2025-11-04@14:42:05 GMT
تلاش کی گنتی: 239

«سیالکوٹ میں»:

(نئی خبر)
    پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری، ن لیگ آگے، پی ٹی آئی پیچھے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد/سمبڑیال (سب نیوز)پنجاب کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی جبکہ پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 77پولنگ اسٹیشنز کے غیر...
    —فائل فوٹو پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے۔پی پی 52 سیالکوٹ کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 کا نتیجہ آ گیا، جن میں ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ کو برتری حاصل ہے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 6230 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 2305 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے حلقے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہا۔حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 125 ہے، جن کے لئے 185 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے، جن میں سے 11 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فخر نشاط...
    سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن کا میلہ سج گیا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے فاخر گھمن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پیپلزپارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور تحریک لبیک پاکستان  کے چودھری شفاقت بھی مقابلے میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حلقے میں 2 لاکھ 96 ہزار 563 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔185 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حلقے میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔...
    سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی اتنخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ صبح 8 بجے سے جاری ہے، اس نشست پر مسلم لیگ ن ، پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی رہنماؤں سمیت 14 امیدوار مدمقابل ہیں، انتخابی حلقے میں سمبڑیال اور ڈسکہ کی 18 یونین کونسلز شامل ہیں، یہاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حلقے میں ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی پی تینوں بڑی جماعتوں نے انتخابی مہم میں بڑے جلسوں کا انعقاد کیا،...
    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حلقے میں 38 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے جبکہ حلقے...
    سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔ ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر...
    ویب ڈیسک:  سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں آج ضمنی انتخاب کا میلہ سج گیا ہے، جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔  مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فاخر گھمن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے چودھری شفاقت بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 2 لاکھ 96 ہزار 563 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں 185...
    سیالکوٹ میں پی پی حلقہ 52 میں ضمنی انتخاب کے لیے میدان آج سجےگا، ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا۔پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔ن لیگ سےحنا ارشد، پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔
    سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 57 ہزار 725 اور خواتین ووٹرز 1 لاکھ 39 ہزار 460 شامل ہیں۔ انتخابی عمل کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے حلقے میں کل 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 57 مردانہ، 57 زنانہ اور 71 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ کے...
    سیالکوٹ: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پی پی 52 سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار نے اپنے وڈیو پیغام میں انتخابی عمل پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، تاہم انہوں نے نہ تو کسی بھی متعلقہ فورم پر شکایت درج کروائی اور نہ ہی اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا۔ اس معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO) سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے ہی ن لیگ پر پری پول دھاندلی کا الزام لگا دیا، سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں صوبائی حکومت کی مبینہ پری پول دھاندلی سے متعلق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی حلقہ 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ پی پی کے سیکریٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی انتخابی دھاندلیوں کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد صوبائی حکومت...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب اسمبلی حلقہ 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔پی پی کے سیکریٹری اطلاعات وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔خط میں پی پی رہنما نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی انتخابی دھاندلیوں کا فوری نوٹس لے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد صوبائی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا اعلان ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔شہزاد سعید چیمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ ڈے پر صاف شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن یقینی بنائے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے  پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ پی پی 52 میں پارٹی کی تمام تنظیمیں بھر پور انداز میں کام کر رہی ہیں۔ وہ سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض، سردار اظہر اعوان، بشریٰ منظور مانیکا، واجد علی شاہ، نسیم صابر، مدثر شاکر، کامران ڈار، محمد عمر، عرفان سہیل اور آصف بھٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا  انتخابی مہم میں وویمن ونگ، پی ایس ایف، پیپلز  یوتھ، پی ایل ایف، اقلیتی ونگ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انشاء...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تقریبا 8 لاکھ بچے شامل ہیں، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے،پولیو مہم میں اب تک 90 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ عظمیٰ کاردار نے مزید بتایا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیالکوٹ کے رہنما طلعت جعفری کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بلاول ہاوس سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی اہلیہ،بیٹی کائنات طلعت اور بیٹے عون جعفری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مرحوم طلعت جعفری کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
    لاہور (خبر نگار) پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں سابق انسپکٹر کے بہیمانہ تشدد سے کاشف کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت تفتیشی ٹیم کو طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے میں مزید الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔
    پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں درج ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کاشف مسیح کو بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگوں میں کیل ٹھونکے گئے، ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کاشف شدید زخمی ہو گیا، کاشف تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔  یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ: موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ہر کسی کی جان و...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید اصغر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس حماد الرب نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن، ایم ایس سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور متعلقہ ایکسیئنز بلڈنگز نے شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کے دوران ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی سامان کی خریداری کے عمل اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔وزیرِ دفاع نے یہ...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم کی پسرور چھاؤنی افسران و جوانوں سے تاریخی گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن آج شام کو نشر کرے گا۔وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ،پاک بحریہ کے...
    — فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا کا قصائی ہے۔ کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد...
    وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد /سیالکوٹ (سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھانی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا،وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال ، عطا اللہ تارڑ نے بھی وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا،کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ سول اور عسکری  قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں شامل رہی۔ بغیر ادویات کے جسم سے کولیسٹرول کو کیسے ختم کیا جائے؟ مزید :
    عامر شنواری خیبر کے علاقے لوئے شلمان لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے رینجرز اہلکار نثار علی شلمانی سیالکوٹ بارڈر پر مادرِ وطن کے دفاع میں بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے. نثار علی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ اُن کے آبائی گاؤں لوئے شلمان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لاہور(اوصاف نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں چل بسے
    میاں اشفاق: سیالکوٹ ؛ ڈی جی پی ایچ اے نے اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی، شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دیں، حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں، جدہ سے لاہور، اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، سیالکوٹ پشاور کوئٹہ فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔ بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ آسلام اباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی میزائل تباہ کردیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملوں کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ رات آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا، جس میں بھارتی ایئر بیسز، فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے۔ بھارت کی جانب سے بھی پاکستان پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جھائی میں بھارتی میزائل کو فضاء میں ہی مار گرایا ہے۔ پاکستان کا جوابی وار، بھارت نے فوجی اڈوں...
    لاہور: پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر دیہی آبادیوں کو نشانہ بنایا، جس سے مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت سرحدی...
    سٹی 42 : موجودہ حالات کے پیشِ نظر لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود 8بج کر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک بند کردی گئیں۔   ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی، 8بجکر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک ایٹ سپیس بند کر دی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دیں ۔  ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ نے فضائی آپریشن ہر قسم کی پروازوں کیلئے رات 8:30 بجے سے عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان  موصول نوٹیم کے مطابق فضائی آپریشن کی عارضی معطلی کی گئی ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو شام 6 بجے تک بند کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پی اے اے کے مطابق مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابط میں رہیں۔
    ---فائل فوٹو  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکمعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی،...
    لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، نوٹم جاری کردیا گیا۔ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بند کئے گئے ہیں۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دوپہر 12 بجے تک بند رہے گا۔ Post Views: 3
    کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو دوپہر 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے...
    کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے پھر بند کر دیئے گئے تھے۔ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بندکیے گئے جبکہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بند کیا گیا۔ تاہم ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹس پر مختصر بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔آپریشنل اقدامات کے باعث کچھ پروازیں متاثر ہوئیں۔ البتہ کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج نے 2 بھارتی ڈرون مار گرائے کراچی لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہے۔ دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی،لاہور،سیالکوٹ ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بند ہے۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 40 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت پر سیاسی قیادت کا شدید ردعمل، پاک فوج کو بروقت اور مؤثر...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کراچی، لاہور اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اپنے پیغام میں مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورت حال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ ہی گھنٹے بعد...
    لاہور: پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملتان سے کراچی جانے والی ایک اور پی آئی اے پرواز کو بھی تاخیر کے باعث متبادل روٹ اختیار کرنے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں 7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ نوٹم کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دن 12 بجے تک بند رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ...
    سیالکوٹ ڈالووالی سیکٹر پر پاکستان نے انڈیا کا ڈرون طیارہ مار گرایا، ویڈیو اور تصاویر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سیالکوٹ ڈالووالی سیکٹر پر پاکستان نے انڈیا کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا پاک فوج نے آپریشن سندور کو بھارت کیلئے تندور بنا دیا، انڈین میڈیا کی چیخیں ، پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی... ڈی جی آئی ایس...
    سیالکوٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی اسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کسی نے زہریلا انجکشن لگا کر ڈاکٹر خرم کو قتل کیا ہے، ان کے پاؤں پر انجکشن کا نشان ہے۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خرم کا کمرہ اندر سے بند تھا، وہ 3 سال سے نجی اسپتال میں کام کر رہے تھے، ڈاکٹر کی رہائش بھی اسپتال میں ہی تھی۔پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر کے...
    لاہور + سیالکوٹ +اسلام آباد+ (خصوصی  نامہ نگار + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی + خبر نگار خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، اْن کی عمر 86 برس تھی۔ ساجد میر 2 اکتوبر 1938ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ پروفیسر ساجد میر 2003ء سے 2025ء تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994ء سے 2000ء تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے۔ ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور وہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
    سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) تھا نہ سول لائن کے مختلف علاقوں میں ننھے منے گینگ متحرک، پولیس بے بس، وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ تھانہ سول کے علاقوں میں کم سن گینگ بند گھروں کی ریکی کے بعد گھروں میں وارداتیں کرنے لگے تفصیلات کے مطابق گینگ دلیری سے بند گھر کے تالے توڑ کے گھر میں داخل ہونے لگے دو ننھے منے بچوں کی گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، جس میں بچوں کو گھر کے تالے اور گھر کے اندر لگے کیمرے توڑتے دیکھا جا سکتا ہے، تھانہ سول لائن پولیس نے کاغذی کاروائی کیلئے مقدمہ درج کر لیا۔ نشاندہی اور فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد 86 برس کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 86 برس تھی، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ رپورٹ کے مطابق علامہ ساجد میر کا کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں مہروں کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ شدید علیل ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ساجد میر کچھ دنوں پہلے اپنے آبائی شہر سیالکوٹ منتقل ہوئے، ان کا انتقال سیالکوٹ میں آبائی گھرر میں ہوا۔ پنجاب: اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح، 3مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے
    بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کے بعد سرحدی علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نوجوانوں نے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں بلڈ کے عطیات دینے کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کروانا شروع ہو گئے، سرحدی دیہات ہر طرح کے حالات سے نپٹنے کے لیے تیار، مزید دیکھیے عظیم شہزاد کی یہ رپورٹ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بھارت پاک فوج جنگ سیالکوٹ
    سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم سیالکوٹ میں بسنے والے مودی کی ناپاک سوچ کے سامنے کھڑے ہیں۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 7 لاکھ فوج ہے پہلگام واقعہ کیسے ہوا، بین الاقوامی ادارے اور خصوصاً یو این کو نوٹس لینا چاہیے۔فردوس عاشق نے کہا کہ پاکستان زرعی اجناس پیدا کرکے پوری دنیا کی غذائی ضروریات پوری کرتا ہے، پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی پر حملہ در حقیقت دنیا کی فوڈ سیکیورٹی پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی احمقانہ سوچ ریجن میں قحط سالی پیدا کرے گی، ہم امن کے خواہشمند ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
    بھارتی جنگی جنون نے سیالکوٹ میں افواہوں کا بازار گرم کر دیا۔ گزشتہ رات سیالکوٹ کے مختلف سیکٹر سے مختلف افواہوں گردش کرتی رہیں۔ سرحدی علاقوں میں کشیدگی تو تاحال برقرار ہے۔ البتہ کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے عظیم شہزاد سے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں، پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے پُرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، پاک فوج کی مختلف علاقوں میں جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں، پاک فوج کے جوان دفاع...
    اسلام آباد :بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں “پہلگام فالس فلیگ” واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے، جس کے پیشِ نظر پاک فوج نے جنگی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکرگڑھ کے سرحدی علاقوں میں بھرپور جنگی مشقیں جاری ہیں۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/whatsapp-video-2025-04-30-at-17.35.59_4e3bc640.mp4 ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں پاک فوج کے مختلف یونٹس شریک ہیں جن میں انفنٹری، توپ خانہ، ٹینک کور اور جدید اسلحہ بردار دستے شامل ہیں۔ جنگی مشقوں کے دوران فیلڈ مشنز، اسلحہ ہینڈلنگ اور دفاعی پوزیشننگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے جذبے سے سرشار اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی...
    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ دیا۔پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور استدعا کی کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس لیا جائے۔خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے، سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں 18 اپریل کو انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نیئر بخاری کے خط میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی افسر کا تقرر و تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔خط میں یہ بھی کہا...
    پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیاہے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید میر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجے گئے خط کے متن میں۔ کہا گیا ہے کہ تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کے تحت...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ رہنما پی پی پی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی پی- 52کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد پنجاب انتظامیہ کس قانون کے تحت سیالکوٹ میں تقرر تبادلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس...
    لاہور+ سیالکوٹ+گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی ) وزیراعلی مریم نواز اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔ گوجرانوالہ اندرون شہر اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ کھارادان بازار، گوندلانوالہ بازار، دیگی بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے بھی کئے۔ دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے۔ ایک دکاندار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم...
    علی ساہی : ناقص انتظامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بابر علی معطل ہوگیا سپرنٹنڈنٹ جیل کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کے باعث معطل کیا گیا،کاشف رسول کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کردیا گیاآئی جی جیل سے تمام جیلوں میں انڈسٹری کی کارکردگی بارے رپورٹ طلب کر لی ، سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں 20 انڈسٹریز بنائی ہیں جہاں اسیران کو تربیت دی جارہی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیل فاؤنڈیشن کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی قلندرز کے چھ بیٹر ڈبل فگر کو ٹچ نہ کر سکے 
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی جانب سے بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بہت کم وقت میں دو طرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی فورمز پر دونوں برادر ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ان کی مثالی سفارتی کاوشوں اور اہم کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے چیئرمین جناب فیصل منظور نے سفیر کو ان کے یونیورسٹی دورے کے دوران یہ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر سفیر نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی...
    سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز )سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اعلی سطحی بزنس فورم کے دوران، سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں 15 سے 17 مئی 2025 کو منعقد ہونے والی پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اس اعلی سطحی بزنس فورم کا اہتمام ایتھوپیا کے سفارت خانے، وزارتِ تجارت پاکستان، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور سیالکوٹ چیمبر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ فورم کی مشترکہ صدارت پاکستان میں...
    لاہور ( نیوز ڈیسک) شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی ہے۔علامہ محمد اقبالؒ نے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکی، 1930 میں آپ کا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور قائد اعظمؒ کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد علامہ اقبالؒ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا...
    سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا  ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔ بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے...
    سیالکوٹ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ اپنے خوابوں کو عملی جامہ جس طرح سیالکوٹ کے لوگ پہناتے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں سیالکوٹ کا ایک نام اور پہچان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں بطور مہمان خصوصی مقامی برآمد کنندگان و درآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروزیر دفاع خواجہ محمد آصف، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام، سلطان ٹیپو، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد رفیق مغل، چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اعجاز احمدکھوکھر، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن ذیشان...
    پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔“ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ”سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔“ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب میں اس...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔“ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ ”سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔“ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب میں اس وقت چھ ہزار کے قریب افراد وزٹ ویزے پر جا کر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دوسرے ممالک ہمیں سہولیات کیسے فراہم کر سکتے...
    ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشنز کے لیے پولنگ یکم جون کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 23 تا 25 اپریل تک جمع ہوں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 مئی کو الاٹ ہوں گے۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کی وجہ سے سیٹ خالی ہوئی تھی۔ Ansa Awais Content Writer
    — فائل فوٹو سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن یکم جون کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10مئی تک نمٹائی جائیں گی، کاغذاتِ نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا۔واضح رہے کہ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
    سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیالکوٹ اور اس کے عوام نے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر، پنجاب اسمبلی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے تحت خدمات پر عائد ٹیکس میں چھوٹ کی سفارش کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ اقدام خطے کی معاشی ترقی اور برآمدات کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اہم کامیابی معزز خواجہ منشاء اللہ بٹ صاحب کی مسلسل محنت اور قیادت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے سیالکوٹ کے مفادات کے تحفظ اور ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ اس قرارداد کی منظوری سے سیالکوٹ ایئرپورٹ کو دیگر پاکستان...
    سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔ بانی کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔ پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے۔ بانی ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا۔ شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ایسے افراد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جن کو گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔ کل تک یہ کہتے تھے...
    سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف اور مریم نواز جب بھی آئیں گے ترقی کا سفر کا آغاز ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں حاصل ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں۔ امریکہ کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس سے کراس کر گئی۔ بجٹ میں مزید خوش خبریاں...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2 سال قبل پی ڈی ایم نے ووٹ آف نو کانفیڈنس کے ذریعے اقتدار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے۔  پاکستان میں کرپشن کے کھنڈرات کے اوپر ایک  عمارت کی تعمیر شروع کی، ساری پارٹیوں نے ملکر محنت اور جانفشانی کے ساتھ ایک امید کی کرن پیدا کی کہ یہاں ڈالر 600 روپے کا نہ ہو، خوراک کے بلوے نہ ہو۔ یہ خوف تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ شہباز شریف نے ملک ملک دورے کیے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں اپنے خطاب میں...
    سیالکوٹ کے علامہ اقبال چوک پر ایک معمر خاتون راستہ بھول گئیں اور پریشانی کے عالم میں سڑک پر نصب 15 پینک بٹن دبا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے خاتون کو دیکھا اور انہیں تسلی دی، جبکہ فوری طور پر پولیس کو موقع پر بھیجا۔ پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر ان کے اہلخانہ کی تلاش شروع کی اور بالآخر انہیں بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نصب کیے گئے 15 پینک بٹن شہریوں کے لیے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔  
    سیالکوٹ: کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میہموجوئیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر پلا دیا جس کے باعث ان کی سات سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔  پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ زہر دیے جانے والے بچوں میں سات سالہ ام عمارہ، نو سالہ محمد غازی اور تین سالہ محمد حمزہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)سیالکوٹ میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے جمعہ کو سیالکوٹ میں ایک وین کو روکنے اور یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے والے 5ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی۔ ایف آئی آر کے مطابق 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 ملزمان نے وین پر حملہ کیا اور اس کی ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچایا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت بعد میں حمزہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے والے 4 ملزمان...
    —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی...
    ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائی، وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر ملزم عثمان ججہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد سے روپوش تھا۔ ملزم عثمان ججہ نے متعدد شہریوں کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی کو حادثے پیش آیا جس میں متعدد نوجوانوں جاں بحق ہو گئے۔ مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم گرفتار ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ کو 8 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔...
    سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا، اس مٹی پر ہم سب کا بلا تفریق حق ہے۔ انہوں...
    یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق عثمان ججہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ جیل سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عثمان ججہ جیل سے فرار ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں روپوش تھا، وہ انسانی اسمگلنگ کا عالمی ریکٹ بھی چلاتا تھا۔حکام کے مطابق یونان کشتی حادثہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پیش آیا تھا، جس میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق حادثے کے وقت عثمان ججہ لڑائی اور جھگڑے کے مقدمے میں سیالکوٹ جیل میں قید تھا۔حکام کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ جیل میں موجود عثمان ججہ...
    لاہور میں بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی و دیگر جرائم میں مطلوب 7 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان کو لے کر شارجہ سے پاکستان روانہ ہوگئی، آج رات لاہور پہنچے گی۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی، اشتہاری سفیان علی پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے 32 مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری عبدالطیف نے رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا تھا، اشتہاری زوہیب سیالکوٹ اور  جلیل ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری رمیز اشرف راولپنڈی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب...
    سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری اصلی تاریخ کو 80 کی دہائی میں مسخ کیا گیا، ہم نے تاریخ بدلی، ہیرو بدلے، ہمیں اپنے دین پر فخر ہونا چاہئے، سلیبس میں ایسی چیزیں تھیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکو ٹ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فرا ہمی ترجیحات میں شامل ہے ، علاج کی جدید سہولیات پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کی کوشش کریں گے ۔ ڈاکٹر دولت کمانے کے لئے اشتہارات لگانے کے بجائے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ اشتہاری ہونا ڈاکٹروں کی نہیں سیاستدانوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جلد سیالکوٹ سے کھاریاں موٹر وے بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ترقی کے سفر میں سب کو دیا نتداری سے اپنا کردار ادا...
    سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے،...
    اشتہارات ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے: خواجہ آصف کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں کا ایک اشتہار پڑھا تو شرم آئی، یہ اشتہارات کے ذریعے...
      سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں...
    سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) ایمریٹس ایئر لائن کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر ایس سی سی آئی اکرام الحق نے ایمریٹس ایئر لائن کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والے اجلاس میں ایمریٹس ایئر لائن کے وفد اور صدر سیالکوٹ چیمبر کے عہدیداران کے مابین ہوا بازی اور تجارت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی اور نائب صدر عمر خالد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔
    گوجرانوالہ: چار شہریوں کو قتل کرکے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار معصوم شہریوں کے قاتلوں کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان چار معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو...
    سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ملک کے تمام ائیرپورٹس پر کارروائیاں جاری ہیں ،ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا اور ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم فلائٹ نمبر جی نائن552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا ،ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سیالکوٹ میں ای چالان کا عمل شروع کر دیا گیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں 58مقامات پر 200سے زائد کیمرازنصب کر دیے گئے ہیں،آئی اے ٹیکنالوجی کی معاونت سے چالان ٹرپل سواری ،ہیلمٹ ناپہننے ،،ون وے کی خلاف ورزی پر،،سپیڈ اوور ،، دوران ڈرائیونگ موبائیل فون کے استعمال ،ون ویلنگ ،اوورلوڈنگ ،سیٹ بیلٹ نا باندھنے ،فٹ پاتھ یا زیبراکراسنگ پر گاڑی پارک کرنے اور سگنل توڑنے پر بھی چالان ہو گا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ جوگاڑی چالان پے ناکرے گی لاسٹ ڈیٹ اوور ہونے کے بعد شہر میں داخل ہوتے ہی تھانے میں بند اور تب بچیں گے جب چالان جمع کروائیں گے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلر اور کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلئے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر غلام حیدر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا کی پرواز پر سفر کر نے جارہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھا۔درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو...
    وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گداگر کو گرفتار کر لیا جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق غلام حیدر نامی مسافر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا جانے والی پرواز پر سوار ہو رہا تھا اور امیگریشن کے دوران اس کا نام کراچی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے مقدمے میں شامل پایا گیا۔ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا، اس نے بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک شہری سے بھاری رقم وصول کی تھی۔ ایک اور کارروائی میں، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر...
    —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق حراست میں لیے گئے مسافر سعودی عرب اور سینیگال سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں نے یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلرز کو پیسے دیے تھے۔ کراچی ایئر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر ملزم گرفتاروفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔  دوسرے مرحلے میں دونوں افراد کو موریطانیہ سے اسپین بھجوایا جانا تھا جبکہ کشتی حادثے کے بعد دونوں افراد آگے جانے کے بجائے واپس...
    انسانی اسمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے تمام ائرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت غلام حیدر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا، ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے...