Islam Times:
2026-07-24@07:50:25 GMT

بھارت میں پھیلتا ہوا نپاہ وائرس، سندھ میں ایڈوائزری جاری

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

بھارت میں پھیلتا ہوا نپاہ وائرس، سندھ میں ایڈوائزری جاری

ایڈوائزری میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کو الرٹ رہنے اور وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے، پاکستان میں تاحال نپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں نپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور حکام کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نپاہ وائرس کے حوالے سے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کو الرٹ رہنے اور وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے، پاکستان میں تاحال نپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

نپاہ وائرس جان لیوا زونوٹک بیماری ہے، جو انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے، اس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر میں درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ نپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، عوام اس موسم میں تازہ پھل اور تازہ خوراک استعمال کریں، کئی گھنٹوں کے رکھے ہوئے کٹے ہوئے پھل یا سبزیاں استعمال نہ کریں۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا کہ کھانے پینے کی اشیا دھو کر استعمال کریں، نپاہ وائرس شدید سانس کی بیماری اور دماغی سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نپاہ وائرس

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن