2025-09-18@18:12:15 GMT
تلاش کی گنتی: 525

«زیادہ تر خواتین»:

(نئی خبر)
    کوئٹہ میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل لائبریری قائم کردی گئی ہے، ڈاکٹر لال محمد کاکڑ نے سانحہ سول اسپتال کے شہدا کے نام سے منسوب ایک لائبریری قائم کی ہے، خواتین کی اس واحد مخصوص لائبریری میں نفرت کا جواب علم، شعور اور قلم کی روشنی سے دیا جائے گا۔ 8 اگست 2016، سانحہ سول اسپتال، وہ سیاہ دن جس نے بلوچستان کے دل کو زخمی کردیا، سانحہ میں شہید ہونے والے 72 افراد میں باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ بھی شامل تھے ان کے بھائی ڈاکٹر لال محمد کاکڑ  نے شہدا کی یاد میں اور دہشتگردوں کے بارود کا مقابلہ علم کی روشنی سے کرنے کا عزم رکھتے ہوئے شہدائے 8 اگست کے نام سے لائبریری قائم کی۔ علم دوستی...
    ٹوکیو: جاپان میں پولیس نے ایک سابق ٹیکسی ڈرائیور کو نشہ آور دوا دے کر خواتین سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس شخص کے قبضے سے تقریباً 3,000 ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں، جن میں وہ مبینہ طور پر 50 سے زائد خواتین پر جنسی حملے کرتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس کے مطابق، 54 سالہ ملزم نے گزشتہ سال ایک 20 سالہ خاتون کو نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا، پھر اسے اپنے گھر لے گیا اور غیر اخلاقی حرکتیں کر کے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کی تصدیق متاثرہ خاتون کے بالوں میں سلیپنگ پلز کی موجودگی سے ہوئی ہے۔ میڈیا...
    دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا خواتین کی نصف تعداد نے کبھی سگریٹ نوشی کی ہی نہیں لیکن پھر بھی اس عارضے میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا موٹاپا، ذیابیطس اور سگریٹ نوشی ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتے ہیں؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-سان فرانسسکو کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 57 فیصد ایشیائی-امریکی خواتین جو پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں انہوں نے بھی کبھی سگریٹ کو ہاتھ نہیں لگایا۔ تمباکو نوشی نہ کرنے والوں خصوصاً نوجوان مشرقی ایشیائی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح بڑھنے کے حوالے سے ایک نئی تحقیق کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے اندازہ لگایا جا ستکا ہے کہ کس کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ پھیپھڑوں کا کینسر طویل عرصے...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کر دی ہے، دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی ہے یا رہتی ہے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستانی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھات کے ملوث ہونے کے ثبوت کیا ہیں ثبوت بھی ملیں گے، ہم نے پہلے بھی دیے ہیں، اسی بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، یہ اس بات کا ثبوت ہے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے مغربی فرنٹ پر شروع کیے گئے اقدام...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ خضدار واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کر دی ہے، دہشت گردوں کی قیادت دہلی میں علاج کرواتی ہے یا رہتی ہے۔سیالکوٹ میں ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستانی میں ہونے والی دہشت گردی میں بھات کے ملوث ہونے کے ثبوت کیا ہیں؟ ثبوت بھی ملیں گے، ہم نے پہلے بھی دیے ہیں، اسی بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، یہ اس بات کا ثبوت ہے۔ آج بھارت کیساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں: وزیرِ دفاع خواجہ آصف وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ون ونڈو سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جس کا مقصد مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لینا تھا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کیا، جس کی قیادت عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز محترمہ اینا بجرڈے کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ بھی موجود تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت پاکستان کی لاکھوں غریب خواتین کو قومی شناخت ملی اور نادرا کے بعد...
    لاہور میں باپ بیٹے پر مشتمل سنیچر گینگ  گرفتار ,اسلام پورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  خطرناک گروہ کا خاتمہ کیا۔  پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خواتین سے پرس، موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی شناخت شیراز اور طیب کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مختلف علاقوں میں خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پرس، موبائل اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل بھی خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے کی واردات کی تھی، جس کے بعد ان کی...
    پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ دوہفتے کے دوران پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک طالب علم،دوخواتین سمیت12افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں جاسوسی اور پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات میں 12 افراد کو گرفتار کیا چکاہے، جن میں ایک یوٹیوبر، دو خواتین اور ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم شامل ہیں۔ بھارتی پنجاب سے چھ، ہریانہ سے چار اور اتر پردیش اور دہلی سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ان تمام ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستانی انٹیلی جنس افسر اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا۔...
    اس دور میں واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطے کا مقبول ترین ذریعہ ہے، نا صرف پیغامات بلکہ صارفین روزانہ کی تعداد میں اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھی واٹس ایب کے ذریعے ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ البتہ اب یہی ایپ لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہے، حالیہ مہینوں میں پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، یکم جولائی 2024 سے اب تک ہیکنگ سے متعلق 1,426 سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 549 اکاؤنٹس کو کامیابی سے بحال کر لیا گیا ہے جب کہ باقی کیسز پر تفتیش جاری ہے۔ ...
    وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین کی اموات ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے ماطبق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات و جوابات میں پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ 2023 میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی اموات ہوئیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ زچگی کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔  اسی طرح نومولود بچوں کے حوالے سے نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ زچگی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 675 نومولد کی بھی اموات ہو جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی...
    پاکستان میں خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے، حتیٰ کہ پاکستانی خواتین نے اس معاملے میں پڑوسی ممالک کی خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیلولر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے عالمی ادارے جی ایس ایم اے (GSMA) نے اپنی ’موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025‘ میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جسے پاکستان کا ’ڈیجیٹل بریک تھرو‘ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی اور مرد و خواتین کے...
    میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ والیریا مارکیز کو اُس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔ والیریا کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں مگر چند لمحوں بعد وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں اور لائیو ویڈیو جاری رہی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک ملزم سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر فائرنگ کر دی، یہ واقعہ ایک مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے،...
    پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا۔ حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں ترمیم کردی، جس کے تحت اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت تبادلہ کروا سکیں گی۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کا اعلان خواتین اساتذہ شادی کے بعد ایک سال میں تبادلے کی درخواست دےسکتی ہیں، ہارڈ شپ کی بنیاد پر شادی شدہ خواتین اساتذہ کا تبادلہ ترجیحی بنیادوں پر کردیا جائےگا۔ ہارڈ شپ کی بنیاد پر تمام تبادلے سیس پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے، اوپن میرٹ پر تبادلوں کے دوران ہارڈ شپ درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ شادی کے بعد تبادلے کے لیے نکاح...
    پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف محاذ کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی کی رہنما اور اسلام آباد خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا۔رپورٹ کے مطابق پارٹی زوم میٹنگ کی کنول شوزب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی، کنول شوزب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ اگر آپ کی تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟۔کنول شوزب نے کہا کہ...
    بھارتی حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ حملوں میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، بھارتی افواج نے بلااشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔...
    —فائل فوٹو امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے دوران منتقل ہونے والے ہزاروں افراد اپنے گھروں کو لوٹ نہیں پائے۔امریکی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے پر بعد سامنے آنے والی کشیدگی کے بعد سے سرحدوں پر غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے، بھارتی بارڈر پر خواتین کا احتجاج بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔ امریکی میڈیا نے پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی نے ڈیٹرینس پھر سے قائم کردیا ہے۔دوسری جانب بھارت کا خیال ہے کہ تعلقات کا اصول ہمیشہ کےلیے تبدیل کردیا...
    آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔    میگن کیمبل کا تعلق کلب ’لندن سٹی لائنیسز‘ (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.55 میٹر تک ہے۔ میگن کیمبل کا کہنا ہے کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی...
     ویب ڈیسک: موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔  حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
    اعظم سواتی—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں 15 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دیدیاپی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دے دیا۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس میں کہا کہ سیکریٹری داخلہ نے عدالتی آرڈر کی...
    شہرِ قائد میں کبوتروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک خاص قسم کی پھیپھڑوں کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بیماری کو ’برڈ فینسرز لنگز‘ کہا جاتا ہے اور اس کے متاثرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔  ماہر امراضِ تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق، اسپتال میں ہر ہفتے 15 سے 20 نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو کبوتروں سے پیدا ہونے والی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں میں الرجی، سوجن اور مستقل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ذرات گھروں...
    لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک معمر شخص، جو داڑھی اور پیشانی پر محراب کے نشان سے مذہبی شناخت رکھتے ہیں، پاک بھارت ممکنہ جنگ کے تناظر میں ایک بھارتی اداکارہ سے متعلق نامناسب اور غیر اخلاقی تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ ایک کمسن لڑکا، مبینہ طور پر ان کا بیٹا، بھی موجود ہے۔ ویڈیو میں بزرگ شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ “اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان جیتے گا اور مادھوری میری ہوگی۔ اپنے بیٹے کو گواہ بنا رہا ہوں۔” اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا، اور متعدد افراد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا ہے کہ افغانستان سماجی معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے جہاں 75 فیصد آبادی کو بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے وسائل میسر نہیں ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر 'یو این ڈی پی' کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق افغان لوگوں کو درپیش انتہائی پریشان کن مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ انہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک شدید بدحالی کا سامنا رہا ہے۔ Tweet URL 2019 کے بعد پہلی مرتبہ 24-2023 میں ملکی جی ڈی پی میں 2.7 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی جو قدرے بہتر اشاریہ ہے لیکن معاشی بحالی کی صورتحال بدستور نازک ہے۔(جاری...
    راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔  رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ گی، زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہروز کالونی بڑکی کی رہاہشی مسماتہ شمائلہ عروج کے گھر مسماتہ حلیمہ سعدیہ مسماتہ فوزیہ کے ہمراہ ملنے آئی۔ پولیس  نے بتایا کہ گفتگو کے دوران مسماتہ حلیمہ سعدیہ اور مسماتہ فوزیہ میں تلخ کلامی ہوئی، مسماتہ فوزیہ نے پرس سے پستول  نکال کر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے سے مسماتہ  شمائلہ عروج اور مسماتہ حلیمہ سعدیہ ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگی۔ پولیس نے کہا کہ دونون زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تحقیقات جاری ہیں۔
    بالی ووڈ فنکاروں کی کمائی کا ایک بڑا ذریعہ انٹرنیشنل لائیو کنسرٹس بھی ہیں۔ آسٹریلوی ایونٹ آرگنائزرز نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان کی مقبولیت خواتین میں بہت زیادہ ہے۔ ان کے شوز میں سب سے زیادہ خواتین ہی شریک ہوتی ہیں۔ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر شاہ رخ خان جیسے ہی اپنے مشہور زمانہ اسٹائل میں دونوں ہاتھ پھیلاتے ہیں تو خواتین دیوانی ہوجاتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں مقبول ترین ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔ جنھیں مداح اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کے ساتھ...
    لاہور: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ  کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں  کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے  سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا...
    شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا۔واپس آنے والی دونوں خواتین کے شوہر بھارتی شہری ہیں، متاثرہ خواتین نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی۔ایک خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، 4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے اور مجھے زبردستی واپس بھیج دیا گیا ہے۔دوسری خاتون نے بتایا کہ شادی کے بعد بھارت گئی جہاں 4 بچے پیدا ہوئے، پاکستانی شہریت ہونے کے باعث مجھے بھی زبردستی بےدخل کردیا گیا۔
    — فائل فوٹو مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔ بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمیریسکیو کے مطابق زخمیوں کو طبی امددا کے لیے ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے 60 خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا، یہ خواتین انڈین شہری ہیں جن کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی تھیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان جانے والی 60 خواتین کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے، بھارت کی جانب سے روکے جانے والی 60 خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی پاکستان واپسی سے روک دیا گیا ہے، بھارتی خواتین...
    ویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں عبداللہ، گل بانو بنت خیر محمد، بی بی حسینہ اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں علی جان، محمد حیات، میر گل، عزت خان، محمد...
    وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اگر خواتین معاشرے کی رکاوٹوں اور باہر درپیش مسائل کا ذکر کریں تو انہیں گھر بٹھا دیا جاتا ہے، مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں۔ ان خیالات کا  اظہار انہوں نے یو ایس ایف کے  زیر اہتمام آئی سی ٹی شعبے میں خواتین کے عالمی دن 2025 کے سلسلے میں منعقدہ "گرلز ان آئی سی ٹی فار انکلوسیو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کی  تقریب  سے بطور مہمان خصوصی  خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور یو ایس ایف کے سینئر حکام، رکن قومی اسمبلی  محترمہ شرمیلا فاروقی، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اس پر محفل میں ایک چلبلی اور شوخ لڑکی ’’بروانہ‘‘نے شعر اچھالا،گھر کی صفائی، کھانا اور بچوں کی دیکھ بھال،لڑکی کو چائے لانا بہت مہنگا پڑااس پر محفل میں موجود ’’گلِ بختاور‘‘ نے چٹکی لی کہ ’’ ناہید کو جس لڑکی نے چائے نہیں پوچھی تھی، وہ شائد،گھر کی صفائی، کھانا اور بچوں کی دیکھ بھال،جیسا مہنگا سودا نہیں کرنا چاہتی ہوگی۔‘‘ جس پر کِھلکھاتی صنفِ نازک کی یہ محفل زعفران زار بن گئی۔گرم مشروبات کے ساتھ لطیفوں کی روایات، اس کے علاوہ چائے کی چسکیوں کے ساتھ ہلکا پھلکا ہنسی مذاق بھی ان کی زندگی میں رنگ بھرتا ہے۔ہرات میں موجود Latte Caf (دودھ والی کافی) “Latte” اطالوی زبان میں ’’دودھ‘‘ کے معنی رکھتا ہے میں...
    سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بیوائیں تمام شہریوں کی طرح روزگار، وقار، برابری اور خودمختاری کا حق رکھتی ہیں، شوہر کی وفات پر بھرتی ہونے والی بیوہ کو دوسری شادی پربرطرف نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے بیوہ عورتوں کے حقوق سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا، 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سوال یہ ہے کہ کیا بیوہ کو دی گئی امدادی ملازمت اس کے دوبارہ نکاح کے بعد ختم کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ اس عدالت میں اس سے ملتا جلتا معاملہ زاہدہ پروین کیس میں زیرِ بحث آیا تھا جس پر...
    لاہور: پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا  اور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنوری تا دسمبر 2024 کے دوران پنجاب میں خواتین پر ہونے والے 4 سنگین جرائم ، جنسی زیادتی، غیرت کے نام پر قتل، اغوا اور گھریلو تشدد  میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن نظامِ انصاف کی ناکامی نے متاثرہ خواتین کو انصاف سے دور رکھا۔  رپورٹ کی تیاری کے لیے ایس ایس ڈی او نے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت دستیاب ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے اضلاع کی آبادی کے تناسب سے کرائم ریٹ کے فارمولے کے ذریعے تجزیہ کیا۔ رپورٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 اپریل 2025ء) موسمی شدت، نقل مکانی، غذائی قلت اور معاشی عدم استحکام سے صنفی بنیاد پر تشدد کے مسئلے کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، رواں صدی کے اختتام پر گھریلو تشدد کے 10 فیصد واقعات موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا نتیجہ ہوں گے۔خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کے خاتمے سے متعلق اقوام متحدہ کے 'سپاٹ لائٹ اقدام' کی جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایسے سماجی و معاشی تناؤ میں اضافہ کر رہی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تناؤ سے ایسے علاقے کہیں زیادہ متاثر ہوتے ہیں...
    میرپور ماتھیلو: خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر حملہ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، بیوی شریفاں اور والدہ اختیاراں کورائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔​ اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی، جس کے باعث لاشیں جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔ ذرائع کے مطابق، تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر پولیس کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔​ پولیس حکام نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
    نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور نے کہا ہے کہ بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری کرنے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہےگا، چاہے 15 روز مزید دھرنا دینا پڑے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آج انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی، ہم نے اس کا بھی بائیکاٹ کیا ہے، ہمارے مطالبات ایسے نہیں ہیں جو نہ مانے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ 15 روز سے مال روڈ پر احتجاج کررہے ہیں، حکومت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا، خواتین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو رات کی شفٹ میں منتقل کرنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے خواتین صحافیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو رات کی شفٹ میں منتقل کرنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب نے محفوظ ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا خواتین کوبغیر وجہ رات کی شفٹ میں منتقل کیا گیا، خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی محتسب انسدادہراسیت نے متاثرہ خواتین کو رات کے وقت ٹرانسپورٹ دینے اور شکایت کنندہ خاتون کو 25ہزار روپےہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔...
    تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔ عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5 اعشاریہ 3 سال زیادہ خواتین زندہ رہتی ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73 اعشاریہ 5 سال ہے۔ تاہم پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے 5 سال کم زندہ رہتے ہیں۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5.3 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73.5 سال ہے جبکہ پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے پانچ سال کم زندہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی احتساب کمیٹی نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو مبینہ کرپشن کے الزامات سے بری کردیا۔ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے 3 کروڑ روپے کی ادائیگی میں بابر سلیم سواتی کا کوئی کردار نہیں تھا۔ ان بطور اسپیکر اسمبلی آسٹریلیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت بھی غیرقانونی نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے: کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بطور اسپیکر کمیٹی کے بجائے اسمبلی کے سامنے جوابدہ ہیں۔ان پر الزامات پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے لگائے تھے...
    پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماء کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات کریں گے تو صرف جمہوریت اور...
    احتساب کمیٹی میں سپیکر خیبرپختونخوا کے معاملے پر آج کئی گھنٹوں تک طویل اجلاس کا انعقاد ہوا، سپیکر خیبرپختونخوا نے مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں یا نہیں۔؟ فیصلہ تیسرے ممبر پر چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم پر اعظم سواتی کے مبینہ کرپشن کے الزامات پر احتساب کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پر عائد الزامات کے معاملے پر احتساب کمیٹی کے ممبران کے درمیان اختلافات ہیں، ایک ممبر نے سپیکر کو تمام الزامات سے بری قرار دیا، دوسرے ممبر نے الزامات کو درست قرار دینے پر زور دیا۔2 ممبران کے درمیان اختلاف کے باعث تیسرے ممبر نے فیصلے کا اختیار مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے...
    دونوں ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرے گا، سکردو شہر کے لئے ڈے کیئر سنٹر ویمن ڈگری کالج سکردو میں تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرا ڈے کیئر سنٹر گرلز ہائی سکول گمبہ میں تعمیر کیا جائے گا، ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد ملازمت کرنے والی خواتین کے بچوں کی نگہداشت کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کلثوم فرمان نے سکردو شہر میں دو ڈے کیرئر سنٹرز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، دونوں ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرے گا، سکردو شہر کے لئے ڈے کیئر سنٹر ویمن ڈگری کالج سکردو میں تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرا ڈے کیئر سنٹر گرلز ہائی سکول گمبہ میں تعمیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اپریل 2025ء) برطانیہ کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ''عورت‘‘ کی قانونی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی جنس پر مبنی ہے۔ یہ ایک ایسا تاریخی عدالتی فیصلہ ہے، جس کےٹرانس جینڈرز کے حقوق سے متعلق جاری تلخ بحث پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ فیصلہ اسکاٹ لینڈ کے صنف سے متعلق تنقیدی مہم چلانے والوں کے لیے ایک جیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو اس مقدمے کو سماعت کے لیے برطانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت تک لائے تھے۔ لندن میں قائم سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا، ''مساوات ایکٹ 2010 میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذاکرات ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کیلئے راضی کیا ہے، عمران خان اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگھلی ہے؟ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ...
    لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا،  ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔ ترجمان...
    UTTAR PRADESH: بھارتی اتر پردیش، ہردوئی میں ایک ایسا انوکھا دھوکہ سامنے آیا جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 خواتین پر مشتمل ایک شاطر گینگ نے 13 سے زائد نوجوانوں سے فرضی شادیاں کر کے انہیں لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ نیرج گپتا نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ پرمود نامی شخص اسے اپنی پوتی پوجا سے شادی کروانے کے بہانے ہردوئی رجسٹرار آفس لے گیا، جہاں اس کی شادی پوچا سے انجام پائی۔ شادی کے بعد نیرج نے نقد رقم اور زیورات اپنی نئی نویلی دلہن کے سپرد کر دیے جس کے بعد دلہن پوجا اور اس کا نام نہاد داد پرمود غائب ہو گئے۔ ہردوئی پولیس...
    افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی نقل و حرکت، تعلیم، کاروبار اور عوامی زندگی میں شمولیت پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں نافذ کیے گئے اخلاقی قوانین پر ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان قوانین کے نتیجے میں خواتین اور عام شہریوں کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2024ء سے طالبان حکومت کی جانب سے قائم کردہ وزارت "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے تحت افغان...
    فائل فوٹو کمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کی کوششیں ان کی اپنی ہیں اور پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی کوئی راہ نکال پاتے ہیں تو یہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی ہدایات اور اعظم سواتی کے رابطے، عمر ایوب نے تفصیلات بتا دیں انہوں نے واضح کیا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت جماعت کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا  نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والے سوالات پر وضاحت دیدی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر سواتی صاحب (اعظم سواتی) اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد...
    جمال الدین:انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہماری کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، کچھ اصولوں کی باتیں ہیں کچھ قائدے کی باتیں ہیں وہ پہلے طے ہو تو بات ہو سکتی ہے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے، جلد ہمارے معاملات طے پا جائیں گے، صحافی نے سوال کیا کہ اعظم سواتی ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں؟ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا جواب دیتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا میرے علم میں ایسا کچھ نہیں، اعظم خان سواتی اپنے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور بدھ کو خاص شخصیت سے ملوں گا جبکہ کامیابی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں ،دوست ممالک بھی بات چیت کے عمل میں آگے آئیں گے، امریکہ میں جو پاکستانی دوست ہیں بہت بڑا کام کرتے ہیں ، میرا ان سے رابطہ ہے، میری ملاقات کسی سے ہو جائے گی پھر کہہ سکوں گا میں کہاں تک جاسکوں گا، میری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی ، پہلی میٹنگ ابتدائی ہوگی ، ہوسکتا ہے 2 سے 4 دن پہلے...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ آج سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور بدھ کو خاص شخصیت سے ملوں گا جبکہ کامیابی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں اور دوست ممالک بھی بات چیت کے عمل میں آگے آئیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ امریکا میں جو دوست پاکستانی ہیں بہت بڑا کام کرتے ہیں ، میرا ان سے رابطہ ہے، میری ملاقات کسی سے ہو جائے گی پھر کہہ سکوں گا میں کہاں تک جاسکوں گا، میری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی ، پہلی میٹنگ ابتدائی ہوگی ، ہوسکتا...
    وکٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 اپریل 2025ء)ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے Wyndham City Council کے اشتراک سے ایک رنگین اور پُرجوش عید فیسٹ کا انعقاد کیا۔ یہ فیسٹیول پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوشگوار تہوار بن چکا ہے، جہاں ہر سال لوگ بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ اس بار بھی ایونٹ نے سب کے دل جیت لیے، جہاں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا۔ فیسٹیول میں فن رائیڈز، رنگ برنگے اسٹالز، میجک شو، اور بیلون ٹوسٹنگ جیسی بہترین سرگرمیوں نے بچوں کا دن بنا دیا۔ چھوٹے بچوں کے لیے خاص طور پر عیدی کا انتظام کیا گیا تھا، جس نے ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔...
    آجکل اعظم سواتی بہت اہم ہو گئے ہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حق میں بات کر رہے ہیں۔ وہ تحریک انصاف کے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا ہنڈلرز کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی حمایت میں بات کر رہے ہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ سے صلح کی بات کر ہے ہیں۔ ان کی باتیں تحریک انصاف کے مزاحمتی سوشل میڈیا کو اچھی نہیں لگ رہی ہیں۔ لیکن وہ بات کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے بات چیت کا مینڈیٹ انھیں دیاہے کہ وہ جب چاہیں جہاں چاہیں بات کر سکتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی اعظم سواتی...
    اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ آج عمران خان سےبڑی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ عمران خان نےملاقات میں کافی چیزیں ڈسکس کیں۔ اعظم سواتی کےویڈیوبیان کےبارےمیں بانی پی ٹی آئی سےپوچھا۔ عمران خان نےکہااعظم سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی۔ عمران خان کی امریکی وفدسےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سےمنع کیا۔ سوشل میڈیااستعمال کرنےوالےپاکستان کیخلاف کوئی بات نہ کریں۔ سوشل میڈیاکوکوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکتا۔ قانون سازی یالوگوں کوسزادیکرسوشل میڈیاکوکنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان نےکہامیں نےاپنےلیےکچھ نہیں مانگناہے۔ عمران خان نےکہاسیکیورٹی ایشوپرمیں بات کرنےکیلئےتیارہوں۔ مزید پڑھیں :عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری
    وزیر اطلاعات پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی حاصل کی، علیمہ خان اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھیں۔ انھوں نے کہا کہ خواتین خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچ کر خود ہی اتر گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ہمدردیاں دکھانے کے لیے فلاپ شو کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں...
    پیو (PEW) ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں مصنوعی ذہانت یعنی ’اے آئی‘ کے اثرات پر ماہرین اور عام عوام کی رائے کا موازنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ’اے آئی‘ کے ماہرین اس ٹیکنالوجی کے بارے میں زیادہ مثبت ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی امریکہ کی معیشت اور ملازمتوں پر اچھا اثر ڈالے گی، جب کہ عام عوام میں اس کے اثرات کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ ماہرین میں سے 56 فیصد کا خیال ہے کہ آنے والے 20 سالوں میں ’اے آئی‘ کا امریکہ پر مثبت اثر پڑے گا، جب کہ صرف 17 فیصد عوام اسی بات سے متفق ہیں۔ ماہرین زیادہ پر امید ہیں کہ ’اے آئی‘ نہ صرف...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے پارٹی رہنما اعظم سواتی کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان کا جواب دینے کےلیے پارٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے۔پارٹی میں اختلافات کی خبروں پر ردعمل میں پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ جب سب کا محور ایک بانی پی ٹی آئی ہو تو پارٹی تتر بتر نہیں ہو سکتی۔اس معاملے پر عمرایوب نے کہا کہ اعظم سواتی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں اگر کوئی ہدایات دی گئی ہیں تو اس کا انہیں علم نہیں، بجلی کی قیمتوں میں ریلیف عارضی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ...
    راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )گورکھپور سٹاپ سے تحویل میں لی گئی خواتین کو لیکر پولیس شاہ پور سٹاپ پہنچ گئی ۔ پولیس وین میں موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنیں،حامد رضا اور قاسم خان نیازی سمیت پٹرول پمپ پر روک دی گئی ۔ پولیس کی جانب سے تحویل میں لئے گئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی آفر ۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے گھر جانے سے انکار کر دیا،باقاعدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔ تاحال پولیس وین پٹرول پمپ پر موجود،تحویل میں لی گئی تمام خواتین بھی وین میں موجود ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر بھی پٹرول پمپ پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) خواتین اساتذہ کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار دیا گیا جبکہ میل ٹیچرز کیلئے جینز اور ٹی شرٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ کی نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔جس میں صوبے کے اسکولوں میں خواتین ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔میل ٹیچرز کیلئے جینز اور ٹی شرٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس کے علاوہ تمام سکولوں میں سکول دورانیہ کے دوران نماز ظہر کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ...
      شبلی فراز۔۔۔ فوٹو فائل پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے بیان پر میں کوئی ردِ عمل نہیں دے سکتا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے بیان کا جواب دینے کے لیے پارٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سب کا محور ایک بانیٔ پی ٹی آئی ہو تو پارٹی تتر بتر نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلافِ رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں۔ کے پی کو سینیٹ میں 1 سال سے نمائندگی نہیں دی گئی: شبلی فراز پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...
    سٹی42:لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کے معاملے میں مقامی عدالت نے مقدمے میں ملوث تین خواتین کو ڈسچارج کر دیا ہے۔ کسٹم حکام نے گزشتہ روز نور فاطمہ، علیشہ اور ثمن کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، جنہوں نے ابوظہبی سے لاہور آنے پر سامان کی کلیئرنس نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں سے جھگڑا کیا تھا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں عدالت نے مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تینوں خواتین کو بے گناہ قرار دے دیا اور کسٹم حکام کو ان خواتین کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون مسافر نے کسٹم اہلکاروں...
    کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید...
    اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ امدادی مالی وسائل میں غیرمعمولی کٹوتیوں کے باعث زچگی کی اموات روکنے کی جانب پیش رفت کو خطرات لاحق ہیں۔ سنہ2000  اور 2023 کے درمیانی عرصہ میں ضروری طبی خدمات تک رسائی میں بہتری کے نتیجے میں زچگی کی اموات میں 40 فیصد تک کمی آئی تھی۔ تاہم 2016 کے بعد یہ پیش رفت سست پڑ گئی ہے۔ سنہ 2023 میں تقریباً 260،000 خواتین حمل اور زچگی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور جنسی و تولیدی صحت کے لیے ادارے (یو این ایف پی اے) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں زچگی...
    لاہور: پاکستان میں معاشی تنگ دستی اور بے روزگاری کے شکار خواتین کے لیے نوکری کی پیشکش امید کی ایک کرن بن کر آتی ہے، ایک ایسی خاتون کے لیے، جو گھر تک محدود ہو، کم تعلیم یافتہ ہو اور جس کے پاس کوئی پیشہ ورانہ تجربہ نہ ہو، اچانک کمائی کا موقع اور اپنے گھر والوں کی مدد کرنے کا خواب ایک معجزہ محسوس ہوتا ہے۔ مگر ایک بگڑے ہوئے معاشرے میں یہی امید شکاریوں کے لیے معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھانسنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ ایسا ہی واقعہ 35 سالہ مقدس رحیم کے ساتھ پیش آیا، جو باغبان پورہ لاہور کی رہائشی اور ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔ طلاق کے بعد وہ...
    لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز افسران نے خاتون پر تشدد کے کیس میں 3 خواتین پر مقدمہ درج کرواکر گرفتار کروادیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق خواتین کے سامان سے 24 سیکیورٹی کیمرے اور بھارتی کپڑا برآمد ہوا، کسٹمز ڈیوٹی کا کہا تو خواتین نے عملے سے جھگڑا کیا اور توڑ پھوڑ کی۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کسٹمز کے عملے نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے ایف آئی آر خارج کرکے خواتین کو بری کردیا۔
    صوابی میں باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں رکشہ گر گیا، جس میں سوار 14 افراد نہر میں ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر میں ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 2 خواتین اور 1 بچے کی لاش نہر سے نکالی گئی جبکہ 9 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ دیگر 2 افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
    اسرائیل نے برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اراکین پارلیمنٹ، ابتسام محمد اور یوان یِنگ کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں اراکین مقبوضہ فلسطینی علاقے مغربی پٹی کا دورہ کرنے جا رہی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں اراکین کا کہنا ہے کہ یہ پارلیمنٹرینز کے لیے ضروری ہے کہ وہ براہ راست زمینی حقائق سے آگاہ ہوں اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ کر سکیں۔ اسرائیل کی امیگریشن اتھارٹی کے مطابق ان خواتین کو اس لیے روکا گیا کیونکہ ان پر اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کا الزام ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لامے نے اس فیصلے کو ناقابل قبول اور باعثِ تشویش قرار...
    پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دے دیا۔ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے وقت بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں، میں نے کہا کہ اب مانسہرہ میں میرے ایک لاکھ ووٹ نہیں، سو ووٹ بھی نہیں، دسمبر 2022 میں بانی نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے آپ پر اعتماد ہے،...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات کے حوالے سے بہت ساری متنازع باتیں ہورہی ہیں، آج پوری تفصیلی بات کروں گا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، جعلی اور جھوٹے کیسز ہیں، عدالتوں کے وقار کو برباد کردیا، جمہوریت آئین قانون باقی نہیں، فیصلہ سازوں کو کہتا ہوں جھوٹے مقدمات تشدد سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ 8 افراد کی 15 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ 5 دن تک مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی انہوں نے کہا کہ...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر پی ٹی آئی کے صوبائی جنید اکبر نے کہا ہے کہ کہیں پر بھی ایسی کوئی بات نہیں ہورہی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ میرا بھی اختلاف تھا، لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا انہوں نے کہاکہ عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں، لیکن بحیثیت پشاور ریجن صدر وہ وزیراعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ جنید اکبر نے کہاکہ پارٹی میں اختلاف سامنے آنے پر سینیئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کے خلاف تحقیقات آغاز ہوچکا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر اسپیکر کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے، بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک وزیراعلیٰ کے حوالے کردیا گیا۔ زرائع کے مطابق بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اورغلط فیصلے واپس لینے کیلئے وقت دیا جائے گا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کرپشن الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن ثابت ہوئی تو پارٹی کی جانب سے انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائےگا، لیکن اگر انہوں نے عہدے سے علیحدگی اختیار نہ کی تو عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے کرپشن الزامات پر اپنے ہی وزیر کو طلب کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر بابر سلیم سواتی بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) عام طور پرپاکستان کی زیادہ تر خواتین کاروبار کا آغاز کرتے وقت بے شمار مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتی ہیں مگر وہ پیچھے نہیں ہٹتیں۔ ان کا یہ سفر مشکل میں پڑ جاتا ہے، جب انہیں سرمایہ کاری کی کمی یا گھریلو مسائل اور معاشرتی توقعات جیسے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں وہ گھر کی دیکھ بھال کو ترجیح دیتی ہیں، جس سے ان کے ارادے کمزور پڑنے لگتے ہیں اور کاروباری سفر مشکل بن جاتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر زیادہ ترخواتین اپنے کاروبار کا آغاز چھوٹے پیمانے پر کرتی ہیں، جیسا گھریلو دستکاری، کیک بنانا، بیوٹی سروسز یا آن لائن کاروبار وغیرہ۔...
    ڈی آئی خان: ذاتی دشمنی کا المناک نتیجہ سامنے آ گیا، جس میں گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی کی وجہ سے خونریز واقعہ پیش آیا، جہاں 3 خواتین کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لواحقین کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں تین ملزمان ہارون، یونس اور صدیق کو نامزد کیا گیا ہے، جو فائرنگ سے خواتین کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان اس سے قبل بھی ایک خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ قتل کی سنگین واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر...
    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے  دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
    غزہ: اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جن میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جمعرات کو اسرائیلی فضائی بمباری میں کم از کم 112 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دار الارقم اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں 33 فلسطینی پناہ گزین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، شہید ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50,523 فلسطینی شہید اور 114,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حماس نے دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "انسانیت کے خلاف جنگی جرم" قرار دیا ہے۔ دوسری...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی...
    لاہور میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم نمایاں رہے، جنوری سے 31 مارچ تک 27 خواتین کو قتل کیا گیا۔ 3 ماہ میں151 خواتین سے زیادتی اور 1182 خواتین کو اغوا کرنے کے مقدمات درج ہوئے، اب بھی 194 خواتین بازیاب نہیں کی جاسکی ہیں، 3 ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے 14 بچے ابھی تک نہیں مل سکے پولیس ڈیٹا کے مطابق 3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11 سو 82 مقدمات درج ہوئے، مغوی خواتین میں صرف 988 خواتین بازیاب ہوئیں، جبکہ 194 نہ مل سکیں، جرائم پیشہ افراد نے 138 بچوں کو اغوا کیا جن میں 14 بچے نہ مل سکے۔ 3...
    اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر اعظم سواتی نے ان کا نام لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد اظہر نے اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہے ہیں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) میانمار میں آنے والے تباہ کن زلزلوں سے جہاں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہوئی ہے وہیں اس آفت نے صںفی عدم مساوات میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کے لیے تشدد و تفریق کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔امدادی کارروائیوں میں صنفی بنیاد پر تحفظ سے متعلق ورکنگ گروپ کے مطابق، اپنے خاندانوں سے بچھڑ کر گنجان پناہ گاہوں میں رہنے والی لڑکیوں کے لیے خطرات کہیں زیادہ ہیں جہاں انہیں حسب ضرورت نجی اخفا میسر نہیں ہوتا۔ یہ ورکنگ گروپ جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) اور یو این ویمن کے زیرقیادت کام کرتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اپریل 2025ء) گزشتہ سال مسلح افراد نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں لیلیٰ کے گھر دھاوا بولا اور انہیں اٹھارہ سالہ بیٹی اور بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔ حملہ آور افراد کا الزام تھا کہ لیلیٰ کے شوہر ملکی فوج میں کام کرتے ہیں اور وہ اس کے لیے جاسوسی کرتی ہیں۔لیلیٰ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جنسی و تولیدی صحت (یو این ایف پی اے) کو بتایا ہے کہ ان لوگوں نے ان کی بیٹی کو خواتین کی جیل میں ڈال دیا جبکہ بیٹے اور خود انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر 'اعتراف جرم' کے لیے مجبور کیا گیا۔ Tweet URL اس وقت خرطوم کے متعدد اہم علاقوں پر حکومت...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی لیکن عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی ہیں۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعظم سواتی خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی، اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔ کوئٹہ میں موبائل...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے پارٹی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو جھوٹ پلندہ قرار دیدیا۔پشاور سے جاری بیان میں بابرسلیم سواتی نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور اُن کے کرپشن کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ کہہ دیا۔ بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئیبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے خود میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف اپنے دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ اپنا مؤقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش...
    فائل فوٹو نیاز اللّٰہ نیازی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ ے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی ہدایت کے مطابق ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئیبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی فہرست کے مطابق صرف اعظم خان سواتی کی ملاقات کرائی گئی۔ترجمان...
    کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ۔ ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گرفتار بلوچ خواتین کی رہائی تک پارٹی کا دھرنا جاری رہے گا۔ صوبائی حکومت کے وفد نے گزشتہ شام مستونگ میں افطار ک بعد پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ حکومتی وفد نے ہم سے تعاون اور راستہ تلاش کرنے کے بارے میں بات کی، ہم نے ان سے کہا کہ وہ کوئی راستہ تلاش کریں اور ہمیں کوئٹہ جانے دیں۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ حکومتی وفد نے ہم سے پوچھا کہ کیا ہم ریلی نکالنا چاہتے ہیں جس پر ہم نے کہا کہ...