2025-12-04@19:56:38 GMT
تلاش کی گنتی: 27403

«سب سے زیادہ سرچ کی»:

(نئی خبر)
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کیمبرین پیٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی جسمانی برداشت، جنگی مہارت، سخت تربیت اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی نہ صرف قوم کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور عظمت کی بھی تصدیق کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل نے ٹیم کے عزم، محنت اور لگن کو پاک فوج کی اعلیٰ روایات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے...
    پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ پاکستان کا خصوصی طیارہ گزشتہ 60 گھنٹوں سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے 48گھنٹے بعد جو جزوی کلیئرنس دی وہ عملی طور پر ناقابلِ استعمال تھی۔ نہایت...
    کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی اور طیارے کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ بم کی دھمکی پر افراتفری مچ گئی اور طیارے کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ ممبئی ایئرپورٹ پر پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ رن وے کو خالی کرالیا گیا تھا اور طیارے کو ایک ویران جگہ لے جایا گیا۔ ویران علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ مسافروں کی بھی...
    ویب ڈیسک : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، رافیل طیاروں کی صلاجیت پاک فضائیہ کےسامنے صفر ثابت ہوئی، مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی۔  پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے،10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص...
    سٹی 42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیریکتر    نے آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔  وزیراعظم نےپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترکیہ کے ساتھ بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی وزیراعظم نے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بیریکتر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ترکیہ کے ساتھ بالخصوص توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل وزیراعظم نے توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ ترکش پیٹرولیم نے پاکستان میں...
    کویت (ویب ڈیسک)کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بم ایک مسافر سے بندھا ہوا ہے۔ بم کی دھمکی پر افراتفری مچ گئی اور طیارے کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ ممبئی ایئرپورٹ پر پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ رن وے کو خالی کرالیا گیا تھا اور طیارے کو ایک ویران جگہ لے جایا گیا۔ ویران علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی لیکن...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر توانائی نے ملاقات کی، جس میں پاک ترکیہ تعلقات، توانائی شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوں پر غور کیا گیا اور خطے میں امن، استحکام اورمشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ، برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لیکر آئین کو واپس درست کریں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازعہ نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث متعدد صارفین پریشان نظر آ رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام نے پوسٹس میں ہیش ٹیگز کی تعداد محدود کرنے کا خاموش تجربہ شروع کر دیا ہے اور کئی صارفین کو ایک پوسٹ میں 3 سے زیادہ ہیش ٹیگز استعمال کرنے کی اجازت نہیں مل رہی۔بعض صارفین نے بتایا کہ جیسے ہی وہ چوتھا ہیش ٹیگ ایڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایک نوٹیفکیشن ظاہر ہوتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ “آپ ایک پوسٹ میں صرف 3 ہیش ٹیگز استعمال کرسکتے ہیں۔”دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام نے اس تبدیلی کا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔واقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، وی ایٹ گاڑی کی ٹکر سے دونوں لڑکیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جن کی عمریں 25 اور 27 برس ہیں۔ پولیس نے ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی۔ مرنے والی ایک لڑکی این سی اے میں انٹریئر ڈیزائنر بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتار تھی اور ٹکر اتنی شدید...
    لاہور(نیوزڈیسک) کمسن طلبہ یابچوں سے زیادہ والدین کوٹریفک قوانین سےمتعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ سولہ سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لئے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا ۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا ۔ ٹریفک کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کم...
    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن حالیہ دنوں اپنے ایک انٹرویو کے باعث سرخیوں میں ہیں جس میں انہوں نے شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق بے باکی سے اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ شادی کا تصور اب پرانا ہو چکا ہے۔ جیا بچن سے جب پوچھا گیا کہ کیا ان کے شوہر امیتابھ بچن بھی شادی کے حوالے سے انہی خیالات کے حامل ہیں تو جیا بچن نے جواب دیا کہ ’میں نے ان سے نہیں پوچھا وہ شاید کہیں کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے لیکن میں یہ سننا نہیں چاہتی‘۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں شادی کے...
    اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ 27 ویں ترمیم میں کی گئی غلطیوں کو واپس لیکر آئین کو واپس درست کریں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں ہم مشاورت سے معاملات طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے کہ آئین متنازعہ نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا۔  انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم متنازع ہوگی اور اسے آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا، 1973 میں بھٹو کی دو تہائی اکثریت تھی مگر انہوں نے بھی مذاکرات کیے تھے۔  مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ قانون سازی 26 ویں ترمیم میں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو ستائیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔ نوٹس کے متن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیوں نہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی۔ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے بھرپور ردِعمل دیا اور رافیل سمیت دشمن کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے۔ ان کے مطابق آپریشن کے دوران سائبر وار فیئر میں بھی پاکستان نے اپنی برتری ثابت کی۔ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی ہر حرکت لمحوں میں مانیٹر...
    نئی دہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کی جانب سے اس حکم پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے تحت تمام اسمارٹ فون کمپنیوں کو ریاستی ملکیت کے سائبر سیفٹی ایپ ’’سنجھر ساتھی‘‘ کو فونز میں پری لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے خفیہ طور پر ایپل، سام سنگ، شیاؤمی سمیت متعدد کمپنیوں کو 90 دن کے اندر اندر اس ایپ کو فونز میں انسٹال کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ ایپ چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریک کرنے، بلاک کرنے اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق نہ صرف نئے فون بلکہ اسٹاک...
    پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ کے حالیہ تبصروں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں انھوں نے اپنی بہو ایمان رجب کے بارے میں کچھ ایسا کہا جو سوشل میڈیا صارفین کو سخت ناگوار گزرا۔  رجب بٹ اور ایمان رجب اپنی شادی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود ایک بیٹے کے والدین بن چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ رجب بٹ کے پرانے تعلقات کی خبروں کے بعد دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھی، تاہم ایمان دوبارہ میکے سے سسرال لوٹ آئی ہیں جبکہ رجب بٹ قانونی معاملات کے باعث برطانیہ میں موجود ہیں۔ رجب کی والدہ اپنے بے باک انداز کی وجہ سے ویڈیوز میں نمایاں رہتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کے...
    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کرکٹ کوچ معین خان نے اپنی موت سے متعلق پھیلنے والی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ معین خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ‘بہت صحت مند’ ہیں۔ سوشل میڈیا پر 54 سالہ سابق کرکٹر کے انتقال کی جھوٹی خبر چل رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ معین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد معین خان نے ویڈیو جاری کر کے افواہ کو مکمل طور پر رد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم...
    رسالپور(ویب ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے آپریشن بنیان مرصوص میں ہم نے دشمن کو شکست دی، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے سائبر وار فیئر میں اپنی برتری ثابت کی۔
    بھارت میں ایک شخص کا عام سا لنچ بریک اس وقت کسی ڈزنی فلم کے سین میں بدل گیا جب ایک نہایت بےخوف گلہری نے نہ صرف اس کے پاس آبیٹھنے کی جسارت کی بلکہ اس کا ٹفن کھولنے میں بھی مدد کرنے لگی۔ انسٹاگرام صارف دیوانش بروآ کی جانب سے شیئر کی گئی اس دل موہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب متاثر کیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی گلہری نہ صرف انسان کے قریب آنے سے نہیں ہچکچائی بلکہ بےحد اعتماد کے ساتھ پورے منظر کی ’ہیروئن‘ بن گئی۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوانش اپنے سرخ ٹفن کے ساتھ آرام سے بیٹھا ہے، لیکن ٹفن کھولنے سے پہلے ہی ایک...
    ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حالیہ دہائیوں کی بدترین آتشزدگی میں 151 افراد کی ہلاکت کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک آزاد کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق وانگ فُک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی عمارتوں میں جاری تعمیر و مرمت کے دوران غیر معیاری پلاسٹک میش اور انسولیشن فوم استعمال کیا گیا، جس نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس اب تک 13 افراد کو شبہِ قتلِ خطا کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے، جبکہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی 12 افراد کو ممکنہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ دونوں تحقیقات میں گرفتار کیے گئے...
    ویب ڈیسک :سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان نے نوکریوں میں عمر کی حد، حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور پی سی بی کے کردار سے متعلق اہم نکات اٹھائے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد سے متعلق جتنا ممکن تھا، حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن صابر قائمخانی نے کہا کہ حیدرآباد ماضی میں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ حیدرآباد اسٹیڈیم کو فوری بحال کرکے دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کرائے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  انہوں نے کہا...
    -- فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز اور مرتضیٰ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی اور محمد انصر اقبال بھی...
    ، طلال چوہدری - فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کی ہے، ہائیکورٹ آئیں یا اڈیالہ جائیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا یا کسی صوبائی عہدیدار نے سرکاری وسائل استعمال کرکے اسلام آباد یا کہیں اور سیاسی سرگرمی کی کوشش کی تو کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا اقدام اٹھائیں جس سے ان کی شعبدہ...
    اسلام آباد کے علاقے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں گزشتہ شب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے 16 سالہ بیٹے ابوذر کے مبینہ طور پر اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر وی 8 کے چلانے سے دو لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔ حادثہ رات تقریباً 1 بج کر 10 منٹ پر شاہراہ دستور پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ٹکر اتنی شدید تھی کہ متاثرہ الیکٹرک اسکوٹی کئی فٹ دور جا گری۔ دونوں لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ بریکنگ نیوز: ریڈ زون میں تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں سکوٹی پر گھر جانے والی دو لڑکیاں گاڑی کی...
    سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، مرکزی احتجاج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ہوگا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارٹی اور وزیرِ اعلیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ منتخب لوگ اڈیالہ جیل پہنچیں، اسی ہدایت کے مطابق کارکنان اڈیالہ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوابی میں ہونے والا احتجاج صرف ٹوکن احتجاج ہے، پارٹی کی مرکزی کال اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کے حوالے سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پارٹی میں نظم و ضبط ہونا چاہیے مگر صوابی جلسے میں بدنظمی تھی، شوکت یوسفزئی پی ٹی...
    کراچی: نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے خاکروب نے پولیس کے تشدد کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے خاکروب نے انکشاف کیا کہ اسے پولیس والوں نے تھپڑ مارے۔ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب گلشن اقبال نیپا چورنگی کے نزدیک کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم وہ رات کے اوقات میں ناکام رہے ۔ بعد ازاں ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا، ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت ہیوی مشینری...
    لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون کو مبارکباد دی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے لاؤس کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، عوام کی زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور بین الاقوامی و علاقائی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،...
    قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا،ترجمان ترجمان وائٹ ہاس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا بغور دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مجموعی طور پر صحت بہترین ہے۔ کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کا دل درست اور صحت...
    نئی دہلی: کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے باعث ایئرپورٹ حکام میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح موصول ہونے والی ایک دھمکی آمیز ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرواز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے۔ ای میل کی اطلاع ملتے ہی طیارے کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا، جہاں مسافروں اور سامان کو فوری طور پر طیارے سے اتار کر مکمل تلاشی لی گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے طیارے کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تاہم کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہ ہوا۔ حکام کے مطابق ای میل مکمل طور پر جھوٹی ثابت ہوئی جبکہ...
     کلیم اختر:نادرا نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیدائش اور اموات کی 100 فیصد رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے جدید اور خودکار نظام متعارف کرا دیا ہے۔  ڈی جی نادرا پنجاب فضہ شاہد کی زیر نگرانی سی آر وی ایس (Civil Registration and Vital Statistics) کا دو سالہ منصوبہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت پنجاب کے 4,500 سے زائد ہسپتال، بنیادی مراکز اور دیہی مراکز صحت کو نادرا سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ پیدائش یا وفات کی معلومات اب براہ راست اور خودکار طریقے سے متعلقہ یونین کونسل کو موصول ہو سکیں گی جس سے دیرینہ تاخیر اور پیچیدگیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر...
    بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اہم اقدام اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام ضلع کوہلو میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) تھے۔ فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جذبہ قابلِ دید تھا۔ مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمانِ خصوصی نے نوجوانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ مثبت راستہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ مقامی عمائدین کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے آنے والے تمام تارکینِ وطن کی ازسرِنو جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جانے والا کوئی بھی شخص ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے اور خصوصی امیگرنٹ ویزوں کا اجرا فی الحال روک دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ افسوسناک واقعے کے بعد صدر کا وسیع پیمانے پر ڈی پورٹیشن منصوبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر کی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکاح تنازع کیس میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے وائس چانسلر کی درخواست پر فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد سیشن کورٹ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ وائس چانسلر نے اسلام آباد سیشن کورٹ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ وائس چانسلر پر الزام ہے کہ ایک خاتون ڈاکٹر کو جعلی نکاح کے ذریعے طویل مدتی تعلق میں دھوکے سے رکھا۔
    پاکستان کا صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق کم بارشوں اور ناقص آبی انتظام نے خشک سالی کو بڑھادیا، جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتیجہ زرعی اجناس کی قلت اور لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ہنہ کے علاقہ میں واقع ان کے باغات میں کبھی معیاری سیبوں کی بڑی مانگ تھی، مگر آبی قلت نے باغات سکھا دیے اور آمدنی ختم کر دی۔ بلوچستان میں کم بارشوں کے باعث زیرِ زمین پانی کی سطح ہر سال 3 سے...
     راؤ دلشاد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے پیٹرولیم قیمتوں کے مطابق نئی کرایہ لسٹ جاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں سرگرم رہنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی ہدایات پر کرایوں میں کمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو فوری اقدامات کر کے رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی ...
    اسلام آباد انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF)کی سال 2025 کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح والے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا پاکستان میں بالغ  آبادی میں ذیابطیس کا پھیلاؤ 30.8فیصد تک پہنچ چکا ہے، عالمی ادارے نے صورتحال ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دے دی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ شرح عالمی اوسط کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جو ملک میں ایک بڑے صحت عامہ کے بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔ آئی ڈی ایف کی شائع ہونے والی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے علاج پر آنے والا خرچہ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جیسا کہ انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصاف کی فوری فراہمی میں درپیش مسائل کے حل اور عوامی سہولت میں اضافہ کرنے کیلئے سائلین کی شکایات کے اندراج کا نیا آن لائن سسٹم فعال کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں۔ سائلین اپنی شکایت [email protected] پر ارسال کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ نمبر 0313-6552827 بھی اس مقصد کیلئے فعال...
    پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس، اسد قیصر چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، خیبر پختونخوا سے متعلق حکومتی بیانات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر کی...
    کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 28 دسمبر 2025ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی شفاف اور پرامن تکمیل کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسران اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کے لیے دو روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ آج تربیتی پروگرام کے پہلے روز صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان انجینئر علی اصغر سیال نے مرد و خواتین دونوں تربیتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن نعیم احمد جوہر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر سید نذیر احمد بھی موجود تھے۔...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی وثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے دوطرفہ برادرانہ تعلقات باہمی خیرسگالی کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے لئے فخر کا باعث ہیں۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ بنیادیں شیخ زایدبن سلطان آل نہیان کی دانا اور بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں، دونوں ممالک دنیا میں ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حاصل کے لئے پرعزم رہیں گے، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوش حالی لائے...
    اشوک یادو نے سرینگر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بی ایس ایف بھارتی فوج کے ہمراہ وادی کشمیر میں 343 کلومیٹر طویل کنٹرول لائن پر تعینات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کنٹرول لائن پار نام نہاد عسکریت پسندی اور دراندازی کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو آگے بڑھا کر غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کشمیر کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر 69 لانچنگ پیڈز موجود ہیں جن میں تقریبا 100-120 افراد دراندازی کے منتظر ہیں۔...
    پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق ’’وارئیر- IX‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دو طرفہ (پاک چین) سالانہ انسدادِ دہشت گردی مشقوں کا نواں ایڈیشن ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔مشق کا باضابطہ آغاز یکم دسمبر 2025 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاؤمِنگ تقریب میں موجود تھے۔  آئی ایس پی آر...
    پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول ‘مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم’ میں داخلوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے والدین کی سہولت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا نظام فعال کر دیا ہے، جس کے تحت آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’آٹزم کے شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم اسکول میں 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن، 6 سے 12 سال کے لیے جونیئر سیکشن جبکہ 13 سے 16 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے سینئر...
    بھارتی صنعتکار سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی مالیت کی جائیداد پر خاندانی تنازع مزید گمبھیر ہو گیا ہے۔ سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے ان کی سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور کے ساتھ مل کر سنجے کی مبینہ وصیت کی سچائی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس جیوتی سنگھ کے روبرو دائر درخواست میں رانی کپور کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ برطانیہ میں 12 جون کو پولو کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر مکھی نگلنے کے باعث سنجے کی موت کے فوراً بعد ان کی اہلیہ پریا کپور نے غم منانے کے بجائے اثاثوں پر قبضے کی کوششیں شروع کر دیں اور مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر حقائق چھپائے۔ یہ بھی...
    23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025 ،پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے فارما انڈسٹری میں ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کو تقویت ملی ہے۔ نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی بڑے پیمانے پر شرکت متوقع ہے۔ 25 ہزار سے زائد  صنعتی شعبہ سے منسلک نمائندے  اور 750 سے زیادہ اسٹالز  نمائش  کا حصہ ہونگے۔ اس نمائش میں 100 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کی شرکت  بھی  متوقع ہے۔ اس نمائش میں  چین کا خصوصی پویلین جدید فارما ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل سلوشنز پیش کرے گا۔ فارما ایشیا میں 150 ملین ڈالر کے تجارتی و سرمایہ کاری معاہدے بھی  متوقع ہیں۔ نمائش میں...
    پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق ’’وارئیر- IX‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دو طرفہ (پاک چین) سالانہ انسدادِ دہشت گردی مشقوں کا نواں ایڈیشن ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کی مضبوط روایت کا تسلسل ہے۔ مشق کا باضابطہ آغاز یکم دسمبر 2025 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا، جہاں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، چین کی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل بیان شیاؤمِنگ تقریب میں موجود تھے۔ آئی ایس پی...
    پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے درمیان مشترکہ فوجی مشق “وارئیر-IX” کا آغاز ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سالانہ انسدادِ دہشت گردی مشقوں کے سلسلے کی 9ویں مشق ہے، جو دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ایک اور مضبوط مثال ہے۔ مشق کا آغاز یکم دسمبر 2025 کو ہوا جس کا بنیادی محور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا، پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق بہترین تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب آئی ایس پی آر کے مطابق...
    یاد رہے کہ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنیوالے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا ہے جبکہ اسائلم کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے بھی روک دیئے گئے ہیں۔ یہ اقدام گذشتہ ہفتے افغان شہری کیجانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈا لنے والے کسی بھی شخص کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں...
    خیبر پختونخوا میں پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنی قانونی اور جغرافیائی حدود کے اندر رہ کر فرائض انجام دیں اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔ سیکیورٹی ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شاکر حسین داوڑ نے صوبے کے تمام سینیئر افسران کو بھیجے گئے سرکاری سرکلر میں یاد دہانی کرائی کہ پولیس فورس کا ہر رکن غیرجانبدار رہنے کا پابند ہے اور کسی جماعت کے ساتھ سیاسی طور پر نہ جڑ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی جلوس یا ریلی جوائن کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس سمیت سینکڑوں سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہدایات میں موجودہ قوانین کا اعادہ...
    اسلام آباد: وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کاکام نوکریاں دینا نہیں ہے،اب اس سوچ کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ملک کی آئی ٹی معیشت اور فری لانسنگ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیداکررہی ہے۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے پاکستانی معیشت کی تشویشناک صورتحال پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تیزی سے زوال کاشکار ہے،تمام معاشی اشاریے غلط سمت میں جارہے ہیں،دنیابھرمیں حکومتیں نجی شعبے کوسازگار ماحول فراہم کرتی ہیں، لیکن پاکستان میں یہ سہولت موجودنہیں۔  ان کے مطابق پاکستان کا ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں 168واں نمبر ہوناانتہائی تشویشناک ہے اور موجودہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بیروزگاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،لیبر فورس سروے 2025ء -2024ء کے مطابق، گزشتہ 4 سالوں میں 14 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ بے روزگاری کی شرح 21 سال کی بلند ترین سطح 7.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے،25 کروڑ آبادی والے ملک میں 59 لاکھ مرد اور خواتین بے روزگار ہیں۔ دوسری جانب آبادی میں اب بھی اسی طرح 2 فیصد سے زیادہ سالانہ کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے،آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروزگاروں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو پورٹ میں بتائی گئی ہے اور اگر اس میں جزوقتی کام کرنے والوں کو بھی شامل کرلیا جائے تو یہ اعدادوشمار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-08-8 کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری محمد بلال اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 18 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ محمد بلال سپر ہائی وے کے قریب انٹرویو لینے گئے تھے، فون نمبر بند ہوگئے اور واپس نہیں آئے، عدالت نے استفسار کیا کہ بلال کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا؟ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے مگر سراغ نہیں ملا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-08-7 اسٹاک ہوم (مانیٹر نگ ڈ یسک)سال 2024 میں دنیا میں اسلحے کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا اور 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے 679 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے میں اسلحے کی فروخت کی یہ شرح تقریباً 6 فیصد زیادہ رہی، اسلحے کی زیادہ فروخت امریکی اور یورپی کمپنیوں نے کی۔ رپورٹ کے مطابق غزہ اور یوکرین کی جنگوں کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی جغرافیائی کشیدگی اور مسلسل بڑھتے ہوئے فوجی بجٹ نے عسکری ساز و سامان کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عالمی اضافے کا زیادہ تر حصہ یورپ اور امریکا کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-08-6 اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح اکتوبر کے مقابلے میں کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، جو گزشتہ ماہ کے اضافے کے بعد معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے اور وزارت خزانہ کی جانب سے اندازہ لگائے گئے دائرہ کار کے اندر رہی جبکہ ماہانہ بنیاد پر نومبر میں مہنگائی 0.4 فیصد رہی، جو اکتوبر میں 1.8 فیصد کے اضافے کے مقابلے میں کم ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے نومبر کے اوائل میں رپورٹ کیا تھا کہ اشیائے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے تحت ناپی جانے والی مہنگائی اکتوبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-9 کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مین ہول میں گر کر معصوم بچے کی ہلاکت کے دل خراش واقعے کو 18 سالہ بدترین بدعنوان متعصب طرزِ حکمرانی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق برسوں سے کھدا ہوا یونیورسٹی روڈ حادثات و اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جو صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، متعصبانہ طرز عمل نے کبھی ڈمپر کے نیچے کچلے جانا کبھی نالوں اور کھلے مین ہولز میں گر کر مرنا کراچی کے باشندوں کے نصیب میں لکھ دیا ہے۔متحدہ ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت فی الفور معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ورثا کی دادرسی کے لیے عملی اقدامات کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-01-4 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) ا سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بنیادی نکات پیش کر دیے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے نکات میں لکھا کہ چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قراردیا جائے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973 کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔ اسی طرح پارلیمان کی مکمل بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، داخلی اور خارجی پالیسیاں پارلیمان تشکیل دے،ملک میں انسانی بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے۔نکات میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ کیا جائے، آزاد خود مختار الیکشن...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد  ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا ، تقریب میں تقریباً سو افراد موجود تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس سے تین بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسے ایک ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابھی تک کسی کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس نگرانی کی ویڈیو یا معلومات ہوں تو وہ شیرف آفس سے رابطہ کریں۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    قومی سیاست اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی اور قانونی تبدیلیوں کی گونج تھمی نہیں ہے کہ ہمیں حکمران طبقہ نے پہلے ہی سے 28 ویں ترمیم کی کہانی سنا دی ہے ۔کہا جاتا ہے کہ 28ویں ترمیم کا کام عملا 27ویں ترمیم میں ہی مکمل کیا جانا تھا مگر بعض سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے اس کام کو اب 28ویں ترمیم کے ترازو میں ڈالا گیا ہے ۔ حکومت اور اس کا حامی طبقہ بڑی شدت کے ساتھ پہلے ہی سے یہ کہانی سنا رہا ہے کہ جیسے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتوں نے باہمی اشتراک سے ملک میں اپنی مرضی اور منشا کے مطابق 26ویں اور 27ویں ترمیم منظور کی تھی تو اسی طرح حکومت...
    اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے شہری اب 90 دن کے لیے ویزا کے بغیر ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور روس نے 90 دن کے باہمی ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ طے کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ اور روس نے پیر کے روز ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے شہری اب 90 دن کے لیے ویزا کے بغیر ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ سعودی اور روسی انویسٹمنٹ اور بزنس فورم کے دوران...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بیرون ملک جانے والے شہریوں کی سہولت کیلیے خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلیے خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کیا گیا ہے جہاں سے شہریوں کو تمام رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے دفتر میں عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے جو بیرون ملک جانے والے مسافروں کو امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں اور دستاویزات کی تصدیق سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معلوماتی آفس عوامی سہولت اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا جبکہ اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان میں بیروزگاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،لیبر فورس سروے 2025ء-2024ءکے مطابق، گزشتہ 4 سالوں میں 14 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بے روزگاری کی شرح 21 سال کی بلند ترین سطح 7.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے،25 کروڑ آبادی والے ملک میں 59 لاکھ مرد اور خواتین بے روزگار ہیں۔ دوسری جانب آبادی میں اب بھی اسی طرح 2 فیصد سے زیادہ سالانہ کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے،آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروزگاروں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو پورٹ میں بتائی گئی ہے اور اگر اس میں جزوقتی کام کرنے والوں کو بھی شامل کرلیا جائے تو یہ اعدادوشمار انتہائی خطرناک ہیں۔رپورٹ کے مطابق تشویشناک بات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا،  دو روز قبل طبی بگڑتی ہوئی کیفیت کے باعث انہیں ڈھاکا کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں آئی سی یو میں علاج جاری تھا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن، سانس لینے میں دشواری اور مسلسل کمزوری کے باعث فوری طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا،  ابتدا میں ان کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی تھی، تاہم چند گھنٹوں بعد حالت دوبارہ بگڑنے لگی، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ان کی حالت کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک: اقوام متحدہ نے پیر کے روز بین الاقوامی فضائی سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری پر زور دیا، اس اعلان کے بعد کہ امریکا نے وینزویلا کے فضائی حدود کو مکمل طور پر بند  کرنے کی دھمکی دی تھی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دوجاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم کی پوزیشن اس مسئلے پر مستقل اور واضح ہے،  انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور تمام متعلقہ قانونی فریم ورک کے تحت اپنے فرائض کا احترام کریں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بین الاقوامی فضائی نقل و حمل...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا۔ یہ لائسنسنگ اب بحال شدہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز ریجیم کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں محفوظ اور مجاز وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم کرنا اور قومی قوانین و ڈیٹا سیکیورٹی کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے متعدد کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں۔ (Cont’d): PTA remains steadfast in its commitment to safeguarding the integrity of Pakistan’s mobile communication ecosystem and urges the public to remain vigilant, reporting any suspicious activities related to device tampering, as perpetrators will face stringent...
    بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کو دو روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج طبیعت مزید خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ انھیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کی طبعیت کچھ دیر کے لیے سنبھلی بھی تھی لیکن پھر تیزی سے بگڑنے لگی یہاں تک کہ ڈاکٹرز نے خالدہ ضیا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔ خالدہ ضیا کے معائنے کے لیے چین سے ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بھی ڈھاکا پہنچی ہے جنھوں نے معائنہ کرکے کچھ ضروری ٹیسٹس تجویز کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے کہ واشنگٹن شام میں نئی قیادت کے تحت ہونے والی پیش رفت سے بہت مطمئن  ہے اور امریکی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ شام ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنے۔ٹرمپ نےکہا کہ شام کی سیاسی تبدیلی کو مضبوط بنانے میں امریکی پابندیوں میں نرمی نے اہم کردار ادا کیا، جس کا شام کی قیادت اور عوام نے مثبت انداز میں خیرمقدم کیا، بہت سے سخت پابندیاں پہلے ہی ختم کی جا چکی ہیں، جن میں سینیئر شامی حکام کا امریکی اور اقوام متحدہ کی دہشت گردی سے متعلق فہرست سے نام نکالنا شامل ہے۔امریکی صدر نے خطے میں تحمل اور امن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات میں اپنے خلاف کیسز کے خاتمے اور معافی کی اپیل اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزیوگ سے کی ہے تاکہ ملکی مفاد میں یکسوئی کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں۔عالمی میڈیا رپورٹس  کے مطابق نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیوں کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی وجہ سے ملکی مفاد کے امور میں تاخیر ہوتی ہے اور وقت ضائع ہوتا ہے، انہوں نے اپیل میں کہا کہ ملکی حالات اور خطرات کے پیش نظر انہیں بلا رکاوٹ کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر اسحاق ہرزیوگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیتن یاہو کی درخواست کا فیصلہ صرف ریاست اور اسرائیلی...
    سعودی عرب دسمبر 2025 کے مہینے میں اہم قومی اور بین الاقوامی نوعیت کی بڑی سرگرمیوں، نمائشوں، فورمز، کانفرنسوں، ثقافتی میلوں اور کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز ان سرگرمیوں کا مقصد ملک میں معاشی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مختلف ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنا ہے۔ پورے مہینے کے دوران ریاض، جدہ، دمام، طائف اور دیگر شہروں میں مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد ہوں گے جن میں کئی عالمی ادارے اور ماہرین بھی شریک ہوں گے۔ ان سرگرمیوں میں مشہور اونٹوں کا میلہ، شہروں کی منصوبہ بندی سے متعلق عالمی اجتماع، صنعتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئٹزرلینڈ: دنیا کے سکے سازی اور نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک تاریخی موقع سامنے آیا ہے، جب سوئٹزرلینڈ میں ایک نایاب سنہری سکہ نئی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں تیار کیا گیا یہ منفرد سکہ، جسے سینٹین کہا جاتا ہے، 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (تقریباً 3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوا اور یورپ کی نیلامی تاریخ میں اپنی نوعیت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ سکہ 339 گرام وزنی ہے اور ہسپانوی فاتحین کی لائی ہوئی نئی دنیا، یعنی امریکا کے سونے سے تیار کیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق اس سکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے علاقے نیپا پل کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کی نمازِ جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کر دی گئی، جہاں مذہبی، سماجی اور سیاسی رہنماؤں سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،  فضاء سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شارق جمال اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی،  شرکا نے اس دلخراش واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں کھلے مین ہولز کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2024 میں دنیا میں اسلحے کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا اور 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے 679 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔غیرملکی میڈیا میں اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے میں اسلحے کی فروخت کی یہ شرح تقریباً 6 فیصد زیادہ رہی، اسلحے کی زیادہ فروخت امریکی اور یورپی کمپنیوں نے کی۔رپورٹ کے مطابق غزہ اور یوکرین کی جنگوں کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی جغرافیائی کشیدگی اور مسلسل بڑھتے ہوئے فوجی بجٹ نے عسکری ساز و سامان کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عالمی اضافے کا زیادہ تر حصہ یورپ اور امریکا کی دفاعی کمپنیوں کے حصے میں آیا۔رپورٹ...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات پر اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر ملکی صدر سے معافی دینے کی اپیل کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معافی کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف مقدمات کا خاتمہ اور معافی ملنا ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف کارروائی کو اپنی بڑی کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کرپشن مقدمات پر استثنیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اور جن خطرات کا سامنا ہے۔ اس میں ضروری ہے کہ میں یکسوئی سے کام کرسکوں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان مقدمات کی وجہ سے وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرائے تین سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس موقع پر اوپن اے آئی نے اس مقبول اے آئی چیٹ بوٹ کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔نومبر 2022 میں جب چیٹ جی پی ٹی دنیا کے سامنے آیا، تو اس کے بارے میں محدود افراد ہی جانتے تھے، لیکن آج یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اے آئی ٹول بن چکا ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق ہر سیکنڈ تقریباً 29 ہزار میسجز کے جوابات چیٹ جی پی ٹی فراہم کرتا ہ اور ہر ہفتے 80 کروڑ سے زائد صارفین اسے مختلف مقاصد کے لیے...
    فوٹو: شعیب احمد / جنگ  کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی، واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی اور سٹی کونسل میں اپوزيشن نے احتجاج کیا۔کراچی سٹی کونسل میں احتجاج کے دوران میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طحہ احمد نے کہا کہ یہ واقعات مسلسل ہورہے ہیں، کوئی روک تھام نہیں ہورہی، اگر مشینری والدین کو منگوانی پڑ رہی ہے تو وہاں کے نمائندے کیا کر رہے ہیں؟ سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، شرجیل میمنشرجیل میمن نے...
    فائل فوٹو۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفورحرکت میں آئے گا۔ اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
    بھارت میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ تب کھلا جب ایک بچی نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی اور اس کا لیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کیا تھا۔ ریاست اروناچل پردیش کی پولیس نے والدین کی شکایت پر ٹیوشن پڑھانے والے 35 سالہ ٹیچر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے ٹیچر کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی جہاں ملزم کرائے پر رہتا تھا۔ ممنوعہ اور قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی ہیں۔ والدین نے شکات کی تھی کہ ٹیچر نے 4 کمسن بچیوں کے ساتھ  جنسی زیادتی کی ہیں جن کی عمریں صرف 6 سے 7 سال کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔اوگرا کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب فی کلو ایل پی جی کی قیمت 208 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 87 روپے 21 پیسے اضافے کے بعد 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نومبر میں یہی سلنڈر 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل میں انسانی حقوق کے کارکنان نے افغان طالبان کی جانب سے تعلیم، اظہارِ رائے اور فکری آزادی پر سخت پابندیوں کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے خطرناک بنیاد قرار دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارکنان انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ طالبان ایک خاموش، خوف زدہ اور فکری طور پر محروم معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افغانستان شدید تعلیمی و فکری دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق طالبان نے خواتین کی تعلیم پر سخت پابندیاں عائد کر کے نہ صرف لڑکیوں کے تعلیمی مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے بلکہ خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بھی بے روزگار ہو چکی ہے۔یونیورسکو اور یونیسیف کی تازہ رپورٹوں...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 39 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر لاگو ہو جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
      ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ بڑی عمر کے مردوں کو رومانی کردار ملتے ہیں مگر ایسا خواتین ایکٹرز کے ساتھ نہیں ہوتا۔ وی دی ویمن ایونٹ میں گفتگو کے دوران 43 سالہ دیا مرزا نے بھارتی فلم انڈسٹری میں عمر کے تعصب پر شدید تنقید کی اور کہا کہ خواتین کو عمر بڑھنے کے بعد رومانوی کردار نہیں دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اکثر اُن مرد اداکاروں کے مقابل کاسٹ کیا گیا، جو 50، 60 یا 70 سال ہوتے ہیں، اس طرح کی کاسٹنگ بڑی عمر کی خواتین کے لیے ہرگز نہیں ہوتی۔ بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ 40 سال کی عمر میں اپنے بہترین کام کے...
    سٹی 42: بانی سے ملاقات نہ ہونے پر  پی ٹی آئی کی  احتجاج کی کال پھر کھٹائی میں پڑ گئی ۔  پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو  سرکاری  مشنری کے استعمال سے روک دیا ہے ۔    پی ٹی آئی  احتجاج کے لیے  علی امین گنڈا پور اپنے  دور حکومت میں سرکاری مشنری اور  سرکاری  عملے کے ساتھ ساتھ  پولیس فورس کو بھی  احتجاج کا حصہ بناتے رہے ہیں ۔ پولیس  کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے احتجاجی مارچوں میں  استعمال کرتے رہے ہیں ۔ اب  تحریک انصاف کی احتجاج کی کال  شروع ہونے سے پہلے ہی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  پشاور ہائیکورٹ نے ...
    انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا میں شدید بارشوں، تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 600 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال 174 افراد لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ درجنوں دیہات لینڈ سائیڈنگ کی زد میں آکر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جب کہ ملبے تلے دبی لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج بھی امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبی درجن سے زائد لاشیں ملی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 600 تک جاپہنچیں۔ امدادی کاموں میں ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے عملے کے علاوہ 3 ہزار 500 زائد پولیس اہلکار بھی مصروف ہیں۔ شدید...
    سٹی42:   پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل پر یلغار کی دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظام کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آج پیر کی شام وفاقی دارالحکومت میں ہر طرح کے احتجاج اور اجتماع پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اب کسی جلوس کو اسلام آباد ضلع کی حدود میں گھسنے کی اجازت نہیں ہو گی نہ ہی کوئی مقامی گروہ جلسہ جلوس کی سرگرمی کرے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن منگل 18 نومبر  کی شام ہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے چیف منسٹر کو بخوبی پتہ ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی مین کسی جلسہ جلوس کی اجازت نہیں اس کے باوجود انہوں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سہیل آفریدی گورنر راج گورنر کی تبدیلی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کے لیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے علاج کے سلسلے میں چین سے پانچ رکنی ابتدائی میڈیکل ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل چینی ماہرین کی یہ ٹیم پیر کی دوپہر ایور کیئر اسپتال پہنچی جہاں خالدہ ضیا زیرِ علاج ہیں۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر اے۔ایل۔ مامون نے چینی ٹیم کی آمد کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر مامون کے مطابق اہم چینی میڈیکل ٹیم منگل کے روز ڈھاکہ پہنچے گی جو مزید خصوصی طبی جائزہ لے گی۔ خالدہ ضیا گزشتہ 4 روز سے ایور کیئر اسپتال کے کورونری کیئر یونٹ میں داخل ہیں جہاں انہیں مسلسل طبی...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مین ہول میں گر کر معصوم بچے کی ہلاکت کے دل خراش واقعے کو 18 سالہ بدترین بدعنوان متعصب طرزِ حکمرانی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق برسوں سے کھدا ہوا یونیورسٹی روڈ حادثات و اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جو صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،  متعصبانہ طرز عمل نے کبھی ڈمپر کے نیچے کچلے جانا کبھی نالوں اور کھلے مین ہولز میں گر کر مرنا کراچی کے باشندوں کے نصیب میں لکھ دیا ہے۔ ترجمان متحدہ کے مطابق جماعت المنافقین سوائے ڈھنڈورا پیٹنے کے کبھی کچھ کر نہیں سکتی،  نو ٹاؤنز میں چیئرمینز ہونے کے باوجود حادثے...
    اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدن میں زبردست اضافہ، امریکا کا پہلا نمبر سٹاک ہوم (نیوزڈیسک): سویڈن کے ایک تحقیقی ادارے نے 2024 کے اسلحہ ساز کمپنیوں کے آمدن کا ڈیٹا جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال آمدنی میں ریکارڈ سطح تک اضافہ کیا۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دنیا کی ہتھیار بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں نے گزشتہ سال ہتھیاروں اور ملٹری سروسز کی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں 5.9 فی صد اضافہ دیکھا۔ اسلحہ فروخت ہونے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ایک طرف یوکرین اور غزہ کی جنگوں میں اسلحے کی فروخت میں اضافہ ہوا، دوسری طرف مختلف ممالک...
    بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں افغانستان کی جمہوری اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈیپنڈنٹ ڈپلومیٹ اور یورپین فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی نے ملک کے سیاسی مستقبل پر مشاورت کے لیے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا مسئلہ افغان عوام سے نہیں، افغان طالبان رجیم سے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر اجلاس میں کہا گیا کہ طالبان حکومت خطے اور یورپ کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہے۔ طویل المدتی استحکام کے لیے جامع سیاسی حل اور افغان فریقوں کے درمیان قابل اعتماد مذاکرات ناگزیر ہیں۔ شرکا کے مطابق طالبان کو دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط ختم کرنا ہوں گے اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنا ضروری ہے۔ اجلاس میں یہ بھی واضح...
    گوگل نے اپنا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی امیج جنریشن ماڈل متعارف کرا دیا جو حقیقت سے اس قدر مشابہ تصاویر بناتا ہے کہ ماہرین اور صارفین دونوں ہی اس کے نتائج کو تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟ مذکورہ ماڈل ’نینو بنانا پرو‘ (جیمنائی 3 پرو امیج) گروک، جی پی ٹی امیج اور گوگل کے اپنے گزشتہ ورژن نینو بنانا کے بعد گوگل کا تازہ ترین قدم ہے جس کی کارکردگی اسٹیٹ آف دی آرٹ امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل کے طور پر بیان کی جا رہی ہے۔ گوگل کے مطابق یہ ماڈل بصری ڈیزائن، عالمی معلومات اور درست ٹیکسٹ رینڈرنگ میں غیر معمولی مہارت رکھتا ہے۔ ماہرین کو...
    مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نومبر میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ گئی، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.40فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 5ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.01فیصد ریکارڈ کیا گیا۔نومبر میں پیاز 48 فیصد، زندہ برائلر چکن 17 فیصد سے زائد مہنگا، انڈے 8 فیصد تک، مچھلی 3 فیصد، آلو 2.67 فیصد تک مہنگے، تازہ پھل 2.27 فیصد، بڑا گوشت1.81 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.61 فیصد مہنگی ہوگئی۔کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1...