2025-11-04@22:19:46 GMT
تلاش کی گنتی: 2714
«اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے حالیہ بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ لیگی وزرا کی جانب سے جاری بیانات اس بات کی علامت ہیں کہ پنجاب اور مرکز میں ’مینڈیٹ چوری‘ کے ذریعے اقتدار پر قابض عناصر میں شدید بےچینی اور خوف پایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران جماعت اپنے...
پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اعلان کے ساتھ ہی لیگی وزرا کے بیانات سے تحریک کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں، پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکا ان میں پائے جانے والے خوف اور ان کے انجام کی خبر دے رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے خوف کو چھپانے کیلئے کٹھ پتلیوں کے درباریوں اور کنیزوں کو صدا گیری کیلئے میدان میں اتارا جارہا ہے، اقتدار پر قابض سرکار کی پراپیگنڈہ مشینری ایک جانب...
لاہور(ممتا زنیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے تحریک کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے۔ ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے لاہور میں ہوئے بڑے اجلاس میں چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو نظرانداز کیا گیا، جس پر انہوں نے ردعمل دیا اور اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات پوچھے ہیں۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ نے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ ویسے تو مجھ تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلے دو دن سے بہت...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے تحریک کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے لاہور میں ہوئے بڑے اجلاس میں چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو نظرانداز کیا گیا، جس پر انہوں نے ردعمل دیا اور اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات پوچھے ہیں۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ نے طنزیہ ٹویٹ میں کہا کہ ویسے تو مجھ تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلے دو دن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں محض ایک منظم سازش ہیں جو فیصلہ سازوں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ تحریک کو کمزور کیا جا سکے، پورے ملک سے پارٹی رہنماؤں کا لاہور میں اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف بانی عمران خان کی رہائی کے لیے مکمل طور پر متحد ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی صرف ایک شخص کی آزادی نہیں بلکہ ریاست، عدلیہ اور پوری قوم کی آزادی ہے، 8 فروری کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اگرچہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے آمدنی میں اضافہ کیا ہے، لیکن یہ ادارہ اب بھی مسلسل خسارے کا شکار ہے، جس پر اس کی مالی صحت اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزارتِ خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) کی جانب سے جاری کردہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اس عرصے کے دوران 7.2 ارب روپے کا خسارہ برداشت کیا، جس سے اس کے مجموعی نقصانات 43.6 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ہم آج مہمانوں کے ساتھ مصروف ہیں، ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ساتھ مصروف ہوں ان کے جانے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔ ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اور چلانے کا کردارادا کر رہے ہیں: علی امین...
نوے دن کل سے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک باقاعدہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب تحریک باقاعدہ طور پر شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف بانی پی ٹی آئی ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حقیقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تجارتی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد درآمدی ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جائے گا، یہ اقدام گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نے یہ اعلان یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فان ڈیر لاین اور میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باوم کو علیحدہ علیحدہ خطوط کے ذریعے کیا، جنہیں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بھی جاری کیا، صدر کے اس فیصلے سے نہ صرف بین الاقوامی سرمایہ کار پریشان ہو گئے ہیں بلکہ قریبی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ڈان نیوز کے مطابق مذاکرات کے لیے دوسرے سیشن کی صدارت سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات آج سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی تک نام نہیں بھجوائے گئے اور اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت کی کمیٹی بن چکی ہے۔حکومت کی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا ارشد، شافع حسین حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔علی حیدر...
پاکستان تحریکِ انصاف کے 26 اراکینِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کی کوشش کے طور پر پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی آج اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں نے اس مسئلے پر مذاکرات کے لیے اپنی اپنی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، یہ مذاکرات پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین کیخلاف اسپیکر کی جانب سے دائر کیے گئے نااہلی ریفرنس کے معاملے پر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا اجلاس آج متوقع ہے، اگر یہ بات چیت کامیاب رہتی ہے تو اسپیکر...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، کیونکہ اس کے بغیر ملک میں امن اور خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کا قلع قمع ناگزیر ہو چکا ہے۔ انسانی حقوق کے چیمپئنز ہر مظلوم کی آواز بلند کرتے ہیں، لیکن پنجابیوں کے قتل پر سب کی آنکھیں بند ہیں۔ پی ٹی آئی کو صرف احتجاج کی چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ ایک مہاتما نے والدہ کے نام پر تو ہسپتال بنوایا، مگر نہ کوئی اور ہسپتال بنایا اور نہ...
پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کےلیے 11 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کا اجلاس اتوار کو ہوگا۔پنجاب اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کی 11 رکنی کمیٹی میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، رانا ارشد اور افتخارحسین چھچر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ راحیلہ خادم حسین، امجد علی جاوید، احمد اقبال چوہدری، چوہدری شافع حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی اور استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی بھی کمیٹی میں شامل ہیں، اپوزیشن نے تا حال مشاورتی ٹیم سے آگاہ نہیں کیا۔
ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی فتح ‘معمہ’، وزیر اعظم کی مبارکباد کے پیغام پر ایکس کا نوٹس
ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں فتح کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد معمہ بن گئی، ایونٹ کی آفیشل ٹیم سٹیڈنگ کے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم رہی۔ 27 جون سے 4 جولائی تک جنوبی کوریا کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سنگا پور کی ٹیم پہلے، ملائشیاء دوسرے، سری لنکا تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، انڈیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈ ریشن کے زیر اہتمام کھیلا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیکر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی فتح کی باقاعدہ پریس ریلیز جاری...
پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پی ٹی آئی پتھر مار کر کریش کرناچاہتی ہے تاہم اب یہ اڑان ان کے پتھروں کی پہنچ سے دور چلی گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مقدر دیر پا ترقی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں کہ وہ پاکستان کی بلندی کی اڑان کو کریش کرسکے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کا قافلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قافلے کی آمد کے موقع پر شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جہاں پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ تاہم بعدازاں یاسر گیلانی کو رہا کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا پولیس نے شاہدرہ موڑ پر کسی کو رکنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث قافلہ میڈیا سے گفتگو نہ کر سکا۔ یہ قافلہ...
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم ہوچکی ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو غلام بنادیا گیا ہے، جس کے باعث عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں کے کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے سرپرست اعلیٰ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں انصاف ہاؤس سے ریلی نکالی گئی، جو مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے حیدر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں پی...
پی ٹی آئی احتجاجی تحریک: مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، علی امین گنڈاپور قافلے کی صورت میں پنجاب روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی احتجاجی تحریک کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے آج خیبرپختونخوا ہاؤس پنجاب، لاہور میں مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام منتخب اراکین کو مدعو کیا گیا ہے، جس کا مقصد آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور تحریک کے اگلے مرحلے کو حتمی شکل دینا ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوزنے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی حکمت عملی، اور کارکنوں کی متحرک شرکت جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایم این ایز، ایم پی ایز، اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت...
اسکرین گریب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی۔شرکاء اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ، سوال و جواب کی نشستکشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو خارج کیا۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف درج مقدمہ بے بنیاد ہے، ان کا جلاؤ گھیراؤ سے کوئی تعلق نہیں اور وہ گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں، اس لیے انہیں ضمانت دی جائے۔تاہم پراسیکیوشن نے ان کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزمان کا ملوث ہونا ثابت ہوا ہے، لہٰذا عدالت ان...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پارٹی کی آئندہ تحریک گزشتہ تمام تحاریک سے مختلف ہوگی کیونکہ یہ تحریک کسی مخصوص مقام تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ملک گیر سطح پر پھیلائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے، رؤف حسن نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ماضی میں ہم تحریک کے لیے کسی ایک جگہ کا انتخاب کرتے تھے جیسے مینار پاکستان، سنگجانی یا ڈی چوک لیکن اس بار تحریک کا آغاز نچلی سطح سے ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحریک یونین کونسل کی سطح سے شروع ہوگی، پھر تحصیل، ضلع، صوبہ اور آخر میں قومی سطح تک جائے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پانچ اگست 2025ء کو عمران خان کو قید ہوئے دو سال مکمل ہو جائیں گے۔ اور پاکستان تحریک انصاف اس تاریخ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے جا رہی ہے، جس کی قیادت خود عمران خان جیل سے کریں گے۔ اپنے پرانے طریقہ کار کے برعکس، پی ٹی آئی نے اس بار بڑے رہنماؤں کے بجائے اپنے نچلی سطح کے کارکنوں پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی حمایت کو متحرک کیا جا سکے۔ کیا پی ٹی آئی احتجاج سے کچھ حاصل کر سکے گی؟ یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کے پہلے کیے گئے احتجاج نہ صرف ناکام رہے بلکہ ان سے پارٹی مزید...
بانی پی ٹی آئی اورکارکنوں کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس میں عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس میں عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی اور عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ فیصلے کا اعلان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے اور حقائق کے برعکس درج کیے گئے، ان کا جلاؤ گھیراؤ کی کسی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں، لہٰذا عدالت ان کی ضمانت منظور کرے۔ دوسری جانب پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، لہٰذا انہیں...
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری ملاقات کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران دونوں طرف سے مذاکرات کی تجویز سامنے آئی جس پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور اسے پارلیمانی عمل کے لیے موزوں قرار دیا۔...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیاگزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی میں سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر مشاورت کی گئی،...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہنما عاطف خان، شہرام خان، شیر علی ارباب اور جنید اکبر شریک نہیں ہوئے تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، پھر لاہور جائیں گے، وزیراعلیٰ کے ساتھ ارکان صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین بھی جائیں گے۔فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور پنجاب اسمبلی...
خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے قبل ووٹ کی مبینہ خرید و فروخت کا انکشاف، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور ساتھ ہی ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی اطلاعات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ حکومتی جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے امیدوار ان سے رابطے کر رہے ہیں اور ووٹ کے بدلے مالی فوائد کی پیشکش کر رہے ہیں اس معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ارکان اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ایسے کسی بھی رابطے کی معلومات سے انہیں باخبر رکھا جائے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں گزشتہ شب پارٹی کی...
9مئی مقدمات؛انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے عمرسرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانتیں بھی خارج کردیں۔ مزید :
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید اپنے خلاف مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور کافی عرصہ سے سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، 9 مئی واقعے کے بعد مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی تھی یا پھر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے، ایسے میں مراد سعید نے روپوشی کا انتخاب کیا تاہم اب مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر سے سیاست اور پارلیمنٹ میں انٹری ہونے والی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مراد سعید کو سینیٹ میں لانے کے لیے جنرل نشست کا...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس میں سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، صدر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے پینشن کیس پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پینشن کے مکمل حقدار ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پینشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جب کہ جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا۔ 3 رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں اور درخواستوں کی سماعت کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کے پینشنرز کو سپریم کورٹ سے کیا ریلیف ملا؟ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے مالی مسائل پینشن کی ادائیگی سے ادارے کو بری الذمہ نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کاکہناہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اور صرف رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کسی کو اہم پوزیشن دی گئی تو پارٹی میں سوالات اٹھیں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ وہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ عمران خان کے بیٹے واقعی وہ پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں، تاہم چند روز سے ان کی آمد کی خبریں زیرِ گردش ہیں،مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کے بیٹے کوئی سیاسی کردار ادا کریں گے لیکن...
جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔ جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ بھارت کی مشہور ٹینس پلیئر والد کے ہاتھوں قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے بیٹے اپنی والدہ کی اجازت نہ ملنے کے باعث پاکستان نہیں آ رہے اور اگر وہ پاکستان نہیں آتے تو تحریک کا حصہ کیسے بنیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے پی ٹی آئی کی مجوزہ تحریک کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنی والدہ کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے پر آمادہ نہیں اور اگر ایسا ہی رہا تو یہ ان کی تحریک کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔انہوں نے اس معاملے کو سیاسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔میڈیاذرائع کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح ٹیکنوکریٹ کے لئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ خواتین کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سابق کپتان بابراعظم سے وکٹ کیپنگ کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیم میں شامل کرنے کے لیے وکٹ کیپنگ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم کے وکٹ کیپنگ کرنے کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اس آپشن میں شامل ہی نہیں۔ اگر وہ ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو اوپر کے نمبرز پر صائم ایوب یا فخر زمان کے ساتھ کھیلیں گے۔ بلے...
اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ، علی خان جدون، نواز الہی، گلریز اقبال، ساجد حسین اور دیگر رہنما ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن انہیں داہگل ناکے پر روک دیا گیا اور ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دی جانا افسوسناک ہے اور یہ ملک میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے اتنا ڈر کیوں محسوس کیا جا رہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی و سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آزادی مارچ کیس سے باعزت بری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے اسد قیصر کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے مکمل طور پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ مقدمہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا، جو کہ 2022 کے آزادی مارچ کے دوران مبینہ بدامنی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات پر مبنی تھا۔ اس کیس میں پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنما بھی نامزد تھے، جن میں سے متعدد کو پہلے ہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس طرح نئے محصولات کی دھمکیاں دی ہیں اس کے بعد یوروپی یونین نے بدھ کو کہا کہ وہ چند دنوں میں امریکہ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کر سکتا ہے۔ ٹرمپ ٹیرفس: یورپی یونین اقتصادی نمو کے اہداف بدلنے پر مجبور ٹرمپ نے، تجارتی جنگ کو وسیع کرتے ہوئے، جس نے عالمی معیشت کو بے حال کر دیا ہے، ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ درآمدی تانبے پر 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے اور جلد ہی سیمی کنڈکٹرز اور فارما سیوٹیکلز پر محصولات نافذ کریں گے، جس کی دھمکی وہ پہلے سے دیتے رہے ہیں۔ ٹرمپ اب کیا دھمکی دے رہے ہیں؟...
اسلام آباد (خبرنگار) مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطاء الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ کو غور سے پڑھیں، اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا درج ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی جن اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈہ کر رہی ہے، وہ دراصل بزدار اور پرویز الٰہی کے دور کی آڈٹ رپورٹ ہے۔ صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، شاید تھوڑی شرم آ جائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ جس 10 کھرب روپے کی کرپشن کا شور مچایا جا رہا ہے، وہ درحقیقت 2018ء سے 2023ء کے دوران گندم کی خریداری اور سبسڈی سے متعلق ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی فارم میں پی ٹی آئی لکھا ہے، ہم پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ احتجاج کے لیے باہر نکلیں گے، انہیں دھر لیا جائے گا۔رانا ثناہ نے کہا کہ ہم ہر معاملے میں مولانا فضل الرحمان سے رہنمائی لیتے ہیں، وہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کے داعی ہیں، پاکستان اس وقت خوشحالی اور ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور عدم استحکام روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔لیگی رہنما نے تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جتنے بھی احتجاج کرتی آئی ہے، وہ کبھی پرامن نہیں رہے، یہ کہتے...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا، جہاں ملکی میڈیا، سٹے بازی، فحاشی، سنسر شپ، اور سرکاری اداروں کی کارکردگی پر نہایت سنجیدہ اور بعض اوقات تلخ جملوں کے تبادلے دیکھنے کو ملے۔اجلاس کے دوران سینیٹر سرمد علی نے واضح کیا کہ سٹے بازی کی موبائل ایپس پر پابندی لگانا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے، جبکہ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قانون میں غیر اخلاقی مواد کی تعریف طے کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔ انہوں نے ڈراموں میں منشیات اور سماجی مسائل پر شعور اجاگر کرنے کے لیے بعض مناظر دکھانے کو ناگزیر قرار دیا۔سینیٹر پرویز رشید نے...
پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کب اور کہاں سے شروع ہوگی؟ دو دن میں پتا چل جائے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے احتجاجی تحریک کب اور کہاں سے شروع ہوگی؟ دو دن میں پتا چل جائے گا پہلے سے نہیں بتائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے ورسک روڈ سے ناصر باغ تک ساڑھے آٹھ کلومیٹر طویل تین لینز پر مشتمل دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری تحریک بہت وقت سے شروع ہے، اب دوباہ تحریک کا فیصلہ کیا ہے، دو دن میں پتا چل جائے گا کہ کیا ہوگا، پہلے سے تحریک کا نہیں بتاتے ورنہ مخالفین فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بانی پی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے احتجاجی تحریک کب اور کہاں سے شروع ہوگی؟ دو دن میں پتا چل جائے گا پہلے سے نہیں بتائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے ورسک روڈ سے ناصر باغ تک ساڑھے آٹھ کلومیٹر طویل تین لینز پر مشتمل دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری تحریک بہت وقت سے شروع ہے، اب دوباہ تحریک کا فیصلہ کیا ہے، دو دن میں پتا چل جائے گا کہ کیا ہوگا، پہلے سے تحریک کا نہیں بتاتے ورنہ مخالفین فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بانی پی...
پی ٹی آئی بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے موقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے اپنی بھابھی ثمر ہارون بلور کے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، جس میں وہ مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔غلام بلور کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی اپنی مرضی ہے، میں کسی کے ذاتی فیصلے میں کیا کر سکتا ہوں؟ میں بدستور اے این پی کے ساتھ ہوں۔خیال رہےکہ پشاور کے معروف اور اثر و رسوخ رکھنے والے بلور خاندان کی بہو اور اے این پی کی صوبائی رہنما ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، ان کی شمولیت ایسے وقت میں ہوئی...
عظمیٰ بخاری اور بیرسٹر سیف—فائل فوٹوز گندم اسکینڈ ل پر مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) نے ایک دوسرے پر الزامات لگا دیے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم اسکینڈل پر ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔عظمیٰ بخاری نے جوابی وار کیا اور کہا کہ بیرسٹر سیف آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں پر پارٹی کو نظرانداز کیے جانے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی، یہ درخواست ایڈوکیٹ عالم خان ادینزئی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی تقسیم میں پی ٹی آئی کو سنے بغیر دیگر جماعتوں کو سیٹیں دی گئیں، حالانکہ کاغذاتِ نامزدگی میں درخواست گزار نے خود کو پی ٹی آئی کا رکن ظاہر کیا تھا اور آج تک کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نہ صرف پی ٹی آئی کو کیس میں فریق بنایا گیا اور نہ ہی نوٹس جاری...
لاہور:پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرانے کی کوشش شروع کردی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران بڑے ایونٹس ہونا ہیں، ہم ٹیم کو مختصر فارمیٹ میں مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے ویسٹ انڈین بورڈ سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ ایکسپوژر دیا جائے تاکہ کھلاڑی عالمی معیار کے مطابق کھیل سکیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز اگست میں شیڈول ہے۔ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران...
تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی کے لیے مفاہمت کو احتجاج سے بہتر قرار دے دیا۔ وہ آج راولپنڈی کی احتساب عدالت میں جنگلات اراضی ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے، پھر مفاہمت، اور مفاہمت ہی بہتر راستہ ہے۔ مزاحمت یا مذاکرات کا راستہ ؟ سوال مزاحمت کے بعد پھر مذاکرات ہی ہوتے ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ کا جواب۔۔۔!!! pic.twitter.com/gfUKGXJEDq — Mughees Ali (@mugheesali81) July 9, 2025 پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات بہتر ہیں یا احتجاج؟ پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ مذاکرات سے حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔ ’پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست میں غیر معمولی ہلچل پیدا ہوگئی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی سابق رکن اور شہید ہارون بلور کی اہلیہ ثمر بلور نے پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے، جسے خیبرپختونخوا کی سیاسی فضا میں ن لیگ کے لیے ایک بڑی کامیابی اور اے این پی کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ثمر بلور نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ کافی عرصے سے اے این پی کی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت سے اختلافات...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کو گزشتہ شب دل کی شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیر علاج ہیں۔ پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق شبلی فراز کو ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد دل کے ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے انہیں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شبلی فراز کے آئندہ کے علاج اور ممکنہ مزید طبی اقدامات پر غور کرے گی۔...
مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔یہ درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔اس درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو نہیں سنا گیا، پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مِس لیڈ کیا گیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ، KP اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار، حلف سے روک دیاپشاورپشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں... درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست...
پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعوی کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار...
پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ،جلے ہوئے فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔ ترجمان زیڈ ٹی بی ایل انعام اللہ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (تحقیقی رپورٹ)اسپیشل برانچ کی جانب سے جاری کردہ جرائم پیشہ عناصر کی فہرست (I.R رپورٹس) ابراہیم حیدری تھانے کے لیے جرم کے خلاف کارروائی کا ذریعہ نہیں، بلکہ مال بٹورنے کی باقاعدہ اسکیم بن چکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانے کی خودساختہ “اسپیشل پارٹی” نے ان فہرستوں کو کیش کرنے کے لیے ریٹ کارڈ متعارف کرا دیا ہے، اور اسی طرح سے سی کیٹیگری تک کے ملزمان کو “کلیئر چیٹ” دینے کے ریٹ طے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری غوث بخش اعوان نے تھانے میں درج اسپیشل برانچ کی I.R رپورٹس کی بنیاد پر نامزد ملزمان کی گرفتاری اور رہائی کے سودے کرانے کی ذمے داری اسپیشل پارٹی انچارج امام بخش...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خفیہ میٹنگز کی ساری معلومات ہمارے پاس ہیں، ان کو احتجاج کی بالکل اجازت نہیں دی جائےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خفیہ میٹنگز میں کیا باتیں ہوتی ہیں اور ان کی کیا پلاننگ ہے یہ سب معلومات ہمارے پاس ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘، عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا رانا ثنااللہ نے کہاکہ تحریک انصاف جمہوری رویہ اختیار کرنے پر تیار نہیں، پُرامن مظاہرے اور جلسے جمہوری رویے میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کرنے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلمان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے والد کی اجازت کی ضرورت نہیں، انہیں ہم نے روک رکا تھا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بچے اب بھی والد سے اجازت ضروری نہیں سمجھتے اور انہوں نے صرف بتایا ہے کہ وہ امریکا سے واپسی پر تحریک کا حصہ بنیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی جلد سماعت کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التواء مانگ رہا ہے، یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ Post Views: 6
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کے اپنی ہی جماعت کے اسپیکر کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر نے ہلڑ بازی، گالم گلوچ اور نازیبا آوازے کسنے پر پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد اراکین کی رکنیت معطل کر دی اور اب ان کی رکنیت کے خاتمے کےلیے الیکشن کمشن کو ریفرنس بھیجا گیا ہے، اسمبلیاں جیسی تیسی بھی ہیں، اختلاف یا اتفاق کےلیے بنی ہیں، ماردھاڑ اور ہنگامہ آرائی کےلیے نہیں، پی ٹی آئی کے متعارف کردہ گالی کلچر نے پھیل کر...
عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کل بروز منگل کو وکلا کی ملاقاتوں کا دن ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کے فیملی ممبران کی بھی کل جیل آمد متوقع ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے، ان کے ساتھ نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔وکلا کی فہرست کوآارڈینیٹر انتظار...
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی ٹیموں کی نمائندگی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اکیس مرتبہ فرسٹ کلاس ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایونٹ سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے جس پر پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ ہے اور اس کا کوئی خاطرخواہ حل نکالا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی...
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، وفد نے فیڈریشن کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی مرکزی قیادت نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر فیڈریشن زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر ،اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ ملاقات میں بزنس کیمونٹی نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں کو ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد پیش...
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو روکنا ناممکن ، قومی حکومت کی طرف بڑھاجائے: اسد طور
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی قومی حکومت کی طرف بڑھا جائے گا، موجودہ حکومت جو مرضی کرلے،الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہی جیتے گی، پیکا ایکٹ، گرفتاریوں اور آئینی ترامیم سے عمران خان کو باور کرایا جا رہا ہے کہ وہ دباو ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اسد طور نے اپنے حالیہ ولاگ میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ یہ لوگ (موجودہ حکمران) جتنا مرضی زور لگا لیں، جتنا مرضی اکانومی کو ٹھیک کرلیں، جتنا مرضی ڈیلیور کرلیں، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی اور بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ پارلیمنٹ میں اس وقت...
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 145 رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے 92 ایم پی ایز ہیں اور اپوزیشن کی تعداد...
کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے kpk assembly WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علما کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر سے وزیر جنگلات آزاد جموں و کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ کی ملاقات، وزیر جنگلات چوہدری اکمل سرگالہ کا پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ، صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر و دیگر نے وزیر کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ۔ تفصیلات کےمطابق شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ چوہدری اکمل سرگالہ نے 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ کر آزاد کشمیر اسمبلی کا حصہ بنے تھے ، پاکستان کے جنرل الیکشن میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا تھا...
آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت
آئینی لغزش: آزاد پھر سے آزاد ہو گئے پی ٹی آئی کی آئینی غلط فہمی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت کی بھاری قیمت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھر، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والا آئینی و قانونی بحران، ملک کے جمہوری ارتقا کا ایک نازک اور فیصلہ کن موڑ بن چکا ہے۔ اس بحران کا مرکزی نکتہ خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا وہ آئینی تنازعہ تھا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل (SIC) میں شمولیت اختیار...
پشاور میں نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بند رہی ۔پشاور کے علاقے صدرمیں ماتمی جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں سروس معطل ر ہی،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی کی گئی ۔پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنما اور وزیرجنگلات چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کی اور اس دوران شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا، مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ اکمل سرگالہ 2021 میں پی...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ ایسی باتیں بنانا کہ نوازشریف جیل جائیں گے،وہ وہاں پر لائن میں لگ کرملاقات کریں گےیہ طریقہ نہیں، نوازشریف سینئر سیاستدان ہیں،ان کے بارےمیں ایسا کہنا یہ کیا طریقہ ہے، ، پارلیمنٹرین کی تنخواہ 9سال تک نہیں بڑھائی گئی ،اب اپ ڈیٹ کی گئی ہے، مختلف اداروں کے افسران کی تنخواہوں کو دیکھیں تو ابھی بھی فرق ہے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں اس وقت پاکستان اپنی بہترین پوزیشن میں ہے، ملک میں پولٹیکل لیڈرشپ کی ہمیشہ کشمکش رہی ہے، 2013سے 18 تک ہم نے حکومت کی مگر کرنے نہیں دی گئی ، ہم ملک کوکافی حدتک درست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم: دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے مگر اب سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے ایک ایسا انقلابی پینٹ تیار کرلیا ہے جو شدید گرمی میں بھی عمارات کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یوں ایئر کنڈیشنر (اے سی) کے استعمال اور اس کے بھاری بلوں سے نجات دلانے میں معاون ہوسکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا، چین، سنگاپور اور سویڈن کی جامعات سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق نیچر جرنل میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے پینٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سورج کی حرارت کو واپس منعکس کر دیتا ہے، جس کے نتیجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیونکہ بانی چیئرمین کا فوکس صرف قانون کی بالادستی اور اپنی رہائی پر ہے۔کچہری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام بانی چیئرمین کا پیغام درست اور واضح انداز میں عوام تک پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، انہیں نہ بچوں سے بات کرنے دی جا رہی ہے اور نہ ہی کتابیں فراہم کی جا رہی...
پی ٹی آئی میں اختلافات، کوٹ لکھیت جیل کے اسیر رہنماؤں کی مذاکرات کی حمایت ، رکاوٹ صرف عمران خان ہیں: انصار عباسی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی انصار عباسی نے لکھا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد سیاسی منظرنامے میں ایک نئی گنجائش پیدا ہوئی ہے، تاہم ملک کا سیاسی مباحثہ اب بھی عمران خان سے جڑا نظر آتا ہے، ایک اہم پیش رفت میں کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے 5؍ سینئر رہنمائوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان فوری مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے ایک خط پر دستخط کیے ہیں۔ اگرچہ خط میں اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات چیت کی تائید کی گئی ہے، لیکن نمایاں زور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مکالمے پر دیا گیا ہے۔ حکومت میں شامل مسلم لیگ...
پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تجارتی ٹیرف پر تفصیلی بات چیت ہوئی جو طے شدہ وقت سے زیادہ طویل رہی تاہم اعلیٰ حکام کے مطابق مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور آئندہ دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے ذرائع کے مطابق امریکا میں موجود پاکستانی وفد اور امریکی تجارتی حکام کے درمیان بات چیت کے دوران 29 فیصد عائد ٹیرف کو عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے اور مستقل ریلیف کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔ دونوں ممالک اب ایک جامع تجارتی فریم ورک پر معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے لیے کچھ...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔علیمہ خان نے کہا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کے لیے نکلیں، غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں...
شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک سے 3 جولائی 2025 کی شب سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والے گروہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے جتھے کی مشکوک نقل و حرکت کو بروقت شناخت کیا، جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ مہارت سے بھرپور آپریشن کے نتیجے میں تمام 30 بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج مارے گئے۔ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کارروائی میں پیشہ ورانہ مہارت اور...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔ اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی...
چلاس کے قریب واقع بونر بیس کیمپ میں ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 4 بجے بیس کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کلارا کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے اور وہ 15 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔ 16 جون کو انہوں نے بونر بیس کیمپ کی طرف روانگی اختیار کی، اور 17 جون کو ٹیم بیس کیمپ پہنچی۔ پولیس کے مطابق، کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان ٹریکنگ کے دوران کلارا کی آکسیجن گیس پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ حادثے کا شکار ہوئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی طرف سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔نجی نیو ز چینل’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں طلال چوہدری کو جواب دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے ملک عامر ڈوگر نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی بار بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ ہونے کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے مسترد کر دی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی کوئی ارادہ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی شرط بتادی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قدم بڑھائے تو ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی ابتداء ہو جائے، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر آئی تو ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ سیاسی جماعت کی سیاسی جماعتو ں سے بات کی جائے لیکن موجودہ صورتحال میں سب سے بات ہونی چاہیے۔ رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ دونوں اطراف سے ایک ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا، جبکہ دونوں اطراف کو...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کردیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں کارکنوں کو بری کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران...
اسلام آباد( صغیر چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سانحہ نو مئی میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار مجرمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گری نے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو 10۔10 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو اور جسٹس اعظم خان نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا ،سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ بابر اعوان...
پی ٹی آئی کان لیگ میں جانیوالے 4ایم این ایز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی (ن)لیگ میں شمولیت کے معاملے پر اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق 4اراکین میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی...