2025-10-05@13:15:07 GMT
تلاش کی گنتی: 10115

«اتحادی حکومت بنانے»:

(نئی خبر)
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)فائونڈر ز گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ جب تک ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی ہماری برآمدات نہیں بڑھ سکتیں ،بنگلہ دیش کپاس کی درآمد شدہ 80 لاکھ گانٹھوں کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں تبدیل کر کے سالانہ 50ارب ڈالر سے زائد زرِمبادلہ حاصل کر رہا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان ہر سال 1.2 سے 1.5کروڑ گانٹھیں، مقامی پیداوار اور درآمدات ملا کر استعمال کرتا ہے مگر گزشتہ کئی برسوں سے ٹیکسٹائل برآمدات 15سے 20ارب ڈالر...
    وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب کا پیکج دیا تھا، پرتشدد واقعے میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کر لیا جائے، مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں، لیکن اس کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، وزیراعظم...
    وفاقی حکومت نے کاپوریٹو فارمنگ کے ذریعے دیہی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ، رانا تنویر حسین نے کاپوریٹو فارمنگ اور مارکیٹنگ کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاپوریٹو فارمنگ دیہی معیشت کو فروغ دے گی اور قومی غذائی تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ چھوٹے اور درمیانے کسانوں کو جدید مشینری اور موسمیاتی تکنیکوں تک رسائی فراہم کی جائے گی۔    انہوں نے مزید کہا کہ کاپوریٹو فارمنگ ماڈل کی بدولت کسانوں کو منصفانہ منافع کی ضمانت دی...
    کور کمانڈر پشاور نے جامعہ پشاور کا دورہ کیا جہاں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر کور کمانڈر نے جامع اور مؤثر خطاب دیا اور جامعہ پشاور کے تحقیقی و تعلیمی کردار کو سراہا۔ طلبہ و اساتذہ نے کور کمانڈر کو جامعہ کے تعلیمی منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ کور کمانڈر نے ملکی امن و امان اور سیکیورٹی چیلنجز پر طلبا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔  طلبا نے کور کمانڈر پشاور کے ساتھ انٹریکٹو سیشن کو  خوش آئند قرار دیا۔ طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیشن میں ہماری پاک فوج سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوئیں اور مِس انفارمیشن کا خاتمہ ہوا۔ طلبا کا کہنا تھا...
    مطفرآباد( نیوزڈیسک) آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے بات چیت کے دوسرے دور کا آغاز آج ہوگا، کمیٹی میں شامل وفاقی وزراء مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ اور امیر مقام بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق شوکت نواز میر اور دیگر کے مظفرآباد پہنچنے پر دوسرا مرحلہ جمعہ کی نماز کے بعد ہوگا، وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطح مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد میں موجود ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں امن کے لئے حکومتی کمیٹی مذاکرات کی کامیابی کے لئے پر امید ہے۔ وفاقی وزیر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نوٹس، عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج پر پیش رفت، آزاد کشمیر بھر میں تین روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور دو گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی رہنماؤں کی دھیرکوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے وفد کے ساتھ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز جمعۃ المبارک کی دوپہر کو ہوگا۔شوکت نواز میر عوامی ایکشن کمیٹی وفد کے ہمراہ دھیرکوٹ پہنچے تھے، شوکت نواز میر نے کور کمیٹی ممبران سے تفصیلی مشاورت کی، کور کمیٹی مذاکرات کے دوسرے دور پر لائحہ عمل آج...
    پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بہت سے لوگ اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کرتے تھے۔حال ہی میں اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر ایک کامیڈی شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے انہیں متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک چیلنجنگ دور تھا۔انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے کیونکہ ایک تو انکی عمر کم تھی، دوسرا یہ کہ وہ بے حد کھلنڈری سی لڑکی کے طور پر نظر آتی تھیں۔عائشہ عمر...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی اعلیٰ سطح کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے باضابطہ بات چیت کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لیے جانے کے بعد مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی مظفرآباد پہنچی ہے جو مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات  مثبت انداز میں اگے بڑھ رہے ہیں۔ تکنیکی مذاکرات کا مرحلہآج مکمل ہو جائے گا اور پیر سے پالیسی مذاکرات شروع ہوں گے۔ اس وقت کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ تکنیکی مذاکرات کے اب تک کے مرحلے میں صوبائی سرپلس اور ریونیو شارٹ فال  دو ایسے معاملات ہیں جن پر بات چیت  مرکوز ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کی جولائی سے ستمبر تک کی ریونیو کارکردگی پر آئی ایم ایف  سے بات جاری ہے۔ امید ہے کہ اس معاملے پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔ ملک کے مختلف 145 اداروں سے ڈیٹا حاصل  کیا گیا ہے  جس کے استعمال سے  ٹیکس چوری کو روکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-11-13 میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہریوں نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی عوامی ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے شہریوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں 18 سے 20 روپے اضافی کرکے 10 سے 12 روپے کمی کرکے عوام کو بے وقوف سمجھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے شہری دہری اذیت میں مبتلا...
    اسلام آباد: آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اعلیٰ سطح مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینا خوش آئند اور درست سمت میں اچھا قدم ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی قائدین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی وزیراعظم شہبازشریف آزادکشمیر کے عوام کو 23 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکیج دے چکے ہیں ۔ اب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہ دیا تو اس میں کوئی شک نہیں رہ جائے گا کہ ایکشن کمیٹی کی قیادت کا اصل ایجنڈا کچھ اور ہے۔
    کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے ماتحت کراچی کے علاقے محمود آباد میں قائم گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گرین بیلٹ کی عمارت کی مخدوشی معمہ بن گئی ہے کالج انتظامیہ اور ورکس اینڈ سروس کالج ایجوکیشن کے درمیان کالج کی عمارت خالی کرنے سے متعلق رسی کشی جاری ہے جس سے کالج کی طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ کالج کی عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے گراؤنڈ فلور کی چھتیں گرنے یا تباہی کے قریب ہیں انفراسٹرکچر میں دڑاریں پڑ چکی ہیں جس کے سبب بالائی منزل بھی خطرے میں ہے۔ اس باتوں کا انکشاف کالج پرنسپل کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کو چند ماہ قبل لکھے گئے خط اور ورکس اینڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن یوکرین کو خفیہ معلومات فراہم کرے گا تاکہ وہ روس کی توانائی سے متعلق تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملے کر سکے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق واشنگٹن اس امکان پر بھی غور کر رہا ہے کہ آیا کیف حکومت کو مزید ایسے ہتھیار فراہم کیے جائیں جو اسے زیادہ اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بنا سکیں۔ امریکا طویل عرصے سے یوکرین کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتا آ رہا ہے، لیکن اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا اقدام یوکرین کے لیے روس کی تیل صاف کرنے والی تنصیبات، پائپ لائنوں، بجلی گھروں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو...
    MUMBAI: بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریا کو ان کے خلاف الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ریتا بھٹاچاریا نے کمارسانو پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے ان پر اور ان کے بچوں کے ساتھ غلط سلوک کیا، انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور حمل کے دوران عدالت میں گھسیٹا۔ ریتا بھٹاچاریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمار سانو کے رویے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ عاشقی فلم سے شہرت ملتے ہیں ان کے تیور بدل گئے تھے، غیرمحفوظ محسوس کرتے تھے اور گھر سے جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ کمار سانو کی...
    آزاد کشمیر میں پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں مسائل کا حل نکالنے پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر راجا پرویز اشرف کی سربراہی میں حکومتی ٹیم کے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات، پُرامن طریقے سے مسائل کا حل نکالنے پر زور  دیا گیا۔سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ سید منظور گیلانی نے عوامی ایکشن کمیٹی سے مثبت مذاکرات کرنے کی اپیل کی۔ آج عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران تین پولیس اہلکار شہید ہوئے، وزیراعظم آزاد کشمیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جو مقدمات بنائے گئے تھے ان کی واپسی کا مطالبہ تسلیم کیا گیا، مصالحتی کمیٹی...
    وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی دھیر کوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نوٹس، عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج پر پیش رفت، آزاد کشمیر بھر میں 3 روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔ وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی دھیر کوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے وفد کے ساتھ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے تاکہ صوبے کے اہم معاملات پر گذارشات براہِ راست پیش کی جا سکیں۔ علی امین گنڈا پور نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ صوبے کے انتظامی معاملات پر بانی پاکستان تحریک انصاف سے مشاورت کے پابند ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر اسلام...
    آئی ایم ایف کا 10اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار، حکومت سے وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئی ایم ایف نے آئی ٹی، تجارت، میری ٹائم افیئرز، ریلوے اور آبی وسائل سمیت 10 اداروں کے قوانین میں ترامیم نہ لانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 1 اعشاریہ2ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس پر حکومت نے اب تک کے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا مگر آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے کچھ اہم اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کردیے ہیں۔وزارت آئی...
    — آزاد کشمیر میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کے تناظر میں وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بحالی سمیت 90 فیصد معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ بنیادی سہولتیں بحال   مذاکرات کے ابتدائی دور میں عوامی ایکشن کمیٹی نے سب سے پہلے مواصلاتی سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا، جسے وفاقی حکومت کے نمائندوں نے تسلیم کر لیا۔ موبائل کمپنیوں کو سروسز بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ کور قیادت کے پہنچنے کا انتظار  مذاکراتی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے...
    وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی استحکام کو یقینی بنانا، ساختی اصلاحات متعارف کروانا اور ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا ہے۔وہ آج پشاور میں منعقدہ "پاکستان بزنس سمٹ” سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے نجی شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا تاکہ وہ ملکی معیشت کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کر سکے۔ سینیٹر اورنگزیب نے حالیہ معاشی پیش رفت کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث فنانسنگ کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے جو اب تقریباً تین...
    منگل کی شام ٹی آر سی فٹبال گراؤنڈ میں قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنے پر پولیس نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں لوگوں کو بندوق کی نوک پر قومی ترانے کے لیے کھڑے ہونے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔ بگھاٹ علاقے میں کھیلوں کے میدان کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی نے...
    وفاقی حکومت کے نمائندگان اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، موبائل کمپنیوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآبار میں وفاقی حکومت کے نمائندگان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے مؤقف اختیار کیا کہ مزید بات چیت ایکشن کمیٹی کے دیگر کور ممبران کے مظفرآباد پہنچنے کے بعد ہوگی۔ اس وقت راولاکوٹ اور میرپور ڈویژن سے آنے والے قافلے راستے میں ہیں جنہیں ایکشن کمیٹی کے کور ممبران لیڈ کر رہے ہیں۔ کشمیری عوام محبِ وطن ہیں اور ان...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ اتفاق رائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کابینہ امور کے نائب وزیر برائے کمپیٹی ٹیونس اور ایکسپیرینس ایکسچینج عبداللہ ناصر لوتاہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز اور وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ سے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے دبئی میں خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ نے "گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش" میں شرکت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ زمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ممکن ہوا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے ہدف کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خصوصی صنعتی زون کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی اپریل...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرپشن بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس ناسور کا تدارک کئے بغیر صوبے میں گورننس اور ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر نیپا کوئٹہ میں شہداء کے نام سے منسوب ہاسٹل اور آڈیٹوریم کی تعمیر کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ اقدام شہدائ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور افسران کی تربیت کے عمل کو بہتر بنانے...
    ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ابوالحسن میری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان اخوت، یکجہتی اور خیرسگالی کے فروغ پر زور دیا۔ اپنی گفتگو میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں اور ایران میں اسرائیل کی دراندازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کو امریکہ کی آشیرباد حاصل ہے، جو عالمی ضمیر...
    وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحت و میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ سمیت...
    چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے بعد سے نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔ عدالت عالیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 ماہ میں 10 ہزار 780 مقدمات نمٹائے، گزشتہ سال اس مدت میں 8 ہزار 254 مقدمات نمٹائے گئے تھے۔اعلامیہ کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر نے 12 فروری کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا، ان کے اقدامات سے عدالتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اعلامیہ کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق اصلاحات کی گئیں، 12 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 17 ہزار 756 تھی۔ اعلامیہ کے مطابق زیر التواء مقدمات...
    سٹی 42 : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادکشمیر میں ناخوشگوار واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔  وزیراعظم کی ہدایت پرعوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی۔ وفد میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری ، امیر مقام ،احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ، سردار یوسف، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور سردار مسعود احمد شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انورارلحق بھی وفد کے ساتھ موجود ہیں۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا ۔تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔(جاری ہے) سپریم کورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل کی سماعت جمعرات کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل عمیر بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطی پر میرے موکل کو بے قصور برطرف کیا گیا،جس پر جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے کہ ایس ایچ او تھانے کا کرتا دھرتا ہوتا ہے اور کسی عام شہری کو...
    غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے حکومت پاکستان نے اسرائیلی کی غیرقانونی حراست سے اپنے شوہر کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا کی سرگرمیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت سینیٹر مشتاق احمد خان سے رابطے کی بابت انہوں نے بتایا کہ 2 روز قبل ان کا موبائل جام کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) کی ہڑتال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس کے سنجیدہ عزم اور کشمیری عوام کے ساتھ خلوص نیت کا مظہر ہے، کیونکہ مسائل کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ محاذ آرائی سے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال اور مطالبات سرکاری ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 36 مطالبات پہلے ہی مان لیے گئے ہیں، اس کے باوجود اے اے سی قیادت مسلسل احتجاج پر بضد ہے اور پاکستان و...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی،کشمیری عوام کے مطالبات سننے اور حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلی سطح کی مذاکراتی کمیٹی نےمظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورت حال کو سمجھیں، جائزمطالبات پر عمل درآمد کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نےکمیٹی بنانےپراظہارتشکرکرتے ہوئےکہاشہبازشریف نےبہترین قدم اٹھایا۔جومطالبات رہ گئے ان پر بات چیت ہوگی،تعطل  دورکریں گے۔ احسن اقبال کا کہنا ہےکچھ لوگ امن وامان کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا رانا ثنااللہ نےکہا ہمیں...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل وفد مظفر آباد پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پُرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو سنیں گے، اس...
    اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر اعتراضات  کو چیلنج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کے معاملے میں مصطفی نواز کھوکھر نے  رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں چیمبر اپیل دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 19 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا کیس آئینی بینچ نہیں صرف فل کورٹ سن سکتی ہے۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور اور جسٹس منیب کا فل کورٹ کے سامنے کیس لگانے کا فیصلہ برقرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی۔وفد میں وزیراعظم آزاد کشمیر، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی سے ملاقات کرے گا اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کرے گا۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات سنے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو پاکستان کے امن اور استحکام...
    —فائل فوٹو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہدایات پر وفاقی حکومت نے صوبوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں اور پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو سیلابی نقصانات، لیبر فورس اور ہاؤس ہولڈ سروے پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا نظرثانی شدہ ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف کو فصلوں، انفرا اسٹرکچر اور لائیو اسٹاک سمیت نقصانات پر بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ سیلاب سے مختلف صوبوں میں ہونے والے نقصانات 700 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ ابھی تک آئی ایم...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت 7 اکتوبر کو مقرر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا 19 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ آئینی ترمیم کا مقدمہ صرف فل کورٹ ہی سن سکتی ہے، آئینی بنچ نہیں۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا کیس فل کورٹ کے سامنے لگانے کا فیصلہ برقرار ہے، جبکہ رجسٹرار کا درخواست واپس کرنا...
    وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لیے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں  مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی مظفرآباد روانہ ہوگئی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کی مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد روانہ ہوئی جو مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعظم کی کمیٹی میں  وفاقی وزرا  اور پیپلز پارٹی کی قیادت موجود ہے، وفد میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، امیر مقام ،احسن اقبال شامل ہیں،  سردار یوسف، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور سردار مسعود احمد بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ایکشن کمیٹی سے حکومتی ٹیم سے تعاون کی اپیل کی اور ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین سے تحمل اور بردباری سے پیش آئیں۔ وزیر اعظم نے...
    آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز مظفر آباد:آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی۔آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کو مذاکرات سے حل کرنے کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر، رانا ثنااللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل وفد مظفر آباد پہنچ گیا۔حکام کا بتانا ہے کہ حکومتی وفد احتجاج کی قیادت کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کرے گا اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس سے قبل...
    نواز لیگ اور پیپلزپارٹی وفود کی اسیپکرقومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات، ایک دوسرے کیخلاف سخت زبان استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی، ہمارے کسی لیڈر، کارکن نے پنجاب سے متعلق کوئی متنازع گفتگو نہیں کی ہمارے کسی کارکن، پارٹی عہدیدار، رہنما کا پنجاب پر تنقید یا سوشل میڈیا پرلکھا ہے تو ثبوت دیں، اگرثبوت نہیں تو مریم نواز اپنے بیان واپس لیں،پیپلزپارٹی کا مؤقف،مریم نواز کے بیانات پرتحفظات کا اظہار وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تنقید پر ناراض اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو منا لیا۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔اسلام آباد میں مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی کے وفود کی اسیپکرقومی اسمبلی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ کو پرتشدد مظاہرں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر بارہ ہو گئی ہے۔ تاہم سرکاری حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے بتایا کہ جھڑپوں میں 172 پولیس اہلکار اور 50 شہری زخمی بھی ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، پرتشدد واقعات اس وقت شروع ہوئے جب مسلح مظاہرین، جو بندوقوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے، ان افسران پر حملہ آور ہو گئے جو سڑکوں کی بندش اور املاک کو نقصان سے روکنے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔...
    لاہور،کراچی  (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کو کوئی ایک لیڈر یا ادارہ نہیں چلا سکتا۔ یہ ملک کسی ایک کا نہیں ہم سب کا ہے۔ ہمیں اسے نیرو نیشنلزم سے بچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عثمان ملک، چودھری اسلم گل، فیصل میر، رانا جواد، ڈاکٹر خیام حفیظ اور عمران سرویا کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے اقتدار میں شیئر لیے بغیر اس حکومت کو سپورٹ کیا۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر صورت حال خراب کرنا چاہتے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کی بات چیت میں بجٹ بیلنس ، پرائمری بیلنس،  کرنٹ  اکاونٹ  توازن اور دیگر امور پر بات چیت  ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ کہا کہ رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن ہدف کے اندر رہنا چاہیے۔ عالمی مالیاتی  ادارے نے  حکومتی  اخراجات  کے حوالے سے  زور دیا کہ اسے مقرر کردہ  حدود کو پیش نظر رکھنا ہو گا۔ رواں مالی سال کے لیے ہدف  20.3 فیصد کے قریب ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب نے اپنے ہی وسائل سے سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستانی حکام نے مشن کو ترقی، افراط...
    لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ضرور مگر عزت و قار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پنجاب کو فتح کرکے پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ پیپلز پارٹی دکھاوے نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ لاہور کے جلسوں نے مخالفین کی نیندیں اڑا دیں۔ تحصیل اٹک اورحضر وکیلئے الیکٹرک بسیں اور پاسپورٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ پنجاب حکومت سے بات کرینگے‘ انہوں نے بس سروس شروع نہ کی تو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ ان خیالات کا اظہاراْنہوں نے تحصیل حضرومیں صدرنصیر خان جدون کی جانب منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جیالوں اور عوام نے گورنر پنجاب...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر مملکت برائے  خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیا نی نے  ابوظہبی کے قصر البحر  (صدارتی محل)  میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر متحدہ عرب امارات اور برادر یو اے ای کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔  صدر یو اے ای نے خیر سگالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کے لئے انتہائی سخت فیصلہ ہے جو مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دے گا اور کاروباری لاگت میں بے پناہ اضافہ کرے گا۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔حکومت معاشی بحالی کی آڑ میں کاروبار دشمن پالیسیاں ترک کرکے عوام اور تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری طبقے اور عام شہریوں دونوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ صنعتی و کاروباری طبقہ پہلے ہی بڑھتے ہوئے اخراجات اور ٹیکسوں کی بھرمار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-36 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-21 کراچی (اسٹاف رپورٹر) یکم اکتوبر 2025 جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز شریف حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد اور اسے ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام پر مہنگائی کی بمباری کرنے کے بجائے اپنے شاہی اخراجات کو کم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے سے مہنگائی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس وقت موجودہ حکومت لیوی چارجز کی مد میں 100 روپے فی لیٹر سے زائد وصول کر رہی ہے جبکہ دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمدیوسف نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں نظام زکوٰة اور نظام صلوة سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کووفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں خاص طورپر نظام زکوٰة اور نظام صلوة شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے نظام زکوٰة پر کونسل کی طرف سے معاونت مانگی۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) انصاف کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ اور سپریم کورٹ میں ای -آ فس کے باقاعدہ آ غاز کے لیے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس گل حسن اورنگزیب اور وفاقی سیکرٹری ضرار ہاشم تقریب میں شریک تھے جبکہ جج سپریم کورٹ جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور سے آن لائن تقریب میں شرکت کی۔ ایم...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم گلوبل صمود فرٹیلا کی استقامت اورکامیابی کی دعا کرتے ہیں امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ کل کسی اور کی باری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے 44 ممالک پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل نے روکنے کی کوشش کی تو امت مسلمہ اب خاموش رہنے کی بجائے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جس نے غزہ میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے پوری پاکستانی کو مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مظلوم فلسطینیوں کے...
    سیلاب کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہونے والے افراد کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے سیاسی بیانات نے مزید پریشان کرکے رکھ دیا ہے اور سیاسی تشہیر کے لیے سیاسی رہنماؤں کی تصاویر کے کارڈ ان کی امداد میں تاخیر کا سبب بن گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چاہتے ہیں کہ ان کی شہید رہنما بے نظیر بھٹو کے نام پر جو انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں 2008 سے چل رہا ہے۔  اسی کے مطابق سیلاب متاثرین کو فوری امداد دی جائے جب کہ مسلم لیگ (ن) والوں کا موقف ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے سیلاب متاثرین کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا کیونکہ متاثرین کی ضرورت...
    کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے میزائلوں کی رینج ضرورت کے مطابق بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب نے ایرانی میزائلوں کی رینج بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنرل محمد جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ مغربی مطالبات مسترد کرتے ہیں، ایران اپنے دفاع کا فیصلہ خود کرے گا اور میزائل کی رینج ضرورت کے مطابق بڑھائی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک ایران کی میزائل صلاحیتوں پر پابندی چاہتے ہیں جب کہ ایرانی حکام کے مطابق میزائل پروگرام پر دباؤ جوہری معاہدے میں رکاوٹ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی خود ساختہ رینج 2 ہزارکلومیٹر تک محدود...
    اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پُرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے پُرتشدد مظاہرے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں 3اہلکار شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ شامل ہیں، اگر یہ صرف کشمیر کے لوگ ہوتے تو شاید احتجاج اس طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش میں نوجوانوں کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط سمیت کئی شہروں میں آن لائن گروپ جین زی کی کال پر نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری خزانہ نئے فٹبال اسٹیڈیم پر خرچ کرنے کے بجائے تعلیم، صحت اور بدعنوانی کے خاتمے پر لگایا جائے۔ جنوبی شہروں میں مظاہروں کے دوران بینک اور گاڑیاں جلائی گئیں جس پر درجنوں مظاہرین گرفتار بھی ہوئے۔ کاسا بلانکا میں ہائی وے بند کرنے والے 24 نوجوانوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب مراکش حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انتاناناریوو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک مڈغاسکر میں مظاہرین نے صدر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مڈغاسکر میں حکومت کے خاتمے کے اعلان کے باوجود پر تشدد مظاہرے جاری ہیں جہاں دارالحکومت انتاناناریوو میں سیکڑوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پانی، بجلی کی کمی دور کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے سمیت صدر اینڈری راجویلینا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مڈغاسکر میں 4 روز سے جاری مظاہروں میں 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،تاہم وزارت خارجہ نے ہلاکتوں کے اعداد و شمار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
    ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ معیشت کو بحال کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے اندرونی اور بیرونی قرضوں کی وصولی میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، یہ تاریخ کی بدترین اور غریب دشمن حکومت ثابت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز شریف حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد اور اسے ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام پر مہنگائی کی بمباری کرنے کے بجائے اپنے شاہی اخراجات کو کم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں...
    آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، جس کے باعث ریاست بھر میں نظام زندگی مفلوج ہے۔ حکومت پاکستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد سے بھی زیادہ مطالبات مان لیے تھے لیکن اس کے باوجود احتجاج کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ان کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے لاشیں چاہیے تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جگہ جگہ اپنے فرائض انجام دینے والی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں، اور اب تک ایک اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 100 سے زیادہ...
    کراچی: ماڈل کالونی میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا۔ گلی میں کھڑی لڑکی سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار ملزم نے خوفزدہ کیا اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے فوراً بعد (ملزم کے جاتے ہی )لڑکی نے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے پرس سے دوسرا موبائل نکالا، لیکن اسی اثنا میں فرار ہونے والا ڈاکو دوبارہ آ گیا اور اس نے لڑکی سے اس کا دوسرا موبائل فون اور پرس بھی چھین...
    جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے پرتشدد مظاہرے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں تین اہلکار شہید جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عوامی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پُرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے پُرتشدد مظاہرے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں تین اہلکار شہید جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ شامل ہیں، اگر یہ صرف کشمیر کے لوگ ہوتے تو شاید احتجاج اس طرح نہیں ہوتا۔...
    حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے ممبران کو مذاکرات کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ہڑتال کا تیسرا روز، ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین کا مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے میری اور امیر مقام کی ڈیوٹی لگائی تھی، جس کے بعد ہم نے مظفرآباد جاکر مذاکرات کیے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اور طارق فضل چوہدری کی پریس کانفرنس۔۔۔عوامی ایکشن کمیٹی کو...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے...
    ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔تفصیلات کو ایم کیو ایم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے اعلی سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی امین...
    وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ایم کیو ایم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی امین الحق اور جاوید حنیف بھی ملاقات میں شامل تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات...
    درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے حکومتی حکم کو معطل کر دیا۔ مذکورہ فیصلہ بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کیا تھا۔ افتخار احمد لانگو کی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایگزیکٹو افسران کو عدالتی اختیارات دینا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر عدالت عالیہ بلوچستان...
    اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس جعلی اکاؤنٹ کی اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ اسے میٹا کی جانب سے کیسے تصدیق شدہ (ویریفائی) قرار دیا گیا۔ ثنا جاوید نے واضح کیا کہ جس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے، وہ درحقیقت ان کے نام سے بنایا گیا ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ کو دوبارہ شیئر نہ کریں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے نہ صرف اس جعلی اکاؤنٹ کے خلاف...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت و فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان کے بزرگ افراد ملک کا سرمایہ ہیں،جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگ افراد کی عزت و احترام کرنا فرض ہے ۔بدھ کے روز بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،ان کیلئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں،انہیں عزت اور مقام دیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں،جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے وہی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر ظلم ڈھایا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی معاشی اصلاح کا قدم نہیں بلکہ سراسر زیادتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم یا کم ہو رہی ہیں، مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لُوٹا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی کا نیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کی دعوت دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ میں نے نہ کوئی غلط کام کیا، نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی کبھی بی سی سی آئی سے معافی مانگوں گا۔ یہ سب بھارتی میڈیا کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں ہیں۔محس نقوی کا...
    حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز  نے بھی کرایوں میں3فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت نے پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 4روپے7پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں حالیہ اضافہ یکسر مسترد کردیا ہے۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے ہم اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کا 3فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، آئے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹرز میں عدم استحکام پیدا کر...
    مبصرین کے مطابق جنوبی کوریا میں واقع ایک ڈرون یونٹ کا فعال ہونا، پینٹاگون کے خطے میں ڈرون آپریشنز کی توسیع ہے، جہاں ایئر فورس، میرین کور اور نیوی ڈرون جاپان میں تعینات ہیں تاکہ مسلسل انٹیلی جنس جمع کرنے کی صلاحیتیں فراہم کی جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فضائیہ جزیرہ نما کوریا اور چین کے قریب مستقل طور پر ایک ڈرون یونٹ تعینات کر رہی ہے، اس طرح بحر ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کوجنگ عظیم کے دور کے سکواڈرن تعینات کر کے ہوا دی جارہی ہے۔ نیوز ویک نے رپورٹ کیا ہےکہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں MQ-9 ڈرونز کا ایک سکواڈرن تعینات کر کے شمالی کوریا کے خلاف مشرقی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی میں...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالیہ خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت قائم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ایک خودکش بمبار نے دھماکے کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر کے...
     ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز پارٹی مخالف بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے...
    راولپنڈی: اسلامی جمہوریہ ایران کی انسدادِ منشیات پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جس کی قیادت انسداد منشیات پولیس کے چیف بریگیڈیئر جنرل ایراج کاکوند کررہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان منشیات کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، انٹیلی جنس شیئرنگ کو بہتر بنانے اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے مشترکہ آپریشنل تدابیر اختیار کرنے اور پاک - ایران سرحد پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر بھی غور کیا گیا۔ تین روزہ مجوزہ پروگرام...
    ویب ڈیسک :بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر  ضمنی انتخابات کل منعقد ہوں گے، جس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کیلئے ووٹنگ کرائی جائے گی.  صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خالی نشستوں میں سوراب یونین کونسل 22، انجیرا، مہرآباد اور سوراب کی میونسپل کمیٹی شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شیرانی میونسپل کمیٹی، یونین کونسل 08، کیچ یونین کونسل 37، 38 اور ژوب کی ڈسٹرکٹ کونسل بھی الیکشن میں شامل ہیں۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے متعلقہ اضلاع کے اے سی، اے ڈی سی اور ڈی ای اوز کو ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ یکم...
    ذرائٰع کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور سات بچے یتیم ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ ستمبر میں ایک بچے سمیت سات کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائٰع کے مطابق ان میں سے تین کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور سات بچے یتیم ہو گئے۔بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران محاصرے اور تلاشی کی 163 کارروائیوں میں طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے 101 افراد کو...
    وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے لیسکو میں 3 لاکھ 50 ہزار تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے لیسکو نے اضافی بجٹ کے حصول کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیپرا کی منظوری کے بعد کمپنی اربوں روپے کے اضافی اخراجات کر سکے گی۔ ہر اے ایم آئی سمارٹ تھری فیز میٹر کی قیمت تقریباً 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جس کے لیے مجموعی طور پر 10 ارب روپے کے بجٹ کی ضرورت ہو گی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو یہ...
    چیوانگ نے لہہ میں 24 ستمبر کو مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی عدالتی انکوائری اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک سمیت گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کی واپسی کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لہہ اپیکس باڈی نے بھارتی حکومت کے ساتھ نئی دہلی میں 6 اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپکس باڈی نے یہ فیصلہ لہہ میں حالیہ مظاہروں کے دوران 4 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائد زخمی ہونے کے بعد کیا ہے۔ ایپکس باڈی کے سینئر رکن تھوپستان چھیوانگ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا...
    پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام کے مطابق یکم اکتوبر کو فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ہے، جس سے شہری روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لیے بڑے انتظامات اور پلانز نافذ کر دیے ہیں۔ یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان  ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق بدھ کی دوپہر سے شام پانچ بجے تک ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک یہ سطح 140 سے 165 تک جا سکتی ہے۔ دن کے اوسط فضائی معیار کا انڈیکس تقریباً 170 رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فضائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارے کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صوبوں کی مشاورت کے بعد جلد نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس بلایا جائے گا۔مذاکرات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم ملک کے معاشی استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو ہدایت کی گئی کہ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کے بجٹ میں کمی سے گریز کیا جائے اور...
    اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو فرد جرم پڑھ کر سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے چارج سننے کے بعد اقرار یا انکار کا کوئی جواب نہ دیا گیا۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ہم اپنا وکیل کریں گے اسکے بعد اس حوالے سے عدالت کو جواب دیا جا سکتا، ہماری دستاویزات کے حوالے سے ایک نئی درخواست ہے، جب تک اس...
    وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ رہنماء و پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کا ردعمل آ گیا۔اپنے بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نا قابلِ قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اضافے کے ردعمل میں کرایوں میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہیں، حکومت مکمل کنفیوژن کا شکار ہے، اور فیصلے بغیر کسی واضح پالیسی کے کئے جا رہے ہیں، ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکس کی مد میں پہلے ہی ٹرانسپورٹرز کی چمڑی اتاری جا رہی ہے،...
    حکومت بلوچستان نے صوبے کی سرکاری جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے 80 کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار 226 روپے کی رقم جاری کر دی۔محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ گرانٹ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز الاونس کے تحت فراہم کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے لیے 27 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے، بیوٹمز کے لیے 17 کروڑ ایک لاکھ 99 ہزار روپے اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے لیے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔اسی طرح لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ میرین سائنسز کے لیے 7 کروڑ 88 لاکھ 21 ہزار 774 روپے، یونیورسٹی آف تربت کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ...
    ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز  نے بھی کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔  حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے7پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں حالیہ اضافہ یکسر مسترد کردیا ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے ہم اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کا 3فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، آئے دن پیٹرولیم مصنوعات...
    بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ سطحی، نوآبادیاتی سوچ کا حامل اور فلسطینی خواہشات سے مبرا ہے، یہ نہ تو مسائل کو حقیقی طور پر حل کرتا ہے اور نہ ہی فلسطینی عوام کی رائے یا خواہشات کا احترام کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین حامی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار  فلسطین (آئی سی جے پی) نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ منصوبہ انصاف دے رہا ہے اور نہ ہی احتساب کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ سطحی، نوآبادیاتی سوچ کا حامل اور فلسطینی خواہشات سے مبرا ہے، یہ نہ تو مسائل...
    قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ جنگ ختم کرنے کے بنیادی مقصد کو حاصل کرتا ہے، منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اس کی تفصیلات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ قطری وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی انتظامیہ پر امریکا کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں،حماس نے منصوبے کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج غزہ ثالثی اجلاس میں مصر اور ترکیے بھی شریک ہوں گے، یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 8 اکتوبر 2025ء کو سماعت کیلیے مقرر کردیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کا فل بینچ کرے گا۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی میعاد 2021ء میں ختم ہوگئی تھی۔ سابقہ ادوار میں پانچ(5)مرتبہ لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ الیکشن کمیشن تین(3)دفعہ حلقہ بندی کرچکا ہے۔ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن بھی دو (2)دفعہ کرچکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد(صباح نیوز)جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں منگل کودوسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے، ایکشن کمیٹی کی حامیوں کو آج بدھ کے روز آزاد کشمیر بھر سے لانگ مار چ کرتے ہوئے مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،آزاد کشمیر حکومت نے ایک بار پھر ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔ وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور اور دیوان علی چغتائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ریاست کے امن کو برقرار رکھا جائے، لاک ڈائون مودی سرکار کی روایت ہے، بات چیت کے بغیر موجودہ صورتحال کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمدات 72 فیصد بڑھ کر 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ یہ اضافہ امریکی ٹیرف سے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انچیون کے ساحلی علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے استعمال شدہ کاروں کے ایکسپورٹ حب سے ہزاروں گاڑیاں مسلسل برآمد کے لیے تیار کی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو کنٹینرز میں لوڈ کرنے کا کام دن رات جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد سے امریکا کو جنوبی...
    گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ آج رات فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کا امکان ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ دور سے اب اسرائیلی بحری جہاز نظر آنے لگے ہیں، امکان ہے آج رات فلوٹیلا پر کوئی ایکشن ہوجائے۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہم نے کسی بھی ہنگامی حالت کے لیے حفاظتی جیکٹس پہن لی ہیں۔ اسرائیل نے ان کا موبائل فون جام کردیا ہے اور گزشتہ 36 گھنٹوں سے ان کا موبائل کے ذریعے کسی سے رابطہ نہیں ہے۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ اسرائیل میرا فون جام کرسکتا ہے لیکن غزہ کی طرف سفر...