ملتان، خانہ فرہنگ ملتان میں انقلاب اسلامی کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
مہمانوں نے انقلاب اسلامی کے دوران رضا شاہ پہلوی، اُس کی فوج اور دشمن ساواک، سی آئی اے، موساد کے بربریت اور انقلاب کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو دیکھا۔ تصویری نمائش کا مقصد انقلاب اسلامی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرنا، شہداء اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران ملتان میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے انقلاب اسلامی کی یادوں پر مشتمل تصویری نمائش لگائی گئی، تصویری نمائش کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر بشری نقوی، جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین، مولانا سید مجاہد عباس گردیزی، عبدالماجد وٹو، مولانا عبدالحنان حیدری، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال،ثقلین نقوی، پیر عبید انور نقشبندی نے نمائش کا دورہ کیا۔ انچارج خانہ فرہنگ ملتان خانم زاہدہ بخاری نے مہمانوں کو بریفنگ دی۔ مہمانوں نے انقلاب اسلامی کے دوران رضا شاہ پہلوی، اُس کی فوج اور دشمن ایجنسیوں ساواک، سی آئی اے، موساد کے بربریت اور انقلاب کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو دیکھا۔ تصویری نمائش کا مقصد انقلاب اسلامی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرنا، شہداء اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی کے تصویری نمائش نمائش کا
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :