2025-11-10@14:36:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1020

«کاغذات نامزدگی منظور»:

(نئی خبر)
    سٹی 42: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  دیوالی تہوار کے موقع پر پیغام  دیتے ہوئے کہا ایک ایسا پاکستان جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزاریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دیوالی کے پُرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارکباد دی اور کہا دیوالی یاد دلاتی ہے کہ روشنی ہمیشہ اندھیرے پر غالب اور نفرت و تقسیم پر سچ، امن اور محبت  ہی ہمیشہ فتح پاتے ہیں۔ قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کی پیروی کرتے ہوئے ایک ترقی پسند و جامع پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ایک ایسا پاکستان جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے وقار اور ہم آہنگی...
    سعودی عرب  نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی  کے خاتمے کیلئے  معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں  امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔ سعودی عرب نے  دونوں ممالک کے درمیان  سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔ سعودی وزار ت خارجہ نے  اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ سعودی  وزارت خارجہ  کا یہ بیان اس امر کی عکاسی  ہے کہ؛ بین الاقوامی برادری...
    پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان کے ایک کار شوروم کے مالک نے ان کے ساتھ 1.4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا فراڈ کیا ہے۔ کرکٹر کے مطابق مذکورہ شوروم مالک نے ان کی گاڑی اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کر دی، جب کہ اصل کاغذات تاحال کرکٹر کے پاس موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوروم مالک نے نہ صرف گاڑی فروخت کی بلکہ اس کے بدلے جعلی دستاویزات والی ایک اور گاڑی فراہم کی اور اس کے علاوہ 70 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی وصول کی۔ there is guy a showroom owner in multan who has a car showroom in multan who has done Big Fraud with me regarding my...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے قومی گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے حکومت اس پالیسی کے ذریعے عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی26-2025 سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، آزاد جموں و...
    اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلامی ممالک کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک ہے جس نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹر محمد طلحہ...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والاسیز فائر معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ثابت ہوا، بلکہ اس سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی، جس کی خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششیں اس معاہدے کے بعد دھری کی دھری رہ گئیں۔ یہ تاریخی معاہدہ قطری انٹیلیجنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں طے پایا، جس میں پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خاتمے، سرحدی خودمختاری کے احترام اور مستقبل میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ایک نئے فریم ورک پر اتفاق کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان نے اس بارپوزیشن آف اسٹرینتھ سے مذاکرات کیے۔ پاک فوج کے حالیہ موثر زمینی اقدامات کے...
    ڈھاکا:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن میں لگنے والی شدید آگ کے باعث چھ گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل رہا تاہم حکام کے مطابق اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق پہلی پرواز رات 9 بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوئی، جبکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی و سیاحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ کی تمام اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ آگ بجھانے کے...
    دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات  کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں اور پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کررہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کی اور پاکستانی سکیورٹی حکام نے ان معاونت کی۔  افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب نے وفد کی سربراہی کی، افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔ دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا اور مذاکرات کا اگلا دور کل صبح دوحہ میں ہوگا۔ پاکستان نے افغان وفد پر...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا پہلا دور مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فریقین نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جب کہ مذاکرات اتوار کو بھی جاری رہیں گے۔سرحدی کشیدگی کے بعد پاکستان اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہو ا۔پاکستان کی جانب سے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم ملک نے مذاکرات میں شرکت کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب اور انٹیلی جنس چیف ملا واثق نے کی۔...
    کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ایک رہائشی عمارت میں نصب گیس پریشر مشین اچانک پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دکاندار جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دو مکانات اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باہر نکالا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے ایک دکاندار کی لاش نکالی، جب کہ زخمیوں میں رہائشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اگر لمبے اور گھنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وہ وقت کے ساتھ خشک، بے جان اور کمزور ہوکر گرنے لگتے ہیں۔ بالوں کی صحت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ان کی درست نگہداشت نہایت ضروری ہے۔پاکستان میں ایک پروگرام میں  بیوٹی ایکسپرٹ نیہا خان نے خواتین کو بالوں کی صحت اور نشوونما میں مدد دینے والے قدرتی تیلوں کے حوالے سے اہم مشورے دیے۔انہوں نے بتایا کہ بالوں کے گرنے سے بچاؤ اور فوری علاج کے لیے بایوٹین آئل اور روز میری آئل بے حد مؤثر ہیں۔ یہ دونوں تیل بازار میں باآسانی دستیاب ہیں، لیکن اگر کسی وجہ سے نہ مل سکیں تو انہیں گھر پر بھی تیار کیا جاسکتا...
    استغاثہ کے مطابق بولٹن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب کی تیاری کے دوران دو قریبی رشتہ داروں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کیں۔ ان معلومات میں انٹیلی جنس بریفنگ کے نوٹس اور اعلیٰ سرکاری و غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اور بعد ازاں ان کے سخت ناقد بننے والے جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات میں خود کو حکام کے حوالے کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جان بولٹن پر جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے تیسرے نمایاں ناقد ہیں جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ اقدامات وفاقی اداروں کی غیرجانبداری سے جڑی دہائیوں پرانی روایات سے انحراف تصور کیے جا رہے ہیں۔ جان بولٹن جب گرین بیلٹ، میری لینڈ کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پہنچے تو انہوں نے صحافیوں سے کوئی گفتگو نہیں کی۔ عینی شاہدین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تنازعات میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا ان کے لیے ’بہت آسان‘ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہوں 8نے  بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل تھی۔ ان کے بقول انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا تذکرہ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-8فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات اور ٹک ٹاک تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ عوام کو دقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیر پر قومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خور و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت...
     لاہور (خبر نگار) سول کورٹس کے قریب ایل ڈی اے پلازہ میں آگ لگنے سے چار فلورز پر 100 کے قریب عدالتوں کا مکمل ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ان عدالتوں میں جائیدادوں کے کیس زیر سماعت تھے۔ آتشزدگی سے فرنیچر بھی جل گیا، فائر بریگیڈ کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ عدالتی وقت شروع ہونے سے پہلے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے موجود عدالتی کمروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق جب آگ لگی تو اْس وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیشن جج لاہور، خورشید خواجہ، سینئر سول جج شفقت عباس بگھیانہ اور فوکل پرسن سکیورٹی شکیب عمران قمر موقع پر پہنچ...
    بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطرناک صورتِ حال اختیار کر لی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اوسطاً ہر تیسرے دن ایک فوجی اپنی زندگی ختم کر رہا ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں تعینات فوجیوں میں ذہنی دباؤ اور فرار کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے 2024 تک 983 خودکشیاں ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکولوجیکل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق، 2014 سے 2024 کے دوران بھارتی فوج میں 983 فوجیوں نے خودکشی کی۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں 586 بھارتی فوجیوں کی خودکشی، سبب کیا نکلا؟ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجیوں کو ذلت، ہراسانی، ناقص قیادت، خوراک کی کمی اور طویل تعیناتی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جو شدید ذہنی...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 6,000 جنگجو اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر افغان حکام کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی تحلیلی معاونت و پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے داعش، القاعدہ و متعلقہ گروہ کو پیش کی ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں میں ان تنظیموں کی تازہ سرگرمیوں، مالیاتی ذرائع اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی...
    —فائل فوٹو محکمۂ ماحولیات پنجاب نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈی جی محکمۂ ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں، بار بی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے تمام ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب میں سموگ سے تباہی ڈی جی محکمۂ ماحولیات پنجاب نے بتایا ہے کہ تمام ہوٹلز اور بار بی کیو اسٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کاحکم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ کھلی جگہوں پر دھواں،...
    صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔ فوٹو پی آئی ڈی صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ اسپن بولدک چمن:...
    لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کرکے پاک فوج کے ساتھ معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دیکر وطن پر جان نچھاور کرنے والے جانبازوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے آرمی میوزیم لاہور کا بھی معلوماتی دورہ کیا اور دفاعی تاریخ سے آگاہی حاصل کی۔ گیریژن کمانڈر لاہور نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے، طلبہ نے پاک فوج کے نظم و ضبط، حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بے حد سراہا۔  طلبا اور اساتذہ کا وفد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب میں بھی شریک ہوا،  شرکاء نے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی فوجی قیادت نے من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس کیا گیاکہ بھارتی فوجی قیادت نے وہی من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا شروع کر دیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہِ حق کے 5 ماہ بعد بھارتی فوجی قیادت نے پروپیگنڈہ دہرانا شروع کیا، بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے۔آئی ایس پی آر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نت نئی برقی ایجادات بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اسمارٹ ڈیوائسز نے جہاں ایک جانب زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں دوسری جانب ان آلات کے بے جا استعمال نے ذہنی، جسمانی، اعصابی، سماجی اور نفسیاتی مسائل میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی ابتدائی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ مطالعے سے پتا چلا ہے کہ جن بچوں نے روزانہ زیادہ وقت اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا ٹی وی اسکرین پر گزارا، ان کی ریاضی اور مطالعے کی کارکردگی دیگر بچوں کے مقابلے میں کم تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل اسکرین کے استعمال سے بچوں کی توجہ کی صلاحیت، نیند کے معمولات اور ذہنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” غزہ کی جنگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس آج ریاض میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر کی میزبانی میں منعقد ہونے والی “شرم الشیخ امن کانفرنس” کے نتائج غزہ پٹی میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔کابینہ نے اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلسطینی عوام کی انسانی...
    لاہور: عثمان بزدار دور میں 20 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی بے نقاب ہو گئی، جس میں سرکاری افسران کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ایک بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 200 ملین روپے (20 کروڑ) کی مبینہ مالی ہیر پھیر کی گئی۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے حکم پر باقاعدہ انکوائری عمل میں لائی گئی، جس کے بعد ممبر انکوائری نے تفصیلی تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں محکمہ صحت نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی۔(جاری ہے) ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 24 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ31 اکتوبرتک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 3نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 4نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جانب سے فیصلہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے؟ حکومت کے پاس اکثریت ہے تھوڑا صبر کرلیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مجموعی طور پر...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)  ترجمان دفترخارجہ نے کہا  ہے پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری   پر یقین رکھتا ہے مگر اپنی سرزمین  اور  عوام کے  تحفظ  میں کوئی سمجھوتہ  نہیں کریگا، مزید کسی  اشتعال انگیزی کا بھرپور  اور  دوٹوک  جواب  دیا  جائیگا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان کو  افغان طالبان، فتنہ الخوارج  اور فتنہ الہندوستان کی بلاجواز جارحیت پرگہری تشویش ہے، افغان سرحد پر طالبان کی جانب سے حملے خطے کے امن واستحکام کے منافی ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کرکے دشمن کوبھاری نقصان پہنچایا، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے، اسلحہ  اور سازوسامان  تباہ کئے گئے،کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ اورغیرفوجی نقصانات سے بچاؤ کے تمام...
    صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب،قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، اے این پی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے انکار، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرایا جائے گا،سلمان اکرم راجا سہیل آفریدی اور اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی فہرست جاری ، عوامی نیشنل پارٹی کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب میں اے این پی نے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے ترجمان نے واضح کیا کہ اے این پی نہ تو کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی اور نہ ہی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حمایت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے جن میں پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان امیدوار ہیں۔ دوسری جانب اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ارباب زرک، مسلم لیگ نون کے سردار شاہ جہاں نے بھی...
    اسپیکر اسمبلی نے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور نواز لیگ کے سردار شاہجہاں امیدوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے پی ٹی آئی کے نامزد سہیل آفریدی اور اپوزیشن کے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ اسپیکر اسمبلی نے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے مولانا لطف...
    اسپیکر اسمبلی امیدواروں نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور نواز لیگ کے سردار شاہجہاں امیدوار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے پی ٹی آئی کے نامزد سہیل آفردی اور اپوزیشن کے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ اسپیکر اسمبلی امیدواروں نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان پیپلزپارٹی کے ارباب...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی امامہ پہنے نورانی چہرے والا شخص وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بنتا نظر آتا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خیبرپختونخواہ کی اہمیت پنجاب اور سندھ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے کیوں کہ وہاں منرلز کے خزانے ہیں، ان حالات میں مجھے وہاں کوئی امامہ پہنے نورانی چہرے والا شخص وزیر اعلیٰ بنتا نظر آتا ہے کیوں کہ موجودہ حالات میں یہ بات طے ہے کہ سہیل آفریدی کو نہیں آنے دینا اور 20 ووٹ خریدنا کوئی مشکل کام نہیں، اس لیے مجھے مولانا کی پارٹی سے نورانی چہرے والا خیبرپختونخواہ...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آ گئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔  کے پی کے کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرا دیے۔ مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پی پی کے ارباب زرک اور جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا  کاغذاتِ نامزدگی سیکریٹری خیبر پختونخوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے۔دوسری طرف ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے...
    —فائل فوٹو خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آ گئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرا دیے۔ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسملبی کا اجلاس صبح 10 بجے طلبدوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پی پی کے ارباب زرک اور جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن نے کاغذاتِ...
    خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے  ۔ وزارتِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب کے لیے مجموعی طور پر 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب زرک، اور مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان وزارتِ اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ اب تمام نگاہیں اسمبلی میں ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر مرکوز ہیں، جہاں حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے...
    نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) نے بتایا ہے کہ قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی. ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی جب کہ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے صوبے کی حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن پارٹیوں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے، وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی، ن لیگ سے سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے ارباب...
    خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کیلئے4امیدوار سامنے آ گئے، کاغذات نامزدگی منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی...
    تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی تناؤ کو کم...
    پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے قائدِ ایوان کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ پشاور میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد حکومتی نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پالیسی پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ہے اور وہ اپنا پالیسی بیان صوبائی اسمبلی کے فلور پر پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات‘، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر ہنگامہ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے، اس عمل میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا، خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے،مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کےا رباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی،امیدواروں کی حتمی فہرست پانچ بجے جاری کی جائے گی۔ ”لڑائی“ واقعی آگے چلی گئی، گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،”سہیل“ قبول نہیں،یہ ملک ہے، کوئی کھیل نہیں مزید :
    اسموگ کی نگرانی اور پیشگوئی کرنے والے نظام کے مطابق شہر کا فضائی معیار آج حساس افراد کے لیے غیر صحت بخش رہنے کا امکان ہے۔ سسٹم کے مطابق صبح کے ابتدائی اوقات میں اے کیو آئی 175 تک رہا جبکہ دن بھر کی اوسط سطح 155 ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کم ہوا کی رفتار (1 تا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ) نمی میں اضافہ اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے بکھراؤ میں کمی متوقع ہے۔ رات 9 سے 11 بجے کے دوران بڑھتی ٹریفک، ایندھن کا زیادہ استعمال اور درجہ حرارت میں کمی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، دن کے اوقات میں فضائی معیار میں بتدریج بہتری آئے گی تاہم رات گئے حالات...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزارت اعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہوں گے،اپوزیشن لیڈرڈاکٹر عباداللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار وزارت اعلیٰ کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،جے یو آئی رہنما مولانا عطا الرحمان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اپنے امیدوار لائیں گی،کاغذات نامزدگی جمع کرانا آئینی اور قانونی حق ہے،متفقہ امیدوار میان میں اتارنے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے...
    وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے  کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جا رہے ہیں، امیدوار کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 3 بجے تک جمع کرا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4 بجے تک ہوگی۔ اسپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی نگرانی کریں گے اور حتمی فہرست جاری کی جائے گی، نئے وزیراعلی کا انتخاب کل ہوگا۔ تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں  جب کہ  اپوزیشن نے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ  کیا ہے۔ جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ تحریک انصاف کی وزرات اعلی کے انتخاب کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے  جب کہ حکومتی ارکان اسمبلی...
    DOHA: قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اور دونوں برادر ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا پرامن حل نکالیں۔ قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ...
    کراچی کی ملیر ندی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لیے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی کاز وے کے قریب عوام کی بڑی تعداد کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئی جہاں انہوں نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔  
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہر مسلئے کا حل بات چیت میں ہوتا تو غزوات، مہمات اور جنگیں نہ ہوتیں، بات چیت کو حل کہنے والے بدر کے میدان کو یاد رکھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا آج ہم ایک بیانیے پر کھڑے ہیں کیا آپ کو آواز نہیں آتی کہ دہشتگردوں سے مذاکرات کرلیے جائیں؟ کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے؟ اگر ہر چیز کا حل بات چیت ہوتا تو دنیا میں جنگیں نہیں ہوتی ، جب 9 اور 10 مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تب یہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کے خاتمے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند اور ملک کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کم ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ حافظ عبدالکریم نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے مصالحت کے عمل میں اہم اور متوازن کردار ادا کیا۔...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور بھاری جرمانے کی ہدایت کر دی۔   محکمہ ماحولیات پنجاب نے کہا ہے کہ دیپالپور میں فصل کی باقیات جلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور 5 ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ بجھا دی گئی۔ جبکہ تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ اور اسموگ پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔
    شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین...
    کراچی: سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔ سعودی تجارتی وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور اووورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سعودی تجارتی وفد کی اہم ملاقات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی اعلیٰ سطحی سعودی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔ معروف بزنس مین عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی تجارتی وفد اہم ملاقات کرے گا جبکہ سعودی عرب کے تجارتی وفد سے آباد کی بھی اہم ملاقات طے ہوگئی۔ سعودی تجارتی وفد کو بندرگاہوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سعودی...
    پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے  پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے،  نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم  نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
    الیکشن کمیشن نے چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی  انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جب کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر تک کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے ون چترال کی نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم این اے عبداللطیف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
    سعودی عرب نے بدھ کے روز انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنلز کے لیے اپنی راہ ہموار کر لی۔ الاہلی کے کھلاڑی صالح ابو الشامات کے خوبصورت گول اور فِراس البریکان کے 2 گولوں نے ٹیم کو قیمتی کامیابی دلائی۔ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں کھیلے گئے ایشیائی کوالیفائرز کے چوتھے راؤنڈ کے اس پہلے میچ میں سعودی ٹیم کو ابتدا میں دھچکا لگا جب 11ویں منٹ میں حسن تمباکتی کے ہاتھ سے گیند لگنے پر انڈونیشیا کو پنالٹی ملی۔ کیون ڈکس نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ابتدائی گول کے بعد سعودی شائقین میں تشویش پیدا ہوئی، کیونکہ ٹیم نے پچھلے مرحلے کے 10 میچوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی. چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے، اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو رہے، یہ صورت حال ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کے روبرو پنجاب حکومت کے اسپیشل سیکرٹری بلدیات پیش ہوئے.(جاری ہے) چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اب فیصلہ کرنا ہے، اسلام آباد...
     راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
    راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
    ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگی جنون پر مبنی بیانات اور جارحانہ طرزِ عمل ایک خطرناک روش کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات سے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ سمیت کشمیری حریت رہنمائوں نے ایک بیان میں...
    ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم، وزیر دفاع اور سروسز چیفس کے دھمکی آمیز بیانات ان کی جارحانہ ذہنیت اور پاکستان سے دشمنی ظاہر ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کے اشتعال انگیز اورغیر ذمہ دارانہ جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارتی قیادت کے جنگی جنون سے پورے جنوبی ایشیاء کے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  چینی سفارتخانے میں ‘‘اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز’’ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ،چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ،خاتون اول نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔‘اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے’’۔چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے جسٹس طارق جہانگیری کیس میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالتی ویب سائٹ پر جاری 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا جبکہ فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس شاہد بلال نے 5صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے۔جسٹس شاہد بلال نے اپنے اضافی نوٹ میں قرار دیا کہ موجودہ کیس میں بینچ نے اعتراضات کے فیصلے کیے بغیر کارروائی آگے بڑھائی، جو قانونی طور پر درست نہیں تھی۔ ان کے مطابق اعتراضات کے فیصلے کے بغیر کارروائی چلانے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    عالمی مالیاتی ادارہ کا علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے معیشت کیلئے خطرناک قرار ،کشیدگی بڑھنے سے معاشی شرح نمو میں سست روی کا خدشہ ،عالمی سطح پر غیر یقینی صورت حال برقرار پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بھی مشن سے ملاقات متوقع عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کا لگ بھگ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دے دی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے...
    وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت اداروں کے افسران کے لیے ایک اہم پالیسی جاری کی ہے، جس کے تحت اب کسی بھی غیر ملکی شخصیت سے ملاقات یا رابطے سے قبل باقاعدہ اجازت لینا لازمی ہوگا۔ یہ نئی ہدایت ایف آئی اے، اے این ایف، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو جاری کر دی گئی ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، اگر کوئی افسر کسی غیر ملکی سفارت کار، مشن یا بین الاقوامی تنظیم کے نمائندے سے ملاقات کرنا چاہے — خواہ سرکاری ہو یا ذاتی حیثیت میں — تو اسے پہلے سیکرٹری داخلہ سے تحریری منظوری حاصل کرنا ہوگی۔ دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت کسی غیر ملکی فرد سے ملاقات یا بات...
    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ معافیوں کا تقاضا ختم نہ ہونے والی کہانی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کس بات کی معافی مانگیں، کیا پنجاب کے وسائل پر بات کرنے کی معافی مانگیں؟ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنازع کو نہ شروع پنجاب نے کیا تھا نہ ختم کرنا ہمارے بس میں ہے، انہوں نے شروع کیا ہے اور وہ ہی ختم کرسکتے ہیں، ہم ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ سے لوگ لاہور آکر یہاں کی تعریف کرتے ہیں تو...
    پشاور: تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔ امیدوار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے...
    این اے ایک سوپچاسی ڈیرہ غازی خان ٹومیں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری،الیکشن کمیشن نے حلقہ میں تمام انتخابی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دیں،نو سے گیارہ اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں جا سکیں گے-الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدامیدواروں کے ناموں کی اشاعت تیرہ اکتوبر کو کی جائے ،، کاغذات کی جانچ پڑتال بیس اکتوبر کو ہو گی،الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرکے فیصلوں کیخلاف اپیل چوبیس اکتوبر تک دائر کی جاسکے گی،اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں کے فیصلے اکتیس اکتوبرکو سنائے جائیں گے،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست یکم نومبرکو شائع کی جائے گی ،کاغذات نامزدگی واپس لینے اورنظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت تین نومبرہو گی،چارنومبرکو نشانات الاٹ کئے جائینگے،این اے ایک سو پچاس میں پولنگ تیئس نومبرکو ہو...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے  فوری کراچی طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کیلئے صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری کراچی طلب کرلیا۔ مزید :
    سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں سندھ بار کونسل کے الیکشن میں نامزدگی کی فیس کے تنازع سے متعلق امیدوار وسیم شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف دیا کہ سندھ بار کونسل نے نامزدگی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ فی امیدوار کردی ہے، سندھ بار کونسل کے ممبران وکلا کی فلاح بہبود کے لئے منتخب کیے جاتے ہیں، وکلا کی فلاح بہبود کے لیے زیادہ نامزدگی فیس نامناسب ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک سندھ بار کونسل کو نامزدگی فیس کی وصولی سے روک دیا، عدالت نے سندھ بار کونسل کی نامزدگی فیس 2 لاکھ روپے کرنے کا...
    شکاگو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے وہاں فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا بھر میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کی جرائم اور امیگریشن کے خلاف سخت پالیسی کو ڈیموکریٹس نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شکاگو میں بھی مقامی ڈیموکریٹک حکام نے ٹرمپ کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسی دوران ایک جج نے ایک اور ڈیموکریٹک شہر پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے وائٹ ہاؤس کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ اس نئے تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ٹرمپ نے ہفتے کی رات شکاگو میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرات خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری فوری روکنے اور تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔وزرات خارجہ نے اس پیش رفت کو ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے عوام کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کے حل کے لیے ایک حقیقی موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ...
    افواج پاکستان نے بھارت کی اسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، جس پر ہمیں تشویش ہے۔ کسی بھی ایڈونچر کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے بھرپور جواب دیا جائےگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہم نے بھارتی سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ ترین سطح سے سامنے آنے والے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگ پسندانہ بیانات کو گہری تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات حملے کے لیے من مانے بہانے تراشنے کی ایک نئی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ایسی ممکنہ صورتحال جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نظام میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد پولیس نظام میں بہتری لاکر اسے مثالی بنانا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش میں نقائص کی نشاندہی پر تفتیشی افسر کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انویسٹی گیشن ونگ کی سرویلنس کیلئے 2 سپیشل سیل تشکیل دے دیئے ہیں۔ انویسٹی گیشن ریوو سیل مالیاتی و انفرادی جرائم کی...
    وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے کشمیر کے آئین میں ریفرنڈم کی کوئی شق نہیں، عجلت میں یہ چیز کی جائے تو نہیں سمجھتا کہ آئینی، قانونی، سیاسی اور سماجی طور پر درست ہو گی، عجلت میں کی گئی یہ چیزیں ہمارے کشمیر کاز کو نقصان پہنچائیں گی۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی، آئینی نقاط پر ٹھنڈے دل سے بات کرنی چاہیے، ہمیں آئینی اور قانونی نقاط پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے اور حل تلاش کرنا چاہیے۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ان 12 نشستوں کے حلقوں...
    راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کنٹرول رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں راولپنڈی میں 11 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک 730 مشتبہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی. ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ڈینگی کے باعث اسپتالوں میں 61 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مزید برآں راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال 54 لاکھ 51 ہزار 682 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے 1 لاکھ 47 ہزار 907 مقامات رپورٹ...
    پشاور: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت 8 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق 7 اکتوبر کو  پبلک نوٹس جاری ہوگا، 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کی 13 اکتوبر تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا، 18 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025ء سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025ء سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے 1,511 مقدمات نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1,299،...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 115 اور 116 فیصل آباد پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا۔ پی پی115 اور 116 کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔پی پی 115 اور 116 کی نشستیں شاہد جاوید اور محمد اسماعیل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا،  پی پی 269 کے لیے 13 تا 15 اکتوبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
    فائل فوٹو۔ بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا واضح کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے سمندر میں انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 3 اکتوبر تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے یہ سسٹم 340 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف ہے۔ سسٹم جنوب مغرب میں عمان کی جانب رہے گا جو چند روز میں گہرے سمندر میں اختتام کو پہنچے گا۔
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حالیہ خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت قائم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ کے ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ایک خودکش بمبار نے دھماکے کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر کے...
      وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں سے احتجاجاً واک آوٹ،کوئی فیس نہیں لے رہے کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں، نوید قمرکانکتہ اعتراض پر جواب ن لیگ اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے، ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے، اعظم نذیر تارڑ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کردیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے پاکستان پیپلز پارٹی خائف ہے اور اسی وجہ سے سیاسی بیانات دیے جا رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر  اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی کوئی معقول اور بامقصد مشورہ دیں تو ہم کیوں نہ سنیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں سیاست کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیرونی امداد پر انحصار نہیں کر رہی، اس لیے بلاوجہ تنقید درست نہیں، کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے انتظامی معاملات میں مداخلت یا سیاسی رنگ دینا قطعی طور پر نامناسب عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور  قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی دریائے سندھ کا ہے اور پانی پاکستان کا ہے، ایسی تقریروں سے افسوس ہوا ہے، ہمیں تو اس حکومت کو کندھا دینے کے طعنے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
    مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی...
    مجھ پر تنقید ہوتی ہے ہر جگہ مریم کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!پانی اور پیسہ میرے پنجاب کا ، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے؟ بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، فیصل آباد میں خطاب لوگوں کو تکلیف کہ شہبازشریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے،پاکستان کب تک بھیک کی جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا،پنجاب اپنے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟ وزیراعلیٰ کی پیپلزپارٹی پر تنقید وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات...