بشریٰ بی بی کی بیٹی نے والدہ سے ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی نے اڈیالہ جیل میں والدہ سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔مبشرہ خاور مانیکا نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ کے توسط سے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں پنجاب حکومت ،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، درخواست گزار بشریٰ بی بی کی حقیقی بیٹی ہے، جیل رولز کے تحت درخواست گزار کو اپنی بیٹی سے ملنے کا حق ہے۔درخواست گزار کے مطابق شیڈول میں ہر منگل کو فیملی سے ملاقات کا دن مقرر کیا گیا ہے لیکن بار بار کوششوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو والدہ سے فوری ملاقات کرانے کا حکم دے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل سے ملاقات والدہ سے
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔