2025-09-18@06:23:39 GMT
تلاش کی گنتی: 631
«رحمت صالح بلوچ»:
(نئی خبر)
بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
سٹی 42: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورہ پر ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےطالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے...

دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ یہ بھی پڑھیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ڈی جی...

فتنۃ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے خلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی صوبے کا 2025-26 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں ، جس کا مجموعی حجم 80 ارب روپے مقرر کیا گیاہے جس میں پی ایس ڈی پی 249.50 ارب روپے ہے اور یہ بجٹ سرپلس بجٹ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے کئی شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور صوبائی حکومت نے نوجوان کیلئے روزگار پر توجہ دی، صوبے میں تمام اہم فیصلے کابینہ کی منظوری سے کیے گئے، بلوچستان حکومت درست سمت کی جانب گامزن ہے، صوبائی حکومت نے جو فیصلے کیے عمل بھی کیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عوامی مفاد کو مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خلوص نیت سے...
بلوچستان کا نئے مالی سال کا 10 کھرب 28 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بجٹ پیش بلوچستان اسمبلی میر شعیب نوشیروانی وزیر خزانہ وی نیوز
بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان بجٹ: عوام کے لیے خاص کیا ہے؟ آئندہ مالی سال 26-2025 کا کل بجٹ حجم 1020 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 639 ارب روپے سے زیادہ کا غیر ترقیاتی بجٹ (PSDP) تجویز کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی مالی معاونت والے منصوبوں کے لیے 66.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایف پی اے اسکیمز کے لیے 30 ارب، غیر ملکی امداد والے منصوبوں کے لیے 34 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ آپریٹنگ اخراجات کے لیے 43 ارب روپے...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی آئندہ مالی سال 2025-26 کا کل بجٹ حجم 1020 ارب روپے مقرر کیا گیا،639 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ (PSDP) تجویز کیا گیا ہے،وفاقی مالی معاونت والے منصوبوں کے لیے 66.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں،ایف پی اے اسکیمز کے لیے 30 ارب، غیر ملکی امداد والے منصوبوں کے لیے 34 ارب روپے مختص کیے گئے ، آپریٹنگ اخراجات کے لیے 43 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی آج...
—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی بجٹ خود حکومت کےلیے وبالِ جان بن گیا ہے۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما نے لاہور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ عارضی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت میں رہ کر ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ کا کردار اپنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت پیچھے چلی گئی اسٹیٹ بینک نے حکومت پر حقیقت آشکار کردی ہے۔
بلوچستان حکومت مالی سال 2025-26 کا بجٹ آج شام 4 بجے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرے گی، بجٹ کی منظوری سے قبل کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ ایک بار پھر سرپلس ہوگا اور اس کا مجموعی حجم 1000 ارب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو وفاقی محاصل سے 743 ارب روپے کی خطیر رقم موصول ہونے کی توقع ہے، جس میں قابل تقسیم محاصل، گیس اور دیگر قدرتی وسائل سے براہ راست منتقلیاں شامل ہیں۔ یہ رقم نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت صوبے کو فراہم کی جائے گی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس کی قبل از وقت صفائی اور سیوریج لائنز کی درستگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عزاداران حسینؓ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میونسپل کمشنرایاز حمید اللہ بلوچ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ...
---فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کا آئندہ مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج شام 4 بجے پیش کیا جائے گا۔صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔محکمۂ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 1003 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان، آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریباً 20 ارب روپے سرپلس ہوگا۔محکمۂ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے دوران وفاق سے 783 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، صوبائی محصولات سے 124 ارب کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 2025-26ء کیلئے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیاآئندہ مالی سال میں شرحِ نمو 4.2 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر...
حکومت بلوچستان نے ضلع لسبیلہ میں واقع قدیمی اور تاریخی اہمیت کے حامل ہنگلاج ماتا مندر کو عالمی ٹورازم سائٹ قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس اہم پیش رفت کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سینیٹر دنیش کمار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ہنگلاج ماتا ہندوؤں کا مقدس مقام ’یہاں آنے والوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں‘ ہنگلاج ماتا مندر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں ہندو برادری کا ایک قدیم اور روحانی مقام ہے، جہاں ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین حاضری دیتے ہیں اس مقام کی مذہبی، ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے اسے عالمی سیاحتی مقام کا درجہ دینے کا فیصلہ...
بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ منگل کو پیش کرنے جا رہی ہے جس کا ممکنہ حجم ایک کھرب روپے سے زائد ہوگا۔ بجٹ میں تعلیم، صحت ور امن و امان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اپنے بجٹ کا کتنا فیصد حصہ خرچ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق بلوچستان حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے مختص پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (PSDP) کے بجٹ کا 90 فیصد استعمال کر لیا ہے جو کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی 10...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ وزارت صحت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ انسداد پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ۔قومی و صوبائی کوآرڈینیٹرز نے وزیر صحت کو پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں، پولیو...
—فائل فوٹو بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ اس حوالے سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔ بلوچستان کے بجٹ سے متعلق وزیرِ اعلیٰ کی پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مؤثر اور جامع بنایا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 17 جون کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں مالی تخمینہ پیش کریں گے۔گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے بجٹ اجلاس کے لیے اسمبلی کا اجلاس 17 جون بروز پیر سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ تمام پارلیمانی رہنماؤں، سرکاری اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کی ترقی، فلاحی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے...
سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
سٹی 42: این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو کتنے ارب ملیں گے ، رپورٹ آگئی حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کو رواں مالی سال 25-2024 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 6سو 73ارب روپے ملیں گے ، بلوچستان کو رواں سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی محاصل سے مالی سال کے اختتام 30 جون تک صرف 6ارب روپے اضافی ملیں گے ،گزشتہ مالی سال 24-2023میں پروجیکٹڈ فگر کے مقابلے اضافی ملنے والی رقم 38ارب روپے کے لگ بھگ تھی ،ماضی میں وفاقی محاصل میں گیس رائیلٹی اور ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں آمدنی کو الگ ظاہر کیا جاتا تھا ،تاہم پہلی مرتبہ اس بجٹ میں دونوں مدات سے آمدنی کو اکھٹا ظاہر کیا گیا...
صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ جسکے بعد اسمبلی میں بجٹ بل پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے بجٹ کی منظوری کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی 16 جون کو شام چار بجے پیش کریں گے۔ جس کیلئے بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ...
وزیراعلیٰ بلوچستان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کو طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔بلوچستان کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا اور کہا کہ آئندہ بجٹ میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کو حاصل شدہ ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ 5 سال میں مرحلہ وار سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ Tagsپاکستان
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں رکھی جائینگی، تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین نے شرکت کیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اجتماعی نوعیت کی اسکیمیں رکھی جائیں گی، تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کو...
گوادر: گوادر میں پولیس کانسٹیبل نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سپاہی محمد عرف خماری بلوچ نے جان پر کھیل کر دشمنوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ایک دہشتگرد کو واصلِ جہنم بھی کیا۔ 10 مئی کی رات بارہ بجے کے قریب گوادر کے علاقے بلال مسجد کے نزدیک رہائشی کوارٹرز پر دو دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن دہشتگردوں کے ناپاک ارادے زیادہ دیر تک کامیاب نہ ہو سکے۔ پولیس کے ایگل اسکواڈ میں تعینات سپاہی محمد عرف خماری، جو قریبی علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھے، دھماکے کی آواز سن کر فوراً موقع پر پہنچے۔ ...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کی سرپرست را ہے اور ان کا بلوچوں یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حمایت یافتہ گروہ ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو برداشت نہیں کر پا رہا اور پراکسی وار کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے ناپاک عزائم رکھتا...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو سنوارنے کے بجائے انہیں مزید خراب کیا جا رہا ہے۔ حکومت اور مقتدر ادارے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے عام شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بلوچستان میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ شام پانچ بجے کے بعد بلوچستان کے اکثر علاقوں میں سڑکیں ویران ہو جاتی ہیں، اور ایف سی، لیویز و پولیس شہریوں کو روک کر کہتی ہے کہ اس وقت سفر کی اجازت نہیں، جس کے نتیجے میں...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کی سرپرست بھارتی خفیہ ایجنسی "را" ہے اور اس کا بلوچوں یا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشت گرد ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا حمایت یافتہ گروہ فتنۃ الہندوستان پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔ صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے روکنا ہے۔صوبائی اسمبلی میں گفتگو کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس کا حل قانون سازی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے روکنا ہے، نیا قانون 6 سال کے لیے ہوگا، جس کے تحت ادارے کسی بھی ملزم کو 3 ماہ تک اپنے پاس رکھ سکیں گے۔دوران اجلاس اپوزیشن جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے ارکان نے انسداد دہشت گردی بل پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کے...
بلوچستان میں غیر فعال اسکولوں کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (اسکولز) بلوچستان کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 3,387 میں سے 2,864 اسکولوں کو فعال بنایا جا چکا ہے، جو کہ مجموعی تعداد کا تقریباً 85 فیصد بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بھارتی ایجنسی کی کٹھ پتلی تنظیم کے 7 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر باقی ماندہ 523 اسکول اب بھی غیر فعال ہیں، جنہیں جلد فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ اعداد و شمار صوبائی وزیر تعلیم کو پیش کی گئی ایک باضابطہ رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں کو فعال بنانے کا یہ عمل سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن اور...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ـــ فائل فوٹو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرپلس ہوگا اور نئے بجٹ کا فوکس نوجوان ہوں گے۔بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں صوبے میں آباد قوموں کی ثقافت کا رنگ ہوگا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت بہت پرانی ہوگئی تھی، اس میں ضروریات پوری نہیں ہو رہی تھیں، ہم نے کوشش کی کہ اس عمارت کی جدید طرز کے مطابق تعمیر ہو۔ بلوچستان میں خود سے غائب ہونیوالوں کا الزام ریاست پر لگا دیا...
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بلوچستان میں خود سے غائب ہونے والوں کا الزام ریاست پر لگا دیا جاتا ہے۔سرفراز بگٹی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان میں لوگ خود سے غائب ہوتے ہیں، لوگ خود سے غائب ہوتے ہیں بعد میں کوئی دہشتگرد تنظیم جوائن کر لیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کامسئلہ اتنا اُجاگر ہوا کہ اب یہ بلوچستان کا ایک اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے، اب اس مسئلے کا حل اور اس کےلیے قانون سازی ضروری ہے۔وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس بل میں پہلے 3 ماہ کا اختیار وزیرِاعلیٰ کے پاس ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ منظم...
---فائل فوٹو رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت یہ گارنٹی دے کہ دوران حراست کسی کا قتل نہیں ہوگا۔ ہم ایوان کےاندر اور باہر ظالم کو ظالم اور جابر کہتے ہیں، مولانا ہدایت الرحمانجماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ہم ایوان کےاندر اور باہر ظالم کو ظالم اورجابر کہتے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو، اس بل سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ " فتنہ الہندوستان " معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ " فتنہ الہندوستان " کے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ " فتنہ الہندوستان " معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت...
معرکہ حق میں ناکامی، ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کا بلوچستان میں پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا...
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا۔ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ مجھے یہاں شرکت کا موقع ملا اور آپ سب کی تشریف آوری کا بھی ممنون ہوں۔انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو ہندوستان نے جو پاکستان پر حملہ کیا تھا، افواج پاکستان کی بہترین کارکردگی اور دلیری کے باعث دشمن کو وہ شکست دی جو وہ عمر بھر یاد رکھے گا، اس حوالے سے میں بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں جبکہ دیگر...
فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی، بھارت منظم منصوبے کے ساتھ اسپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر...
ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر، بلوچستان یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
---فائل فوٹو رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے مفاد میں کام کےلیے حکومت کے ساتھ ہیں، کس محکمے میں کیا ہو رہا ہے سب کو معلوم ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ٹرالر مافیا موجود ہے۔ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیرِ صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔مولانا ہدایت الرحمان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں، اپوزیشن بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، اپوزیش کی توہین نہ کی جائے، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔اجلاس کے آغاز میں اے ڈی سی سوراب ہدایت بلیدی کی روح کےلیے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی نے اس موقع پر کہا کہ سوراب واقعہ کی...
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق و سہولیات دینے کیلئے تحریک چلا رہی ہے۔ حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولایت فراہم کرنے اور حقوق دلانے کے لئے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دیں گے، جبکہ اسلام آباد تک لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اہل بلوچستان کو سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے...
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟ معطل کیے گئے اہلکاروں میں رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل ہیں جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کچھی، خضدار، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، لورالائی، ژوب، سبی، واشک، چاغی، جھل مگسی، مستونگ، سوراب، پنجگور اور نوشکی سے ہے۔ ڈی جی لیویز نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے...
---فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر اسکولز کے اکاؤنٹس میں 2017ء سے 2022ء کے دوران 6 ارب 40 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونے والی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 22-2017ء کے دوران 36 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فنڈ استعمال ہی نہیں کیا گیا جبکہ 30 کروڑ 14 لاکھ روپے کی رقم بےقاعدہ طور پر رکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق 5 برسوں میں 90 لاکھ کُتب طلبہ میں تقسیم ہی نہیں کی گئیں، بغیر منظوری کے کتابوں کی چھپائی کی مد میں 2 ارب 59 کروڑ 61 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ایک ارب 11 کروڑ 48 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا...
—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ بلوچستان میں 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضمبلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔ ڈی جی بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ لیویز اہلکار بد عنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت لینے میں ملوث پائے گئے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن لیویز فورس میر واعظ خان کو معاملے میں انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ انکوائری آفیسر 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
اپنے بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان خالق اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورہ ایران کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہر قسم کی معاشی و معاشرتی ترقی و خوشحالی کیلئے پائیدار امن اولین شرط ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک...
بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو ڈی جی لیویز کیجانب سے مبینہ بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث ہونیکی بنا پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے مبینہ بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ معطل شدہ اہلکاروں میں رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل ہیں، جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کچھی، خضدار، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، لورالائی، ژوب، سبی، واشک، چاغی، جھل مگسی، مستونگ، سوراب، پنجگور اور نوشکی سے ہے۔ ڈی جی لیویز نے واضح...
لیاری سے تعلق رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ واکر شاداب بلوچ نے ننگے پیر چلنے کانیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں منعقدہ میڈیا بریفنگ میں 38 سالہ شاداب بلوچ نے کہا کہ وہ اطالوی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیارہیں۔ پاول دورا کیوچ نےگزشتہ برس ننگے پیر3490 کلومیٹر کی واک چھ مہینے میں مکمل کر کے انٹرنیشنل گنیز بک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ شاداب بلوچ 99 روز میں کراچی سے عراق کے تاریخی شہرکربلا کا 3500 کلومیٹر کا سفر ننگے پیر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب بلوچ کراچی سے میرپورخاص تک 234 کلومیٹر کا سفر5 دن میں،کراچی سے دادوتک337 کلومیٹر کا سفر10 دن اورملتان سے اسلام...
پاکستان بار ہا یہ واضح کر چکا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، حال ہی میں سانحہ جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پاکستان کی جانب سے سامنے لائے گئے ہیں۔ تاہم دشمن باز نہیں آرہا اور اب معصوم ذہنوں پر وار کرکے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے، جس کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دشمن شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کہہ چکے ہیں کہ اب انڈیا اپنی پراکسیز کے ذریعے متحرک ہوگا۔...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے مستقل سدباب کیلئے قومی کانفرنس بلائیں، جس میں تمام سیاسی و مذہبی قائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے اور ان سے بھی رائے لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چودھری سے ہسپتال میں ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحرانوں سے نجات کیلئے قومی سیاسی قیادت بند گلی سے باہر آئے، جبکہ موجودہ صورتحال میں سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے مستقل سدباب کیلئے قومی کانفرنس بلائیں، جس...
— فائل فوٹو لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شعبہ مینجمنٹ سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کا انتقال آج دوپہر طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں ہوا۔ان کا بنیادی تعلق جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے تھا اور وہ سرطان جیسے موزی مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
حضرت علی بنیان مرصوص کے کامیاب آپریشن کے بعد جہاں ملک بھر میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیاں اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کیاجارہا ہے، وہاں آج چمن شہر میں بنیان مرصوص کامیاب آپریشن کے نام سے آل بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ میلہ منعقد ہوگا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست اورہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا، بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شدید زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم شہید ہو گئیں، بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے بھارتی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ ــــ فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے۔لاہور سےجاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ملت اسلامیہ کے خلاف ہے، اسرائیل اور بھارت بچوں کے بڑے دشمن ہیں۔ بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی نسل پرستی پر سکوت اور بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملہ درندگی کی انتہا ہے،...
نئی دہلی: بھارت نے خضداربلوچستان میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کا الزام ’بے بنیاد‘ قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ بھارت خضدار میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان کی جانب سے اس حملے میں بھارتی ہاتھ کے بے بنیاد الزامات کو رد کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے تواتر سے بھارت پر الزام تراشی کرتا رہتا ہے۔ Post Views: 5
اپنے بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خضدار حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر بے نقاب کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور بلوچستان میں بھارت کی خفیہ سرگرمیوں کے خلاف سفارتی، انٹیلیجنس اور عسکری سطح پر فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینئر سیاسی رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول وین پر ہونے والے ہولناک دہشتگرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف ایک بزدلانہ دہشتگردی قرار دیا ہے بلکہ اس کے پیچھے بھارت کی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز کو غیر انسانی افعال پر شدید تنقید کا...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والی 3 معصوم طالبات کی شناخت ہوگئی ۔ شہداء میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو (12 سال)، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر (12 سال) اور دسویں جماعت کی عیشہ سلیم (16 سال) شامل ہیں۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے اسکول بس پر بم حملہ کیا، واقعے میں بچوں سمیت 5 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کو بلوچستان میں بھارت کی پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،...
بلوچستان دہشت گردانہ حملہ، پاکستان کا بھارت پر الزام پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات پاکستانی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیرخارجہ بلوچستان دہشت گردانہ حملہ، پاکستان کا بھارت پر الزام بدھ کے روز بلوچستان میں ایک اسکول بس پر ہوئے خودکش کار بم حملے کا الزام پاکستان کی جانب سے بھارت پر عائد کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس حملے کو ’’بزدلانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی اور اسے بلوچستان میں بھارت کے پراکسی گروپ بلوچستان لبریشن آرمی نے انجام دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ بلوچستان میں حالیہ کچھ عرصے میں علیحدگی پسند...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان کی ترقی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور بہتر منصوبہ بندی سے متعلق اہم مشاورت ہوئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ وفاقی و صوبائی ہم آہنگی کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔ کوشش ہے کہ آئندہ پی ایس ڈی پی کا حجم بڑھا کر صوبوں کو مزید ترقیاتی مواقع فراہم کیے جائیں، پی ایس ڈی پی 2025-26ء کا جائزہ لیا۔...

وفاقی وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وفاقی وزیرقانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے ملاقات کی۔(جاری ہے) منگل کو وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی امور، قانون سازی کے عمل اور صوبے میں قانون کی بالادستی سے متعلق مختلف پہلوئوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر دونوں شخصیات نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس سے منسلک قانونی پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر قانون نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں قانون سازی، عدالتی نظام اور گورننس میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار ترجیح ہے۔
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی...
گوادر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ قومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ مقتدر قوتیں و حکمران سب کو ساتھ لیکر چلیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کیلئے شروع کیا گیا، جس کی کامیابی سے اہل بلوچستان کو حقوق مل سکتے ہیں۔ بلوچستان میں اسٹبیلشمنٹ، مقتدر قوتوں کی مظالم، حکمرانوں کی لوٹ مار، بدعنوانی، بارڈر بندش اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے عوام بلخصوص نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ وسائل سے مالا مال بلوچستان آج مقتدر قوتوں جعلی حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بدحال، لوگ غربت، بے...
امریکا میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقا بلہ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کسان عبدالجبار کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا زیتون کا تیل تسلیم کیا گیا ہے۔نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جس میں ’لورالائی اولیوز‘ نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا ہے۔ لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار کا زیتون...
امریکا میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے زیتون کے تیل کے مقا بلہ میں بلوچستان کے ضلع لورالائی کے کسان عبدالجبار کے باغ سے حاصل کردہ تیل کو عالمی سطح پر بہترین معیار کا زیتون کا تیل تسلیم کیا گیا ہے۔ نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں دنیا بھر کے 1200 سے زائد برانڈز نے شرکت کی جس میں ’لورالائی اولیوز‘ نے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔ لورالائی اولیوز کے چیف ایگزیکٹیو شوکت رسول نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ہمارا خواب تھا کہ پاکستان بھی زیتون پیدا کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو ، الحمداللہ ہم نے یہ خواب پورا کر کے دکھایا ہے۔ لورالائی اولیوز نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے منطقی پیشکش کو رد کر دیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہماری مساجد پر میزائل داغے، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا، بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 22 خواتین اور بچے شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے، بھارت اس خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے آر ٹی عریبیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی...
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، تاکہ عام آدمی کی بہتری...

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلی نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے ہیں تاکہ عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں اور امور کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے اور بہتر سروس ڈلیوری کے...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے...
جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید ابوالاعلی مودودی نے پاکستان میں اقامتِ دین، دفاعِ مملکتِ خداداد اور آئین کی فرمانروائی، عدل و انصاف کے نظام پر مبنی مضبوط نظریات کو فروغ دیا، ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی، شدتِ جذبات کے بجائے اتحادِ امت، سیاسی آئینی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کی...
بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 20 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بجٹ کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قمیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے 250 ارب تک ہونے کا امکان ہے۔ تعلیم، صحت اور امن و امان محکمہ تعلیم کے لیے 170 ارب جب کہ صحت اور امن وامان کے لیے 100 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں...
وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں مغربی دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ثابت ہوگا، جس سے لائف آف مائن یعنی 37 سالہ مدت میں 75 ارب ڈالر سے زائد کے خالص مالی فوائد کی توقع ہے۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی پیداوار 2 مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلے کا آغاز 2028 میں ہوگا، جس میں سالانہ 3 لاکھ اونس سونا اور 2 لاکھ ٹن تانبہ پیدا کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ 2034 میں شروع ہوگا، جس میں سونے کی پیداوار 5 لاکھ اونس اور تانبے کی 4 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ جائے...
بلوچستان(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل، وجہ سامنے آگئی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا محکمہ صحت بلوچستان پر خریداری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام transparency international WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی)نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز بلوچستان کی جانب سے بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ رولز 2014 کی ممکنہ خلاف ورزی کو اجاگر کیا ہے۔13 مئی 2025 کی ایک خط میں، جو ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز بلوچستان کو لکھا گیا، ٹی آئی پی کے ٹرسٹی/قانونی مشیر ایڈووکیٹ دانیال مظفر نے 7 مئی 2025 کو قومی روزنامے میں شائع ہونے والے طبی آلات اور لوازمات کی خریداری کے ٹینڈر نوٹس کا حوالہ دیا۔ ٹی آئی پی کا مقف ہے کہ یہ اشتہار مذکورہ خریداری قوانین کے رول نمبر...

بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چیف ڈویلپمنٹ آفیسر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمپلیکس قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین چیمبرز، جم، آڈیٹوریمز اور تربیتی مراکز ایک ہی چھت تلے موجود ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ۔جام کمال خان کو آسیہ پروین کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر بریفنگ...
کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات، اورنج ٹرین، موٹروے دیتے وقت اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو پاکستان کا حصہ تصور نہیں کرتے، لیکن جب معدنیات، سیندک، ریکوڈک کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایوانوں، چوکوں، چوراہوں کیساتھ منبر و محراب کے ذریعے بھی ظالموں، لٹیروں اور جابروں کے خلاف آواز بلند ہونا چاہیے۔ اسلام آباد کے حکمران ہمارے پاکستانیت پر شک، اور ہمیں تیسرے درجے کے شہری بھی نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے جمعیت اتحاد العلماء...

پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس
پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے صالح بھوتانی کی درخواست پر جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے علی حسن زہری کی کامیابی کو چیلنج کی گئی صالح بھوتانی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق کیس الیکشن ٹربیونل میں زیر سماعت ہے، جس پر جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ وہ الگ معاملہ ہے یہاں پر معاملہ براہ...
سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 21 سے علی حسن زہری کی کامیابی کو چیلنج کی گئی صالح بھوتانی کی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی دیکھیں: وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 21 سے متعلق کیس الیکشن ٹربیونل میں زیر سماعت ہے، جس پر جسٹس شاہد وحید بولے؛ وہ الگ معاملہ ہے یہاں پر معاملہ براہ راست الیکشن کمیشن سے ہے، الیکشن کمیشن پہلے جواب جمع کرائے پھر اس کو دیکھ لیں گے۔ وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ کے...
بلوچستان میں منگل کو کالعدم بی ایل اے کے ایک دہشت گرد حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ ماضی کے برعکس پاکستان نے کھل کر اس حملے کے لیے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور پاکستان کے اس الزام کی گونج اب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں سنائی دے رہی ہے۔ بلوچستان کے علاقے میں منگل کے روز سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم (IED) سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سات اہلکار شہید ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر عائد کی گئی ہے، جسے پاکستان نے واضح طور پر بھارت کا آلہ کار قرار دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس بار...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کچھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی...

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے سندھ، کے پی، بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے سندھ، کے پی، بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا transparency international WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی)پاکستان نے صحت کے شعبے میں بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی آواز سندھ، خیبر پختونخوا (کے پی)اور بلوچستان کے وزرائے اعلی تک پہنچا دی ہے۔ تنظیم نے انہیں خطوط ارسال کیے ہیں جن میں سنگین خدشات کی تفصیلات درج ہیں۔ یہ خطوط وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو لکھے گئے پہلے کے خطوط کی بازگشت ہیں، جن میں غیر مثر ضابطہ کاری کے باعث غیر معیاری ادویات کی وسیع دستیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ٹی آئی پاکستان کے خطوط میں...
فوٹو: فائل نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔ بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی نسل پرستی پر سکوت اور بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔دوسری جانب انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہ دار اور پینشنرز پر ٹیکسز کا بوجھ کم...
فائل فوٹو۔ کاریز، بلوچستان میں زیر زمین آبپاشی کا نظام ہے، جو صدیوں سے استعمال ہوتا رہا ہے۔ مگر بارشوں کے کم ہونے زیر زمین پانی کی سطح نیچے گرنے اور حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے صوبے میں کار یز کا یہ نظام غیر فعال ہوگیا ہے۔ماہرین کے مطابق کاریز کے نظام کو فعال کرکے پانی کے موجودہ بحران سے نمٹا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج نہ ہونے سے لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کاریز کو بلوچستان کا زیر زمین نہری نظام بھی کہا جاسکتا ہے۔ پانی کی سپلائی کایہ روایتی طریقہ کار زیادہ تر...
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہے، اور اس کا مقابلہ غیر متزلزل قومی اتحاد کے ساتھ کرنا چاہیے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راؤلپنڈی میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف عاصم منیر نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے پر حکومت کی مستقل توجہ کو اجاگر کیا اور کہا کہ بلوچستان میں کیے جانے والے اقدامات اس سلسلے میں غلط معلومات کو رد کرنے کے لیے کافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ’ہارڈ اسٹیٹ‘ کہا جاتا ہے، آرمی چیف ان کا کہنا تھا کہ بہت...
راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی۔ یہ ورکشاپ 2016 سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں مرد و خواتین پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوان، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔ ورکشاپ میں مختلف سیمینارز، گروپ مباحثے، اور ملک کے مختلف علاقوں کے دورے شامل ہوتے ہیں، جس کا مقصد بلوچستان کی آئندہ قیادت کو قومی و صوبائی مسائل کے فہم اور ان کے مربوط حل کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کی بلوچستان کی سماجی و...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام ڈرامہ اسرائیلی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس جعلی کھیل میں بری طرح رسوا ہوچکے ہیں۔ بھارت اس وقت ہندو انتہاپسندوں اور دہشت گرد جنونیوں کے قبضے میں ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت یافتہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اسلاموفوبیا کے فروغ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، پاکستان اور فلسطین امت مسلمہ کی شہ رگ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر ژالہ باری، موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ آج ملک کے دیگر...
کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کو بغیر کسی مقدمے کے صرف ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا۔ حکمران ان سے خوفزدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ظالم ہمیشہ بزدل ہوتے ہیں۔ جس طرح فرعون اور یزید بزدل تھے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کو بغیر کسی مقدمے کے صرف ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا ہے۔ ہم اس ظلم کو قبول نہیں کرتے کہ تم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو پابند سلاسل کر دو۔...
— فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے بھیڑیے کے 5 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین نے بتایا کہ ژوب کی تحصیل کاکڑ خراسان میں محکمۂ جنگلات کے ساتھ اس کارروائی میں لیویز اور پولیس نے بھی حصّہ لیا۔ بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالابہاولپور میں واقع چولستان کے علاقے منیر والا ٹوبہ میں مقامی افراد نے نایاب نسل کے بھارتی سُرمئی بھیڑیے کو مار دیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ بازیاب کروائے گئے اس بھیڑیے کی نسل ’گرے وولف‘ کہلاتی ہے۔شریف الدین نے مزید بتایا کہ بھیڑیوں کی بلوچستان میں پائی جانے والی یہ ’گرے وولف‘ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ اُنہوں نے بتایا...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت نے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کا مسئلہ حل کرلیا ہے۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شعبۂ صحت میں اصلاحات لا رہے ہیں، فاٹا کے ضم اضلاع کے بچوں کے داخلے کے مسائل چل رہے تھے، میڈیکل کالجز میں سیٹیں نہیں بڑھائی جا سکتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کا مسئلہ حل کردیا ہے، فاٹا اور بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری اور 333 طلبہ کا ایڈمیشن کیا جاچکا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے کالجز کی فیسوں کو محدود کرنے کے فیصلے کا...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل بارڈر ٹریڈ و ساحل کے ثمرات کو لوٹنے کی سازش ہو رہی ہے۔ زبردستی مسلط قوتیں عوام کے خیرخواہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بارڈر بندش سے لاکھوں لوگ اور خاندان معاشی مسائل کیساتھ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ ہڑتال کی کامیابی میں تاجر برادری نے ہر سطح پر ساتھ دیا۔ حقوق بلوچستان مہم کے سلسلے میں 11 مئی کو علماء و مشائخ کنونشن اور 25 مئی کو یوتھ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ قومی مسائل کے حل، اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے 26 نکات بنائے ہیں۔ اس...
بلوچستان اسمبلی میں بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی گئی۔بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے خلاف قراداد پارلیمانی سیکریٹری زرین مگسی نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ بلوچستان اسمبلی کا ایوان سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنے کی مذمت کرتا ہے، صوبے کے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔قرارداد کے متن کے مطابق اگر بھارت نے حملہ کیا تو بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا، حکومت بھارت کے دہشت گردانہ کردار کو دنیا کے سامنے آشکار کرے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کچی آبادی کا مطلب کچے گھر ہیں تو 90 فیصد بلوچستان کچی آبادی ہے۔ کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آئینی بینچ کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین، ممبر پلاننگ سی ڈی اے اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کچی آبادیوں سے متعلق قائم ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ منٹس بھی مانگ لیے۔ دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کی کچی آبادیوں کے لیے پالیسی کیا ہے؟ سندھ میں تو کچی آبادی ایکٹ موجود ہے۔ جس پر وکیل سی ڈی اے منیر پراچہ نے جواب دیا کہ...
پاکستانی چمپئن باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں عالمی باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز مانچسٹر: پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی کوئٹہ میں عالمی سطح کا باکسنگ ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے نامور باکسر شریک ہوں گے۔ محمد وسیم نے کہا کہ اس باکسنگ میلے میں اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے گا اور اس مقصد کے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کچی آبادیوں سے متعلق کیس میں چیئرمین سی ڈی اے اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ آئینی بینچ نے ممبر پلانگ سی ڈی اے کو بھی طلب کرتے ہوئے کچی آبادیوں سے متعلق قائم ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ منٹس بھی مانگ لیے ہیں، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ سی ڈی اے کی کچی آبادیوں کے لیے پالیسی کیا ہے، سندھ میں کچی آبادی ایکٹ موجود ہے، سی ڈی اے کا کام ہے کہ وفاقی حکومت کو کبھی آبادیوں سے متعلق قانون سازی تجویز کرے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم...