2025-07-26@00:27:03 GMT
تلاش کی گنتی: 936
«عید کارڈوں»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اب آسٹریلیا کو ‘بہت زیادہ’ گوشت فروخت کرے گا کیوں کہ آسٹریلیا نے امریکی بیف کی درآمد پر عائد طویل پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر کہا ہے کہ یہ ناقابل تردید ثبوت ہے کہ امریکی بیف دنیا کا سب سے محفوظ اور بہترین گوشت ہے، جو امریکی بیف درآمد کرنے سے انکار کرتے ہیں وہ ‘نوٹس’ پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنا دودھ پیا اور کتنا گوشت کھایا؟ آسٹریلیا نے 2003 سے امریکی بیف پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کی وجہ بیف میں ‘بی ایس ای’ نامی بیماری کا خطرہ بتایا گیا...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بغیر دنیا کی معیشت بیٹھ جائے گی۔(جاری ہے) امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو بینک کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ساتھ ٹیرف ڈیل سے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، ہماری پالیسی کے نتیجے میں یورپی یونین نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلک ہوگن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھو دیا، ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس بات پر...
جیکب آباد میں لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ خصوصاً سندھ اور بلوچستان میں عوام خود کو مکمل طور پر غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں گوٹھ گلاٹو کے باعزت شہری شیر علی گولاٹو کو دن دہاڑے بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے گوٹھ گولاٹو پہنچ کر شہید شیر علی گولاٹو کی نماز جنازہ پڑھائی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شیر علی گولاٹو کے...
لاہور: دریائے راوی کے کنارے بیٹھا عبدالمجید لکڑی کو کھرچتے ہوئے ماضی کی گونج کو تازہ کرتا ہے، ایک ایسا ماضی جو اب صرف یادوں میں باقی ہے، مون سون کی حالیہ بارشوں نے راوی میں زندگی کی عارضی لہر دوڑائی تو عبدالمجید کا برسوں پرانا ہنر بھی چند ہفتوں کے لیے جاگ اٹھا، پانی آیا تو کشتی سازی کی بھولی بسری گونج بھی لوٹ آئی۔ اسی راوی کنارے 80 سالہ عبدالمجید آج بھی لکڑی کی کشتی بنانے میں مشغول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ہنر محض 10 برس کی عمر میں سیکھنا شروع کیا تھا، ان کی بنائی پہلی کشتی گورنمنٹ کالج لاہور کے لیے تھی، جس کی قیمت اس وقت صرف 250...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک، خاص طور پر بھارت جیسے ممالک میں ملازمین رکھنا بند کریں اور امریکی عوام کو نوکریاں فراہم کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیاں اب چین میں فیکٹریاں بنانے یا بھارتی آئی ٹی ورکرز کو نوکریاں دینے کے بجائے امریکا میں روزگار پیدا کرنے پر توجہ دیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ انہوں نے بڑی ٹیک کمپنیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکی آزادی کے سائے میں...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی والدہ کے آبائی ملک کے نجی دورے پر (کل) جمعہ کو سکاٹ لینڈ پہنچیں گے ۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نجی دورہ سکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں واقع جزیرہ لیوس پر ہوگا، جہاں ان کی والدہ کی پیدائش ہوئی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ کی والدہ میری این میک لیوڈ 1912 میں لیوس میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنا بچپن لیوس میں گزارا، انہوں نے 18 برس کی عمر میں امریکا ہجرت کی جہاں ان کی شادی فریڈ ٹرمپ سے ہوئی ۔ٹرمپ نے 2023 میں لیوس آمد پر کہا تھا کہ یہاں آنا گھر واپس آنے جیسا ہے، یہی میری...
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2016 کے صدارتی انتخابات سے متعلق غداری اور دھاندلی کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق بارک اوباما کے دفتر کے ترجمان پیٹرک روڈن بش نے ایک بیان میں کہا کہ صدر کے منصب کا احترام کرتے ہوئے ہمارا دفتر عام طور پر وائٹ ہاؤس سے آنے والی مسلسل بے بنیاد باتوں اور غلط معلومات پر کوئی ردعمل نہیں دیتا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کی اصلاحات، امریکی محکمہ صحت سے ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ الزامات اتنے بے بنیاد اور حیران کن ہیں کہ ان پر جواب دینا ضروری ہو گیا ہے۔ یہ عجیب و...
انہوں نے کہا کہ بھارت نے دفعہ370 اور 35A کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت، حقوق، وسائل اور میڈیا کی آزادی چھین لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے اگست 2019ء کے بعد کئے گئے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر ویسا ہی رہے جیسا 04 اگست 2019ء کو تھا۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے ارکان نے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اگست 2019ء کے بعد بی جے پی حکومت کی طرف سے کئے گئے ظالمانہ...

’مدد کیلئے آوازیں لگائیں لیکن کسی نے نہ سنا‘: اسلام آباد میں کار کے ساتھ ڈوبنے والے ریٹائر کرنل اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بارش کے باعث برساتی نالے میں ڈوب جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کی جانب جانے والے راستے کی کھدائی شروع کر دی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بازیابی تک سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرنل (ر) اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا، اور کرنل قاضی کی کار پانی میں پھنس گئی۔ گاڑی بند ہونے پر انہوں نے اسے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی کے بعد وائٹ ہاؤس نے گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کے لیے اسپیس ایکس کے متبادل ٹھیکہ داروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ رائٹرز نے یہ انکشاف 3 نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ ٹرمپ اور مسک، جو 2024 کی انتخابی مہم میں قریبی اتحادی تھے، اب کھلم کھلا آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ اختلافات کی ابتدا صدر ٹرمپ کے 5 کھرب ڈالر کے بگ، بیوٹی فل بجٹ بل پر ہوئی، جس کی ایلون مسک نے کھل کر مخالفت کی۔ جواب میں ٹرمپ نے مسک پر حکومتی سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا اور اسپیس ایکس کے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ مزید پڑھیں: گولڈن ڈوم منصوبہ:...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ انڈونیشیا کو اہم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام سیٹھی سے سوال میں اینکرپرسن سیدہ عائشہ نازنے سوال کیا کہ ’’سری لنکا کے دورے کے بعد فیلڈ مارشل انڈونیشیا بھی جا رہےہیں،انڈونیشیا کے وزٹ کو آپ کیسے دیکھیں گے۔ سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہاکہ بہت اہم!دیکھیےانڈونیشیا بہت اہم اور سب سے زیادہ آبادی والا مسلم ملک ہے،انڈنیشیا ایک ایسے خطے میں ہے جہاں آسٹریلیا اور امریکا وغیرہ بہت حاوی ہیں،سب سے دلچسپ بات یہ ہے انڈونیشیا کے اندر اسرائیل کیخلاف ایک بہت مضبوط رائے ہے ،لوگ یہ کہتے ہیں کہ سعودیہ بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے تو...
بلوچستان میں پنجابی مسافروں کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کی وارداتیں، بھتہ وصولی کی پرچیاں اور جرائم میں اضافہ باعثِ تشویش ہے۔ امن و امان کے قیام کے لیے شہر کو سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت خفیہ کیمروں سے لیس کیا جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم ہو اور مجرموں کا تعاقب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں معززین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجا م یونین کونسل 56 اور66 کے رہائیشوںکا اپنے مسائل کے حل کے لیے مظاہرہ برسات سے قبل سیوریج کا نظام تباہی کا شکار علاقے کے رہائشی پریشان میونسپل کا عملہ توجہ دینے کے تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 56کے وارڈ نمبر 4 ٹالپور محلہ ٹنڈوجام میں ڈرینج اور نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہیعلاقے میں نالیاں بند پڑی ہیں جبکہ گندگی کے ڈھیر معمول بن چکے ہیں جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں علاقہ رائشی راحیل تالپور منصف تالپور عدنان تالپور نے بتایا کہ ہم نے متعدد بار ٹنڈوجام میونسپل کمیٹی میں تحریری اور زبانی شکایات درج کروائی ہیں تاہم تاحال کوئی عملی اقدام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی 2024 میں پنسلوانیا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سیکرٹ سروس کے 6 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ 6 ایجنٹس کو غفلت برتنے پر 10 سے 42 دن تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کی وجہ سے ان اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا...
صدر ٹرمپ ایک بار پھر تجارتی جنگ میں کود پڑے،کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا،نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہاکہ دیگر تجارتی شراکت داروں پربھی محصولات میں اضافہ ہوسکتا ہے،کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نےکہا معاہدے پرپہنچنےکی کوشش کر رہےہیں، اپنے مفادات کا دفاع کریں گے۔ دوسری جانب برازیل میں ٹیرف عائد کرنےپر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے امریکی صدر کے پتلے جلادیے۔ Post Views: 3
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ریاست کیلیفورنیا کے خلاف انڈوں اور مرغیوں کے تنازع پر مقدمہ دائر کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ کیلیفورنیا میں جانوروں پر ظلم کے غیر ضروری قوانین سے ملک بھر میں انڈوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے قوانین مرغیوں کو اس قدر مضبوطی سے پیک کرنے سے روکتے ہیں کہ مرغی لیٹنے، کھڑے ہونے اور پروں مکمل طور پر پھیلانے سے قاصر ہوجائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹیشن کے سیکریٹری سیان ڈفی کو امریکا کی خلائی ایجنسی ناسا کا عبوری منتظم مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ڈفی سیان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارے مواصلات کے امور کو زبردست انداز میں سنبھال رہے ہیں، جن میں جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی تیاری اور سڑکوں اور پلوں کی بحالی شامل ہے۔ وہ ناسا جیسے اہم ادارے کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہوں گے، چاہے یہ عہدہ وقتی ہی کیوں نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ نے ناسا کے لیے ایلون مسک کے اتحادی جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی سیان ڈفی نے اس اعلان کے فوراً...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کو سراہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اس دوران امریکی صدر لائبیریا کے صدر جوزف بوکائی کی انگریزی بولنے کی مہارت پر حیران کن ردعمل کا اظہار کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر کی روانی سے بولی گئی انگریزی پر حیران رہ گئے جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ہوا کچھ یوں کے اس ملاقات میں کچھ رہنما مختلف زبانوں میں اظہار خیال کر رہے تھے تاہم لائبیریا کے صدر نے نے روانی سے انگریزی میں بات کی جس پر صدر ٹرمپ بھی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ کو غور سے پڑھیں، اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا درج ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی جن اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈہ کر رہی ہے، وہ دراصل بزدار اور پرویز الٰہی کے دور کی آڈٹ رپورٹ ہے۔ صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، شاید تھوڑی شرم آ جائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ جس 10 کھرب روپے کی کرپشن کا شور مچایا جا رہا ہے، وہ درحقیقت 2018ء سے 2023ء کے دوران گندم کی خریداری اور سبسڈی سے متعلق ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کیلنڈر 26-2025 جاری کردیا،آغاز حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا، قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے کھیلی جاے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیزن کا آغاز 15اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا،جس میں 12 ٹیمیں شامل ہونگی، میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلیے کوالیفائی کریں گی۔قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی، قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہونگی 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ کھیلے گی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل...
یمن (اوصاف نیوز)لائبیریا کا پرچم بردار یونان سے چلنے والا اور بڑی تعداد میں سامانِ تجارت سے لدا بحری جہاز ایٹرنٹی سی یمن کے قریب حوثیوں کے حملے کے بعد ڈوب گیا ہے اور عملے کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں یہ بات چار میری ٹائم سکیورٹی ذرائع نے بدھ کو رائٹرز کو بتائی۔دو ذرائع نے بتایا کہ عملے کے بعض افراد پانی میں لائف جیکٹس میں تھے اور اب تک کم از کم پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ میری ٹائم سکیورٹی فرمز نے بدھ کے روز یونان کے زیرِ انتظام چلنے والے ایٹرنیٹی سی جہاز سے عملے کے انخلاء کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے جس پر دو دن قبل یمن سے دور حوثیوں...
پشاور ہائیکورٹ نے 27 جون کو دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحہ سے متعلق گزشتہ سماعت کا 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں سوات حادثہ: خیبرپختونخوا حکومت کا لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان حکم نامے میں بتایا گیا کہ اس سانحہ میں 17 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا اور درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ عدالت نے سانحہ سوات سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا، جس کے چیئرمین انکوائری کمیٹی نے عدالت میں پیش ہو کر اس کی کارروائی کی تفصیلات فراہم کیں۔ یہ بھی پڑھیے سانحہ دریائے سوات، گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو ذمہ...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات سے بھی راہ فرار اختیار نہیں کیا بلکہ بانی نے ہمیشہ مذاکرات کا کہا ہے، بانی سے اسیران کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) پیپلزپارٹی کے کارکنان کے اپنے چیئرمین کے خلاف ترقیاتی کام نہ کرانے پر احتجاجی ریلی اور مظاہرہ چیئرمین اپنے من پسند افراد پر پیسہ لوٹا رہا علاقہ کھنڈر بناتا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 60 ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے درجن سے زائد دیہاتوں کے رہائشی، جن کا تعلق سولنگی برادری سے ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور سولنگی سومر وسولنگی اور جمعہ خان ماچی کی قیادت میں اپنی یونین کونسل سے ٹنڈوجام پریس کلب تک اپنے یونین کونسل چیئرمین اسماعیل وسان کے خلاف ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ا نھوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اسماعیل وسان گزشتہ دو سال سے ہمارے علاقے میں کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیاجس کے نتیجے میں راکھ اور دھویں کے بادل 18کلومیٹر تک بلند ہوئے۔ یہ واقعہ چند ہفتوں کے دوران آتش فشاں کی دوسری بڑی سرگرمی ہے، جس کی پہلی لہر کے وقت بالی جانے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ لیووٹوپی لاکی لاکی نامی آتش فشاں جزیرہ فلوریس پر 1584 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آتش فشاں کی سرگرمی کی سطح انتہائی بلند ہے اور اس میں مسلسل دھماکے اور جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ حکام نے عوام کو تاکید کی کہ وہ آتش فشاں کے اطراف میں 6کلو میٹر کے دائرے تک دور رہیں ۔
چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک فضائیہ کے تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گینگ نے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، اس موقع پر جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ایئر ہیڈکوارٹر آمد پر...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ میں ان ممالک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے یہ اقدام اس تجارتی جنگ کا نیا مرحلہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کیا تھا اس فیصلے سے وال اسٹریٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ ایشیائی منڈیوں نے اس خبر کو نسبتاً تحمل سے لیا اب تک جن 14 ممالک کو خطوط بھیجے گئے ہیںان میں سربیا، تھائی لینڈ، تیونس، ملائیشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور بنگلہ...
پشاور: دریا میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر صوبائی حکومت نے ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا اور ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی انسپکشن ٹیم نے سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سست روی کی رپورٹ صوبائی حکومت کو دی اور ڈی جی ریسکیو کے تیکنیکی تجربہ نہ رکھنے سے متعلق صوبائی انسپکشن ٹیم کو رپورٹ دی گئی۔ سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں صوبائی حکومت پہلے ہی 6 افسران کو معطل کر چکی ہے۔ ڈی جی ریسکیو کی خدمات پی ڈی اے کے حوالے کر دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دریائے سوات میں پھنسنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ امن کا چیمپئن بننے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منافقانہ چہرہ سامنے آرہا ہے چاپلوس حکمران اس کی اندھی تقلید میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کی تائید کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں کچھ وزرا امریکا کی خوشنودی کے لیے اسرائیل سے بات چیت یا اسے تسلیم کرنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی فیلڈ مارشل ہو، آرمی چیف یا وزیر اعظم، اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت نے کوشش کی تو جماعت اسلامی مزاحمت کو لیڈ کرے گی، جماعت اسلامی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر پوری مزاحمت کرے گی،وزیر اعظم نوٹس لیں پالیسی واضح ہے دو ریاستی حل کی بات کرتے ہیں، حماس نے جس زمین پر حملہ کیا تو 181 کے تحت اسی کی تھی،اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی و قومی سطح پر مسائل ہیں، فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر امریکی بیانات آ رہے ہیں، جنگی بندی ہو جائے گی لیکن...
انصار اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مجاہدین کی تنظیم انصار اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا۔ انصار اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر...
یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لائبیریا کے جھنڈے والے تجارتی جہاز "میجک سیز" کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں لائبیریا کے جھنڈے والا تجارتی جہاز ڈوب گیا۔ حوثیوں حملے سے جہاز میں آگ لگ گئی اور پانی بھرنے کے باعث وہ آہستہ آہستہ ڈوبنے لگا جس پر عملے کے 19 افراد اور 3 سیکیورٹی گارڈز جہاز سے کود کر چھوٹی کشتی میں سوار ہوگئے۔ حوثی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اُس کمپنی کے خلاف کیا گیا جس کا جہاز اسرائیلی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی بار بار خلاف ورزی کرتا رہا۔ دوسری جانب جہاز...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے سیزن کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا جس میں تمام فارمیٹس کے ٹورنامنٹ، جونیئر لیول مقابلے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا جبکہ ملک کی سب سے بڑی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپیئن شپ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان کے میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں...
اس سے قبل چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد مزید ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیرف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان پر کریملن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس گروپ نے دوسرے ممالک کو کمزور کرنے کے لیے کبھی کام نہیں کیا۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی برکس ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کے بیان کا نوٹس لیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے ایسے بیانات دیکھے ہیں۔ کریملن نے مزید کہا کہ لیکن یہاں یہ بات بہت اہم...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک مکمل طور پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔ تیسری جماعت شروع کرنے سے الجھن میں اضافہ ہو گا۔ وہ اس کے ساتھ تفریح کرسکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسک کی تیسری جماعت بنانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ، میں نے الیکٹرک گاڑیوں کا لازمی قانون ختم کر دیا ہے، میری پہلی ذمہ داری امریکی عوام کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مسک نے اپنے قریبی دوست...
ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26-2025 سے چیمپیئنز کپ کو ختم کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپیئنز کپ کو گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد چیمپیئنز کپ کی5 ٹیموں کے لیے 5 مینٹورز کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ عرصہ پہلے مینٹورز اور چیمپیئنز کپ کی ٹیموں کا جائزہ لیا تھا۔اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے چیمپیئنز کپ اور مینٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔یاد رہے کہ شعیب ملک بھی مینٹور کے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں۔
ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کرے۔؟ اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا، جو پہلے خالی کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ امریکی ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اُنھیں میزائل حملوں سے قبل نہ صرف فون پر اطلاع دی بلکہ جگہ اور وقت کا بھی...
منی پور سے کولکتہ اور کشمیر سے اوڈیشہ تک، مودی سرکار کے سیاسی غنڈوں کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے۔ سرکاری افسران کو دن دہاڑے دفاتر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ’’بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر رتناکر ساہو کو بی جے پی کارکنوں نے دفتر سے گھسیٹ کر سرِعام مارا پیٹا۔ بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان سے معافی نہ مانگنے پر سینئر سرکاری افسر پر بدترین تشدد کیا گیا۔‘‘ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد اوڈیشہ کے اعلیٰ سرکاری افسران خوفزدہ ہو کر احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے، دو روز سے 20 سے زائد اضلاع میں سرکاری افسران کی غیرحاضری کے باعث انتظامی امور مکمل طور...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ری ویمپنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹرکچر اور نئے سیزن سے متعلق کئی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ 6 ٹیموں کے ساتھ باقی 2 ٹیمز کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویز بھی دی گئی۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ صدر پرابوو عمرہ کے لیے پہنچے تو مکہ مکرمہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی،جس میں دونوں ممالک کے نجی شعبے میں 27 ارب ڈالر کی تجارت اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ یہ معاہدے صاف توانائی کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی ہیں۔ دونوں ممالک نے خام تیل کی تجارت کے میدان میں بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کئی ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔عالمی میڈیا کے مطابق آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو روانڈا جنگ بند کرائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکا، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کروں گا، پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیوا میں 250 ویں یوم...
غزہ میں جنگ بندی پر حماس کا جواب 24 گھنٹے میں آجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )اسرائیل حماس جنگ بندی ہوگی یا نہیں، امریکی صدر نے آئندہ چوبیس گھنٹے اہم قرار دے دیے، واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 24 گھنٹے میں پتا چل جائے گا کہ اسرائیل حماس ڈیل کا کیا ہوتا ہے۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کے روز واشنگٹن روانگی سے قبل امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگ بندی سے متعلق حماس کے فیصلے کا آئندہ 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے اس پیشکش کو حتمی قرار...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ کئی ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بننے والے ہیں، روسی صدر سے گفتگو میں سخت مایوسی ہوئی، لگتا ہے وہ جنگ روکنا نہیں چاہتے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری خطرے کے اعتبار سے ختم کردیا گیا ہے، کل روسی صدر سے ہونی والی گفتگو سے سخت مایوسی ہوئی، نہیں لگتا کہ صدر پیوٹن جنگ روکنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 ممالک کو ٹیرف کے نفاذ کے خطوط آج ارسال ہونگے، 10 سے 70 فیصد تک ٹیرف عائد ہوگا، تجارتی شراکت داروں کو مناسب رعایت دی جائے گی۔ آئیوا میں 250 ویں یوم آزادی...
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور معروف اداکار اورلینڈو بلوم نے 6 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ دونوں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے باضابطہ طور پر اپنے بچھڑنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کی منگنی 2019 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ایک 4 سالہ بیٹی بھی ہے جس کی پرورش اب ایک الگ صورت میں انجام دی جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جوڑا نہ صرف فنونِ لطیفہ میں نمایاں ہے بلکہ دونوں اقوام متحدہ کی بچوں کی امدادی ایجنسی (UNICEF) کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس، غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اُس مجوزہ معاہدے کو قبول کرتی ہے جسے وہ پہلے ہی آخری پیشکش قرار دے چکے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سعودی عرب سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ معاہدہ ابراہیمی کی حدود کو وسعت دی جا سکے۔ یاد رہے کہ یہ وہی تاریخی سفارتی معاہدہ ہے جس کے تحت ان کی پہلی مدتِ صدارت میں اسرائیل اور متعدد خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔صدر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگ بندی سے متعلق حماس کے فیصلے کا آئندہ 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے اس تجویز کو حتمی پیشکش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں خطے میں جاری تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے پر سعودی عرب سے بھی بات چیت کی گئی ہے تاکہ معاہدہ ابراہیمی کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔ یہ معاہدہ ان کی سابقہ صدارت کے دوران خلیجی ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے...
پانچ ملکوں کو جنگ سے روکا، امن کے نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز آئیوا: (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو روانڈا جنگ بند کرائی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکا، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں مالی امداد تقسیم کرنے والے 8 ڈیوائس سینٹرز میں سے 3 سینٹرز چلانے والے افراد نے میڈیا کی کوریج اور ممکنہ انکشافات کے خوف سے اپنی ماتلی کی ڈیوائسز بند کر کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر میں منتقل کر دی ہیں۔ یہ افراد اب فاضل ٹاؤن اور مویا کے علاقوں میں سرگرم ہیں۔ایک اور ڈیوائس ہولڈر نے بھی ماتلی میں اپنا مقام چھوڑ کر دوسری جگہ پر ڈیرہ جما لیا ہے۔میڈیا ٹیم نے فاضل ٹاؤن کے ایک ویران پولٹری فارم، ایک درگاہ، اور بدین بائی پاس کے قریب ایک پرانے سینٹر کا دورہ کیا، جہاں موجود خواتین نے بتایا کہ...
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کا پہلا بڑا قانون منظور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع تر داخلی پالیسی سے متعلق قانونی بل سینیٹ سے پہلے ہی صرف ایک ووٹ کے فرق سے منظور ہوچکا ہے۔ اب اس بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط ہونا باقی ہیں جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ اس بل میں ٹیکسوں میں کمی، پینٹاگون (وزارت دفاع) اور بارڈر سیکیورٹی کے لیے فنڈنگ میں اضافہ اور فلاحی طبی پروگراموں میں دہائیوں کی سب سے بڑی کٹوتیاں کرنا شامل ہیں۔ یہ بل ٹرمپ کے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں خصوصاً امیگریشن، دفاع اور ٹیکس اصلاحات کی عکاس ہے۔ ریپبلکن پارٹی میں اس بل پر سخت اختلافات پائے جاتے تھے۔...

چین کا ملکی طور پر تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ ہانگ کانگ پہنچ گیا، عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
شین ڈونگ(نیوز ڈیسک) چین کا ملک میں تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ جمعرات کے روز ہانگ کانگ کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا۔ بحری جہاز ایسٹ لما چینل سے گزرتا ہوا وکٹوریہ ہاربر کے مغربی لنگر انداز علاقے میں پہنچا جہاں اسے لنگر انداز کردیا گیا۔ تقریباً 315 میٹر لمبے اور 75 میٹر چوڑے اس جدید جنگی جہاز کا فلائٹ ڈیک 300 میٹر طویل ہے، اور یہ 60 ہزار ٹن وزنی ہے۔’شین ڈونگ‘ 44 طیارے لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز کی آمد کے موقع پر مقامی شہریوں اور عسکری امور کے شوقین افراد کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں میں جمع ہوکر اس منظر کو دیکھا۔ ’شین ڈونگ‘ ایک بحری بیڑے کے ہمراہ...
سوات: باغ ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے نوجوان کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے برآمد کر لی۔ ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت سمیر علی ولد محمد عمر، عمر 19 سال، ساکن فتح پور، سوات کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکالا اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔ نوجوان نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گیا تھا۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے نزدیک گزشتہ رات ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چار افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 31 کو بچا لیا گیا۔ دریا اثناء انڈونیشیا کے بندرگاہی شہر گیلی مانوک سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی سہ پہر تک ڈوبنے والی کشتی سے 31 مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا جبکہ 30 کی تلاش کا کام جاری ہے۔ انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈوبنے والی کشتی میں 53 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ حکام کے مطابق یہ کشتی اپنی روانگی کے...
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں میزبان انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی بلکہ عالمی درجہ بندی میں نمایاں برتری رکھنے والی ٹیم کے خلاف یادگار کامیابی بھی سمیٹی۔ فیفا رینکنگ میں 95ویں نمبر پر موجود انڈونیشیا کی ٹیم کو 157 ویں نمبر کی پاکستان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو گرین شرٹس کے لیے ایک بڑی فتح ہے۔ یہ جیت نہ صرف اعتماد بحال کرنے والی ہے بلکہ ایک ٹاپ 100 ٹیم کے خلاف میدان مارنے کا غیر معمولی لمحہ بھی ہے۔ خاص طور پر اس کامیابی کی اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب گزشتہ...
غزہ (اوصاف نیوز) صیہونی فوج نے انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اپنے گھر پر اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ میں خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ، جدھر سے راکٹ داغا گیا وہاں حملہ کیا جائے...
اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں 62 درجہ بہتر ٹیم انڈونیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے، یہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح ہے۔ انڈونیشیا میں ایشین کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی کے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان نے بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ نمبر 95 انڈونیشیا کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 157 ویں پوزیشن کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں 63 فیصد گیند پر قبضے کے باوجود بھی گول نہ کرسکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 جولائی 2025ء) مالیات برائے ترقی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی چوتھی کانفرنس میں قرضوں کے بوجھ تلے دبے ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں مربوط اقدامات اور اپنی آواز موثر طریقے سے دوسروں تک پہنچانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔سپین کے شہر سیویل میں جاری کانفرنس کے تیسرے روز متعارف کرائے گئے 'مقروض ممالک کے فورم' کو قرضوں کے عالمی نظام میں اصلاحات لانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا گیا ہے جسے اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے اور یہ کانفرنس کے اختتام پر اس کے نتائج سے متعلق جاری کی جانے والی حتمی دستاویز کا اہم حصہ ہو گا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کی وزیر...
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے ہیں۔ مسک کا یہ بیان ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سامنے آیا، جسے سیاسی حلقے صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں خاص اہمیت دے رہے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اُسے دینا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے۔ Credit where credit is due. @realDonaldTrump has successfully resolved several serious conflicts around the world. pic.twitter.com/0EyHHy5Gfo — Elon Musk (@elonmusk) July 2, 2025 یہ بیان...
اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جاپان کیساتھ تجارتی معاہدہ ہونے پر شبہ ہے۔ شاید جاپان سے ڈیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف 30 یا 35 فیصد یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے۔ اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے پر شبہ ہے۔ شاید جاپان سے ڈیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف 30 یا 35 فیصد یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک سے تجارتی معاہدوں کے لیے 9...
ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل امریکی سینیٹ سے نائب صدر جے ڈی وینس کے فیصلہ کن ووٹ کے باعث بمشکل منظور ہوسکا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ریپبلکن جماعت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے ٹیکس اور اخراجاتی بل پر برابر برابر پچاس پچاس ووٹ پڑے۔ اس موقع پر نائب صدر جے ڈی وینس کے فیصلہ کن ووٹ نے اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیف دلایا اور اس طرح طویل تعطل کے بعد یہ بل معمولی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ 940 صفحات پر مشتمل بل کو "ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ" کا نام دیا گیا تھا جو ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے اہم ترین ایجنڈوں میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ یہ بل ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) سے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گاڑی کے پچھلے شیشے (رئیر ونڈ شیلڈ) پر باریک باریک لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟ یہ صرف سجاوٹ کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ ایک نہایت کارآمد اور تکنیکی مقصد کے تحت لگائی جاتی ہیں۔یہ باریک لکیریں درحقیقت ڈی فروسٹر یا ڈی فوگر لائنز کہلاتی ہیں جو سردیوں میں شیشے پر جمنے والی دھند یا برف کو پگھلانے میں مدد دیتی ہیں۔ ان لائنز میں بجلی دوڑتی ہے جو گرمائش پیدا کرتی ہے، جس سے شیشہ صاف رہتا ہے اور ڈرائیور کو پیچھے کا منظر واضح دکھائی دیتا ہے۔یہ لائنز گرمیوں میں بھی کام آتی ہیں، خاص طور پر جب ہوا میں نمی زیادہ ہو اور شیشہ اندر سے دھندلا جائے ایسے...
سانحہ سوات سے متعلق ایگزیکٹیو انجنیئر محکمہ آبپاشی نے شواہد اور بیان انکوائری کمیٹی کو رکارڈ کروا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ سیلابی صورتحال متعلقہ محکموں کو بھیجےگئےواٹس ایپ میسجز کمیٹی کو جمع کرائے، فلڈ ڈسچارج ریڈنگ سمیت دیگر رکارڈ انکوائری کمیٹی کےحوالےکیا گیا۔ انکوائری کمیٹی نے سوال کیا کہ مینگورہ بائی پاس روڈ پر سیاح کیسے ڈوبے؟ ایگزیکٹیو انجنئیر نے کمیٹی کو جواب دیا کہ ساڑھے9 بجےتک مینگورہ بائی پاس پر صورتحال نارمل تھی، سیاح جس وقت دریا میں اترے اس وقت صورتحال نارمل تھی۔ ایگزیکٹیوانجنیئر آبپاشی نے کہا کہ 10 بجےکےبعد منگلور نالہ، مالم جبہ نالہ، سوخ درہ نالہ، مٹہ نالہ کا پانی دریائےسوات میں گرا، خوازخیلہ بریج سے 26 ہزار کیوسک پانی پونے 11 بجے واقعے کی جگہ پر پہنچا۔ ایگزیکٹیو انجنئیرنے کہا کہ...

زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بچانے والے نوجوان کے لیے سرفراز بگٹی کی جانب سے انعام اور نوکری کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع زیارت میں زڑگئی ڈیم میں ڈوبنے والی 3 خواتین میں سے 2 کو اپنی جان پر کھیل کر زندہ بچانے والے بہادر نوجوان شمائل خان ملاخیل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، وزیراعلیٰ نے نوجوان کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ، نقد انعام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ریسکیو فورس میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوات کا دلخراش واقعہ، کیا صرف حکومت ذمہ دار ہے؟ واقعہ اتوار کے روز زیارت کے علاقے منہ کے زڑگئی ڈیم میں اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد لکڑیاں جمع کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق 3 خواتین، 16 سالہ روبینہ، ان کی کزن 17 سالہ بی بی عقیدہ اور رشتہ دار خاتون...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )ایرانی ہیکرزگروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی لوگوں کے ای میل پیغامات افشا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں سال 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اس گروپ نے کچھ ای میلز میڈیا کو جاری کیئے تھے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ”رابرٹ“ کے نام سے جانے والے ان ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس وائٹ ہاﺅس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، ٹرمپ کی وکیل لنڈسے ہیلیگن، مشیر راجر اسٹون، اور سابق اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کی ای میلز پر مشتمل تقریباً 100 گیگا بائٹس کا ڈیٹا موجود ہے.(جاری ہے) رابرٹ نے اس ڈیٹا کو فروخت کرنے کے امکان کا ذکر کیا تاہم...
—فائل فوٹو ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق ڈومیل میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس پر حملوں اور آئی ڈی دھماکوں میں ملوث تھے، جن سے دو اے کے47 رائفلز، 4 ہینڈ گرنیڈ، 6 میگزین، 150 کارتوس اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ مودی حکومت نے شروع سے ہی ملک کو گمراہ کیا ہے، آپریشن سندور کے دوران طیاروں کے نقصانات کا انکشاف کرنے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سی ڈی ایس انیل چوہان کے بعد ہندوستانی دفاعی اتاشے کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان نے آپریشن سندور کے دوران جیٹ طیارے کھوئے تھے۔ انڈونیشیا میں بھارت کے دفاعی اتاشے کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ (IAF) نے 7 مئی 2025ء کی رات کو آپریشن سندور کے دوران پاکستان سے لڑاکا طیارے کھو دیے اور یہ صرف سیاسی قیادت کی طرف سے دی گئی رکاوٹ کی وجہ سے ہوا جس میں پاکستان کے فضائی دفاع پر حملہ نہیں کرنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے، جنگ بندی اور مغوی افراد کی رہائی کے حوالے سے گفتگو متوقع ہے۔ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں دوسری بار صدر عہدے کا حلف اٹھایا ہے، یہ نیتن یاہو کا تیسرا دورہ ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے امکانات ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگلے ہفتے کے اندر ہم جنگ بندی کا ہدف حاصل کرلیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کا احتجاج 28 روز بھی جاری مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا سندھ ایمپلائز الائنس کا صوبائی اور وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاج بجٹ مسترد سرکاری ملازمین کا گلہ کاٹ کر اپنی تجوریاں بھری جارہیں آئی ایم ایف کو ایم این ایم پی اے کے اخراجات نظر نہیں آتے۔ تفصیلات کے مطا بق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے چھوٹے ملازمین کا احتجاج 28ویں روز میں داخل ہو گیا ملازمین نے اپنا احتجاجی کیمپ وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے لگایا ہوا ہے، مظاہرین سے جمیل مری، انور گوپانگ، وفا کاشف بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے...
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہلال نامی شہری کے پاس وردی نہ وسائل لیکن وہ جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جذبے کے تحت ڈوبنے والے شہریوں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق محمد بلال بغیر کسی عہدے، تنخواہ یا سرکاری حیثیت کے جان جوکھوں میں ڈال کر لوگوں کو بچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشز کے دوران جو کردار ادا کرتے ہیں، وہ قابلِ تعریف ہی نہیں، قابلِ تقلید بھی ہے، سانحہ سوات کے دورا بھی انسانیت اور ہمت مظاہرہ کرنے والا بلال لوگوں کی مدد کرتا رہا۔ محمد ہلال کی لوگوں کی مدد کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے باہمت نوجوانوں کو صرف داد نہیں، مستقل روزگار اور...
انڈونیشیا میں تعینات بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیوکمار نے اعتراف کیا ہے کہ 7 مئی کو پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے۔ بھارتی ویب سائٹ ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیوکمار نے ایک سیمینار کے دوران انکشاف کیا کہ بھارتی طیارے اس لیے مارے گئے کیونکہ سیاسی قیادت نے فوج کو پاکستانی فوجی اہداف پر حملے سے روک دیا تھا۔ اگرچہ کیپٹن شیوکمار نے طیاروں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ “ہم نے کچھ طیارے ضرور کھوئے ہیں۔” دوسری جانب انڈونیشیا میں بھارتی سفارتخانے نے اس بیان کو “سیاق و سباق سے ہٹ کر” قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔...
فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں سے پہلے ایران نے یورینیم منتقل نہیں کیا، آبدوزوں سے 30 راکٹ فائر کئے گئے، جو ٹارگٹ پر لگے، خامنہ ای انسانی حقوق سے زیادہ ایٹمی پروگرام کو ترجیح دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی پروگرام کی جانب بڑھا تو یہ ان کا آخری اقدام ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پرامن راستے پر چلے گا تو پابندیاں ہٹا دیں گے، ایران جوہری طاقت حاصل کرنے کے قریب تھا، ایران کو پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم کب اور کیسے حملہ کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی...
انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے بتائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا میں بھارتی دفاعی اتاشی نے 7 مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ بھارتی جنگی جہاز گرے تو تھے لیکن اتنے نہیں جتنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یا ان کے خاندان کا کوئی اور فرد مستقبل میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔ اخبار ’فنانشل ٹائمز ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ایرک ٹرمپ نے کہاکہ اگر وہ سیاست میں قدم رکھتے ہیں تو یہ راستہ ان کے لیے آسان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اصل سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی اس راستے پر لے جانا چاہتا ہوں؟ کیا میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے بھی وہ سب کچھ جھیلیں جو میں نے پچھلے دس برسوں میں جھیلا؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو مجھے یقین ہے کہ امریکی صدارت کا سیاسی سفر میرے...
برطانوی دفترِ خارجہ نے بیرونی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ مقرر کی جانیوالی بلیز میٹرویلی کا دفاع کیا ہے، جن کے خاندانی پس منظر کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے دادا نازی جرمنی کے لیے لڑ چکے تھے۔ برطانوی دفترِ خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میٹرویلی کے متنازع خاندانی پس منظر نے دراصل ان کے اس عزم کو مزید مضبوط کیا ہے کہ وہ برطانیہ کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کام کریں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ کون ہیں؟ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا کہ اکتوبر میں ایم آئی 6 کی ڈائریکٹر کا عہدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)مدرسہ صدیق اکبرؓ میں زخمی ہونے والے اور شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ایمرجنسی ہونے کے باوجود اسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام مدرسہ صدیق اکبرؓ کی برسات اور تیز آندھی کی وجہ سے چھت گرنے کی وجہ سے بیس بچے چھت کے نیچے دب گئے تھے ان بچوں کے والدین نظیر احمد سفیر خان سلطان اویس علی سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کریں نظیر احمد نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے بلال کو زخمی حالت میں لے کر اسپتال جب...
فرانس نیوز سے اپنی ایک گفتگو میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ اب غزہ میں جنگبندی کا مناسب وقت آن پہنچا ہے، بالخصوص ایران سے سیز فائر کے بعد۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اسرائیلی صحافی "گائی السٹر" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ گائی السٹر کا یہ ٹویٹ ایسی صورت میں سامنے آیا جب گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی نہایت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ہم آئندہ ہفتے سیز فائر تک پہنچ جائیں۔ دوسری جانب...
فوٹو: اسکرین گریپ سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، حادثے کی نوعیت کا معلوم نہ ہونے پر ریسکیو ٹیمیں کشتیاں اور جال ساتھ نہیں لائیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع میں دفعہ 144 نافذ تھی جس پر عمل درآمد پولیس کی ذمہ داری تھی، پولیس جائے وقوعہ پر سب سے آخر میں پہنچی، سیاح 8 بجکر 30 منٹ پر ہوٹل کے کیفے میں ناشتہ کرنے پہنچے، نجی ہوٹل بند تھا، سیاح پچھلے راستے سے دریا کے اندر گئے۔ سوات میں ڈوبنے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد مردان میں سپردِ خاکدریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 1 ہی خاندان کے 2 افراد کو مردان میں سپردِ خاک کر...
دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کو معطل کردیا گیا، ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج انکوائری اجلاس میں ڈی سی کو سانحہ سوات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کرکے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد اور گرد نواح میں جمعہ کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، حیدرآباد پانی میں ڈوب گیا، مون سون کے حوالے سے میئر اور حیسکو کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاغذی ثابت ہوئے شہر میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن،پینے کے پانی کی قلت پورا نظام زندگی مفلوج ہوگیا،انتظامیہ اور اراکین اسمبلی صرف فوٹو سیشن تک حدود بارش کا سلسلہ جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا جو ایک گھنٹے جاری رہا جس کے بعد شہرتاریکی میں ڈوب ہوگیا کچھ علاقوں میں بجلی رات گئے بحال ہوئی تاہم جمعہ کی صبح سے تاحال شہر بھی 80فیصد علاقوں میں بجلی کی بند جبکہ بارش کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ (اسپورٹس ڈیسک )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرزقومی فٹبال ٹیم انڈونیشیا پہنچ گئی ۔قومی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ کراچی، بنکاک، جکارتہ پہنچی۔ پاکستان گروپ ای میں چائنیز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ موجود ہے ۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کل 29 جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف کھیلے گی ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات :خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد صوبائی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد انتظامی افسران کو معطل کردیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان وزیراعلیٰ کاکہنا ہےکہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 17 سیاحوں کے بہہ جانے کے واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انسپکشن ٹیم کے چیئرمین کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ جلد پیش کرے گی، واقعے میں غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث متعدد ضلعی...
خطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔سوات بائی پاس کے مقام پر ریلے میں بہہ جانے والے افراد آخری لمحات تک ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔زندگی اور موت کے بیچ سہارے کی تلاش کے لیے ریلے میں پھنس جانے والے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے، ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرنے والے یہ سیاح دریائے سوات کے آگے بے بس دکھائی دیے۔ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاریدریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ٹیلہ آہستہ آہستہ کھسکتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: پاکستان کے معروف سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے دریائے سوات میں حالیہ افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی بے حسی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بنے مدد کے منتظر رہے، ان کی آنکھوں میں امید کی چمک تھی کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ٹوئٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں.شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سوات میں سیاحوں کے پانی میں ڈوبنے کے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعہ کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے کے پی حکومت کی غفلت سامنے آ گئی،پانی میں بہنے والے سیاح دو گھنٹے امداد کے منتظر رہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سیاحوں کی مدد کو پہنچی نہ گنڈاپور کا ہیلی کاپٹر پہنچ سکا،خیبرپختونخوا کے وسائل،مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کیلئے ہیں۔
آج صبح منگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سیاح شدید طغیانی کے باعث پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر ڈوب گئے۔ ریجنل دفتر اطلاعات سوات سے جاری بیان کے مطابق واقعے کی نوعیت اور عوامی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس سانحے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی حقائق کا جائزہ لے گی اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں...
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات اور معاہدے کا امکان ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واضح کر دوں کہ ایران اور امریکا کے درمیان نئے مذاکرات کے لیے کوئی معاہدہ، انتظام یا گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کوئی تیاری یا منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے، اور اس حوالے سے امریکی صدر کا بیان حقیقت کے منافی ہے۔ امریکی صدر کا دعویٰ کیا تھا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران...
لاہور: پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے جکارتہ پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کررہی ہیں۔ پاکستان ویمنز اسلام آباد سے براستہ کراچی، بنکاک جکارتہ پہنچی ہیں۔ اسلام آباد میں قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔ اے ایف سی ایشین کوکپ کوالیفائر میں پاکستان کو گروپ ای میں چائِنز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز انتیس جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دو جولائی کو انڈونیشیا اور پانچ جولائی کو کرغزستان سے مقابلہ طے ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے چیف سیکرٹری کے دفتر تو جاتے ہیں لیکن میرے پاس نہیں آتے۔ اپوزیشن سے سو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کا مسئلہ انتہائی اہم ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف ممبران کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 1 ارب روپے مختص کیا تھا جس سے 22 کروڑ روپے منافع ملتے تھے لیکن شرح سود کم ہونے اب صرف 12 کروڑ روپے ملتے...
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ دوسری جانب یورپی حکومتوں کو دی گئی ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ایران کا یورینیئم ذخیرہ زیادہ تر محفوظ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ امریکا...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو اقتصادی پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی پیشکش کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد ایران کی تعمیر نو میں تعاون اور وہاں اقتصادی بحران کی شدت کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی روس کو کیسے براہ راست معاشی فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس میں کہا کہ ’انہیں (ایران کو) پیسے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کو دوبارہ ٹھیک کر سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ہو سکے‘۔ تاہم ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’ہم نے اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی نہیں چھوڑی‘۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کو ایرانی تیل خریدنے کی اجازت...
نیٹو چیف مارک رُٹے نے صحافیوں سے گفتگو میں روانی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہہ گئے تھے لیکن اب اس کی دلچسپ توجیہہ پیش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں پُل باندھتے ہوئے نیٹو چیف نے انھیں عالمی مسیحا کا درجہ دیدیا تھا۔ نیٹو چیف نے صدر ٹرمپ کی یہ تعریفیں ایران جنگ کے تناظر میں کی تھیں جب امریکی فضائیہ نے تہران کے جوہری مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے بارے میں کرخت لہجہ اختیار کرنے پر نیٹو چیف نے کہا تھا کہ کبھی کبھی ڈیڈی کو سخت زبان بھی استعمال کرنا پڑ جاتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے لفظ ’ڈیڈی‘ استعمال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے کو “انتہائی ناانصافی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی حالات میں اسرائیل کے وزیر اعظم کو یا تو معاف کیا جائے یا ان کے مقدمے کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک چڑیلوں کی تلاش (WITCH HUNT) ہے، اس انسان کے خلاف جس نے قوم کے لیے اتنی خدمات انجام دی ہوں، یہ ناقابل یقین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی معلوم ہوا ہے کہ ‘بی بی’ (نتن یاہو) کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔ ہم نے...