پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدہ ہوگئے۔بلور ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شاہد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں ہے،
اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا،اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک نے بھارت کو تو جنگی میدان میں شکست دی لیکن معاشی میدان میں پیچھے پیں حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ 18ویں ترمیم کو بکواس قرار دیتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم 18ویں ترمیم قرارداد مقاصد کی طرح ہے
، اگر اسے چھیڑا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میری نشست پر کون الیکشن لڑے گا یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے، میں ایک مضبوط پارٹی چھوڑ کر جارہا ہوں جب کہ پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں لیکن اسی مٹی میں ہی دفن ہوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی سیاست سے دستبردار ہورہا ہوں لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہا ، ایسے حالات پیدا ہوئے کی اب پشاور میں اکیلا نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام آباد منتقل ہورہا ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور برطانیہ کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق مقامی برانڈ کی گاڑیاں اور سستی الیکٹرک بائیکس کے فروغ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سید یوسف رضا گیلانی تصاویر والی پتنگ، ’نک دا کوکا‘ گانے پر پابندی کیخلاف دائر درخوست پر اعتراض ختم کرنے کا حکم ڈپٹی کمشنر و سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن سمیت 5 ہاوسنگ سوسائٹیز کو ریکوری کے نوٹسز جاری،، تفصیلات... عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدےسےجوڑناغلط ہے، پاکستان لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی نعشیں مل گئیں قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی آر آئی یو جے کے نومنتخب اراکین کے لیے نیک خواہشات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چھوڑ کر جارہا ہوں غلام احمد بلور سیاست سے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔