اقتصادی کونسل کی 240 ارب مالیت کے 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
فائل فوٹو
قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے 240 ارب روپے سے زائد مالیت کے 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق این ای سی کا اجلاس نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، جس میں 4 میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں اے ایف آئی سی، این آئی ایچ ڈی راولپنڈی کی توسیع، وزیراعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام، کراچی یلو لائن بی آر ٹی کوریڈور اور گلگت بلتستان میں ہارپوہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی منظوری کی دی۔
اعلامیے کے مطابق منظورشدہ منصوبوں میں گلگت بلتستان میں 34 اعشاریہ 5 میگاواٹ کا ہارپوہائیڈرو پاور پروجیکٹ شامل ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احسن اقبال، معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیر منصوبہ بندی سندھ، سیکریٹری منصوبہ بندی، دفاع اور آبی وسائل شریک ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی منظوری
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔