2025-08-06@14:59:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1305
«پارلیمنٹ کے بجائے ا ئین»:
(نئی خبر)
2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے نہ صرف میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی خزانے کی تجوریاں بھی بھرلیں۔ فلومی نینسے کے خلاف فتح حاصل کرکے چیلسی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ برازیلی ٹیم کے خلاف جواؤ پیڈرو کی شاندار کارکردگی نے چیلسی کو فیصلہ کن میچ تک پہنچادیا، اور کوچ اینزو ماریسکا کےلیے یہ کامیابیاں ٹیم کی تعمیرِ نو کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہورہی ہیں۔ اگرچہ کلب ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن چیلسی کلب نے عالمی سطح پر مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب اگر چیلسی کی...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں قیاس آرائیاں کرنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں آصف علی زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں پیپلزپارٹی کے بغیر یہ نظام نہیں چل سکتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے تاریخ گواہ ہے کہ صدر آصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے صدر آصف علی زرداری وہ واحد سیاستدان...
لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔ واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 182 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 175، فرخ آباد میں 155، لکشمی چوک میں 143، قرطبہ چوک میں 151، اور گلشن راوی میں 128 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات میں جیل روڈ پر 124 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 84.5 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 153، اپر مال 135، مغل پورہ 134، تاجپورہ 140، چوک ناخدا 133، اقبال...
بھارت اور سری لنکا کے درمیان کچاتیو جزیرے کا تنازع ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ تمل ناڈو میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے پہلے بھارتی سیاسی جماعتیں، خاص طور پر وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی جماعت ڈی ایم کے، اس معاملے کو عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں مزدور سڑکوں پر آگئے، بھارت بھر میں ہڑتال 1974 کے ایک معاہدے کے تحت بھارت نے یہ جزیرہ قانونی طور پر سری لنکا کے حوالے کر دیا تھا، مگر اب دوبارہ اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بعض شدت پسند گروپ تو الگ تمل ریاست بنانے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم...
2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے نہ صرف میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی خزانے کی تجوریاں بھی بھرلیں۔ فلومی نینسے کے خلاف فتح حاصل کرکے چیلسی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ برازیلی ٹیم کے خلاف جواؤ پیڈرو کی شاندار کارکردگی نے چیلسی کو فیصلہ کن میچ تک پہنچادیا، اور کوچ اینزو ماریسکا کےلیے یہ کامیابیاں ٹیم کی تعمیرِ نو کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہورہی ہیں۔ اگرچہ کلب ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن چیلسی کلب نے عالمی سطح پر مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب اگر چیلسی کی ٹیم...
پی پی کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔صوبائی حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریز کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوات سے منتخب پانچ ممبران صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیا گیا۔اسی طرح، لوئر دیر کے تین اور اپر دیر کے ایک ایم پی اے کو پارلیمانی سیکریٹریز بنا دیا گیا جب کہ باجوڑ، بونیر،کوہستان اپر اورکولن پالس کے ممبران کو بھی نوازا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نوشہرہ، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر کے ایم پی ایز کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تمام جمہوری قوتوں کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے تمام جمہوری قوتوں کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سنجیدہ، تعمیری...

راولپنڈی میں اربوں کے پراجیکٹس کا افتتاح، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرینگے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نوازشریف فلائی اوور اور جی پی او / ٹی ایم انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس جلد لانے اور پینے کے صاف پانی کے لئے پائپ لائنیں بچھانے کے پراجیکٹ تیارکرنے مری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے اور راولپنڈی کے نالہ لئی کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔ مریم نواز نے راولپنڈی نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب...
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 جولائی 2025ء ) وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور نے ”خیبر پاس“ کے نام سے صوبائی حکومت کے ڈیجیٹل شناختی نظام کا اجراء کردیا۔ خیبر پاس کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پاس سرکاری محکموں کی خدمات تک آسان رسائی کا ایک انقلابی اقدام ہے، ابتدائی طور پر اس نظام کے تحت تین خدمات فراہم کی جارہی ہیں، آنے والے دنوں میں صحت کارڈ سمیت صوبائی حکومت کی تمام خدمات اور سہولیات کو اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔ لوگوں کو زیادہ سے سہولیات کی فراہمی، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنا بہت...
سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پنشن اصلاحات، ڈی ایچ اے کو پانی پہنچانے کے لئے منصوبوں سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ڈی ایچ اے کو صرف 4 تا 5 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے جب کہ 15 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے۔ 36 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے سے ڈی ایچ اے کو 10 ایم جی ڈی پانی ڈملوٹی...
سٹی 42: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صدر زرداری کیخلاف قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔ ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں، ان کے خلاف قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں،قیاس آرائیاں کرنے والوں کو آئین اور قانون کی سمجھ ہی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ارکان کے پاس آئین میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے،کسی وزیراعلیٰ کو عدم اعتماد کے ذریعےہٹانے سے نظام غیرمستحکم نہیں ہوتا۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی...
علامہ مقصود ڈومکی و دیگر نے کہا کہ جیکب آباد یوم عاشور کے جلوس پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کے شرپسندوں کا حملہ نہایت افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ یزید کے شرپسند عناصر ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دربار یزید میں امام زین العابدین علیہ السلام کا خطبہ حق و صداقت کا روشن مینار ہے۔ آل محمد (علیہ السلام) کے ان خطبات نے یزیدی ایوان میں زلزلہ بپا کیا۔ جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام زین العابدین سید الساجدین علیہ الصلوۃ والسلام کا دربار یزید میں تاریخی...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کی متفرق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار وکلا سلطان محمد خان، طفیل شہزاد اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک حبیب نور بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وکیل سلطان محمد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ روز قبل2جولائی کو الیکشن کمیشن نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ آذربائیجان کی پارلیمنٹ “ملی مجلس” کا دورہ کیا۔ وفد کے ہمراہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین بھی شامل تھے۔ ملی مجلس کی اسپیکر محترمہ صاحبه غفارووا نے اسپیکر قومی اسمبلی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں اسپیکرز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور، پارلیمانی تعاون، عوامی سطح پر روابط اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر، غزہ کے انسانی بحران اور ایران-اسرائیل کشیدگی پر آذربائیجان کے جرات مندانہ مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم پاکستان کے آزاد شدہ آذربائیجانی علاقوں کے حالیہ دورے کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔پی ٹی آئی پی نے الیکشن کمیشن کے 5اپریل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی ٹی آئی پی کی درخواست پر سماعت کل جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوگی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی...
پشاور(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔ اب خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پارک بنانے کی پیشکش حکومت خاموش شہری مظفرآباد نصیر چوہدری وی نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت سنسنی خیز صورت حال پیدا ہو گئی جب ترکی ایئرلائن کی ایک بین الاقوامی پرواز، جو استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، روانگی کے فوراً بعد غیر متوقع تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی۔پائلٹ کی فوری مہارت اور کنٹرول ٹاور کے بروقت ردعمل کی بدولت طیارے کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، لیکن اس تمام واقعے نے طیارے میں سوار مسافروں کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پرواز جب فضا میں بلند ہو رہی تھی تو اچانک طیارے کے ایک اہم تکنیکی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، چھتیں گرنے اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ (Cloudburst) کے باعث شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، جس سے برساتی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، محلہ چاہت میں ایک افسوسناک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کے والدین اور دو بہن بھائیوں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔محکمہ...
برطانیہ نے شام کے ساتھ 14 سال بعد باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کر لیے ہیں، جس کا اعلان برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دمشق کے دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ کسی بھی برطانوی وزیر کا شام کا صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد پہلا سرکاری دورہ ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے شام کے نئے صدر احمد الشراع اور وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی، جس میں سیاسی عبوری عمل کی حمایت اور تعمیرِ نو میں برطانیہ کی شراکت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خارجہ لیمی نے کہا کہ میں شام میں برطانیہ کا پہلا وزیر ہوں جو اسد کے ظالمانہ دور کے خاتمے کے بعد دمشق آیا ہوں۔...

افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب, وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے , گرفتاریاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے، 4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے تمام ویزے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک) زامبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں مادہ ہاتھی کے حملے میں 2غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔ پولیس چیف رابرٹسن مویمبا کے مطابق دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ہاتھی ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔ قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا: افریقا کے ایک ملک زیمبیا کے معروف ساؤت لوانگوا نیشنل پارک میں ہتھنی نے حملہ کرکے 2 غیر ملکی خواتین سیاحوں کو مارڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقائی پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بتایا ہے کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین سیاحوں کی شناخت برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں کہ اپنے بچے کے ساتھ موجود ایک مادہ ہاتھی نے انہیں پیچھے سے آکر کچل دیا۔قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کرکے ہتھنی کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ہتنھی...
زیمبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں ایک مادہ ہاتھی کے حملے میں دو غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔ پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ایک مادہ ہاتھی جو اپنے بچے کے ہمراہ تھی، نے ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔ قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے ہتھنی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔ ہتھنی نے دونوں خواتین کو روند...
افغان شہریوں کو جعلی اسپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا اسکینڈل بےنقاب ہوگیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے۔ جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے، ایف آئی اے نے کہا کہ 4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔ تمام ویزے 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کئےگئے، انٹیلی جنس کو اطلاع نہیں کی گئی، ملزمان جی 8 اسلام آباد میں واقع شو رومز سے نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ افغان باشندوں سے ویزوں...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) عملی طور پر غیر فعال ہو چکی ہے، کیونکہ 26-2025 کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ایک بھی تحقیقی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی، زراعت کو اولین ترجیح دینے کے بار بار حکومتی دعوؤں کے باوجود نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (نارک) میں تحقیقی کام اب ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔پارک مالی سال 2026 میں جنوبی کوریا کے تعاون سے آلو کے تصدیق شدہ بیج کی پیداوار کے صرف ایک پروجیکٹ پر کام کرے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دو جاری منصوبوں کو معطل کر دیا ہے جن میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا ہے، جن میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج ایک پارلیمانی روایت ہے، اور ماضی میں کئی بار صدرِ مملکت اور وزیر خزانہ کی تقاریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے خلل ڈالا گیا ہے۔ ان ریفرنسز میں غیر پارلیمانی رویہ، بد نظمی اورغیر مہذب برتاو¿ کی بات کی گئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تقریر میں خلل ڈالنا نااہلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرسٹینا (انٹرنیشنل ڈیسک) کوسوو میں 4 ماہ سے جاری سیاسی تعطل کے خلاف وکیل آریانت کوچی انوکھا احتجاج کرتے ہوئے 4 گدھوں کو پارلیمان کے احاطے میں لے آئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کوچی کو گدھوں کے ساتھ اسمبلی کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی بحران کی ذمے داری سیلف ڈیٹرمنیشن موومنٹ کے رہنما اور عبوری وزیراعظم البین کرٹی پر عائد کی اور دیگر جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاید یہی صورتحال بعض جماعتوں کے مفاد میں ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ہتھیار عراقی ریاست کے حوالے کیے جائیں اور ملیشیاؤں کو تحلیل کیا جائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک بار پھر آنے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔ مقتدیٰ الصدر نے جمعہ کے روزایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی ایک تحریر میں کہا کہ ملک کی فوج اور پولیس کو مضبوط کرنا چاہیے، اور عراق کو خود مختار اور غیر تابع ریاست ہونا چاہیے۔ انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔اس سے قبل بھی مقتدیٰ الصدر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس وقت تک پارلیمانی انتخابات...
جئے رام رمیش نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے عوامی طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مداخلت پر ہندوستانی فوج کے "آپریشن سندور" کو اچانک روک دئے جانے کے بعد سے کیا تبادلہ خیال ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کے ایک انکشاف پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کو پارلیمنٹ میں بھارت چین تعلقات پر بحث کے لئے رضامندی ظاہر کرنی چاہیئے، تاکہ پڑوسی ملک کے ذریعہ براہ راست اور پاکستان کے ذریعہ سے ہندوستان کو دی جانے والی جیو-پالیٹیکل اور معاشی چیلنجز پر اجتماعی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔ ان میں سے 2 کوہ پیماؤں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر 8 ہزار 126 میٹر اونچی نانگا پربت کو سر کیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے بھی آج نانگا پربت کو سر کیا، اشرف صدپارہ نے پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔الپائن کلب آف پاکستان اور پاکستان کی ماؤنٹینئرنگ کمیونیٹی سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی کی فلسطین سے متعلق پالیسی اور سماجی بہبود کے نظام میں عدم اصلاحات ہیں، جس کی وجہ سے اب نئی جماعت بنائی جائے گی۔برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا ارادہ رکھتی ہیں جس کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ اور نظام میں حقیقی اصلاحات لانا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر وہ اس نئی...
کوسوو میں کئی ماہ سے جاری سیاسی تعطل کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک ایریانیٹ کوچی نامی وکیل نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے پر چار گدھوں کو لا کھڑا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے کوچی کو گدھوں کو اسمبلی کی عمارت میں داخل کرنے سے روکا گیا۔ اس جانوروں کی موجودگی سے کوچی کا احتجاج مزید نمایاں ہوا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وکیل کوچی نے کہا کہ ان کا مقصد تقسیم نہیں، بلکہ اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے لیے خودمختاری تحریک کے رہنما اور عبوری وزیر اعظم البین کرٹی کو زیادہ تر ذمہ دار سمجھتے ہیں۔...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔علیمہ خان نے کہا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کے لیے نکلیں، غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور پاپولر لیفٹ الائنس کے کنوینر کامریڈ امداد قاضی نے کہا ہے کہ وفاق میں شامل تمام قومی وحدتوں اور ملحقہ ریاستوں کے عوام علیحدگی پسند نہیں ہیں ، لیکن موجودہ استحصالی نظام کو مزید برداشت کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں ، جبکہ حکمران طبقہ ، اس کے سرپرست اور حاشیہ بردار اس بدصورت انسان دشمن نظام کے خلاف چلنے والی جدوجہد کو وفاق سے علحیدگی کی تحریک مشتہر کرکے ، گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے استحصالی نظام کو جوں کا توں برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔ کامریڈ قاضی نے کہا کہ اپنے ملک کے تمام قدرتی وسائل ، اپنے عوام کی تعلیم ، روزگار ، صحت ،...
پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کار طریقہ ٹھیک نہیں ہوا اس وجہ سے ہم عدالت ائے، ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، ہم نے یہ معاملہ وہاں اٹھایا۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو صوبے میں بھی جوائن کیا۔۔۔؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملا تو پھر آزاد حیثیت میں ان کے امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا، انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں نے...
ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام اظہارِ تشکر کا خط لکھا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے یہ خط سپیکر قومی اسمبلی کے خط کے جواب میں لکھا ہے،اس سے قبل سپیکر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خطوط لکھے تھے جس میں انہوں نے مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ کو غیرمعمولی جرات اور بہادری پر خراجِ تحسین پیش کیا تھا،سپیکر نے خط میں پارلیمان کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں...

ایف بی آر دروازے کھلے رکھے، وزیراعظم: گورنر کنڈی کی ملاقات، خیبر پی کے اسمبلی میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمشن کو ایک اور اہم خط ارسال کر دیا ہے جس میں ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خط جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ روز جوڈیشل کمشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا۔خط کے مندرجات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ جسٹس منصور نے اپنے خط میں واضح کیا کہ آئین کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے 27 جون کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے 74 مخصوص نشستیں بحال کردیں، مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں مل گئیں، استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کی ایک ایک نشست بحال کی گئی۔ قومی اسمبلی کی بحال کردہ 19نشستوں میں سے (ن) لیگ کو 13 ، پیپلزپارٹی کو 4 اور جے یوآئی کو 2 نشستیں ملیں‘حکومتی اتحاد کو دوتہائی اکثریت مل گئی۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں جے یوآئی کو 10 ،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ججز سینیارٹی بغیر مشاورت طے کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔جسٹس منصور علی شاہ نے سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا۔ جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے یہ اعتراض 30 جون کو سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گئے خط میں کیا۔جسٹس منصور علی شاہ کے خط کے متن کے مطابق صدر مملکت سینیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 200 کے تحت مشاورت لازم تھی، صدر مملکت نے جلد بازی میں خود ہی سینیارٹی طے کی۔خط کے متن کے مطابق معاملہ انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا بھی ہے۔ نئے مالی سال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا آغاز اسیر رہنماؤں کے خطوط کو پڑھ کر کیا گیا، عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جبکہ اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا...
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مخصوص نشستوں ملنے کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔اعلامیے کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی کل نشستیں 123 ہوگئی ہیں، اس جماعت کو 13 مخصوص نشستیں واپس ملی ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق پیپلز پارٹی کی 4 مخصوص نشستیں ملنے کے بعدقومی اسمبلی میں کل نشستیں 74 ہوگئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی میں کل نشستیں 22 ہیں، جے یو آئی کی مخصوص نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی کی کل نشستیں 336 ہیں، آزاد ارکان کی تعداد 5 جبکہ سنی اتحاد کے ممبران کی تعداد 80 ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی : سلمان رفیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاہےجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویزتھی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرا نے بھی مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولیر ڈیزیز نام رکھنے کے لیے کہا مگروزیراعلی نے تجویز مسترد کردی ۔ وزیر صحت پنجاب نے سما ء کے نمائندے سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کےچیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نےمریم نوازکےنام پراسپتال کی درخواست کی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرانےتجویزکی توثیق کی، وزیراعلی پنجاب نےاسپتال کوانکےنام سےمنسوب کرنےکی مخالفت کی، مریم نوازنےکہابابائےقوم کانام تبدیل نہیں ہوگا، لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانےجارہےہیں، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں کارڈیک اسپتال سمیت دیگرکانام منسوب کرسکتےہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر ممبران کی بحالی کے بعد نمبر گیم تبدیل مزید...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ جیل ہو جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے عمران خان نے صرف نظریہ سکھایا ہے، میرا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آل پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا آغاز کیا، عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنمائوں کا خط پڑھ کر سنایا۔ شیخ وقاص اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ہمارے رہنمائوں کو قیدیوں کے حقوق نہیں مل رہے، ہمارے سات کارکن جو قید میں تھے بیماری کی وجہ سے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد ہر جماعت کو ملنے والی نشستوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ جاری کی گئی فہرست کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 6 نشستیں مسلم لیگ ن کے حصے میں آئی ہیں۔ جبکہ 8 سیٹیں جمعیت علما اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی 5 اور ایک ایک نشست پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کو دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، نوٹیفکیشن جاری اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی میں غیر مسلم مخصوص نشستوں میں سے 2 جمعیت علما اسلام، ایک مسلم لیگ ن اور ایک سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے...
—فائل فوٹو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔تحریک انصاف کی پارلمیانی پارٹیوں کے ارکان کو کے پی ہاؤس بلا لیا گیا۔ کے پی کے ہاؤس اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحالقومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو نشستیں مل گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کر دیں۔قومی اسمبلی میں مسلم...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ تعاون معطلی کا قانون باضابطہ نافذ کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ اقدام اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی ادارے کے غیرجانبدار رویے پر تحفظات کے نتیجے میں اٹھایا گیا۔ ایرانی پارلیمنٹ پہلے ہی یہ بل منظور کر چکی تھی، جس کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی توثیق کی، اور اب صدر نے اس پر دستخط کر کے قانون کا درجہ دے دیا ہے۔ اس قانون کے مطابق، ایران آئی اے ای اے انسپکٹرز کو اپنی جوہری تنصیبات کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا جب تک مکمل پیشہ ورانہ رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ ذرائع کے مطابق ایران آئی...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگایا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم کا بہنوں کے ذریعے پیغام پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم لائی جا رہی ہے اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں اور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان کا کیس نہ لگا کر جو سروسز دی ہیں اس کے تحفے میں ان کو اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سیاسی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے پارٹی اراکین کو دوبارہ سے وفاداری کے حلف نامے دینے کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی کو خدشہ ہے کہ مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد سیاسی وفاداریاں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کا راستہ روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اراکین کو شرکت...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ...
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...

محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی
محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب کے درمیان موسمیاتی معلومات کی فراہمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کی یاد داشت طے پا گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے محکمہ موسمیات اور اکاونٹیبلٹی لیب پاکستان کے درمیان ایک تعاون کی ایک یادداشت طے پا گئی ہے جس کا مقصد عام شہریوں، بالخصوص کسانوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ طبقات تک بروقت اور قابلِ فہم موسمی معلومات پہنچانا ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں نے باضابطہ طور پر ایک تعاون نامے پر دستخط کیے۔یاد داشت کے تحت دونوں ادارے مقامی سطح پر موسم کی درست پیش گوئیوں، موسمی صورتحال جاننے کے لیے خودکار آلات کی تنصیب اور موسمیاتی اعدادو شمار کے موثر استعمال...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور نورین نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے بات صرف ان کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے، 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ایک دو کلومیٹر ہمیں پیدل چلاتے ہیں، مریم نواز شاید اس سے خوش ہوتی ہیں، بات ان سے کرنی چاہیے جن کے پاس اختیار ہو، حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کس سے بات کی ہے، امریکا کو بھی پتہ ہے طاقت کس کے پاس ہے، بانی پی ٹی آئی کو تنہا کر کے یہ سوچتے ہیں عوام...
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا جمعیت علماء اسلام ف بلوچستان نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ہار پہنانے پر زابد ریکی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔جے یو آئی ف بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نےکوئٹہ میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری، اراکین اسمبلی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر زابد ریکی کی رکنیت معطل کردی ہے، زابد ریکی نے پارٹی کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے، زابد ریکی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی کی مرکزی شوریٰ کو لکھ دیا ہے۔سینیٹر مولانا عبدالوسع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف پر بلوچستان اسمبلی میں فرنڈلی اپوزیشن کا الزام غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی...
کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔ زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور...

قائداعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات پروان چڑھائیں گے : مریم نواز : آندھی ، بارش کت دوران حادثات، نہرمیں دوبنے سے جانی نقصان پر افسوس
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن (Parliamentarism Day) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے۔ پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم...
میری بات/روہیل اکبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے لیے دن بدن مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں26اراکین کی معطلی کے بعد بلوچستان میں پارٹی پر پابندی کی قرارداد کی منظوری اور سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی مشکلات کے بھنور میں پھنستی جارہی ہے، ابھی آنے والے وقت میں نہ جانے کیا کیا اور ہوگا۔حالانکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ برسوں میں پاکستان کی سب سے بڑی اور مؤثر سیاسی جماعتوں میں سے ایک کے طور پر ابھرکرسامنے آئی ہے۔ تاہم 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے پارٹی کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے ۔9 مئی کے واقعات کے بعد پنجاب سے کئی اہم پی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی کوششوں کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے اراکینِ اسمبلی کسی اور پارٹی میں نہیں جائیں گے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی بھی قسم کی سیاسی چال کو ناکام بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پُرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور سے اختلاف ان کا کہنا تھا...
نئے دور میں پارٹی کے خود انقلاب کے تقاضوں کو مزید عملی جامہ پہنایا جائے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز ہماری پارٹی کے کندھوں پر چینی طرز کی جدیدکاری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، شیبیجنگ ()کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 21 ویں اجتماعی مطالعے کا اہتمام کیا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے پارٹی کے تمام کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مطالعے کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خود انقلاب عروج و...
زرداری ہاؤس کراچی میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے 2 راہنماؤں نے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ دونوں راہنماؤں نے صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، 2 اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی راہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم...
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 31دسمبر 2024 تک 100.271 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔ خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔ اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی تعداد 7.734 ملین رہی ، جو کل تعداد کا 7.7 فیصد بنتی ہے۔ کالج یا اس سے بلند تعلیمی ڈگری رکھنے والے ارکان کی تعداد...

ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے:پارلیمنٹیرئینز کے عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرئینز کا عالمی دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ 30 جون کا دن جامع طرز حکمرانی کو فروغ دینے، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی کو یقینی بنانے اور قانون سازی کے طریقوں میں تکنیکی جدت کو اپنانے میں پارلیمانوں کے اہم کردار کو واضح کرتا ہے۔ دوبارہ ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ انھوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ اپنے قانون سازی کے اختیارات اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تھرپارکر (اے پی پی)تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہواں سمیت کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش گزشتہ دو روز سے برس رہی ہے ،جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار بن گئی ہے ، تحصیل ننگرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، ننگرپارکر کے قریب گاں پاندی میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتی میں کام کرنے والا کسان کرشن کولہی اور گاں جانے والا موٹرسائیکل سوار دیارام کولہی جاں بحق ہو گئے۔
راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔ قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو...
وزہر اعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما چوہدری نثار کے گھر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سہہ پہر سوا تین بجے کے قریب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ملاقات جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی 8 برس کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے، شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ برس 7 سال بعد پہلی ملاقات ہوئی تھی، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے غیر متوقع موسم اور وسیع تر ڈیلٹا علاقے میں، جہاں برہم پترا اور گنگا کا پانی سمندر سے ملتا ہے، صاف پینے کے پانی کی شدید کمی اس اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔ رکیب الاسلام راجن نے بتایا کہ ان کی دو سالہ بیٹی اپنی ماں زرین کو ڈھونڈتی رہتی ہے، جو جون کے شروع میں جنوبی علاقے باریسال میں ڈینگی سے انتقال کر گئی تھیں، ''زرین کو تیز بخار ہوا… ان کا بلڈ پریشر گر گیا اور پھر وہ سانس نہ لے سکیں‘‘۔ 31 سالہ راجن کا مزید کہنا تھا، ''ہماری بیٹی ایک کمرے سے دوسرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی کے ایرانی ایٹمی تنصیبات کے دورے پر پابندی عائد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق بعض معلومات اسرائیلی حکومت سے حاصل شدہ دستاویزات میں شامل تھیں۔ نائب اسپیکر کا کہنا تھا کہ اب آئی اے ای اے کو ان تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رافیل گروسی کے ممکنہ دورے کو غیر ضروری اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے منشور کیساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں بھی کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ میں افواہوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا لیکن اگر مانسون سیشن کے دوران جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے تو میں اس پر ضرور بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے پر نہیں بلکہ ان آئینی ضمانتوں کو دوبارہ حاصل کرنے پر مرکوز ہے جو 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے موجود تھیں۔ ...
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی پر اپنی ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ انکشاف ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے کیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ایرانی تنصیبات سے متعلق جو معلومات IAEA کو دی گئیں، وہ اسرائیل کے ذریعے منظر عام پر آئیں، جو ایران کے لیے سیکیورٹی خطرہ ہے۔ نائب اسپیکر نے مزید بتایا کہ اب IAEA کو ایرانی تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی گروسی کے ممکنہ دورے کو "بے معنی" اور "بدنیتی پر مبنی" قرار دیا...
جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں طاقت کا توازن نئی شکل اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد مستقبل کی آئینی تبدیلیوں اور قانون سازی کے ایجنڈے سے متعلق قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا نیا امتحان، مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد اگلا قدم کیا ہوگا؟ حکومتی اتحاد کو سیاسی برتری حاصل انگریزی روزنامہ میں شائع زیب النسا بُرکی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مخصوص نشستوں کا دروازہ پی ٹی آئی کے لیے بند ہو چکا ہے، مگر اس فیصلے سے حکومتی اتحاد کے لیے جو سیاسی...
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی پر اپنی ایٹمی تنصیبات کے دورے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس بات کا اعلان ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے عدم تعاون کا بل منظور نائب اسپیکر نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایران کو معلوم ہوا کہ اس کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق معلومات اسرائیلی حکومت سے حاصل شدہ دستاویزات میں موجود ہیں۔ نائب اسپیکر کے مطابق اب آئی اے ای اے کو ایرانی ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی...

تحریک انصاف اراکین اسمبلی سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناانصافی کی انتہا اور جمہوریت کے ساتھ عدلیہ کا جبر بھرا انصاف قرار دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس خیبر پختونخوا سے 3 ایم این اے ہیں اس کے عوض انہیں 5 مخصوص نشستیں ملیں گی۔ جے یو آئی کے پاس 2 ایم این اے ہیں انہیں 3 مخصوص نشستیں ملیں گی پیپلز پارٹی کے پاس 1 ایم این اے ہے اس کے عوض انہیں دو سیٹیں ملیں گی ۔جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 22 رکنی اوپوزیشن ہے انہیں 30 مخصوص نشستیں دی جا رہی ہیں ۔ن لیگ کے پاس 7 ایم پی اے...
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے پیش آیا جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے کے 3 پمپ ہاؤس کے 2 پمپ بند ہوگئے۔ پمپنگ بند ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ اب قلت کا خدشہ بھی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بریک ڈاؤن کو 48 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے فالٹ تاحال درست نہیں...
وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی قیادت میں تمام سندھ اسمبلی کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی، اس...
پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص خواتین نشستوں کے لیے جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مزید تین، تین خواتین قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور حکومتی اتحاد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 نشستیں مل گئیں۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص خواتین نشستوں کے لیے جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن)...
وزیر اعلی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ اس سے پہلے سکردو طفیل کالونی میں خواتین پانی کی عدم دستیابی پر سڑکوں پر نکل آئی تھی۔ خواتین نے روڈ پر شدید احتجاج کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو میں پانی کی عدم دستیابی پر خواتین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سکریٹری مواصلات و تعمیرات کو پانی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ اس سے پہلے سکردو طفیل کالونی...

وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام
وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں قومی حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مثر اور ہمہ گیر بنانے سے متعلق جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈوپاسی فانڈیشن کے وفد سمیت سینئر صحت حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے “ایکسپینڈڈ پروگرام آن میونائزیشن” کی کارکردگی بہتر بنانے اور اس کی رسائی کو دور دراز علاقوں تک ممکن بنانے کے اقدامات زیرِ بحث آئے۔ وزیرِ صحت نے...
جہانگیر ترین کا تعلیمی اقدام: خانیوال کے 5 سکولز میں سائنس و کمپیوٹر لیبز کیلئے 8 کروڑ کا فنڈ مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز ملتان :جہانگیر خان ترین کی جانب سے خانیوال کے پانچ سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن کے لئے 8 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کردیا گیا۔ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو کے تحت ترین ایجوکیشن فائونڈیشن خانیوال کے پانچ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر و سائنس لیبز اپ گریڈ کریگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفیٰ، سی...
بیجنگ : گزشتہ ماہ میکسیکو کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سرجیو گوٹیریز لونا نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین کا دورہ کیا ۔ چین میں قیام کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ حالیہ دورے کی سب سے بڑی کامیابی میکسیکو اور چین کے درمیان کئی اہم شعبوں میں اتفاق رائے کا حصول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے بلکہ یہ ایک سیاسی پیغام بھی ہے کہ میکسیکو ہمیشہ کثیر الجہتی کا احترام کرے گا اور باقی دنیا کے ساتھ احترام اور ہم آہنگی کے جذبے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد اور گرد نواح میں جمعہ کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، حیدرآباد پانی میں ڈوب گیا، مون سون کے حوالے سے میئر اور حیسکو کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاغذی ثابت ہوئے شہر میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن،پینے کے پانی کی قلت پورا نظام زندگی مفلوج ہوگیا،انتظامیہ اور اراکین اسمبلی صرف فوٹو سیشن تک حدود بارش کا سلسلہ جمعرات کی شب ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا جو ایک گھنٹے جاری رہا جس کے بعد شہرتاریکی میں ڈوب ہوگیا کچھ علاقوں میں بجلی رات گئے بحال ہوئی تاہم جمعہ کی صبح سے تاحال شہر بھی 80فیصد علاقوں میں بجلی کی بند جبکہ بارش کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صورتحال بدل گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے گزشتہ برس 12 جولائی کے فیصلے جس میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو اس کے کوٹے کی مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیا گیا تھا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کو بحال کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 77 ممبران کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں اور کے پی سے 8 خواتین ارکان قومی اسمبلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر خزانہ محمد سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26ء کے وفاقی بجٹ کی منظوری پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے دونوں اطراف کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ساتھ ساتھ بجٹ سازی کے عمل میں معاونت کرنے والے دوسرے اداروں کے ملازمین کی شبانہ روز کاوشوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے 5، 5 بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ضمنی اور زائد مطالبات زر کی منظوری کے بعد اختتامی کلمات میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کا عمل مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔دونوں ایوانوں کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے...
لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کے لیے سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، جس کے تحت ارکان کو کتاب یا اخبار پڑھنے، اسپیکر اور تقریر کرنے والے رکن کے درمیان سے گزرنے اور نعرے بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران کتاب یا اخبار نہیں پڑھ سکیں گے، بولتے ہوئے رکن اور چیئر کے درمیان سے گزرنے پر پابندی ہوگی اور تقریر کے دوران شور شرابہ اور مداخلت سختی سے منع ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ ہر رکن کو چیئر سے مخاطب ہونا ہوگا، مقررہ نشست پر بیٹھنا ہوگا، اسمبلی...
سٹی 42: پنجاب پولیس کے 18افسر وں کے تقرروتبادلے ہوگئے ترقی پانے والے ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز سمیت 18 افسر تبدیل ہوگئے ، طارق رستم چوہان کوبطورایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کام جاری رکھنے کے احکامات،خرم شکور کوایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس تعینات کر دیاگیاترقی پانے والے شہزادہ سلطان ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ، مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب ،وسیم احمد سیال کوایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سیٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ترقی پانے والے عمران ارشد ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈفنانس،سید خرم علی شاہ کمانڈ نٹ پنجاب کانسٹیبلری،ترقی پانے والے ہمایوں بشیرایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی،اسدسرفرازبطور ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس ،وقاص نذیر کوڈی آئی جی...