ٹائمز ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ایرک ٹرمپ نے کہاکہ اگر وہ سیاست میں قدم رکھتے ہیں تو یہ راستہ ان کے لیے آسان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اصل سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی اس راستے پر لے جانا چاہتا ہوں؟ کیا میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے بھی وہ سب کچھ جھیلیں جو میں نے پچھلے دس برسوں میں جھیلا؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو مجھے یقین ہے کہ امریکی صدارت کا سیاسی سفر میرے...

امریکا ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے میں ناکام رہا، مہینوں میں دوبارہ سرگرمی شروع ہوسکتی ہے، سربراہ آئی اے ای اے
اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ رائفیل گروسی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ایران پر حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور تہران چند مہینوں میں یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کے برعکس ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا نے تہران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل تباہ کرکے اس کے جوہری عزائم کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں، میڈیا شکوک پھیلا رہا ہے، امریکی وزیر دفاع رائفیل گروسی کا یہ بیان امریکی انٹیلجنس کے ان ابتدائی اندازوں کے مطابق ہیں جن...
پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب میں مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب مون سون ہنگامی پلان پر عمل درآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی، سینٹر 24 گھنٹے فعال رہیں گے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حادثات اور نقصانات سے بچا کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشان دہی کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یاماگاٹا: جاپان کے شمالی علاقے میں واقع یاماگاٹا ایئرپورٹ پر ایک سیاہ ریچھ کی اچانک موجودگی نے فضائی آپریشن معطل کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، حکام اور ریچھ کے درمیان اس وقت صورتحال “جمود” کی شکار ہے کیونکہ ریچھ اب بھی ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ہے اور پکڑ میں نہیں آ رہا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایئرپورٹ حکام کے مطابق ریچھ پہلی مرتبہ جمعرات کی علی الصبح رن وے پر دیکھا گیا، جس پر فوری طور پر ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں دوپہر کے قریب ریچھ دوبارہ رن وے پر آ نکلا، جس کے باعث پروازوں کو ایک بار پھر روک دیا گیا۔سوشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے باوجود ایران چند ماہ کے اندر اندر یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ ایران محض چند مہینوں میں یا اس سے بھی کم وقت میں، سینٹری فیوجز کی چند قطاریں چلا کر افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع کر سکتا ہے، امریکی حملوں سے ’’شدید نقصان تو ضرور ہوا ہے، لیکن مکمل تباہی نہیں ہوئی، ان کے مطابق ایران کے پاس اب بھی صنعتی اور تکنیکی صلاحیت موجود ہے، جو اگر استعمال کی گئی تو افزودگی کا عمل دوبارہ ممکن...
کراچی کے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے. تفصیلات کے مطابق یہ یونٹ نہ صرف تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ غیر ملکی فنڈنگ کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ یہ یونٹ اسپتال کی بالائی منزل پر قائم کیا جائے گا جو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق مکمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی این آئی سی وی ڈی کی پرانی او پی ڈی کی عمارت کی بالائی منزل پر کلینیکل ٹرائلز...
واشنگٹن : انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس سے پتہ چلا ہے کہ حالیہ حملے کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن انہیں مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا۔ ایران کے پاس اب بھی متعلقہ تکنیکی اور پیداواری صلاحیت موجود ہے ، جس کی بدولت اسے افزودہ یورینیم تیار کرنے میں صرف چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ گروسی نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور سفارتی ذرائع سے ایرانی جوہری مسئلے کا طویل مدتی حل تلاش کریں۔ 26 ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم کونسل نے اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کی جانب...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے...
ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا باضابطہ شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں تاکہ نیوٹرل مقام پر ٹیموں کو سہولت دی جا سکے۔ علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا...
کیا ایران کی اسرائیل سے جنگ غزہ فلسطین کیلئے نہیں تھی؟ کیا ایران نے تحریک آزادی فلسطین کی مدد کی ہے؟ کیا ایران غزہ فلسطین کے معاملے سے پیچھے ہٹ سکتا ہے؟ ایران اسرائیل جنگ کے دوران سیز فائر کا لفظ کہاں سے آیا؟ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیزفائر ہوا ہے یا کچھ اور؟ اگر ایران اسرائیل کے خلاف جنگ جیت رہا تھا تو حملے کیوں روک دیئے؟ مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے ساتھ ساتھ کن علاقوں سے قیام کیا جا سکتا ہے؟ ایران نے امریکی اڈوں پر جوابی حملے بتا کر کیوں کئے؟ کیا وجہ ہے کہ امریکا اسرائیل سے پروپیگنڈا کی جنگ نہیں جیتی جا سکتی؟ فلسطین کی مدد کرنے کے طریقے؟ ایران میں عوام و خواص کی...
فیصل ایدھی نے شرجیل میمن کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایدھی فاؤنڈیشن کی اپنی کاوش ہے، جس پر وہ پچھلے ایک سال سے کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند...
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سربراہ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی ‘‘را‘‘ میں تبدیلی کرتے ہوئے راوی سنہا کی مدت ختم ہونے پر نیا سربراہ منتخب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق راوی سنہا کو ’’را‘‘ کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی جبکہ پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔ ’’را‘‘ کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے اور مودی حکومت ’’را‘‘ کی تبدیلی کے ذریعے اپنی سیاسی پوزیشن محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ پراگ جین کا ماضی پاکستان...
پاکستان شوبز کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اوسامہ خان کی فلم "نایاب” کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ فلم "نایاب” کو اس اعزاز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا ہے، جو پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس انتخاب کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔ A post common by Irfanistan ???? | calm creator...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی سماجی و پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے زیر اہتمام ایک مؤثر اور کامیاب ’ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار‘ منعقد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین سیمینار میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین و حضرات، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جب کہ تقریب کی مہمانِ خصوصی سعودی عرب میں تعینات پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین تھیں، جنہوں نے خواتین کی ترقی میں ایسے اقدامات کو نہایت اہم قرار دیا۔ عدنان رفیق احمد کا پیغام: خواتین کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،...
پاکستانی سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاکر جوڑی ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ دونوں کے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے اور مشترکہ تصاویر حذف کرنے کے بعد سے فینز کے درمیان تشویش پھیل گئی ہے۔ ایمن زمان نے فروری 2024 میں اپنے دوست مجتبیٰ لاکھانی سے شاندار نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ حال ہی میں دونوں کے درمیان تعلقات کے خراب ہونے کی افواہیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایمن زمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مجتبیٰ کی تمام تصاویر حذف کردیں، جبکہ مجتبیٰ نے ابھی تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے علاوہ دونوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) پیر 23 جون کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایوِن کی انتظامی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا، جو تہران کے شمال میں واقع ایک بڑا اور انتہائی مضبوط کمپلیکس ہے، جہاں انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ سیاسی قیدی اور غیر ملکی شہری موجود ہیں۔ ایران- اسرائیل تنازعہ: پاکستان کے لیے بڑھتے خطرات اور چیلنجز ایران پر امریکی حملے، کون سا ملک کس کے ساتھ کھڑا ہے؟ عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر کے مطابق، ''سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایون جیل پر حملے میں 71 افراد ہلاک ہوئے۔‘‘ اسرائیل نے 13 جون کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے اور اعلیٰ ملٹری اور...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں کو زیادہ پیسہ دینے کے باعث دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس کا پیسہ صوبوں کو دینے سے ڈیموں پر زیادہ خرچ نہیں کر پا رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت جو ٹیکس اکٹھا کرتی ہے اس کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، یہی حال رہا تو اگلے دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے کم ہو کر 500 ارب روپے رہ جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن...
جنگ تباہی لاتی ہے۔ انسانی جانوں کا ضیاع، معیشت کی بربادی، ریاستوں کی کمزوری۔ مگر بعض اوقات یہی جنگیں نئے حقائق کو بے نقاب کر دیتی ہیں، اور بعض پوشیدہ امکانات کو اجاگر بھی کرتی ہیں۔ فوجی دنیا میں ’’ڈیٹرنس‘‘ یعنی باز رکھنے کی صلاحیت ہی امن کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت جیسے دشمن ممالک جوہری طاقت بننے کے بعد کسی بڑی جنگ سے بچے رہے ہیں، اگرچہ چھوٹی جھڑپیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہی ہیں۔ ایران اسرائیل حالیہ جنگ اگرچہ افسوسناک اور خونریز ہے، لیکن اس کے چند اہم نتائج پاکستان کے حق میں گئے ہیں، جنہیں نظرانداز کرنا خود فریبی ہوگی۔ بظاہر اس جنگ کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، مگر اس...
تحریر: شہزادہ ترکی الفیصل اگر دنیا میں انصاف واقعی غالب ہوتا، تو ہم نے امریکی B2 بمبار طیاروں کو ڈیمونا اور دیگر اسرائیلی مقامات پر تباہ کن بم برساتے دیکھا ہوتا۔ آخرکار، اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ مستزاد یہ کہ، اسرائیل نے اس معاہدے میں شمولیت ہی اختیار نہیں کی، جس کے باعث وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے دائرۂ اختیار سے باہر رہا، اور آج تک اس کی ایٹمی تنصیبات کا کوئی عالمی معائنہ نہیں کیا گیا۔ جو لوگ ایران پر اسرائیل کے یکطرفہ حملے کو اُن ایرانی رہنماؤں کے بیانات کی بنیاد پر درست قرار دیتے ہیں، جن میں اسرائیل کے مٹانے...
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میں این ڈی ایم اے کے الرٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئرز...
کان نے مزید کہا: "اسپارک ڈرون" ان ڈرونز میں سے ایک تھا جو ایران کے ہاتھوں تباہ ہوا۔ اسپارک ڈرون اسرائیلی فوج کے زیر استعمال خفیہ ڈرونز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ڈرونز دو پے لوڈز لے جا سکتے ہیں اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اسکواڈرن کے حصے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے ایران کے دفاعی نظام کے ہاتھوں صیہونی ریاست کے اہم اور خفیہ ڈرونز کے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی چینل "کان" نے اعتراف کیا ہے کہ ایران 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی ریاست کے جدید ڈرونز کو گرانے میں کامیاب ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز، جو صیہونی فوج کے زیر استعمال...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات...
رامات گان میونسپلٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، میزائلوں کی ایک لہر نے اس علاقے میں 107 عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ جبکہ تین حملوں کے بعد نقصان زدہ عمارتوں کی تعداد 257 ہو گئی، جن میں سے کئی اونچی عمارتیں تھیں۔ ان میں سے 10 اونچی عمارتوں کو مکمل طور پر گرانا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی اخبار ہارٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے میزائلوں کے تباہ کن اثرات اور ان کی تباہی کی صلاحیت کا جائزہ لیا ہے۔ ہارٹز کے تین نامہ نگاروں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں ایران کے میزائلوں کے تباہ کن حجم پر روشنی ڈالی ہے۔ 12 دن کی جنگ کے دوران میزائلوں کے گرنے، لوگوں کی بھاگ دوڑ، افراتفری اور شور، خطرے...
اسرائیلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے کیے گئے 50 سے زائد میزائل حملے اسرائیلی حدود میں گرے، تاہم اصل نقصان کی تفصیلات سخت سنسر شپ کے باعث اب بھی پوشیدہ ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے مطابق کسی بھی جنگی علاقے یا میزائل گرنے والی جگہ سے براہِ راست نشریات کے لیے فوجی سنسر کی تحریری اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔ خاص طور پر فوجی اڈوں، آئل ریفائنریوں اور اسٹریٹجک تنصیبات کے قریب حملوں کی رپورٹس پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر جیروم بورڈون کے مطابق، یہ سنسر شپ جہاں ایک طرف قومی سلامتی کے تحت دشمن کو معلومات نہ دینے کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزنے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات چیت کی۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکہ اور چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر...
شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور انسانی حقوق کو نظر انداز کیا، مگر جمہوری اسلامی ایران نے جرأت مندانہ انداز میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد کے مقامی افراد نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا، اور اس جنگ بندی سے امن کی ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کے مطابق خطے میں استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریقین تحمل اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں۔ شہریوں نے...
امریکی فوج نے ایران کے ایک بڑے جوہری مرکز اصفہان پر گزشتہ ہفتے بنکر بسٹر بم استعمال نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ مقام زمین کے اندر اس قدر گہرائی میں واقع ہے کہ ان بموں کا اثر ممکنہ طور پر بے اثر رہتا، امریکی افواج کے اعلیٰ ترین جنرل نے جمعرات کے روز سینیٹ کو بریفنگ میں بتایا۔ سی این این کے مطابق امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل ڈان کین کی جانب سے سینیٹرز کو بریفنگ کے دوران کیا گیا یہ انکشافاتی بیان، جسے 3 عینی سامعین اور ایک بریفنگ حاصل کرنے والے شخص نے بیان کیا، ایران کے مرکزی علاقے اصفہان میں واقع جوہری تنصیب پر بڑے پیمانے پر بنکر بسٹر بم...
کبھی کبھی ایک چھوٹی سی بات، ایک معمولی سا انداز، پورے ماحول کا رنگ بدل دیتا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ہلکی پھلکی، مگر دل کو چھو جانے والی ای میل وائرل ہو گئی۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک معمولی سی چھٹی مانگنے والی ای میل نے خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ ایک دفتر میں کام کرنے والی سینئر کاپی رائٹر نے اپنے باس کو ایک دن کی چھٹی کے لیے جو ای میل بھیجی، اُس کا انداز اتنا انوکھا اور دلکش تھا کہ پڑھنے والے کے دل کو چھو گیا۔ ای میل کی سبجیکٹ لائن تھی، ’میں تو جا رہی ہوں‘۔ اس جملے نے دل دہلا دیا، جیسے کوئی اچانک کام چھوڑ...

ایران سے جنگ: امریکہ نے اسرائیل کو بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا، رپورٹ
امریکہ نے اسرائیل کو ایران سے بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کے فضائی حملوں کے خلاف دفاع مضبوط کرنے کے لیے اپنے جدید اینٹی میزائل نظام ”تھاد“ (Terminal High Altitude Area Defense – THAAD) کا 15 سے 20 فیصد تک استعمال کر ڈالا۔ یہ استعمال اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ دوران ہوا۔ ملٹری واچ میگزین کے مطابق اس تنازع کے دوران اندازاً 60 سے 80 تھاد انٹرسیپٹرز استعمال کیے گئے۔ ایک تھاد انٹرسیپٹر کی لاگت 12 سے 15 ملین امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جس کے نتیجے میں ان کے مجموعی اخراجات 810 ملین سے 1.215 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچے۔...
معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق،...
برطانوی حکومت نے اپنی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی نئی سربراہ بلاز میٹریویلی کو اپنے دادا سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلاز میٹریویلی رواں برس ایم آئی 6 کی 116 سالہ تاریخ میں اس ادارے کی پہلی خاتون سربراہ نامزد ہوئی ہیں، جس کا اعلان حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔ ڈیلی میل اخبار نے رواں ہفتے انکشاف کیا کہ بلاز میٹریویلی کے دادا کونسٹینٹین ڈوبروولسکی نے سوویت یونین کی ریڈ آرمی سے غداری کر کے نازی جرمن فوج (ویہرماخت) کے لیے یوکرین کے موجودہ علاقے چرنیہیف میں جاسوسی کی تھی۔ اخبار کے مطابق جرمن آرکائیوز سے پتا چلتا ہے کہ ڈوبروولسکی قصائی یا ایجنٹ نمبر 30 کے نام سے...
چینل 13 نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایران کے میزائلوں نے حالیہ تصادم کے دوران مقبوضہ علاقوں میں واقع تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنایا، جس سے شدید نقصان ہوا ہے جو اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے حساس اڈوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا جو اب تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے اسٹریٹجک تنصیبات اور اڈوں کو درستگی سے نشانہ بنایا، جن میں "وائزمین" انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے، اور اس نے شدید نقصان پہنچایا ہے جو اب تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ چینل 13 نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایران...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک بھر میں بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی،...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا...
ایران نے آئی اے ای اے سربراہ رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگادی۔ آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے لیے کیمرے لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ گروسی کا دورہ بے معنی ہوگا اور ممکن ہے یہ بدنیتی پر مبنی ہو۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گروسی کو اسرائیل کا محافظ اور غلام قرار دیا تھا۔ Post Views: 2
چارسدہ: سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔ 24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ...
خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہنگامی الرٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان کے علاقوں میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دریائے سوات، پنجکوڑا اور ان کی معاون ندیوں...

سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات
سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے ایران کے بڑے جوہری مرکز اصفہان پر بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے کیونکہ یہ مقام زمین کے اتنے اندر واقع ہے کہ عام تباہ کن بم بھی مؤثر ثابت نہ ہوتے۔ یہ انکشاف امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے جمعرات کو سینیٹرز کو دی گئی ایک بریفنگ کے دوران کیا، جس کی تفصیل سی این این نے تین حاضرین اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں شائع کی۔ جنرل کین کی یہ وضاحت پہلی بار سامنے...
معروف بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت کی وجہ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے...
ایران(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے روس کے Su-35 لڑاکا طیاروں کے بجائے چین کے J-10C طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیل کے لیے یہ ایک نیا خدشہ پیدا کر سکتا ہے۔ چینی طیارہ J-10C اپنی جدید ٹیکنالوجی، طاقتور ریڈار اور لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان نے بھی ان طیاروں کا استعمال کیا ہے، اور رپورٹس کے مطابق ایک فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے بھی ان کے مقابلے میں مار کھا گئے۔ ایرانی حکام بیجنگ میں ان طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس فیصلے...
برطانوی دفترِ خارجہ نے بیرونی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ مقرر کی جانیوالی بلیز میٹرویلی کا دفاع کیا ہے، جن کے خاندانی پس منظر کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے دادا نازی جرمنی کے لیے لڑ چکے تھے۔ برطانوی دفترِ خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میٹرویلی کے متنازع خاندانی پس منظر نے دراصل ان کے اس عزم کو مزید مضبوط کیا ہے کہ وہ برطانیہ کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کام کریں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ کون ہیں؟ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا کہ اکتوبر میں ایم آئی 6 کی ڈائریکٹر کا عہدہ...
عالمی سطح پر جاری اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں روس نے ایک غیر متوقع مگر اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے اثرات وسطی ایشیا کے سیکیورٹی منظرنامے پر بھی پڑ رہے ہیں، حالیہ دورہ ترکمانستان کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔ اشک آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں طلبا سے خطاب کے دوران ان کا مرکزی نکتہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی محاذ آرائی تھی۔ ترکمانستان، جو ایران کے ساتھ 1100 کلومیٹر سے زائد سرحد رکھتا ہے اور جس کا دارالحکومت اس سرحد سے چند میل کے فاصلے پر واقع ہے، اس کشیدگی سے براہ راست متاثر ہو سکتا ہے، وسیع پیمانے پر جنگ کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف چل رہے بدعنوانی کے مقدمے پر دوسری بار سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کیخلاف کرپشن مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مقدمہ غزہ اور ایران کے معاملات پر مذاکرات کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو امریکی امداد کے اربوں ڈالرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا ہے کہ ’اسرائیل میں ببی نیتن یاہو کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے۔ وہ ایک جنگی ہیرو ہیں اور ایک وزیراعظم ہیں جنہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (نمائندہ جسارت ) محرم الحرام کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ماتمی جلوسوں کے روٹس اور مرکزی امام بارگاہوں میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اورپرمٹ ہولڈرز ایڈوکیٹ سید صغیر حسین زیدی ، چورھری مطہر زیدی، سید حسن عباس ، ندیم سومرو کے ساتھ بھی ملاقات کی جبکہ ایس ایس پی نے پرنس میر مھدی رضا ٹالپر کے ساتھ بھی ملاقات کی مجالس اور عزاداری کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ایس ایس پی خیرپور نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت جاری کی کہ محرم الحرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی کسی معاہدے کے خواہش مند ہیں تو اُنہیں اسلامی انقلاب کے رہبر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کو ترک کر دینا چاہیے‘ ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایرانیوں کی پیچیدگی اور استقامت دنیا بھر میں ہماری عظیم الشان قالینوں کے ذریعے جانی جاتی ہے، جو محنت اور صبر سے تیار کی جاتی ہیں، لیکن بطور قوم ہمارا مؤقف بہت سادہ اور صاف ہے، ہم اپنی قدر جانتے ہیں، اپنی آزادی کو اہمیت دیتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکا، اسرائیل کے مقابلہ میں جنگ کی فتح ’’یومِ فتح‘‘ پر خطابِ جمعہ اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل غزہ اور ایران سے مزاحمت پر سٹپٹا گئے ہیں، انڈیا کو افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے اتحاد نے بڑی شکست سے دوچار کیا اور ایران کی عظیم فتح نے عالمِ اسلام کے لیے مستقبل کے روشن امکانات پیدا کردیے ہیں۔ مِلی یکجہتی کے صوبائی صدور مولانا ہدایت الرحمن، اسداللہ بھٹو، پیر نورالحسنین گیلانی، محمد ایوب مُغل، احمد نورانی صدیقی، اسد عباس نقوی، زاہد اخوندزادہ، سید اُسامہ بخاری، عبدالعزیز ثانی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ محرم الحرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا عمل شروع اور مکمل کرے، سی ڈی اے تحلیل کرکے تمام اختیارات اور اثاثے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل کیے جائیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایس آر او کے تحت سی ڈی اے کے تمام اقدامات غیرقانونی قرار دیے جاتے ہیں، سی ڈی اے نے ایس آر او کے تحت کسی سے کوئی رقم وصول کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہفتہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے سی ای او عامر حیات نے ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عامر حیات نے پی ڈی ایم کی حکومت کے 2022-23کے دروان پی آئی اے اور سی اے اے کو آئی سی اے او کے معیارات کے حصول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جا نے کے نتیجہ میں نومبر 2024میں یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں۔انہوں نے وزیر خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی کے لئے ان کی مسلسل سفارتی معاونت کو سراہا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ...
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گروسی کا دورہ بے معنی ہوگا اور ممکن ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہو۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گروسی کو اسرائیل کا محافظ اور غلام قرار دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے آئی اے ای اے کیے سربراہ رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی۔ آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے لیے کیمرے لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا کہ گروسی کا دورہ بے معنی ہوگا اور ممکن ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہو۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیبات نے گروسی کو اسرائیل کا محافظ اور غلام قرار دیا...
اسلام ٹائمز: پاکستان سے سب سے زیادہ محبت اور ہمدردی رکھنے والی شخصیت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہیں۔ انہوں نے "ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار" نامی کتاب کو عربی سے فارسی میں ترجمہ کیا، جسکا بعد ازاں اردو ترجمہ بھی شائع ہوا۔ اس کتاب میں انہوں نے قائدینِ پاکستان، خصوصاً قائداعظم محمد علی جناح سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح وہ علامہ اقبال کے مداحوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اپنے دورِ صدارت میں انہوں نے اقبال پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کیا، جو "اقبال، مشرق کا بلند ستارہ" کے عنوان سے شائع ہوا۔ تحریر: سکندر علی بہشتی پاکستان اور ایران دو اسلامی اور ہمسایہ ممالک ہیں، جو تاریخی اور...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور دوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹراک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پربریفنگ دی گئی اورالیکٹراک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا -وزیراعلی نے کہاکہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے24اضلاع کو ترجیحی بنیادو ں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی-پہلے مرحلے میں آنے والی240ای بسیں نسبتاً پسماندہ اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی-لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کے لئے 500ای بسوں کی فراہمی اگست سے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں کہا ہے کہ سی ڈی اے کے پاس ٹیکسز لگانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔ براہ راست رسائی یا رائٹ آف وے چارجز کے نام پر سی ڈی اے نے اگر کسی شخص یا ادارے سے کوئی رقم وصول کی ہے تو وہ واپس کی جائے۔ سی ڈی اے تحلیل کر کے تمام اختیارات اور اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو منتقل کیے جائیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ قانون کے تحت یقینی بنایا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور اس کے رہائشیوں کی جانب سے دائر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کا آغاز ہمیں اخوت، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کیلئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیداکرنے کیلئے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے دائرہ کارکو مذید پھیلایا جائیگا۔پاکستان میں رہنے والی تمام مذاہب کے پیروکاروں کا انفرادی و اجتماعی فرض ہے کہ وہ ایک دوسرے کے عقائد اور حقوق کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہر فرد کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کی آزادی حاصل ہے غزہ، ایران پر اسرائیلی جنگ سیامت مسلمہ میں وحدت امت کا جذبہ بیدار ہوا۔ان خیالات کا اظہارملک بھر کے علماء مشائخ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 ، جون کو دنیا بھر میں انسدادِ منشیات کا دن منایا جاتا ہے، اس دن منشیات کے خلاف کام کرنے والی تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ( فانوس) نے انسدادِ منشیات کانفرنس کا انعقاد کراچی سٹی پریس میں کیا کانفرنس کا آغاز اللّہ کے نام سے کیا گیا، ابتدائی کلمات کلب کے سیکریٹری جنرل جاوید الرحمن نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نے سب سے زیادہ ہمارے نوجوانوں کو متاثر کیا ہے۔ہمارا کلب منشیات کے خلاف تنظیم فانوس کے ساتھ کھڑا ہے۔ تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں 30،کروڑ سے زائد افراد غیر قانونی منشیات کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام اور قیادت سے غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار کے لیے انٹرنیشنل لائرز فورم کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا۔وفد میں چیئرمین انٹرنیشنل لائرز فورم ناصر احمد ایڈوکیٹ، ملا محمد امین انصاری، بانی صدر متحدہ علماء محاذ مولانا انتظار تھانوی اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا انتظار تھانوی نے ایرانی فوجی اور شہری شہداء کے درجات کی بلندی، ایران کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔وفد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی حسینی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قیادت اور عالمی چیلنجز کے مقابلے میں ان کی غیر معمولی حکمت عملی کو سراہا۔پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسز لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرا برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسز کے ساتھ ساتھ مزید بسز کراچی کے سڑکوں پر ہونگی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسز پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز کے بعد اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر بسز بھی متعارف کروانے جا رہی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے “آئی آر آئی بی” کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھوتے اور چومتے رہے۔شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے‘ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد، ہزارہ امام بارگاہ حسین آباد، امام بارگاہ بھٹائی نگر اور محفل حسینی اسٹیشن روڈ حیدرآباد کا دورہ کیااس موقع پر متعلقہ ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام مقامات پر موجود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود پولیس افسران سے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ لیایس ایس پی حیدرآباد نے نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے معلومات لی، منتظمین نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا، بعض نے اپنی چند گذارشات پیش کی جس پر...
جنازے کا جلوس باضابطہ طور پر شروع ہوا اور لاکھوں سوگوار شہدا کے قومی پرچم میں لپٹے تابوتوں کے ساتھ غم و احترام کے ساتھ شریک ہوئے، نماز جنازہ کے اجتماع میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی شریک تھے، ایرانی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، وزرا نے بھی نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہید ایرانی جرنیلوں اور سائنسدانوں کی تشیع جنازہ شہید ایرانی جرنیلوں اور سائنسدانوں کی تشیع جنازہ شہید ایرانی جرنیلوں اور سائنسدانوں کی تشیع جنازہ شہید ایرانی جرنیلوں اور سائنسدانوں کی تشیع جنازہ شہید ایرانی جرنیلوں اور سائنسدانوں کی تشیع جنازہ شہید ایرانی جرنیلوں اور سائنسدانوں کی تشیع جنازہ شہید ایرانی جرنیلوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کافی عرصے سے کشمور ضلع میں بدامنی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے آئے روز کسی نہ کسی کو اپنی قیمتی اشیاء سے محروم کیا جاتا ہے۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر شیخ نے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے ایس پی انویسٹیگیشن طارق مراد گھانگھرو کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے تنگوانی، کندھ کوٹ اور بخشاپور کے مختلف علاقوں میں مختلف گینگز کے خلاف ٹارگیٹڈ اور انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں کر کے مختلف لوگوں سے چھینی گئی گاڑیاں، ہایی ایس اور مسروقہ سامان برآمد کرلی۔ اور ان کے محفوظ پناہ گاہوں کو نظر آتش کر کے جلا دیا۔ ایس پی انسویسٹی گیشن طارق مراد گھانگھرو کی قیادت میں کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ...
جنازے کا جلوس باضابطہ طور پر شروع ہوا اور لاکھوں سوگوار شہدا کے قومی پرچم میں لپٹے تابوتوں کے ساتھ غم و احترام کے ساتھ شریک ہوئے، نماز جنازہ کے اجتماع میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی شریک تھے، ایرانی مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، وزرا نے بھی نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کی جارحیت اور بمباری کے دوران شہید ہونے والے سائنسدانوں اور فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ کے اجتماع میں پورا شہر امڈ آیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں ایرانی آج صبح تہران کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئے تاکہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہدا جن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (صباح نیوز)ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی۔ ترکیہ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ رافیل گروسی کا بمباری سے متاثرہ جوہری مقامات کا دورہ کرنے پر اصرار بے معنی ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک بیان میں کہا، آئی اے ای اے اور اس کے ڈائریکٹر جنرل (رافیل گروسی) اس سنگین صورتحال کے لیے مکمل طور پر ذمے دار ہیں۔ تحفظات کے بہانے بم زدہ مقامات کا دورہ کرنے پر گروسی کا اصرار بے معنی ہے اور ممکنہ طور پر اس کا مقصد بھی خراب ہے۔ ایران اپنے مفادات، اپنے عوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(صباح نیوز) پاراگ جین کو روی سنہا کی جگہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW)کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ یکم جولائی 2025 سے عہدہ سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاراگ جین 1989بیچ کے انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس)کے افسر ہیں جو پنجاب کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں اور انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور بھارت کے ہمسایہ ممالک سے متعلق امور میں دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔پاراگ جین فی الحال ایوی ایشن ریسرچ سینٹر (ARC)کے سربراہ ہیں جو راکا ایک اہم تکنیکی ونگ ہے اور ایجنسی میں دوسرے سب سے سینئر افسر ہیں۔انہوں نے آپریشن سندور میں اہم کردار ادا کیا اور وہ بالاکوٹ فضائی حملے اور مقبوضہ...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج” نے آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم اگلی گاڑی میں موجود جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور کی ناکامی کے بعد خوارج نے...
ابھی تک مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو سب سے طاقتور ملک سمجھا جاتا تھا مگر اب اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے بعد یہ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اسرائیل امریکی مدد کے بغیرکچھ بھی نہیں کر سکتا۔ گزشتہ دنوں اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلم کھلا جارحیت کی اور کئی دنوں تک اس پر پوری طاقت سے حملہ آور ہوتا رہا مگر جب ایران نے اسے نشانہ بنانا شروع کیا تو اسے اپنی حقیقت کا پتا چلا کہ وہ ایران کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔ ایران نے اپنے طاقتور میزائلوں سے اسرائیل میں ایسی خوفناک تباہی مچائی کہ اس کے ہوش اڑ گئے اور اسرائیلی عوام نیتن یاہو کو کوسنے لگے۔ امریکا اس غلط فہمی...
ایران اور اسرائیل کے مابین سیز فائر؟ اگر ایران نے اسرائیل پر بڑی تعداد میں میزائل نہ داغے ہوتے تو یہ جنگ بندی کبھی نہیں ہوتی۔ ان ممالک کے لیے کبھی سیز فائر نہیں ہوا جو اسرائیل سے مقابلہ نہ کرسکے اور آج سے قبل کیا اسرائیل نے کبھی کسی جنگ بندی کو مانا ؟ اسرائیل یہودیوں کا ملک ہے، وہاں جمہوریت کا طرزِ حکومت ہے، وہاں آئین ہے، مضبوط معیشت ہے۔ اس کے برعکس ایران میں پینتالیس سال سے انقلاب کے نام پر حکومت چل رہی ہے۔ نیتن یاہو، مودی کی طرح انتہا پرست تو ہیں مگر ہیں وہ سسٹم کا حصہ۔ جب کہ ایران کا طرزِ حکومت نارتھ کوریا کی مانند ہے، وہاں مشکل سے ہی کوئی ہوگا...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ٹرمپ نے لکھا کہ کون سا گھٹیا شخص فیک نیوز میڈیا میڈیا میں پھیلا رہا ہے، صدر ٹرمپ ایران کو غیر فوجی نیوکلیئر سہولیات کی تعمیر کے لیے 30 ارب ڈالر دینا چاہتے ہیں؟ میں نے اس مضحکہ خیز خیال کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی شکست فاش کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آ رہی ہیں، ان میں سے زیادہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جیسا کہ سعودی چینل العربیہ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سویلین جوہری پروگرام کی تعمیر کے لیے ایران کو 30 بلین ڈالر تک رسائی میں مدد...
اسلام ٹائمز: ایسی چیزیں بھی ہیں جو ٹی وی، سیٹلائٹ چینلز اور میڈیا پر دکھائی نہیں گئیں وہ تقریباً مکمل تباہی کا شکار ہو چکی ہیں۔ اہم مقامات، ہوائی اڈے، اور تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کو ایک ایسا کاری ضرب لگا ہے کہ وہ دوبارہ تعمیر نہیں ہو سکتا۔ اس کی مکمل بحالی میں کم از کم تین سے چار سال لگیں گے۔ موجودہ تباہی کا تخمینہ تین ٹریلین شیکل لگایا گیا ہے۔ تحریر: ڈاکٹر عبداللہ المنصوری موسسہ حق کی طرف سے یمنی مصنف، سیاسی تجزیہ نگار اور انسانی حقوق کے کارکن ڈاکٹر عبداللہ المنصوری کی رپورٹ منظرعام پر آئی ہے کہ دو ملین افراد نے اسرائیل سے ہجرت کی، یہ ایک ایسا خروج ہے جس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا اور یورپ کے تعلقات بھی عجیب ہیں۔ امریکا اگر مریخ پر ہے تو یورپ زہرہ پر۔ بحر اوقیانوس انہیں جدا تو کرتا ہے مگر ان کے اختلافات اور بحثیں اس میں غرق نہیں ہوتیں۔ دونوں کا بندھن پرانی شادی کی طرح ہے، جھگڑے بہت مگر جدائی نا ممکن۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے مارشل پلان کے ذریعے یورپ کی معیشت کو دوبارہ کھڑا کیا۔ اس پر امریکا اگر یورپ پر احسان جتاتے ہوئے کہتا ہے ’’ہم نے تمہیں دوبارہ جینا سکھایا‘‘ تو فوری جواب ملتا ہے ’’تم نے ہمیں چیک دیے ہم نے تمہیں تہذیب‘‘۔ یورپ کی سلامتی ناٹو اتحاد کی وجہ سے امریکا کی فوجی قوت کے سائے تلے ہے مگر اس کے باوجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">۔18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی ظہرانے پر مدعو کیا۔ یہ ملاقات سفارتی لحاظ سے غیر معمولی ہے کیونکہ اس سے پہلے کبھی بھی کسی امریکی صدر نے کسی پاکستانی آرمی چیف سے براہ راست ملاقات نہیں کی جب وہ ریاست کے سربراہ نہ ہوں۔ اس ملاقات کا وقت اور نوعیت کئی اہم سوالات کو جنم دیتے ہیں، خاص طور پر جنوبی ایشیائی جغرافیائی سیاست کے تناظر میں۔ اسٹرٹیجک اہمیت: صدر ٹرمپ کی جانب سے عاصم منیر کو دعوت دینا، نہ کہ کسی سویلین قیادت کو، اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی اور خارجہ پالیسی کا اصل کنٹرول فوج...
اسلام ٹائمز: یروشلم کی ہیبریو یونیورسٹی میں جیو پولیٹکس کے ڈائریکٹر مائر ماسری نے تو سوشل میڈیا پر اعلان کردیا ہے کہ ایران کے بعد اسرائیل کا اگلا نشانہ پاکستان ہے۔ 24جون 2025ء کو ’’ماڈرن ڈپلومیسی‘‘میں مائر ماسری کے حوالے سے جو تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے اُس میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعہ اسرائیل کو ناصرف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنی ہے بلکہ بھارت کے ساتھ مل کر سندھ کو پنجاب سے علیحدہ کرنا ہے اور آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے چین کو گوادر سے کاٹنا ہے۔ احمد آباد کے بزنس مین گوتم اڈانی کا حیفہ میں کاروبار گو تباہ ہو گیا لیکن حیدرآباد میں اُس کی فیکٹری ابھی محفوظ ہے۔ جب...
امریکی میڈیا ذرائع کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر امریکی ایران پر حملے کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کے اندر اندرونی تقسیم اور علاقائی جنگ کے بارے میں خدشات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ این بی سی نیوز کے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 22 جون کو ایران کی متعدد جوہری تنصیبات پر جارحانہ فضائی حملہ کرنے کے فیصلے نے امریکی عوام کو تقسیم کر دیا ہے اور دونوں جماعتوں کے اتحادوں میں دراڑیں واضح کر دی ہیں۔ 13 جون کو صیہونی رژیم نے واضح جارحیت کا ثبوت دیتے ہوئے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات، شہری اور فوجی مراکز پر حملے کیے جس کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جون 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران سے افغانوں کی واپسی میں بڑے پیمانے پر اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے جنہیں سنبھالنے میں ناکامی کے نتیجے میں افغانستان کے مزید غیرمستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال 20 مارچ کو ایرانی حکومت کی جانب سے افغانوں کو واپسی کا حکم دیے جانے کے بعد 640,000 پناہ گزین ایران چھوڑ چکے ہیں جن میں 366,000 کو ملک بدر کیا گیا۔ Tweet URL 26 جون کو 36,100 افغانوں نے ایران سے واپسی اختیار کی جو اس عرصہ میں سب سے بڑی تعداد ہے۔(جاری...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیبر پختونخوا پولیس کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل نے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کے ذریعے ایران کو 30 ارب ڈالرز کی مالی امداد دینے پر غور کر رہے ہیں تاکہ ایران سویلین جوہری پروگرام بنا سکے۔لیکن حقائق کی جانچ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔ حتیٰ کہ صدر ٹرمپ نے ایسی کسی تجویز کی سختی سے تردید کی ہے۔سی این این اور این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ابتدائی سطح پر اس منصوبے پر غور کر رہی ہے کہ اگر ایران یورینیم کی افزودگی روک دے تو اسے معاشی مراعات دی جائیں، تاہم ان رپورٹس میں اس بات کا ذکر تھا کہ...
اسلام ٹائمز: معتبر مغربی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی آزاد رپورٹس کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی "مکمل نابودی" کا دعوی ایک سیاسی ڈرامے بازی کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور کسی تکنیکی یا فوجی حقیقت پر استوار نہیں ہے۔ حالیہ حملوں نے نہ صرف ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کو ختم نہیں کیا بلکہ برعکس عالمی رائے عامہ میں امریکی حکام پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔ ایران نے نہ صرف اپنا افزودہ یورینیم فضائی حملوں سے پہلے ہی محفوظ جگہ پر منتقل کر لیا تھا بلکہ جوہری سرگرمیوں سے مربوط اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت کرنے میں بھی کامیابی سے عمل کیا ہے۔ یہ حقیقت مستقبل کے مذاکرات اور علاقائی...
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتِ حال اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ —تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور جرأت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے...
امرتسر سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک مسافر نے دوسرے مسافر سے بدتمیزی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری کررہا تھا۔ ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عملے نے ایک مسافر کو دوسرے مسافر سے زبانی جھگڑا کرتے دیکھا، متاثرہ مسافر نے عملے کو اطلاع دی کہ مذکورہ شخص اسے گالیاں دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایئر انڈیا کی برمنگھم سے دہلی جانے والی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ صورتحال پر فوری قابو پاتے ہوئے متاثرہ مسافر کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا گیا تاکہ لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج" نے آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم اگلی گاڑی میں موجود جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور کی ناکامی کے بعد خوارج نے ایک اور بارودی گاڑی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ آئی ایس پی آر...
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی کی سنگین غفلت سامنے آگئی ہے، جہاں فرسٹ ایئر کی کیمسٹری کی درسی کتاب میں لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کی جگہ دہلی کے لال قلعہ کی تصویر شائع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غلطی ماحولیات کے باب میں اسموگ سے متعلق مضمون میں کی گئی، جہاں تصویر میں دہلی کا لال قلعہ دکھایا گیا ہے، مگر کیپشن میں ’قلعہ لاہور‘ درج ہے، جو کہ طلبہ کو تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ اس افسوسناک کوتاہی پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں...
اسلام آباد کے زون-5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سیلنگ آپریشن WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ اینڈ اینٹی نارکوٹکس محسن نقوی کی ہدایت اور چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا اور کی سربراہی پر اسلام آباد بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کے تحت اسلام آباد بھر میں غیرمجاز تعمیراتی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل بلڈنگ اینڈ ہاسنگ کنٹرول (بی اینڈ ایچ سی) نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے زون-5 میں ایک بڑا سیلنگ آپریشن کیا۔ یہ آپریشن بی اینڈ ایچ سی نے انفورسمنٹ، آئی سی ٹی انتظامیہ اور...
میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں 13 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی اور خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانیکی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی میں ناپاک منصوبے کو ناکام بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ...