2025-09-26@13:53:18 GMT
تلاش کی گنتی: 9385
«اور ریل»:
(نئی خبر)
فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کے اسکولوں، اسپتالوں، کیمپوں، خیموں اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت کم از کم 38 فلسطینی شہید اور 190 زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں خوراک کے حصول کے لیے باہر نکلنے والے مزید 3 افراد شہید اور 15 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت...
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس دوران انہوں نے یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ کلاڈیا کارڈینیل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں انہوں نے ایک مقامی مقابلہ حسن جیتا، جس کے بعد انہیں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا اور جلد ہی وہ اٹلی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں۔ 2002 میں انہیں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے فنی خدمات...
نیویارک: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام اور اسرائیل ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سمجھوتے کے تحت اسرائیل شام پر حملے روک دے گا جبکہ شام اسرائیلی سرحد کے قریب بھاری عسکری ساز و سامان یا مشینری منتقل نہیں کرے گا۔ امریکی ایلچی کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے، جس سے خطے میں سفارتی پیش رفت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی حتمی منظوری...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا...
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جمہوری ملک نہیں بلکہ اپنے ہمسایہ ممالک کا دشمن ہے اور نسل کشی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ دوحہ میں اسرائیلی حملے کا نشانہ حماس کے مذاکرات کار بنے جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک قطری شہری بھی شامل تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’ آج قطر، کل ترکیہ‘، کیا اسرائیل کا اگلا ہدف استنبول ہے؟ امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور اس کا وزیر اعظم فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے پر فخر کرتا ہے اور وعدہ کرتا ہے کہ ایسی ریاست کبھی قائم...
غزہ کے لیے امداد اور فلسطین دوست کارکنوں کو لے جانے والے بیڑے فلوٹیلا کے منتظمین نے منگل کی شب بتایا کہ یونان کے قریب موجود ان کی متعدد کشتیوں کو ڈرونز نے نشانہ بنایا اور دھماکے سنے گئے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد ڈرونز، نامعلوم اشیاء گرائی گئیں، مواصلاتی نظام جام ہوا اور کئی کشتیوں سے دھماکوں کی آوازیں آئیں، بیان میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ فلوٹیلا کے مطابق یہ سب ’نفسیاتی کارروائیاں‘ ہیں مگر کارکنان خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ جرمن انسانی...
ایک اعلیٰ امریکی ایلچی نے کہا ہے کہ شام اور اسرائیل تنازع کے حل کے قریب ہیں، جس کے تحت اسرائیل اپنے حملے روک دے گا جبکہ شام سرحد کے قریب کوئی بھاری مشینری یا فوجی ساز و سامان منتقل نہ کرنے پر رضامند ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیراک نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے وسیع تر سیکیورٹی ڈیل کی جانب پہلا قدم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فوج کا شام کے شمالی علاقے قنیطرہ کے 2 قصبوں پر دھاوا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے شام اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوشش...
چینی پیپلز لبریشن آرمی نے بے پائلٹ ڈرونزچانگ چن ائیر شو میں پہلی بار نمائش کیلئے پیش کر دیا دشمن کے دفاعی ذخائر کوختم کرنے کیلئے بڑی تعداد میں ڈرونز تیار کر کے تعینات کیا جا سکتا ہے، تجزیہ کار چینی پیپلز لبریشن آرمی نے ریٹائرڈ 1950 کی دہائی کے جے-6 فائٹر جیٹس کو بے پائلٹ جنگی ڈرونز میں تبدیل کر کے چانگ چن ائیر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کر دیا، جس سے بھارت کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں کیونکہ چین اب بہت تیزی سے بڑی تعداد میں جنگی ڈرون تیار کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔ ساوتھ ایشیا مارننگ پوسٹ کے مطابق اس پیشرفت سے طویل عرصے سے چلنے والی افواہوں کی تصدیق ہوئی۔ ہے،چانگ...
نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ غزہ میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ دس لاکھ لوگ غزہ میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری کی درخواست پر دلچسپ پیش رفت ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات کا مطالبہ کیا گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار شاہد یعقوب نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا فالوور ہے اور سمجھتا ہے کہ جیل میں قید میاں بیوی کو آپس میں ملاقات کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اس کے مطابق جیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک / برسلز / ویلٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے لیکن حماس کی کوئی گنجائش نہیں، ٹرمپ نے کہا کہ اگر جنگیں ہی نہ رکواسکے تواقوام متحدہ کا کیا فائدہ؟ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے تنازعات حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، امریکی صدر نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہو گا، غزہ میں امن چاہیے تو تمام یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت کریں جبکہ اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ اسرائیل کی پالیسی مذاکرات پر بلاکر اپنے مخالفین کو قتل...
رپورٹس ہیں کہ حماس کی ایک ٹیم نے ترکی کیساتھ کام کرنے والی اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس سے کشیدگی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ترکی نے اس کی تردید میں کہا ہے کہ یہ خبریں من گھڑت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عبرانی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکی کے متعلق یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اس کیخلاف بھی اسرائیل کی جانب سے ایسا ہی حملہ کیا جائے گا جیسا کہ قطر پر کیا گیا تھا۔ سینئر اسرائیلی حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ کشیدگی میں یہ اضافہ دو طرفہ براہ راست تنازعہ کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر جب اردگان نے نیتن یاہو کے...
دوسرے چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا کے مقابلے آج سے بحیرہ عرب میں شروع ہورہے ہیں۔ پاکستان سمیت 8 ممالک کے 39 مرد اور خواتین سیلرز تین کیٹیگریزآئی ایل سی 7، آئی ایل سی 6 اور آر ایس ایکس ونڈ سرفنگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان نیوی کے تحت پاکستان سلیکنگ فیڈریشن کے تعاون سے 27 ستمبر تک کھلے سمندر میں جاری رہنے والے ان مقابلوں میں میزبان پاکستان، ملائیشیا، ایران، روس، سری لنکا، تھائی لینڈ، مصر اور ترکیہ شریک ہوں گے۔ قبل ازیں منگل کوریگاٹا کی افتتاحی تقریب پاکستان نیول اکیڈمی پرمنعقد ہوئی۔اس موقعہ پرپرچم کشائی اور مارچ پاسٹ ہوا۔ دوسری جانب میڈیا بریفنگ میں قومی سیلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری وکمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد...
اسرائیلی چینل 12 ٹی وی کے مطابق الجولانی نے کہا ہے کہ وہ یہ جاننے کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا شامی سرزمین کے اندر اسرائیل کے اقدامات کا مقصد توسیع پسندی ہے یا اس کی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ابو محمد الجولانی پر امریکا کی جانب سے شدید دباؤ ہے کہ وہ وہاں اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں۔ سکیورٹی معاہدے کی زیادہ تر تفصیلات پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے کے فریم ورک میں یہ شامل ہے کہ اسرائیل شام کے اندر 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع جبل الشیخ اور کئی دوسرے مقامات پر کنٹرول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-03-7 باباالفزمانہ اور اس کے روزو شب بدل رہے ہیں۔ بالکل بدل جانے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ پرانی دنیا اختتام پذیر ہورہی ہے۔ مغربی نظریات، تصورات، احساسات اور کوششیںسند باد کے بحری اسفار کی طرح پیچھے رہ گئی ہیں۔ جنات، حسین دوشیزائیں، دیو قامت مغربی جنگی پرندے اور نظام، ایک دروازہ تھا جو بتدریج بند ہورہا ہے۔ یہ ایک ایسا سفر تھا جس میں لاکھ آوارہ گردی رہی لیکن واپس اپنے ماضی کی طرف ہی آنا ہے۔ خلافت راشدہ کے اسلامی نظام کی طرف۔پاک سعودی معاہدے کے پیدا کردہ جوش وخروش میں ابھی تک یہ علم نہیں کہ یہ باقاعدہ پیکٹ ہے یا پھر عام معاہدہ یا اگریمنٹ۔ بجا طور پرایک سرخوشی اور نشاط کا عالم ہے۔ سعودی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیلی جارحیت، دوحہ پر حملے اور گریٹر اسرائیل منصوبے کی شدید مذمت کی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق امیر قطر نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ اسرائیل کی پالیسی نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی استحکام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملہ محض ایک عسکری کارروائی نہیں بلکہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک کھلی کوشش اورسیاسی قتل و غارت پر مبنی سفارتکاری کی عکاسی ہے، اس حملے میں ایک قطری شہری جاں بحق ہوا، جو اسرائیلی عزائم کا واضح...
کاٹز اس سلسلے میں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکیوں نے اتوار کو مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا، یہ [مذاکرات] کی دعوت نہیں تھی بلکہ ایرانیوں کو اسرائیلی حملوں سے غافل رکھنے اور دھوکا دینے کی ایک چال تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے فلسطین پر قابض صیہونی حکومت اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے اور اسے حال ہی میں نشر کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں اسرائیلی حکام اور ماہرین نے ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کے طریقہ کار اور صیہونی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی چند ملاقاتوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ اس...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ حملے اور "گریٹر اسرائیل" منصوبے کی مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ نہ صرف امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی بلکہ یہ "سیاسی قتل و غارت پر مبنی سفارتکاری" کا کھلا ثبوت ہے۔ شیخ تمیم نے کہا کہ اسرائیل کے حملے میں ایک قطری شہری بھی جاں بحق ہوا اور یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کی آڑ میں صرف اپنے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ...
یو این او جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر نے اسرائیل پر عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اصول و قوانین سبھی ممالک کے لیے یکساں ہونے چاہئیں، ورنہ عالمی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ حملے اور "گریٹر اسرائیل" منصوبے کی مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ نہ صرف امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی بلکہ یہ "سیاسی قتل و غارت پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی خصوصی ایلچی برائے یوکرین کیتھ کیلاگ کو مشرقی ڈونیٹسک ریجن میں جاری جوابی کارروائی اور محاذِ جنگ کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے کیلاگ کو ڈوبروپیلیا اور پوکرووسک کے قریب یوکرینی افواج کی جوابی کارروائی کے نتائج اور محاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یوکرین اور امریکا کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی، جس میں ڈرون ٹیکنالوجی اور امریکی ہتھیاروں کی خریداری سے متعلق دو طرفہ معاہدے شامل ہیں۔یوکرینی صدر نے کہا کہ میں کیتھ کیلاگ کی حمایت اور تعاون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کوششوں پر شکر گزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری برائے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت اسرائیل کے اندر یہودی اکثریت کو یقینی بنانے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاکہ اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی پالیسیوں میں ایک واضح اور مسلسل رجحان سامنے آیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا، یہودی آبادیوں کو وسعت دینا اور بالآخر مغربی کنارے کا مکمل الحاق کرنا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کے لیے روکا جا سکے۔کمیشن کی سربراہ نوی پیلائی نے کہا کہ انہیں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ...
ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والے بھی اس گھناؤنے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جذباتی خطاب میں ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو انسانیت کے لیے سیاہ ترین باب قرار دیا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل بے قابو ہوچکا ہے، ہم اس کے جنون کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ فلسطینی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے مزید کہا کہ اسرائیل بمباری روک کر انسانی امداد کو بلا رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دے۔ ترک صدر نے عالمی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ...
غزہ: اسرائیل کے جبری انخلا کے احکامات اور مسلسل بمباری و دھماکوں کے نتیجے میں غزہ کی زمین کا 88فیصد سے زائد حصہ اہلِ فلسطین سے خالی کرایا جا چکا ہے۔ اب محصور عوام کو محض 12فیصد علاقے میں ٹھونسنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق قابض اسرائیل نے اپنی منصوبہ بندی میں محض 12 فیصد زمین کو پناہ گزین علاقوں کے طور پر مختص کیا ہے، جہاں دو ملین سے زائد انسانوں کو ایک قید خانے کی طرح دھکیل دیا گیا ہے۔دفتر کا کہنا ہے کہ صرف خان یونس کے المواصی علاقے میں ہی تقریباً دس لاکھ افراد پناہ لینے پر مجبور ہیں حالانکہ ان پر 110 سے زائد فضائی حملے کیے...
اسلام آباد: پاکستان پوسٹ اور روس پوسٹ کے درمیان واجبات کا تنازعہ سنگین ہوگیا، پاکستان پوسٹ نے بھی روس کے لیے ہر قسم کی ڈاک اور پارسل بند کردئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رشین پوسٹ نے ایک ہفتے قبل پاکستان کے لئے تمام اقسام کی ڈاک ترسیل بند کی تھی اور آج پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر انٹرنل پوسٹ سروسز نور الصباح نے روس کیلئے ڈاک کی بندش کا سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر میں پاکستان بھر کے ڈاک خانوں کو روس کیلئے تمام اقسام کے پارسل اور خطوط کی بکنگ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈاک ترسیل بحالی کے اقدامات مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس حوالے سے ذرائع پاکستان پوسٹ...
معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایریل مسک پر بچوں اور سوتیلی اولاد کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایریل مسک پر 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ زیادتیاں جنوبی افریقہ اور کیلیفورنیا میں ہوئیں؎ جن کے شواہد میں پولیس اور عدالتوں کے ریکارڈز، سوشل ورکرز کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور خاندانی انٹرویوز شامل ہیں۔ دہائیوں پر محیط الزامات یہ پہلا موقع نہیں جب ایریل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے مقبول ترین فٹبال ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ کی تقریب پیرس میں منعقد ہوئی، جس میں فرانس کے فارورڈ عثمانے ڈیمبلے نے بہترین مرد کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔28 سالہ ڈیمبلے نے گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 میچز میں 35 گول اسکور کیے، جس کی بنیاد پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ بیلن ڈی اور جیتنے کے لیے ڈیمبلے کا نام اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یمال کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا، تاہم کامیابی ڈیمبلے کے حصے میں آئی۔خواتین کے مقابلے میں یہ ایوارڈ اسپین کی اسٹار کھلاڑی ایتانا بونماٹی نے جیتا، جو مسلسل تیسری بار بیلن ڈی اور جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان کی...
چین نے دفاعی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک منفرد اور مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے 1950 کی دہائی کے ریٹائرڈ J-6 لڑاکا طیارے کو ایک جدید ڈرون میں تبدیل کر دیا ۔ یہ پیشرفت چین کے شمال مشرقی شہر چانگ چُن میں جاری ایئر شو کے دوران منظرِ عام پر آئی، جہاں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے اس تبدیل شدہ جنگی ڈرون کو پہلی بار عوامی نمائش میں پیش کیا۔ پرانا طیارہ، نیا مقصد J-6 دراصل سوویت یونین کے MiG-19 پر مبنی ایک سپرسونک فائٹر جیٹ تھا، جو چین نے 1960 سے 1980 کی دہائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں تیار کیا۔ اگرچہ یہ طیارے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے متروک ہو چکے تھے، مگر اب چین نے...
اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے رواں ہفتے پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے عدالت کے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، یہ اقدام اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے ردعمل میں سامنے آ رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پہلے ہی عدالت کے متعدد ججوں اور پراسیکیوٹرز پر انفرادی پابندیاں لگا چکا ہے، لیکن ادارے کے طور پر آئی سی سی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک بڑی پیش رفت تصور ہوگی۔ معاملے سے آگاہ 6 ذرائع...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاہدے میں قومی ریاستوں کے اپنے اپنے مقاصد موجود ہیں۔ مگر اسے ایک ”مقدس” معاہدے کے طور پر پیش کرنا ایک گمراہ کن تصور ہے جس کی تصدیق نہ تاریخ سے ہوتی ہے اور نہ ہی معاہدے کے معلوم عزائم سے۔ گزشتہ تحریر میں سوال ادھورا چھوڑا تھا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے سرشار کردینے والے تاثر کی اس معاہدے سے کوئی نسبت ہے اور کیا سعودی عرب ، اسرائیل کو ایک دشمن ریاست سمجھتا بھی ہے یا نہیں؟ اگر اس سوال کا درست جواب تلاش کر لیا جائے تو معاہدے کا مناسب سیاق و سباق قائم کرنا دشوار نہیں رہے گا۔ سعودی عرب کے کردار کو سمجھنے...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ بلاشبہ خطے کی سیاست، عالمی تعلقات اور خصوصاً بھارت اور اسرائیل کے لیے گہرے اثرات کا حامل ہے ۔اس معاہدے سے بھارت کو دھچکا لگا ہے جبکہ پاکستان کی عالمی سطح پر مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت کا پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کا ڈراما فلاپ ہو گیا ہے ۔پاکستان نے بنیان مرصوص کی کامیابی سے معاشی اور دفاعی اعتبار سے اپنی حیثیت مستحکم کی ہے ۔پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک معاہدے بھارت کے تابوت میں آخری کیل ہے ۔ یہ معاہدہ محض دو ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی علامت نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے نئے توازن کا پیش خیمہ ہے۔...

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست ،شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،عدالت کی چیف کمشنر ، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت ، حکم نامہ کے مطابق بانی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلق کا بنیادی حق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پرانے جے-6 فائٹر طیاروں کو بغیر پائلٹ ڈرونز میں تبدیل کر کے ایک نیا جنگی یونٹ متعارف کرایا ہے، جو حالیہ چانگ چن ایئر شو میں دکھایا گیا۔ تبدیل شدہ ڈرونز میں پائلٹ کے ساز و سامان ہٹا کر آٹو پائلٹ، خودکار فلائٹ کنٹرول اور نیوی گیشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔نمائش میں بتایا گیا کہ یہ ڈرونز اسٹرائیک یا تربیتی اہداف کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں، اور اضافی ہتھیارِی اسٹیشنز لگانے سے ان کی حملہ آور صلاحیت بڑھائی گئی ہے۔ چونکہ بیس پہلے کا فریم برقرار رکھا گیا ہے، یہ حل نسبتاً کم لاگت اور بڑے پیمانے پر تعیناتی کے لیے موزوں سمجھا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی...
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے سندھ کے ہم منصب شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر وقت بھاشن دینے کا شوق ہے۔ اگر سندھ میں واقعی بہتر انتظامات تھے تو سیلاب زدگان کی مکمل بحالی ابھی تک کیوں نہیں ہو سکی؟ یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کی ہے اور تسلیم کیا ہے کہ پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین منجمنٹ ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق وہ اس سے بھی زیادہ معتبر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو سمجھتی ہیں، جو ملتان میں موجود رہ کر ریسکیو و ریلیف آپریشنز...

بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد
بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے اجتناب کیا جائے، ایک سیاسی رہنما نے بیان دیا کہ بی آئی ایس پی فراڈ ہے جو نامناسب بیان ہے، رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے، بیان پرمعافی مانگنی چاییے۔بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے،...
لاہور: فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والے ہزاروں مسافر رل گئے، ریل گاڑی سے سفر کرنے کے لیے مسافروں کو مزید کئی ماہ تک انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑے گا، سیلاب سے متاثرہ پل اور ریلوے ٹریک کا تعمیراتی کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پل کی تعمیر کے لیے ابھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، تعمیراتی کام کب شروع ہوگا پتا نہیں۔ گزشتہ ماہ سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے، ریل گاڑی سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ترس گئے، جو بہت مجبور ہیں وہ لاہور آکر کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جن...
اسپین کی مڈفیلڈر بونماتی نے خواتین فٹبال میں نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق بونماتی فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز بیلن ڈی اور جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ مجموعی طور پر بونماتی سمیت صرف تین کھلاڑی لگاتار تین مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے اسٹار فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب اسپین کی مڈفیلڈر بونماتی خواتین فٹبال میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بیلن ڈی اور جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ وہ مجموعی طور بیلن ڈی اور...
---فائل فوٹو حکومتِ سندھ نے رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنک اسکوٹیز سے وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو محفوظ اور باوقار سفر ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یہ اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے ہے جو روزانہ تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں، درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے حالیہ ہفتے کے دوران خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کرلیا، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی انقلابی قدم ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پنک اسکوٹیز پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز...
ویب ڈیسک: حکومتِ سندھ نے حالیہ ہفتے سے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت پنک اسکوٹیز پروگرام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خواتین کے لیےایک انقلابی قدم ہے،اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے جو روزمرہ آمدورفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پرانحصار کرتی ہیں،الیکٹرک اسکوٹیز سے نہ صرف خواتین کوروزانہ کی سفری سہولت میسرآئے گی بلکہ انکے وقت اورپیسےکی بھی بچت ہوگی۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عملدرآمد کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کے درجنوں راہنماوں نے شرکت کی. کانفرنس سے افتتاحی خطاب میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا اعلان کیا جس کے بعد لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو اور مالٹا نے بھی سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا صدر میکرون نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا عالمی سطح پر آزاد ریاست تسلیم کیا جانا ہی امن کا واحد راستہ ہے.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم آفس کو دی گئی ایک بریفنگ میں اعتراف کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں 3.6 کھرب روپے کے سیلز ٹیکس خسارے کو پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ ریٹیل سیکٹر کی غیر رسمی نوعیت اور اس میں موجود شدید تقسیم ہے، جس کی وجہ سے اس شعبے کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بریفنگ کے مطابق صرف ریٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کا خسارہ 310 ارب روپے ہے، جو مجموعی خسارے کا تقریباً دسواں حصہ بنتا ہے۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ مالی سال...
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں ابھرتی ہوئی نئی صف بندیوں کے تناظر میں غیر معمولی احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت، دونوں اپنے انفرادی عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے، اسی لیے اب وہ باہمی تعاون کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ممکنہ سرگرمیوں سے اسلام آباد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے...
حکومت سندھ کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران پنک اسکوٹیز خواتین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں " پنک اسکوٹیز پروگرام" کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے جا رہی ہے۔ یہ سہولت خواتین کے لیے ایک انقلابی قدم ہے، خواتین کو روزانہ کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو...
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے، لہٰذا غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے ہے، کیونکہ دونوں فریق انفرادی طور پر اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا اقوام متحدہ میں...
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے کھلاڑی عثمان ڈیمبیلے نے پیر کے روز دنیا کے سب سے بڑے انفرادی فٹبال اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کر لیا اور اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان بن گئے۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ خواتین کا ایوارڈ اسپین کی اسٹار آئتانا بونماتی نے مسلسل تیسری بار جیتا۔ یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا 28 سالہ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے نوجوان سینسیشن لامین یامال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل 2024 میں یہ ٹرافی اسپین...
بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا سمیت مزید 5 ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک کے بعد بیلجیئم، لکسمبرگ اور مالٹا سمیت مزید 5 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو، اینڈوورا اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے غزہ تک مکمل اور آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ غزہ کا بحران دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم لکسمبرگ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا...
اسلام آباد: ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے اور آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عاطف محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قواعد کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہے جس پر بتایا گیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ...
حالیہ دنوں میں کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال اور فرانس سمیت کئی بڑے ممالک نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ اب دنیا کے 150 سے زائد ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر مانتے ہیں۔ ’ یہ اسرائیل کے لیے جھٹکا ہے‘، ادیل شادید ہیبرون کے قریب دورا کے محقق ادیل شادید کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا فیصلہ ایک تاریخی اصلاح ہے کیونکہ برطانیہ نے ہی ایک صدی قبل بالفور ڈیکلریشن کے ذریعے اسرائیل کی بنیاد رکھی تھی۔ ادیل شادید ان کے مطابق یہ فیصلے اسرائیل کی سیاسی اور اخلاقی تنہائی میں اضافہ کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک زمین اور عملی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، صرف کاغذ پر ریاست کو تسلیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خط کے ذریعے 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اس جنگ بندی کے بدلے میں اسرائیلی یرغمالیوں کے تقریباً نصف حصے کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ خط فی الحال قطر کے پاس موجود ہے، جو اس تنازع میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خط کو رواں ہفتے کے آخر میں صدر ٹرمپ کو پیش کیا جائے گا۔ اگرچہ حماس نے ابھی تک اس خط پر باضابطہ دستخط نہیں کیے ہیں، لیکن آئندہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو عام شیشے کی کھڑکیوں کو بجلی پیدا کرنے والے شمسی پینلز میں تبدیل کر سکتی ہے۔نینجنگ یونیورسٹی کے محققین کی اس ایجاد کو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نیا نظام Diffractive-type Solar Concentrator (CUSC) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سورج کی روشنی کو شیشے کے اندر جذب کرنے کے بجائے اس کے کناروں پر مرکوز کرتا ہے۔ یہاں پر لگے ہوئے خصوصی سیلز اس روشنی کو برقی توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس طریقہ کار کی وجہ سے شیشے کی شفافیت برقرار رہتی ہے اور یہ عام کھڑکیوں جیسا ہی نظر آتا ہے۔تحقیقی...
برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، لوئیس اناسیو لولا ڈسلوا صدر برازیل نے پیر کی شب کہا کہ ویٹو کا استبداد اقوامِ متحدہ کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے اور جرائم کی سزا...
برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر دن رات کام کر رہی ہے، منصوبے کے ڈیپوز اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر مرحوم کے نام سے منسوب برج اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ یہ پل ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جدید سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اسی ہفتے خواتین کے...
اٹلی میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مزدوروں اور ٹریڈ یونینز نے بڑے پیمانے پر احتجاج اور ہڑتال کی۔ اس دوران کئی بندرگاہوں کے داخلی دروازے بند کر دیے گئے، ریلوے اسٹیشنز پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکولوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ اطالوی مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ اٹلی کو اسرائیل کے لیے اسلحہ اور سامان کی ترسیل کا مرکز بنایا جائے۔ میلان، نیپلز، جینووا اور ٹریئسٹ سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، بعض مقامات پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ یاد رہے کہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی دائیں بازو کی حکومت یورپ میں اسرائیل کی اہم حامی سمجھی...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے کل 24 ستمبر 2025 بروز بدھ صوبے کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ان اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، نیم سرکاری ادارے اور دیگر متعلقہ دفاتر بند رہیں گے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے عام تعطیل کا اطلاق جن اضلاع پر ہو گا ان میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی ویسٹ،...
تل ابیب: اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو اپنی بحری ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق کوئی بھی جہاز جنگی علاقے میں داخل نہیں ہو سکے گا، تاہم امداد کو اسرائیل کی بندرگاہ عسقلان پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی جائے گی جہاں سے یہ سامان غزہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں مزید الزام لگایا گیا کہ یہ فلوٹیلا دراصل حماس کے مقاصد پورے کرنے کے لیے منظم کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ اگر شرکاء کا مقصد صرف انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا ہے تو انہیں عسقلان پہنچ کر سامان اتار دینا چاہیے تاکہ امداد فوری طور پر غزہ بھیجی جا سکے۔...
انگلینڈ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ...
برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، لوئیس اناسیو لولا ڈا سلوا صدر برازیل نے پیر کی شب کہا کہ ویٹو کا استبداد اقوامِ متحدہ کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے اور جرائم کی...
لاہور: پنجاب کی 45 جیلوں میں112 کم عمر ایسے بچے اور بچیاں بھی موجود ہیں جو بغیر کسی جرم اور گناہ کے اپنی ماؤں کے ہمراہ سزائیں کاٹنے پر مجبور ہیں، ان میں 55 لڑکے اور57 لڑکیاں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹریبیون کو حاصل دستاویزات کے مطابق صوبے کی 45 مختلف جیلوں میں 6 سال یا اس سے کم عمر بچے اور بچیاں جیلوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سب سے زیادہ کم عمر بچے اور بچیاں اڈیالہ جیل راولپنڈی اور وویمن جیل ملتان میں ہیں، سنٹرل جیل لاہور میں 10بچے جن میں پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں، سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں12 بچے جن میں پانچ لڑکے...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں 3.6 کھرب روپے کے سیلز ٹیکس خسارے کو مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہے، اس کی بنیادی وجہ ریٹیل سیکٹر کی غیر رسمی نوعیت اور شدید تقسیم ہے، یہ انکشاف وزیراعظم آفس کو دی گئی حالیہ بریفنگ میں کیاگیا۔ ایف بی آرکے مطابق صرف ریٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کاخسارہ 310 ارب روپے ہے، جو مجموعی خسارے کا تقریباً دسواں حصہ بنتا ہے، ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے مالی سال میں 874 ارب روپے کی وصولی صرف نفاذی اقدامات کے ذریعے ممکن ہوئی۔ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون نے 15 ستمبر کو ایف بی آر سے...
اسلام آباد:۔ پاکستان میں منگل23 ستمبر کوعام تعطیل کی خبروں کے حوالے سے اہم خبر آگئی، سرکاری حکام کے مطابق اس سلسلے میں گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جس کے باعث عوام، بالخصوص طلبہ اور سرکاری ملازمین میںبے چینی پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز سے متعدد ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ ( 23ستمبر2025) ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ بعض واٹس ایپ گروپس میں “حکومتی نوٹیفکیشن “کے نام سے جعلی دستاویزات بھی شیئر کی گئیں، جنہوں نے صورتحال کو مزید مشکوک بنا دیا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ آج منگل کو تعطیل ضرور ہے لیکن صرف سعودی عرب میں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ آج، امن اور دو ریاستی حل کی اُمید کو زندہ کرنے کے لیے میں بطور وزیراعظم برطانیہ اعلان کرتا ہوں کہ برطانیہ باضابطہ طور پر ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے سامنے ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں کہ امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو زندہ رکھا جا سکے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور آسٹریلوی سینیٹ میں قائد ایوان و وزیرخارجہ پینی وونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی رائس اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر رفیق سلیمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے پر ویراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سمیت پاکستان اور سعودیہ کی بزنس کمیونٹی اور دونوں ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کنگ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دنیا بھرمیں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے جس میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا اہم ترینکردار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ دفاعی معاہدے سے پاکستان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (HHRD) کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری اور پروگرام ڈائریکٹر امجد نے ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن کے بو تراب اسکول اور منصورہ لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور گلبرگ ٹاؤن میں جاری ریفارمز کا مقصد ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گلبرگ ٹاؤن کے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ یہ ادارے نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرسکیں۔ HHRD کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری نے کہا کہ ادارہ دنیا کے 56 سے زائد ممالک میں مختلف...

آزادی مارچ کیس،جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-6اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے آزادی مارچ کیس جبکہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے درج مقدمے...
ایسے وقت جب نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ بین الاقوامی جرائم کی عدالت کے اشتہاری ہیں۔ایسے وقت جب اقوامِ متحدہ بھی باضابطہ طور پر تسلیم کر چکا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مجرم ہے۔ ایسے وقت جب اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر اور وزیرِ خزانہ بیزلل سموترخ کو کھلی نسل پرستانہ نسل کشی کی وکالت کے سبب برطانیہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، ناروے ، نیدر لینڈز ، آئرلینڈ اور سلووینیا نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اپنے ہاں دونوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔ ایسے وقت جب اسپین نے اسرائیل سے تجارتی و دفاعی تعلقات منقطع کر لیے ہیں اور دو ٹریلین ڈالرز کے مالک...
برازیل کی سڑکوں پر ہزاروں شہری نکل آئے اور حکومت کی سیاستدانوں کو کرپشن اور دیگر مقدمات میں ریلیف دینے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی تمام 26 ریاستوں میں کرپشن پر عام معافی کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شامل ہیں۔ فنکار، طلبا اور سماجی کارکنان سب ہی سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ مقررین نے پارلیمنٹ میں منظور کی گئی مجوزہ قانون سازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے تحت ارکانِ پارلیمان کو گرفتار کرنا یا اِن کے خلاف فوجداری کارروائی کرنا مشکل ہے۔ یہ بل جو گزشتہ ہفتے ایوانِ زیریں سے منظور ہوا تھا اور اب یہ بل سینیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیل نے کہاہے کہ غزہ کے لئے آنے والے امدادی بیڑے کو اپنی بحری ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیاذرائع کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی جہاز کوداخل ہونے نہیں دیا جائے گااور نہ ہی اپنی بحری ناکہ بندی کو توڑنے کی اجازت دی جائے گی۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا کہ یہ فلوٹیلا حماس کے مقاصد پورے کرنے کے لیے منظم کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ’اگر بیڑے کے شرکا کا اصل مقصد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانا ہے نہ کہ حماس کی مدد کرنا، تو اسرائیل ان جہازوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ عسقلان مرینہ پر آ کر امداد...
افتتاحی تقریب میں علاقے کے معزز مشران و عمائدین نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور منصوبے کے اجرا پر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری کے فنڈز سے زیڑان روڈ حسین نغرے میں سید شجاعت گل میاں دوئے کی سالرائزیشن کا منصوبہ پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا۔ آج ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پیر سید مسرت کاظمی اور تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وفد میں خورشید انور، ساجد کاظمی، حاجی سید نجات حسین اور ایم ڈبلیو ایم پارہ چنار کابینہ کے اراکین بھی شامل...
سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقعے پر متعلقہ اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ بلدیاتی انتخابات ری پولنگ نتائج، 59نشستوں میں سے 39 پر پیپلز پارٹی کامیاب یہ فیصلہ صوبے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے جہاں 28 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان ضمنی انتخابات میں جن نشستوں پر پولنگ ہو گی ان میں 2ضلع کونسل نشستیں،6 چیئرمین،7 وائس چیئرمین اور13 جنرل وارڈ ممبران کی سیٹیں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 127 کو انتہائی حساس اور 34...
سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات بھارتی جاسوس دراصل بھارت کے نہیں بلکہ اسرائیل کے مفاد میں سرگرم ہیں۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک اپنی سرزمین سے ایسے بھارتی ملازمین اور جاسوسوں کو نکال دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک سعودی معاہدے کے بعد خطے کے دیگر ممالک کو بھی محتاط اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ متعدد بھارتی شہری اہم عہدوں پر تعینات کیے گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ مقامی نگرانی اور جاسوسی کے طریقے اپنانے میں ملوث ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بھارت کے ذریعے وہی جاسوسی نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے...
فوکس نیوز نے کہا ہے کہ حماس نے اس خط میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے نصف قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری غزہ جنگ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس سے خطے میں پائیدار امن کے امکانات روشن ہوگئے۔ امریکی چینل فوکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک اہم خط بھیجا ہے۔ حماس نے اس خط میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے نصف قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار اور براہِ راست...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب ایک ہیں، پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، یہ اجتماع حقیقی آزادی کی جدوجہد کا تسلسل ہے، عمران خان کی قیادت میں قوم اپنے حق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کے لیے ایک سنگ میل قرار دے دیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع پشاور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 ستمبر جلسے کے انتظامات اور حکمت عملی...
غزہ میں جاری جنگ کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جو خطے میں پائیدار امن کی امید پیدا کر رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک اہم خط بھیجا ہے، جس میں جنگ بندی کے بدلے قیدیوں کی رہائی کی پیشکش کی گئی ہے۔ 60 دن کی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش فاکس نیوز کے مطابق حماس نے تجویز دی ہے کہ اگر اسرائیل 60 دن کے لیے جنگ بندی پر رضامند ہو جائے تو وہ اپنے قبضے میں موجود نصف اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ خط قطر کے پاس موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں جیل کے قیدیوں کے ہنگامے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیٹو سے خبر ایجنسی کے مطابق قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں جیل کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔ ہنگامہ آرائی میں 14 افراد زخمی اور کچھ قیدی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 13 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیاہے۔
سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت نے متعلقہ حلقوں میں اسکولوں کی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بلدیاتی ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24 ستمبر کوتعطیل ہوگی۔دوسری جانب سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات والے اضلاع میں اسکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم...

یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پارلیمانی دوستی گروپس کو مزید فعال بنایا جائے ، پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور خیرسگالی کو فروغ ملے گا۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس...

حکومت پاکستان پی اے آر سی کو ایک جدید اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے، رانا تنویرحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ حکومت پاکستان پی اے آر سی کو ایک جدید اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے،زرعی تحقیق کو براہ راست کسانوں اور صنعت کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے ۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ایک وفد کے ساتھ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی اصلاحات اور تبدیلی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان پی اے آر سی کو ایک جدید اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے...
اسلام ٹائمز: دوحہ قرارداد نے ایک بار پھر اس امر کو ثابت کر دیا ہے کہ عالمِ اسلام کو صرف "بیانات" سے نہیں بچایا جا سکتا۔ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم دنیا محض لفظوں کے ہیر پھیر سے نکل کر عملی اقدامات کرے۔ سفارتی، معاشی، عسکری اور سیاسی سطح پر اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو واضح پیغام دیا جانا چاہیئے۔ اگر اسلامی دنیا متحد ہو جائے تو وہ عالمی نظام کو ہلا کر رکھ سکتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے اس وقت سب سے بڑی کمزوری مسلمانوں کی اپنی صفوں میں موجود ہے۔ اتحاد، قیادت، خود مختاری اور غیرت و حمیت کی کمی نے ہمیں عالمی طاقتوں کا غلام بنا دیا ہے۔ دوحہ قرارداد نے ہمیں ایک بار پھر...
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان قبروں کی موجودگی نے مبینہ طور پر تہاڑ جیل کو انتہا پسندوں کیلئے ایک زیارتگاہ میں تبدیل کردیا ہے، اس سے دہلی جیل کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضی "وشو ویدک سناتن سنگھ" نامی تنظیم نے دائر کی تھی۔ درخواست میں تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل کے احاطے میں ان قبروں کی موجودگی اور دیکھ بھال غیر قانونی اور غیر...