2025-07-26@14:07:42 GMT
تلاش کی گنتی: 215

«اسرائیلی فضائیہ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ صدر مملکت  کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کو تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کو جوڑنا ہے۔ 5 ماہ سے جرگے کر رہےہیں، نفرتوں کو ایک طرف کریں...
    30 جنوری کو یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 21 سالہ رغد نے نمناک آنکھوں سے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے اپنے والد کو گلے لگایا، اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزادی ملی۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کل رام اللہ میں خوشی کے مناظر تھے،...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز قیدیوں کا تیسرا تبادلہ کیا گیا، جس میں حماس کی جانب سے 2 مختلف مقامات پر 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔ حماس نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں اور 5 تھائی باشندوں سمیت 7 یرغمالیوں کو رہا کیا۔  مغویوں کو رہا کرنے کی یہ تقریب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے قریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اس سے قبل شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک اسرائیلی فوجی خاتون...
    بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ۔سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بیگم کی رپورٹس پر کاروائی کی جا سکتی ہے اور بطور وزیر اعلی انہیں ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔...
    غاصب صیہونیوں کیخلاف مزاحمت پر جنوبی علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی محاذ نے تاکید کی ہے کہ لبنانی عوام کی اپنے علاقوں کیجانب نقل و حرکت نے غاصب اسرائیلیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی فوج کے مقابل ملکی عوام کی جرأت مندانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنانی عوام نے غاصب دشمن کے تمام اہداف کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی بیان میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ لبنانی عوام نے مزاحمت کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا، حزب اللہ لبنان نے ملکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ...
    مقبوضہ بیت المقدس:حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ واپسی شروع ہونے پر اسرائیل کے مستعفی وزیر بین گویر نے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے معاہدے کو اسرائیل کی شکست اور ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مزاحمتی تنظیم حماس کے مقابلے میں اسرائیلی ذلت کا اعتراف کیا ہے۔ بین گویر نے غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطینیوں کی واپسی کو تنقید کا نشانہ بناتے اور زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی فوجیوں کی قربانیوں کی توہین ہے۔ قابض فوج کی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اہل کاروں نے میدان جنگ میں کامیابی کے...
    26 جنوری 2025 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو ضلع کوٹلی اور مظفرآباد کے رہائشی کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اور اس موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں  ریلی کا انعقاد سول انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمشنر آفس سے آشار چوک تک کیا گیا، مظفرآباد میں جموں و کشمیر لبریشن سیل اور مہاجرین کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی شہید چوک پر احتجاجی ریلی منعقد ہوئی۔ مظفرآباد ریلی کی قیادت ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ محمد اسلم نے کی، برہان مظفر وانی شہید چوک پر ریلی کے بعد ایک جلوس ڈو میال کی طرف بھی  روانہ کیا جائے گا۔ احتجاجی ریلیوں کا مقصد بھارتی حکومت کے ظلم و ستم کی مذمت کرنا اور جموں...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی یرغمالی اربیل یہود کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اربیل یہود کو 30 فلسطینی قیدیوں کے بدلے آئندہ ہفتے سے پہلے رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل نے اربیل یہود کی رہائی تک غزہ کے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک رکھا تھا۔ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو شمالی غزہ واپسی کی اجازت کے عملی اقدام کے منتظر ہیں۔ اربیل یہود کون ہیں؟ 29 سالہ اربیل یہود کو 7 اکتوبر 2023 کو کبوتز نیر عوز سے ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ یرغمال بنایا گیا تھا۔ وہ خلائی...
    سٹی 42 : پونچھ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف یوم سیاہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔   کشمیری عوام نے بھارتی یوم جمہوریہ 26 جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے راولاکوٹ میں ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا، جس میں سول سوسائٹی، مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور اہلکاران نے بھرپور شرکت کی۔  شرکاء ریلی نے سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔  پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے...
    مظفرآباد( نیوز ڈیسک)مہاجرین جموں کشمیر کے زیر اہتمام دارالحکومت میں بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ہزاروں شہریوں نے سیاہ پرچم لہراتے ہوئے بھارت کیخلاف مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے۔ آزادی کیلئے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بھارت جے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے دارالحکومت میں زبردست احتجاج کیا گیا ۔ شہریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر سیاہ پرچم لہرا کر احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، امیر المہاجرین جموں کشمیر 1989 عزیر احمد غزالی ،...
    حب آٹو کراس ریلی میں کارکے ڈرائیور نے ریلی کے انتظامی کارکن کو کچل کر مار ڈالا۔ انتظامیہ نے حادثہ کے بعد ریلی منسوخ کر دی۔حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کا رکن ہفتہ کے روز انتقال کرگیا۔ ٹریک کے کنارے ڈیوٹی پر کھڑا  انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ایک کار  کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔ اس کار کو طارق خان چلا رہا تھا۔  دانش کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ دانش کے زخمی ہونے کے بعد ریلی جاری رکھی گئی تھی لیکن ہسپتال میں اس کے فوت ہو جانے کے بعد  ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس...
    حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کارکن انتقال کرگیا۔حب آٹو کراس ریلی کے دوران ٹریک کی سائیڈ میں کھڑا انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ڈرائیور طارق خان کی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔انتظامیہ کے مطابق دانش کو فوری علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔دانش کے انتقال کے بعد ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فوری منسوخ کردیا۔اس کے علاوہ ریلی میں شامل ہونے والے ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
     ’ا یکسپریس‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے نتیجے میں دنیا اور بالخصوص پاکستان پر اس کے اثرات کے حوالے سے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور عالمی امور کے ماہر خورشید محمود قصوری سے بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا،سب سے پہلے تو یہ دیکھ لیں کہ نئی صدارتی مدت کے آغاز سے پہلے ہی بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔ مثال کے طور پر یہ جو غزہ میں جنگ بندی ہوئی ہے یہ محض اس لئے نہیں ہوئی کہ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ میں مشرق وسطیٰ کو تباہ کر کے رکھ دوں گا، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے ا سرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوکہہ دیا تھا کہ میرے آنے سے پہلے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ماہر ذیابیطس ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی جہاں انسان کے سونے، جاگنے اور کام کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے وہاں ذیابیطس کے مریضوں کو خاص چیلنچز کا سامنا ہوتا ہے، اس لیے سردی کے موسم میں شوگر کے مریضوں کو اپنی شوگر کا خاص خیال رکھنا چاہیے، اس موسم میں متوازن غذا لیں، چکنائی اور زیادہ میٹھے کھانے سے پرہیز کریں جبکہ خون کی روانی معمول پر رکھنے کیلیے ضروری ہے کہ گرم کپڑے زیب تن کریں، روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں تاکہ خون میں شوگر نارمل رہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں شوگر کے مریضوں کو مفید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ خون میں شوگر لیول بڑھنے کی...
    غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں شہید ہونے والے شخص کی لاش کے قریب عزیز اقارب افسردہ بیٹھے ہیں