2025-07-03@05:30:55 GMT
تلاش کی گنتی: 4984

«کو ایک ایک»:

(نئی خبر)
    معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا و ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی کو متنازع کانگریشنل بجٹ بل پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے نتیجے میں امریکا کا قومی قرضہ 5 کھرب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران میں موجود ’دوستوں‘ کے لیے ایلون مسک سے مددمانگ لی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں ریپبلکن پارٹی کو طنزیہ انداز میں ’پورکی پگ پارٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صاف ظاہر ہے ہم ایک یک جماعتی نظام میں جی رہے ہیں، جہاں عوام کی نہیں بلکہ اشرافیہ کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل غیر ضروری اور بے...
    ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں کنٹرول لائن پر اضافی نفری بھ تعینات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع راجوری میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دروان شہید اور گرفتار کیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ کئی عسکریت پسندوں کو مارا گیا جبکہ ایک شخص کو راجوری کے علاقے کیری میں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیا گیا شخص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)وفاقی اردو یونیورسٹی فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز ماہرِ تعلیم اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی مرحومہ کی تعلیمی خدمات اور شخصیت کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ ڈاکٹر زرینہ علی ایک علمی، باوقار اور مثالی استاد کے ساتھ ساتھ وہ ایک بہادر خاتون تھیں.تدریس سے لے کر تحقیق اور انتظامی امور تک ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی ایک علم دوست استاد تھیں۔ ان کی رحلت نہ صرف جامعہ اردو بلکہ تعلیمی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق صدر ریاست علی آزاد کا کہنا ہے کہ میں اس کو ایک اور پیرائے سے لیتا ہوں، سب سے پہلے تو آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ جب یہ الیکشن ہوئے تو کس سچویشن میں یہ الیکشن ہوئے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت اگر آپ پولیٹیکلی پی ٹی آئی پارٹی کے جتنے کنیڈیڈیٹس تھے جب وہ سرٹیفکیٹ دیتے تھے تو ان کے پیپر بھی ایکسیپٹ نہیں ہوتے تھے، وہ سچویشن ایسی تھی، جیسے وہ الیکشن ہوئے وہ سچویشن سب کے سامنے ہے، وہاں پہ یہ آزاد امیدوار کے طور پر گئے،الٹی میٹلی الیکشن ہو گئے وہ میجورٹی میں آئے...
    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں پانچ جولائی تک مزید بارشیں، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے، خیبر پختونخوا ٹور ازم اتھارٹی نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی،حیدرآباد اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبوں کے ساتھ روابط کو مزید موثر بنائے ۔ ملک بھرمیں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر ہمارے بنیادی انتظامی ڈھانچے، صلاحیتوں اور منصوبہ بندی کے شدید فقدان کو عیاں کردیا ہے۔ ہر سال جون، جولائی اور اگست کی بارشیں ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہوتیں، لیکن ان کے نتائج ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">۔27 جون کو دریائے سوات میں ڈسکہ سیالکوٹ کا خاندان سیلابی ریلے کا شکار ہوگیا اور 15 افراد بچے عورتیں دیکھتے دیکھتے مدد کے منتظر دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگے جو ایک سانحہ درد ناک ہے اس طرح اگست 2023 میں کوہستان میں پانچ بھائی سیلابی ریلے کی نظر ہوگئے ایک دلخراش منظر تھا۔ کوہستان کے علاقے میں سیلاب میں ڈوبنے سے معجزانہ طور پر بچ جانے والے نوجوان کے مطابق کہ ان کے مرنے والے دوستوں کو یقین تھا کہ کوئی نہ کوئی ان کی مدد کے لیے ضرور آئے گا اور انہیں بچالیا جائے گا، ضلع لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر سناگائی میں 28 اگست کو مدد کے منتظر پانچ دوست سیلاب کی...
    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک فلم کی ریلیز کے دوران مجھے عمر پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ایک کلپ دکھایا جس میں کوئی صاحب میری عمر پر تنقید کر رہے تھے۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ میری والدہ نے مشورہ دیا کہ آخر تم اپنی عمر چھپا کیوں نہیں لیتیں؟ سب کو بتانے کی کیا ضرورت ہے۔ اداکارہ کے بقول جس پر انھوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں عمر کیوں چھپاؤں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے۔ ماہرہ خان نے مزید...
    پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعووں کو مسترد کردیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند کے اشتراک سے ایدھی صاحب کی زندگی پر فلم بنا رہی ہے۔ تاہم فیصل ایدھی نے اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایدھی فاؤنڈیشن کی اپنی کاوش...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، اگر پی ٹی آئی والے غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان دھمکیاں دیں گے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پھر یہ کہتے پھریں گے کہ ہماری ملاقات نہیں ہورہی۔ یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں مذاکرات ہو سکتے تھے،...
    سعودی عرب میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی رضا عنایتی نے کشیدگی کو کم کرنے اور بات چیت کو فروغ دینے پر مملکت کی تعریف کی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے پیشرفت کو ’ایسی کامیابی قرار دیا جسے حاصل کرنے میں برسوں لگتے ہیں۔‘ علی رضا عنایتی نے سب سے پہلے 1990 میں جدہ میں بطور قونصل خدمات انجام دیں اور بعد میں ریاض میں چارج ڈی افیئرز کے طور پر تعینات رہے۔ مارچ 2023 میں چین کی ثالثی میں کروائے گئے معاہدے کے بعد سفیر کے طور پر واپس آئے۔ ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے عنایتی نے ان حملوں کو ’کھلی جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت ہوئے جب تہران...
     سٹی 42 : مہر ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔  مہر ایکسپریس ملتان سے راولپنڈی جارہی تھی، اسی دوران کوٹ ادو اسٹیشن کے قریب انجن پٹری سے اتر گیا، تاہم ٹرین کی سپیڈ کم ہونے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  بار بار انجن اور بوگیں پٹری سے اترنے کے واقعات ریلوے نظام پر سوالیہ نشان بن گئے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ مہر ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترنے کی ممکنہ وجوہات میں ٹریک کی خرابی، اوور اسپیڈ یا سگنل فیلئر شامل ہو سکتے ہیں۔ واقع کے باعث دیگر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی ریلوے حکام کی جانب سے حادثے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوسٹن:امریکا کی ریاست میساچوسٹس کے ایک شہر میں آسمان پر نمودار ہونے والی ایک پراسرار پرواز کرتی چیز نے عوامی دلچسپی اور تجسس کو بے حد بڑھا دیا ہے۔یہ حیران کن واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب مقامی شہری کولین میکورمیک نے اپنے موبائل فون سے اس ناقابلِ فہم مظہر کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کی شکل اور حرکت نے نہ صرف مقامی افراد بلکہ ماہرین فلکیات اور یو ایف او (Unidentified Flying Object) کے محققین کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔کولین کے مطابق یہ واقعہ شام کے وقت اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے...
    حکومت نے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی  "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" کی وصولی بند ہو گی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔ خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے۔ وفاقی وزیر نے خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا زکر...
    وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ ڈیوٹی وصول نہیں کر سکیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کب ملے گا؟ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں اور چارجز کی بھرمار...
    ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 9 مئی، 4 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر احتجاجی کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 21 کارکنان، ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے 9 مئی، 4 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر احتجاجی کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے بلوں میں ایک اور ریلیف دیتے ہوئے عوام کے لیے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کے لیے حکومت نے بجلی کے شعبے میں ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین سے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی ختم کی جا رہی ہے۔اس اقدام کا اطلاق بھی جولائی 2025 سے ہو گا اور اس کا مقصد عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا اور بلوں کو سادہ اور قابل فہم بنانا ہے۔وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کی جانب سے اس ضمن میں تمام صوبوں کے...
    اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس کا ایک پس منظر ہے، ملک میں آئین اور انصاف نہیں ہے، مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، یہ وہ پاکستان ہے جس میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا ایک مینڈیٹ 8 فروری 2024ء کو چوری ہوا، ہمارے باقی کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فٹبال کے بادشاہ لیونل میسی کے چاہنے والوں کی کمی نہیں، مگر اس بار ان کی ایک 98 سالہ منفرد مداح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے مشہور اس دادی نے نہ صرف میسی کو شادی کی پیشکش کی بلکہ اس لمحے کو اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا دونوں پر یادگار بنا دیا۔ یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹر میامی فیفا کلب ورلڈ کپ کے آخری گروپ اسٹیج میچ میں پالمیراس کے خلاف میدان میں اتر رہی تھی۔ میچ شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے میسی وارم اپ کر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک ہاتھ سے بنے بینر پر پڑی، جس پر لکھا تھا: ’’میسی، کیا آپ مجھ سے...
    ٹیکساس(نیوز ڈیسک)یہ غیرمعمولی واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے جہاں ایک 42 سالہ آدمی نے پایا کہ اس کی 36 سالہ سابق منگیتر کرسٹِن میری نے اس کی رضامندی یا اجازت کے بغیر قانونی طور پر اس سے شادی کر لی۔ دونوں نے 2 جون 2025 کو میرج لائسنس حاصل کیا تھا لیکن کچھ ہی دن بعد ان کا بریک اپ ہو گیا۔ اس کے بعد فوراً بعد خاتون نے ایک پادری کو قائل کیا کہ وہ “holy union” کی کاروائی کرے۔ بعدازاں خاتون نے مرد کی غیر موجودگی میں اور رضامندی کے بغیر ڈاکومنٹ میریج سرٹیفیکیٹ کاؤنٹی کلرک آفس میں جمع کرا دیا۔ چند دن بعد مرد کو ایک پیکج ملا جو باتھ اینڈ باڈی ورکس کے...
    سوات میں گزشتہ جمعہ کے روز پیش آنے والے ایک حالیہ واقعے نے ملک بھر میں صدمے کی لہریں بھیجی ہیں، جس نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے موثر انتظام اور تیاری کی اشد ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس  افسوس ناک واقعہ میں سیلابی ریلے میں 13 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ مقامی لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا، حکام یا ریسکیو ٹیموں کی جانب سے فوری طور پر کوئی مدد نہیں پہنچی۔ اس سے بھی زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ علاقے کے بہت سے لوگوں نے جان بچانے کے لیے کارروائی کرنے کے بجائے اپنے کیمروں اور فونز...
    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے گھر کی ایک معمولی سی دیوار کے پیچھے کوئی خزانہ چھپا ہو؟ شاید نہیں لیکن فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں یہی کچھ ہوا! پال نارسی، ایک 89 سالہ نمسمیٹسٹ (سکے جمع کرنے والے) سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے۔ ان کی سونے کے سکوں کی اس قیمتی مجموعے کو حال ہی میں 3.8 ملین ڈالر میں نیلامی میں فروخت کیا گیا، اور یقین کریں، یہ قیمت ابتدائی تخمینے سے کہیں زیادہ تھی! یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا، بلکہ ایک عظیم تاریخ کا...
    کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا زینت اسکوائر کے قریب  ایک چیل نیٹ کیبل کے تار میں پھنس گئی۔چیل نے خود کو آزاد کرانے کی کافی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی ۔چیل کو تار میں پھنسے دیکر مقامی رہائشی وہاں جمع ہو گئے اور اس کو آزاد کرانے کی کوشش کرنے لگے۔ اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیل کا ایک پر تار میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے وہ لٹک گئی ہے۔اس موقع پر ایف سی ایریا کے مقامی  رہائشی اور خوشی گروپ کے ہیڈ  آصف خان وہاں پہنچ کر چیل کو ریسکیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آصف خان ایک بانس کے ذریعے چیل کو...
    اقوام متحدہ (طاہر محموچوہدری سے)جولائی 2025 ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کرے گا۔ قیام پاکستان کے بعد یہ 12 واں موقع ہے کہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت بطور نان مستقل ممبر پاکستان  کے حصے میں آ رہی ہے۔  پاکستان جنرل اسمبلی کے کل 193 ممبران ممالک سے ریکارڈ 182 ووٹ لیکر اگلے 2 سال (2026-2025) کے لیے آٹھویں بار سلامتی کونسل کا ’’غیر مستقل ممبر“ منتخب ہوا تھا۔  سلامتی کونسل کے تمام15 (5مستقل اور دس غیر مستقل) ممالک حروف تحجی کے اعتبار سے ایک ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت کرتے ہیں۔ رواں سال جولائی کا مہینہ پاکستان کے لیے مختص ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز کا تیز آندھی، بارش کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کے دور میں اسمارٹ فون کے بغیر زندگی کا تصور مشکل ہے، مگر مسلسل استعمال کے باعث یہ ڈیوائسز وقت کے ساتھ سست ہونے لگتی ہیں۔ اکثر افراد اپنے فون کو بند یا ری اسٹارٹ کرنے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں، جو کہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 50 فیصد سے زائد صارفین کبھی بھی اپنے اسمارٹ فونز کو بند نہیں کرتے۔ اگر آپ بھی فون بند کرنے سے گھبراتے ہیں تو جان لیں کہ وقتاً فوقتاً اسے سوئچ آف کرنا نہ صرف اس کی کارکردگی بلکہ عمر کے لیے بھی مفید ہے۔ماہرین کے مطابق فون کو ری اسٹارٹ کرنے جیسی سادہ عادت سے اس کی رفتار میں نمایاں بہتری...
    سوات سانحہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ، فرخ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ق) کی مرکزی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد کے سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بروقت ریسکیو آپریشن کیا جاتا تو قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔اپنے بیان میں مسز فرخ خان نے کہا کہ یہ افسوسناک سانحہ صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کا کھلا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا اس قدر بےرحمی سے...
    لندن (اوصاف نیوز) بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک انٹرویو کے دوران سہواگ نے اپنے حق میں فیصلے کروانے کیلئے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دوران انٹرویو وریندر سہواگ نے رشوت دینے والے جن2 امپائرز کے نام لیے وہ اب دونوں ہی انتقال کرچکے ہیں۔ سہواگ نے بتایاکہ ’ ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈ پہنے تھے جسے دیکھ کر روڈی کوٹزن نامی جنوبی افریقی امپائر جو کہ اب انتقال کرچکے ہیں انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ پیڈ خریدنا چاہتا ہوں آپ بتاسکتے ہیں کہ میں انہیں کہاں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بڑھنے کی کئی وجوہات میں ایک بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز نے ایک ہفتے پہلے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں فضائی آلودگی ہر ہفتے 500 افراد کی موت کا سبب بنتی ہے اور اس کی وجہ سے نیشنل ہیلتھ ٹرسٹ کو ایک سال میں 27 بلین پاؤنڈ کا بالواسطہ طور پر یا بلاواسطہ طور پر نقصان ہوتا ہے۔ سانس کی بیماری کی نئی وبا، طبی سہولیات میں اضافے کا چینی فیصلہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بڑھنے کی کئی وجوہات میں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مؤثر ٹورزم برانڈ کے طور پر متعارف کروانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زرِ مبادلہ کمانے کی لامحدود استعداد موجود ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل اور دلکش مناظر سے نوازا ہے۔ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، گھنے جنگلات، دریا، میدان اور ریگستانی علاقے پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سیاحتی اعتبار سے ممتاز بناتے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی...
    کراچی ائیر پورٹ پر  ایک ہی دن میں  تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش   آنے کے بعد  تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ   ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔  غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے  کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3  جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو کے دوران امپائرز کو اپنے حق میں فیصلے دلوانے کے لیے رشوت دینے کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہواگ نے بتایا کہ انہوں نے جن دو امپائرز کو رشوت دی تھی، وہ دونوں اب اس دنیا میں نہیں رہے۔انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ کے دوران وہ اور سچن ٹنڈولکر ایک ہی کمپنی کے پیڈ استعمال کر رہے تھے۔ یہ دیکھ کر جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن، جو اب انتقال کر چکے ہیں، نے ان سے ان پیڈز کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ وہ انہیں اپنے بیٹے کے لیے خریدنا چاہتے ہیں۔ سہواگ کے بقول، انہوں نے یہ موقع...
    شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے تجربات سے سیکھتے ہوئے اس سال مزید بہتر اور مربوط انداز میں عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابقہ انجمن اراکین، مشران قوم، اور مرکزی عزاداری کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں موجودہ انجمن حسینیہ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی جس کا مقصد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ میٹنگ میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور جلوسوں کی روانی سمیت تمام تر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی طبیعت...
    کچھ واقعات دل کو اس قدر گہرائی سے چھو جاتے ہیں کہ ان کی بازگشت سیلابی پانیوں کے اترنے، چیخ و پکار کے تھمنے اور گرد بیٹھ جانے کے بعد بھی دل و دماغ پر نقش رہتی ہے۔ یہ صرف لمحے نہیں ہوتے، یہ ہمارے اجتماعی شعور پر گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں ، اگر واقعی ہمارا شعور باقی رہ گیا ہے۔ ایسی ہی ایک المناک داستان حالیہ دنوں سوات میں پیش آئی، جہاں خوشی کے لمحے پل بھر میں سوگ میں بدل گئے اور سیر و تفریح کا خواب ایک ناقابل واپسی المیے میں ڈھل گیا۔ اس جمعہ کی دوپہر آسمان ایک ایسے سانحے کا گواہ بنا جسے کوئی دل برداشت نہیں کر سکتا۔ سوات کے نیلگوں اور پُرسکون...
    ایک طرف اٹلی ہے جہاں ایک کتے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ دوسری طرف افغانستان ہے جہاں دریا میں لہروں کی نظر ہوتے ہوئے ایک آدمی کو ہیلی کاپٹر سے بچایا گیا۔ جبکہ تیسری طرف ہم اور ہماری ایٹمی طاقت رکھنے والی حکومت ہے کہ جہاں 18میں سے ایک ہی خاندان کے چھوٹے بڑے 15 افراد دو گھنٹوں تک دریائے سوات کی تیز لہروں سے لڑتے لڑتے شہید ہو گئے، لیکن نہ کوئی اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سے ریسکیو ہیلی کاپٹر پہنچا اور نہ ہی انہیں بچانے کے لئے کسی دوسرے نے ہمت کی۔ ان ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے افراد کا تعلق پنجاب سیالکوٹ سے تھا جو وہاں سیاحت کے لئے گئے ہوئے تھے۔...
    اداکار اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے سرگرم ہونے لگیں۔  حال ہی میں اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد سے گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عاصم منگنی ختم کرنے کے بعد پھر سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اور اب گلوکار کی ایک حالیہ ویڈیو اور ہانیہ عامر کی انسٹاگرام اسٹوری نے صارفین کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by FUCHSIA...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے شہریوں کو بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں یرغمال نہیں بننے دے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز (آئی ایس ایس آئی) کی 52 ویں سالگرہ کی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ وزارت خارجہ آئی ایس ایس آئی کے کلیدی کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ دنیا آج گہرے بحرانوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد جنگوں،بین الریاستی تعلقات،عالمی حکمرانی کے اداروں اور لڑائیوں کے تناظر میں صورت حال تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ عالمی ٹریبونلز میں پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ رکن کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔...
    آفس کے لباس کے بارے میں ایک نئی بحث نے ہلچل مچا دی ہے، جب ایک ریڈٹ یوزر نے اپنے دفتر میں چپل پہننے پر پابندی کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ ان کا سوال تھا کہ جب دفتر میں کرپ ٹاپز اور عام لباس کی اجازت ہے، تو پھر چپل کیوں نہیں؟ کیا یہ واقعی ایک ڈبل اسٹینڈرڈز ہے، یا کوئی جائز وجہ؟ اس بحث نے نہ صرف دفتر کے ڈریس کوڈز پر سوالات اٹھائے ہیں، بلکہ اس نے وہ خطوط بھی چھیڑے ہیں جہاں ذاتی آزادی اور پروفیشنل ازم کی حدود ملتی ہیں۔ ایک شخص نے کمپنی میں چپل پہننے پر پابندی لگانے کو غیر منصفانہ قرار دیا، اس نے اس معاملے کو ’ڈبل اسٹینڈرڈز‘ کے طور پر پیش...
    بھارتی اسٹار کرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے موسیقی اور فلم سیٹس پر مختصر کام کے بعد کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ اسپن بولر ورون چکرورتی نے حال ہی میں انڈیا کے کامیاب ترین بولر روی چندرن ایشون کے یوٹیوب چینل کے پروگرام (Kutti Stories With Ash) پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے مختلف ملازمتوں کے مواقع آزمائے، جن میں چرچ کے کوائر میں گٹار بجانا اور شارٹ فلموں کی ڈائریکشن دینا شامل تھا، اسی سفر کے دوران انہیں کرکٹ سے لگاؤ کا بھی علم ہوا۔ بھارتی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کرکٹر ورون چکرورتی نے انکشاف کہ وہ...
    نیٹ فلکس کا مشہور شو ’اسکوئڈ گیم‘ ایک خیالی سروائیول ڈرامہ ہے، جس میں بچوں کے کھیلوں کو انتہائی خطرناک طریقے سے پیش کیا گیا ہے، اور اس میں معاشرتی مسائل پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ لیکن اس شو کا جذباتی مرکز ایک حقیقت پر مبنی ہے۔ شو کے تیسرے اور آخری سیزن کے 27 جون کو ریلیز ہونے کے بعد، ناظرین کو یہ جان کر حیرانی ہو سکتی ہے کہ اس کے مرکزی کردار ’سیونگ گی ہن‘ کی کہانی دراصل جنوبی کوریا کی محنت کش تاریخ کے ایک افسوسناک واقعے سے متاثر ہے، جو 2009 کا’سانگیونگ موٹر سٹرائیک’ ہے۔ ’سانگیونگ موٹر سٹرائیک‘ کیا تھا؟ 2009 میں، چینی آٹوموبائل کمپنی SAIC جو اس وقت جنوبی کوریا کی ’سانگیونگ...
    عامر خان نے رینا دتہ سے طلاق کے بعد کی تکالیف شیئر کیں، جب وہ شراب نوشی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے تھے، لیکن ایک موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے تاریک مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کی ، اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی۔ ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ 2002 میں رینا سے طلاق کے بعد وہ شراب اور ڈپریشن کے سیاہ دور سے گزرے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب وہ لگان کی کامیابی کے بعد ’مین آف دی ایئر‘ کے طور پر سراہا جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) بجلی صارفین کے لیے یکساں ٹیرف نظام کو نافذ کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پاور ڈویژن نے یونیفارم ٹیرف سے متعلق غور کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ اتھارٹی یکساں بجلی کے نرخوں سے متعلق درخواست پر سماعت کل یکم جولائی کو کرے گی، حکومت نے نیپرا ٹیرف قواعد 1998ء کے قاعدہ 17 کے تحت درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مجوزہ ٹیرف میں سبسڈی اور انٹر ڈسکوز ریٹ ریشنلائزیشن شامل کیا جائے، مقصد ملک بھر کے تمام صارفین کے لیے مساوی نرخ مقرر کرنا ہے۔ ٹیرف کو 1 جولائی 2025ء سے نافذ کرنے کی تجویز دی گئی۔ نیپرا کے مطابق سماعت میں وفاقی حکومت...
    بٹگرام (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک ہفتے کی کال پر قبضہ کرسکتے ہیں،دھاندلی زدہ  پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا اور نہ ہی یہ حکومت چلنے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے بٹگرام میں شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایک بار پھر ساتھ چلنے کو کہہ رہاہے وہ امریکہ جو پہلے کئی بار راستے میں چھوڑ گیا تھا اب پھر کہتاہے کہ ابراہیم علیہ سلام کی نسبت سے ایک ہوجاتے ہیں۔ امریکہ کی خواہش پر ہم فلسطین میں ہونے والے مظالم ، لیبیا ، مصر ، شام ، اردن میں بہہ جانے والا خون کیسے بھول جائیں؟ ہم مسلمانوں کے ساتھ ناروا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات، اثاثے اور انتظامی ذمہ داریاں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کو منتقل کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق، سی ڈی اے کے تمام اختیارات، اثاثے اور انتظامی ذمہ داریاں ایم سی آئی کو منتقل کی جائیں گی۔ ایم سی آئی 2015 میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی تھی اور اس کا مقصد شہری سہولیات کی فراہمی اور مقامی حکومت کے ذریعے گورننس کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے 1960 میں وفاقی دارالحکومت کی ترقی اور منصوبہ بندی کے لیے قائم کی گئی تھی۔...
    وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان، سردار مہتاب عباسی، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر کے ساتھ پس پردہ رابطے ہورہے ہیں تو مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی‘ سے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی کوئی کوششیں ہورہی ہیں۔ مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد حکومت کے سلسلے میں ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون چل رہا ہے۔ اس میں مسائل آتے ہیں اور وہ حل بھی ہوجاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ 2 سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان میں...
      جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کیا،حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے ، اسلام آباد پر قبضہ کے لیے مجبور نہ کیا جائے ، شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم اسلام آباد میں ایک ہفتے کی کال پر قبضہ کرسکتے ہیں، پچھلی حکومت کو چلنے دیا تھا اور نہ ہی یہ حکومت چلنے دیں گے ۔ مولانا...
    پاکستان کے ایک ذمے دار ادارے نے یہ انکشاف خیز رپورٹ پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے ذمے داران کے حضور پیش کی ہے کہ پچھلے تین برسوں کے دوران اسلام آباد میں 600افراد قتل کیے گئے ہیں : یعنی ہر سال 200افراد کا بہیمانہ قتل!ہم اِسی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت ، اسلام آباد، میں شہریوں کو کتنی سلامتی حاصل ہے ؟ اسلام آباد کے مکین قاتلوں ، رہزنوں اور ڈاکوؤں سے کتنے مامون اورمحفوظ ہیں؟ اگر پاکستان کا وفاقی دارالحکومت قاتلوں کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے تو پاکستان کے باقی حصوں اور خطوں کی سلامتی بارے کیا کہا جا سکتا ہے ؟ ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر نے مذکورہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کا نجی کمپنی کے ساتھ سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نجی کمپنی چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔ شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ایسی مشینیں لگائی جائیں گی۔یہ مشین دو خانوں پر مشتمل ہے، بٹن اے دبائیں اور پلاسٹک کی بوتل اس میں ڈالیں پھر اپنا فون نمبر درج کریں اور بٹن بی دبا دیں۔ مشین کی اسکرین پر گرین کریڈٹس ظاہر ہوں گے جسے ایپ کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد...
    یہ اسماورٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام  اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق عوام دوست اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔ یہ اسماورٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوان تاریخ دانوں میں حفصہ کنجوال ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ آپ امریکی شہر، ایسٹن،پنسلوانیا میں واقع لافائیٹ کالج میں جنوب ایشیائی تاریخ کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ ایک منفرد کتاب ’’کالونائزنگ کشمیر: اسٹیٹ بلڈنگ انڈر انڈین آکوپیشن( Colonizing Kashmir: State-building Under Indian Occupation) (طبع شدہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی پریس، 2023ء) کی مصنفہ ہیں۔ یہ تحقیقی دستاویز کشمیر میں 1950-1960ء کی دہائی کے دوران بھارت ریاست کی تعمیر کے نوآبادیاتی طریقوں کا ایک تاریخی بیان اور مکمل تجزیہ پیش کرتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل امریکی وینڈربلٹ یونیورسٹی میں انگریزی ادب میں پی ایچ ڈی کے کشمیری طالب علم، سالک بشارت گیلانی اور یوکرین کے دارالحکومت، کئیف میں واقع یونیورسٹی، National University of Kyiv-Mohyla Academyکے شعبہ ادب سے...
    چین کے شہر گوانگ ژی میں سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔  جنوبی چین میں گزشتہ دو دنوں کے دوران یونان، گوئی ژو ، گوانگ ژی، اور حائنان میں 13 مرکزی دریا طوفان کی زد میں آئے اور ان کی پانی کی سطح انتباہی سطح سے تجاوز کر گئی۔ چین کی سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق چین میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 68 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مقامی اور صوبائی سطح پر ہزاروں امدادی کارکن...
    وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے ایک نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور پلاسٹک کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ پروگرام کے تحت نجی کمپنی چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی ری سائیکلنگ مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔ اس کے علاوہ شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر بھی یہ مشینیں لگائی جائیں گی تاکہ عام شہری بھی بآسانی اس مہم میں حصہ لے سکیں۔ یہ بھی پڑھیں پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں کا بہترین مصرف: کراچی میں سڑک تیار کر لی گئی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرپٹو پالیسی جوابات فراہم کرنے کی بجائے سوالات کو زیادہ جنم دے رہی ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت غیر ملکی طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے ایک ایسے دروازے میں داخل ہو رہی ہے جس سے نکلنے کا کوئی واضح راستہ نظر نہیں آتا۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان ابھی تک اپنے روایتی مالیاتی نظام کو مؤثر طریقے سے نہیں چلا پایا جبکہ کرپٹو کرنسی کا نظام اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، جو ملک کو بڑے مالیاتی نقصان سے دوچار کر سکتا ہے۔ ایک مالیاتی ماہر راشد مسعود کا کہنا ہے کہ بظاہر حکومتِ پاکستان اسے کچھ بین...
    نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق  نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ”ایک اناڑی شخص ملکی معیشت کو کیسے چلا سکتا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا اور کرپشن کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی مقدمات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو “سیاسی انتقام” اور “انصاف کا مذاق” قرار دیا ہے، ٹرمپ نے سخت لب و لہجے میں تنبیہ کی کہ اگر یہ عدالتی کارروائیاں نہ رکیں تو امریکا اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی سالانہ دفاعی امداد پر نظرثانی کر سکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق  ٹرمپ نے کہا کہ “نیتن یاہو اس وقت حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتہائی حساس اور اہم مذاکرات میں مصروف ہیں، اور ایسے نازک وقت میں انہیں عدالتوں میں گھسیٹنا ایک پاگل پن ہے، یہ الزامات محض سِگار یا تحائف جیسے معمولی معاملات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو بلنگ کے عمل میں براہِ راست شریک کرنے اور نظام میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک بڑا اور انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے عنوان سے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن پاور اسمارٹ متعارف کرا دی ہے، اس ایپ کے ذریعے صارفین خود اپنے بجلی میٹر کی تصویر مقررہ تاریخ پر اپ لوڈ کریں گے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بجلی بل تیار کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  ترجمان وزارت توانائی کاکہنا ہےکہ  یہ قدم اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور تاخیر جیسے مسائل کا مؤثر حل ہے، ایپ کے تحت اگر صارف مقررہ دن پر ریڈنگ اپ لوڈ کر دیتا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ترکوں کے لیے جرمنی، چاہے وہ زندگی، کام یا تعلیم کے لیے ہو، تیزی سے پرکشش بنتا جا رہا ہے۔ امیگریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2024 میں کل 22,525 ترک شہریوں کو جرمن پاسپورٹ ملے، جو 2023 کے مقابلے میں 110 فیصد اضافہ ہے۔ اب ترکی، شام کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کے سب سے زیادہ شہریوں کو جرمن پاسپورٹ مل رہے ہیں۔ علاز سمیر ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ وہ تقریباً آٹھ سال پہلے جرمنی میں اپنی ماسٹر ڈگری کے لیے آئے تھے۔ اب وہ برلن میں ایک وکیل کے طور پر...
    پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دے دی۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان سمرتی مندھانا 112 اور ہارلین ڈیول 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ دونوں کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری کی بدولت بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انگلینڈ کی طرف سے لورین بیل نے 3ایم آرلوٹ اور صوفی ایکلیسٹون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 14.5 اوورز میں 113 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ناٹ اسکیور برنٹ 66...
    مودی سرکار کی جانب سے خلائی مہم کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور کوشش، مودی کی جانب سے 5 ارب خرچ کرکے کرائے کی خلائی سیٹ کو گودی میڈیا نے کارنامہ بنا کر پیش کر دیا۔ خلائی مشن میں نہ کوئی بھارتی ٹیکنالوجی شامل ہے، نہ کوئی سائنسی یا آپریشنل کردار موجود ہے۔ مودی کے قریبی ساتھی گروپ کیپٹن شکلا کو ہندوتوا سے وفاداری کے صلے میں خلائی مشن کا حصہ بنایا گیا۔ بی بی سی کے مطابق گروپ کیپٹن شکلا کے لیے ایک نشست اور تربیت کے بدلے 5ارب روپے ادا کیے گئے۔ مودی سے خلا میں شکلا کی گفتگو، سائنسی مشن کم اور بی جے پی اور ہندوتوا نظریہ بیچنے کی سیاسی فلم زیادہ...
    لکی مروت سے اغوا کیے جانے والے اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں 4 مغویوں کو حکومت سے رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید ویڈیو میں ایک مغوی، حافظ بشیر احمد، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’6 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر اب تک حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ہماری زندگی خطرے میں ہے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ ہم اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں‘۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں لکی مروت کے علاقے...
    سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائر فکسنگ کا پنڈورا باکس کھول دیا۔ سابق بھارتی اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر امپائرز کو رشوت دیکر اپنے حق میں فیصلے کرانے کا اعتراف کررہے ہیں، انہوں نے اس گفتگو کے دوران 2 امپائرز کا نام لیا جو دونوں ہی اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک کلپ میں سہواگ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ایک امپائر روڈی کوئٹزن ہوا کرتے تھے، ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈز باندھے تھے، کوئٹزن نے مجھ سے پوچھا کہ یہ پیڈز میں کہاں سے خرید سکتا ہوں، جس...
    گزشتہ دنوں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک پورا خاندان دریائے سوات کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ یہ سانحہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ ایک چیخ ہے اور ہماری نااہل حکومتی مشینری کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔ دو گھنٹے... جی ہاں، پورے دو گھنٹے تک بے بس مرد، عورتیں اور معصوم بچے مدد کی ایک جھلک کو ترستے رہے۔ کسی کشتی کا کوئی پتہ نہیں، کسی ہیلی کاپٹر کی کوئی آہٹ نہیں۔ دریا کا شور بڑھتا گیا، اور انسانی چیخیں آہستہ آہستہ خاموش ہوتی گئیں۔ ریسکیو کا دو گھنٹے طویل انتظار، دراصل ایک اعتراف تھا کہ یہاں انسان کی قیمت ایک خبر سے زیادہ کچھ نہیں۔ کیا واقعی اتنا دشوار تھا فوری مدد پہنچانا؟ یا ہماری...
    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کواسرائیل پرحملےکی منصوبہ بندی او راس آپریشن میں شریک حماس کے اہم لیڈروں میں سے ایک کو مار دیا گیا ہے۔ حقام محمد عیسی العیسی کو صابرہ کے نواحی علاقے میں شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق العیسی کو حماس کے بانیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا تھا اور وہ حماس کے جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ رہے تھے۔ غزہ میں ہفتہ کو اسرائیلی فوج کی مختلف کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 72 ہوگئی۔ اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو جان بوجھ کر ان غیر مسلح فلسطینیوں پر گولیاں برسانے کے احکامات دیے گئے ہیں جو امداد لینے کے لیے...
    ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ کے مجوزہ اقتصادی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بل ’بِگ، بیوٹی فل بل‘ کہلانے کے باوجود نہ صرف ملازمتیں ختم کرے گا بلکہ اسے ایک ’مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن‘ اقدام قرار دیا۔ The latest Senate draft bill will destroy millions of jobs in America and cause immense strategic harm to our country! Utterly insane and destructive. It gives handouts to industries of the past while severely damaging industries of the future. https://t.co/TZ9w1g7zHF — Elon Musk (@elonmusk) June 28, 2025 انٹرنیشنل میڈیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی مقدمات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کارروائیاں نہ رکیں تو امریکا اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد پر نظرثانی کر سکتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے ان مقدمات کو "سیاسی انتقام" اور "انصاف کا مذاق" قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اس وقت حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم مذاکرات میں مصروف ہیں اور ایسے وقت میں ان پر عدالتوں میں پیشی کا دباؤ ڈالنا ایک "پاگل پن" ہے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو "جنگی ہیرو" اور ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی کامیاب اتحاد...
    اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور حزب اللہ کے کمانڈر عباس الحسن وہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں جھڑپوں کے دوران حماس کے ایک سینئر رہنما حکم محمد عیسیٰ ال‌عیسیٰ کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکم محمد عیسیٰ ال‌عیسیٰ حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر رہنما تھے اور تنظیم کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے‘۔...
    ویتنام(نیوز ڈیسک)ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے رن وے پر آپس میں ٹکرا گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ ٹیکسی کرتے وقت پیش آیا جب ایک طیارے کا پچھلا حصہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، جس سے ایک جہازکوشدید نقصان پہنچا اور پچھلے حصے میں بڑا شگاف پڑ گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مسافروں کومحفوظ طریقے سے نکال کرمتبادل طیارے میں منتقل کردیا گیا، متاثرہ پروازتقریباً چارگھنٹے تاخیرسے روانہ ہوئی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایئرپورٹ پرحفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی/اسلام آبادسمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں بارش کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں ’’ان شااللہ‘‘ کہا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر رکھی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے...
    نیتن یاہو کو جانے دیں، انہیں بڑے کام کرنے ہیں کرپشن اسکینڈل پر ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کرپشن اسکینڈل کا شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہاکہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ جو کیا جارہا ہے وہ خوف ناک ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز پرجسکا وجود نہیں۔ انہوں نے کہا اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں، اسرائیلی وزیراعظم...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں،  مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں ’’انشااللہ‘‘ کہا ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر رکھی ہے۔ شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا،...
    ایک سروے کے مطابق پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں سب سے زیادہ دوائیں بکتی ہیں اور ان میں سب سے زیادہ دوائیں وہ ہوتی ہیں جو دردکش یعنی پین کلر کہلاتی ہیں۔ وجہ تو ظاہر ہے لیکن اس ملک میں کبھی حکومت نام کی چیز آئی ہی نہیں ہے کیونکہ ’’پالیسیاں‘‘ حکومتیں بناتی ہیں جب کہ یہاں گینگز آتے ہیں اور اپنی اپنی گھٹڑیاں باندھ کر۔ اور مونہوں کو دسترخوان پر بٹھا کر چلے جاتے ہیں۔ اور ہمیں ’’مال غنیمت‘‘ ہونے سے شاید ہی کبھی نجات ملے لیکن ہمیں اس ’’درد‘‘ پر بات کرنا ہے جو پاکستانیوں کو لاحق ہے اور جس کے لیے یہ اتنی پین کلر کھائی جاتی ہیں حالانکہ درد کوئی مرض یا زحمت نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقبال نے اپنی ایک نظم میں ابلیس کی زبان سے یہ شعر کہلوایا ہے۔ ابلیس کے جمہور ہیں اربابِ سیاست باقی نہیں اب میری ضرورت تہہِ افلاک اقبال کا یہ شعر ویسے تو عہد حاضر کے اکثر سیاست دانوں کے لیے درست ہے مگر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو ایک چلتا پھرتا شیطان ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان کی شیطنت ڈھکی چھپی بھی نہیں ہے۔ اس کے باوجود جنرل عاصم منیر کی بادشاہت میں حکومت پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے اس نامزدگی کے لیے جواز جوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ پاک بھارت جنگ کو رکوانے کے سلسلے میں...
    بھارت کی نریندر مودی سرکاری نے مسلمانوں اور پاکستان کی دشمنی میں اور قدم اٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین کے حوالے سے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جامعہ دہلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، پاکستانی ریاست اور معاشرہ اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جامعہ کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان کی تعریف والے مواد کو ہٹانے کی سفارش بھی کی ہے، جامعہ کے فیکلٹی ارکان نے فیصلے کو سیاسی اقدام قرار دے دیا۔ فیصلے کی مخالفت کرنے والے فیکلٹی ارکان کا کہنا ہے کہ کورسز ختم کرنے...
    گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ جائے وقوعہ پرڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نا ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کمیروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی...
    امرتسر سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک مسافر نے دوسرے مسافر سے بدتمیزی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کی تیاری کررہا تھا۔ ایئر انڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عملے نے ایک مسافر کو دوسرے مسافر سے زبانی جھگڑا کرتے دیکھا، متاثرہ مسافر نے عملے کو اطلاع دی کہ مذکورہ شخص اسے گالیاں دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایئر انڈیا کی برمنگھم سے دہلی جانے والی پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ صورتحال پر فوری قابو پاتے ہوئے متاثرہ مسافر کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا گیا تاکہ لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش...
    وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے لیے پارلیمانی اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں قومی حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مثر اور ہمہ گیر بنانے سے متعلق جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈوپاسی فانڈیشن کے وفد سمیت سینئر صحت حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے “ایکسپینڈڈ پروگرام آن میونائزیشن” کی کارکردگی بہتر بنانے اور اس کی رسائی کو دور دراز علاقوں تک ممکن بنانے کے اقدامات زیرِ بحث آئے۔ وزیرِ صحت نے...
    پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔   پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔  ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ طارق نوید، جو جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: قطر نے اسرائیل اور حماس کو یرغمالیوں کی رہائی اور امن کے لیے دستیاب سنہری موقع ضائع نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی سے متعلق ممکنہ معاہدے کو ایک نادر اور سنہری موقع قرار دیتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس تاریخی لمحے کو ضائع نہ کریں۔قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اپنے تازہ بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگر موجودہ ماحول سے فائدہ اٹھایا گیا تو اسرائیل اور حماس کے درمیان نہ صرف یرغمالیوں کے تبادلے پر پیش رفت ہو سکتی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیکشن کر دی۔ذرائع کےمطابق شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں “ان شااللہ” کہا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر رکھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے...
    وزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں انشااللہ کہا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، لیکن اسی دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لئے کھانے کی ترسیل میں استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگ کھانے کے برتن لیے نظر آتے ہیں۔ اس وڈیو نے عوام اور سیاسی مخالفین میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جو اسے وسائل کی غلط استعمال کی ایک مثال قرار دے...
    کیرالہ(نیوز ڈیسک ) ایک متنازعہ واقعہ میں، ایک برطانوی ایف35 اسٹیلتھ طیارہ جو 14 جون 2025 کوکیرالہ میں ہنگامی لینڈنگ کرتا ہے، اس کے خفیہ اسٹیلتھ کوٹنگ کے عناصر کو ایک روسی ایجنٹ کو فروخت کرنے کا الزام لگا ہے، جس سے بھارت کی عالمی ساکھ اور دفاعی تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے کے بارے میں رپورٹس کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی فورس سی آئی ایس ایف کے ایک انجینئر نے صرف 0.5 گرام وزن کے رنگ کے ذرات کو چوری کیا اور انہیں ایک روسی ایجنٹ کو فروخت کر دیا، جو فوراً کشتی کے ذریعے فرار ہو گیا۔ یہ اقدام بھارت اور مغربی ممالک، خاص طور پر برطانیہ، کے درمیان دفاعی اعتماد کو شدید طور پر متاثر...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں ’’انشااللہ‘‘ کہا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کرنے بھی آئے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش...
    کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت کے مطابق داعش سے منسلک ایک خطرناک دہشت گرد گروہ نے حالیہ دنوں میں کوئٹہ سے ایک کمسن بچے کو اغوا کر کے 3 ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ طور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی، جن میں 5 پاکستانی اور ایک افغان شہری شامل ہے۔ دہشتگرد گروہ ایرانی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے رابطے میں تھا اور مسلسل اپنی پناہ گاہیں تبدیل کر رہا تھا تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔ اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ٹریس کر کے قبضے میں لیا گیا۔ داعش سے منسلک ایک...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان ہونے سے عاشورہ کی تعطیلات کا بھی تعین ہو گیا۔ پاکستان میں محرم الحرام کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے۔ اس طرح حکومت کے پہلے کئے گئے اعلان کے مطابق عاشورہ کی دو چھتیاں ہوں گی جو نو اور دس محرم کو ہوں گی۔  نو اور دس محرم کو عاشورہ کی چھٹیاں 5 اور 6 جون کو ہونے کا تعین ہو گیا ہے۔ سرکاری ملازموں کو اس سال عاشورہ کی عملاً ایک ہی تعطیل مل رہی ہے کیونکہ 6 جون کو اتوار ہے۔ ابھی یہ طے نہیں کہ آیا حکومت اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹی کے روز عاشورہ آنے کو مدنظر رکھ کر  سرکاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے سات ماہ قبل اغوا کیے گئے ایک تاجر کے بیٹے کی لاش ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 سالہ محمد مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں عالمی کالعدم تنظیم داعش ملوث تھی جس نے مغوی کی رہائی کے بدلے 12 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 3 ارب 40 کروڑ روپے) تاوان طلب کیا تھا۔ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان کے سربراہ اعتزاز گورائیہ نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 15 نومبر 2023ء کو محمد مصور کو کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلہ سے گھر سے اسکول جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔...