2025-07-27@01:25:26 GMT
تلاش کی گنتی: 6468
«غیر سرکاری نتائج کے مطابق»:
(نئی خبر)
کراچی: غیر دوستانہ حکومتی معاشی پالیسیوں اور منفی موسمی حالات کے باعث کپاس کی فصل اور جننگ انڈسٹری ملکی تاریخ کے بد ترین بحران کا شکار ہوگئی ہے، 70فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے غیر فعال جننگ فیکٹریوں کی تعداد میں تسلسل سے اضافے کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔ فی الوقت سندھ اور پنجاب میں 50 سے زائد جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر فعال ہیں، ملک بھر میں ایک بھی جننگ فیکٹری 24گھنٹے فعال نہیں ہے۔ یہ انکشاف چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے بیشتر کاٹن زونز میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے کے باعث کپاس کی فصل ہر مرحلے...
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کا انعقاد کریں اور ان مظلوموں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی استکبار، شیطانِ بزرگ امریکہ اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف کھلی جارحیت اور مظالم کے خلاف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں “ہفتہ حمایتِ مظلومینِ جہاں” کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت جاری کی...
سابق چیئرمین ،ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی ،بہاولپور اٹھارہ (18)جون کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان چیف آف دی آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید آصف منیر کی وائٹ ہاوس میں ظہرانہ پر ہونی والی ملاقات کو پاکستان میں ایک بڑی سفارتی کامیابی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیا،اور کہا کہ فیلڈ مارشل آصف منیر نے میرے کہنے پرجنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور میں نے اس بات کا شکریہ ادا کرنے کیلئے انہیں امریکہ مدعو کیا ہے۔ پاکستانی اچھے لوگ ہیں میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنا چاہتا...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ سعودی وفد کی سربراہی میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبدالرحمان بن سنہت الحربی کررہے تھے۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے وفد کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق اس موقع پر سحر کامران، رعنا انصر، سید حفیظ الدین، ڈاکٹر شازیہ، ثوبیہ اسلم سومرو، فرح ناز اکبر، مسرت رفیق مہیسر، مرزا اختیار بیگ، میاں خان بگٹی، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور...

چین، بنگلہ دیش، پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا ہےکہ چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکرٹریوں کا سہ فریقی اجلاس صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں منعقد ہوا۔پیر کے روز تر جمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں چار پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ پہلا، تینوں فریقوں نے اچھے ہمسایہ اور دوستی، مساوات اور باہمی اعتماد، کھلے پن اور جامعیت، مشترکہ ترقی اور مفادات کے اصولوں پر مبنی تعاون کرنے پر اتفاق کیا، جس میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ دوسرا، تینوں فریقوں نے صنعت، تجارت، سمندر، آبی وسائل، موسمیاتی تبدیلی، زراعت،...
ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں دفاعی چیمپئن اویس منیر،عالمی چیمپین محمد آصف اور سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد نے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شب کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا۔ اویس منیر نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت کر پری کوارٹر میں رسائی پالی۔ اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دیے کر ناک آوٹ مرحلہ میں جگہ بنائی، محمد آصف نےعمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 سے مات دی۔ محمد آصف اگلے میچ میں سری لنکا کے ارشاتھ محمد طحٰہ سے 4-3 ہارنے کے باجود پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھنے میں کامیاب...
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،اسٹاک مارکیٹ 3.21 فیصد گرگئی، ایک ہی دن میں مارکیٹ اپنی 4 حدیں گنوا بیٹھی۔ ایران، امریکا اسرائیل جنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک دن میں1لاکھ 20 ، 19، 18اور17ہزارپوائنٹس کی4 حدیں گنوابیٹھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس3 ہزار 855 پوائنٹس گرکرایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پربند ہوئی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ’تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے‘ اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ جبران احمد کا کہنا ہے...
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی 3 بڑی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقت ور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کی طرف سے انجام دیا، جو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام ایک دم توڑتی صہیونی حکومت کو زندہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ #BREAKING Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8 — Tehran Times (@TehranTimes79)...
مقررین کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا دوست اور پڑوسی ملک ہے، ہم ایران پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پوری امت ایران کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، امریکہ ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ اس جنگ کا فریق بن گیا ہے، اب اسرائیل کیساتھ ساتھ اسے بھی ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قرآن واہلبیتؑ اکیڈمی لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے امریکہ و اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل سمیت باطل قوتوں کے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے ایران کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے کی...
قومی کانفرنس دینی جرائد و میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اسلامک میڈیا کونسل کی تشکیل بہت اچھی تجویز ہے، مشترکہ ملی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکات کو دینی جرائد میں بھی لایا جائے۔انہوں نے کہا متفقہ قرآن کے ترجمہ کو تمام مسالک نے قبول کر لیا ہے، اس وقت کروڑوں بچوں کے تعلیمی نصاب کا حصہ ہے، اب ملی یکجہتی کونسل بھی اس کو باقاعدہ قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام تنظیم اسلامی، جماعت اسلامی، البصیرہ کی میزبانی میں منعقدہ ''دینی جرائد اور میڈیا'' کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ نے کی جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری ملی...
اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی فوج صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ الجزیرہ کے مطابق ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے کہا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے‘۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ’فضائیہ نے ان ہوائی اڈوں سے پرواز کی...
اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ انتخابی عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 2022 کے آئین، قومی اسپورٹس پالیسی 2005، اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے اپنے آئین کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ پی ایس بی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جون 2025 تک صوبائی ایسوسی ایشنز، وابستہ ادارے اور متعلقہ تنظیمیں اپنے ووٹرز اور امیدواروں کی نامزدگیاں الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکیں گی۔ 27 جون کو جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد عبوری ووٹر...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء) سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں تابکاری میں اضافہ نوٹ نہیں کیا گیا۔ مملکت کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ملکوں میں تابکاری کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے، اس حوالے سے سعودی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مملکت یا خلیجی خطے میں کوئی تابکار اثرات نہیں پائے گئے ہیں، کمیشن نے یہ بیان ایران کے تین اہم جوہری مقامات پر امریکی فضائی حملوں کے بعد جاری کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے چند اہم فیکٹ چیک/ حقائق اور پاکستان کا اصولی موقف ہے ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا بحری جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نا ہی دے گا ‘ پاکستان نے 21/22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کیا ہے‘ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی بارہا اور انتہائی واضح اور دلیری کے ساتھ مذمت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل...
پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتوں میں گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے ، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد برابری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) میٹھادر میں واقع کراچی کے قدیم ترین صرافہ بازار کے دکانداروں نے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجاً کاروبار بند کرنے کی دھمکی دے دی ال کراچی جیمز اینڈ جیولر ز گروپ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے صدر عثمان سعید کا کہنا ہے کہ صرافہ بازار میٹھا در جو پاکستان قیام ہونے کے بعد سے قائم صرافہ بازار ہے‘ کے الیکٹرک کی بدمعاشی عروج پر ہے۔ علاقے میں بدترین لوڈ شیڈنگ دکانداروں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ میٹھادرصرافہ بازار جو کراچی اور پورے پاکستان کاکاروباری و تجارتی حب ہے اس میں پورے دن میں چار چار دفعہ دو دو گھنٹے بلکہ اس سے زیادہ کی لوڈ شیڈنگ ہو...
امریکا نے اپنے جدید ترین بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جب کہ دوسری جانب ایران نے امریکا کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ امریکا کو ایران، اسرائیل جنگ میں براہ راست شمولیت سے منع کرتی رہی جب کہ یورپ سفارت کاری پر زور دیتا رہا، مسلم...
TEHRAN: ایران کی وزارت صحت نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ایسی کسی تابکاری مواد کے اخراج کے امکان کو مسترد کردیا ہے، جو عوامی صحت کے لیے خطرناک ہو۔ ایران کی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرصحت علی رضا رئیسی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسا کوئی مواد خارج نہیں ہوگا جس سے عوامی صحت کو خطر ہو کیونکہ جوہری تنصیبات پر ایسا کوئی مواد نہیں تھا کہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال کی جا رہی ہو۔ علی رضا رئیسی نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر کسی قسم کے نقصان کی صورت میں وہاں موجود عملے کو خطرات پیش آسکتی ہیں اور خطرناک صورت پر مذکورہ علاقے کے اطراف...
ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم اتوار کے روز ملائیشیا سے لاہور پہنچ گئی، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام اور مداحوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم وسائل کی کمی کے باوجود بڑی کامیابی...

وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے...
ایشیائی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اویس منیر نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے پہلے دن 2 شاندار کامیابیوں کے ساتھ پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقدہ اس ایونٹ میں اویس منیر نے اپنے گروپ کے 3 مقابلوں میں سے 2 جیتے، جبکہ پاکستان کے محمد آصف اور محمد ساجد نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر ایونٹ کے اگلے مراحل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے؛ اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی گروپ اے میں اپنے پہلے مقابلے میں اویس منیر نے مکاو کے چی کن چان کو 2-4 سے شکست دی، اس مقابلے میں ان کے جیت کا اسکور 1-53، 41-11، 38-6،...
اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ (یو این) کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مقبوضہ کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیری عوام پر کئی دہائیوں سے مظالم کر رہا ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔نائب...
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ۔ وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی بلا مشروط سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے، دونوں ممالک...
پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک میں شمولیت کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)پاکستان اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب ملا امیرمتقی سے کہا اپریل کے بعد دو طرفہ تعلقات، تجارت میں بہتری آئی، انھوں افغانستان کا سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپریل 2023 کے بعد پاک افغان...
اجلاس میں عزاداری سیدالشہداء (ع) کے تحفظ، فروغ اور مؤثر انعقاد کیلئے جامع و مربوط عزاداری سیل کے فوری قیام کا فیصلہ کیا گیا، جو عزاداری ونگ کی مشاورت اور ہم آہنگی سے تشکیل دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی تیاریوں اور تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت جعفر آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں کمیٹی کے اراکین علامہ برکت علی مطہری اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے شرکت کی، جبکہ مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور کنوینئر نصاب تعلیم کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت اور رہنمائی کی۔ اجلاس میں ماہ...
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قائد مسلم لیگ نون کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، قائد مسلم لیگ نون سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے...
استنبول: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ او آئی سی کے مقبوضہ جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ ا سحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس میں شرکت پر سب کا شکر گزار ہوں، کشمیری عوام کئی دہائیوں سے مظالم کا سامنا کر رہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔ اسحاق...
پاکستان اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب ملا امیرمتقی سے کہا اپریل کے بعد دو طرفہ تعلقات، تجارت میں بہتری آئی، انھوں افغانستان کا سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپریل 2023 کے بعد پاک افغان تعلقات اور تجارت میں نمایاں بہتری آئی ۔ اسحاق ڈار نے افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرے گا اور علاقائی تعاون کو فروغ دے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں...
ISTANBUL: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ترکیے میں ملاقات کے دوران اسرائیل اور امریکا کے ایران پر بلاجواز اور غیرقانونی حملوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ایران کے حق دفاع کی حمایت کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ برادر سید عباس عراقچی سے استنبول میں اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس میں غیررسمی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے خطے میں ابھرتی ہوئی صورت حال پر ایرانی کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ میں نے...
وزیر اعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب مسعود پیزشکیان سے آج سہ پہر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے، کی مذمت کی ۔ انہوں نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی...
ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ کریملن نے واضح کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری طور پر بات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، تاہم اس اہم معاملے پر جلد ہی فون کال متوقع ہے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے آج روس کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عراقچی کل روسی صدر سے ماسکو میں باضابطہ ملاقات کریں گے تاکہ حالیہ بحران اور خطے کی صورتحال پر سنجیدہ مشاورت کی جا سکے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ روس ایران کا دیرینہ دوست ہے، اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا اور یہ قدم اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا قیام تھا۔ایس آئی ایف سی ایک ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے جو تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ایک مقصد کے تحت اکٹھا کرتا ہے، اس کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، شفاف فیصلے لینا اور ایک مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔اس پلیٹ فارم کے تحت انفرا اسٹرکچر، سیاحت اور انسانی وسائل جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کیا گیا تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔اسی طرح زراعت کے شعبے میں اصلاحات،...

بنگلہ دیشی جامعات کے وائس چانسلرز کے وفد کا دورۂ پاکستان مکمل، 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
— فائل فوٹو بنگلہ دیش کی نمایاں جامعات کے 7 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا ایک ہفتے پر محیط دورہ کامیابی سے مکمل کرلیا- اس دورے کے دوران پاکستانی جامعات اور صنعتی اداروں کے ساتھ 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان علمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہیں۔بنگلہ دیشی وفد پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی کامسٹیک کی خصوصی دعوت پر 16 سے 21 جون تک پاکستان میں قیام پذیر رہا- اس وفد میں بنگلہ دیش کی نامور جامعات کے وائس چانسلرز اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔دورے کے دوران وفد نے پاکستان کی ممتاز جامعات اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کی رکن جامعات کا...
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کی نئی راہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد مرتضیٰ نور 21 جون 2025 کو بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی تعلیمی وفد نے پاکستان کا ایک ہفتے پر محیط تاریخی دورہ کامیابی سے مکمل کیا، جس سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ یہ دورہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک کے تحت منعقد کیا گیا۔ جس کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کی ممتاز جامعات کے مابین 20 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ انڈسٹری اکیڈمیا روابط کو پروان چڑھانے کے لیے پاکستان...
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے باوجود تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے اور کسی اضافے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایجنسی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران سے باہر کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ IAEA کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے صورتحال کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق مکمل تجزیے فراہم کیے جائیں گے۔ ادھر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے نائب سربراہ رضا کاردان نے بھی تصدیق کی کہ ان حملوں کے باوجود تابکاری...
اسلام آباد: پاکستان نے معیشت کو مضبوط بنانے اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھایا اور یہ قدم اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا قیام تھا۔ ایس آئی ایف سی ایک ایسا متحدہ پلیٹ فارم ہے جو تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو ایک مقصد کے تحت اکٹھا کرتا ہے۔ اس کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، شفاف فیصلے لینا اور ایک مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے تحت انفرا اسٹرکچر، سیاحت اور انسانی وسائل جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کیا گیا تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔ اسی طرح زراعت کے...
حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں، توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے 18 بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ 1275 ارب روپے کے قرض کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وزارت توانائی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد پرانے مہنگے قرضوں کی جگہ نیا پیکیج کم شرحِ سود پر حاصل کرنا ہے، جس سے سرکلر ڈیٹ پر دباؤ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ نئی فنانسنگ کے لیے شرح منافع 3 ماہ کا کائبور مائنس 0.9 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ صارفین پر کوئی نیا سرچارج عائد نہیں کیا جائے گا۔ A Landmark Breakthrough in Pakistan’s Energy (Power) Sector: Teamwork Delivers Results – Resolve Chronic CD – In what is...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کائنات کے ابتدائی دور سے موصول ہونے والا ایک ریڈیو سگنل ہماری کائنات کی پیدائش اور ارتقاء کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔یہ 21-سینٹی میٹر ریڈیو سگنل اس وقت کا ہے جب کائنات میں پہلی بار ستارے اور کہکشائیں وجود میں آئیں، اور تاریکی سے روشنی کی جانب سفر شروع ہوا۔کیمبرج یونیورسٹی کی محقق اور تحقیق کی شریک مصنفہ اینستاسیا فیالکوف کے مطابق، یہ ایک نادر موقع ہے کہ ہم کائنات کی پہلی روشنی کے ظہور کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سرد اور تاریک کائنات کا آہستہ آہستہ ستاروں سے بھر جانا ایک کہانی ہے جسے ہم اب سمجھنا شروع کر رہے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق،...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای انوائسنگ اور سیلز ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کیلیے پرال یا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کی معیاد میں یکم جولائی اور یکم اگست 2025 تک مزید توسیع کردی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے سافٹ ویئر پرال یا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کیساتھ منسلک کروانا ہونگے۔ کارپوریٹ سیکٹر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یکم جولائی2025 سے جبکہ نان کارپوریٹ سیکٹر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یکم اگست2025 سے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ(رپورٹ: سید مسرت خلیل) ریاض مجلس پاکستان کے زیر اہتمام سعودی دارالحکومت میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف تھے، جبکہ مجلس پاکستان یوتھ فورم کے سرپرست سید ثاقب زبیر ، صدر رانا عبدالروف، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق ،سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجم ثاقب ، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ ، جنرل سیکرٹری توصیف احمد اور نائب صدر محمد ریاض شاکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سردار محمد یوسف نے حجاج کرام...
پاکستان میں بوداپیسٹ پراسیس کا تاریخی اجلاس، 28 ممالک کے نمائندے شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز چوہدری سالک حسین نے بوداپیسٹ پراسیس اجلاس کا افتتاح کیا، عالمی مندوبین کا خیرمقدم اسلام آباد:عالمی ہجرت کے نظم و نسق میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان نے بوداپیسٹ پراسیس کے تحت’’قانونی ہجرت کے مواقع‘‘کے موضوع پر تھیماٹک اجلاس کی میزبانی کی۔ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس ایک دہائی بعد پاکستان میں منعقد ہوا، جس میں 28 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 65 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ یہ اجلاس پاکستان کی جانب سے بطور شریک چیئرمین منعقد کیا گیا، جس کا مقصد سلک روٹس ممالک سے دیگر ممالک تک محفوظ، منظم اور حقوق پر...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی پر شدید تنقید کی ہے، امیت شاہ نے کہا تھا کہ نئی دہلی کبھی بھی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو بحال نہیں کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امیت شاہ نے ہفتے کی صبح ’ٹائمز آف انڈیا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہوگا، ہم پاکستان جانے والے پانی کو ایک نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو وہ بلاجواز حاصل کر رہا تھا‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کے طاقتور ترین رکن امیت شاہ...
اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، ایران اسلامی کے حق دفاع اور مزاحمت کی بھرپور تائید کی گئی، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت پر مکمل اعتماد اور غیر متزلزل حمایت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام "عظمت غدیر و عاشورا کانفرنس" کے عنوان سے ایک اہم علاقائی اجتماع گجرات میں منعقد ہوا، جس میں شمالی پنجاب کے سات اضلاع سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، دینی مبلغین اور آئمہ جمعہ و جماعت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس فکری و تربیتی نشست میں مقررین نے ایامِ غدیر و عاشورا کی دینی، تاریخی اور فکری...
یروشلم (نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی 9ویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران کے اندر میزائل حملے کیے ہیں جن میں ایرانی میزائلوں، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس...

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا فیصلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میزائل پروگرام محترمہ بینظیر بھٹو کے مرہون منت ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا اور دنیا کی ایک عظیم اور باوقار رہنما تھیں، جنہوں نے اپنی جدوجہد، سیاسی بصیرت اور جمہوری عزم کے ذریعے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہم آج یہاں ان کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قربانیوں، خدمات اور یادوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کے لیے جو لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی اور ان کا قرض شاید کبھی اتارا نہ جا سکے ۔یہ بات انہوں...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بلال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سینیٹر بلال خان مندوخیل سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بی بی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم، جمہوریت کی علمبردار، اور مظلوموں، غریبوں، خواتین، اور نوجوانوں کی آواز تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بی بی نے اپنی پوری زندگی پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے وقف کردی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کا دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کی قابل تحسین کاوشوں سے ناقابل تسخیر ہے، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، شہید بی بی نے پاکستان کو میزائیل ٹیکنالوجی دی، شہید بی بی کی قیادت، قربانیاں اور...

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون پر گفتگو کی، اس موقع پر وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایران اسرائیل بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی ہر کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انکا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں امن کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے...
اسلام آباد: پاکستان کے مختلف دینی مدارس کے فیکلٹی ممبرز اور طلباء نے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران مدارس کے طلباء کو آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مختلف تربیتی پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے پاکستان آرمی کی تربیت کے معیار اور نظم و ضبط کو سراہا۔ طلباء کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کی تربیت اور روزمرہ زندگی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ طالب علم، حمزہ ارشد کا کہنا تھا کہ فوج کی ٹریننگ دیکھ کر کافی حوصلہ افزائی ہوئی، ٹرینیز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھائیں جو...
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
پنجاب کے وزیر برائے بلدیات ذیشان رفیق نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ستھرا پنجاب’ کا پروگرام ایک مشکل کام تھا جس کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ پنجاب میں پیدا ہونے والے 60 ہزار ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا چیلنج اٹھایا، آج پنجاب کے ہر کونے میں یہ پروگرام کام کررہا ہے اور اس کا نیٹ ورک پنجاب کے ہر کونے میں موجود ہے اور سوا لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل چکی ہیں، کام کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ ملاقات، بھارت حیران و پریشان، کیا پاکستان ایران کا ساتھ دے گا؟ صوبائی وزیر نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری تجارتی شعبے میں خود انحصاری کے لیے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے بیڑے میں وسعت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے قومی خزانے پر سالانہ 4 بلین ڈالر کا زرِ مبادلہ بچانے کے لیے لیز پر نئے بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت PNSC کے امور پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ افسران شریک تھے، اجلاس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اجلاس سے...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ انسداد ہشتگردی ایکٹ سے بلوچستان میں مسنگ پرسنز اور امن و امان کے مسائل حل ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت کا کام قانون سازی ہے، اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ کوئی غیر قانونی کام ہوا ہے تو اس میں درستگی کر دیں۔ بلوچستان حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا اسمبلی کا کام قانون سازی ہے۔ ہمارا حق ہے کہ قانون سازی کریں۔ عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں۔ اگر کوئی غیر آئینی کام...

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی
واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ اسرائیل نے اس وقت حملہ کیا جب ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جارہا تھا، ہم امید کرتے ہیں کہ سفارتی عمل اور مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے، اسرائیلی حملوں پر ہم اپنے برادر ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی جارحیت کو روکنا سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ امریکا ، برطانیہ اور یورپ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا کراچی ایئرپورٹ پر فقید المثال عوامی استقبال کیا گیا۔کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے پاک فوج نے اسے عبرت ناک شکست دی، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عالمی...
امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں بھارتی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی وائرل ہونے والی خبروں میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے، خبروں میں دعوی کیا گیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگے۔ ہندوستانی میڈیا اس سے پہلے بھی پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کر چکا ہے، انڈین میڈیا جعفر ایکسپریس، پہلگام اور انڈیا کی پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کے دوران بھی ایسا کر چکا ہے۔ فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد انڈین میڈیا پر چلنے والی جعلی خبریں امریکا کی ایران کے خلاف کارروائی کےلیے پاکستان سے اڈے مانگنے کی خبریں اسی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری طویل سفارتی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کے روز وہ کراچی ایئرپورٹ پر اترے جہاں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کو پاک بھارت جامع مذاکرات میں کردار ادا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد نے حالیہ ہفتوں میں امریکا، برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے کامیاب دورے کے بعد...
سٹی 42 : پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو کا امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ کے باہر فقیدالمثال عوامی استقبال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے وطن واپسی پر جلسے سے خطاب میں کہا کہ صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کے کہنے پر وفد کے ہمراہ دورے کئے، محبت، امین، کشمیر اور عوامِ پاکستان کا پیغام لے کر گیا، آپ سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جنگ کے دوران اپنے سات گناہ بڑے ملک کو منہ توڑ جواب دیا، یہ ہمارا فخر ہے، پاکستان کامیاب رہا اور بھارت ناکام رہا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری بلاول بھٹو نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھارت...
صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ اسرائیل اگر خطہ میں ایران کو کمزور کردیتا ہے تو کل اسلامی ایشیائی ممالک بھی نہیں بچیں گے، حالیہ جنگ اسلامی ممالک اور اسلام کی بقا کی جنگ ہے، پاکستان، سعودیہ، عرب امارات سمیت تمام ممالک صہیونی عزائم کا اگلہ ہدف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی قوم عاشورائی و کربلائی عزم رکھتی ہے، حسینی عزم رکھنے والے کبھی کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے، امریکہ و اسرائیل کے خطہ میں حکمرانی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے بیان میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بعد نماز جمعہ اسرائیلی...
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز قصہ خوانی کے تاجر بھی مہنگائی کی دہائی دینے لگے۔۔ کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز، قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز کردہ نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور سے لائبہ حسن کی رپورٹ کے مطابق، قصہ خوانی بازار کے تاجر اس بات پر گلہ کرتے ہیں کہ وہ دور گزر چکا جب ان کا کاروبار عروج پر تھا، اور اب صورتحال یہ ہے کہ...

عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہاروزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے عمان کے بوشر بائیکرز کلب کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں فائنل میں رسائی پر قوم کو مبارکباد پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے۔ یہ پڑھیں : پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح...
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول کے علاوہ کوئی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری نے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا سمیت یورپ کے مختلف ممالک کے 11روزہ دورے میں اقوام عالم کو پہلگام واقعہ کی سچائی بتا کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھا، بلاول کے علاوہ کوئی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، انہوں نے بھارت کے شیطانی ارادے خاک میں ملا دیئے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر...
’ساری توجہ، سرمایہ کاری اور وسائل کرکٹ کے لئے دستیاب ہیں، مگر ہماری ہاکی جو کہ ہمارا قومی کھیل ہے کو زندہ رکھنے کے لئے بھی مسلسل جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے۔ کیا یہاں کوئی ایک بھی ایسا آدمی ہے جو صرف باتیں نہ کرے اور عملی کام پر توجہ دے۔ بطور کھلاڑی میرا دل انتہائی رنجیدہ ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں پاکستان کی نیشنل ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کے، جو ایسی ٹیم کی قیادت کر ہے ہیں جو ملائشیا کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم بکت جلیل میں کھیلنے جا رہے۔ نیشنز کپ ہاکی کے فائنل تک پہنچ چکی ہے، مگر کھلاڑیوں کو ابھی تک ٹی اے ڈی اے کی مد میں ادائیگیاں نہیں کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان...

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سعودی سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت عدالتی تعاون کو وسعت دینے پر بھی زور دیا۔ چیف جسٹس نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:ایران کی جانب سے کیے گئے حالیہ جوابی حملوں کے بعد اسرائیل میں بےگھر ہونے والے شہریوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارونوت کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے سبب ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا پڑا۔حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے اب تک 30 ہزار سے زائد درخواستیں حکومت کو جمع کروائی ہیں، جن میں گھروں، اپارٹمنٹس، دکانوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی اسرائیل اور تل ابیب کے نواحی علاقوں میں سب...
اسلام آ باد: اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے 2 برس میں ملکی آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں نے تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اپنے قیام کے دوسرے برس میں ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے میں کامیاب رہی۔ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں گوگل، مائیکروسافٹ اور سیسکو جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب آ چکا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو آئی ٹی اسکلز ٹریننگ سے روزگار کے قابل بنانے کا منصوبہ فعال ہے۔ اسی طرح چین کے ساتھ 5 سالہ ٹیکنالوجی و اسکلز ٹرانسفر معاہدہے سے...
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد اسرائیل کے پاس موجود انٹرسیپٹرز سے کہیں زیادہ ہے، جس سے اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیت میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور اگر ایران مکمل حملے کی جانب بڑھا تو اسرائیلی آئرن ڈوم اور دیگر دفاعی نظام ممکنہ طور پر تمام حملوں کو روکنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل میں تباہی مچا دی،14 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں تباہ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں طاقت کا توازن متاثر کر سکتی ہے۔ تاہم امریکا خفیہ ذرائع سے اسرائیل کی بھرپور مدد کر رہا...
چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کے چھٹے اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا پیسیفک ایمبیسیڈر عمران احمد صدیقی نے چینی نائب وزیرِ خارجہ سن وے ڈونگ سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا، فریقین نے تعاون، نئے چیلنجز اور مشترکہ مواقع کے تناظر میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے تذویراتی ابلاغ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبے سی پیک کے تحت زراعت، کان کنی، انڈسٹریل پارکس، آف شور...
چین کے صوبہ یوننان کے شہر کنمنگ میں چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے نائب وزرائے خارجہ اور سیکریٹری خارجہ کی سطح کا پہلا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ، بنگلہ دیش کے قائم مقام سیکریٹری خارجہ روحالعالم صدیقی اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے شرکت کی، جب کہ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اجلاس کے ابتدائی مرحلے میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اجلاس کے انعقاد پر چین کا شکریہ ادا کیا اور تینوں ممالک کی عوامی ترقی پر مبنی مشترکہ خواہشات کو سراہا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا اور چین کے درمیان مزید قریبی...

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی پر مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اگلا دور برسلز میں ہوگا
اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور مکمل کرلیا گیا ہے، مذاکرات کا اگلا دور آئندہ برس برسلز میں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور رواں ماہ کی 12 تاریخ کو منعقد ہوا، جس میں عالمی و علاقائی امن، تزویراتی استحکام، اور سکیورٹی سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ????PR NO: 1️⃣7️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Joint Pakistan-European Union Press Release on the Fifth Round of Dialogue on Non-Proliferation and Disarmament. ????⬇️https://t.co/M8M2huj7CN pic.twitter.com/KYJCl7dNda — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 20, 2025 پاکستان اور یورپی...
پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں واقع آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، اس مطالعاتی دورے کا مقصد مدارس کے نوجوانوں کو فوجی تربیت، نظم و ضبط اور عسکری زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ دورے کے دوران مہمان وفد کو پاکستان آرمی کی تربیتی سرگرمیوں، کیڈٹس کی جسمانی مشقوں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیتی نظام کو نہایت سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس...
پشاور/ کراچی: رواں سال سندھ میں کانگو وائرس کے سبب دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا، ابراہیم حیدری کا رہائشی 25 سالہ ماہی گیر محمد زبیر 19 جون کو انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں کریمین کانگو ہیمرجک فیور کا ایک تصدیق شدہ کیس سامنے آیا، جس کے نتیجے میں سندھ میں وائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر تھا۔ محمد زبیر کو 16 جون کو تیز بخار، پٹھوں میں درد، پیٹ میں تکلیف، کھانسی، اسہال، خون آنا اور ہوش میں کمی جیسی علامات کے ساتھ...
اسلام آباد: بیرون ملک سفارتی مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو کل رات 9 بجے پاکستان پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں والہانہ استقبال کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے استقبال کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی واپسی پر کراچی اور اسلام آباد میں پارٹی کے اجلاس ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو کو حکومت سے بجٹ مذاکرات پر بریف کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے اسلام آباد بھی آئیں گے جہاں قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو آئندہ ہفتے صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں...
روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی مداخلت سے گریز کرے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فضائی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور امریکا کے اس تنازعے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، روسی صدر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے ایک بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی افواج کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے امکان کا عندیہ دیا،...
سعودی عرب کے جنوبی شہر نجراں میں واقع ’القابل گاؤں‘ ایک ایسا تاریخی مقام ہے جو اپنے دامن میں قدیم تمدن، ثقافت اور فن تعمیر کی دل آویز کہانی سمیٹے ہوئے ہے۔ یہ گاؤں نہ صرف صدیوں پرانی کھجوروں کے نخلستان کا حامل ہے بلکہ اس کے مٹی سے بنے قدیمی مکانات آج بھی عرب تہذیب کی اصالت اور شناخت کا مظہر ہیں۔ تاریخی کنویں اور قدیمی سرحدیں القابل گاؤں کا بنیادی حسن اس کے وہ قدیم کنویں ہیں جنہوں نے کبھی اس بستی میں زندگی کی لَوریاں دی تھیں۔ یہ کنویں مشرق میں واقع الحسین فارموں سے شروع ہو کر مغرب میں الجربہ گاؤں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ جنوب میں اسے تاریخی مقام الاخدود سے جوڑا جاتا ہے، جبکہ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز، پالیسی ماہرین، تزویراتی امور کے اداروں، اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکا کے معروف تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں، جن میں پاکستان نے نہ صرف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ میں اس...
ویب ڈیسک: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ حکومت پنجاب کے اشتراک سے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکالرشپ پروگرام پسماندہ طلباء کو ایک معیاری ادارے میں عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی دے کر بااختیار بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈائریکٹر CUI لاہور کیمپس نے یونیورسٹی کی تعلیمی برتری پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شعبہ ریاضی کو ایک بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسی نے پاکستان میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف مزید برآں، CUI کو 2025 کے انٹرڈسپلنری سائنس رینکنگ میں پاکستانی یونیورسٹیز میں پہلا نمبر دیا گیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کو ملینیم مال اور عامر الیکٹرونکس مارکیٹ صدر کا دورہ کیا اور آگ کا شکار ہونے والی دکانوں اور متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی ، تاجروں نے شکریہ ادا کیااور کہا کہ منعم ظفر خان پہلے رہنما ہیںجو متاثرین سے ملاقات کے لیے پہنچے ، کسی اور پارٹی کا رہنما اور کوئی حکومتی نمائندہ ابھی تک نہیں آیا ،منعم ظفر خان نے تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور متاثرہ دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے آگ لگنے سے ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سندھ حکومت و کے ایم سی سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو زر ِ تلافی اور معاوضہ ادا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہیومینٹیرین آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پاکستان اور الٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو (اے آر آئی) کے تعاون سے ” پاکستان کو سگریٹ سے پاک کرنا” کرنے کے موضوع پر سمینار سے اے آ آئی کی ممبر تنظیم کے کوآرڈنیٹر رومس بھٹی، پروفیسر اسماعیل کنبر، جعفر مہدی، جنید احمد، اُسامہ وحید، ڈاکٹر سوجو مل میگھواڑ، سنیل کمار، عبدالغفور، ایاز گل، میڈم رافعہ بنگش و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس تقریب کا مقصد پائیدار ترقی، کمیونٹی پر مبنی تحقیق، اور تمباکو کے استعمال کے ارد گرد بڑھتے ہوئے خدشات، خاص طور پر نوجوانوں اور کمزور آبادیوں کے درمیان اہم مسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سگریٹ ہمارے مستقبل اور ہماری نسل کو دیمک کی طرح تباہ کررہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی وزارت حج نے رواں سال حج کے بارے میں عازمین کے تاثرات کو جاننے کے لیے ای سروے کا آغاز کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج کے دوران عازمین کے اطمینان کا اندازہ لگانے کے لیے کئی زبانوں میں الیکٹرانک سروے شروع کیا گیا ہے، جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ ای سروے زائرین کے تجربے کو ذاتی لحاظ سے جانچنے کے لیے اہم ہے جو اس حوالے سے مسلسل بہتری کے لیے وزارت کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔

سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق
سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق سنیئر نائب صدر حنیف گوہر ؛ سابق نائب صدور شبیر منشاء و خرم اعجازکے علاوہ ممتاز کاروباری رہنماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)آرکٹک ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈنے پاکستان میں اسپننگ سیکٹر کی موجودہ خراب صورتحال کے پیش نظر اپنے لیز پر لیے گئے اسپننگ یونٹ کی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ بات کمپنی نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں بتائی۔ آرکٹک ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈنیجو پہلے خورشید اسپننگ ملز کے نام سے جانی جاتی تھی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 19 جون 2025 کو ہونے والے اجلاس میں فوری طور پر لیز ہولڈ اسپننگ یونٹ کے استعمال کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پاکستان بھر میں اسپننگ سیکٹر کی موجودہ خراب صورتحال کو مدنظر...

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں اندھے پن اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے 11 آئی کیمپس کامیابی سے اختتام پذیر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام 2025 کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں منعقدہ گیارہ جامع آنکھوں کے علاج کے کیمپس کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ یہ کیمپس البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور ابراہیم آئی اسپتال کراچی کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد ایسے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا جو خصوصی علاج تک رسائی نہیں رکھتے یا مالی وسائل کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔...
پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف، خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا۔سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے کے حوالے سے ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی۔ پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، اے ایس دولت...
پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے زیر اہتمام بنگلہ دیشی وائس چانسلرز کے لیے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم فورم میں بنگلہ دیش کے سات رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد نے شرکت کی، جس میں معروف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر نمائندگان شامل تھے۔جبکہ پاکستان کی پندرہ ممتاز جامعات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جو کہ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کا حصہ ہیں۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ابتدائی خطاب میں اس دورے کو دونوں برادر اسلامی ممالک "پاکستان اور بنگلہ دیش" کے درمیان سائنسی و تعلیمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیشی طلباء کے لیے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔ان...
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو ایران اور غزہ کے ساتھ کھل کر کھڑا ہونا چاہیے، کیونکہ خطے میں پیش رفت پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ لبنان، شام، عراق، اور ایران پر حملے ہوچکے ہیں اور اب پاکستان کی ایٹمی قوت دشمنوں کے نشانے پر ہے۔ ایران، غزہ اور امت مسلمہ کی حمایت پر زور مولانا فضل الرحمان نے واضح انداز میں کہاکہ ہم ایران کے ساتھ ہیں، اور چاہتے ہیں کہ ریاست پاکستان کھل کر ایران اور غزہ کے ساتھ کھڑی ہو۔ آج ایران کو جواب دینے سے روکا...

پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،پاکستان میں ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون و محنت پر سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کے کردار کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے الوداعی...